ہمیں آنے والے حالات کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہیے

1950ء
120
(19)
خطبات محمود
ہمیں آنے والے حالات کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہیے
فرموده 11 اگست 1950ء بمقام ناصر آبادسندھ )
(غیر مطبوعہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
بیماری اور سفر کی کوفت کی وجہ سے میں آج دونوں نمازیں اکٹھی پڑھاؤں گا پہلے جمعہ کی نماز ہو
گی اور پھر ساتھ ہی عصر کی نماز پڑھادی جائے گی۔ خطبہ بھی میں زیادہ نہیں دے سکتا کیونکہ ابھی پاؤں کی
ایسی حالت ہے کہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا گو پہلے سے افاقہ ہے لیکن پھر بھی کھڑے ہونے سے تکلیف
بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ رستہ میں شاید ہوا لگنے سے کھانسی کی شکایت بھی پیدا ہوگئی ہے
جس کی وجہ سے زیادہ دیر بولنا میرے لئے مشکل ہے۔
میں جماعت کو پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں اور اب پھر یہاں کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ مقام
جس جگہ پر وہ آ کر بسے ہیں اپنے اندر بہت زیادہ نزاکت اور اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں سے بارڈر بالکل
قریب ہے۔ جب پچھلی دفعہ میں یہاں سے گیا اُس وقت لڑائی بالکل تیار کھڑی تھی۔ ہم جب موٹروں
میں رات کو گزرے تو ہم نے دیکھا کہ پاکستانی فوج رات کی تاریکی میں آہستہ آہستہ بارڈر کی طرف
بڑھ رہی تھی اور جب ہم پنجاب پہنچے تو معلوم ہوا کہ سیالکوٹ اور لاہور کے علاقہ میں تمام پاکستانی فوج
اپنے مورچے سنبھال چکی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کر دیا اور اس نے دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم
کو اس بات کی توفیق عطا فرمادی کہ وہ آپس میں مل کر بیٹھیں اور ایسی تدابیر اختیار کریں جن سے فتنہ و فساد
کی آگ مشتعل نہ ہو۔ چنانچہ نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب اور پنڈت نہرو کا آپس میں سمجھو تہ ہوا

1950ء
121
خطبات محمود
اور انہوں نے ایک معاہدہ کیا جس کے رو سے وہ اشتعال انگیز امور جو فساد کا موجب بنے ہوئے تھے
اُن کی بہت کچھ اصلاح ہو گئی اور طبائع میں جو جوش پایا جاتا تھا وہ کم ہو گیا ۔ ادھر دونوں حکومتوں نے بھی
پورا نہیا کر لیا کہ وہ اختلافی مسائل کو باہمی سمجھوتہ سے طے کرنے کی کوشش کریں گی اور فسادوں کو بڑھنے
نہیں دیں گی نتیجہ یہ ہوا کہ لڑائی رُک گئی۔ ورنہ اگر لڑائی ہو جاتی تو چند میل کے فاصلہ پر آپ لوگ بیٹھے
ہیں اگر چند میل دشمن آگے بڑھ آتا تو وہی نظارے اور وہی باتیں آپ کو بھی نظر آتیں جو مشرقی پنجاب
میں کچھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور باقی لوگوں نے سنی ہوں گی۔ لیکن انسان کی عادت ہے کہ وہ امن میسر
آنے پر غافل ہو جاتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ منافقوں کی یہ علامت بیان فرماتا ہے کہ جب
اُنہیں روشنی نظر آتی ہے وہ کام کرنے لگ جاتے ہیں اور جب تاریکی ہو جاتی ہے تو وہ کھڑے ہو جاتے
ہیں۔ 1 لیکن یہ تو ایک عام جد و جہد کے متعلق قانون ہے کہ جب سہولت اور آرام کا وقت ہوتا ہے لوگ
ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں ، آپس کے تعلقات کو قائم رکھتے ہیں بلکہ ان تعلقات کو بڑھانے کے
لئے سوسوتد بیر یں اختیار کرتے ہیں۔ اور جب انہیں تکلیف نظر آتی ہے یا وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب
ہمیں تعلقات رکھنے سے کسی فائدہ کی امید نہیں ہو سکتی تو وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔ لیکن وہ خاص جد و جہد
جو فتنہ و فساد کے اوقات میں کی جاتی ہے اُس کے متعلق ہمیں عام طور پر یہی نظر آتا ہے کہ جب امن ہو
لوگ غافل ہو جاتے ہیں اور جب خوف اور فتنہ و فساد کا وقت ہو تو اُٹھ کر تیاری کرنے لگ جاتے ہیں ۔
مگر نہ وہ تیاری کسی کام کی ہوتی ہے اور نہ امن کسی مصرف کا ہوتا ہے اس لئے کہ جو امن ہوشیاری اور
قربانی کی روح سے خالی ہوتا ہے وہ امن نہیں بلکہ موت کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی قوم سہولت اور
امن کے دنوں میں سو جاتی ہے اور کہتی ہے مجھے آرام کرنے دو وہ دوسرے الفاظ میں دشمن کو یہ دعوت
دیتی ہے کہ آؤ اور میرے ملک پر قبضہ کر لو میں لڑنے کے لئے تیار نہیں ۔ ایسے آدمی جب فساد شروع ہوتا
ہے تو سب سے زیادہ گھبراتے ہیں اور وہی سونے والے سب سے زیادہ بھاگنے والے ہوتے ہیں کیونکہ
انہوں نے کوئی تیاری نہیں کی ہوتی ۔ پس ایسے آدمیوں کو جو دشمن کے بالکل قریب رہتے ہوں اور پھر
خصوصاً ایسی جماعت کو جو چاروں طرف سے دشمنوں میں گھری ہوئی ہو ہر وقت تیار رہنا چاہئے اور
اپنے اندر بیداری کی روح پیدا کرنی چاہیے۔
یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ایک فضل ہے کہ پاکستان میں اس وقت مسلمانوں کی اپنی حکومت ہے اور وہ
-

1950ء
122
خطبات محمود
چاہتی ہے کہ لوگ اسلحہ کا استعمال سیکھیں۔ گو ابھی یہاں اُتنی آزادی نہیں جتنی یورپین حکومتوں میں
ہے۔ وہ بہت زیادہ اسلحہ دیتی ہیں اور بہت زیادہ اُن کا استعمال لوگوں کو سکھاتی ہیں ۔ ہماری حکومت ابھی
ڈرتی ہے کہ اگر لوگوں کے پاس اسلحہ چلا گیا تو ممکن ہے فساد ہو جائے یا کسی وقت وہ بغاوت کر دیں۔
پس بے شک ابھی اس میں کمزوریاں پائی جاتی ہیں لیکن بہر حال وہ پہلے سے زیادہ ہتھیار دیتی ہے اور
خواہش رکھتی ہے کہ لوگ نیشنل گارڈز وغیرہ میں بھرتی ہو کر فوجی فنون سیکھیں اور موقع آنے پر لڑسکیں۔
ے لوگ اگر اس میں غفلت کرتے ہیں تو کریں کیونکہ وہ نادان اور جاہل ہیں لیکن ہماری جہ
بوجہ دین کو سمجھنے اور روحانیت سے حصہ رکھنے کے خدا تعالی کے فضل سے عالم ہے اور اسے ان چیزوں
سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔
پھر علاوہ ان امور کے ہمیں یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہیے کہ حکومت پاکستان ایک نئی حکومت ہے
جو دشمنوں سے گھری ہوئی ہے۔ گو اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل نازل کر کے خطرہ کو کم کر دیا ہے لیکن ابھی پوری
طرح خطرہ دور نہیں ہوا۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہو جائے اور جب تک افغانستان سے صلح نہ ہو
جائے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان جو سمجھوتہ ہوا ہے وہ پورے
اطمینان کا موجب ہے۔ لیکن فرض کرو یہ سمجھوتہ پورے اطمینان کا موجب ہو جاتا ہے تو پھر بھی ہمارے
حالات وہ نہیں جو دوسروں کے ہیں۔ اگر کشمیر کا مسئلہ صیح طور پر حل ہو جائے ، اگر افغانستان اور پاکستان
میں صلح ہو جائے ، اگر پاکستان اور ہندوستان کے اختلافات سب ختم ہو جائیں تب بھی ہمارا ایک تیسرا
دشمن موجود ہے اور وہ ہمارا بھائی، ہمارا ہمسایہ اور ہمارا رشتہ دار ہے۔ جس کا سوائے اس کے ہم نے کوئی
قصور نہیں کیا کہ ہم نے خدا تعالیٰ کے پیغام کو مان لیا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مومنوں کے متعلق
فرماتا ہے کہ دشمن کی نگاہ میں اُن کا صرف ایک ہی قصور ہے اور وہ یہ کہ انہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے 2۔
پس جو قصور صحابہؓ کا تھا وہی ہمارا ہے۔ انہوں نے بھی کہا تھا کہ اللہ ہمارا رب ہے اور اس کے سوا ہم کسی
اور کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اور ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور ہم کسی اور کو ماننے کے
لئے تیار نہیں ۔ گو ہم میں اور ان میں اتنا فرق ضرور ہے کہ صحابہ نے جو کچھ کہا اُس پر انہوں نے عمل
کر کے دکھا دیا لیکن ہم نے کہا تو وہی کچھ ہے جو صحابہؓ کہتے تھے مگر ابھی ہم میں بعض ایسے لوگ بھی
موجود ہیں جو دوسروں کو اپنا رب سمجھنے لگ جاتے ہیں اور اُن سے ڈر جاتے ہیں ۔ یا رشتہ داریوں کا سوال ۔
رض

1950ء
123
خطبات محمود
آ جائے تو گھبرا جاتے ہیں۔ اس طرح وہ قسم قسم کی تکالیف اور مصائب جو مومنوں پر آتی ہیں اور جن
سے اُنہیں گھبرانا نہیں چاہیے وہ ان کے پاؤں میں لغزش پیدا کر دیتی ہیں۔ پس ہم میں اور اُن میں یہ
فرق ہے کہ انہوں نے جو کچھ کہا اُسے انہوں نے سو فیصدی پورا کر دیا سوائے منافقوں کے کہ وہ ہر
عت میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن ہم نے جو کچھ کہا اُسے ہم نے سو فیصدی پورا نہیں کیا۔ بہر حال جو
صحابہؓ کے حالات تھے وہی ہمارے حالات ہیں ۔ ہم نے بھی ایک سچائی کو قبول کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے
یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس پر قائم رہیں گے اور دشمن سے ڈریں گے نہیں۔ اس لئے ہمارا وہ رشتہ دار اور
دوست اور ہمسایہ جس کے ہم خیر خواہ ہیں وہ ہم سے اختلاف رکھتا ہے۔ اور وہ اس بات پر خوش نہیں کہ
ہم یہ کہتے ہیں اللہ ہمارا رب ہے اور اُس کی بادشاہت کو ہم اس دنیا میں قائم کر دیں گے۔ پس ہم تو اُس
سے نہیں لڑتے مگر وہ یہ کہتا ہے کہ تمہارا عقیدہ غلط ہے اور میں اسے ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ دوسرے
لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے کہ تم بے شک نہ لڑو میں تم سے لڑنے کے لئے تیار ہوں ۔ چنانچہ اپنی پرائیویٹ
مجالس اور گفتگوؤں میں وہ صاف طور پر اس امر کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ پاکستان میں علماء کی
حکومت قائم ہو جائے تو احمدی جماعت کو ختم کر دیا جائے گا۔
یہ میں جانتا ہوں کہ چونکہ ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ ہے اس لئے باوجود اس کے کہ
سب سے زیادہ شور میں ہی مچاتا ہوں کہ ہماری جماعت میں کئی قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں پھر بھی
میں یقین رکھتا ہوں کہ جب وہ وقت آگیا جس کی دشمن تیاری کر رہا ہے اور جو ہمیشہ الہی جماعتوں پر آیا
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہمارے کمزوروں کو بھی طاقت عطا فرمادے گا اور وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرتے چلے
جائیں گے۔ لیکن یہ خدا کا فضل ہوگا۔ ورنہ جہاں تک ہمیں نظر آتا ہے ہم یہ جانتے ہیں کہ ابھی ہماری
جماعت میں کئی قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ بعض دفعہ ایسے واقعات بھی سامنے آتے ہیں کہ ایک
شخص کہتا ہے میری غیر احمدی بہن آئی اور اس نے مجھ سے رشتہ مانگا تو میں انکار نہ کر سکا۔ ایسے واقعات
کو دیکھتے ہوئے خیال آتا ہے کہ شاید اس موقع پر ہماری جماعت کمزوری دکھا جائے ۔ لیکن سنت اللہ
یہی ہے کہ انبیاء کی جماعتیں چاہے کتنی ہی کمزور ہوں جب دشمن اُن کو مٹانے کے درپے ہوتا ہے تو اُن
میں طاقت آجاتی ہے اور وہ اپنی جان دینے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں ۔ بہر حال ہمیں ان آنے والے
واقعات کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہیے ۔ دشمن اپنی تمام تقریروں اور گفتگوؤں اور تنظیموں اور

1950ء
124
خطبات محمود
مشوروں میں ہماری جماعت کو ختم کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ اور یہ ہمارے احمدی دوستوں کی سخت
غلطی ہو گی اگر وہ یہ خیال کریں گے کہ ہم تو ان کے خیر خواہ ہیں وہ ہمارے خلاف کس طرح اٹھ
سکتے ہیں ۔ انبیاء کی جماعتیں ہمیشہ خیر خواہ ہوتی ہیں مگر انبیاء کی جماعتوں کے خلاف ہی ہمیشہ اُن
کے دشمنوں کی تلوار اٹھتی رہی ہے۔ بلکہ اور تو اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ورقہ بن نوفل
سے حیران ہو کر پوچھا تھا کہ اَوَ مُخْرِ جِيَّ هُم - 3- کیا میری قوم مجھے نکال دے گی؟ اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو ورقہ نے یہی جواب دیا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( غیر مطبوعه مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
اصل مسودہ میں عبارت پڑھی نہیں جاتی۔
1: كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِ وَإِذَا اَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا ( البقره: (21)
2: قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّا إِلَّا أَنْ أَمَنَّا بِاللَّهِ (المائده : 60)
3: صحیح بخاری کتاب بَدْءِ الْوَحى باب كَيْفَ كَانَ بَدْءِ الْوَحْيِ إِلَى رَسُوْلِ اللَّهِ الله -

آج 10 میں سے 10 باقی