رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند مقام
1949ء
251
26۔
خطبات محمود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند مقام
(فرموده 19 اگست 1949ء بمقام یارک ہاؤس کوئٹہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت کی :
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1
اس کے بعد فرمایا:
تیسری بات اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مَحْيَايَ بیان فرمائی ہے۔ مَحْيَا کے ایک معنے تو
زندگی کے ہوتے ہیں۔ یعنی جس بات کے لیے لفظ حیات استعمال ہوتا ہے انہی معنوں میں لفظ
محیا بھی استعمال ہوتا ہے لیکن محیا کے معنے علاوہ زندگی کے مقام زندگی کے بھی ہوتے ہیں۔ یعنی
جس جگہ کوئی شخص رہتا ہے اور اپنی زندگی بسر کرتا ہے وہ بھی محیا کہلاتی ہے۔ اس کے ساتھ بھی الله
رَبِّ الْعَلَمِينَ کہہ کر یہ قید لگا دی گئی ہے کہ میری ساری زندگی اس خدا کی خاطر ہے جو تمام جہانوں
کی ربوبیت کرنے والا ہے۔ خدا تعالیٰ کی خاطر زندگی کئی درجے رکھتی ہے۔ سب سے ادنی درجہ یہ ہے
کہ انسان اپنے نفس کو اس بات پر آمادہ کر لے کہ اگر خدا تعالیٰ کے لیے اسے دنیا چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ
دے گا۔ بیشک وہ عملاً دنیا چھوڑ نہیں دیتا لیکن ضرورت پڑنے پر وہ اپنے نفس کو اس بات کے لیے تیار
پاتا ہے۔ مگر یہ خدا کے لیے زندگی بسر کرنے کا سب سے ادنی درجہ ہے کامل درجہ نہیں ۔ کیونکہ ایک آدمی
1949ء
252
خطبات محمود
وہ ہوتا ہے جو دنیا کو چھوڑ دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور ایک آدمی وہ ہوتا ہے جو صرف ارادہ ہی نہیں رکھتا بلکہ
عملاً ایسا کر دیتا ہے اور یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ ایثار والی زندگی کا درجہ عام زندگی سے بہر حال بالا
ہے۔ خدا تعالیٰ کی خاطر دنیا چھوڑنے والے لوگ صرف یہ نہیں کہتے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنی زندگی
خدا تعالیٰ کی خاطر وقف کر دیں گے بلکہ وہ عملی طور پر بھی وقف کر دیتے ہیں اور ان کے تمام کام خدا تعالیٰ
کے لیے ہو جاتے ہیں۔ وہ خدا تعالیٰ پر توکل کر کے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ دنیا کی کمائی کے ایسے
ذرائع تجویز کرتے ہیں جو اُن کی وقف شدہ زندگی میں رخنہ نہ ڈالیں اور ان کے مذہبی کاموں میں
رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ مثلاً جب فتح خیبر ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ زمین اپنے خاندان
کے لیے وقف کر دی جس سے ان کے گزارہ کا سامان ہوتا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زمینوں پر
خود کام نہیں کرتے تھے بلکہ جس طرح اجارہ پر زمین دی جاتی ہے وہ زمین دوسروں کو دے دی گئی تھی اور
اس سے جو حصہ آتا تھا وہ آپ خاندان میں تقسیم کر دیتے تھے۔ اسی طرح حضرت موسی علیہ السلام اور
حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگیاں بھی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنے اوقات دنیوی کاموں میں استعمال نہیں
کرتے تھے۔ گو شمنی طور پر ایسے کام ہو بھی جاتے تھے جیسے حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان
علیہ السلام نے کیا۔ وہ ایسا کام کر لیتے تھے مگر اس طرح نہیں کہ وہ ان کے اصل کام میں روک پیدا
کر دیں۔ یہ مقام نہایت اعلیٰ درجہ کا ہوتا ہے۔ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي
لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ میری ساری زندگی خدا تعالیٰ کی
خاطر ہے مگر اس سے اوپر ایک اور مقام بھی ہے۔ یعنی ایک مقام تو یہ ہوتا ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے
لیے زندگی بسر کرے مگر یہ مقام ادنی ہوتا ہے کیونکہ اس میں صرف اتنی بات پائی جاتی ہے کہ انسان اپنے
ارادے اور نیت سے اس کام میں لگا رہتا ہے لیکن ایک مقام ایسا ہوتا ہے کہ زندگی قربان کرنے والا
ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی اس قربانی کو قبول کر لیتا ہے۔ یہ دونوں مقام الگ الگ
ہیں۔ جو انسان اپنے ارادے اور نیت سے اپنی زندگی کو خدا تعالیٰ کی خاطر وقف کر دے ضروری نہیں کہ
خدا تعالیٰ اسے قبول بھی کرلے ۔ ایک شخص اپنے آپ کو خدمت کے لیے آقا کے سامنے پیش کر دیتا ہے
لیکن ضروری نہیں کہ آقا اس کی خدمت کو قبول بھی کرلے ۔ اس شخص کی زندگی خدا تعالیٰ کی خاطر تو شمار
ہوگی لیکن یہ اعلیٰ مقام قربانی نہیں ۔ ہاں ! خدا تعالیٰ اس کی قربانی کو قبول کرلے تو یہ علیحدہ امر ہے۔
1949ء
253
خطبات محمود
مَحْيَايَ میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ میری زندگی اب ایسے مقام پر پہنچ گئی ہے کہ میری
زندگی در حقیقت اللہ کی زندگی ہوگئی ہے۔ میں چلتا ہوں تو میں نہیں چلتا خدا تعالیٰ چل رہا ہوتا ہے ہمیں
دیکھتا ہوں تو اُس وقت میں نہیں دیکھ رہا ہوتا خدا تعالیٰ دیکھ رہا ہوتا ہے، میں کوئی بات سنتا ہوں تو اُس
وقت میں نہیں سن رہا ہوتا خدا تعالیٰ سن رہا ہوتا ہے۔ گویا میری زندگی باختیار خود زندگی نہیں بلکہ میری
زندگی باختیار اللہ ہو گئی ہے۔ میری مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی ہو گئی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جس کے متعلق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بندہ خدا تعالیٰ کے قریب ہوتا چلا جاتا ہے اور ہوتے ہوتے
وہ ایسے مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے کان بن جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے، خدا تعالیٰ اُس کی
آنکھیں بن جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے، خدا تعالیٰ اُس کی زبان بن جاتا ہے جس سے وہ چکھتا ہے،
خدا تعالیٰ اُس کے ہاتھ بن جاتا ہے جن سے وہ پکڑتا ہے، خدا تعالیٰ اُس کے پاؤں بن جاتا ہے جن
سے وہ چلتا ہے ۔ 2 گویا وہ صرف اپنی طرف سے ہی کوشش نہیں کرتا بلکہ خدا تعالیٰ بھی اس کی کوششوں کو
قبول کر لیتا ہے اور اسے اپنی صفات کے ظہور کا مقام بنالیتا ہے۔
پھر اس سے اوپر ایک اور مقام آتا ہے اور وہ محیا کے دوسرے معنے ہیں اور وہ مقام یہ ہے
کہ اُس کا مقام زندگی بھی خدا تعالیٰ کے لیے ہو جاتا ہے اور وہ اشاعت اسلام اور اعلائے کلمۃ اللہ اور
خدا تعالیٰ کی ذات کی طرف توجہ دینے میں اتنا مشغول ہو جاتا ہے کہ جس جگہ بھی وہ جاتا ہے لوگ کھچے
ہوئے اُسی کی طرف آ جاتے ہیں۔ یہ مقام انبیاء کو نصیب ہوا ہے مگر جس شان کے ساتھ یہ مقام
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا ہے کسی دوسرے نبی کو نہیں ملا۔ حضرت موسی علیہ السلام کو بھی یہ مقام
نصیب ہوا ہے مگر آپ کی زندگی میں ایسا نہیں ہوا بلکہ وفات کے بعد ہوا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی
جس جگہ تھے وہ ماحول پاکیزہ ہو گیا تھا۔ اس جگہ کے رہنے والے قربانی کرنے والے تھے مگر وہ ماحول
بھی محدود تھا۔ اگر کوئی ہستی ایسی ہوئی ہے جس نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی خاطر اس کے دین کی
خدمت میں اس قدر محو کر دیا ہو کہ تمام ماحول کلی طور پر خدا تعالیٰ کے لیے ہو گیا ہو تو وہ صرف رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہے۔ آپ کے شہر اور علاقہ کے جو رہنے والے تھے آپ نے ان
سب کو اپنی قوت قدسیہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے لیے کر دیا۔
پھر رَبُّ الْعَالَمِينَ کی شرط تمام معنوں کے ساتھ اپنے اپنے رنگ میں لگتی ہے۔ خصوصاً آخری
1949ء
254
خطبات محمود
معنوں کے ساتھ اس کا خاص تعلق ہے۔ آپ نے نہ صرف تبلیغ کی بلکہ آپ کے ملنے کی وجہ سے لوگوں
میں خدا تعالیٰ کی اتنی محبت پیدا ہو گئی تھی کہ اس کی وجہ سے نہ صرف مدینہ اور اس کے اردگرد کا علاقہ
مسلمان ہو گیا بلکہ قریباً سارا عرب مسلمان ہو گیا۔ صرف کہیں کہیں عیسائی اور یہودی قبائل رہ گئے تھے ۔
اس کے علاوہ آپ کو ایک زائد بات بھی حاصل تھی ۔ آپ کے شہر اور علاقہ کا مسلمان ہو جانا تو چھوٹی سی
بات ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ میری زندگی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کی ربوبیت کرنے والا
ہے۔ یعنی میرے تمام کام ایسے ہیں جو صرف میری ذات کے لیے نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کی بہتری
کے لیے ہیں۔ دوسرے انبیاء بھی اس کام میں ایک حد تک آپ کے مشابہہ ہیں ۔ حضرت موسی کے
اتباع میں بھی یہ جذبہ پایا جاتا تھا مگر وہ محدود رنگ رکھتا تھا۔ تو رات میں یہی حکم آتا ہے کہ تم بنی اسرائیل
کے ساتھ یوں سلوک کرو، یوں سلوک کرو۔ ساری دنیا سے سلوک کرنے کا اس میں کہیں حکم نہیں دیا گیا۔
مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں ساری دنیا کے لیے ہمدردی پائی جاتی تھی۔ اسی لیے آپ کو
ساری دنیا کی طرف مبعوث کیا گیا۔ مگر اس سے بڑھ کر آپ کو یہ بات حاصل تھی کہ آپ کا مقام حیات
جو تھا وہ بھی رب العلمین کے لیے ہو گیا تھا۔ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی نہیں بلکہ آپ کے
ماننے والوں نے بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی تھیں۔ اس کی موٹی
مثال یہ ہے کہ اگر کسی قوم کے اندر دوسروں کے فوائد کو اپنے فوائد پر مقدم رکھنے کا جذبہ پایا جائے تو ہر
شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس کا مقام حیات کس قدر بلند ہوگا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد
جب شام میں لڑائیاں ہوئیں اور بیت المقدس بھی فتح ہوا تو عیسائیوں نے دوبارہ حملہ کیا اور مسلمانوں کو
کچھ وقت کے لیے بیت المقدس چھوڑنا پڑا۔ جب مسلمان پیچھے ہٹے اور انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ
بیت المقدس کو کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں گے تو انہوں نے شہر کے باشندوں کو بلایا اور آئندہ سال کے
لیے جو ٹیکس وصول کیے ہوئے تھے وہ سب واپس کر دیئے۔ اس کا اُن پر اتنا اثر ہوا کہ تاریخ میں آتا ہے
لہ جب لشکر شہر سے باہر نکل آیا تو عوام الناس تو الگ رہے بڑے بڑے پادری بھی روتے اور دعائیں
کرتے تھے کہ اے خدا ! ان لوگوں کو جلد واپس لا - 3 اُن کی اپنی قوم ان پر قابض ہو رہی تھی۔ لیکن وہ پر
غیر قوم کے لیے دعائیں مانگ رہے تھے کہ خدا ان کو جلد واپس لے آئے ۔ مسلمانوں نے سال بھر
1949ء
255
خطبات محمود
حفاظت کرنے کے بدلہ میں اُن سے ٹیکس وصول کیا تھا لیکن جب دیکھا کہ اب انہیں حفاظت کرنے کا
موقع نہیں ملے گا تو سب ٹیکس واپس کر دیئے۔ اتنے تدرین اور ورع 4 کی مثال اور کہیں نہیں ملتی ۔ وہ
سمجھتے تھے کہ ہم ان لوگوں کی خدمت کے لیے آئے تھے اگر ہم ان سے کوئی ٹیکس لیتے ہیں تو اُس
خدمت کے لیے لیتے ہیں اور اگر ہمیں ان کی خدمت کرنے کا موقع نہیں ملا تو ہمیں کوئی حق حاصل نہیں
کہ ان کے ٹیکس اپنے پاس رکھیں ۔ یہ رب العلمین والی صفت تھی جو ان میں پائی جاتی تھی کہ وہ ہر نقطہ اور
ہر لحاظ سے اپنے آپ کو بنی نوع انسان کا خادم سمجھتے تھے یہ مَحْيَايَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کی ایسی
مثال ہے جس کی نظیر ڈھونڈنے سے بھی کہیں اور نہیں مل سکتی ۔ باقی حکومتیں اور ادارے بھی دوسروں کے
حقوق کی نگرانی کرتے ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہ ایسا کرتے ہیں لیکن یہ اُن کا ایسا کرنا خالص بنی نوع
انسان کی ہمدردی کے لیے ہو اور رب العالمین خدا کے لیے ہو اس کی مثال نہیں مل سکتی۔ یہ کتا بڑا تغیر ۔
ہے
جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن اتنا بڑا کام سوائے اسلامی تعلیم کا گہرا مطالعہ کرنے والے
اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنے والے کے کوئی دوسرا شخص نہیں کر سکتا۔ چھوٹے چھوٹے کاموں میں
لالچ آ جاتی ہے۔ معمولی معمولی باتوں میں انسان کوشش کرتا ہے کہ اس کے آرام کی کوئی صورت نکل
آئے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَحْيَايَ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ نہ صرف میں بنی نوع
انسان کی ہمدردی کے لیے مقرر کیا گیا ہوں بلکہ دوسرے انبیاء پر مجھے یہ فوقیت حاصل ہے کہ میرے شہر اور
علاقہ کے لوگ بھی بنی نوع انسان کی ہمدردی کے لیے آمادہ ہیں اور وہ اپنے فوائد کو بھول کر دوسروں کی ہمدردی
الفضل 6 جنوری 1960ء )
میں مشغول رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
1 : الانعام: 163
2 : بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
3 : فتوح البلدان بلاذری صفحه 143 ، 144 ۔ مطبوعہ قاہرہ 1319ھ
4 : ورع پر ہیز گاری (فیروز اللغات اردو )