کوشش کرو کہ تم اِس دنیا کی زندگی میں ہی خداتعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو

1949ء
275
(29)
خطبات محمود
کوشش کرو کہ تم اس دنیا کی زندگی میں ہی
خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو
(فرمودہ 9 ستمبر 1949ء بمقام لاہور )
تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ
پہلے تو میں دوستوں سے یہ معذرت کرنا چاہتا ہوں کہ آج یہاں آنے میں مجھے کچھ دیر ہوگئی
ہے جس کی وجہ یہ ہوئی کہ جب میں نماز کے لیے آنے لگا تو یکدم میری انتڑیوں میں تکلیف شروع
ہوگئی اور آہستہ آہستہ یہ تکلیف اتنی بڑھ گئی اور درد اتنی شدت اختیار کر گیا کہ پہلے تو میں نے خیال کیا کہ
کہلا بھیجوں کہ نماز پڑھا دی جائے لیکن پھر خیال آیا کہ ممکن ہے یہ درد پیچش کی شکایت کی وجہ سے ہو اور اگر
ا جابت ہو جائے تو درد دور ہو جائے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد مجھے قضائے حاجت کا
احساس ہوا اور گومروڑ کے ساتھ ہی اجابت ہوئی مگر بہر حال درد کی جو شدت تھی وہ اجابت کے بعد جاتی
رہی اور میں اس قابل ہو گیا کہ جمعہ کے لیے آسکوں ۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ احباب کو علم ہو چکا ہے اب ہمارا ارادہ یہ ہے کہ
ہم ربوہ چلے جائیں۔ ہمارے بہت سے دفاتر تو پہلے ہی ربوہ جاچکے ہیں ۔ جو حصہ باقی رہ گیا تھا اس

1949ء
276
خطبات محمود
کے متعلق اب ہمارا ارادہ ہے کہ وہ بھی ربوہ چلا جائے اور اس طرح ہم سب وہاں پہنچ کر ربوہ کی ترقی
اور سلسلہ کی عمارتوں کی تعمیر کی طرف توجہ کریں۔ ہمیں یہاں آئے ہوئے دو سال ہو چکے ہیں۔
31 اگست 1947 ء کو میں یہاں آیا تھا اور آج 9 ستمبر 1949 ء ہے گویا دو سال آٹھ دن میرے اس
قیام پر گزر گئے ہیں۔ کچھ دوستوں پر اس سے کم زمانہ گزرا ہے کیونکہ وہ بعد میں آئے تھے اور کچھ دوست
جو پہلے آگئے تھے ان پر اس سے زیادہ دن گزرے ہیں ۔ بہر حال اللہ تعالیٰ کی حکمت اور اس کی مشیت
کے ماتحت ہم جتنے عرصہ تک یہاں رہے اس میں ہمیں کئی قسم کے تجارب حاصل ہوئے ۔ قادیان کی
رہائش کی وجہ سے جس طرح ہم دنیا سے الگ تھلگ رہتے تھے وہ بات یہاں نہیں تھی۔ یہاں لوگوں
سے میل جول پیدا کرنے کے زیادہ مواقع تھے اور یہ ایک نیا تجربہ تھا جس نے ہمیں بہت سے نئے سبق
دیئے۔ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آئندہ بہت کچھ فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے منفی بھی اور
مثبت بھی ۔
میں اس وقت دوستوں کی آگاہی کے لیے صرف یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے تو ہمارا ارادہ
تھا کہ ہم پیر کے دن یہاں سے چلے جائیں مگر جیسا کہ احباب کو معلوم ہے میری بیوی ام متین کوئٹہ میں
سخت بیمار ہو گئی تھیں۔ وہاں علاج کے بعد کسی قدر آرام آگیا تھا مگر یہاں آنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر کو
دکھایا گیا تو اس نے ایک ایسی بیماری کا شبہ پیدا کر دیا جو بہت خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ اس بیماری کے
متعلق بعض ٹیسٹ ایسے کیے جانے ہیں جن کا نتیجہ پیر کے دن نکلے گا اس لیے اب اس نتیجہ کے بعد ہی یہ
فیصلہ کیا جا سکے گا کہ ہماری یہاں سے کب روانگی ہوگی ۔ آج ہی ایک دوسرے ڈاکٹر سے بھی مشورہ لیا
گیا تھا۔ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر کی رائے سے اتفاق ظاہر نہیں کیا مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ چونکہ ڈاکٹر نی
نے خود ملاحظہ کیا ہے اس لیے ٹیسٹ بہر حال ہو جانا چاہیے۔ اس کے بعد ہم یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ ہم
یہاں سے کب روانہ ہوں ۔ اگر خدانخواستہ لیڈی ڈاکٹر کی رائے درست ہوئی تو پھر آپریشن کی ضرورت
ہوگی اور اگر آپریشن نہ بھی ہو تب بھی شعاعوں کے ذریعہ ایک لمبے عرصہ تک علاج کرانا پڑے گا۔
بہر حال اس پیر کو ہمارے جانے کا ارادہ ملتوی ہے۔ اس کے بعد دوسری تاریخ ڈاکٹری مشورہ سے مقرر
کی جائے گی۔
میں جب جمعہ کے لیے آیا تو راستہ میں میں نے اتنی کثرت سے جماعت کے دوستوں کو نماز

1949ء
277
خطبات محمود
کے انتظار میں بیٹھے دیکھا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ اتنے دوست کہاں سے آگئے ہیں۔ بعض نے کہا کہ
چونکہ آپ کئی ماہ کے بعد آئے ہیں اس لیے لوگ زیادہ جمع ہو گئے ہیں۔ میں نے کہا پہلے بھی تو میں یہیں
جمعہ پڑھا تا رہا ہوں مگر اتنا اجتماع میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اس کی کوئی خاص وجہ معلوم ہوتی ہے۔
اس مسجد میں بھی لوگ پہلے سے زیادہ سمٹ کر بیٹھے ہیں اور ان کی تعداد پہلے سے زیادہ معلوم ہوتی ہے۔
اور باہر گلی بھی مسجد کی طرح بھری ہوئی ہے۔ اس غیر معمولی اجتماع کو دیکھ کر میرے دل میں خیال پیدا ہوا
کہ جس طرح مسلمانوں میں یہ رواج ہے کہ وہ جمعۃ الوداع کے دن خاص طور پر نماز پڑھنے کے لیے آ
جاتے ہیں اسی طرح چونکہ پیر کے دن ہماری روانگی کا پروگرام تھالا ہور والوں نے سمجھا کہ یہ آخری جمعہ تو
ہم مسجد میں جا کر پڑھ آئیں ۔ گویا یہ بھی لاہور والوں کا ایک جمعۃ الوداع ہے مگر اس سے اتنا پتا ضرور
لگ گیا ہے کہ یہاں ہماری جماعت بہت زیادہ ہے اور جمعہ میں لوگ عام طور پر اتنے نہیں آتے جتنے
کہ آنے چاہیں ۔ بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے فی الحال پیر کے دن ہمارے جانے کی تجویز ملتوی
ہے ممکن ہے ڈاکٹری مشورہ کے بعد اگلا جمعہ بھی مجھے یہیں پڑھانا پڑے اور اگر ایسا ہی ہوا تو لاہور والوں
کے دو جمعۃ الوداع بن جائیں گے۔
میں نے سنا ہے کہ بعض دوسری مساجد میں بھی نمازیں ہوتی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں آج کے
اجتماع میں کچھ نہ کچھ دخل اس بات کا بھی ہے کہ بعض دوستوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ دو سال
کے بعد یہ واپس جا رہے ہیں۔ آؤ! آج تو ہم مسجد میں جا کر جمعہ پڑھ لیں۔ میں ایسے دوستوں کو نصیحت
کرنا چاہتا ہوں کہ جب انہیں ایک دفعہ جمعہ پڑھنے کا موقع مل گیا ہے تو اب وہ ہمیشہ کے لیے جمعہ
پڑھنے کی عادت ڈال لیں۔ اور اگر وہ کسی اور جگہ جمعہ پڑھتے تھے تب بھی ان کا فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی
جگہ نہایت مستعدی سے جمعہ کی نماز ادا کیا کریں اور جو سست ہوں اُن کو بھی اپنے ساتھ لایا کریں۔
مومن کی ایسی قربانی خدا تعالیٰ کے حضور کافی نہیں سمجھی جاتی۔ اسی شخص کی قربانی قبول ہوتی ہے جو
دوسروں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو نماز میں بار بار جمع کے صیغے
استعمال کیے جاتے ہیں۔ نماز پڑھنے والا ایک فرد ہوتا ہے مگر وہ اهْدِنِی کہنے کی بجائے دعا یہ مانگ رہا
ہوتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ 1 اے خدا ! تو ہم سب کو صراط مستقیم پر چلا۔ پس
دوستوں کو صرف اس بات پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے کہ وہ خود نماز پڑھتے ہیں بلکہ ہمیں اُس وقت

1949ء
278
خطبات محمود
مطمئن ہونا چاہیے جب دوسرے لوگ بھی نماز پڑھنے لگ جائیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ صریح طور
پر فرماتا ہے کہ مومن کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اہل کو بھی نماز پڑھنے کی تاکید کرتا رہے ۔ 2 سواحباب کو
نماز کی پابندی کرنے اور نماز کی پابندی کروانے کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے۔ یہ ایک علامت
ہے جس سے پتا لگ سکتا ہے کہ تمہارے اندر کس قدر ایمان پایا جاتا ہے اور تم اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل
کرنے کی اپنے دل میں کسی قدر تڑپ رکھتے ہو۔ میں تمہیں یہی نہیں کہتا کہ تمہیں فرض نمازوں کی
پابندی اختیار کرنی چاہیے بلکہ میں تمہیں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ تمہیں فرض نمازوں کے علاوہ نوافل کی
بھی پابندی کرنی چاہیے تا کہ تمہارے قلب میں نور پیدا ہو اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی
حاصل ہو۔ آخر جو شخص احمدیت کو قبول کرتا ہے وہ اسی لیے قبول کرتا ہے کہ اس کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا
ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق بغیر نماز ، روزہ اور ذکر الہی کی کثرت کے کس طرح پیدا ہو سکتا ہے۔ اور
اگر کوئی شخص احمدیت کو تو قبول کرتا ہے مگر اپنے اندر ایسا تغیر پیدا نہیں کرتا جس کے نتیجہ میں اسے
خدا تعالیٰ نظر آنے لگ جائے ، اس سے وہ کلام کرنے کے لیے تیار ہو جائے اور اس سے محبت اور پیار
کرے تو ایسی احمدیت کا کیا فائدہ۔ اور یہ چیزیں بغیر نمازوں اور نوافل اور ذکر الہی کی پابندی کے
حاصل نہیں ہو سکتیں۔
آج ہی مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری کا اخبار میں ایک مضمون چھپا ہے جس میں انہوں نے
ذکر کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ اطمینانِ قلب
حاصل کرنے کا یہی طریق ہے کہ صبر اور استقلال کے ساتھ ذکر الہی اور نمازوں پر زور دیا جائے ۔ اس
کے نتیجہ میں تمہارے دلوں میں وہ جلا پیدا ہو گی جس سے تم بدیوں پر غالب آسکو گے اور خدا تعالیٰ کو اپنی
آنکھوں سے دیکھ لوگے۔ یہی چیز ہے جس کی تمہیں ضرورت ہے۔ اگر یہ چلا تمہارے دلوں میں پیدا نہ
ہوئی تو تمہاری زندگی کیسی اور ایمان کا دعوی کیسا؟ پس کوشش کرو کہ تم اس دنیا کی زندگی میں ہی
خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لو۔ مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کو دیکھنے کی امید کوئی اطمینان بخش بات نہیں
کہلا سکتی۔ اگر انسان مرنے لگے اور اس کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ نہ معلوم میں دوزخ میں ڈالا جاؤں گا
یا جنت میں تو اس کی موت کتنے دکھ کی موت ہوگی ۔ کتنا غم اس پر چھایا ہوا ہو گا اور کس طرح وہ ایک بے چینی
اور خلش اپنے دل میں محسوس کرے گا۔ سکھ والی موت وہی ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو

1949ء
279
خطبات محمود
حاصل ہوئی۔ احادیث میں آتا ہے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کا وقت قریب
آیا تو بار بار آپ کی زبان سے یہ الفاظ نکلتے تھے کہ إِلَى الرَّفِيقِ الْأَعْلَى إِلَى الرَّفِيقِ الأعلى 3
چلو سب ب - سے بڑے دوست کے پاس چلیں ۔ چلو سب سے بڑے دوست کے پاس چلیں۔
یہی حال صحابہ کا تھا۔ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے پر اتنے خوش ہوتے تھے اور اس قدر
لذت اور سرور محسوس کرتے تھے کہ ان کے واقعات پڑھ کر حیرت آتی ہے۔ تاریخوں میں آتا ہے ایک
جنگ کے موقع پر ایک عیسائی سردار نے کئی بڑے بڑے مسلمان سرداروں کو مار ڈالا۔ اُس زمانہ میں
قاعدہ تھا کہ عام حملہ سے پہلے دونوں لشکروں میں سے ایک ایک آدمی نکلتا اور وہ آپس میں مقابلہ
کرتے۔ وہ عیسائی چونکہ ایک بڑا ماہر جرنیل تھا اس لیے انفرادی مقابلہ میں اس نے یکے بعد دیگرے
کئی مسلمان مار ڈالے ۔ آخر حضرت ابو عبیدہ نے جو اسلامی فوج کے کمانڈر انچیف تھے حضرت ضرار کو
حکم دیا کہ وہ اس عیسائی کے مقابلہ کے لیے جائیں ۔ جب وہ مقابلہ کے لیے نکلے اور اس عیسائی سردار
کے سامنے کھڑے ہوئے تو بجائے اس کے کہ اس کا مقابلہ کرتے بے تحاشا میدان چھوڑ کر بھاگ
کھڑے ہوئے اور دوڑتے ہوئے اپنے خیمہ کی طرف چلے گئے ۔ اس پر عیسائیوں میں خوشی کی ایک لہر
دوڑ گئی اور انہوں نے بڑے زور سے نعرے بلند کیے اور مسلمان جو پہلے ہی افسردہ خاطر ہورہے تھے ان
کی سخت دل شکنی ہوئی۔ حضرت ابو عبیدہ نے جب یہ نظارہ دیکھا تو انہوں نے ایک شخص کو جو حضرت
ضرار کے دوست تھے بلایا اور کہا تم ضرار کے پاس جاؤ اور اس سے پوچھو کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے؟
وہ خیمہ کے قریب پہنچے تو اتنے میں حضرت ضرار خیمہ میں سے باہر نکل رہے تھے۔ انہوں نے جاتے ہی
کہا ضرار ! آج تم نے کیا کیا ؟ سارے مسلمانوں کے سر آج شرمندگی اور ندامت کے مارے جھکے
ہوئے ہیں اور وہ کفار کے سامنے اپنی گردنیں اونچی کرنے کے قابل نہیں رہے۔ یہ کتنی بڑی ذلت کی
بات ہے کہ تم عیسائی سردار کے سامنے ہوتے ہی میدان چھوڑ کر خیمہ کی طرف بھاگ آئے اور کفار کو
خوش ہونے کا موقع بہم پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا میں نے جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔ تم جانتے ہو کہ میں
ہمیشہ زرہ کے بغیر لڑا کرتا ہوں مگر آج اتفاقا صبح سے میں نے زرہ پہنی ہوئی تھی۔ جب ابو عبیدہ نے مجھے
حکم دیا کہ میں اس عیسائی جرنیل کے مقابلہ کے لیے نکلوں تو میں بغیر خیال کیے زرہ پہنے اس کے سامنے
چلا گیا مگر جو نہی میں سامنے کھڑا ہوا مجھے یاد آیا کہ میں نے زرہ پہنی ہوئی ہے۔ اس پر میرے نفس نے

1949ء
280
خطبات محمود
مجھے ملامت کی اور کہا ضرار ! معلوم ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں مرنے سے ڈرتا ہے اور شاید زرہ تو
نے اس لیے پہن رکھی ہے کہ یہ بڑا مشہور جرنیل ہے اور کئی مسلمانوں کو شہید کر چکا ہے۔ اگر تو نے زرہ
اتار دی تو ایسا نہ ہو کہ تجھے بھی شخص مار ڈالے۔ الے۔ یہ خیال میرے دل میں آیا ہی تھا کہ میں دوڑ کر اپنے
خیمہ کی طرف چلا گیا اور میں نے سمجھا کہ اگر اس وقت میں مارا گیا اور اللہ تعالیٰ نے مجھ سے پوچھا کہ
ضرار ! تم نے زرہ کیوں پہن رکھی تھی؟ معلوم ہوتا ہے تمہیں ہم سے ملنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ اگر شوق
ہوتا تو اس طرح موت سے بھاگنے اور بچنے کی کوشش کیوں کرتے۔ تو میں اس سوال کا کوئی جواب نہیں
دے سکوں گا۔ میرے لیے سوائے ندامت اور شرمندگی کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا اور میری موت
مومنوں والی موت نہیں ہوگی ۔ پس میں دوڑتے ہوئے اپنے خیمہ میں گیا اور میں نے زرہ اتار دی تا کہ
اگر میں مروں تو میں اللہ تعالیٰ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ چنانچہ اب میں بغیر زرہ کے لڑنے کے لیے
جا رہا ہوں اور میں مطمئن ہوں کہ اگر میں مرا تو میں اللہ تعالیٰ کے سامنے شرمندہ نہیں ہوں گا۔
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسی دنیا میں ہی خدا تعالیٰ کو دیکھ لیا تھا اور وہ اسکی ملاقات کے لیے
ہر وقت بیتاب رہتے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ موت ایک پل ہے جس پر سے گزر کر ہم اپنے محبوب سے
ملتے ہیں۔ اس لیے موت سے ڈرنے اور گھبرانے کے کوئی معنی ہی نہیں اور یہی ایمان کا اصل مقام ہوتا
ہے۔ اس مقام کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ یہی ہے کہ انسان نمازوں کی پابندی اختیار کرے،
نوافل پڑھے، تہجد کی عادت ڈالے، ذکر الہی کرے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بھی یہ سمجھنے لگے کہ یہ شخص ہمارا
عاشق ہے۔ اور جب کوئی شخص عاشق بن جائے تو اسے اللہ تعالیٰ کا قرب ضرور حاصل ہو کر رہتا ہے۔
سو آپ لوگ جو یہاں آئے ہوئے ہیں میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ نمازوں کی عادت
ڈالیں ۔ آج کا ہجوم بتاتا ہے کہ لاہور میں ہماری جماعت کے احباب بہت کافی تعداد میں پائے جاتے
ہیں۔ پس آپ لوگوں میں سے جو سست ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ تم نمازوں کی پابندی کی عادت
ڈالو۔ اور جوئست نہیں ان سے میں کہتا ہوں کہ تم دوسروں کو بیدار کرنے کی کوشش کرو۔ تا کہ کوئی فرد
بھی ایسا نہ رہے جو نمازوں اور نوافل اور ذکر الہی میں سست ہو ۔ بلکہ جمعہ پڑھنا تو الگ چیز ہے، فرض
نمازوں کی پابندی بھی الگ چیز ہے میں تو یہ کہتا ہوں ہر احمدی کو ان عبادات اور ذکر الہی کی طرف اس
قدر توجہ رکھنی چاہیے کہ غیر شخص ہمیں دیکھتے ہی اس یقین پر پہنچ جائے کہ چونکہ یہ احمدی ہے اس لیے

1949ء
281
خطبات محمود
جمعہ یا فرض نمازوں کا تو کیا کہنا ہے یہ تہجد کے لیے بھی باقاعدہ اُٹھتا ہوگا اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر اللہ تعالیٰ
کے حضور گڑگڑاتا اور دعائیں کرتا ہوگا۔ اگر یہ چیز صحیح طور پر پیدا ہو جائے تو بد دیانتی ، جھوٹ ، ظلم ، دھوکا،
فریب او را به اور ایذا رسانی وغیرہ کئی قسم کے گناہوں پر انسان بڑی آسانی سے غالب آ سکتا ہے۔
یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ مومن اپنے نشانات سے پہچانے جاتے ہیں
یہ نشانات عبادت سے ہی پیدا ہوتے ہیں ۔ 4 دیانتداری سے انسانی جسم پر کوئی نشان نہیں پڑتا،
انصاف سے انسانی جسم پر کوئی نشان نہیں پڑتا لیکن نماز پڑھی جائے تو اس سے نشان پڑ جاتا ہے۔ جس
کے معنے یہ ہیں کہ نماز کے اندر ساری نیکیاں آجاتی ہیں۔ جو شخص نماز کا پابند ہوگا وہ آہستہ آہستہ ہر قسم
کے گناہوں پر غالب آجائے گا اور اس کے اندر ایسا تقویٰ پیدا ہو جائے گا جو اسے نیکی کے راستہ پر چلاتا
چلا جائے گا۔ پس نمازوں کی پابندی اختیار کرو اور سمجھ لو کہ یہی ایک چیز ہے جو مومنوں کی امتیازی
علامت ہے اور جس کے بعد ان پر ایسا نشان پڑ جاتا ہے جو ان کے ایمان کی ایک نمایاں علامت ہوتی
ہے۔ نماز پڑھی جائے تو اس کا انسانی جسم پر ایک تو ظاہری نشان پڑتا ہے اور ایک باطنی نشان پڑتا ہے۔
ظاہری نشان یہ ہے کہ ماتھے اور ناک پر مٹی وغیرہ لگ جاتی ہے اور باطنی نشان یہ ہے کہ چہرہ سے اللہ تعالیٰ
کے عشق اور اس کی محبت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ پس دوسری بات جس کی طرف میں جماعت
کے دوستوں کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ نمازوں کی عادت ڈالو، ذکر الہی کی عادت
ڈالو، نوافل کی عادت ڈالو، تہجد پڑھنے کی عادت ڈالو اور پھر ان عادتوں کو اتنا راسخ کرو کہ ہر شخص کو یہ
یقین حاصل ہو جائے کہ جو شخص احمدیت میں داخل ہو جائے وہ نمازوں اور نوافل اور ذکر الہی کا پابند
ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
تیسری بات جس کی طرف میں یہاں کے دوستوں کو بھی مگر زیادہ تر باہر کی جماعتوں کو
توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارا تعلیم الاسلام کالج لاہور میں دو سال سے قائم ہے اور ابھی
ایک دو سال تک جب تک کہ ہم کالج کی عمارت تیار نہ کر لیں لاہور میں ہی رہے گا ۔ اس کالج کے
قائم کرنے سے ہماری غرض یہ تھی کہ احمدی طلباء ایک جگہ اکٹھے رہیں اور احمدی اسا تذہ سے ہی
تعلیم حاصل کریں تاکہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے اندر دینی روح بھی ترقی کرتی چلی
جائے اور وہ سلسلہ کے لیے مفید وجود ثابت ہوں ۔ مگر یہ فائدہ تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب باہر سے

1949ء
282
خطبات محمود
طالب علم آئیں اور ہمارے کالج میں داخل ہو کر تعلیم حاصل کریں۔ خالی کا لج بنا دینے سے ہماری
غرض پوری نہیں ہو سکتی ۔ اس غرض کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ باہر سے بکثرت طلباء
آئیں اور تعلیم الاسلام کالج میں داخل ہو کر اپنی تعلیم کو مکمل کریں ۔
ابھی چند دن ہوئے مجھے ایک جاہل نے خط لکھا ہے جو کالج کا ذکر کرتے ہوئے مجھے اتفا ق یاد
آ گیا۔ اس خط میں اس نے بہت سے اعتراضات کیے ہیں جن میں سے ایک اعتراض اس نے یہ بھی
کیا ہے کہ ناصر احمد کو کالج کا پرنسپل کیوں بنایا گیا ہے؟ اسے باہر کسی ملک میں تبلیغ کے لیے کیوں نہیں بھیج
دیا جاتا؟ اس کی جگہ تو ایک عیسائی بھی پرنسپل رکھا جا سکتا ہے اور وہ ناصر احمد سے زیادہ بہتر کام کر سکتا
ہے۔ یہ لکھنے والے کی کمال درجہ کی جہالت ہے کہ طالب علم جس کی زندگی ایک نہایت ہی قیمتی چیز ہوتی
ہے اور جس کی حفاظت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس کو وہ کوئی اہمیت دینے کے لیے تیار
نہیں بلکہ سمجھتا ہے کہ ایک عیسائی پرنسپل بھی لڑکوں کی اس طرح تربیت کر سکتا ہے جس طرح ناصر احمد کر
رہا ہے۔ اوّل تو مالی نقطہ نگاہ سے ہی کوئی اور پرنسپل رکھا جائے تو وہ ہزار بارہ سو روپیہ ماہوار سے کم نہیں
لے گا۔ لیکن اگر اس فائدہ کو نظر انداز بھی کر دیا جائے تو سوال یہ ہے کہ اگر ہم نے ہندو اور عیسائی ہی
پرنسپل اور پروفیسر رکھنے ہیں تو پھر ہمیں اپنا الگ کالج بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ دوسرے کالجوں
میں بھی عیسائی پروفیسر اور پرنسپل ہیں ان میں داخل ہو کر لڑ کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری غرض تو
اس کالج کو الگ قائم کرنے سے یہ ہے کہ احمدی طلباء احمدی اسا تذہ سے تعلیم حاصل کر کے احمدیت کی
روح اپنے اندر پیدا کریں اور یہ روح نہ کسی دوسرے کالج میں پڑھ کر پیدا ہوسکتی ہے نہ عیسائی پرنسپل
رکھ کر پیدا ہو سکتی ہے۔ اس روح کے پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنا کالج ہو، اپنا ماحول ہو اور
اپنے اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم و تربیت کا کام ہو تا کہ ہماری آئندہ نسل اسلام اور احمدیت کے لیے
کارآمد وجود ثابت ہو۔
گزشتہ فسادات کی وجہ سے ہمارے کالج کے نتائج اچھے نہیں نکلے تھے مگر اس سال اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہمارے کالج کا نتیجہ غیر معمولی طور پر نہایت شاندار رہا ہے جس سے پتا لگتا ہے کہ گزشتہ
سال کے نتائج کی خرابی ان حالات کی وجہ سے تھی جو 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ اس سال ہمارے
تعلیم الاسلام کالج کی ایک جماعت کا نتیجہ 90 فیصدی کے قریب رہا ہے جو ایک حیرت انگیز امر ہے

1949ء
283
خطبات محمود
حالانکہ یونیورسٹی کی اوسط 39 فیصدی ہے۔ یہی حال اور جماعتوں کے نتائج کا ہے۔ کوئی ایک جماعت
بھی ایسی نہیں جس کا نتیجہ یونیورسٹی کی اوسط سے کم ہو بلکہ ہر جماعت کا نتیجہ یونیورسٹی کی اوسط سے بڑھ
کر ہے۔ اگر کسی کلاس کے متعلق یونیورسٹی کی اوسط 35 فیصدی ہے تو ہمارے کالج کی اوسط ساڑھے
سینتیس فیصدی ہے۔ یا اگر یونیورسٹی کی اوسط 35 فیصدی ہے تو ہمارے کالج کی 39 فیصدی ہے اور ایک
کلاس کے متعلق تو میں نے بتایا ہے کہ ہمارے کالج کا نتیجہ اس میں 90 فیصدی کے قریب ہے حالانکہ
یونیورسٹی کی اوسط اس سے بہت کم ہے۔ وہ لوگ جن کے دلوں میں یہ شبہات ہوا کرتے تھے کہ ہمارے
کالج میں لڑکوں کی تعلیم کا زیادہ بہتر انتظام نہیں اب ان نتائج کے بعد ان کے شبہات دور ہو جانے
چاہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے کالج کے نتائج سوائے ایک کے باقی تمام کالجوں سے
زیادہ شاندار نکلے ہیں اور ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حصول تعلیم کے لیے فوراً تعلیم الاسلام کالج
میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔ اس بارہ میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی سے کام نہ لیں۔ اس کالج
میں اپنے بچوں کو تعلیم کے لیے بھجوانا اس قدر ضروری اور اہم چیز ہے کہ میں تو سمجھتا ہوں جو شخص اپنے
بچوں کو باوجود موقع میسر آنے کے اس کالج میں داخل نہیں کرتا وہ اپنے بچوں کی دشمنی کرتا اور سلسلہ پر
اپنے کامل ایمان کا ثبوت مہیا نہیں کرتا۔ اگر وہ کسی اور جگہ اپنے بچوں کو داخل کرے گا تو صرف اس لیے
کہ فلاں بورڈ نگ اچھا ہے یا فلاں جگہ کھانا زیادہ اچھا ملتا ہے یا فلاں جگہ غیر قوموں کے لوگوں سے ملنے
کا زیادہ موقع ملتا ہے۔ حالانکہ اصل چیز تعلیم ہے، اصل چیز دینی تربیت اور اعلیٰ اخلاق کا حصول ہے اور یہ
چیزیں تعلیم الاسلام کالج کے سوا کسی اور کالج میں زیادہ بہتر طریق پر حاصل نہیں ہو سکتیں۔ تعلیم الاسلام
کالج کی غرض یہ ہے کہ لڑکوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینیات کی تعلیم بھی دی جائے اور یہ تعلیم کسی
اور جگہ نہیں دی جاتی۔ پس باہر کی جماعتوں کو اس بارہ میں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیے اور زیادہ سے
زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو تعلیم الاسلام کا لج میں داخل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میں نے دیکھا
ہے بعض دفعہ لڑکے بھی غلط قدم اُٹھا لیتے ہیں اور وہ اپنے ماں باپ کو صحیح حالات سے بے خبر رکھتے
ہوئے دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ دراصل بچپن کی عمر ہی ایسی ہے کہ اس میں انسانی عقل پختہ
نہیں ہوتی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے بچہ کئی دفعہ ایسی باتیں کہہ دیتا ہے جو واقعات کے خلاف ہوتی
ہیں اور اس طرح ماں باپ دھوکا میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں

1949ء
284
خطبات محمود
پڑھنا
الصَّبِيُّ صَبِيٌّ وَلَوْ كَانَ نَبِيًّا بچہ بچہ ہی ہے خواہ اس نے بعد میں نبی ہی کیوں نہ بن جانا ہو۔ بہر حال
لڑ کے بعض دفعہ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں جن سے ماں باپ دھوکا میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
ایک نو جوان جو آجکل بڑا مخلص اور فدائی احمدی ہے اُسے طالب علمی کے زمانہ میں والدین
نے قادیان میں داخل کروایا۔ یہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ کی بات ہے۔ ایک دن میں
حضرت خلیفہ اول کے پاس گیا تو ابھی میں وہاں بیٹھا ہی تھا کہ اوپر سے ڈاک آگئی اور آپ نے اسے
ھنا شروع کر دیا۔ ڈاک پڑھتے پڑھتے آپ نے ایک خط نکالا اور اسے پڑھ کر آپ ہنسے۔ اُس وقت
ایک طرف میں بیٹھا تھا اور دوسری طرف وہ لڑکا بیٹھا تھا۔ آپ نے میری طرف مسکرا کر دیکھا کر دیکھا اور فرمایا
میاں ! تم اس لڑکے کو جانتے ہو؟ مجھے یاد نہیں میں نے اُس وقت کیا جواب دیا۔ ( اُس لڑکے کے والد
بہت پرانے صحابی تھے اور انہوں نے پہلے دن لدھیانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بیعت کی تھی ) ۔ بہر حال اس گفتگو کے بعد حضرت خلیفہ اول اُس لڑکے کی طرف مخاطب ہوئے اور ہنس
کر فرمانے لگے میاں ! آج تم میرے پاس کس طرح پہنچ گئے ہو؟ اس نے کہا حضور ! جس طرح میں
پہلے حاضر ہوا کرتا تھا اُسی طرح آج بھی حاضر ہو گیا ہوں ۔ آپ فرمانے لگے تم یہ بتاؤ کہ تم پنجرے میں
سے کس طرح نکلے ہو؟ اس پر اس کا رنگ زرد ہو گیا اور شرمندگی اور ندامت کی وجہ سے وہ کوئی جواب نہ
دے سکا۔ پھر آپ نے وہ خط مجھے پڑھنے کے لیے دے دیا۔ میں نے پڑھا تو اُس میں لڑکے کی نانی
نے حضرت خلیفہ اول کو لکھا تھا کہ میرے نواسے نے قادیان سے مجھے لکھا ہے کہ جب سے میں یہاں آیا
ہوں مجھے انہوں نے ایک پنجرے میں ڈال کر لڑکا رکھا ہے۔ صبح شام سُوکھی روٹی اور ذرا سا پانی اس
پنجرے میں رکھ دیتے ہیں جس پر میں گزارا کرتا ہوں ۔ لڑکے اِدھر اُدھر سے آتے اور مجھے دیکھ کر
ہر وقت مذاق کرتے رہتے ہیں۔ میں آپ کو یہ خط اس لیے لکھ رہا ہوں کہ اگر آپ مجھے دیکھنا چاہتی ہیں
تو خدا کے لیے آپ مجھے جلدی بلوا لیں اور اس قید سے نجات دلوائیں۔ اس کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے حضرت خلیفہ اول نے اس سے فرمایا کہ میاں ! تم آج پنجرے میں سے کس طرح باہر آگئے ہو؟
اسی طرح میرے ساتھ ایک واقعہ ہوا۔ ایک دفعہ ایک شخص نے میرے پاس شکایت کی کہ
میرے لڑکے کو استاد نے عربی میں فیل کر دیا ہے حالانکہ وہ اس مضمون میں بہت ہوشیار تھا اور اس کی
وجہ یہ ہے کہ استاد نے میرے لڑکے سے کوئی چیز لانے کے لیے کہا تھا چونکہ اس نے ایسا نہ کیا اس لیے

1949ء
285
خطبات محمود
اس نے لڑکے کو فیل کر دیا۔ میں نے کہا میں یہ مان نہیں سکتا کہ ایک احمدی استاد اس قسم کی کمینہ حرکت
کرے۔ یہ تو میں مانتا ہوں کہ سارے احمدی نیک نہیں مگر جو مثال میرے سامنے پیش کی گئی ہے وہ ایسی
ہے کہ میرا دل نہیں مانتا کہ کوئی احمدی ایسی حرکت کر سکے۔ انہوں نے کہا آپ بیشک تحقیق کر لیں ۔
لڑکے کو بلا وجہ فیل کیا گیا ہے حالانکہ وہ بہت لائق اور ہوشیار تھا۔ میں نے کہا اچھا میں آپ کی خاطر
سکول سے پرچہ منگواتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ کیا بات ہے۔ مگر آپ پہلے وعدہ کریں کہ اگر یہ بات غلط
ہوئی تو آپ لڑکے کو سخت سزا دیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا اور میں نے ہیڈ ماسٹر کو رقعہ لکھا کہ اگر چہ
قاعدہ کی رو سے ایسا نہیں چاہیے مگر جماعتی نظام کی خاطر میں چاہتا ہوں کہ آپ فلاں لڑکے کا عربی کا
پرچہ میرے پاس بھجوا دیں کیونکہ میرے پاس شکایت کی گئی ہے کہ اسے بلا وجہ فیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے پرچہ بھجوا دیا۔ پرچہ آیا تو میں نے دیکھا کہ متحن نے اسے اڑھائی نمبر دیتے ہوئے تھے مگر
جب میں نے پرچے کو کھول کر دیکھا تو میں اس استاد کی عقل پر حیران ہوا جس نے اسے اڑھائی نمبر
دیئے تھے کیونکہ میرے نزدیک وہ اڑھائی نمبروں کا مستحق نہیں تھا صرف صفر کا مستحق تھا۔ چنانچہ میں
نے اس لڑکے کے باپ کو لکھا کہ میں اس استاد کی عقل پر حیران ہوں جس نے اس لڑکے کو سو میں سے
اڑھائی نمبر دے دیئے ہیں۔ میرے نزدیک تو یہ صفر کا مستحق تھا۔ معلوم ایسا ہوتا ہے کہ استاد کو شرم آئی آ
کہ صفر نمبر کیا دینا ہے چلو اڑھائی نمبر ہی دے دیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کیا پتا تھا کہ میرے
لڑکے نے مجھے اس طرح دھوکا دیا ہے۔ میں تو یہی سمجھتا رہا کہ وہ جو کچھ کہتا ہے سچ کہتا ہے۔
بہر حال جب ایک طرف بالغ ، عاقل اور سمجھدار اسا تذہ ہوں اور دوسری طرف ناتجربہ کار بچہ
ہو تو عقلمند انسان کا یہی کام ہوتا ہے کہ وہ مقابلہ کے وقت اپنے بچے کو غلطی پر سمجھے اسا تذہ کو بد دیانت اور
نالائق قرار نہ دے۔ بعض دفعہ لڑ کے اسی بات کو دیکھ کر کہ سینما دیکھنے پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں یا
نمازوں وغیرہ کی سختی سے پابندی کرائی جاتی ہے کالج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیتے ہیں اور
یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ پروفیسر لڑکوں کو پڑھاتے نہیں وہ سارا دن ادھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں۔ اور
جب یہ بات باپ سنتا ہے تو کہتا ہے اچھا! میرے بچہ پر یہ یہ مصیبتیں آرہی ہیں اور پھر وہ کوشش کرتا ہے۔
کہ اسے کسی اور کالج میں داخل کرادے۔ میرے نزدیک ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اس
قسم کی باتوں میں نہ آئیں اور اپنی عقل اور سمجھ سے کام لیں ۔ آخر یہ موٹی بات ہے کہ تم اپنے بچوں کی

1949ء
286
خطبات محمود
بات پر زیادہ اعتبار کرو گے یا یونیورسٹی کے نتائج پر زیادہ اعتبار کرو گے۔ یونیورسٹی کا نتیجہ بتا رہا ہے کہ
ہمارے کالج کی ہر کلاس کا نتیجہ یونیورسٹی کی اوسط سے اوپر رہا ہے۔ ایک کا نتیجہ 90 فیصدی کے قریب
رہا ہے اور دوسری کلاسوں کا نتیجہ یونیورسٹی کی اوسط سے اوپر رہا ہے اور یہ ایک نہایت ہی خوش کن بات
ہے؟ مگر پھر بھی بعض لوگ ان حقائق پر غور کرنے کی بجائے لڑکوں کی بات پر کان رکھنے کے زیادہ عادی
ہوتے ہیں۔
ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی سادہ لوح آدمی تھا جس کی طبیعت
میں شرم اور حیا کا مادہ بہت غالب تھا۔ اس نے ایک گدھا خریدا۔ عربوں میں گدھے رکھنے کا عام رواج
تھا اور وہ اس سے سواری اور بار برداری کا کام لیا کرتے تھے۔ جب اس کے دوستوں کو پتا لگا کہ اس
نے گدھا خریدا ہے تو وہ روزانہ اس کے پاس آتے اور گدھا مانگ کر لے جاتے۔ اس طرح مہینہ
دو مہینے گزر گئے اور وہ ایک دن بھی گدھا اپنی ذاتی ضروریات کے لیے استعمال نہ کر سکا۔ ہر وقت وہ
دوسروں کے پاس ہی رہتا ۔ آخر تنگ آکر اس نے فیصلہ کیا کہ اب میں کسی کو گدھا نہیں دوں گا۔ مگر ادھر
طبیعت میں نرمی بھی تھی اور انکار بھی نہیں کر سکتا تھا۔ ایک دن اس کے پاس کوئی دوست آیا اور اس کے
گھر کے باہر سے آواز دے کر کہا بھائی صاحب! مجھے گدھا چاہیے اگر آپ دے دیں تو بڑی مہربانی !
ہوگی ۔ اس نے چونکہ فیصلہ کر لیا تھا کہ اب میں کسی کو گدھا نہیں دوں گا اس لیے اس نے مکان کی چھت
پر سے ہی اسے جواب دیا کہ آپ کی بات کو میں رو تو نہیں کر سکتا تھا مگر فلاں دوست آئے تھے اور وہ مجھ
سے گدھا مانگ کر لے گئے اس لیے میں آپ کے مطالبہ کو پورا کرنے سے قاصر ہوں ۔ ادھر اس نے یہ
بات کہی اور اُدھر گھر کے صحن سے گدھے نے چیخنا شروع کر دیا۔ اس کی آواز سن کر دوست کہنے لگا عجیب
بات ہے گھر سے گدھے کے چیخنے کی آواز آ رہی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں گدھا کوئی دوست لے گیا۔
ہے۔ وہ کہنے لگا آپ بھی عجیب آدمی ہیں کہ میری بات پر اعتبار نہیں کرتے اور گدھے کی بات پر اعتبار
کر رہے ہیں۔ یہ ہے تو لطیفہ مگر ان لوگوں کی حالت بالکل ایسی ہی ہے۔ وہ یونیورسٹی کی بات پر اعتبار
نہیں کرتے اور اپنے بچے کی بات پر اعتبار کر لیتے ہیں ۔
پس میں دوستوں کو خواہ وہ مقامی ہوں یا بیرونی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہوں توجہ دلاتا ہوں
کہ وہ تعلیم الاسلام کا لج میں اپنے لڑکوں کو داخل کرنے کی کوشش کریں ۔ مگر اس کے ساتھ ہی میں

1949ء
287
خطبات محمود
تعلیم الاسلام کالج کے عملہ کو بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ میرے نزدیک انہیں اپنے نتائج اس سے بھی بہتر
پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آخر قربانی ایک طرف سے نہیں ہوتی بلکہ دونوں طرف سے ہوتی
ہے۔ ہم جو اپنے عزیزوں اور جماعت کے دوستوں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم
الاسلام کا لج میں داخل کراؤ تو لازمی طور پر اس کے نتیجہ میں ان کے دل کے گوشوں سے بھی یہ آواز بلند
ہوتی ہے کہ اگر ہم سے قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ ہمارے لیے قربانی
کریں۔ اگر پرنسپل اور کالج کے پروفیسر لڑکوں کے ساتھ محبت اور پیار کا تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تعلیم کو
اعلیٰ معیار تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان کے اخلاق کی نگرانی رکھتے ہیں ، ان کی صحت کو درست
رکھنے کی تدابیر اختیار کرتے ہیں، ان کے اندر ذہانت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ماں باپ اور
لڑکوں دونوں کے دلوں میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ صرف ہم نے ہی قربانی نہیں کی بلکہ یہ لوگ بھی
ہمارے لیے قربانی کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت میں ذاتی طور پر جماعت کو مخاطب
کر کے تحریک کر رہا ہوں کہ وہ کالج کی طرف توجہ کریں اور اپنے لڑکوں کو اس میں تعلیم کے لیے بھجوائیں
مگر بہر حال میں یہ آواز انہی کی طرف سے اٹھا رہا ہوں۔ میں تو کالج کا پرنسپل نہیں نہ پروفیسر یا مینیجر
ہوں۔ میں جو آواز اٹھا رہا ہوں وہ انہی کی طرف سے اٹھا رہا ہوں۔ اور جب میں دوستوں کو تحریک کرتا
ہوں کہ وہ اس کا لج میں اپنے لڑکے بھجوائیں تو در حقیقت میں ایک رنگ میں ان کی زبان بن جاتا ہوں
اور ان کی طرف سے جماعت کے دوستوں کو یہ کہتا ہوں کہ تم کالج کے لیے قربانی کرو اور اپنے لڑکوں کو
اس میں داخل کرو۔ اور جب میں دوسروں کو قربانی کے لیے کہتا ہوں تو ان لوگوں کا بھی حق ہے کہ وہ
آپ سے یہ پوچھیں کہ آپ ہمارے لیے کیا قربانی کر رہے ہیں۔ اور چونکہ یہ ایک جائز مطالبہ ہے جو
ان کی طرف سے ہو سکتا ہے اس لیے کالج کے پرنسپل اور پروفیسروں کو چاہیے کہ وہ دوسروں سے زیادہ
وقت کالج کی ترقی اور لڑکوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے صرف کرنے کی عادت ڈالیں اور ان
کو زیادہ سے زیادہ دینی احکام کا پابند اور اخلاق فاضلہ سے متصف بنائیں۔ خصوصاً لڑکوں کی خوراک کی
طرف زیادہ توجہ رکھنی چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ انہیں اچھی اور عمدہ غذا میسر آئے۔ میں کچھ عرصہ
سے مختلف کتب کے مطالعہ کے نتیجہ میں اور کچھ اپنی صحت کو دیکھتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ بچوں کی
خوراک کا خیال نہ رکھنا اور ان کے لیے صحیح اور اعلیٰ درجہ کی غذا مہیا نہ کرنا ایک بہت بڑا بڑا ظ ظلم ہے۔ کئی

1949ء
288
خطبات محمود
بیماریاں اس وجہ سے پیدا ہو جاتی ہیں کہ لڑکوں کی خوراک کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اس میں کبھی تو غفلت
کا دخل ہوتا ہے اور اہے اور کبھی عدم علم کی وجہ سے خوراک کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔ مثلاً جب ہم بچے تھے اور اس
زمانہ میں چونکہ خوراک کی قدر و قیمت کا لوگوں کو صحیح علم نہیں تھا اس لیے عدم علم کی وجہ سے ہماری غذا
میں بعض نقائص رہ جاتے تھے۔ مثلاً مجھے یاد نہیں کہ ہمیں با قاعدہ ناشتہ ملا ہو۔ دودھ گھر میں ہوتا تھا جس
کا دل چاہا اس نے پی لیا۔ سکول سے پہلے کھانے کا انتظام نہیں ہوتا تھا۔ سکول سے وقت بچا کر کھانے
کے لیے آجاتے تھے جس کے معنے ہیں کہ بے قاعدہ کھانا کھانا پڑتا تھا۔ اب یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ
ہماری مائیں نَعُوذُ بِاللہ ہماری دشمن تھیں ۔ انہیں ہم سب سے محبت بھی تھی، پیار بھی تھا۔ وہ ہمارے
لیے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لیے بھی تیار رہتی تھیں لیکن چونکہ انہیں علم نہیں تھا کہ ناشتہ ایک ضروری چیز
ہے اور کھانا وقت پر کھانا ضروری ہے انہوں نے نہ ناشتہ کا خاص خیال رکھا اور نہ صبح سکول جانے سے
پہلے کھانے کا انتظام کیا۔ بہر حال خوراک کا اعصاب پر نہایت گہرا اثر پڑتا ہے۔ یورپین لوگ بڑی بڑی
مشکلات کے باوجود اپنے حوصلے بلند رکھتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی انہیں اچھی اور وقت پر خوراک ملتی
ہے لیکن ہمارے ملک کے لوگ بہت جلد اپنا حوصلہ ہار دیتے ہیں۔ ان کا حوصلہ ہارنا اخلاق کی کمی کی وجہ
سے نہیں ہوتا بلکہ اس لیے ہوتا ہے کہ ان کے جسم میں اتنی طاقت ہی نہیں ہوتی کہ وہ حوادث اور آفات کا
مقابلہ کر سکیں۔ پس بچوں کی خوراک کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ انہیں اچھی سے اچھی غذا میتر
آسکے۔ میں نے دیکھا ہے گھر میں کھانے کا انتظام ہوتا ہے تو آدھی رقم میں نہایت اعلیٰ درجے کا کھانا
تیار ہو جاتا ہے۔ میرے بعض بچے اس وقت بورڈنگ میں رہتے ہیں اور ان کے ماہوار اخراجات کا
مجھے علم ہے۔
وہی منافق جس نے یہ لکھا تھا کہ پرنسپل تو ایک عیسائی بھی رکھا جا سکتا ہے اُسی نے یہ بھی لکھا
تھا کہ تمہارے اپنے دولڑ کے دوسرے کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور تم دوسروں سے یہ کہتے ہو
کہ اپنے بچوں کو تعلیم الاسلام کالج میں داخل کرو۔ میں اس کا بھی جواب دے دیتا ہوں۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ میرے دولڑ کے اور کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک لڑکا وہ
تعلیم حاصل کر رہا تھا جو تعلیم الاسلام کا لج میں ہے ہی نہیں ۔ وہ ڈاکٹری کے لیے تیاری کر رہا تھا اور یہ کر رہا تھاجو کا لیے کر رہا
رہاتھ
تعلیم ایسی ہے جس کا ہمارے کالج میں کوئی انتظام نہیں ۔ دوسرا لڑ کا بہت پہلے سے اُس کالج میں داخل

1949ء
289
خطبات محمود
تھا اور وہ بھی چونکہ ڈاکٹری کلاس میں داخل ہوا تھا اس لیے تعلیم الاسلام کالج میں داخل نہ ہو سکا۔
بہر حال دولڑ کے بعض دوسرے کالجوں میں پڑھ رہے ہیں اور ان کا خرچ خوراک ستر روپیہ ماہوار ہے۔
ہمارے گھر میں زیادہ سے زیادہ 35 روپیہ کے قریب ایک آدمی کا خرچ بنتا ہے اور اس میں ہم بہتر سے
بہتر خوراک استعمال کر رہے ہیں۔ مگر میں نہیں سمجھتا کہ ان کا کھانا ہمارے کھانے سے زیادہ اچھا ہوتا
ہو۔ یہ خرچ بھی لاہور مسافرانہ زندگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ورنہ قادیان میں تو پندرہ سولہ روپیہ ماہوار
خرچ ہوتا تھا۔ اس سے پہلے دس روپیہ ماہوار ہوا کرتا تھا۔ آخر میں جب ہم وہاں سے چلے ہیں تو اُس
وقت بیس روپیہ کے قریب خرچ ہوتا تھا۔ لیکن یہاں کالج میں ستر روپیہ فی لڑکا خوراک پر خرچ کیا جاتا
ہے۔ کسی زمانہ میں یہ حالت تھی کہ کہا جائے کہ فلاں شخص ستر رو پید اپنی خوراک پر خرچ کر رہا ہے تو لوگ
کہتے بڑا لاٹ صاحب ہے مگر آج ہر کالج کا طالبعلم یہ خرچ ادا کر رہا ہے۔ لیکن اس خرچ کے باوجود میں
سمجھتا ہوں انہیں وہ خوراک نہیں مل رہی جو اتنے روپیہ میں انہیں ملنی چاہیے۔ تعلیم الاسلام کا لج والے
دیانتداری سے کام لیں تو اس سے کم روپیہ میں ان کے ماہوار اخراجات خوراک کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
میرے نزدیک پروفیسروں کا فرض ہے کہ وہ تمام اخراجات پر کڑی نگرانی رکھیں اور کسی قسم کا ناجائز خرچ
نہ ہونے دیں۔ میں نے دیکھا ہے اگر پھلکے پکانے والے کی ہی نگرانی کرو تو ستر فیصدی آٹے میں
گزارہ ہو جاتا ہے اور اگر نگرانی چھوڑ دو تو سو فیصدی آٹا خرچ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح گوشت وغیرہ کے
متعلق احتیاط کی جاسکتی ہے۔ اگر وہ توجہ کریں تو اس خرچ کو یقیناً کم کیا جا سکتا ہے مگر خرچ کم کرنے کے
یہ معنے نہیں کہ لڑکوں کی صحت کو تباہ کیا جائے۔ ان کی صحت کو خراب کرنے کی تمہیں اجازت نہیں۔ میں جو
کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تھوڑے روپیہ سے بہتر سے بہتر کھانا ان کو مہیا کرو اور انہیں اچھی غذا دو تا کہ ان
کے دماغ اور اعصاب کو طاقت حاصل ہو اور وہ اپنی قوم کے لیے مفید وجود ثابت ہوں۔
اسی طرح دینیات کی تعلیم کی طرف انہیں خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے۔ اگر دینی باتیں سننے کا
لڑکوں کو زیادہ موقع ملے تو یہ لازمی بات ہے کہ ان کے اندر دینی روح بھی ترقی کرے گی اور اگر کم موقع
ملے تو دینی روح کی ترقی میں بھی کمی واقع ہو جائے گی۔ مجھے افسوس ہے کہ اس طرف کالج کے عملہ کو
پوری توجہ نہیں۔ مثلاً لڑکوں کے اندر صحیح دینی جذبہ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ مرکز سے وابستہ
ہوں۔ اور مرکز سے وابستگی پیدا کرنے کے جہاں اور کئی طریق ہیں وہاں ایک یہ بھی طریق ہے کہ

1949ء
290
خطبات محمود
خلیفہ وقت سے کالج میں کم سے کم دو چار لیکچر سالانہ کروائے جائیں تاکہ ان کو اپنی ذمہ داریوں کا
احساس پیدا ہو اور قربانی کی روح ان کے اندر ترقی کرے۔ اس کے علاوہ جماعت کے دوسرے علماء
اور مبلغین سے بھی وقتا فوقتا لیکچر کروانے چاہیں تا کہ بار باران کے سامنے مختلف دینی مسائل آتے
رہیں اور ان کی اہمیت ان کے ذہن میں راسخ ہوتی چلی جائے۔ خالی کتابیں پڑھا دینے سے دماغی
تربیت نہیں ہو سکتی ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کے اندر جرات، ہمت اور بہادری کا مادہ پیدا کیا
جائے۔ اور جرات کا مادہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ذریعہ ہی پیدا ہوتا ہے؟ ے ذریعہ ہی پیدا ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زند اپنی زندگی میں کوئی
نمایاں کام کیا ہوا ہوتا ہے۔ جب انسان ان کی باتیں سنتا ہے تو سمجھتا ہے کہ یہ صرف منہ کی باتیں نہیں
بلکہ ان کے ساتھ عمر بھر کا تجربہ بھی شامل ہے۔ اس کے بعد وہ ضد کر کے بیٹھ جائے تو اور بات ہے ورنہ
اگر اس کے دل میں ذرہ بھر بھی صداقت کا احساس ہو تو وہ خدا تعالیٰ کی محبت کا شکار ہوئے بغیر نہیں رہ
سکتا۔ مثلاً جب ایک شخص کہتا ہے کہ اگر میں دین کی خدمت کروں تو روٹی کہاں سے کھاؤں تو اس کا صحیح
جواب وہی شخص دے سکتا ہے جس نے ساری عمر دین کی خدمت کی ہو، جس نے ساری عمر دنیا کا کوئی
کام نہ کیا ہو اور پھر خدا تعالیٰ نے ہمیشہ اسے باعزت رزق دیا ہو۔ جب ایسا شخص اس سے گفتگو کرے گا
اور کہے گا کہ میں نے دین کی خدمت کی ہے اور ایسے حالات میں کی ہے کہ میرے لیے روٹی کا کوئی
امکان نہیں تھا مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے روٹی دی تو اس کا حوصلہ بلند ہو جائے گا اور وہ سمجھے گا کہ اگر
میں بھی دین کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کر دوں تو میں بھوکا نہیں مر سکتا ۔ اسی طرح جب ایسا
شخص ان سے گفتگو کرے گا جس نے خدا تعالیٰ سے باتیں کی ہوں گی ، جس کی تائید کے لیے اس نے
معجزات و نشانات دکھائے ہوں گے، جس پر اس کے فضل بارش کی طرح بر سے ہوں گے تو اس کی گفتگو
کا جو نتیجہ ہو گا وہ ان لوگوں کی گفتگو سے بالکل مختلف ہوگا جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کا کوئی معجزانہ سلوک
نہیں ہوتا اور جو محض لوگوں کے قصے اور کہانیاں سنانے پر اکتفا کرتے ہیں۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے
کوئی شخص اگر یہ بیان کرے کہ احمدی غیر ممالک میں اس اس طرح قربانیاں کر رہے ہیں تو لوگوں پر
اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا لیکن اگر امریکہ یا افریقہ سے کوئی شخص آکر اپنے مشاہدات کا ذکر کرے تو
اس کا بالکل اور اثر ہوتا ہے اور لوگوں کے اندر ایک نئی زندگی پیدا ہو جاتی ہے اور ان کے حوصلے بلند
ہو جاتے ہیں۔

1949ء
291
خطبات محمود
بہر حال ہمارے کالج کے افسروں کے اندر یہ احساس ہونا چاہیے کہ انہوں نے اپنے
طالبعلموں کی زندگیوں کو سنوارنا اور انہیں قوم کے لیے اعلیٰ درجہ کا وجود بنانا ہے۔ یہاں تک کہ وہ جس
محکمہ میں بھی جائیں اس میں چوٹی کے آدمی ثابت ہوں اور کوئی دوسرا شخص ان کا مقابلہ نہ کر سکے ۔ یہ
بات ظاہر ہے کہ ہم اپنی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور پھر لوگوں کی
مخالفت اور ان کا عناد اس کے علاوہ ہے۔ اگر ہم کسی وقت ترقی کرتے کرتے 1/1000 سے
1/100 تک بھی پہنچ جائیں تب بھی وہ جماعت جو ایک فیصدی ہو وہ ننانوے فیصدی لوگوں کا مقابلہ
نہیں کر سکتی ۔ اور جبکہ تعداد کے لحاظ سے ہم کسی صورت میں بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو کیوں نہ ترقی
کر کے ہم میں سے ہر شخص چوٹی کا آدمی بننے کی کوشش کرے۔ اور کیوں ہم اپنے اندر اتنی قابلیت اور
لیاقت پیدا نہ کر لیں کہ جس وقت کوئی دوسرا شخص یہ سنے کہ یہ احمدی انجنیئر ہے یا احمدی ڈاکٹر ہے یا
احمدی وکیل ہے یا احمدی بیرسٹر ہے یا احمدی تاجر ہے تو وہ کسی انٹرویو کی ضرورت ہی نہ سمجھے بلکہ محض ایک
احمدی کا نام سنتے ہی یقین کرلے کہ اس شخص کا اپنے فن میں کوئی اور مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ مگر یہ چیز ایسی
ہے جو کالج کی مدد کے بغیر ہمیں حاصل نہیں ہو سکتی۔ پس کالج کے عملہ کو میں خاص طور پر اس امر کی طرف
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ لڑکوں کی علمی ، اخلاقی اور مذہبی تربیت کی طرف توجہ کریں۔ جس طرح میں نے کہا
ہے کہ انہیں لڑکوں کی خوراک کے معاملہ میں خاص طور پر نگرانی رکھنی چاہیے اسی طرح کالج کے عملہ کو
لڑکوں کی تربیت میں اس قدر دلچسپی لینی چاہیے اور اس قدر توجہ اور انہماک کے ساتھ انہیں یہ کام کرنا
چاہیے کہ ہر شخص کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ یہ لڑکوں کو کسی غیر کا بیٹا نہیں بلکہ اپنا بیٹا سمجھ کر
تعلیم دے رہے ہیں اور ان کی تربیت کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ اسی طرح مار پیٹ اور جھڑکیاں
دینے کی بجائے انہیں بچوں سے محبت اور پیار کا سلوک کرنا چاہیے۔ جب وہ بچوں کے لیے اس قسم کی
محبت اور پیار کا نمونہ دکھا ئیں گے تو اس کے نتیجہ میں لازمی طور پر ان کے دلوں میں بھی یہ جذبہ پیدا ہوگا
کہ جب یہ لوگ ہماری خاطر مر رہے ہیں تو ہم اپنی خاطر کیوں نہ مریں اور ہم اپنی زندگیوں میں وہ تغیر
کیوں پیدا نہ کریں جو ہمارے رب کے منشا کے مطابق ہو۔ اس طرح وہ زیادہ سے زیادہ وقت دینی
کاموں میں صرف کریں گے اور رفتہ رفتہ اپنے آپ کو اچھا شہری بنانے کی کوشش کریں گے۔
اسی سلسلہ میں ایک اور نصیحت کالج کے عملہ کو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ انہیں لڑکوں کی دماغی تربیت

خطبات محمود
292
1949ء
کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا صرف اچھے نمبروں پر پاس ہو جانا کافی نہیں بلکہ ان کے لیے یہ
بھی ضروری ہے کہ ان کی دماغی تربیت اس رنگ کی ہو کہ جب وہ نماز پڑھیں تو عقلمند انسان کی طرح
نماز پڑھیں اور جب کتاب پڑھیں تو عقلمند انسان کی طرح کتاب پڑھیں ۔ یہ ابہ کتاب پڑھیں ۔ یہ ایک الگ مضمون ہے کہ
عقل اور ذہانت کی ترقی کس طرح ہوسکتی ہے۔ میں اس وقت صرف اصولی طور پر اس امر کی طرف کالج
کے عملہ کو توجہ دلاتا ہوں ۔ اگر وہ ان امور کا خیال رکھیں گے تو لوگوں کے اندر خود بخود یہ احساس پیدا ہو گا
کہ یہ کالج اپنے اندر بعض نمایاں خصوصیات رکھتا ہے جن سے ہمیں اپنے بچوں کو محروم نہیں رکھنا
چاہیے۔
اب میں اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ لاہور کی جماعت بھی اور
بیرونجات کی جماعتیں بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے لڑکوں کو تعلیم الاسلام کا لج میں داخل
کرنے کی کوشش کریں گی اور کالج کے پرنسپل اور پروفیسر بھی جنہوں نے مجھ سے درخواست کر
کے یہ چاہا ہے کہ میں لوگوں کو یہ تحریک کروں کہ وہ ان کے لیے اپنی اولاد کی قربانی کریں اپنے
اندر زیادہ سے زیادہ قربانی کا مادہ پیدا کر کے لڑکوں کی تعلیم کو اعلیٰ معیار تک پہنچانے کی کوشش
کریں ۔ کیونکہ جب ایک طرف وہ لوگوں سے قربانی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف میرا وہ میرا
بھی حق ہے اور دوسرے لوگوں کا بھی حق ہے کہ وہ ان سے یہ کہیں کہ آپ بھی کچھ قربانی کریں تا
ہماری اور آپ کی قربانیاں دونوں مل کر نیک نتائج پیدا کریں اور ہماری آئندہ نسلیں اسلام کی
فدائی اور اس کا جاں نثارگر وہ ثابت ہوں ۔ وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ “۔
1 : الفاتحة : 6
۔
)الفضل 14 ستمبر 1949ء(
2 : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا (التحريم: 7)
3 : تفسیر روح المعانی از علامه الوسی - سورة المائدة آیت 3 جلد 3 صفحہ 233 - بیروت لبنان
2005ء
4 : سِيْمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ (الفتح : 30)

آج 10 میں سے 10 باقی