اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو نیکیوں اور قربانیوں کے بلند مقام پر قائم کرنے کی کوشش کرو
1949ء
368
37
خطبات محمود
اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو نیکیوں
اور قربانیوں کے بلند مقام پر قائم کرنے کی کوشش کرو
فرمودہ 4 نومبر 1949ء بمقام لاہور )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
کچھ عرصہ ہوا میں نے لاہور کی جماعت کو ایک زنانہ اور ایک مردانہ سکول قائم کرنے اور
موجودہ مسجد سے ایک زیادہ وسیع مسجد بنانے کی ہدایت کی تھی کیونکہ میں سمجھتا ہوں اب بغیر اس کے
یہاں کی جماعت ترقی نہیں کر سکتی ۔ اسی طرح میرے نزدیک اب لاہور کا تمدن اس قسم کا ہو گیا ہے کہ
ضروری ہے یہاں ہماری جماعت کا ایک ہال بھی ہو جس میں ہر اتوار کو لیکچر ہوا کریں اور بعد میں لوگوں
کو سوال و جواب کا موقع دیا جائے۔ اگر ایسا ہو جائے تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسا
طبقہ پیدا ہونا شروع ہو جائے گا جو احمدیت کے متعلق لوگوں کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کے زہر سے
بڑی حد تک محفوظ ہوگا۔ اور اگر اس کے ساتھ ہی ایک لائبریری بھی ہو جس میں سلسلہ کی کتب کے علاوہ
دوسرے علوم کی کتابیں بھی موجود ہوں ، اسی طرح اخبارات وغیرہ ہوں تو یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جس
سے لوگوں کو بہت کچھ فائدہ پہنچ سکے گا۔ بلکہ میں تو کہوں گا اس سے بڑھ کر ایک اور ذریعہ بھی ہے
1949ء
369
خطبات محمود
جس سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ اگر مسجد کے لیے کافی جگہ مل جائے تو اس کے ساتھ ایسے
کمرے بھی بنا دیئے جائیں جو عارضی رہائش کے لیے استعمال کیے جاسکیں۔ ان کا رخ مسجد کی طرف
نہ ہو اور کمرے نسبتاً فراخ ہوں اور وہ ان لوگوں کو کرایہ پر دیئے جایا کریں جو چند دنوں کے لیے لاہور
آتے رہتے ہیں۔ گویا وہ کمرے سرائے کے طور پر استعمال ہوں۔ بڑے شہروں میں لوگوں کو عارضی
رہائش کے لیے مکانات کا میسر آنا مشکل ہوتا ہے اور اگر ملیں تو بہت گراں ملتے ہیں ۔ پس ایک تو ہمیں
زیادہ کھلی جگہ میں مسجد بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دوسرے ایک ہال کی تعمیر کا پروگرام اپنے مد نظر رکھنا
چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہاں بہت بڑا ہو۔ پچاس ساٹھ یا سو گر سیاں اگر اس میں آجائیں تو وہ کافی ہو
گا۔ دراصل ہر ہفتہ اتنے ہی آسکتے ہیں لیکن فرض کرو اتنے آدمی نہیں آتے اور صرف ہیں آدمی ہر اتوار
کو آ جاتے ہیں تو بھی اس کے یہ معنے ہوں گے کہ مہینہ بھر میں اسی اور سال بھر میں ایک ہزار تعلیم یافتہ
آدمی ہمارے لیکچروں میں شریک ہو جائیں گے ۔ اور یہ تعداد بھی کچھ کم نہیں ۔ اور لائبریری سے تو
ہزار دو ہزار آدمی سال بھر میں فائدہ اُٹھا سکتا ہے اور ہمارے مربیوں کے لیے کام بھی نکل سکتا ہے۔ اس
وقت صورت یہ ہے کہ سوائے پاکستان سے باہر کی جماعتوں کے اور سوائے پاکستان کی خاص خاص
جگہوں کے باقی مقامات پر مربی بالعموم بیکار بیٹھے رہتے ہیں ۔ اس طرح انکی دینی طاقت بھی ضائع
ہوتی ہے اور جماعت بھی ترقی نہیں کرتی۔ اگر لائبریری ہو تو لازماً مربی کے لیے کام نکل آئے گا۔ جو
لوگ وہاں آئیں گے اُن سے اسے گفتگو کرنی پڑے گی اور پھر ان کے پتے لے کر ان سے تعلق قائم رکھنا
پڑے گا۔ اور یہ چیز ایسی ہے جس کے نتیجہ میں وہ سُست نہیں رہ سکتا یا کم سے کم اگر وہ سُست ہو تو وہ
اپنی سستی کو چھپا نہیں سکے گا۔ اسے ماننا پڑے گا کہ وہ سُست ہے۔ اور ہم اس پر ثابت کر سکیں گے کہ
کام کا موقع تھا مگر اس نے نہیں کیا۔ لیکن اب ہم ثابت نہیں کر سکتے کہ کام کا موقع تھا مگر تم نے نہیں کیا۔
اس کے علاوہ جو دہیں جماعتی طور پر پیش آ رہی ہیں اُن کی طرف بھی ہمیں توجہ رکھنی چاہیے۔
مثلاً میرے پاس ایک لسٹ آئی ہے جس سے پتا لگتا ہے کہ لاہور کی جماعت میں اس وقت ستر فیصدی
ناد ہند ہیں اور صرف تیس فیصدی چندہ دینے والے ہیں۔ میرے نزدیک اس کی ذمہ داری کارکنوں پر
عائد ہوتی ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ کوئی شخص ایسا نہیں ہو سکتا جسے کارکن صحیح اور سیدھے راستہ پر نہیں چلا
سکتے ۔ اگر انبیاء بھی بعض لوگوں کو سیدھے راستہ پر نہیں چلا سکے تو کارکن کہاں چلا سکتے ہیں۔ میں اس میں
1949ء
370
خطبات محمود
ان کو ملزم قرار نہیں دیتا۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ ملزم ہوں اور واقع میں وہ صحیح راستہ پر آنے کے لیے تیار نہ
ہوں ۔ مگر جس حد تک وہ ملزم ہیں اُس کا خدا تعالیٰ کو ہی علم ہو سکتا ہے مجھے نہیں۔ لیکن ایک اور چیز ایسی
ہے جس کا مجھے بھی علم ہو سکتا ہے اور جسے خدا تعالیٰ نے میرے اور دوسرے لوگوں کے علم کا ایک ذریعہ بنا
دیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ جو شخص تین مہینے تک چندہ
نہیں دیتا وہ احمدی نہیں۔ مجھے یہ تو کوئی کارکن کہہ سکتا ہے کہ میں نے تحریک کی اور انتہاء درجہ کی تحریک
کی مگر لوگوں نے نہیں سنی۔ ممکن ہے وہ اپنی اس بات میں سچا ہو اور ممکن ہے وہ سچا نہ ہو محض دھوکا دیتا
ہو۔ بہر حال یہ میرا حق نہیں کہ میں اسے کہوں کہ تو جھوٹ بولتا ہے۔ اگر وہ کہتا ہے کہ میں نے تحریک کی
اور انتہاء درجہ کی تحریک کی مگر لوگوں نے نہیں مانا تو میں مجبور ہوں کہ اُس کی بات مان لوں لیکن میرے
اس اگلے سوال کا کیا جواب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ جو شخص تین
مہینے تک چندہ نہیں دیتا وہ جماعت سے خارج ہے۔ 1 آیا اُس نے نادہندوں کے اخراج کے لیے کوئی
درخواست بھیجوائی ؟ اگر ایسے نادہندوں کو جماعت سے خارج کر دیا جائے تو گو جماعت کی تعداد کم ہو
جائے گی مگر کم سے کم اس چیز کا اخلاقی طور پر ایک غیر معمولی اثر پڑے گا۔ اب تو وہ کہتے ہیں کہ اس
جماعت کا چندہ جس میں سات آٹھ سو مرد ہیں مثلاً پچاس ہزار روپیہ ہے اور سننے والا کہتا ہے کہ اتنی بڑی
تعداد کا یہ چندہ بہت تھوڑا ہے۔ لیکن فرض کرو جماعت کے آدھے آدمیوں کو خارج کر دیا جاتا ہے اور
صرف تین چار سو آدمی رہ جاتے ہیں تو پھر لوگ کیا کہیں گے؟ پھر لوگ یہ کہیں گے کہ تین چار سو کا چندہ
پچاس ہزار ہے۔ ستر فیصدی لوگوں کو نکال دو تو کہیں گے دو سو یا اڑھائی سو لوگوں کا چندہ پچاس ہزار
ہے۔ اس طرح جماعت کا رُعب بجائے گرنے کے بڑھ جائے گا اور اس کی عزت اور نیک نامی میں کئی
گنا اضافہ ہو جائے گا۔ اب تو سست اور غافل لوگوں کی وجہ سے جو مخلص کارکن ہیں وہ بھی بدنام
ہو رہے ہیں۔ میں کھڑا ہوتا ہوں تو ان کو ملامت کر دیتا ہوں۔ کوئی اور کھڑا ہوتا ہے تو ان کو ملامت کرتا
ہے۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ لاہور میں بھی ایسے ہی قربانی کرنے والے لوگ ہیں جیسے باہر کی جماعتوں
میں ہیں۔ لاہور میں بھی ویسے ہی مخلص ہیں جیسے باہر کی جماعتوں میں ہیں۔ لاہور میں بھی ویسے ہی
فدائی ہیں جیسے باہر کی جماعتوں میں ہیں۔ یہ جماعت مخلصوں اور فدائیوں سے ہرگز خالی نہیں۔ اگر خالی
ہے تو پچاس ہزار روپیہ کون دیتا ہے۔ وہ روپیہ فرشتے نہیں دیتے ۔ اس جماعت کے مخلصین ہی دیتے
1949ء
371
خطبات محمود
ہیں۔ مگر وہ لوگ جو سست اور غافل ہیں وہ ان مخلصین کی بدنامی کا موجب ہو جاتے ہیں۔ اگر ان کو
الگ کر دیا جائے گا تو یہ لازمی بات ہے کہ یہ بدنامی ہٹ جائے گی اور ہمارے دلوں میں بھی یہا احساس
پیدا ہو گا کہ یہ مخلصوں اور ایمانداروں کی جماعت ہے۔ اب تو ان کمزوروں کی وجہ سے مخلصوں کا اخلاص
اور مومنوں کا ایمان بھی پوشیدہ ہو جاتا ہے اور بجائے تعریف کے جماعت کو بدنامی حاصل ہوتی ہے۔
پس کا رکن بتائیں کہ وہ میرے اس سوال کا کیا جواب دیتے ہیں اور اس میں کونسی روک ہے
جس کی وجہ سے ان کے خلاف رپورٹ نہیں کر سکتے ؟ کیا جب وہ یہ لکھنے لگتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص
نے چھ ماہ کا چندہ ادا نہیں کیا تو محلہ کے لوگ ان کا قلم توڑ دیتے اور ان کے کاغذ کو پھاڑ دیتے ہیں ؟ آخر
کونسی چیز ہے جو انہیں روکتی ہے؟ لازمی بات ہے کہ اس میں سستی کا دخل ہے یا لحاظ کا دخل ہے۔ اور یہ
دونوں چیزیں قابلِ افسوس ہیں۔ اگر سستی ہے تب بھی قابلِ افسوس ہے اور اگر لحاظ اس کا باعث ہے
تب بھی قابلِ افسوس ہے، اور اگر کوئی شخص اتنا سست ہے کہ چھ ماہ کے بعد ایک رپورٹ بھی نہیں لکھ
سکتا، ایسی رپورٹ جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لازمی قرار دیا ہے تو ہم اس بات کو کیونکرمان
لیں کہ اس نے چندہ کی وصولی کی پوری کوشش کی ہوگی ۔ جو شخص چھ مہینہ میں ایک خط بھی نہیں لکھ سکتا اس
کا یہ کہنا کہ میں چھ ماہ لگا تار نادہندوں کی اصلاح اور چندہ کی وصولی کی کوشش کرتا رہا ہوں یہ تو جھوٹ
بن جاتا ہے۔ بہر حال اس کا رپورٹ نہ کرنا بتاتا ہے کہ قصور اسی کا ہے۔ اگر وہ واقع میں پست ہوتا تو
جب وہ ایک بڑا کام کر رہا ہے تو چھوٹا کام کیوں نہ کرتا ۔ اس کا چھوٹا سا کام بھی نہ کرنا بتاتا ہے کہ جب
وہ یہ کہتا ہے کہ میں بڑا کام کر رہا ہوں تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔
ہمارے ملک میں قصہ مشہور ہے کہ دو نکتے آدمی کسی جنگل میں ایک درخت کے نیچے لیٹے
ہوئے تھے کہ ان میں سے ایک شخص نے دور سے ایک سپاہی کو دیکھا جو اپنے کسی کام کے لیے جارہا تھا۔
اس نے زور زور سے سپاہی کو آوازیں دینی شروع کیں کہ ارے میاں سپاہی ! ذرا اِدھر آنا۔ خدا کے
لیے جلدی آنا سخت ضروری کام ہے۔ سپاہی نے یہ آوازیں سنیں تو اس نے سمجھا کہ کوئی مصیبت زدہ
انسان مجھے بلا رہا ہے۔ معلوم نہیں وہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے مجھے جلدی پہنچنا چاہیے تا کہ میں اس کی
مدد کروں ۔ چنانچہ وہ اپنا راستہ چھوڑ کر جلدی جلدی وہاں پہنچا۔ جب وہ قریب آیا تو اس نے دیکھا کہ دو
آدمی پیٹھ کے بل لیٹے ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک شخص کے سینہ پر ایک بیرگرا ہوا ہے۔ اوپر بیری کا
1949ء
372
خطبات محمود
درخت تھا جس کے سایہ میں وہ لیٹے ہوئے تھے۔ جب وہ اور زیادہ قریب آیا تو اس شخص نے کہا
میاں سپاہی ! ذرا مہربانی کر کے یہ بیر جو میرے سینہ پر پڑا ہوا ہے اُٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔ ایک
کام کرنے والا انسان جو اپنے کسی ضروری کام کے لیے جا رہا ہوا سے ایسی بات سن کر لاز ما غصہ آنا تھا۔
اس نے گالیاں دینی شروع کر دیں کہ تو بڑا نا معقول آدمی ہے۔ میں ایک ضروری کام کے لیے جا رہا تھا
کہ تو نے مجھے اپنی طرف بلا لیا اور بلایا بھی اس لیے کہ میں بیر اُٹھا کر تیرے منہ میں ڈال دوں ۔ کیا تو
خود اپنے ہاتھ سے بیر اٹھا کر منہ میں نہیں ڈال سکتا تھا ؟ تو نے میرا وقت ضائع کیا ہے۔ میں سو یا پچاس
گز کا رستہ کاٹ کر تیرے پاس آیا اور میں نے سمجھا کہ کوئی بڑی مصیبت ہے جس میں تو گرفتار ہے ۔ مگر
تو نے کام یہ بتلایا کہ وہ بیر جو تیرے اپنے سینہ پر پڑا ہوا ہے اُسے اُٹھا کر میں تیرے منہ میں ڈال
دوں۔ جب وہ گالیاں دے رہا تھا تو دوسرا شخص جو پاس ہی لیٹا ہوا تھا وہ کہنے لگا میاں ! اسے کیوں
گالیاں دیتے ہو۔ یہ تو بالکل لا علاج ہے۔ ان گالیوں سے اس کا بنتا ہی کیا ہے۔ یہ تو اتناست اور نکتا
ہے کہ ساری رات گتا میرا منہ چاہتا رہا مگر اس کمبخت نے اُسے ہشت تک نہیں کی۔ خیر سپاہی چپ ہو
گیا۔ دلیل سے نہیں بلکہ اس بات کو دیکھ کر کہ یہ تو اُس سے بھی گیا گزرا ہے۔ ساری رات یہ آپ جاگتا
رہا مگر امید یہ کرتا رہا کہ دوسرا شخص ہشت کرے گا۔
اسی طرح جو کا رکن یہ کہتا ہے کہ میں چھ مہینے تک لگا تار کام کرتا رہا مگر اس کی حالت یہ ہے کہ
وہ کسی ناد ہند کے خلاف رپورٹ نہیں کرتا۔ اس کے متعلق ہم یہی سمجھیں گے کہ وہ کام نہیں کرتا۔ وہ
سست اور نکما آدمی ہے۔ اگر اس نے چھ مہینے تک کام کیا ہے تو چھ مہینے میں وہ دفتر کو یہ خط کیوں نہیں
لکھ سکا کہ فلاں فلاں لوگوں کو جماعت میں سے نکال دیا جائے ۔ اس کا خط نہ لکھنا بتاتا ہے کہ اس کا یہ کہنا
کہ میں نے پوری کوشش کی بالکل غلط ہے ۔ اور اگر نادانی کی وجہ سے اس نے ایسا نہیں کیا یا اسے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس حکم کا علم نہیں تھا تو اس حکم کو میں نے اب یاد کرا دیا ہے۔ ہر وہ
محاسب اور ہر وہ محصّل جو چندہ کی نامکمل لسٹ دیتا ہے وہ : لسٹ دیتا ہے وہ مجرم ہوگا۔ جب تک وہ یہ ثابت نہ کرے کہ
اس نے چندہ نہ دینے والوں کے متعلق یہ رپورٹ کر دی ہے کہ انہیں جماعت سے خارج کر دیا جائے۔
یہ کوئی ایسا کام نہیں جو تم کر نہ سکو ۔ تم کہہ سکتے ہو کہ ہم ہر شخص کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ چندہ دے،
تم کہہ سکتے ہو کہ ایک منافق کی اصلاح ہمارے بس کی بات نہیں، تم کہہ سکتے ہو کہ ایک کمزور
1949ء
373
خطبات محمود
ایمان والے کے دل میں ہم زیادہ ایمان پیدا نہیں کر سکتے تم سب کچھ کہہ سکتے ہو اور ٹھیک طور پر اور
جائز طور پر کہہ سکتے ہو۔ تم ان جوابوں سے اپنے آپ کو بری بھی قرار دے سکتے ہو جبکہ ایک اور چیز بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتادی ہے اور ایک اور علاج بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے تجویز فرما دیا ہے جس میں تمہارے لیے نہ مجبوری ہے نہ معذوری۔ بلکہ وہ ایسا کام ہے جسے
تم ہر وقت کر سکتے ہو۔ تو اگر تم اُس پر عمل نہیں کرتے تو تمہارا وہ جواب جو تمہاری معذوری اور مجبوری پر
مشتمل تھا بالکل غلط ہو جاتا ہے اور ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوتے ہیں بلکہ نوے فیصدی حق بجانب ہوں گے
یہ سمجھنے میں کہ تم ۔ نے کوشش نہیں کی ۔ اگر تم میں کوشش کرنے کی ہمت ہوتی ، اگر تم میں اس قربانی کی
طاقت ہوتی تو کم سے کم تم یہ کر سکتے تھے کہ چھ مہینے کے بعد خط ہی لکھ دیتے کہ فلاں فلاں نے اتنے
مہینوں سے چندہ نہیں دیا ، انہیں جماعت سے خارج کر دیا جائے ۔ اگر تم نے چھ مہینے کے بعد بھی خط
نہیں لکھا تو ہم یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ تم نے محنت نہیں کی۔ تم نے کوشش اور صحیح جدو جہد نہیں کی۔ جو
شخص ایک سیر اُٹھانے کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ اگر یہ دعوی کرے کہ میں نے ایک من بوجھ اُٹھایا ہے تو وہ
جھوٹ بولنے والا سمجھا جائے گا۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ سیر تو نہ اُٹھا سکے اور من بھر بوجھ اُٹھا لے۔
جو شخص چھ مہینے میں ایک خط بھی نہیں لکھ سکتا وہ چھ مہینہ میں ہر ہفتے دوسرے لوگوں کے گھروں پر کس طرح
جاسکتا ہے؟ اسے کوئی عقلمند ماننے کے لیے تیار نہیں ہو سکتا۔
بہر حال یہ ایک ذمہ داری ہے جس کی طرف جماعت کے کارکنوں کو میں توجہ دلاتا ہوں اور
ساتھ ہی دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے۔ اب ہماری جدو جہد بہت
زیادہ وسیع ہو چکی ہے اور ہمیں باہر کی جماعتوں کی قربانیاں شرمندہ کر رہی ہیں۔ ابھی دوستوں نے اخبار
میں پڑھا ہوگا کہ گولڈ کوسٹ کے احمدیوں نے پچھلے سال ایک لاکھ روپیہ چندہ دیا۔ یہ کتنی بڑی قربانی
ہے جو اس جماعت نے پیش کی ۔ اس کے علاوہ کل ہی خبر آئی ہے کہ جماعت کے دوست یہ کہتے ہیں کہ
چونکہ آپ نے یہاں ایک ہائی اسکول قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اس لیے ہماری جماعت نے اپنے
او پر یہ فرض قرار دے لیا ہے کہ وہ لازمی چندوں کے علاوہ اسکول کے لیے بھی چندہ اکٹھا کرے گی اور
اپنے خرچ پر اسکول جاری کرے گی۔ یہ اُس جماعت کی قربانی کا نمونہ ہے جس کے گل چندہ دہندہ
ایک ہزار آدمی ہیں۔ وہ حبشی ہیں اور درختوں کی جڑیں کھا کھا کر گزارہ کرتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں ہم نے کی جڑس کھا کھا کر گزارہ کرنے
1949ء
374
خطبات محمود
اس وجہ سے کہ آپ نے یہاں اسکول کھولنے کا ارادہ کیا ہے اپنے اوپر یہ فرض قرار دے لیا ہے کہ ہم اس
کے لیے چندہ اکٹھا کریں گے۔ اور وہ بھی اس رنگ میں کہ ہم میں سے ہر چندہ دینے والا دس پونڈ زائد
چندہ دے گا اور اس طرح ڈیڑھ لاکھ روپیہ ہم اسکول کے لیے اکٹھا کر دیں گے۔ اب دیکھو! گجا اُن کی
آمدن اور گجا تمہاری آمدن تم میں سے ایک ایک کی آمدن وہاں کے ایک ایک قصبہ کی آمدن سے بھی
زیادہ ہے مگر پھر بھی وہ قربانیوں میں بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسی طرح اور بہت سی جماعتیں ہیں جو
اخلاص میں ترقی کر رہی ہیں۔ مثلاً مشرقی افریقہ کی جماعت ہے اس کے سارے افراد مرد عورتیں اور
بچے ملا کر جو مجھے بتائے گئے ہیں وہ تین چار سو ہیں ۔ لیکن یہ تین چار سو افراد کی جماعت جن میں سے
غالبا سو ڈیڑھ سو چندہ دینے والے ہیں کیونکہ وہاں مرد زیادہ ہیں اور عورتیں کم ہیں جس قربانی کا مظاہرہ
کر رہے ہیں وہ نہایت شاندار ہے۔ چونکہ وہ کمائی زیادہ کرتے ہیں اس لیے ہمارے ملک کے لحاظ
سے اُن کو چھ سات سو سمجھ لو۔ مگر پھر بھی یہ تھوڑے سے افراد جو نمونہ دکھا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے
اس وقت وہاں 9 مبلغ ہیں ان 9 مبلغوں کا خرچ یہ لوگ برداشت کر رہے ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی وہ
یہاں کافی چندہ بھیجتے رہتے ہیں۔ اسی طرح نائیجیریا ہے، سیرالیون ہے ۔ وہاں بہت چھوٹی چھوٹی
جماعتیں ہیں مگر اپنے مبلغوں کا خرچ بھی برداشت کر رہی ہیں اور مرکزی جماعت کے چندے بھی ادا
کرتی ہیں۔ یہی حال امریکہ کی جماعت کا ہے۔ وہاں ہمارے گل تین سو افراد ہیں۔ اصل میں تو
ہزاروں تھے مگر وہ صرف نام کے طور پر تھے۔ مفتی محمد صادق صاحب میں نرمی زیادہ تھی جیسے یہاں کے
محاسب اور محصل اپنے اندر نرمی رکھتے ہیں۔ غالباً یہ نرمی کا سبق انہوں نے مفتی صاحب سے ہی سیکھا
ہے۔ جس نے کہہ دیا میں احمدی ہوں اُس کو انہوں نے جماعت میں شامل کر لیا اور یہ نہ دیکھا کہ وہ
احمدیت پر عمل کہاں تک کرتا ہے۔ اس لحاظ سے تو امریکہ میں پانچ ہزار کے قریب احمدی ہیں ۔ مگر حقیقتا
جو امریکہ کی جماعت ہے وہ تین چار سو کے درمیان ہے جس میں مرد بھی شامل ہیں ، عورتیں بھی شامل
ہیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ لیکن امریکہ کا چندہ پچاس ہزار کے قریب ہے۔ اور اب انہوں نے اور
زیادہ ذمہ داریاں اپنے اوپر عائد کی ہیں اور عہد کیا ہے کہ اگلے سال وہ اپنے چندوں کو اور اپنے کام کو اور
اپنے افراد کوڈ گنے سے بھی زیادہ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
غرض میں دیکھ رہا ہوں کہ بیرونجات کی جماعتیں اخلاص میں بڑھ رہی ہیں، چندوں میں
1949ء
375
خطبات محمود
بڑھ رہی ہیں اور جس نسبت سے بڑھ رہی ہیں اُس نسبت سے ہمارے ملک کی جماعتیں ترقی نہیں کر
رہیں اور جس نسبت سے انہیں اپنے اخلاص کو قائم رکھنا چاہیے تھا اس نسبت سے وہ اپنے اخلاص کو قائم
نہیں رکھ رہیں۔ یہ بھی ایک بڑے فکر کی بات ہے بلکہ اس میں غیرت کا بھی سوال ہے جو دین تو الگ رہا
دنیوی معاملات میں بھی پیدا ہونی چاہیے۔ دین ہمارے گھر سے نکلا ۔ خدا نے ہم کو اس بوجھ کے
اُٹھانے کے لیے چنا ۔ لیکن بجائے اس کے کہ ہمارے کندھے اس بوجھ کے اُٹھانے کے لیے زیادہ سے
زیادہ پھیلتے چلے جاتے اب اس بوجھ کو بیرو نجات کی جماعتیں بہت زیادہ شوق اور اخلاص سے اُٹھا رہی
ہیں۔ در حقیقت اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں جس قدر ہماری جماعتیں پائی جاتی ہیں ان سے دسویں
حصہ کے برابر باہر کی جماعتیں ہیں لیکن چندے کو دیکھیں تو وہ یہاں کی جماعتوں کے قریباً برابر ہے۔
گویا وہ اس وقت ہم سے دس گنا بوجھ اُٹھا رہی ہیں ۔ پھر جس رفتار سے وہ بڑھ رہی ہیں وہ بتاتی ہے کہ
اگلے چار پانچ سال میں وہ تعداد میں بھی بڑھ جائیں گی اور یہ کوئی خوشکن خیال ہمارے لیے نہیں ہوگا ۔
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو دس قدم آگے رکھ کر دوڑ کا حکم دیا مگر بجائے اس کے کہ ہم
دوسروں سے دس قدم آگے رہتے دوسرے آگے نکل گئے اور ہم پیچھے رہ گئے ۔ پس کوئی نہ کوئی طریق ہم
کو اس کے لیے اختیار کرنا چاہیے۔
پہلا طریق تو یہی ہے اور اس کی ہی ہم تم سے امید کرتے ہیں کہ تم محبت اور پیار سے لوگوں کو
سمجھاؤ۔ لیکن اگر تم کہتے ہو کہ ہم نے سارا زور لگا لیا مگر وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے ، اگر سال کے بعد
سال گزرتا چلا جاتا ہے اور وہ بیدار نہیں ہوتے تو تم کیوں ان کے متعلق لمبی امیدیں کرتے چلے جاتے
ہو ۔ تم کیوں نہیں سمجھ لیتے کہ وہ مرچکے ہیں اور مرے ہوئے کو بیدار کرنے کی کوشش کرنا ہر گز دانائی نہیں
کہلا سکتی۔ تم کیوں ان کی وجہ سے اپنے لیے ذلت سہیڑتے ہو کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس جماعت میں ستر
فیصدی نادہند ہیں۔ تم مخلص بھی ہو، تم قربانی بھی کرتے ہو مگر دوسرے لوگ تمہاری قربانیوں پر پردہ
ڈال دیتے ہیں اور وہ تمہیں بھی بدنام کر دیتے ہیں مگر تمہیں کوئی غیرت نہیں آتی کہ تم ان کی وجہ سے
بدنام ہو رہے ہو ، تم ان کی وجہ سے ذلیل اور رسوا ہو رہے ہو۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے جب ایک بات کہی ہے تو کیا تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی زیادہ
رحم دل ہو کہ اس پر عمل نہیں کرتے؟ کہتے ہیں ”ماں سے زیادہ چاہے کتنی کہلائے۔
1949ء
376
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے زیادہ تم کو جماعت سے محبت نہیں ہو سکتی ۔ اگر ہم تمہارے
اس فعل کو نیکی کہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم کو نَعُوذُ بِالله غلط قراردیں تو اس کے
معنی یہ ہوں گے کہ وہ بڑے جابر تھے مگر تم بڑے رحیم و کریم ہو کہ دس دس سال کے نادہندوں کو بھی اپنے
ساتھ لٹکائے چلے جاتے ہو۔ تم خود سمجھ لو کہ میں تم دونوں میں سے کس کو حق بجانب قرار دوں؟
تم کو رحیم و کریم کہوں یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو رحیم و کریم کہوں؟ تم کو سچا کہوں یا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو؟ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کی بیعت میں شامل ہو تم یہی کہو گے کہ ہمیں جھوٹا سمجھ لو، ہمیں جابر اور ظالم کہہ لومگر ہم یہ برداشت
نہیں کر سکتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایسا کہا جائے اور یہی صحیح جواب ہوگا۔ پس ان
حالات میں میں مجبور ہوں کہ تم کو جھوٹا کہوں اور ان کو سچا کہوں تم کو ظالم کہوں اور ان کو رحیم و کریم
کہوں ۔ آخر یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے اس کے کر لینے میں تمہارا کیا حرج ہے کہ جو لوگ چندہ نہیں دیتے
اُن کے متعلق رپورٹ کر دو کہ ہم نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی ہے مگر یہ نہیں مانتے ۔ اس لیے
انہیں جماعت سے خارج کر دیا جائے ۔ تم کہو گے کہ اگر ہم ایسی رپورٹ کریں گے تو یہاں کی جماعت
آدھی رہ جائے گی یا تیسرا حصہ رہ جائے گی ۔ مگر یاد رکھو! جو آدھی جماعت رہ جائے گی یا تیسرا حصہ رہ
جائے گی وہ تمہاری نیک نامی اور عزت کا موجب ہوگی اور وہ تمہارے رعب کو سینکڑوں گنے زیادہ بڑھا
دے گی ۔ اور جو کام ایک ہزار کی طرف منسوب ہوتا ہے وہ کل اڑھائی سو یا تین سو کی طرف منسوب ہو
گا۔ اور اس طرح لازماً اس کا کام زیادہ عمدہ نظر آئے گا ، زیادہ شاندار نظر آئے گا اور جماعت کا رعب
پہلے سے کئی گنا بڑھ جائے گا۔ فرض کرو کسی وقت سارا لا ہو ر احمدی ہو جائے اور تمہارا چندہ پچاس ہزار
سے بڑھ کر دولاکھ تک پہنچ جائے تو کہنے والے کیا کہیں گے؟ یہی کہیں گے کہ سترہ لاکھ نے دولاکھ چندہ
دیا۔ اس سے تمہارا رعب مٹے گا بڑھے گا نہیں۔ ہر شخص کہے گا کہ یہ ایک مردہ قوم ہے جس کے
سترہ لاکھ افراد دولاکھ چندہ دے رہے ہیں۔ ہیں۔ لیکن اگر موجودہ جماعت میں سے دو تہائی افراد کو ہم نکال
دیتے ہیں اور پھر چندہ اتنا ہی رہے جتنا اس وقت آ رہا ہے تو تمہارا رعب بڑھ جائے گا اور لوگ کہیں
گے لاہور کی جماعت کے دوسو یا تین سو آدمی اتنا چندہ دیتے ہیں۔ پس یہ چیز تمہاری شان کو گھٹانے والی
نہیں بلکہ تمہاری شان کو بڑھانے والی ہے، تمہاری نیک نامی کو بڑھانے والی ہے۔ تم وہ طریقہ کیوں
1949ء
377
خطبات محمود
اختیار کرتے ہو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء کے خلاف ہے اور تمہاری عزت کے
بھی خلاف ہے۔
یہ ایک تیسری بات ہے جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں ۔ یہ جماعت کی اصلاح
کا ایک آسان طریق ہے۔ جب اس طریق کو تم اختیار کرو گے تو تمہیں نظر آئے گا کہ جو لوگ غافل ہیں
وہ سارے کے سارے بے ایمان نہیں وہ بھی ایمان دار ہیں ۔ صرف اُن کے دلوں پر زنگ لگا ہوا ہے۔
جب وہ جماعت سے خارج کیے جائیں گے تو اُن میں سے کم سے کم آدھے ضرور واپس آئیں گے اور
تو بہ کریں گے۔ پھر تمہارا چندہ بھی بڑھ جائے گا، تمہاری شان بھی بڑھ جائے گی ، تمہارے اندر کام
کرنے والے آدمی بھی بڑھ جائیں گے، تمہارے اندر بیداری بھی بڑھ جائے گی اور تمہاری ترقی کے کئی
نئے راستے نکل آئیں گے۔ بہر حال خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے رستوں کو رد نہ کرو اور خدا تعالیٰ کے
مامور کے کھولے ہوئے رستوں کو اپنے آپ بند نہ کرو۔ جب خدا ایک علاج پیدا کر دیتا ہے اور انسان
اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو وہ بہت سے فضلوں سے محروم ہو جاتا ہے۔ پس کوشش کرو اور اپنے لیے
جماعت میں ایک نیک مقام پیدا کرو اور کوشش کرو کہ تمہیں دنیا میں بھی نیک مقام حاصل ہو۔
1 : تبلیغ رسالت جلد 10 - مطبوعہ اکتوبر 1927ء
الفضل 26 اپریل 1960 ء )