ہمیشہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے کوشاں رہو

1949ء
293
30
خطبات محمود
ہمیشہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہو
اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے کوشاں رہو
فرموده 16 ستمبر 1949ء بمقام لاہور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”ہماری جماعت جس بنیاد پر قائم ہے وہ دوسری جماعتوں سے بالکل الگ ہے۔ دوسری
۔
جماعتوں کی بنیا دورثہ پر ہے لیکن ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ نہ ورثہ کا گناہ انسان کی ہدایت کے رستہ میں روک
بن سکتا ہے اور نہ ورثہ کی نیکیاں اسے کچھ فائدہ پہنچ سکتی ہیں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا ہے تم
اپنی صلیب آپ اٹھا کر چلو ۔ 1 جس کے معنے یہی ہیں کہ ہر ایک انسان کو اس کے اپنے اعمال کا کا بدلہ
ملے گا۔ نہ ماں باپ کی نیکیاں اس کے کام آئیں گی اور نہ ان کی بدیاں اس کے ثواب کو کم کر سکیں گی ۔
احادیث میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے بعض عزیزوں کو مخاطب کرتے
ہوئے فرمایا قیامت کے دن میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکوں گا۔ تمہیں اپنا بوجھ خود اٹھانا پڑے گا اور
اپنی جنت کے لیے خود رستہ تیار کرنا پڑے گا ۔ 2 اگر چہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان کو اپنا بوجھ خود ہی

1949ء
294
خطبات محمود
اُٹھانا پڑتا ہے لیکن عملی طور پر تمام مذاہب عموماً ورثہ پر ہی اپنی بنیاد رکھتے ہیں مثلاً آجکل کا ایک مسلمان
اس بات کو کافی سمجھتا ہے کہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا اور اپنے عقیدہ کے مطابق ایک سچے
مذہب کا پیرو کار کہلایا۔ ایک ہندو اس بات کو کافی سمجھتا ہے کہ وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوا اور اپنے
عقیدہ کے مطابق ایک سچے مذہب کا پیرو کار کہلایا۔ ایک عیسائی ، ایک یہودی یا ایک زرتشتی اس بات پر
بالکل مطمئن ہے کہ وہ ایک عیسائی، یہودی یا زرتشتی گھرانے میں پیدا ہوا اور اپنے عقیدہ کے مطابق
ایک سچے مذہب کا پیرو کہلایا۔ لیکن پیدائش خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث نہیں بنایا کرتی ۔ خدا تعالیٰ کے
فضل کا وارث بننے کے لیے ضروری ہے کہ عملی طور پر اس کے حصول کے لیے کوشش کی جائے۔ ایک
چھوٹی سے چھوٹی اور ادنیٰ سے ادنی ہستی کو بھی اُس وقت تک تسلیم نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ اس میں کسی
قسم کی حرکت نہیں پائی جاتی ۔ انسانی زندگی ایک ادنی کیڑے سے شروع ہوئی ہے لیکن ڈاکٹر اس کے
متعلق بھی یہ اصول پیش کرتے ہیں کہ جب تک اس میں کوئی حرکت نہ ہو وہ انسانی پیدائش کے قابل
نہیں ہو سکتا۔ یہ کیڑا کتنا حقیر ہے، یہ کیڑا کتنا چھوٹا ہے، وہ عام نظروں سے چھپارہتا ہے بلکہ تیز سے تیز
نظر والا انسان بھی اسے نہیں دیکھ سکتا۔ کئی سو طاقت والی خورد بین سے وہ دیکھا جاتا ہے وہ بھی اگر
حرکت نہ کرے تو سمجھا جاتا ہے کہ وہ بیکار ہے۔ پس جب ایک ادنیٰ سے ادنی چیز بھی حرکت نہیں کرتی
تو اسے بیکار سمجھا جاتا ہے تو پھر انسان کے اندر اگر زندگی کے لیے کشمکش نہیں پائی جاتی ، اس میں اگر
منزل مقصود تک پہنچنے کی جدو جہد نہیں پائی جاتی اور اگر اس جدو جہد کا صحیح نتیجہ نہیں نکلتا تو پھر کیونکر کہا جا
سکتا ہے کہ وہ کامیاب ہے گو وہ کامیاب ہونے والا ہے۔
اجا
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم نے دنیا کی ہر چیز کو جوڑا بنایا ہے ۔ 3 خدا تعالیٰ
نے ہر چیز فرمایا ہے۔ یہ نہیں فرمایا کہ میں نے انسانوں کو جوڑا بنایا ہے، میں نے حیوانوں کو جوڑا بنایا
ہے بلکہ فرمایا ہے کہ میں نے ہر چیز کو جوڑا بنایا ہے۔ اور ہر چیز کو جوڑا بنانے کے یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ
کے سوا ہر چیز کا جوڑا ہے۔ کیونکہ کہتا ہے میں نے ہر چیز کو جوڑا بنایا ہے۔ اس لیے وہ تو ہر چیز میں
شامل نہیں ہو سکتا وہ تو بنانے والا ہے اور جوڑا اُس چیز کا ہے جو بنائی گئی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ نے ہر چیز کو
جوڑا بنایا ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ انسانوں، فرشتوں ، حیوانوں ، جمادات اور نباتات وغیرہ میں سے
کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو بغیر اپنے جوڑے کے کوئی نتیجہ پیدا کرتی ہو۔ اس طرح روح اور اعمال بھی

1949ء
295
خطبات محمود
ایک جوڑا ہیں۔ جب تک یہ دونوں آپس میں نہیں ملیں گے کوئی صحیح نتیجہ نکلنا محال ہے۔
اسی لیے صوفیاء نے کہا ہے کہ روح خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کا جوڑا ہے اور جب تک
خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت روح سے نہیں ملتے اُس وقت تک روحانی نسل قائم نہیں ہو سکتی ۔
جب ایک طرف روح ہوگی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت ہوں گے تب ان میں صحیح نتیجہ
پیدا ہوگا اور یہی دونوں چیزیں ہیں جو مل کر روحانی نسل کو قائم کرتی ہیں ۔
مجھے یاد ہے میں ابھی بچہ ہی تھا۔ میری عمر چودہ پندرہ سال کی تھی کہ میں نے رویا میں دیکھا
کہ میں امرتسر میں ہوں ۔ امرتسر میں ملکہ کا ایک بہت تھا جو سنگ مرمر کا بنا ہوا تھا۔ اس کے ارد گرد ایک
چبوتر اتھا وہ بھی سنگ مرمر کا بنا ہوا تھا۔ ہال بازار سے گزر کر جب شہر کو جائیں تو یہ بہت رستہ میں آتا تھا ۔
میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اُس جگہ پر ہوں۔ چبوترے پر چڑھنے کے لیے سنگ مرمر کی سیڑھیاں
بنی ہوئی تھیں۔ میں نے دیکھا اُن سیڑھیوں پر تین یا چار سال کا ایک بچہ تھا جو نہایت حسین اور صاف
ستھرے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔ وہ آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ رویا میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسیح ہے۔
تھوڑی دیر میں آسمان پھٹا اور اوپر کی طرف سے کوئی اُڑتا ہوا شخص زمین کی طرف آیا۔ میں نے دیکھا
کہ وہ خوبصورت رنگوں والے لباس میں لپٹا ہوا ہے اور اُس کے پر ہیں جن سے وہ اُڑتا ہوا آرہا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مریم ہیں۔ وہ شخص اُڑ اُڑتے اڑتے نیچے پہنچا اور جیسے مرغی اپنے پر پھیلا کر اپنے
بچوں کو پروں کے نیچے لے لیتی ہے اس طرح اس شخص نے اس بچہ پر اپنے پر رکھ دیئے۔ اور جب
اس نے ایسا کیا تو یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ Love creates Love یعنی محبت
محبت پیدا کرتی ہے۔ میری آنکھ کھلی تو اس رویا کی میں نے یہی تعبیر سمجھی کہ مریم جو رویا میں بطور ماں
دکھائی گئی تھی وہ خدائی محبت ہے اور بچہ جو مسیح کی شکل میں دکھایا گیا تھا وہ روح کی خدا تعالیٰ کی طرف
انابت اور جھکنے کا تمثل ہے۔ جب انسانی روح خدا تعالیٰ کی طرف جھکتی ہے تو اس کے نتیجہ میں ایک
روحانی وجود پیدا ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کو ایسا ہی پیارا ہوتا ہے جیسے ماں کو اس کا بچہ۔ خدا تعالیٰ جسم کے
ساتھ پیار نہیں کیا کرتا۔ ظاہری ناک، کان اور ہاتھ تو مادی ہیں اور فانی ہیں۔ وہ وجود جس کے ساتھ
خدا تعالیٰ پیار کیا کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی رحمت کے ساتھ مل کر پیدا ہوتا ہے۔ وہ گویا بچہ ہے اور خدا تعالیٰ
اس کے لیے بمنزلہ ماں ہے اور یہی وہ چیز ہے جس سے زندہ انسان پہچانا جاتا ہے۔ زندہ انسان تو

1949ء
296
خطبات محمود
سارے ہی ہوتے ہیں مگر اولاد کے ناقابل مرد اور بانجھ عورت سے نسل نہیں چلا کرتی۔ وہ وجود اپنی
ذات پر ختم ہو جاتا ہے۔ جاری اور زندہ رہنے والی وہ چیز ہوتی ہے جس سے نسل کے چلنے کا امکان ہو۔
مگر کیا اس سے ظاہری نسل مراد ہے؟ ظاہری نسل سے تو وہ لوگ بھی پیدا ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کو
گالیاں دیتے ہیں ، ظاہری نسل سے وہ لوگ بھی پیدا ہوتے ہیں جو اس کے رسول سے منہ پھیر لیتے ہیں،
جو کتابوں اور الہاموں سے متنفر ہوتے ہیں اور بنی نوع انسان کے لیے عذاب ثابت ہوتے ہیں ۔
ہلا کو خاں وغیرہ بھی اسی نسل میں سے تھے، ابوجہل ، فرعون، نمرود اور شد ادبھی اسی نسل میں سے تھے ۔
اسی میں سے وہ شیاطین بھی تھے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں انبیاء کی مخالفت کی۔ اب ظاہر ہے کہ
یہ وہ نسل نہیں جس پر خدا تعالیٰ فخر کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ جس نسل پر فخر کرتا ہے وہ وہ نسل ہے جو روحانی طور
پر پیدا ہوتی ہے۔ جب کوئی شخص ایسی نسل کے پیدا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا وہ صحیح معنوں میں انسان
نہیں کہلا سکتا۔ صحیح معنوں میں انسان وہی ہے جو روحانی نسل پیدا کرے اور اپنے پیچھے ایسے وجود چھوڑ
جائے جن کے ذریعہ دنیا ہدایت پاتی رہے۔ اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کے ذریعہ روحانی نسل پیدا ہوتی
ہے تو وہ اپنے فرض کو پورا کر رہا ہے اور وہ کامیاب کہلا سکتا ہے اور نسلِ انسانی کی پیدائش سے اسی
انسان کا پیدا کرنا مقصود ہے۔ اگر لوگ ایسی نسل جاری کرتے رہیں تو دنیا پر کیوں بربادی آئے ۔ دنیا پر
تباہی و بربادی اُسی وقت آتی ہے جب ظاہری طور پر ایسے وجود پائے جاتے ہوں لیکن باطنی طور پر ان
میں وہ خوبیاں نہ پائی جائیں جن کی وجہ سے روحانی نسل قائم رہتی ہے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا
ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ 4 اے محمد رسول اللہ ! تیرے دشمن کی نرینہ اولا د نہیں حالانکہ واقع
یہ تھا کہ آپ کی ظاہری طور پر نرینہ اولاد نہیں تھی اور آپ کے شدید ترین دشمنوں میں قریباً تمام کی نرینہ
اولاد تھی۔ ابو جہل کی نرینہ اولا د تھی، عتبہ کی نرینہ اولاد تھی ، شیبہ کی نرینہ اولاد تھی ، عاص کی نرینہ اولاد تھی ۔
یہ آپ کے شدید ترین دشمن تھے اور ان سب کی نرینہ اولاد موجود تھی اور نرینہ اولاد نہیں تھی تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی۔ لیکن جس شخص کی اولا د نہیں تھی اُسے مخاطب کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تیری
نرینہ اولاد موجود ہے اور جن لوگوں کی نرینہ اولا د موجود تھی انہیں خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں
ہے۔ ان دونوں متقابل بیانات سے صاف پتا چلتا ہے کہ ان میں اسی نکتہ کی طرف اشارہ ہے جس کی

1949ء
297
خطبات محمود
سے یہ مرا
طرف میں نے ابھی اشارہ کیا ہے۔ اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ نے جب یہ فرمایا کہ تیری نرینہ اولا د ہے تو اس
یہ مراد تھی کہ آپ کی روحانی اولاد ہوگی۔ اور دشمن کے متعلق جب کہا کہ ان کی نرینہ اولاد نہیں ہوگی
تو اس سے مراد یہ تھی کہ ان کی روحانی اولاد نہیں ہو گی۔ چنانچہ حضرت عکرمہ کو دیکھ لو۔ حضرت عکرمہ
ابو جہل کے بیٹے تھے۔ ابو جہل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ نرینہ اولاد نہ ہونے کا طعنہ
دینے والا تھا۔ جیسے پنجابی میں کہا کرتے ہیں اونتر انکھتر ا ۔ اسی طرح وہ کہا کرتا تھا کہ آپ نَعُوذُ بِاللهِ
اونترے لکھترے ہیں۔ ان کا کیا ہے مرجائیں گے تو یہ سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ اسی ابو جہل کا بیٹا موجود
تھا۔ وہ آخری وقت تک مخالفت کرتا رہا اور جب فتح مکہ ہوئی تو وہ مکہ سے بھاگ گیا اور اس نے کہا کہ
میں اب یہاں نہیں رہوں گا بلکہ کسی اور ملک میں چلا جاؤں گا۔ حضرت عکرمہ کی بیوی دل سے مسلمان
تھی وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ ! آپ کا عفو بہت بڑا ہے ۔
اگر آپ کا ایک دشمن آپ کے زیر سایہ پرورش پا جائے تو کیا حرج ہے؟ شاید خدا تعالیٰ اسے ہدایت
دے دے۔ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ اس نے کہا کیا آپ اجازت دیں گے کہ مکرمہ اسی ملک
میں رہے اور آپ کے زیر پ کے زیر سایہ زندگی بسر کرے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اس نے کہا لیکن وہ تو دشمن ۔
اور میں جانتی ہوں کہ وہ یہ پسند نہیں کرے گا کہ اسلام لے آئے ۔ کیا آپ اسے کفر کی حالت میں ہی
یہاں رہنے دیں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اس نے پھر کہا کیا میں عکرمہ سے کہوں کہ وہ اپنے مذہب پر
قائم رہتے ہوئے مکہ میں رہ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ عکرمہ مکہ سے بھاگ کر سمندر کے کنارے پہنچ
چکا تھا۔ بیوی اپنے خاوند کی محبت کی وجہ سے تیسرے دن وہاں پہنچی۔ عکرمہ کشتی میں سوار ہونے والا تھا کہ
وہ وہاں پہنچی ۔ اس نے کہا تم مکہ میں رہنا پسند نہیں کرتے ۔ تم کہتے ہو کہ جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی حکومت ہے وہاں میں نہیں رہوں گا ۔ لیکن جن کی وجہ سے تم مکہ میں رہنا پسند نہیں کرتے اُن کا یہ
حال ہے کہ جب میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ عکرمہ کو مکہ میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں؟ تو آپ
نے فرمایا ہاں۔ میں نے کہا وہ آپ کا شدید ترین دشمن ہے اور یہ میں جانتی ہوں کہ وہ اسلام نہیں لائے
گا، وہ کافر ہونے کی حالت میں ہی مرے گا۔ کیا آپ اسے اس صورت میں بھی یہاں رہنے کی اجازت
دیں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ وہ تو اتنی مہربانی کرتے ہیں اور تم ان کے زیر سایہ مکہ میں رہنا بھی پسند
نہیں کرتے۔ عکرمہ نے کہا کیا یہ سچ ہے؟ اس کی بیوی نے کہا ہاں ۔ عکرمہ نے کہا چلو۔ میں خود یہ بات
من ہے

1949ء
298
خطبات محمود
ان سے پوچھ لینا چاہتا ہوں ۔ عکرمہ واپس آئے اور اپنی بیوی سے کہا کہ مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم سے ملا دو۔ میں یہ بات خود ان کے منہ سے سننا چاہتا ہوں ۔ بیوی ساتھ لے کر انہیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔ عکرمہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا ایک بات ہے جو میں دریافت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میری بیوی کہتی ہے آپ نے
فرمایا ہے کہ میں آپ کے زیر سایہ مکہ میں رہ سکتا ہوں ۔ کیا یہ درست ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہاں ۔ عکرمہ نے کہا ایک اور بات بھی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ میں باوجود دشمن ہونے کے اور اسلام
نہ لانے کے بھی یہاں رہ سکتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا ہاں ۔ بظاہر تو یہ ایک معمولی بات ہے، یہ ایک دنیوی
معاملہ ہے۔ غالب شخص مغلوب سے یہ کہتا ہے کہ میں تمہارا قصور معاف کرتا ہوں اور اپنے مذہب پر
قائم رہتے ہوئے ملک میں رہنے کی تمہیں اجازت دیتا ہوں ۔ لیکن اگر سیاق کو دیکھا جائے ، جب ان
کی پچھلی تاریخ کو دیکھا جائے اور اُس سلوک کو سامنے رکھا جائے جو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
کیا کرتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ یہ انسانی فعل نہیں ۔ عکرمہ یہ خیال بھی نہیں کر سکتے تھے کہ اُن سے ایسا
سلوک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے جب یہ بات سنی تو یقین کر لیا کہ یہ سلوک سوائے رسول کے کوئی اور شخص
نہیں کر سکتا۔ جو نہی یہ فقرہ آپ کے منہ سے نکلا کہ مکرمہ ! تم باوجود دشمن ہونے کے مکہ میں رہ سکتے ہو تو
عکرمہ نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا عکرمہ! ہم تمہیں
معاف ہی نہیں کرتے بلکہ تم اپنے لیے جو کچھ مانگو آج تمہیں دیں گے۔ اس پر وہی دنیا دار عکرمہ جو مکہ
میں آپ کے زیر سایہ رہائش کو بھی پسند نہیں کرتا تھا وہ یہ خیال نہیں کرتا کہ آپ نے دوسروں کو لاکھوں
کے اموال بخش دیتے ہیں۔ میں بھی کچھ مانگ لوں تا آرام کے ساتھ زندگی بسر کر سکوں بلکہ ایک منٹ
کے اندر اندر ایمان نے اُس کے اندر ایسا تغیر پیدا کر دیا کہ جب آپ نے کہا عکرمہ ! تم اپنے لیے جو کچھ
مانگو ہم آج دیں گے تو اس نے کہا یا رسول اللہ ! اس سے بڑھ کر اور کونسی چیز آپ مجھے دے سکتے ہیں
کہ مجھے ہدایت مل گئی۔ آپ میرے لیے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ میرے تمام گناہ معاف کر دے۔ 5
اُس گھڑی عکرمہ ابو جہل کا بیٹا نہیں رہا تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اونتر انکھترا کہا کرتا تھا بلکہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی بیٹا بن گیا تھا۔ اُس وقت ابو جہل اونتر انکھترا تھا اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولاد موجود تھی ۔ ماؤں نے بچے جنے ، باپوں کے ہاں نرینہ اولاد پیدا ہوئی

1949ء
299
خطبات محمود
اس لیے کہ اسے اُٹھا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں دے دیا جائے۔
عاص آپ کا کتنا دشمن تھا۔ وہ مکہ کا باپ کہلایا کرتا تھا اور مخالفت میں انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔ اس
ہو گیا تھا اور اس
شخص کا بھی ایک بیٹا تھا جو مسلمان ہو گیا۔ اس کا پوتا اپنے باپ کی زندگی میں ہی مسلمان ہو گیا تھا
کے خلاف ایک عرصہ تک لڑتا رہا۔ اس کا نام عبداللہ بن عمرو تھا۔ عبداللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف سے لڑا کرتا تھا مگر عمر و اتنا شدید دشمن تھا کہ ایک لمبے عرصہ تک آپ کے خلاف لڑتا رہا۔ ایک دن
ایسا ہوا کہ اس کی آنکھیں کھلیں ۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام لے
آیا۔ یہ عمرو جب مرنے لگے تو وہ روتے تھے۔ بیٹے نے دریافت کیا آپ روتے کیوں ہیں؟ خدا تعالیٰ
نے اس بات کی آپ کو توفیق دی ہے کہ آپ مسلمان ہو کر مر رہے ہیں لیکن ان کے اندرا اسلام اس قدر
جاگزیں ہو چکا تھا کہ صرف لفظ اسلام سے انہیں کوئی لطف حاصل نہیں ہوتا تھا۔ وہ محض اسلام لے
آنے کو کافی نہیں سمجھتے تھے۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا میرے بیٹے ! مجھے پتا نہیں کہ اگلے جہان میں
میرا کیا حال ہوگا۔ ایمان لانے سے پہلے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا دشمن تھا کہ باوجود اس
کے کہ آپ میرے قریبی رشتہ دار تھے جس دن سے آپ نے دعوی کیا بغض کی وجہ سے میں نے آپ
کی شکل نہیں دیکھی اور اُس وقت اگر کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ دریافت کرتا تو میں اسے بتا نہیں سکتا تھا۔
پھر اے میرے بیٹے ! مجھے خدا تعالیٰ نے ایمان نصیب کیا اور وہ معمولی تغیر نہیں تھا۔ جب میں ایمان لایا
تو آپ کی عظمت کا مجھ پر اتنا اثر تھا کہ رعب کی وجہ سے میں نے آپ کی شکل نہیں دیکھی اور اگر اب
بھی کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ پوچھے تو میں نہیں بتا سکتا۔ پھر آپ فوت ہوئے ۔ آپ کے فوت ہونے
کے بعد دنیا کے جھگڑے شروع ہوئے ۔ ہم آپس میں لڑتے رہے۔ ہمیں دین کی طرف وہ توجہ نہ رہی جو
آپ کی زندگی میں تھی۔ میں کفر کی حالت میں مر جاتا تو اور بات تھی ۔ آپ کی زندگی میں مر جاتا تو اور
بات تھی لیکن آج ایک لمبے عرصہ کے بعد میں فوت ہو رہا ہوں اور پتا نہیں آپ کی وفات کے بعد میں
نے کیا کیا کوتا ہیاں کی ہیں ۔ 6 میں ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو میں اگلے جہان میں بھی آپ کی شکل نہ دیکھ
سکوں ۔ اب دیکھو ! یہ عمرو عاص کا بیٹا تھایا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ؟ ہر شخص جس میں عقل ہے۔ یہی
کہے گا کہ عاص کے گھر میں وہ پیدا ہوا لیکن اُس نے اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھ دیا۔
خالد بن ولید رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عداوت میں بہت شہرت رکھتے تھے۔ یہ وہ

1949ء
300
خطبات محمود
شخص ہیں جنہوں نے عکرمہ سے مل کر اُحد کے موقع پر اپنے خیال میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
شہید کر دیا تھا۔ یہ وہ شخص ہے جس نے پہاڑ کے پیچھے سے ہو کر مسلمانوں پر حملہ کیا اور ان کی فتح کو
شکست سے بدل دیا۔ پھر یہی وہ شخص ہے جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر
فرمایا کہ جب تین جرنیل شہید ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّه نے
لشکر کی کمان سنبھال لی اور اس طرح مسلمان محفوظ ہو گئے ۔ 7 یہی خالد جب مرتے ہیں تو مرنے سے
قبل روتے ہیں ۔ ان کے ایک دوست نے پوچھا خالد ! روتے کیوں ہو؟ خدا تعالیٰ کے راستہ میں جہاد
کرنے کی آپ کو کتنی توفیق ملی ہے۔ خالد نے کہا ہاں ہاں مجھے بے شک قربانی کے مواقع ملے ہیں لیکن
مجھے حسرت ہے کہ میں چار پائی پر جان دے رہا ہوں۔ پھر خالد نے اپنے اُس دوست سے کہا میری
ٹانگ سے ذرا کپڑا تو اُٹھاؤ۔ کیا کوئی انچ بھر بھی ایسی جگہ تم دیکھتے ہو جس پر تلوار کا نشان نہ ہو؟ اُس نے
کہا نہیں۔ خالد نے کہا اچھا میری دوسری ٹانگ ننگی کرو۔ اُس نے دوسری ٹانگ ننگی کی اور دیکھا کہ اس
پر بھی ہر جگہ تلوار کے نشان لگے ہوئے ہیں۔ خالد نے کہا اچھا میرے ہاتھ ننگے کرو۔ میرے سینے پر
سے کپڑا اُٹھاؤ ، میری پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا کر دیکھو۔ میرے پر نظر دوڑاؤ اور میری گردن کو ننگا کر کے
دیکھو۔ میرے تمام جسم پر ایک انچ بھر بھی ایسی جگہ نہیں جس پر تلوار کا نشان نہ ہو۔ پھر خالد رو پڑے اور کہا
خدا کی قسم ! میں اپنے آپ کو ہر خطرہ میں ڈالتا رہا اور میری خواہش تھی کہ میں شہید ہو کر دائمی زندگی پاؤں
لیکن وہ زندگی میرے نصیب میں نہیں تھی۔ میں آج چار پائی پر تڑپ تڑپ کر مر رہا ہوں ۔ 8 اب دیکھ لو
کیا یہ خالد ولید کا بیٹا تھا؟ وہ ظاہری طور پر ولید کا بیٹا تھا لیکن باطنی طور پر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اولاد میں شامل ہو گیا تھا۔ وہ یقیناً ولید کے گھر میں پیدا ہوا لیکن فرشتوں نے اسے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں لا ڈالا اور ثابت کر دیا کہ اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ محمد رسول الله
صلی اللہ علیہ وسلم کی نرینہ اولا د موجود ہے، آپ کے دشمن کی نرینہ اولاد نہیں ۔
پس یہ ایک روحانی نشان اور علامت ہے کہ زندہ انسان اپنے پیچھے ایسے وجود چھوڑتا ہے جن
سے لوگ ہدایت پاتے ہیں۔ جو شخص ایسا وجود اپنے پیچھے چھوڑتا ہے وہ کامیاب کہلا سکتا ہے اور اپنی
زندگی پر فخر کر سکتا ہے۔ لیکن جس کے پیچھے ایسے وجود نہیں پائے جاتے اسے خالی نمازیں اور روزے
کچھ فائدہ نہیں دے سکتے ۔

1949ء
301
خطبات محمود
پس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہا کرو۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے حَاسِبُوا قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا و یعنی پیشتر اس کے کہ تمہارا محاسبہ
کیا جائے تم اپنا محاسبہ خود کرو۔ ہوشیار کلرک معائنہ سے پہلے دو چار راتیں لگا کر اپنا حساب ٹھیک کر لیتا
ہے۔ اسی طرح تمہیں بھی اپنے نفس کا محاسبہ کر کے یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا تمہاری روحانیت کے نتیجہ
میں کوئی چیز پیدا ہوئی ہے؟ اگر تمہاری روحانیت کے نتیجہ میں کوئی چیز پیدا ہو رہی ہے تو سمجھ لو
تمہارا ایمان درست ہے اور اگر نہیں تو تمہارا ایمان ورثہ کا ایمان ہے اور ورثہ کا ایمان فائدہ نہیں
دیتا۔ نجات وہی شخص پاتا ہے جو بقول حضرت مسیح علیہ السلام اپنی صلیب خود اُٹھاتا ہے۔ نجات
وہی شخص پاتا ہے جو اپنی نہریں خود کھو دتا ہے ۔ نجات وہی شخص پاتا ہے جو اپنے درخت خود لگا تا
ہے۔ جو شخص دوسرے کے باغ میں داخل ہوتا ہے اُسے چوروں کی طرح باہر نکال دیا جاتا ہے ۔
اسی طرح وہ شخص جو ورثہ کے طور پر جنت میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا اُسے فرشتے پرے
دھکیل دیں گے کیونکہ وہ چور ہے اور چور کو وہاں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا“۔
1 : مرقس باب 8 آیت 34
الفضل 14 دسمبر 1960 ء )
2 : بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الشعراء باب وَانْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
3 : وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَازَ وَجَيْنِ (الذاريات : 50)
4 : الكوثر : 4
5 : السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 106 ، 107 مطبوعہ مصر 1935ء
6 : مسلم كتاب الإيمان باب كونُ الإِسْلَامِ يهدم مَا قَبْلَهُ (الخ)
7 : بخاری کتاب المغازى باب غَزْوة مؤونة
8 : اسد الغابة جلد 2 صفحہ 95 مطبوعہ ریاض 1285ھ
9 :تفسیر روح البیان زیر آیت اِقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ - جلد 5 کے مطابق
یہ حضرت عمررؓ کا قول ہے

آج 10 میں سے 10 باقی