ایک زندہ قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت اپنے اعمال کی نگرانی کرتی رہے

1949ء
271
(28)
خطبات محمود
ایک زندہ قوم کے لیے ضروری ہے
کہ وہ ہر وقت اپنے اعمال کی نگرانی کرتی رہے
(فرمودہ 2 ستمبر 1949ء بمقام کوئٹہ )
تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ
وو
آج میں جماعت کو نہایت اختصار کے ساتھ اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں
افراد کی اخلاقی نگرانی کی طرف توجہ رکھنی چاہیے۔ تعلیم و تربیت کا محکمہ اول تو ہر جماعت میں ہوتا نہیں اور
اگر ہوتا ہے تو اس کے معنے صرف یہ سمجھ لیے جاتے ہیں کہ سال گزارنے پر رپورٹ کر دی جائے کہ حضور
ہماری جماعت میں بہت سی کمزوریاں ہیں۔ دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ ان کی اصلاح کر دے۔ حالانکہ
تعلیم و تربیت کے تو یہ معنے ہوتے ہیں کہ دیکھا جائے جماعت میں کون کون سے عیوب پائے جاتے
ہیں اور پھر ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔ مختلف جماعتوں میں مختلف کمزوریاں ہوں گی ۔ کسی
جماعت کے افراد میں ہمدردی کم ہوگی، کسی میں مالی قربانیوں کے لحاظ سے کمزوری ہوگی، کسی جگہ
نمازوں میں سستی ہوگی۔ پھر کئی گناہ ایسے ہوتے ہیں جو بعض حالات میں زیادہ ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً

1949ء
272
خطبات محمود
پارٹیشن کے بعد وقتی لوٹ مچائی گئی کہ اس کی اہمیت دلوں میں کم ہو گئی۔
سیکرٹریان تعلیم و تربیت کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے مشورہ کر کے اس قسم کے تمام عیوب
کو دور کرنے کی کوشش کریں جو جماعت میں پائے جاتے ہیں۔خصوصاً نو جوانوں اور بچوں کی اصلاح
کی طرف انہیں توجہ کرنی چاہیے ۔ اور ماں باپ کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو
نمازیں پڑھائیں ، چھوٹے چھوٹے مسائل سکھائیں۔ مثلاً ہاتھ دھو کر کھانا ، کھانا چاہیے، اَلْحَمْدُ لِله اور
سُبْحَانَ اللہ کے فقرات کہتے رہنا چاہیے تسبیح اور استغفار کی عادت ڈالنی چاہیے ۔ اگر ایسا ہو جائے تو
بڑی عمر میں ایمان اتنا مضبوط ہو جائے گا کہ اگر انہیں کوئی ٹھو کر بھی لگے گی تو وہ ٹھوکر ان کو بے ایمان نہیں
کرے گی۔ یہ چیز ایسی ہے جس کا استدراج کے ساتھ تعلق ہے انقلاب کے ساتھ نہیں۔ انقلابی
حالات شاذ و نادر آتے ہیں باقی اوقات میں ہمیشہ بتدریج ترقی ہوتی ہے۔ انقلابی تغیر کے تو یہ معنے
ہوتے ہیں کہ سب کمزوریاں یکدم دور ہو جائیں لیکن استدراج یہ ہے کہ کبھی ایک کمزوری دور ہو گئی تو
کبھی دوسری اور یہ چیز جد و جہد اور محنت اور قربانی کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔
پس میں جماعت کے تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس طریق کو اختیار کریں اور
روحانیت میں ترقی کرنے کی کوشش کریں۔ جب تمہاری حالت انقلاب کے ساتھ وابستہ نہیں تو پھر
انقلاب کے انتظار کے کیا معنے ؟ اگر تمہارے لیے انقلاب مقدر ہوتا تو ایمان لانے کے فوراً بعد تمہاری
حالت درست ہو جاتی ۔ لیکن ہوا یہ کہ ایمان لانے کے ساتھ تم نے بعض کمزوریوں پر غلبہ حاصل کر لیا
اور اب دوسری کمزوریوں کو تمہیں محنت اور قربانی کے ساتھ اتھ دور دور کرنا پڑے گا ۔ ہر سیکرٹری کو کو چاہیے چا۔ کہ وہ
جماعت کو بیدار کرے اور جماعت کا فرض ہے کہ وہ سیکرٹری کو بیدار کرے۔ اور ایک معین پروگرام بنایا
جائے کہ فلاں فلاں کمزوریوں کی اصلاح کرنی ہے ۔ اور رجسٹر بنائے جائیں جن میں اس بات کا
ریکارڈ رکھا جائے کہ فلاں فلاں کمزوریوں کی اصلاح کر لی گئی ہے اور فلاں فلاں کمزوریوں کی اصلاح
باقی ہے۔ اسی طرح جماعت کے افراد کو نوافل اور تہجد پڑھنے کی عادت ڈالی جائے ۔ جماعت کے افراد
سے ہمیشہ پوچھتے رہنا چاہیے کہ کتنے افراد ہیں جو تہجد پڑھتے ہیں۔ ور نہ ہو سکتا ہے کہ سُستی بڑھتے
بڑھتے ایک وقت ایسا آجائے کہ فرائض اور سنن بھی ترک ہو جائیں۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی کی ایک

1949ء
273
خطبات محمود
بہن تھیں ۔ وہ ان سے ملنے گئے تو اس نے کہا بھائی ! مجھے تو ذکر الہی میں بڑا لطف آتا ہے اس لیے
میں نے نوافل کم کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ بات ٹھیک نہیں ۔ نوافل بھی ذکر الہی ہیں لیکن ان کی
ایک معین صورت ہے اور ان کا ترک کرنا میں پسند نہیں کرتا۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی خرابی پیدا ہو جائے ۔
دوسرے جمعہ وہ پھر بہن کو ملنے گئے تو اس نے کہا بھائی ! میں نے نوافل چھوڑ دیتے ہیں اور وہ وقت
بھی ذکر الہی میں ہی صرف کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ جو لطف ذکر الہی میں ہے وہ نوافل میں
نہیں۔ بھائی نے کہا اب کے نوافل ترک کر دیئے ہیں تو دوسرے وقت سنتوں پر بھی ہاتھ صاف
ہوگا۔ اس نے کہا نہیں نہیں ایسا نہیں ہوگا۔ تیسرے جمعہ پھر گئے تو بہن نے کہا جو بات آپ نے کہی
تھی وہ ٹھیک نکلی ۔ مجھے اب سنتوں میں بھی وہ لطف نہیں آتا جو ذکر الہی میں آتا ہے۔ بھائی نے کہا
دیکھنا اب فرضوں پر بھی ہاتھ صاف ہوگا ۔ چنانچہ اگلے جمعہ جب ملنے گئے تو اس نے کہا میرا دل اب
فرضوں میں بھی نہیں لگتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی شیطانی حملہ ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی ایک
آیت اسے بتائی اور کہا کہ اس آیت کو مدنظر رکھ کر خدا تعالیٰ سے دعا مانگو۔ اس نے دعا مانگی تو
خدا تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ وہ حالت دور ہو گئی۔ دوسرے جمعہ جب بھائی ملنے گئے تو بہن نے کہا
میں نے کشف میں دیکھا ہے کہ میں نماز پڑھ رہی ہوں ۔ جب میں نے سلام پھیرا تو پاس ہی ایک
بندر نظر آیا۔ اس بندر نے کہا میں نے تو تجھے نماز چھڑوا کے رہنا تھا مگر تمہارا بھائی بہت چالاک نکلا
اور اس نے میرا داؤ چلنے نہ دیا۔ بھائی نے کہا وہ بندر شیطان تھا جو تمہیں ورغلا رہا تھا۔
غرض جو شخص اپنے اعمال کی نگرانی نہیں کرتا اُس کی یہی حالت ہوتی ہے۔ وہ گرتے ہوئے
کہیں کا کہیں جا پہنچتا ہے لیکن زندہ قوم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اس کے اعمال کی نگرانی کی جائے۔
مثلاً اگر حرام خوری کی مرض کسی جماعت میں پائی جاتی ہے اور اس کی اصلاح کی طرف کوئی توجہ نہیں کی
جاتی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کچھ مدت کے بعد دیانت اُٹھ جائے گی۔ یا اگر کسی جماعت میں ظلم زیادہ ہوتا
ہو تو دیکھنے والے کہیں گے کہ ظلم میں کیا رکھا ہے۔ اگر یہ چیز بُری ہوتی تو فلاں عہد یدار ایسا کیوں کرتا۔
غرض آہستہ آہستہ ایسے وساوس پیدا ہو جائیں گے جو جماعت کی دینی حالت کو گرادیں گے اور پھر اس کی اور پھ
اصلاح کے لیے لمبی اور متواتر جد و جہد کی ضرورت ہوگی ۔ وقت زیادہ گزر رہا ہے۔ ہمیں اس بات کی
طرف توجہ کرنی چاہیے۔ لوگ زمانہ نبوی سے جتنا دور ہوتے جا رہے ہیں انوارالہی کی بارشوں میں اتنا

1949ء
274
خطبات محمود
ہی وقفہ پڑ جاتا ہے۔ ایسی حالت میں ایک چوکس اور بیدار انسان کی طرح اپنے فرائض کو سمجھو اور اپنی
66
اصلاح کو باقی تمام کاموں پر مقدم قر اردو کہ اس میں تمہاری نجات ہے ۔ (الفضل 11 مئی 1960 ء)

آج 10 میں سے 10 باقی