افتتاح جلسہ سالانہ سے قبل دو نکاحوں کا اعلان
خطبات محمود
۶۵۰
۱۴۲
جلد سوم
افتتاح جلسہ سالانہ سے قبل دو نکاحوں کا اعلان
( فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۵۱ء)
۲۶ دسمبر ۱۹۵۱ء جلسہ سالانہ کے افتتاح سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے صاحبزادہ مرزا
وسیم احمد صاحب کا نکاح امتہ القدوس بیگم صاحبہ بنت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب سے ایک
ہزار روپے حق مہر پر اور پیر معین الدین صاحب کا نکاح صاحبزادی امتہ النصیر بیگم صاحبہ سے
ایک ہزار روپے حق مہر پر پڑھا۔ لے
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
میں بعض حالات کی وجہ سے افتتاح جلسہ سے پہلے دو نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ میں
نے اس امر کو پہلے ظاہر نہیں ہونے دیا کیونکہ ایسے موقع پر بہت سے احباب اپنے کاغذات دے
دیتے ہیں اور وہ اتنا وقت لے لیتے ہیں کہ جس سے تقریر پر یا جلسہ پر بھی اثر پڑ جاتا ہے یہ دو
نکاح جن کا میں اعلان کرنا چاہتا ہوں ایک تو میرے لڑکے مرزا د سیم احمد کا ہے جو شروع ایام
ہجرت سے قادیان میں بیٹھا ہوا ہے یہ نکاح امتہ القدوس بیگم جو ہمارے ماموں مرحوم و مغفور میر
محمد اسماعیل صاحب کی لڑکی ہیں ان سے ایک ہزار روپیہ مہر پر قرار پایا ہے۔ لڑکی کی طرف سے
اس کے چچا زاد بھائی سید داؤد احمد وکیل ہیں اور لڑکے کی طرف سے قبول کرنے کا اختیار میرے
نام آیا ہوا ہے۔
اس کے بعد حضور نے سید داؤ د احمد صاحب سے فرمایا کہ سید داؤد احمد تمہیں امتہ القدوس
کے حقیقی ولیوں کی طرف سے اور امتہ القدوس بیگم کی طرف سے ان کا نکاح ایک ہزار روپیہ مہر
خطبات محمود
پر
۶۵۱
جلد سوم
مرزا د سیم احمد ولد مرزا محمود احمد سے منظور ہے اس پر سید داؤد احمد صاح صاحب نے اپنی منظوری
کا اعلان کیا۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا ۔
اب میں مرزا د سیم احمد کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ان کو ایک ہزار روپیہ مہر پر امتہ
القدوس بیگم بنت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم سے اپنا نکاح منظور ہے۔
دوسرا نکاح امته النصیر بیگم جو میری لڑکی ہے اور سارہ بیگم مرحومہ کے بطن سے ہے اس کا
ایک ہزار روپیہ مہر پر پیر معین الدین ولد پیراکبر علی صاحب مرحوم سے قرار پایا ہے۔ احباب کو
معلوم ہو گا کہ میں اپنی لڑکیوں کا نکاح صرف واقعین زندگی سے کر رہا ہوں اور اس رشتہ میں بھی
میرے لئے یہی کشش تھی کہ لڑکا واقف زندگی ہے ۔ میں اپنی طرف سے اور امتہ النصیر بیگم کی
طرف سے پیر معین الدین صاحب ولد پیر اکبر علی صاحب مرحوم سے ایک ہزار روپیہ مہر پر ان
کے نکاح کی قبولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
پیر معین الدین ولد پیر اکبر علی صاحب مرحوم کیا آپ کو ایک ہزار روپیہ صر پر امتہ النصیر
بیگم بنت مرزا محمود احمد سے اپنا نکاح منظور ہے۔ ان کی منظوری کے بعد حضور نے فرمایا :
دوست اب دعا کریں۔ اس کے بعد جلسہ کا افتتاح ہوگا۔ چنانچہ سب دوستوں نے حضور
نے ساتھ مل کر لمبی دعا کی۔
له الفضل یکم جنوری ۱۹۵۲ء صفحہ ۱
الفضل یکم جنوری ۱۹۵۲ء صفحه (۳)