ہم نے تحریک جدید کے ذریعے دنیا کے چَپہ چَپہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کرنی ہے

حصہ 2

1951ء
232
خطبات محمود
تمہاری قربانی کی ضرورت نہیں تو تم رونے لگ جاؤ اور کہو کہ کیا ہم بے ایمان ہو گئے ہیں یا ہم دین سے
مرتد ہو گئے ہیں کہ ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ اب تم سے دین کی خدمت کا کام نہیں لیا جائے گا۔
پس آج میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اٹھارہ یا انیس سال کا کوئی سوال نہیں ۔ ہم نے تمام
دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرنی ہے اور یہ کام ہم سے ہماری دائمی قربانی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس وقت مغرب
میں بھی ہمارے مبلغ موجود ہیں اور مشرق میں بھی ، شمال میں بھی ہمارے مبلغ موجود ہیں اور جنوب میں
بھی ۔ آج ہر ملک اور ہر قوم میں اسلام اور احمدیت کا جھنڈا گاڑا جا رہا ہے۔ ابھی ہمارے مبلغ تھوڑے
ہیں اور ہمیں بار بار اُن کو مد بھجوانی پڑے گی ۔ اس طرح جس طرح شام اور ایران کے اسلامی لشکروں
کو کمک کی ضرورت پڑتی تھی ۔ ایران میں جب مسلمانوں کو ایک جنگ میں شکست ہوئی تو اُس وقت
مدینہ میں مزید فوج بھجوانے کے لیے اعلان کیا گیا مگر مدینہ اور اُس کے نواحی میں کوئی فوج نہیں تھی جو
مسلمانوں کی مدد کے لیے بھجوائی جاتی۔ یہی کیفیت اس وقت ہماری ہوگی ۔ ہمیں بھی اُسی طرح جس
طرح ایک بھٹیارہ پتے اور سوکھی شاخیں اپنی بھٹی میں جھونکتا چلا جاتا ہے اسلام کی اشاعت کے لیے
متواتر اور مسلسل اپنا روپیہ بھی جھونکنا پڑے گا ، اپنے آدمی بھی جھونکنے پڑیں گے، اپنی کتابیں بھی جھونکنی
پڑیں گی ، اپنا لٹریچر بھی جھونکنا پڑے گا اور اس راستہ میں ہمیں کسی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ گی اپنالٹر اور
نہیں کرنا پڑے گا۔ شیطان اپنی کرسی کو آسانی سے نہیں چھوڑ سکتا۔ اس وقت خدا کے تخت پر شیطان
متمکن ہے، اس وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت پر شیطان کے ساتھیوں نے قبضہ کیا ہوا
ہے اور وہ اسے آسانی سے نہیں چھوڑ سکتے ۔ وہ لڑیں گے اور پورے زور کے ساتھ ہمارا مقابلہ کریں گے
اور ہم کو بھی اپنا سب کچھ اس راہ میں قربان کر دینا پڑے گا۔
بہر حال جب یہ چیز واضح ہو جائے اور اس لڑائی کی اہمیت کو انسان سمجھ لے تو اس کے بعد
تین یا دس یا انیس کا سوال کوئی احمق ہی کر سکتا ہے۔ جب ہم نے یہ تحریک شروع کی تھی اُس وقت ہم
سے ایسے ہی نا واقف تھے جیسے مکہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معاہدہ کرنے
والے انصار اپنے معاہدہ کی حقیقت سے ناواقف تھے، جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اسلام کا
شاندار مستقبل پورے طور پر روشن نہیں ہوا تھا اُسی طرح ہم پر بھی اس تحریک کا مستقبل اس وقت روشن
نہیں ہوا۔ پس میں نے تم سے اسی طرح وعدہ لیا جس طرح انصار سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

1951ء
233
خطبات محمود
وعدہ لیا تھا۔ اور تم نے اُسی طرح اقرار کیا جس طرح انصار نے معاہدہ کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم سے اقرار کیا تھا۔ لیکن جب زمانہ نے پردے اُٹھا دیئے، قدرت نے انکشاف کر دیا تو نہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وعدہ وعدہ رہا اور نہ انصار کا معاہدہ معاہدہ رہا۔ اب دنیا ہی بدل چکی تھی ، اب
ساری دنیا کو فتح کرنے کا سوال تھا، اب ساری دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے کا سوال تھا۔ اب مدینہ
کے اندر یا مدینہ کے باہر کا کوئی سوال نہ تھا ، اب ہر جگہ یہ لڑائی لڑی جانے والی تھی۔ اسی طرح آب
ہمارے لیے یہ امر واضح ہو گیا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے لیے وہ دن قریب سے قریب تر لانا چاہتا ہے
جب ہم نے اسلام کی لڑائی کو اُس کے اختتام اور کامیاب اختتام تک پہنچانا ہے، اب کسی ایک ملک یا
دو ملکوں کا سوال نہیں ، اب کسی ایک مبلغ یا دو مبلغوں کا سوال نہیں ، اب سر دھڑ کی بازی لگانے کا سوال
ہے۔ یا کفر جیتے گا اور ہم مریں گے یا کفر مرے گا اور ہم جیتیں گے۔ درمیان میں اب بات رہ نہیں
سکتی۔ ایک ادنیٰ سے ادنی سپاہی دس پندرہ روپے لے کر میدانِ جنگ میں جاتا اور اپنے سینہ کو گولی کے
لیے پیش کر دیتا ہے۔ ہمارے لیے تو پندرہ کا سوال نہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ ہم نے مومنوں سے سودا کر
لیا ہے۔ ہم نے ان سے ان کی جانیں اور مال لے لیے ہیں اور انہیں اپنی جنت دے دی ہے ۔ 9
اگر پندرہ روپوں کے لیے ایک سپاہی اپنی جان دے سکتا ہے تو جنت کے لیے ایک مومن کو کتنی خوشی
اور کتنی بشاشت سے قربانی پیش کرنی چاہیے۔
پس اپنے دلوں سے دس یا بیس کا سوال اُٹھا دو۔ یہ قربانی تمہیں مرتے دم تک کرنی پڑے
گی۔ جو کچھ ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ چونکہ بعض نے اس تحریک کو صرف انیس سالہ تحریک سمجھ کر اتنا بوجھ
اپنے اوپر برداشت کر لیا تھا جو اُن کی طاقت کے لحاظ سے بہت زیادہ تھا اس لیے دفتر سے بات کر کے
اُن کو اتنی کمی کرنے کی اجازت دے دی جائے گی کہ وہ مستقل طور پر آسانی کے ساتھ اس بوجھ کو اٹھاتے
چلے جائیں ۔ ان کے علاوہ باقی تمام لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق تحریک جدید میں
حصہ لیں ۔ اسی حکمت کے ماتحت دفتر دوم قائم کیا گیا ہے جس میں ہر وقت انسان شامل ہو سکتا ہے لیکن
اس ارادہ کے ساتھ کہ وہ اپنا قدم اب پیچھے نہیں ہٹائے گا۔ گویا یہ بھی ایک قسم کا وقف ہے جس میں ہر
شخص یہ اقرار کرتا ہے کہ میری جان اور میرا مال اسلام کے لیے حاضر ہے۔ پس اپنی توفیق کے مطابق
ہر شخص کو اس میں حصہ لینا چاہیے۔ مرد بھی اور عورتیں بھی، بچے بھی اور بوڑھے بھی ، امیر بھی

1951ء
234
خطبات محمود
اور غریب بھی سب لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق تحریک جدید کے دوسرے دور
میں شریک ہوں ۔
دوسری مثال اسی قسم کے معاہدہ کی قرآن کریم میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَوَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَاَتْمَمْنْهَا بِعَشْدٍ - 10- ہم نے موسی سے تمیں راتوں کا
وعدہ کیا تھا مگر پھر ہم نے اس وعدہ کو چالیس راتوں میں بدل دیا۔ آریوں اور عیسائیوں نے اعتراض کیا
ہے کہ اسلام کا خدا نعُوذُ بِاللهِ جھوٹا ہے کیونکہ اس نے تمیں کو چالیس کر دیا۔ اگر خدا تمہیں کو چالیس کر سکتا
ہے تو میں تین کو دس اور دس کو انیس کیوں نہیں کر سکتا ۔ اگر خدا عالم الغیب ہونے کے باوجود تھیں کو
چالیس کر سکتا ہے تو میں جو عالم الغیب نہیں ہوں تو میں اس میعاد کو کیوں نہیں بڑھا سکتا تھا۔ آخر سوچنا
چاہیے کہ خدا تعالیٰ پر کیوں اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اُس نے موسی سے تھیں راتوں کا جو وعدہ کیا تھا اُسے
اُس نے چالیس راتوں میں بدل دیا۔ اس لیے کہ تمہیں دن کی عبادت سے چالیس دن کی عبادت زیادہ
مبارک ہے۔ اگر موسی کو تیس کی بجائے چالیس دن عبادت کرنے کا موقع مل گیا تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل
اور اُس کا احسان ہوا ظلم تو نہ ہوا۔ اسی طرح اگر تمہیں ساری عمر دین کے لیے قربانی کرنے کا موقع مل
جاتا ہے تو تمہارے لیے دائمی طور پر خدا تعالیٰ کی برکتوں کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی جو شخص
سمجھتا ہے کہ دین کے لیے چندہ دینا اُس کے لیے بوجھ ہے اور وہ انیس سال سے زیادہ یہ قربانی کرنے
کی اپنے اندر طاقت نہیں پاتا میں اُسے کہوں گا کہ دین کو بیشک قربانی کی ضرورت ہے، اسلام کو بیشک
قربانی کی ضرورت ہے لیکن اگر یہ قربانی تم پر بوجھ ہے تو تم پر حرام اور قطعی حرام ہے کہ تم ایک پیسہ بھی
اسلام کی خدمت کے لیے دو۔ تمہارا پیسہ ہمارے لیے گندا اور ناپاک ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ تمہارے
پیسوں کے ساتھ ہم اسلام کے پاک اموال کو بھی ملوث کر دیں۔ یہ تحریک صرف اسی شخص کے لیے ہے
جو خدا تعالیٰ کے دین کے لیے قربانی کرنا اپنے لیے برکت اور فضل اور احسان سمجھتا ہے۔ جو سب کچھ
دینے کے باوجود یہ یقین رکھتا ہے کہ اُس نے خدا اور اُس کے دین پر احسان نہیں کیا بلکہ خدا نے اُس پر
احسان کیا ہے کہ اُس نے اُسے خدمت کی توفیق دی ۔ پس ہر وہ شخص جو کہتا ہے کہ اس تحریک میں
شمولیت اُس کے لیے بوجھ ہے میں اسے کہتا ہوں کہ تم چپ رہو۔ جب تک تمہارا خدا تمہارے ایمان کو
درست نہ کر دے اُس وقت تک تم ایک پائی بھی چندہ مت دو اور پھر دیکھو کہ خدا اس سلسلہ کے ساتھ

1951ء
235
خطبات محمود
کیسا سلوک کرتا ہے۔
پس اس اعلان کے ساتھ میں تحریک جدید کے نئے سال کو شروع کرتا ہوں لیکن ابھی اس
خطبہ کے کئی حصے باقی ہیں جو میں اِنْشَاءَ اللہ اگلے خطبہ یا خطبات میں بیان کروں گا۔ انشاء اللہ۔
1 : البقرة : 21
الفضل 4 دسمبر 1951 ء )
2 : گھماؤں: آٹھ کنال یا دو بیگہ زمین (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )
3 : سُنَّةَ اللهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا (الفتح : 24)
4 : الحجرات : 18
5 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 85،84 مطبوعہ مصر 1936ء
6 ، 7 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267۔ مطبوعہ مصر 1936ء
8 : تفسیر روح البيان - سورة البقرة - آيت -54 - وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ
إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمُ الح
و : إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ (التوبة: 111)
10 : الاعراف : 143

آج 10 میں سے 10 باقی