سنّت ابراہیمی کے مطابق قومی اور دینی ترقی کے لئے وقفِ اولاد کی اہمیت۔
۳۰۷
۳۷
و فرموده ۱۴ اکتو بر شراء بمقام منٹو پارک لاہو)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ تھا کہ عید الاضحیہ کے موقع پر آپ نماز کے بعد اس
قربانی کے گوشت سے جو آپ پیش کرتے تھے ناشتہ فرماتے تھے یہ اس لئے عید الاضحیہ کا خطبہ الفرنظر
کی نسبت مختصر کیا جاتا ہے ۔ تا کہ جو لوگ اس سنت اور تعامل کی اتباع کرنا چاہیں وہ اس پر عمل
کر سکیں۔ گو شہروں میں یہ بات آجیل نا ممکن ہو گئی ہے بوجہ اس کے کہ قربانیاں قریب میں نہیں کے کہ قریب
کی جا سکتیں۔ دوسرے اتنے بڑے بڑے شہر بن گئے ہیں کہ باہر جا کر نماز پڑھنے اور پھر واپس
آنے ہیں ہی بارہ ایک بچ جاتے ہیں۔
یہ عید جو عید الاضحیہ کہلاتی ہے یعنی قربانیوں کی عید کسی طرح شروع ہوئی اور کسی واقعہ کی
یاد میں مقرر ہوتی۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو تمہیشہ مسلمانوں میں بیان ہوتا چلا آیا ہے اور
قریبا تمت م تعلیم یافتہ لوگ اس سے واقف ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی
پیش کی ایک رویا کی بناء پر ایک ارشاد الہی کی بناء پر۔ اور خدا نے ان کے اس فعل کو
پسند فرما کر حکم دیا کہ تم اجرے کی قربانی کرو ۔ بیٹے کی قربانی نہ کرو یہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں
که حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں اللہ تعالے کی طرف سے جو یہ دکھائی دیا تھا کہ اپنے جو یہ
بیٹے کو قربان کر رہے ہیں اس اس کی کیا تیرتی تعبیر تھی۔ میں بارہا میں بار ہا یا بتا چکا چکا ہوں ہوں تر کہ بیٹے کی کی قربانی قربانی کا کا میطلب
نہیں تھا کہ چھری لے کر اپنے بیٹے کو ذبح کر دو بلکہ مطلب یہ تھا کہ دین کی خدمت کے لئے اپنے
بیٹے کو وقف کر دو۔ دنیوی ترقیات کے رستہ کو چھوڑ دیا۔ دنیوی قوتوں پر لات مار دینا اور
دنیوی کامیابیوں کے حصول کے تمام ذرائع کو نظر انداز کر دیا ایک بہت بڑی موت ہوتی ہے جو
بسا اوقات دوسری موت سے زیادہ سخت معلوم ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ دوسری
موت کو تو قبول کر لیتے ہیں لیکن اس موت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ کیونکہ اس میں
احساس اذیت بہت لمبا ہوتا ہے اور ایک لمبے عرصہ تک انسان کو تکالیف میں مبتلا رہنا پڑتا
ہے۔ بہر حال حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس زمانہ کے لحاظ سے خدا تعالے کے حکم اور ارشاد زمانہ کے سے تعالے۔
کو جس رنگ میں سمجھا اس پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو گئے ۔ اس زمانہ میں چونکہ عام طور پر انسانوں
کی قربانیاں کی جاتی تھیں اس لئے وہ بھی اپنے بچے کو ظاہری رنگ میں قربان کرنے کے لئے تیار
ہو گئے لیکن اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ وہ انسانی قربانی کسی نبی کے ذریعہ سے روک دے۔ اور
اسی لئے اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو یہ نظارہ دکھایا کہ وہ اپنے بیٹے کو قربان کر رہے ہیں
اس طرح دونوں فائدے ہو گئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ابا و علیہ السلام کے
ایمان کا بھی ایک روشن ثبوت دنیا
کو مل گیا اور دوسری طرف ہمیشہ کے لئے یہ بات مذہب کا جزو بن گئی کہ انسان کی قربانی کسی
صورت میں بھی جائزہ نہیں ، خواہ وہ اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔
یہ عید اس خوشی میں منائی جاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی خدا
تعالے کی راہ میں پیش کی لیکن ہماری یہ حالت ہے کہ ہم ان کے دنبہ کی قربانی کو تو یاد رکھتے ہیں
لیکن ہمارا ذہین اس طرف بالکل نہیں جاتا کہ ہم کس چیز کی یاد مناتے ہیں اور کس چیز کی یاد بھیا اتے
ہیں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دو قربانیاں تھیں۔ ایک وہ قربانی جو انہوں نے اپنے بیٹے کی کی
اور ایک وہ قربانی جو انہوں نے بکرے کی کی۔ بکرے کی قربانی محض یادگار کے طور پر بھی تا کہ جو قیقی
قربانی انہوں نے پیش کی تھی اس کی ایک ظاہری شکل بھی پیدا کر دی جائے ۔ اصل قربانی ان
اپنی نسل کو خدا ی
ہے
کی یہی تھی کہ اِنِّی أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْع میں اپنی نہ
واحد کی یاد اور اس کے ذکر کے لئے ایک ایسی جگہ کیسا دیا ہے جہاں دنیوی آمد کا کوئی ذریون نہیں
اور جہاں کی زندگی دنیوی مال و متاع کے کھانے میں محمد نہیں ہو سکتی۔ یہ قربانی تھی جو حضرت
ابر ا نسیم علیہ السلام نے کی لیکن اس کی یاد کے طور پر خدا تعالے نے یہ بھی فرمادیا کہ تم بکرے
کی قربانی کرو۔ (اس موقع پر ایک احمدی نوجوان نے کھڑے ہو کر حضور کا فوٹو ہو کر حضور کا فوٹو لینا چاہا۔ اس پر حضرت
امير المؤمنين خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سخت ناراضگی کا اظہار فرمایا۔
اور اس نوجوان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ۔ میاں اپنے کیریکٹر مسلمانوں والے بناؤ ۔ یورپ تمہارا
آقا نہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے آتا ہیں ۔ کہیں تم نے پڑھا ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی اس طرح کیا کرتے تھے۔ کیا چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں
جن کے پچھے تم پڑے ہوئے ہو تمہیں بتایا یہ جارہا ہے کہ تم انجیل کی طرح اپنی جانیں قربان کرد
اور تم کام وہ کرتے ہو جو محض تعیش کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ نہ تم میری بائیں
سنتے ہو اور نہ ضرورت سمجھتے ہو کہ سنو ۔ اگر میرے ایک لفظ پر بھی تم عمل کر لو تو تمہاری اور تمہاری
اولادوں کی زندگی سنور جائے۔ لیکن اگر میرا دس ہزار فوٹو بھی تمہارے پاس موجود ہو تو وہ تمہیں
ایک پیسے کا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا فوٹو ہمارے
پاس نہیں، پھر ہمیں کیا نقصان ہو گیا ۔ اسی طرح اگر میرے فوٹو مٹ جائیں گے تو کیا نقصان
پہنچ جائے گا ،
اس کے بعد پھر سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دو فعل کئے تھے ایک انہوں نے اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی
اور دوسرے اس کی یاد میں انہوں نے بکرے کی قربانی پیش کی ۔ مگر آج کے دن مسلمان کیا کرتے
ہیں۔ وہ بکرے کی قربانی تو پیش کرتے ہیں لیکن بیٹے کی قربانی بھول جاتے ہیں۔ یہ ایسی ہی بات
ہے۔ جیسے کہتے ہیں کہ ایک خادمہ رمضان کے دنوں میں باقاعدہ سحری کے وقت اپنی مالکہ کے ساتھ
اٹھتی اور پھر سحری تو کھا لیتی مگر روزہ نہیں رکھتی تھی۔ گھر کی مالکہ ایک شریف اور رحمدل عورت تھی
اس نے خادمہ کی اس حالت کو دکچھ کیجھا کہ یہ شاید ہماری خدمت کے لئے اٹھتی ہے اور چونکہ ہیں
وقت ہمارے پاس بیٹھی ہوئی ہوتی ہے اس لئے سحری بھی کھا لیتی ہے چنانچہ دو چار دن کے بعد
مالک نے اس خادمہ سے کہا کہ بیٹی تو رات کو نہ اُٹھا کر ۔ ہم خود کام کر لیا کریں گے نا تجھے بلا در تکلیف ہم کر
ہوتی ہے ۔ اس پر وہ لڑکی بڑی سادگی سے کہنے لگی کہ بی بی اتنا توس که بی بی اتنا تو سوچو کہ روزہ میں نہیں
رکھتی ۔ نماز میں نہیں پڑھتی ۔ اگر سحری بھی نہ کھاؤں تو کافر ہی ہو جاؤں ۔ اس مثال پر یکم
سب ہنس پڑے ہو۔ لیکن کیا تم سوچتے نہیں کہ تمہاری بھی یہی حالت ہے کہ تم اپنے بیٹے کو دادتی
غیر ذی زرع میں رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ تم اپنے بیٹے کو اللہ تعالے کی راہ میں قربان
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ گویا روزہ تم نہیں رکھتے ، نماز تم نہیں پڑھتے ، لیکن بکرے کی
قربانی کرنے اور اس کا گوشت کھانے کے لئے فوراً تیار ہو جاتے ہو، اور تم پر بھی وہی مثال
صادق آتی ہے کہ اگر میں سحری بھی نہ کھاؤں تو کا فری ہو جاؤں ۔
حقیقت یہ ہے کہ کوئی نسل اور کوئی قوم اور کوئی خاندان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا
جب تک وہ اپنی اولاد کی تربانی پیش نہ کرے۔ جس طرح کوئی زمیندارہ اس وقت تک کامیاب
نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے حاصل شدہ غلہ کی قربانی نہ کرے ۔ زمیندار ہل چلاتا، زمین کو
نرم اور ہموار کرتا اور پھر بطور پیج اپنا وہ غلہ زمین میں ڈالتا ہے۔ جو کہا کہ وہ اپنے گھر میں لا چکا
ہوتا ہے اس امید پر کہ اس کے ہاں موہوم غلہ پیدا ہو گا۔ جو چیز وہ زمین میں ڈالتا ہے وہ
یقینی اور قطعی ہوتی ہے اور جو چیز پیدا ہونے والی ہوتی ہے وہ وہمی ہوتی ہے مگر کامیاب
وہی زمیندار ہوتا ہے جو ایک وہمی چیز کے لئے اپنی حاضر چیز کو قربان کر دیتا ہے۔ جو زمیندا
اس بات کے لئے تیار نہیں ہوتا کہ اپنے حاضر غلہ کو موسوم غلہ کے لئے قربان کر دے ، وہ
خود بھی آئندہ ترقی سے محروم رہتا ہے اور اپنے ملک کو بھی آئندہ ترقی سے محروم رکھتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی قوم یہ سمجھتی ہے کہ اس کی اولاد کی حاضر نہ ندگی زیادہ قیمتی ہے اور وہ اپنی
اولاد کو آئندہ کی زندگی کے حصول کے لئے قہ قربان کرنے کے کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتی، وہ بھی اسی
طرح تباہ ہو جاتی ہے جس طرح وہ زمیندار تباہ ہو جاتا ہے جو اپنے حاضر غلہ کو محفوظ رکھتا ہے
وہ ہیں
6۔4
اور غائب غلہ کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ بے شک بعض جگہیں ایسی بھی ہوتی ہیں جہاں حاضر چیز کیا
غائب چیزوں سے زیادہ اہم ہوتی ہیں۔ لیکن ایسے بھی مواقع ہوتے ہیں جہاں نائب چیز حاضر
چیز سے زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔ ایک شخص جھوٹ بول کو اپنی جان بچا لیتا ہے۔ جھوٹ بول کر
اپنی جان بچا لینا ایک حاضر فائدہ ہے۔ اور سچ بولکر اللہ تعالٰے کی رضا کا حاصل ہونا ایک
نمائی فائدہ ہے مگر کون کہہ سکتا ہے کہ یہ حاضر چیز نمائب سے زیادہ بہتر ہے یا ایک چور
چوری کر کے اپنے لئے روٹی کا سامان مہیا کرتا ہے ۔ اب اس کا دیانت پر عمل کر کے اس دنیا کی
آئندہ زندگی یا اگلے جہاں کی زندگی میں فائدہ حاصل کرنا ایک غائب چیز ہے اور روٹی کا
مل جانا ایک حاضر چیز ہے مگر کوئی نہیں کہتا کہ یہ حاضر چیز غائب چیز سے اچھی ہے تو بعض
چیزیں غائب ہوتی ہیں مگر وہ حاضر کی نسبت اچھی ہوتی ہیں۔ اور اپنی چیزوں میں سے ایک
اولاد کی قربانی ہے جس کا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ہمیں نمونہ دیکھایا ۔ آپ کا اپنی اولا
کو وادی غیر ذی زرع میں رکھنا اور عملی طور پر چھری لے کہ اپنے بچے کو قربان کرنے کے
لئے کھڑے ہو جانا یہ دو باتیں تھیں جو حضرت ابراہیم ابراہیم علیہ السلام نے کیں۔ خدا تعالے کا نشاء
یہی تھا کہ وہ وادی غیر ذی زرع میں جا کہ اپنے بچے کو چھوڑ آئیں اور خدا تعالے کے ذکر
اور اس کے کلمہ کے اعلاء کے لئے اسے وقف کر دیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں نظارہ یہ
دکھایا کہ وہ اپنے بیٹے کو قربان کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالے جانتا تھا۔ کہ اگر خواب میں میں نے
ابر اسٹیم کو یہ نظارہ دکھایا کہ وہ اپنے بیٹے کو قربان کر رہا ہے تو وہ واقعہ میں اپنے بیٹے کو ظاہری
رنگ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ اور چونکہ اللہ تعالے ابراہیم کے ذریعہ آئندہ
انسانی جان کی قربانی کو ہمیشہ کے لئے ممنوع قرار دینا چاہتا تھا اس لئے اس نے بجائے یہ کہنے
کے کہ اسے ابراہیم جا اور اپنے بچے کو وادی غیر ذی زرع میں چھوڑ آ، یہ نظارہ دکھایا کہ وہ اپنے
بچے کو قربان کر رہے ہیں ۔ تا کہ جب وہ اپنے بچے کو قربان کرنے لگیں انہیں روک کر ہمیشہ کے لئے
انسانی قربانی کو ممنوعہ قرار دے دیا جائے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ویسے ہی کیا۔
انہوں نے چھری پکڑی اور اپنے بچے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے ۔ جب وہ اس فعل پر
کلی طور پر تیار ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے انہیں روک دیا اور فرمایا آئندہ خدائی سلسلوں میں
انسان کی قربانی قبول نہیں کی جائے گی ، تم اس کی بجائے بکرا ذبح کر دی ہے اس طرح انسانی کی
قربانی بھی بند ہو گئی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا امتحان بھی ہو گیا اور حضرت معیل علیہ السلام
کو ایک دادی خیر ذی زرع میں چھوڑنے کے نتیجہ میں ان کا رڈیا بھی پورا ہو گیا بہر حال
اللہ تعالے نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی کی یادگار ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو خدا تعالی
۳۱۰
کی راہ میں ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے بجرے کو رکھا تھا مگر ہم تمثیل کو قبول کرتے ہیں اور
حقیقت کو رد کرتے ہیں ۔ ہماری زندگیاں گزرتی چلی جاتی ہیں۔ ہماری اولادوں کی زندگیاں گزرتی چلی ری کی
جاتی ہیں، ہمارے بھائیوں کی زندگیاں گزرتی چلی جاتی ہیں۔ ہمارے ہمسایوں کی زندگیاں گزرتی
چلی جاتی ہیں۔ مگر ہم میں سے کوئی بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی پیشین نہیں کرتا لیکن ہم
میں سے ہر شخص ابراہیم کے بکرے میں سے گوشت کھانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے ۔
یہ تو وہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی پور بیا مر گیا۔ وہ آسودہ حال تھا اور روپیہ کا استعمال
صحیح طور پر کرتا تھا کہیں تجارتوں میں اس نے اپنا روپیہ لگایا ہوا تھا۔ کہیں سود پر روپیہ دیا ہوا
تھا۔ کہیں قرض دیا ہوا تھا ۔ اس کی وفات کے بعد یوریوں کے دستور کے مطابق فاتحہ ما تم شروع ہوا۔
پوریوں میں دستور ہے کہ تمام پوربی جمع ہو جاتے ہیں اور عورت بکن ڈالنا شروع کرتی ہے جس میں
وہ اپنی مشکلات کا ذکر کرتی ہے اور اور قوم ان مشکلات کا جواب و دیتی ہے ہے گویا وہ ایک قسم کا مشورہ
ہو رہا ہوتا ہے۔ وہ اپنے حالات کا ذکر کرتی جاتی ہے اور قوم اسے جواب دیتی جاتی ہے۔ اس طرح
سب لوگوں کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آئندہ یہ بیوہ اور نیچے کس طرح زندگی بسر کریں گے۔ اسی رواج
کے مطابق اس پوربی عورت نے بین ڈالنے شروع کئے۔ کہ ہائے میرے خاوند کے اتنے روپے فلاں
کے ذمے تھے اب وہ روپیہ کون وصول کرے گا اس پر ایک پور بیا آگے بڑھا اور اس نے کہا ہم
رے ہم۔ پھر اس نے بین ڈالا اور کہا اتنا روپیہ اس نے تجارت پر لگایا ہوا تھا، اب کون اس
روپیہ کوئے گا۔ نے گا۔ اس پر وہ پھر کھڑا ہوا اور کہنے لگا ہم رہے ہم۔ پھر اس نے روتے ہوئے کہا کہ
فلاں شخص کو اس نے اتنا روپیہ سود پر دیا ہوا تھا اب کون اس سے روپیہ وصول کرے گا۔ اس
پر وہ پھر بول اٹھا کہ ہم رہے ہم۔ غرض جننی وصولیاں تھیں وہ اس نے بیان کرنی شروع کر دیں
اور ہر وصولی کے ذکر پر وہ پور یا فورا جواب دیا کہ ہم رہے ہم۔ اس کے بعد اس نے ذمہ داریاں
بیان کرنی شروع کیں اور کہا کہ اس نے فلاں کا انتشا روپیہ قرض دیا تھا۔ اب وہ کون دیگا ؟
پر وہ پور بیا اپنی قوم کے دوسرے افراد کی طرف منہ کر کے کہنے لگا۔ کہنے لگا ۔ ارے میں ہی جواب دیا جاؤں
یا کوئی اور بھی بولے گا۔ گویا جب تک وصولیوں کا ذکر تھا وہ ہر وصولی کے ذکر پر آگے بڑھتا اور ر
کہنا ہم رہے ہم۔ اور جب قربانی کا وقت آیا تو کہنے لگا ارے میں ہی بولتا جاؤں یا کوئی اور بھی
بولے گا یہی حال ہمارا ہے ، جب بکرے کے گوشت کھانے کا وقت آتا ہے تو ہم کہتے ہیں اسے ہم ر ہم
اور جب بیٹے کی قربانی کا وقت آتا ہے تو ہم بھی اس پوریئے کی طرح یہ کہنے لگ جانتے ہیں کہ اسے
اس
کوئی اور بھی بولیگا یا ہم ہی بولتے چلے جائیں۔ ہمیں غور کرنا چاہیئے، کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوتے ہے جائیں۔ میں خود کرنا چاہئیے کہ حضرت بر ام علیہ اسلام کی کونسی قربانی تھی جس کی یاد تازہ رکھنے کے لئے ہر سال عید منائی جاتی ہے۔ کیا ہر سال اس لئے
۳۱۱
عید منائی جاتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالے کی راہ میں بکرا قربان کیا تھا۔ بکرے
کی حیثیت ہی کیا ہوتی ہے اور پھر وہ لوگ جو جنگل میں رہنے والے ہوں اور جن کا گزارہ ہی
جانوروں پر ہو، وہ تو بکرے کی کوئی حیثیت ہی نہیں سمجھتے بلکہ بکرے کی قربانی ان کی نگاہ میں
انڈے سے بھی زیادہ حقیر ہوتی ہے۔ انہیں انڈے کا میسر آنا زیادہ مشکل ہوتا ہے لیکن بکرا
بڑی آسانی سے مل جاتا ہے ۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق تو بائیبل سے پتہ لگتا ہے
که ان کے کئی گلتے تھے اسی طرح ! رح ان کے بھتیجے حضرت لوط علیہ السلام کے بھی کئی گھتے تھے کئی نوکر
انہوں نے رکھے ہوئے تھے اور جانور اس کثرت کے ساتھ ان کے پاس تھے کہ ان سے وادیاں
بھر جاتی تھیں یہ پیس بکرے کی قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے کچھ بھی مشکل چیز نہیں
تھی ۔ جو چیز مشکل تھی وہ یہ تھی کہ بڑھاپے کے زما ے زمانہ میں پیدا ہونے والا اکیلا بچہ ان کے ہاں
موجود ہے اور خدا کہنا ہے کہ اس بچے کو میری راہ میں قربان کر دو۔ اور ابراہیمیم کہتا ہے کہ ہے
میرے رہے ہیں اس کے لئے تیار ہوں۔ اور پھر وہ عملی طور پر چھری ہاتھ میں لے کر اسے ذبح
کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔
پھر حضرت اسمعیل علیہ السلام کو وادی غیر ذی زرع میں رکھے جانے کا حکم دینے میں اللہ
تعالے کی طرف سے اس طرف بھی اشارہ تھا میں اشارہ تھا کہ دنیا میں جب بھی کوئی نیا سلسلہ اللہ تعالے کی طرف
سے قائم کیا جاتا ہے وہ ایک وادی غیر ذی زرع کا سار کا سارنگ رکھتا۔ کھتا ہے جس طرح ایسی وادی میں
بنا انتہائی مشکلات کا موجب ہوتا ہے اسی طرح الہی سلسلوں میں جو لوگ شامل ہوتے ہیں
بہت
وہ بھی مقہور معتوب اور لوگوں کی نگاہ میں مغضوب بن جاتے ہیں ۔ لوگ ہر طرح انہیں تکالیف دینے
کی کوشش کرتے ہیں اور ہر رنگ میں انہیں دکھ اور اذیت پہنچاتے ہیں اسلئے انبیاء اور مامورین کا سلسلہ بھی ایک ادی غیر ذی زرع سے نشان
رکھتا ہے پھر اس وقت تو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے وادی غیر ذی زرع کا ایک اور نظارہ بھی پیدا کر دیا ہے۔ قادیان
ہمارا مرکز ہے مگر ان دنوں جو لوگ وہاں میں رہتے ہیں ، ان کے گزارہ کی کوئی صورت نہیں۔
کیونکہ وہ لوگ وہاں محبوس ہیں اور ہر شخص بغیر کمائی کے اپنی زندگی کے دن بسر کر رہا ہے۔
میں جماعت کے تمام افراد سے پوچھتا ہوں کہ جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں
وہ بکرے کا گوشت کھاتے ہیں وہاں وہ ان کی اس قربانی کی یاد نہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹے
حضرت اسمعیل علیہ السلام کو ایک دادی غیر ذی زرع میں جا کر چھوڑ دیا تھا۔ کونسی قربانی پیش
کر رہے ہیں ۔ قادیان اس وقت ایک دادی غیر ذی زرع کا رنگ رکھتا ہے اور وہاں رہنا
اپنے آپ کو بے آب و گیاہ بستی میں جا کر بہا دینا ہے۔ میں تم سے پوچھتا ہوں کہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی طرح تم میں سے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اس قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔
۳۱۲
سو میں سے کتنے ہیں جنہوں نے وہاں جانے کے لئے اپنے نام پیش کئے ہیں۔ کیا ایک فیصدی لوگوں
نے اب تک اپنے نام پیش کئے ہیں کیا۔ فیصدی لوگوں نے اب تک اپنے نام پیش کئے ہیں ؟ کیا
فیصدی لوگوں نے ہی اب تک اپنے نام پیش کئے ہیں ؟ اگر اتنے لوگوں نے بھی اپنے آپ کو پیش
نہیں کیا تو کونسی قربانی ہے جس کا تم نمونہ دکھا رہے ہو۔ آخر خدا تعالے کے عذاب سے محفوظ رہنے
کے لئے نیکی اور تقویٰ اور قربانی کی کوئی نسبت تو ہونی چاہیئے۔
جب حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا تو خدا تعالیٰ کے بعض مرسل پہلے حضرت ابراہیم
علیہ السلام کو اس کی خبر دینے کے کے لئے گئے۔ قرآن کریم میں بھی اس کا اس کا ذکر آتا ہے ہے اور بائبل میں
بھی اس کا ذکر آتا ہے جبکہ مگر بائبل چونکہ تاریخی کتاب ہے، اس لئے اس میں زیادہ تفصیل
سے یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت نرم دل انسان تھے۔ انہوں نے
مرسلوں سے خبر سن کر چاہا ۔ کہ اللہ تعالے سے درخواست کریں کہ وہ لوگ کی قوم کو اس عذاب
میں مبتلا نہ کرے چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام یہ خبر سنتے ہی ایک گوشے میں چلے گئے ۔ اور
انہوں نے دعا کی کہ الہی ان بستیوں میں تیرے بڑے بڑے نیک بندے بھی بستے ہیں۔ کیا تو
ان نیک لوگوں کو بھی بدوں کے ساتھ تباہ کر دے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ۔ اسے ابراہیم با ان
بستیوں کے رہنے والوں نے بڑا ظلم کیا ہے ۔ ہمارے بندے لوط نے انھیں بڑا سمجھایا مگر
وہ باز نہیں آئے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا۔ اسے میرے خدا ! بے شک یہ بڑے ہیں۔
مگر تیرا رحم بھی تو بہت بڑا ہے ۔ یہ کتنے ہی گندے اور ناپاک کیوں نہ ہوں تیرا ر حسم تو بہر حال گا
سب پر غالب ہے۔ اور اے میرے رب ! میرے رب ! کیا تیرے قانون میں بھی یہ بات داخل ہے کہ گیہوں
کے ساتھ گھن بھی سپس جائے ۔ اگر یہ لوگ بڑے ہیں تو ان میں کچھ نیک لوگ بھی ضرور ہوں گے
کیا ان نیکوں کا لحاظ بھی نہیں کیا جائے گا اور کیا اگر ایک سو بھی ان میں نیک لوگ موجود ہوں
نوان کی خاطر اس عذاب کو دور نہیں کر دیا جائے گا ۔ او اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ابراہیمی اگر ان
لوگوں میں سو بھی نیک آدمی ہوں تو میں اس بستی کے لوگوں کو کبھی تباہ نہیں کروں گا۔ تب
اپرا ہمیں سمجھ گیا کہ اس بستی میں سو بھی نیک آدمی نہیں ہیں اور اس نے کہا۔ اسے میرے رب
سو کیا اور نوے کیا ۔ اگر پورے۔ پورے سو نہ ہوں اور نوے نیک ہوں۔ تو کیا دس کی کمی کی وجہ سے
تیر ار حسم آئے نہیں آئے گا اور وہ ان لوگوں کو تباہی سے نہیں بچائے گا ۔ اور اللہ تعالیٰ
نے کہا۔ ابراہیم ! اگر نوے بھی نیک آدمی ہوں تو میں ان کی خاطر اس بستی کو تباہ نہیں کرونگا
تب ابراہیم نے کیا خدایا توے کیا اور راستی کیا۔ نوے اور اپنی کا فرق تو بہت معمولی بات ہے ۔
اتنے معمولی سے فرق کی وجہ سے تو ان پر عذاب نہیں آنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے کہا۔ ان میں اسی بھی
۳۱۳
نیک آدمی ہوں تو میں ان پر اپنا عذاب نازل نہیں کروں گا ۔ تب ابراہیم نے سمجھا کہ اگر اسی نہیں
توستر تو ان میں ضرور نیک ہوں گے اور اس نے کہا۔ خدا یا استی کیا اور ستر کیا ۔ اگر ستر بھی نیک
نکل آئیں تو آخر یہ بھی تو ایک بڑی تعداد ہے۔ اللہ تعالے نے کیا۔ ابرا هستیم! اگر ان میں سنتر
بھی نیک آدمی ہوں تو میں ان کو تباہ نہیں کروں گا۔ اس طرح گفت گو ہوتے ہوتے حضرت ابراہیم
نے کہا کہ خدا یا اگر ان میں میں نیک آدمی ہوئی تو کیا ان سب کا لحاظ نہیں کرے گا۔ اور اس
بستی کو تباہ کر دے گا ۔ اللہ تعالے نے کہا اگر اس بستی میں بنتیں بھی نیک آدمی ہوں تب
بھی میں اسے تباہ نہیں کروں گا تب ابراہم نے یہ مجھ کہ کہ اس بستی میں بلین آدمی نہیں ہیں
کہا، خدایا ! اگر ان میں میں نیک آدمی موجود ہوں تو کیا ان دس کا لحاظ نہیں رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ نے فرمایا اسے ابراہیم
اگر ان میں دس بھی نیک آدمی ہوں تو میں ان کو تباہ نہیں کروں گا۔ تب ابو اسیم
خاموش ہو گیا اور اس نے سمجھ لیا کہ ان بستیوں میں دس بھی نیک آدمی نہیں ہیں اور یہ اس
قابل ہیں کہ ان کو عذاب سے تباہ کر دیا جائے ہیں تو دیکھو کچھ افراد کی نسبت بھی ایک قابل لحاظ
نسبت ہوتی ہے۔ اگر وہ نسبت پوری ہو جائے تو قوم پر سے الزام دور ہو جاتا ہے۔ اور اگر پوری
نہ ہو تو ساری قوم اللی مواخذہ کے نیچے آجاتی ہے۔ ہماری جماعت کو بھی غور کرنا چاہئیے کہ کیا
قربانی کے لحاظ سے اس کے افراد کے اندر وہ نسبت پائی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے
محفوظ رکھنے والی ہوتی ہے۔ اگر نہیں تو یہ کتنے بڑے خون کا مقام ہے کہ وہ دعوئی تو ایمان کا
کرتے ہیں اور عمل وہ کرتے ہیں جو المیان کے خلاف ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اب بھی اس واقعہ
کے بعد جب کہ جماعت اس قربانی میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے اور وہ اپنی اولادوں کو اس
رنگ میں خدمت دین کے لئے پیش کرنے کو تیار نہیں ہوتی اور اگر پوچھا جائے کہ کیا تم خدا
کے لئے قربانی کرنے کے لئے تیار ہو تو تم سب کھڑے ہو کر کہنے لگ جاؤ گے کہ ہاں جی ہم تیار
حالانکہ واقعہ یہ ہو گا کہ تم اول درجہ کے مجرم ہو گے کے مجرم ہو گے ۔ یہ تو دیسی ہی بات ہو گی جیسے خلیخانہ
میں کو ئی شخص تقریر کرے اور کہئے کہ چوری نہیں کوئی چاہیئے تو تمام چور کھڑے ہو جائیں اور
کہیں کہ ہاں ہاں چوری ہرگز نہیں کرنی چاہیے ، ہم چوری کو بہت برا سمجھتے ہیں۔ حالانکہ چور
تو چوری کر چکا، اب اس کا یہ کہنا کہ چوری نہیں کرنی چاہئیے کیا حقیقت رکھتا ہے۔ اسی طرح
جس فعل کے تم مرتب ہو چکے ہو اس کے بعد تمہارا یہ کہنا کہ ہم اپنی جانیں خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان
کرنے کے لئے تیار ہیں اس سے زیادہ جھوٹ اور کیا ہو سکتا ہے۔ حالانکہ مومن کی حالت تو یہ ہوئی
ہے۔ کہ اگر کوئی ایسی جگہ پیدا ہو جو وادی غیر ذی زرع کا سارنگ رکھتی ہو تو اس کا دل خوشی
سے اُچھلتے لگتا ہے ۔ اور وہ سمجھتا ہے کہ آج مجھے خدا کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اس نے مجھے بھی
ابراہیمی نمونہ دکھانے کا موقعہ دیا ۔ یہی وجہ ہے کہ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے میں نے یہ عہد کیا ہوا ہے
ہیں۔
۳۱۴
کہ میں اپنا ایک بیٹا ہمیشہ قادیان میں رکھوں گا نہ اس وجہ سے میرا میں رکھوں گا ۔ اس وجہ سے میرا حق ہے کہ آج کا ہے کہ آج میں ابراہیم کے
ساتھ بکرے کا گوشت کھاؤں کیونکہ جو کچھ ابراہیم نے کیا وہی میں نے بھی کیا گو میرا فعل اس
شان کا نہیں جس شان کا فعل حضرت ابراہیم کا تھا۔ حضرت ابراہیم نے اپنا اکلوتا بیٹا جو نوے
سال کی عمر میں ان کے ہاں پیدا ہوا تھا خدا تعالے کی راہ میں قربان کر دیا تھا اور میرے
کئی بیٹے ہیں یو ی حضرت ابراہیم کے لئے وہ واد وادی غیر ذی زرع زیادہ خطر ناک تھی۔ آجکل پریس کی
وجہ سے کئی قسم کی سہولتیں میسر ہیں ۔ اخبارات کثرت سے شائع ہوتے ہیں اور مظلومیت کی
آواز ساری دنیا میں پھیلائی جا سکتی ہے ۔ اگر آجکل ان لوگوں پر جو قادیان میں رہتے ہیں
مظالم ہوں ، یا وہ بارے جائیں تو ہم ساری دنیا میں اس کی تشہیر کر سکتے ہیں اور اس اشاعت
سے بھی ظالم لوگ ڈرتے ہیں پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میری پیش کردہ قربانی حضرت
ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا مقابلہ نہیں کر سکتی لیکن اپنے حالات ہیں ہی ہر شخص قربانی
کیا کرتا ہے۔ اگر ابراہیم کا صرف ایک بیٹا تھا اور میرے زیادہ بیٹے ہیں یا اس زمانہ میں پریس
کی وجہ سے خبروں کی اشاعت کے سامان موجود ہیں اور پریس ظلم کے کم کرنے میں مدد دیتا ہے
تو یہ میرے بس کی بات نہیں ۔ میں نے خدا سے یہ نہیں کہا تھا کہ میرے اتنے بیٹے کر دے تب
یکیں ابراہیم کی طرح قربانی کروں گا۔ یا پریس جاری کر دے تب میں قربانی کروں گا۔ یہ خدا کا
فعل ہے۔ میرا فعل نہیں۔ پس جو فرق ہے وہ غذائی فعل کے نتیجہ میں ہے ۔ میری خواہش کے
نتیجہ میں نہیں ۔ یہ سوال کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو میں کیا کرتا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ میرا دل تو سہی
کہتا ہے کہ میں اس وقت بھی ابراہیم کی نقل ہی کرتا ۔ لیکن بہر حال موجودہ حالات نے میری
قربانی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام م کی قربانی میں میں ایک بہت بہت بڑا فرق پیدا پیدا کر دیا دیا ہے۔
پھر اب ایک اور وادی غیر ذی زرع اس رنگ میں بھی ہمارے سامنے ہے کہ ہم مرکز
سلمہ کے لئے ایک نئی بستی اسی قسم کے مقام پر عبا رہے ہیں یہستی بھی اسی لئے بسائی جارہی
ہے کہ بد ماحول اور بُرے خیالات سے الگ ہو کر ہماری جماعت کے افراد دین کی تعلیم میں حاصل کریں
اور پھر اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ یہ ایک چھوٹی قربانی
ہے جس کے ذریعہ جماعت کے افراد اپنے اخلاص کا ثبوت دے سکتے ہیں اور دیں گے مگر عملاً
وہی ثبوت دیں گے جو اس بات کو مد نظر رکھیں گے کہ ہمارا اس وادی غیر ذی زرع میں رہنا
صرف اس غرض کے لئے ہے کہ ہم دین کی اشاعت کریں۔ اس کے بغیر اگر وہاں رہیں گے تو
انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔
بہر حال میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ کوئی قومی ترقی بغیر اولاد کی
۳۱۵
قربانی کے نہیں ہو سکتی ۔ جو قوم یہ چاہتی ہے کہ وہ ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں جا کھڑی ہو
اور پھر وہ اپنی اولاد کی قربانی سے دریغ کرتی ہے وہ ایک ناممکن بات کا قصد کرتی ہے
اور اپنے وقت کو ضائع کرتی ہے ۔ گری ہوئی قومیں تبھی بڑھتی ہیں اور تبھی وہ ترقی یافتہ قوموں
کی صفوں میں اپنا رستہ بنانے میں کامیاب ہوتی ہیں جب وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
طرح اپنی اولادوں کو وادئی غیر ذی زرع میں رکھنے اور خدا کے لئے انہیں قربان کرنے کے
لئے تیار ہوں۔ جب وہ مرنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں ، جب وہ اپنی اولادوں کو قربان کرنے کے
لئے تیار ہو جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے قانون کے ماتحت اس وقت کی زندہ قوموں کی زندہ
نسلیں مرجاتی ہیں۔ یہ قانون قدرت ہے جس کا ہر جگہ مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ بوڑھا درخت
مرتا ہے اور نیا درخت ترقی کرتا ہے ۔ پس دنیوی لحاظ سے بھی ترقی کی ہی راہ ہے کہ اپنی اولادیں
کو قربان کیا جائے ۔ اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ وہ یورپ کے لوگوں پر غلبہ حاصل کریں تو انہیں اپنی
اولادوں کو قربان کرنا پڑے گا۔ انہیں تعیش کے سامانوں کو اپنے لئے حرام کرنا پڑے گا یہ موت
ہے جو انہیں قبول کرنی پڑے گی، اسی موت کے دروازہ سے زندگی ملتی ہے اور اسی روازہ
میں سے گزر کر گری ہوئی قومیں دنیا پر غالب آیا کرتی ہیں ۔ اگر آج مسلمان اپنی زندگیوں کو
سادہ بنا لیں اور اپنی جانوں اور اپنی اولادوں کی جانوں کو اللہ تعالے کی راہ میں مہربان
کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو اب بھی کچھ نہیں گیا۔ جس وقت عیسائیت بڑھنی شروع ہوئی
ہے ، اس وقت اسلام کے مقابلہ میں عیسائیت کی جو حالت تھی ، آج عیسائیت کی ترقی کے
زمانہ میں مسلمانوں کی حالت اس سے بدرجہا اچھی ہے ۔ اگر عیسائیت ہم سے کمزور ہو کر ساری
دنیا پر غالب آسکتی ہے تو مسلمان ساری دنیا پر کیوں غالب نہیں آسکتے ۔ اگر وہ اپنے نفس
میں تغیر پیدا کریں اگر وہ اپنی اولادوں کو شیطان کے قبضہ میں دینے کی بجائے خدا تعالیٰ
کے قبضہ میں دے دیں تو یقینا اسلام کفر پر غالب آسکتا ہے ، یقینا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی حکومت آج بھی ساری دنیا پر قائم ہو سکتی ہے ۔
خدا تعالے سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دلوں کے زنگ دور کر دے۔ اور ان کی آنکھو
کو کھولے۔ ان کی غفلتوں اور کوتاہیوں کو دور کرے اور انہیں صحیح طور پر کام کرنے کی توفیق
عطا فرمائے ۔ تا جس طرح وادی غیر ذی زرع میں بسنے والے انفیل کے ذریعہ اللہ تعالٰی نے
ایک نورانی نورانی چراغ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صورت میں روشن کیا جس سے
تمام دنیا جگمگا اٹھی ۔ اسی طرح خدا محمدیت کے باغ میں سے ایک نیا پودہ پھوڑے جو ساری دنیا
کو اسلام اور صداقت کی طرف کھینچ لا لانے کا موجب ہو۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ پودا خدانے
پیدا کر دیا ہے۔ کاش مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں ۔ اور وہ مجھیں کہ آج سوات ایک ہاتھ پر جمع ہونے
کے ان کی نجات کی اور کوئی صورت نہیں اور اسی شخص کے ہاتھ پر تمام دنیا کے لوگ اکٹھے ہو سکتے
ہیں جیسے خدا نے کھڑا کیا ہو کوئی انسانی ہاتھ ساری دنیا کو متحد نہیں کر سکتا ، عرب عراق کے ہاتھ
پر جمع نہیں ہو سکتا ، عراق سعودی عربیہ ۔ دی عربیہ کے ہاتھ پر جمع نہیں ہو سکتا ، مصر شام کے ہاتھ پر اکٹھا
نہیں ہو سکتا ۔ اور یہ مغربی علاقے پاکستان کے ہاتھ پر اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔ اور پاکستان ان کی
اتباع نہیں کر سکتا ۔ ہر شخص کو اپنی آزادی پیاری ہوتی ہے۔ کون ہے جو دوسرے کیلئے اپنی
آزادی قربان کر دے ۔ اس کے لئے اپنی آزادی قربان کی جا سکتی ہے جس کے متعلق انسان کو یہ
یقین ہو ۔ کہ اس کا ہاتھ انسان کا ہاتھ نہیں بلکہ خدا کا ہاتھ ہے۔
ابھی تھوڑے دن ہوئے ایک جرمن نو مسلم کا خط میرے نام آیا جو بڑے اخلاص اور محبت
کے ساتھ لکھا ہوا تھا۔ میں نے اسے جواب میں لکھا کہ کیا یہ ممکن تھا کہ جرمنی کے لوگ ہندوستانیوں
کی فرمانبرداری او را رداری اور اطاعت کرتے۔ یہ خدا کا ہاتھ ہی ہے جو تمہیں ہندوستان ان میں رہنے والے
ایک شخص کی طرف کھینچ لایا۔ ورنہ وہ لوگ جو ایشیا اور ہندوستان میں رہنے والوں کو ذلیل
سمجھا کرتے تھے ان سے یہ کب امید ہو سکتی تھی کہ وہ ان کی اطاعت کریں گے۔ یہ خدا کے ہاتھ کی ہی
برکت ہے کہ اسی ہاتھ پر سب دنیا جمع ہوگی اور اسی سے ساری دنیا ایک دن عدل اور
انصاف سے بھر جائے گی۔
اب یکی دعا کرتا ہوں ۔ سب دوست میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ
ہماری جماعت کو حقیقی طور پر ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور باقی مسلمانوں کی بھی آنکھیں کھولے تا وہ اپنے اس فرض کو پہچانیں جو ان پر عائد ہوتا ہے
ھوں سے پوشیدہ ہے
اور جس کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ وہ ہمارے ذریعہ سے پھر ظاہر ہو اُس میں وہ
اپنی غفلتوں اور سستیوں سے روک نہ نہیں بلکہ اس جماعت میں شریک ہو کر اللہ تعالے کے
نور کے پھیلانے میں محمد ہوں تا جلد سے جلد اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ اس دنیا کی
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ نور جو آج دنیا کی آنکھوں سے
کا
حالت کو بدل دے ۔
نه سنن کبری جلد ۳ مت
و الفضل در مارچ )
ہے ۔ سنن نسائی کتاب صلاة العيدين باب القصد في الخطبة
۳۱۷
تلو - الصفت ۱۳۷ تا ۱۰۸
شه - ابراهیم ۱۴ : ۳۸
شه - پیدائش باب ۲۰ آیت ۱۳
- پیدائش باب ۱۳ آیت ۲ تا ۶
ه - هود : ۷۱ - الذاريت ۵۱ : ۲۵ - ۰۲۷ ۳۲ تا ۳۷
ش - پیدائش باب ۱۸ آیات ۲ تا ۲۰۶ تا ۲۲
2 - پیدائش باب ۱۸ آیات ۲۳ تا ۳۲
سلہ - حضور رضی اللہ عنہ کے اس عہد کے مطابق پہلے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب د خلیفه امسیح
الثالث ایدہ اللہ قادیان میں رہے، آپ ۱۶ نومبر آراء کو پاکستان تشریف لائے ۔ آپ کے بعد
حضرت صاحبزادہ مرزا خلیل یا خلیل احمد صاحب اور پھر ۵ مارچ شاہ سے اب کے رہ مارح شراء سے اب تک صاحبزادہ مرزا وسیم احمد فتا
قادیان میں درویشانہ زندگی گزار رہے ہیں (تاریخ احمدیت جلد افت ۳ جلد ساعت )
حب