اپنے فرائض کو صحیح ،جلد سے جلد اور اچھے سے اچھے طریق پر سرانجام دینا ہے

1950ء
61
(12)
خطبات محمود
اپنے فرائض کو صحیح جلد سے جلد اور اچھے سے اچھے طریق پر
سرانجام دینا ہے
فرمودہ 2 جون 1950 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”میں نے اپنی جماعت کے دوستوں کو بارہا اس امر کی طرف متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو صحیح
طور پر کبھی سرانجام نہیں دے سکتے جب تک وہ یہ پختہ عزم نہ کر لیں کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے
اُسے ہم نے جلد سے جلد اور اچھے سے اچھے طریق پر سر انجام دینا ہے۔ یہ کہنا کہ اگر ہم چاہیں تو ایسا کر
سکتے ہیں اس سے کوئی تغیر پیدا نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ تغیر اگر چاہیں“ سے نہیں بلکہ ”’ چاہئے اور پھر عمل
کرنے سے ہوا کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک امیر آدمی تھا
اُس کا ایک بڑا لنگر تھا جس سے محتاج لوگ کثیر تعداد میں روزانہ کھانا کھاتے تھے۔ لیکن بڑی خرابی یہ تھی
کہ بد نظمی بہت زیادہ تھی۔ خود اس میں نگرانی کی رغبت نہیں تھی اور ملازم خائن اور بددیانت تھے۔ کچھ تو
سو دا لانے والے بہت مہنگا سو دا لاتے تھے۔ اور کم مقدار میں لاتے تھے اور کچھ استعمال کرنے والے
اپنے گھروں کو لے جاتے تھے۔ اور پھر کھانا تیار کرنے والے کچھ خود کھا جاتے تھے کچھ اپنے رشتہ داروں کو
کھلا دیتے تھے اور کچھ ادھر اُدھر ضائع کر دیتے تھے۔ اسی طرح سٹور روم کھلے رہتے تھے اور ساری رات
گتے اور گیدڑ وغیرہ سامان خوراک کھاتے اور ضائع کرتے رہتے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بہت مقروض
ہو گیا اور بیس سال کی بد نظمی کے بعداُ سے بتایا گیا کہ تم مقروض ہو چکے ہو۔ اُس کی طبیعت میں سخاوت تھی

1950ء
62
خطبات محمود
اس لئے لنگر کا بند کرنا اُس نے گوارا نہ کیا لیکن اُدھر قرض کے اُتارنے کی بھی فکر تھی۔ اُس نے اپنے
دوستوں کو بلایا۔ اپنا نقص تو کوئی بتا تا نہیں اُن سب نے کہا کہ سٹور روم کا کوئی دروازہ نہیں ساری رات
گیدڑ اور کتے وغیرہ سامان خوراک خراب کرتے رہتے ہیں اس لئے بہت سا سامان ضائع ہو جاتا
ہے۔ اگر سٹور روم کو دروازہ لگا دیا جائے تو بہت حد تک بچت ہو سکتی ہے۔ اُس نے حکم چلایا کہ دروازہ لگا
دیا جائے ۔ چنانچہ وہ لگا دیا گیا۔ یہ کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے اور کہانیوں میں کتے اور گیدڑ بھی بولا
کرتے ہیں۔ رات کو گیدڑوں اور کتوں نے سٹور روم کو دروازہ لگا ہوا دیکھا تو اُنہوں نے شور مچانا
شروع کر دیا۔ اچانک کوئی بڑھا خرانٹ گیدڑ یا گتا آیا اور اُس نے اُن سے دریافت کیا کہ تم شور کیوں
مچاتے ہو؟ اُس کی جنس کے افراد نے کہا سٹور روم کو دروازہ لگ گیا ہے ہم کھائیں گے کہاں سے؟
ہمارے تو علاقہ کے سارے گئے اور گیدڑ یہیں سے کھاتے تھے۔ اُس نے کہا تم یونہی رونے اور شور
مچانے میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہو جس شخص نے میں سال تک اپنا گھر لٹتے دیکھا اور اس کا کوئی
انتظام نہ کیا اُس کے سٹور روم کا بھلا دروازہ کس نے بند کرنا ہے اس لئے گھبراؤ نہیں ۔ اس کہانی میں یہی
بتایا گیا ہے کہ اگر چاہیں اور چاہیں میں بہت فرق ہے۔ کتوں اور گیدڑوں نے شور مچایا کہ اگر اُس نے شور
نے چاہا اور دروازہ بند کر دیا تو ہم کھائیں گے کہاں سے۔ اور خرانٹ گتے یا گیدڑ نے کہا اُس نے چاہنا
ہی نہیں پھر شور کیسا۔ پس اگر ہماری جماعت کے افراد نے چاہنا ہی نہیں تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ لیکن اگر وہ
چاہیں تو بڑے سے بڑا مشکل کام بھی دنوں میں کر سکتے ہیں۔
وو
ہماری بچپن کی کہانیوں میں الہ دین کے چراغ کی کہانی بہت مشہور تھی ۔ الہ دین ایک غریب آدمی
تھا اُسے ایک چراغ مل گیا۔ وہ جب اُس چراغ کو رگڑتا تھا تو ایک جن ظاہر ہوتا تھا جس کو وہ جو کچھ کہتا
وہ فورا تیار کر کے سامنے رکھ دیتا۔ مثلاً اگر وہ اُسے کوئی محل بنانے کو کہہ دیتا تو وہ آنا فانا محل تیار کر دیتا ۔
بچپن میں تو ہم یہی سمجھتے تھے کہ الہ دین کا چراغ ایک سچا واقعہ ہے لیکن جب بڑے ہوئے تو ہم نے سمجھا
کہ یہ محض واہمہ اور خیال ہے۔ لیکن اس کے بعد جب ہم جوانی سے بڑھاپے کی طرف آئے تو معلوم
ہوا کہ یہ بات ٹھیک ہے، الہ دین کا چراغ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن وہ تیل کا چراغ نہیں ہوتا بلکہ عزم
اور ارادہ کا چراغ ہوتا ہے۔ جس کو خدا تعالیٰ وہ چراغ بخش دے وہ اُس کو حرکت دیتا ہے اور بوجہ اس د
کے کہ عزم اور ارادہ خدا تعالیٰ کی صفات میں سے ہیں جس طرح خدا تعالیٰ سکن 1 کہتا ہے اور کام

1950ء
63
خطبات محمود
ہونے لگ جاتا ہے اسی طرح جب اُس کی اتباع میں اُس کے مقرر کردہ اصول کے ماتحت اُس کے
احکام پر عمل کرتے ہوئے اُس سے دعائیں کرتے ہوئے اور اُس سے مدد مانگتے ہوئے کوئی انسان
کن کہتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے۔
غرض بچپن میں ہم الہ دین کے چراغ کے قائل تھے لیکن جوانی میں ہمارا یہ خیال متزلزل ہو
گیا۔ مگر بڑھاپے میں ایک لمبے تجربہ کے بعد معلوم ہوا کہ الہ دین کے چراغ والی کہانی سچی ہے لیکن یہ
ایک تمثیلی حکایت ہے۔ اور یہ چراغ پیتل کا نہیں بلکہ عزم اور ارادہ کا چراغ ہے۔ جب اسے رگڑا جاتا
ہے تو خواہ کتنا بڑا کام کیوں نہ ہو وہ آناً فاناً ہو جاتا ہے۔“ (الفضل مورخہ 24 جنوری 1962ء)
118 :1 البقرة

آج 10 میں سے 10 باقی