عورتوں کے لئے دین سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرو
حصہ 2
1950ء
186
خطبات محمود
مسلمانوں کے لشکر کا اندازہ تمھیں سے ستر ہزار تک لگایا جاتا ہے۔ اس لشکر کے حملہ کی وجہ سے مسلمان فوج
کے پاؤں اکھڑ گئے۔ عورتیں پیچھے مرہم پٹی کے لئے بیٹھی تھیں جب لشکر بھاگتا ہوا آیا تو یہی ہندہ جس
نے کہا تھا کہ مجھے چین نہیں آئے گا جب تک میں ( نعوذ باللہ ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
رشتہ داروں کی ذلت نہ کرلوں۔ وہی ہندہ کھڑی ہو گئی اور اس نے صحابیات سے کہا آج دشمن کے آگے
مردوں نے پیٹھ دکھا دی ہے اب عورتوں کا وقت ہے کہ وہ اپنے ایمان کا مظاہرہ کریں۔ آؤ ہم اپنے
مردوں کو روکیں اور اگر وہ نہ رُکے تو ہم خود دشمن کا مقابلہ کریں گی۔ چنانچہ انہوں نے خیموں کے بانس
وغیرہ اُکھیڑ لئے ۔ جب لشکر واپس آیا تو وہ عورتیں اُن کے گھوڑوں اور اونٹوں کو ڈنڈے مارتی تھیں اور
کہتی تھیں اگر تم نے ہمارے ساتھ تعلق رکھنا ہے اور ہمیں اپنے گھروں میں بسانا ہے تو واپس جاؤ اور دشمن
سے لڑو۔ اس دوران میں ابو سفیان اور حضرت معاویہؓ کے گھوڑے بھی آ پہنچے۔ ہندہ نے آگے بڑھ کر
اپنے خاوند کے گھوڑے پر بانس مارا اور یہ لفظ کہے بے شرم ! تو کافر تھا تو مسلمانوں کے ساتھ لڑنے کے
لئے جاتا تھا اب خدا نے تجھے ایمان بخشا ہے تو تو پیٹھ دکھا رہا ہے۔ ابو سفیان نے اپنے بیٹے معاویہؓ کی
طرف منہ پھیر کر کہا معاویہ! دشمن کے نیزے ان الفاظ سے زیادہ سخت نہیں چلو جو کچھ بھی ہو واپس
چلیں ۔ چنانچہ انہوں نے اپنے گھوڑے موڑ لئے ۔ اتنے میں باقی اسلامی لشکر بھی مڑا اور اُس نے لڑائی
کی اور کامیاب ہوا۔
اس قسم کی مثال آج دنیا میں کہاں مل سکتی ہے۔ مگر یہ کسی چیز کا نتیجہ تھا؟ یہ اس بات کا نتیجہ تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عورتوں کو بھی دین سکھانا چاہیے اور یہ اس بات
کا نتیجہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی عورت کی تین لڑکیاں ہوں اور وہ ان کو صحیح
طور پر تعلیم دے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ ایک عورت نے کہا یا رسول اللہ ! اگر دو
ہوں ۔ اُس نے سمجھا کہ میں تو رہ گئی کیونکہ اُس کی دولڑ کیاں تھیں ۔ آپ نے فرمایا اگر کسی کی دولڑکیاں
اور وہ ان کو صحیح تعلیم دے تو اس کے لئے بھی جنت واجب ہو جاتی ہے۔ 9
ایک دفعہ ایک عورت آئی۔ اُس کے ساتھ اُس کی دو بچیاں بھی تھیں۔ اس نے حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا سے کہا کہ کچھ کھانے کے لئے دو۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں اُس وقت ہمارے گھر میں
صرف ایک کھجور تھی میں نے وہی ایک کھجوراً سے دے دی۔ اُس نے کھجور کو دانتوں میں دبایا اور اس کے
ہوں
1950ء
187
خطبات محمود
دو برابر کے حصے کر کے آدھا ٹکڑا اپنی ایک بیٹی کے منہ میں ڈال دیا اور آدھا ٹکڑا دوسری بیٹی کے منہ میں ڈال
دیا۔ حضرت عائشہ کے دل پر اس کی بڑی چوٹ پڑی۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف
لائے تو انہوں نے کہایا رسول اللہ ! اس طرح آج ایک عورت ہمارے پاس آئی تھی اس نے مجھ سے کہا
کہ کیا تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے؟ یا رسول اللہ ! اس عورت کے چہرہ سے بھوک کے بڑے شدید
آثار ظاہر تھے مگر یا رسول اللہ جب میں نے اُسے ایک کھجور دی تو اُس نے اپنے دانتوں سے برابر برابر
تقسیم کر کے آدھی کھجور اپنی ایک بچی کو دے دی اور آدھی کھجور اپنی دوسری بچی کو دے دی۔ یا رسول الله !
اُس نے ذرا بھی آپ نہیں چکھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ تبھی تو خدا تعالیٰ نے کہا ہے
کہ ایک عورت اگر اپنی بچیوں کی صحیح تربیت کرے تو خدا تعالیٰ اس کے لئے جنت واجب کر دیتا ہے۔10
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے جنت ہے 11 ہم
تو ان کے پاؤں کے نیچے زمین کھودتے ہیں تو کوئی جنت نہیں نکلتی بلکہ سائنس والے کہتے ہیں کہ نیچے
آگ ہی آگ ہے۔ اس کا مطلب دراصل یہی ہے کہ عورت اگر صحیح تربیت کرے اور بچہ اگر صحیح تربیت
قبول کرے تو وہ دوزخی کبھی نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ بچپن کی تعلیم اتنی گہری ہوتی ہے کہ اسے چھوڑ نا آسان ہوسکتا۔ کی اتنی
نہیں ہوتا۔
عور
رتوں کی تربیت اور ان کی تعلیم نہایت ہی اہم چیز ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس مسجد
میں ان کی تعلیم و تربیت نہیں ہو سکتی ۔ اس مسجد کے ہوتے ہوئے آپ یہ جرات بھی نہیں کر سکتے کہ
کھڑے ہو کر یہ اعلان کر سکیں کہ اے بھائیو! جمعہ میں اپنی عورتوں اور لڑکیوں کو لایا کرو۔ اور اگر آپ ایسا ہوکر یہ میںاپنی کوایا اور
اعلان بھی کریں تو وہ کہیں گی ہم کہاں آئیں ہمارے لئے تو بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ۔ یہ بات آپ تبھی
کہہ سکتے ہیں جب آپ اس مسجد کو بدلیں ۔ یہ مت خیال کریں کہ ہم نے اس مسجد پر اتنا روپیہ خرچ
کیا ہوا ہے۔ یہ مسجد اُن لوگوں نے بنائی تھی جو آپ سے دسواں حصہ تھے یہ محلہ کی مسجد بن جائے گی اور
وہ جامع مسجد بن جائے گی۔ پھر جس مسجد کے بنانے کی میں تحریک کر رہا ہوں وہ بھی کافی نہیں رہے گی
بلکہ جو کچھ خدا کے وعدے ہیں ان کے لحاظ سے وہ بھی ایک دن محلہ کی مسجد بن جائے گی اور آٹھ دس سال
کے بعد پھر آپ کو ایک اور مسجد بنانی پڑے گی۔ جو کچھ خدا نے ہم کو بتایا ہے اُس سے یہی معلوم ہوتا ہے
کہ لاہور کی بڑی اکثریت ہی نہیں دنیا کی تمام اقوام اور دنیا کے تمام ممالک کی بڑی اکثریت ایک دن
1950ء
188
خطبات محمود
احمدی ہو جائے گی۔ اس وقت ہیں لاکھ کے قریب لاہور کی آبادی ہے۔ اگر اٹھارہ لاکھ احمدی ہو جائے
تو اس کے معنے یہ ہیں کہ نو لاکھ بالغ فرد ہوں گے اور نو لاکھ آدمی چون لاکھ فٹ میں آ سکتے ہیں گویا سوا سو
ایکڑ زمین ان کے لئے چاہیے اور یہ صرف سترہ مرلہ کی مسجد ہے۔ سوا سو ایکڑ کے معنے ہیں ساڑھے بارہ سو
کنال ۔ کیونکہ گورنمنٹ کا ایکڑ کچھ بڑا ہوتا ہے۔ گویا اس مسجد سے قریباً پندرہ سو گنے بڑی مسجد یا بادشاہی
مسجد سے بھی کئی گنا بڑی مسجد ۔ شاہی مسجد دراصل اس وقت بنی تھی جب لوگوں نے نماز چھوڑ دی تھی۔
اور پھر عام طور پر آجکل عید کی نماز میں بھی آدھے آدمی جاتے ہیں۔ پھر کوئی احمدیوں کے ساتھ نماز پڑھ
رہا ہوتا ہے اور کوئی وہابیوں کے ساتھ پڑھ رہا ہوتا ہے۔ پھر عورت بہت کم جاتی ہے لیکن پھر بھی وہ مسجد
بھری ہوئی ہوتی ہے۔ پس خود ہی اندازہ لگا لو کہ تمہیں کتنی بڑی مسجد کی ضرورت ہوگی ۔ پس یہ خیال ہی
غلط ہے کہ جس مسجد کے بنانے کے لئے میں کہہ رہا ہوں وہ تمہارے لئے کافی ہوگی ۔ دس سال کے بعد
پھر تمہیں اور مسجد بنانی پڑے گی اور وہی جو اب تمہاری جامع مسجد ہو گی محلہ کی مسجد بن جائے گی۔ اس
طرح آہستہ آہستہ اور قدم بقدم ترقی کرتے کرتے آخر میں وہ مسجد بنے گی جو تمام لاہور کی نماز جمعہ کے
لئے انشاء اللہ کافی ہوگی۔ عید تو میدان میں ہی پڑھنے کا حکم ہے مگر جمعہ اور عید دونوں میں عورتوں کا آنا
ضروری ہوتا ہے اس لئے دونوں مواقع پر عورتوں کی ضروریات کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے۔ پس اس
طرف توجہ کرو اور نئی مسجد کے لئے زمین خریدنے کی کوشش کرو۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں خود بھی اس
بارہ میں کوشش کروں گا۔ مگر اس خطبہ کے کچھ دنوں کے بعد میں کوئٹہ چلا گیا اور وہاں سے واپسی پر ہم
سب ربوہ چلے گئے اس لئے میں اس طرف توجہ نہ کر سکا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں جماعت میں اور کئی
دوست ہیں جو اس کام کو اچھی طرح سر انجام دے سکتے ہیں۔
مستری موسیٰ صاحب کا خاندان ہی اگر اس میں دلچسپی لے تو وہ بہت کچھ مدد دے سکتا ہے۔ مستری
موسیٰ صاحب کو زمینیں خرید کر بیچنے کا شوق تھا میں سمجھتا ہوں ان کے بچوں میں بھی کسی حد تک یہ مادہ ضرور ہو
گا۔ پس کوشش کر کے اڑھائی تین کنال زمین مسجد کے لئے خرید لو۔ اس طرح چند سال کی ضرورتیں پوری
ہو جائیں گی۔ پھر اور ضرورت محسوس ہوگی تو اللہ تعالیٰ اور سامان پیدا کر دے گا۔ اگر نئے آدمی آجائیں اور
ہماری آمدنی بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ جائے تو ہر پانچویں یا دسویں سال اگر ایک نئی مسجد بنالی جائے
تو اس میں کیا حرج ہے۔ لوگوں کے چار چار بچے ہوتے ہیں تو وہ چاروں کے لئے الگ الگ گھر بناتے
خطبات محمود
189
1950ء
ہیں۔ اگر ایک گھر وہ خدا تعالیٰ کے لئے بھی بنا دیا کریں تو اس میں کون سی مشکل ہے۔
بہر حال صحیح تربیت کے لئے ضروری ہے کہ عورتیں دین سیکھیں اور عورتوں کے لئے دین سیکھنے کا
کم سے کم موقع یہ ہے کہ وہ جمعہ میں آئیں اور خطبہ سنیں۔ اگر تمام عورتیں جمعہ میں آنے لگیں تو پھر ہمیں
ان کے چھوٹے بچوں کے لئے بھی الگ انتظام کرنا پڑے گا۔ انگریزوں میں قاعدہ ہے کہ وہ ایسے موقع
پر بچوں کے لئے الگ جگہ کا انتظام کر دیتے ہیں جس میں کھلونے وغیرہ رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ
اُدھر مشغول ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم نرسری کا
انتظام کریں اور کچھ عورتیں ایسی مقرر کر دی جائیں جو نماز کے وقت بچوں کی نگرانی رکھیں۔ جس طرح
میں نماز پڑھاتا ہوں تو پہرے دار کھڑے رہتے ہیں اسی طرح یہ جائز ہوگا کہ لجنہ اماءاللہ ہر جمعہ کے
موقع پر پانچ سات عورتیں ایسی مقرر کر دے جن کے سپر د بچوں کو پانی پلانا اور پیشاب کرانا ہو۔ وہ آپس
میں لڑ پڑیں تو اُن کو چُپ کرانا ہو اور پھر لجنہ کی طرف سے یہ ڈیوٹیاں بدلتی رہیں تا کہ عورتیں بھی اطمینان ہو اور کی سے یہ
کے ساتھ خطبہ سن سکیں اور بچوں کو بھی کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ بہر حال جوں جوں تہذیب ترقی کرے گی
اور جُوں جوں ہمارے حالات بدلتے جائیں گے ہمیں اپنے نظام میں بھی ایسی لچک پیدا کرنی پڑے گی
تا کہ ہر قسم کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے ۔“
خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا:
وو
66
میاں سراج الدین صاحب کہتے ہیں کہ میرا اپنا گھر کوئی نہیں مگر میں خدا کے گھر کے لئے پانچ
ہزار روپیہ چندہ دیتا ہوں۔ جماعت کے دوست جب بھی چاہیں میں انہیں دے دوں گا۔ آجکل یہ
الفضل میں اشتہار بھی دے رہے ہیں کہ دوست اللہ تعالیٰ کہا کریں۔ یہاں کے جو امیر صاحب
ہیں اُن سے ایک دن میں نے کہا تھا کہ الفضل کی آمد چونکہ اشتہاروں پر ہی ہے اس لئے اُن سے کہیں
ر صفحہ کا اشتہار دیا کریں چھوٹا اشتہار لوگ پڑھتے نہیں۔ بہر حال اچھی بات یہی ہے کہ مسجد
روه
ایک ایسی چیز ہے کہ اگر اس کی اہمیت بتائی جائے تو بہت سے لوگ قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتے
ہیں۔ ابھی صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ مسجد کے لئے جگہ لی جائے پھر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو بنانے
والے بھی پیدا ہو جائیں گے۔“
الفضل مورخہ 12 اکتوبر 1950ء )
1: فرقدان: سر کھوپڑی
1950ء
190
خطبات محمود
2: صحیح بخاری كتاب العلم باب هل يُجْعَلُ لِلنِّسَاءِ يَوْمًا عَلَى حِدَةٍ فِي الْعِلْمِ
3: صحیح مسلم كتاب الحيض باب وجوب الغسل على المرأة بخروج المنى منها
4: صحیح بخاری کتاب النکاح باب عرض المرأة نفسَهَا عَلَى الرَّجُلِ الصَّالِحِ
5 صحیح بخاری كتاب النكاح باب اذا قال الخاطب : زَوَّجْنِي فَلَانَةً فقال : قَدْ
زَوَّجُتُكَ بِكَذَا وَكَذَا
6: قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُوْمُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفَرَادَى ثُمَّ تَفَكَّرُوا (ا: 47)
7: السيرة الحلبية جزء 2 صفحه 334 غزوة احد۔ بيروت لبنان 2002ء الطبعة الأولى
8: السيرة الحلبية جزء 2 صفحه 335 غزوة احد ۔ بيروت لبنان 2002ء الطبعة
الاولى ( مفهوماً )
9 : جامع الترمذى ابواب البر والصلة باب ما جاء فى النفقة على البنات والاخوات
10:صحیح بخارى كتاب الادب باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته
11 : كنز العمال في سنن الاقوال و الافعال الجزء السادس عشر صفحه 192 الباب
الثامن في بر الوالدين حديث نمبر 45431 دار الكتب العلمية لبنان 1998ء