اب خدا تعالیٰ نے اپنے دین کو پھیلانے اور اس کی شان و شوکت کو قائم رکھنے کا کام ہمارے سپرد کیا ہے
1948ء
320
31
خطبات محمود
اب خدا تعالیٰ نے اپنے دین کو پھیلانے اور اس کی
شان و شوکت کو قائم رکھنے کا کام ہمارے سپرد کیا ہے
(فرموده یکم اکتوبر 1948 ء بمقام رتن باغ لاہور )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیات کی تلاوت کی :
أدْعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ
جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ
وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ
به و لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ وَاصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ إِلَّا
بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ 10
اور فرمایا
"سب سے پہلے میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اب چونکہ ہمارے دفاتر آہستہ
آہستہ ربوہ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ ایک دو ہفتہ میں دفاتر کا بہت سا حصہ
1948ء
321
خطبات محمود
ربوہ میں منتقل کر دیا جائے ۔ اس لیے مجبوری کی وجہ سے جمعہ کی نماز جو ہم نے یہاں پڑھنی شروع کر دی
تھی انشاء اللہ اگلے جمعہ سے پھر مسجد احمد یہ میں پڑھنی شروع کر دیں گے تا ہمارے ربوہ جانے سے
پہلے پہلے لوگ مسجد کی طرف جانے کے عادی ہو جائیں ۔ اب موسم کسی قدر اپنی سختی کھو چکا ہے اور اگر
دوست نماز کے وقت باہر دھوپ میں بھی کھڑے ہو جائیں، قریب کی گلیوں یا ارد گرد کی جگہوں میں
کھڑے ہو جائیں تو نماز کی خاطر ان کا یہ چند منٹ دھوپ میں کھڑا ہونا زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوگا۔ خطبہ
کے وقت احباب سمٹ سمٹا کر مسجد کے اندر بھی آسکتے ہیں اور خطبہ کے بعد جہاں بھی جگہ مل سکے نماز ادا
کر سکتے ہیں۔ بہر حال مناسب یہی ہے کہ آئندہ نماز جمعہ مسجد احمد یہ میں ہی ہوا کرے تا لوگوں کو مسجد کی
طرف توجہ پیدا ہو جائے لیکن جہاں یہ مناسب ہے کہ لوگ مسجد کی طرف توجہ کریں اور وہاں جا کر نماز
با جماعت ادا کریں وہاں یہ بھی مناسب ہے کہ جماعت احمد یہ لاہور اپنی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو محسوس
کرتے ہوئے کوئی بڑی جگہ مسجد کے لیے تجویز کرے۔
لاہور کی زیادہ جائیداد ہندوؤں کے پاس تھی ، لاہور کی زیادہ تجارت ہندوؤں کے پاس تھی،
لاہور کے مال کا زیادہ حصہ ہندوؤں کے پاس تھا اور اس کے بڑے بڑے گا ہک بھی ہندو تھے۔ اب ان
کے چلے جانے کے بعد قیمتیں گر گئی ہیں۔ یہی وقت تھا جب جماعت اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے
ہوئے مسجد کے لیے اتنی زمین خرید سکتی تھی جس میں کافی لوگ جمع ہو سکتے ۔ پچھلے دنوں مجھے اپنی ایک
جائیداد کے سلسلہ میں چند ایجنٹوں سے ملنے کا موقع ملا اور انہوں نے بتایا کہ اب لاہور میں اچھی اچھی
جگہوں پر دو ہزار روپیہ فی کنال جگہ مل جاتی ہے۔ گویا جماعت لاہور اگر چار کنال کا ٹکڑا خرید لے تو اس
پر آٹھ دس ہزار روپیہ خرچ آئے گا ۔ جماعت لاہور میں چھ سو کے قریب افراد ہیں یا اس سے بھی زیادہ گا۔
ہیں۔ اگر ان میں اخلاص اور جوش پایا جاتا ہو تو ان کے لیے اس رقم کا اکٹھا کرنا کچھ بھی مشکل نہیں۔
در حقیقت اتنی رقم تو ایک دن میں ہی اکٹھی ہو جانی چاہیے ۔ جب میں کہتا ہوں کہ جماعت لاہور کی
تعداد چھ سو افراد کے قریب ہے تو اس سے میرا مطلب یہ ہے کہ جماعت کے مردوں کی تعداد چھ سو
ہے۔ یوں تو جماعت کی تعداد تین چار ہزار کے درمیان ہے۔ قادیان کے لوگ غریب تھے۔ اب کچھ
آبادی بڑھ گئی تھی ورنہ آٹھ نو سال پہلے قادیان کی جو احمدی آبادی تھی وہ سات آٹھ ہزار کے قریب تھی
اور مرد صرف ڈیڑھ ہزار کے قریب تھے لیکن باوجود اس کے کہ جماعت غریب تھی اور ان کی آمد نیں
1948ء
322
خطبات محمود
بہت کم تھیں میں نے دیکھا ہے کہ معمولی سے معمولی تحریک پر دس دس پندرہ پندرہ ہزار روپیہ جمع ہو جاتا تھا۔
لاہور کی جماعت کی حیثیت تو اس کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ اگر جماعت واقع میں اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھے تو اتنی رقم دو چار گھنٹے میں اکٹھی ہو جانی چاہیے۔
میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کے افراد کو جتنا کمزور سمجھا جاتا ہے اتنے ہی وہ کمزور ہوتے چلے
جاتے ہیں۔ اگر انہیں کمزور نہ سمجھا جائے بلکہ مضبوط سمجھا جائے اور مضبوط آدمیوں والا ان سے کام لیا
جائے تو وہ طاقتور بن سکتے ہیں۔ فسادات سے پہلے لاہور میں جو زمین دس دس پندرہ پندرہ، بیس بیس
ہزار روپیہ فی کنال بمشکل ملتی تھی اب وہی زمین دو دو تین تین ہزار روپیہ فی کنال بآسانی مل جاتی ہے۔
وہی جگہ جس کا میں سودا کرنا چاہتا تھا اس کے متعلق مجھے ایک ایجنٹ نے دو تین سال پہلے بتایا تھا کہ اس
جگہ کی قیمت چودہ پندرہ ہزار روپیہ کنال ہے مگر اب میں نے اس کا سودا کرنا چاہا تو ایجنٹوں نے بتایا کہ
شاید وہ زمین دو ہزار روپیہ سے زیادہ قیمت نہ حاصل کر سکے بلکہ انہوں نے بتایا کہ اس سے بہتر جگہوں
پر بھی دو دو تین تین ہزار روپیہ فی کنال زمین مل جاتی ہے۔ پس یہ موقع تھا جس سے اگر جماعت فائدہ
اٹھاتی تو وہ بآسانی ایک وسیع مسجد کے لیے زمین خرید سکتی تھی۔ موجودہ جماعت کے لحاظ سے یہ مسجد کافی
نہیں ۔ اگر جماعت ہمت سے کام لے اور تبلیغ پر زور دے تو اتنی بڑی مسجدیں تو محلوں کی مسجد میں ہونی
چاہیں ۔ قادیان میں کئی مسجدیں لاہور کی موجودہ مسجد سے بڑی تھیں ۔ دو تین مسجدیں تو یقیناً بڑی
تھیں۔ مسجد اقصی کے علاوہ محلہ دار الفضل کی مسجد اس سے بڑی تھی ۔ مسجد نور بھی اس سے بڑی تھی اور
مسجد دار الفتوح بھی غالباً اس سے بڑی تھی ۔ ہماری جماعت بہر حال پھیلے گی اور اس کے لیے ہمیں ہر
محلہ میں مسجدیں بنانی پڑیں گی اور پھر حقیقت یہ ہے کہ اگر ہر محلہ میں مسجد ہو تو مسجد کی طرف لوگوں کو
توجہ دلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لوگ خود بخود مسجد کی طرف آئیں گے۔ جماعت اسی لیے سست
ہے کہ ہر محلہ میں مسجد نہیں پائی جاتی اور لوگ اپنے گھروں میں نمازیں پڑھ لیتے ہیں۔ دوسرے گھروں اورلگ میں
میں نماز پڑھنے پر لوگ کہہ دیتے ہیں جیسا اُس کا گھر ہے ویسا ہمارا گھر ہے۔ چلو اپنے گھر میں ہی نماز
پڑھ لیتے ہیں۔ وہاں بھی نماز پڑھنی ہے اور یہاں بھی نماز ہی پڑھنی ہے۔ لیکن جب ایک گھر کو خدا کی
طرف منسوب کر دیا جائے تو پھر ہر ایک یہی محسوس کرتا ہے کہ اپنے گھر میں نماز پڑھنے سے یہ بہتر ہے کہ
خدا تعالیٰ کے گھر میں نماز پڑھی جائے۔ میرا خیال ہے کہ اگر جماعت کوشش کر کے ہر محلہ میں چھوٹی
1948ء
323
خطبات محمود
چھوٹی مسجدیں بنالے تو مسجد کی طرف لوگوں کو توجہ بھی ہوگی اور پھر ان پر سختی بھی کی جاسکتی ہے۔ انہیں یہ
خود بخود احساس ہوگا کہ خدا تعالیٰ کا گھر ویران پڑا ہے۔ اسے آباد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
بہر حال جہاں میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگلے جمعہ سے ہم انشاء اللہ نماز مسجد میں ادا کیا
کریں گے تا لوگوں کو مسجد کی طرف توجہ پیدا ہو جائے وہاں میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ موجودہ مسجد
جماعت کی ضروریات کے لحاظ سے ناکافی ہے۔ اگر جماعت سے سات آٹھ ہزار روپیہ اکٹھا کر لیا
جائے اور اس سے چار کنال کا ٹکڑا خرید لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زمین اٹھارہ ہزارفٹ ہوگی
اور اٹھارہ ہزار فٹ جگہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں تین ہزار آدمی بآسانی نماز پڑھ سکیں گے۔ پھر اگر
برآمدے کو ملا لیا جائے اور لوگ ذرا تنگی کر کے نماز پڑھ لیں تو اتنی جگہ پر پانچ ہزار آدمی بھی آسکیں گے۔
لاہور کے لیے یہ بھی کوئی بڑی جگہ نہیں ۔ ایک دن ایسا آئے گا جب جماعت کی تعداد اتنی بڑھ جائے گی
کہ یہ جگہ بھی نا کافی ہوگی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا و سعُ مَكَانَک 2 تو اپنے گھر کو
وسیع کر۔ لیکن مکین وہ بعد میں لایا۔ اُس وقت یہی ہوتا تھا کہ ہم اپنے مکانوں کو وسیع کرتے تھے اور
مہمان آنے شروع ہو جاتے تھے اور وہ مکان ان کے لیے نا کافی ہو جاتے تھے۔ جب تک باہر محلے نہیں
بنے تھے سارے مہمان حلقہ مسجد مبارک کے چھوٹے سے حلقے میں ہی آجاتے تھے۔ باہر محلے بنانے کا
ہمیں خیال بھی نہیں آتا تھا۔ میں تو سمجھتا تھا کہ ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے کون زمینیں خرید
کر مکان بنا سکتا ہے لیکن ایک دن مجھے خیال آیا کہ قرآن مجید کے انگریزی ترجمہ کا جو پہلا پارہ چھپے وہ
ہمارے خاندان کے ہی خرچ سے چھپے تا سارا ثواب ہمارے خاندان کے لیے مخصوص ہو جائے ۔ میں
نے خاندان میں تحریک کر کے کچھ وعدے لیے لیکن اس مقصد کے لیے ضرورت تین چار ہزار روپیہ کی
تھی اور میری تحریک پر جو چندہ جمع ہوا وہ صرف پانچ چھ سور و پیہ تھا۔ باقی روپیہ کے متعلق میں نے یہ سوچا
کہ اس کے متعلق کیا کیا جائے ۔ میں نے اپنی زمینوں کے مختار سے اس کا ذکر کیا اور پوچھا کہ کیا ہماری
ایسی کوئی جائیداد ہے جو پک جائے ۔ انہوں نے کہا کیوں نہیں ۔ میں نے کہا میری یہ نیت ہے کہ اگر کوئی
قطعہ زمین پک جائے تو اس کی قیمت سے قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کا کام شروع کیا جائے تا سارا
ثواب ہمارے خاندان کو ملے ۔ انہوں نے کہا یہ کام تو چند گھنٹوں میں ہو جائے گا؟ مجھے اس کام کا کوئی
1948ء
324
خطبات محمود
تجربہ نہیں تھا۔ میں تو اسے ناممکن سمجھتا تھا۔ میں نے پوچھا یہ کیسے ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ
فلاں جگہ پر جو آپ کی زمین ہے آپ اسے بیچ دیجیے۔ لوگ مکانوں کے لیے خرید لیں گے۔ میں نے کہا
ہماری جماعت کے لوگ غریب ہیں یہ کہاں خریدیں گے۔ انہوں نے کہا آپ مجھے اختیار دے دیجیے
میں ابھی اسے فروخت کروا دیتا ہوں ۔ غالباً اُس وقت نوے روپیہ فی کنال زمین تجویز کی گئی تھی اور
میں نے آٹھ ایکڑ زمین بیچنے کی اجازت دی مگر میں نے ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ مجھے امید نہیں کہ یہ زمین
یک جائے ۔ وہ کہنے لگے یہ تو ابھی بک جائے گی۔ میں اُس وقت گول کمرہ میں الفضل کے لیے ایک
مضمون لکھ رہا تھا۔ میں نے دس بجے صبح کے قریب اپنے مختار کو بھیجا اور عصر کے قریب وہ ہاتھ میں
روپوں کی تھیلیاں لے کر آگئے اور کہنے لگے زمین پک گئی ہے۔ اگر آپ اور جائیداد بیچنا چاہیں تو مجھے
اجازت دے دیجیے میں اسے بھی بیچ دوں گا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے محلہ دارالفضل کی
بنیادیں قائم کی گئیں ۔
ہم نے یہ کام غالباً نوے روپے فی کنال پر شروع کیا تھا مگر بعد میں قاد بہ قادیان کی زمینیں
ہیں ہیں ہزار روپیہ فی کنال کے حساب سے فروخت ہوئی ہیں۔ صدرانجمن احمد یہ نے ایک دفتر بنانے
کے لیے زمین کا ایک ٹکڑا چالیس ہزار روپیہ فی کنال کے حساب سے خریدا تھا تو دیکھو کہاں سے کہاں
نوبت پہنچ گئی۔ اگر یہ مسجد وسیع کر لی جائے تو اللہ تعالیٰ بھی کہے گا یہ لوگ ہم پر حُسنِ ظنی کرتے ہیں۔
چلو ہم بھی آدمی لاتے ہیں۔ پھر ہم اور مسجد وسیع کریں گے تو خدا تعالیٰ اور آدمی لائے گا ہم پھر مسجد وسیع
کریں گے تو خدا تعالیٰ اور آدمی لائے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اس وقت چار کنال زمین
خرید لے ۔ پھر چار دیواری کر کے خواہ اس میں خیمے نصب کرلے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ زیادہ شاندار
مسجد بنانے کی ضرورت نہیں ۔ میرا خیال ہے کہ جماعت دو ہزار روپے اور اکٹھے کرے تو وہ زمین نماز
کے قابل ہو سکتی ہے۔ مسجد کے وسیع کر لینے سے یہی فائدہ نہیں ہوگا کہ نماز آرام سے ادا ہو جایا کرے گی
بلکہ اس کا مزید فائدہ یہ ہوگا کہ جماعت جماعت میں خود بخود برکت پڑتی جائے گی ۔ اگر آپ لوگ سچے دل سے
مسجد کو بڑھائیں گے تو خدا تعالیٰ بھی کہے گا میرے بندوں نے مجھ پر حسن ظنی کر کے مسجد کو بڑھایا ہے
مگر ابھی جگہ خالی ہے۔ میرے بندوں کو شرمندگی نہ ہوئیں اور آدمی لاتا ہوں تا مسجد میں کوئی جگہ خالی نہ
رہے۔
1948ء
325
خطبات محمود
یه
اس کے بعد میں جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جب کسی سلسلہ کو کھڑا کرتا
ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اُسے پھیلایا جائے ۔ اس لیے قائم نہیں کرتا کہ لوگ اسے مان کر گھروں میں بیٹھ
جائیں۔ مومنوں کو ثواب اسی چیز کا ملتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کو پھیلانے کے لیے کوشش
کرتے ہیں۔ جب تک یہ جذبہ کسی جماعت کے افراد میں قائم رہتا ہے وہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور جب
کے دلوں سے نکل جاتا ہے تو اس قوم کی ترقی رک جاتی ہے۔ جب مسلمان ہندوستاں
آئے تھے تو وہ چند افراد تھے۔ انہوں نے تبلیغ کی اور ان کی تبلیغ کے ذریعہ سے مسلمانوں کی تعداد دو تین
کروڑ ہو گئی۔ پھر انگریزی حکومت کے زمانہ میں یہ تعداد آٹھ نو کروڑ تک جا پہنچی مگر جس ذریعہ سے ان
کی تعدا د ابتدا میں دو تین کروڑ تک پہنچی تھی انہوں نے اسے چھوڑ دیا اور اس سے غافل ہو گئے ۔ نتیجہ یہ ہوا
کہ وہ اس کے بعد جو آٹھ نو کروڑ تک بڑھے ہیں نسلاً بڑھے ہیں۔ نئے لوگ ان میں شامل نہیں ہوئے
إِلَّا مَا شَاءَ الله کوئی شامل ہو گیا ہو تو ہو گیا ہو ورنہ مسلمانوں کی یہ ترقی نسلاً ہی ہوئی ہے۔ اس لیے
نہیں ہوئی کہ انہوں نے غیر مسلموں کو تبلیغ کے ذریعہ اسلام میں داخل کر لیا تھا۔ یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ
تقسیم ہند کا سوال اٹھا۔ یہی وہ چیز تھی جس کی وجہ سے مسلمان اس دور ابتلاء میں سے گزرے جس کی
مثال تاریخ میں بہت کم پائی جاتی ہے۔ اگر مسلمان اسلام کو اس طریق سے پھیلاتے جس طریق سے
پہلے لوگوں نے پھیلایا ، اگر وہ اپنے آباء واجداد کی طرح تبلیغ کرتے رہتے تو ہندوستان میں مسلمانوں کی
اتنی تعداد ہو جاتی کہ انہیں وہاں سے نکالنا مشکل ہو جاتا ۔ اور مسلمان ہندوؤں پر اتنا غلبہ پا جاتے کہ
انہیں مسلمانوں کو نکالنے کی جرات نہ ہوتی بلکہ پارٹیشن (Partition) کا سوال ہی نہ اٹھتا۔ اگر
مسلمان تبلیغ کرتے رہتے تو جب انگریز آئے تھے ان کی تعداد دو تین کروڑ ہی نہ ہوتی سات آٹھ کروڑ
ہوتی اور آج وہ نو دس کروڑ نہ ہوتے بلکہ اکیس کروڑ کے قریب ہوتے اور ان کا ہندوستان سے بھاگنے کا
سوال ہی پیدا نہ ہوتا بلکہ ہندو اپنی جانیں بچانے کے لیے ان سے الگ ہونے کا سوال کھڑا کرتے۔ پھر
اگر مسلمان تبلیغ کرتے تو انہیں وہ طاقت حاصل ہوتی کہ ہندو ان کے سامنے کوئی حیثیت ہی نہ رکھتے ۔
تقی
سے
سے
تبلیغ کے ذریعہ ان پر وہ برکات اور افضال نازل ہوتے جن سے اب یہ محروم ہو چکے ہیں۔
اب خدا تعالیٰ نے اپنے دین کو پھیلانے اور اس کی شان و شوکت کو قائم رکھنے کا کام ہمارے
سپرد کیا ہے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک ہماری جماعت کے افراد بھی اپنے فرائض کو سمجھ نہیں
1948ء
326
خطبات محمود
رہے۔ ابھی تک ہماری جماعت کا بیشتر حصہ ایسا ہے جو چند عقائد کا نام جن کو اس نے مان لیا ہے
احمدیت رکھ لیتا ہے اور وہی مرض جو پہلے مسلمانوں میں پیدا ہو گئی تھی اب احمدیوں میں بھی پائی جاتی ہلے
ہے۔ یعنی زبان سے کہہ دیا کہ خدا تعالیٰ بخشنے والا ہے اور کام کچھ نہ کیا۔ خدا تعالیٰ نے ایک سلسلہ کو قائم کر
کے جس سے وہ روحانیت کا انتشار چاہتا ہے، جس سے وہ صداقت کا انتشار چاہتا ہے، جس سے وہ
اپنے دین کا غلبہ چاہتا ہے یونہی نہیں چھوڑ دیتا۔ اگر اس سلسلہ کے ماننے والے خدا تعالیٰ کی عائد کردہ
ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہیں تو وہ برکت پاتے ہیں اور اگر وہ خدا تعالیٰ کی عائد کردہ ذمہ داریوں کو پورا
نہیں کرتے تو پھر وہ سزا پاتے ہیں۔ یہ آیات جو میں نے پڑھی ہیں ان میں خدا تعالیٰ مسلمانوں کو توجہ
دلاتا ہے اور فرماتا ہے اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ تُو دنیا کو خدا تعالیٰ کے رستہ کی طرف بلا ۔ اس
آیت میں کہا تو اُذنع ہے لیکن دراصل یہ مسلمانوں کی غیرت کو بھڑ کانے کے لیے کہا گیا ہے۔ اگر کوئی
ایسا شخص جو قوم کا سردار ہو یا کوئی اور بڑا آدمی کوئی کام کرتا ہے تو اُسے کام کرتا دیکھ کر دوسروں کو بھی
غیرت اور شرم آجاتی ہے۔ آخر لوگ تبلیغ کیوں نہیں کرتے؟ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں ہمارا وقت زیادہ قیمتی
ہے۔ لیکن اگر ان کا سردار اور ان کا آقا تبلیغ کرے تو کون بے شرم ہو گا جو اپنے آقا کو کام کرتا ہوا دیکھے
اور پھر بھی وہ کام نہ کرے۔ جو اپنے آقا کو تبلیغ کرتا دیکھے گا وہ خود بخود یہ سمجھ لے گا کہ اس کے آقا کا وقت
اس سے زیادہ قیمتی ہے۔ اگر اس کا آقا تبلیغ کرتا ہے تو وہ کیوں نہ کرے؟
مجھے یاد ہے ہم ابھی بچے ہی تھے۔ تھوڑی آبادی کے گاؤں میں عموماً مزدور وغیرہ نہیں ملتے
شہروں میں مل جاتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لوگوں نے اپنے اپنے کاموں کے لیے کامے
رکھے ہوئے ہوتے ہیں مگر یہ نہیں ہوتا کہ کسی وقت مزدور کی ضرورت ہو اور وہ مل جائے۔ ابتدائی زمانہ
میں چونکہ قادیان کی آبادی بہت کم تھی اس لیے قادیان میں بھی اُس وقت یہی طریق رائج تھا۔ جب
کوئی ایسا کام پڑ جاتا تھا جو گھر والوں سے نہیں ہو سکتا تھا تو اور لوگ آجاتے اور وہ کام کر دیتے۔ ہوسکتا رلوگ آجاتے اوروہ کام کردیتے کسی گھر
میں اگر دو تین مہمان آجائیں تو ایک کھلبلی سی بچ جاتی ہے مگر وہاں تو ساٹھ ستر کے قریب مہمان رہتے
تھے۔ ان کی خدمت کے لیے مختلف سامانوں کی ضرورت ہوتی تھی ، کھانا پکوانے کی ضرورت ہوتی تھی،
سودا وغیرہ لانے کی ضرورت ہوتی تھی اور یہ ظاہر ہے کہ یہ کام صرف ہمارے خاندان کے افراد نہیں
-
کر سکتے تھے۔ اکثر یہی ہوا کرتا تھا کہ جماعت کے افراد مل ملا کر وہ کام کر دیا کرتے تھے۔ اُس وقت
1948ء
327
خطبات محمود
طریق یہ تھا کہ اگر ایندھن آجاتا اور وہ اندر ڈالنا ہوتا تو گھر کی خادمہ آواز دے دیتی کہ ایندھن آیا ہے کوئی
آدمی ہے تو وہ آجائے اور ایندھن اندر ڈال دے۔ پانچ سات آدمی جو حاضر ہوتے وہ آ جاتے اور
ایندھن اندر ڈال دیتے ۔ دو تین دفعہ ایسا ہوا کہ کام کے لیے باہر خادمہ نے آواز دی مگر کوئی آدمی نہ آیا۔
ایک دفعہ لنگر خانہ کے لیے اُپلوں کا ایک گڈا آیا ، با دل بھی آیا ہوا تھا۔ خادمہ نے آواز دی تا کوئی آدمی مل
جائے تو وہ اُپلوں کو اندر رکھوا دے مگر اس کی آواز کی طرف کسی نے توجہ نہ کی۔ میں نے دیکھا کہ حضرت
خلیفہ اول اُس وقت مسجد اقصی سے قرآن کریم کا درس دے کر واپس تشریف لا رہے تھے۔ آپ اُس
وقت خلیفہ نہیں تھے مگر علم دینیات ، تقوی اور طب کی وجہ سے آپ کو جماعت میں ایک خاص پوزیشن
حاصل تھی اور لوگوں پر آپ کا بہت اثر تھا۔ آپ درس سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے کہ خ ا رہے تھے کہ خادمہ نے آواز
دی اور کہا کہ کوئی آدمی ہے تو وہ آجائے بارش ہونے والی ہے، ذرا پہلے اٹھا کر اندر ڈال دے۔ لیکن کسی
نے توجہ نہ کی ۔ آپ نے جب دیکھا کہ خادمہ کی آواز کی طرف کسی نے توجہ نہیں کی تو آپ نے فرمایا اچھا!
آج ہم ہی آدمی بن جاتے ہیں۔ یہ کہہ کر آپ نے اُپلے اٹھائے اور اندر ڈالنے شروع کر دیئے۔ ظاہر ہے
کہ جب شاگرد استاد کو ا پلے ڈالتے دیکھے گا تو وہ بھی اُس کے ساتھ وہی کام شروع کر دے گا چنانچہ اور لوگ
بھی آپ کے ساتھ کام کرنے لگ گئے اور اُپلے اندر ڈال دیئے۔ مجھے یاد ہے میں نے دو تین مختلف مواقع
پر آپ کو ایسا کرتے دیکھا اور جب بھی آپ اُپلے اٹھانے لگتے اور لوگ بھی آپ کے ساتھ مل جاتے۔
اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے موقع پر کفار سے صلح کر لی تو صحابہ
بہت رنجیدہ ہوئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ یہیں قربانیاں کر دو مگر کسی نے
قربانی نہ کی۔ آپ گھر تشریف لے گئے اور اپنی ایک بیوی سے جو آپ کے ساتھ تھی فرمایا میں نے اپنی
قوم کا جو نمونہ آج دیکھا ہے وہ اس سے پہلے نہیں دیکھا۔ پہلے جب بھی میں انہیں کسی قربانی کے لیے کہتا
تھا تو وہ فوراً اٹھ کھڑے ہوتے تھے تھے مگر آج جب میں نے قربانی کے لیے کہا تو وہ اٹھے نہیں۔ آپ کی
اہلیہ مبارکہ نے جو اُس وقت ساتھ تھیں فرمایا یا رسول اللہ ! یہ تو آپ کے عاشق ہیں ۔ صدمہ کی وجہ سے
ان کی عقلیں ماری گئی ہیں۔ آپ اس کی پروا نہ کریں اور سیدھے جا کر اپنی قربانی ذبح کر دیں اور کسی
سے بات نہ کریں۔ آپ نے فرمایا یہ تجویز ٹھیک ہے۔ آپ نے نیزہ پکڑا اور جہاں آپ کا اونٹ کھڑا تھا
تشریف لے گئے اور اپنی قربانی کو ذبح کرنا شروع کر دیا۔ آپ نے ابھی نیزہ مارا ہی تھا کہ لوگ
1948ء
328
خطبات محمود
بے تحاشا اپنے چھرے، تلواریں اور نیزے لے کر وہاں پہنچے۔ کچھ آپ کی مدد کو چلے گئے اور باقی
اپنی قربانیاں کرنے لگے۔
غرض بڑے آدمی یا سردار قوم کو کام کرتے دیکھ کر اس کے اتباع خود بخود وہ کام کرنا شروع کر
دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ ! تیری قوم کو تجھ سے محبت ہے اور وہ آئندہ بھی تجھ سے
محبت کا دعوی کرے گی ۔ اگر اسلام کے سلسلہ کو جاری کرنے کی غرض دنیا میں صداقت کو قائم کرنا ہے
اور صداقت تبلیغ کے بغیر قائم نہیں ہو سکتی اور تبلیغ اس وقت ہی ہوسکتی ہے جب لوگ گلی طور پر پر اس اس طرف
لگ جائیں ۔ پس اے میرے رسول ! ہم تجھے ایک ترکیب بتاتے ہیں۔ تو اٹھ اور تبلیغ میں لگ جا۔
تیرے اتباع جب تجھے تبلیغ کرتا دیکھیں گے تو وہ بھی تبلیغ میں لگ جائیں گے۔ اُدئع سے یہ مراد نہیں
کہ یہ حکم صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہی ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کے
اتباع جنہیں آپ سے محبت ہے آپ کو تبلیغ کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی اس کام میں لگ جائیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک دفعہ کسی نے کہا آپ کی جماعت کے لوگ ابھی تک
مغربی طریقے پر چل رہے ہیں، مغربی طرز پر بال کٹاتے ہیں ، ڈاڑھیاں منڈاتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا
ہم تو اصول کو لیتے ہیں جزئیات کی طرف توجہ دینے کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ فرمایا جب
ایمان ان کے دلوں میں راسخ ہو جائے گا اور یہ اُن انوار اور برکات پر جو نازل ہوتی ہیں غور کریں گے تو
لازماً محسوس کریں گے کہ ہمیں اس سے محبت کرنی چاہیے اور جب انہیں محبت ہو جائے گی تو پھر وہ آپ
ہی آپ یہ کام شروع کر دیں گے 3۔ اگر ہم ایک ایک مسئلہ کے پیچھے لگ جائیں تو یہ بہت مشکل ہے۔
آخر مسلمانوں کی کونسی کل سیدھی ہے۔ اگر ہم ہاتھ باندھنے اور رکوع ، سجود اور آمین وغیرہ کے جھگڑوں
میں پڑ جائیں تو پھر بنیادی کاموں کے لیے کہاں سے وقت لائیں ۔ ہم نے تو بنیادی اصولوں کو قائم کرنا
ہے۔ جب وہ قائم ہو جائیں گے تو یہ چیزیں آپ ہی آپ ہو جائیں گی ۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک دوست قادیان آئے ۔ انہوں نے بیعت بھی کر لی تھی۔ بعد میں
انہیں ٹھوکر لگی اور پھر انہوں نے اپنی اصلاح بھی کر لی۔ میں نے سنا ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں ۔ اُن کا
طریق لباس کچھ ہندوانہ تھا کیونکہ وہ ایک ہندو ریاست میں حج تھے اور کچھ انگریزیت غالب تھی ۔ دو
سال کے بعد میں نے انہیں دیکھا تو اُن کا وہی لباس تھا جو میں پہنتا تھا۔ میں نے کسی سے پوچھا اس کی
خطبات محمود
329
1948ء
وجہ کیا ہے؟ تو اس نے بتایا کہ جب سے وہ آپ کے پاس سے گئے ہیں وہ آپ کی طرز کا ہی لباس پہنتے
ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے محبت ہو گئی ہے اس لیے میں وہی کام کروں گا جو آپ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے آ۔
وہی کپڑے پہنوں گا جو آپ پہنتے ہیں۔
غرض اگر اگر ایک شخص کو کسی سے محبت ہوتی ہے تو وہ اُس کے نقش قدم پر چلتا چلتا ہے۔ خدا تعالی
فرماتا ہے اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ اس کا یہ مطلب نہیں کہ تو ہی یہ کام کر، یہ کام تیرا ہی ہے
دوسروں کا نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تو یہ کام کر اور تیری امت میں سے جو تجھ سے محبت کرنے والا
ہو گا وہ بھی تمہیں دیکھ کر یہ کام کرنے لگ جائے گا۔ گویا یہ کہہ کر آپ کی امت کا امتحان لیا گیا ہے۔
خدا تعالیٰ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کی امت کو محبت ہے یا نہیں؟
اور کیا وہ آپ کو کوئی کام کرتے ہوئے دیکھ کر وہی کام کرنے لگ جاتی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا کام کیا تھا ؟ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا کام داعی الی اللہ کا کام تھا۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں دوسری جگہ
فرماتا ہے رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا - 4
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل کام منادی کا تھا اور یہی معنے رسول کے ہیں۔ منادی اور داعی ایک ہی
بات ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ منادی کے لفظ میں زور پایا جاتا ہے۔ منادی کرنے والا خوب چلا تا
ہے۔ گویا نداء ، دعا کا انتہائی درجہ ہوتا ہے۔ فرمایا اُدْعُ الى سَبِيلِ رَبِّكَ - اے رسول!
تو اپنے رب کے رستہ کی طرف دنیا کو بلا اور یہی تیرا اس بعثت میں کام ہے۔ اب کسی کو رب کے رستہ کی
طرف بلانے کے دو ہی معنے ہوا کرتے ہیں۔ ایک معنے یہ ہوا کرتے ہیں کہ تو اس رستہ کی طرف بلا
جو اس کی طرف جاتا ہے اور ایک معنے یہ ہوا کرتے ہیں کہ جس رستہ پر خدا تعالیٰ چل رہا ہے اُس رستہ پر
تو باقی لوگوں کو بھی چلا ۔ پس اُدح کے یہ دونوں معنی ہو سکتے ہیں۔ یعنی اے محمد رسول اللہ ! تو لوگوں
کو اس رستہ کی طرف بلا جو خدا کی طرف جاتا ہے اور یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ تو اس رستہ کی طرف بلا جس پر
خدا چل رہا ہے۔ یہ دونوں ہی اس آیت کے معنے ہیں۔ ایک ادنیٰ درجہ کے معنے ہیں اور ایک اعلیٰ درجہ
کے ہیں۔ سب سے پہلے محبت پیدا کرائی جاتی ہے اور جب محبت پیدا ہو جاتی ہے اور لوگ ان صداقتوں ا
کو قبول کر لیتے ہیں تو پھر وہ دوسروں کو اس کی طرف بلاتے ہیں۔ یعنی مومن کا یہ کام ہے کہ وہ خدا تعالیٰ
1948ء
330
خطبات محمود
کی طرف جانے والے رستہ کی طرف لوگوں کو بلائے۔ اور جب وہ اس مقام پر پہنچ جائے تو اعلیٰ مومن کا
یہ کام ہوتا ہے کہ وہ اُس رستہ پر چلنا شروع کر دے جس پر خدا تعالیٰ چل رہا ہے۔ یہ امر ظاہر ہے
کہ کوئی مادی سڑک تو نہیں ہو سکتی جس پر اللہ تعالیٰ چل رہا ہو ۔ اللہ تعالیٰ کی صفات ہی وہ رستہ ہیں جن کی
نسبت کہا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ ہیں ۔ مثلاً اللہ تعالیٰ رب ہے اُس کا ایک رستہ ربوبیت کے
اظہار کا رستہ ہے۔ وہ رحمان ہے اُس کا ایک رستہ رحمانیت کے اظہار کا رستہ ہے۔ وہ رحیم ہے اُس کا
ایک رستہ رحیمیت کے اظہار کا رستہ ہے۔ وہ مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ہے اُس کا ایک رستہ مالکیت کے
اظہار کا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے رستہ پر چلنے کے یہ معنے ہیں کہ انسان بھی رب بن جائے ، رحمن بن
جائے ، رحیم بن جائے ، جبار بن جائے ، حافظ بن جائے ، قَهَّار بن جائے ، رافع بن جائے۔ غرض
اذع کا یہ مطلب ہے کہ پہلے تو ان لوگوں کو جو خدا تعالیٰ کے رستہ کی طرف نہیں آتے اُس طرف بلا اور
جب وہ آجائیں تو پھر انہیں اس راستہ پر چلا جس پر خدا تعالیٰ چل رہا ہے۔
رسول کا جو اصل کام ہے اس کی طرف قرآن کریم میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ ان الفاظ میں
اشارہ فرماتا ہے ربَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ 5 رسول
پہلے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی آیات سنا کر اُس کے قائم کردہ سلسلہ کی طرف بلاتا ہے اور پھر ان کو
کتاب سکھاتا ہے ، حکمت سکھاتا ہے اور تزکیہ کرتا ہے ۔ یعنی غیر مومن کو مومن بناتا ہے اور مومن
کو خدا رسیدہ مومن بناتا ہے ۔ مذکورہ بالا آیات جن پر میں خطبہ دے رہا ہوں ان میں بھی
اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ کہا ہے ۔ ہدایہ ، دین اور رشد وغیرہ کے لفظ استعمال نہیں کیے
بلکہ سَبِیلِ رَبَّات کے الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے دو معنی ہیں ۔ یعنی غیر مومن کو پہلے
مومن بناؤ اور پھر مومن کو خدا رسیدہ مومن بناؤ ۔
جب کوئی شخص اپنے ایمان کو مشاہدہ کی شکل میں لے آتا ہے تو پھر وہ ظلی طور پر رب بن
جاتا ہے، رحمان بن جاتا ہے، رحیم بن جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ جس رستہ پر خدا تعالیٰ چل رہا ہے
اُسی پر مجھے بھی چلنا چاہیے ۔ اسی طرح ربوبیت ، رحمانیت ، رحیمیت ، عزیزیت ، غفاریت و غیره
خدا تعالیٰ کی جتنی بھی صفات ہیں وہ اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے۔ وہ اسی پر کفایت نہیں کر جاتا کہ وہ چند
1948ء
331
خطبات محمود
عقائد مان کر ایک سلسلہ میں داخل ہو گیا ہے بلکہ وہ مومن سے خدا رسیدہ مومن بننے کی کوشش کرتا ہے۔
یہی وہ مقام ہے جس کی طرف رسول بلاتا ہے اور اس سے محبت کرنے والے اس پر خود بخود قائم ہو
جاتے ہیں ۔ میں تم سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جو اُدْعُ إِلى سَبِيلِ
رَبَّكَ پر عمل کرتے ہیں؟ آپ میں سے کتنے ہیں جو اپنے وقت کا معتد بہ حصہ تبلیغ میں خرچ
کرتے ہیں اور پھر اپنے باقی وقت کو اس طرح پر خرچ کرتے ہیں کہ وہ مومن سے خدا رسیدہ
مومن بن جائیں؟ اگر آپ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ پر عمل کرتے تو کتنا بڑا تغیر پیدا ہو
جاتا۔ دنیا میں ایک زلزلہ آجاتا اور قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی حکومت قائم ہو جاتی "۔
الفضل 9 دسمبر 1948ء )
129126 : 1 : النحل
2 : تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم
3 سیرت المہدی روایت نمبر 257
4 : آل عمران : 194
130 : 5 : البقره