مذہبی جماعتوں کی بنیاد روحانیت پر ہوتی ہے اور روحانیت تعلق باللہ کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی
1951ء
85
11
خطبات محمود
مذہبی جماعتوں کی بنیا د روحانیت پر ہوتی ہے
اور روحانیت تعلق باللہ کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی
تم خدا کو مقدم رکھو اور دنیا کو مؤخر
(فرموده 18 مئی 1951 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”آج میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مذہبی جماعتوں کی بنیاد
روحانیت پر ہوتی ہے۔ اگر کسی جماعت میں روحانیت باقی ہے تو وہ گرنے کے بعد دوبارہ اُبھرنے کا
موقع پالیتی ہے۔ اور اگر کسی جماعت کی روحانیت مر جائے تو ایسی جماعت اپنی ظاہری اور جسمانی ترقی
کے باوجود بھی دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتی۔ پس ہماری جماعت کو اپنے تمام امور میں اس امر امر کو
مد نظر رکھنا چاہیے کہ انہیں تعلق باللہ حاصل ہو اور اس طرح روحانیت قائم رہتی ہے۔ جو شخص اپنے
سارے کاموں میں خدا تعالیٰ کی طرف نظر رکھتا ہے اس میں مذہب کی روح باقی رہتی ہے اور جو دنیوی
سامانوں اور تدبیروں کی طرف توجہ کرتا ہے وہ مردہ ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں لیکن ان سے
قوموں کی زندگی بدل جاتی ہے اور افراد کے نظریے بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔
1951ء
86
خطبات محمود
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی خدمت کرنے والے کھاتے بھی ہیں، پیتے بھی ہیں، وہ
کپڑوں اور مکان کے محتاج بھی ہوتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی کھاتے تھے، پیتے بھی
تھے، کپڑے بھی پہنتے تھے اور مکان میں بھی رہتے تھے۔ قرآن کریم میں کفار کا یہ اعتراض درج ہے کہ
یہ کیسا نبی آ گیا ؟ یہ تو ہماری طرح بازار میں چلتا پھرتا ہے، کھانا کھاتا ہے، پانی پیتا ہے۔ 1 اب اگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حوائج انسانی سے مستثنی نہیں تھے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک عام دنیادار میں کیا فرق ہے؟ وہ فرق صرف یہی ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے لیے زندہ رہتے تھے۔ کھانا، پینا، کپڑا پہنا درمیانی شغل تھا۔ لیکن ایک
دنیا دار دنیا میں صرف کھانے پینے کے لیے زندہ رہتا ہے۔ ہاں! کبھی کبھی خدا تعالیٰ کا بھی ذکر کر لیتا
ہے۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو آپ نے ان چیزوں کا انکار کیا ہے، انہیں دھتکارا اور رڈ
کیا ہے۔ آپ نے یہ نہیں کہا کہ مجھے پچاس روپے کی ضرورت ہے مجھے مہیا کر کے دو۔ اور اگر تم مجھے
پچاس روپے نہیں دیتے تو تم جہنم میں جاؤ میں تمہیں قرآن نہیں پڑھاتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
کفار نے فاقے بھی دیئے، آپ کے رستے بھی روکے، آپ کو اور آپ کے متبعین کو مارا پیٹا بھی ،
آپ کی ہتک بھی کی اور آپ کے عزیزوں اور پیاروں کو دکھ بھی دیئے لیکن آپ نے فرمایا تم جو چاہو
کرو میں نے یہ کام کرنا ہے۔ گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھاتے ہیں اور اس کے بدلہ کا
ذکر نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں کہ تم نہیں دیتے تو نہ دو۔ لیکن ایک دنیا دار کہتا ہے کہ تم دو گے کیا ؟ اگر وہ
اسے کچھ نہیں دیتے تو وہ کہتا ہے میں نے کیا بھوکا مرنا ہے؟ میں کوئی اور کام تلاش کر لیتا ہوں ۔ تم نے
اگر قرآن پڑھنا ہے تو میرے گزارے کا بھی انتظام کر دو ۔ گویا ایک مولوی بھی قرآن پڑھاتا ہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی قرآن پڑھاتے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک
عام مولوی میں یہ فرق ہے کہ مولوی کہتا ہے میرا چالیس روپے ماہوار میں گزارہ نہیں ہوتا لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ تم چالیس روپے مجھ سے لے لو، مجھے گالیاں دے لو میں
نے تو اپنا کام کرنا ہے۔ بظاہر یہ معمولی فرق ہے لیکن اس کے نتیجہ میں ایک رسول بن جاتا ہے اور ایک
مولوی ۔ اور ایک رسول اور ایک مولوی میں جو فرق ہے تم اس کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے ۔ انسان یہ تو
اندازہ لگا سکتا ہے کہ دور کا ایک ستارہ جو سورج سے بھی ہزاروں میلوں کے فاصلہ پر ہے وہ زمین سے
1951ء
87
خطبات محمود
کتنی دور ہے لیکن تم یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ایک رسول اور ایک مولوی میں کیا فرق ہے۔ یہ کیوں ہوا؟
یہ اسی لیے ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا هَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ 2 میں
قرآن کریم کے بدلہ میں تم سے کچھ نہیں مانگتا۔ لیکن ایک مولوی کہتا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھاؤں
گا ، حدیث سناؤں گا لیکن تم مجھے دو گے کیا ؟ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ایک مولوی میں یہ فرق
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پڑھانے کے بدلہ میں کچھ نہیں مانگا لیکن مولوی اس کے
بدلہ میں اپنے گزارے کے لیے کچھ مانگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
متبعین میں سے کوئی موسی کا مثیل ہوا ، کوئی عیسی کا مثیل ہوا ، کوئی داؤڈ کا مثیل ہوا اور کوئی سلیمان کا مثیل
عام علماء میں سے
ہوا۔ آپ کے سب صحابہ ستارے تھے جو دنیا کے لیے راہ نمائی کا موجب بنے۔ لیکن عام علماء
وہ لوگ بھی ہیں جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کے پردے پر اگر کوئی
ذلیل ترین وجود دیکھنا ہو تو وہ انہیں دیکھ لے ۔ گویا ایک کے متبعین میں سے ادنیٰ سے ادنی افراد بھی
ستارے ہیں اور ایک کے ساتھیوں میں سے وہ وجود بھی ہیں جو دنیا کے پردے پر ذلیل ترین سمجھے
جاتے ہیں۔ یہ فرق صرف روحانیت کا ہے۔
پس تم خدا کے لیے ہو جاؤ۔ خدا تعالیٰ یہ نہیں کہتا کہ تم کھانا نہ کھاؤ ، پانی نہ پیو، کپڑا نہ پہنو اور
لہ وہ کہتا ہے کہ تم میرے پاس آجاؤ میں تمہیں یہ سب چیزیں دوں گا۔ ہاں ! تم نیت
کر لو یہ چیزیں ملتی ہیں تو ملیں نہیں ملتی تو نہ ملیں ۔ ہم نے کبھی کوئی ایسا نبی نہیں سنا جسے پہننے کے لیے
کپڑے : رے میسر نہ ہوں۔ انہیں بھی بہر حال کپڑے میسر آ جاتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ جیسے کپڑے مل
جائیں مل جائیں لیکن پہنتے ضرور ہیں۔ اور کپڑے ایک مولوی ، ایک عام دنیا دار مسلمان اور ایک عیسائی
بھی پہنتا ہے۔ ان میں یہی فرق ہے کہ ایک نے اللہ تعالیٰ کو مقدم رکھا اور دنیا کو مؤخر اور دوسرے نے
دنیا کو مقدم رکھا اور خدا کو مؤخر اور یہی تھوڑا سا فرق ہے جس کی وجہ سے ایک رسول بن گیا
اور ایک دنیا دار مولوی بن گیا۔
غرض روحانیت کے لیے ارادہ اور نیت کی ضرورت ہے۔ تم خدا تعالیٰ کو اپنے تمام امور میں
مقدم کر لو تمہیں روحانیت مل جائے گی۔ اور روحانیت والا گھوڑے کو آگے باندھتا ہے اور گاڑی کو
پیچھے۔ لیکن ایک دنیا دار گاڑی کو آگے باندھتا ہے اور گھوڑے کو پیچھے۔ کہنے کو تو یہ ایک معمولی سی بات
خطبات محمود
88
1951ء
ہے لیکن اگر کوئی ایسا کرے تو لوگ اُس پر ہنسنے لگ جائیں ۔ پس تم خدا کو مقدم رکھو اور دنیا کو مؤتحر ۔ اسی
کا نام روحانیت ہے۔ لیکن اگر تم خدا تعالیٰ کو مقدم اور دنیا کو مؤخر نہیں رکھتے تو اس کا نام روحانیت
نہیں۔
الفضل 7 جون 1961 ء )
1: وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُوْلِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ
(الفرقان: 8)
2 : الفرقان : 58
3 : شعب الايمان للبيهقى - الجزء الثاني - صفحه 311 نمبر 1908 بیروت لبنان 1990ء