جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خداتعالیٰ مومن کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔آپ میں سے ہر ایک کو اس ساعت کے پانے کی کوشش کرنی چاہیے
1951ء
271
33
خطبات محمود
جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں
خدا تعالٰی مومن کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔ آپ میں
سے ہر ایک کو اس ساعت کے پانے کی کوشش کرنی چاہیے
(فرموده 28 دسمبر 1951 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
چونکہ آج جلسہ کے اجلاس کی کارروائی باقی ہے اور میری طبیعت کی خرابی اور انتظام کے
قائم رکھنے کی وجہ سے تقریر کا جلد ختم ہونا ضروری ہے اس لیے میں خطبہ جمعہ نہایت اختصار کے ساتھ
پڑھوں گا۔ ابتدائے اسلام میں خطبات اختصار کے ساتھ ہی پڑھے جاتے تھے۔
إِنْشَاءَ اللہ جلسہ کے اختتام پر دعا بھی ہوگی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ مومن کی دعا ضرور قبول کرتا ہے۔1
اس لیے وہ ساعت بھی ہوگی اور آپ سب کو دعا کا موقع ملے گا۔ میں یہ حدیث سنا کر آپ لوگوں کو موقع
دیتا ہوں کہ جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ اس ساعت کو پانے کی کوشش کرے۔
1951ء
272
خطبات محمود
جب قرآن کریم میں اشارہ اور حدیث میں وضاحتاً بتایا گیا ہے کہ نماز کا وقت اُس وقت سے
ہی شروع ہو جاتا ہے جب اذان ہوتی ہے یا خطبہ شروع ہوتا ہے اور اُس وقت تک ممتد چلا جاتا ہے
جب امام سلام پھیرتا ہے 2 اور اس عرصہ میں اُس ساعت کو پانا کار دارد ہے۔
نہیں
بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ آسان کام بتایا گیا ہے۔ ایک گھنٹہ یا دو گھنٹہ کا وقت مقرر کر دیا گیا
ہے جس میں خدا تعالیٰ مومن کی دعاؤں کو سنتا ہے لیکن درحقیقت یہ آسان کام نہیں ۔ جب ؟ ہمیں پتا ہی
کہ تیں، چالیس، پچاس یا ساٹھ منٹ میں سے کونسا منٹ قبولیت کا ہے تو ہم اس ساعت کو
اسی طرح پاسکتے ہیں کہ ہم اس تمام وقت میں اپنی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف رکھیں اور خدا تعالیٰ کی طرف
توجہ کو قائم رکھنا مشق اور محنت چاہتا ہے۔ بلکہ اگر کسی کو کہا جائے کہ تم اپنی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف قائم رکھو
تو بسا اوقات اُس کے لیے توجہ قائم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پس یہ کام آسان نہیں اس لحاظ سے کہ توجہ
قائم رکھنا مشکل ہے۔ اور آسان اس لیے ہے کہ ہر ہفتہ میں مومن کو چند منٹ ایسے مل جاتے ہیں کہ
اُسے موقع ملتا ہے کہ وہ اگر خدا تعالیٰ سے اپنی بات منوانا چاہے تو منوا سکتا ہے۔ پس آپ میں سے ہر
ایک کو اس ساعت کے پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہر ایک شخص کی کوئی نہ کوئی غرض ہوتی ہے،
ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ذاتی غرض اور ضرورت نہ ہو تو قومی اور مذہبی اغراض اور ضروریات ہوتی ہیں۔
ان کے پورا ہونے کے لیے انسان دعائیں کرتا ہے۔ بہر حال یہ موقع ہے کہ اگر ہزار آدمی کوشش کریں
تو کیا بعید ہے کہ ان میں سے بعض کو وہ ساعت مل جائے جس میں دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
( غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )
1 : صحیح بخاری کتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة
2 : صحيح بخاری کتاب الاذان باب مَا لَمْ يَرَ الْوُضُوءُ إِلَّا من المَخْرَجَيْنِ مِنَ
الْقُبُلِ والدُّبُرِ و باب مَنْ جَلَسَ من المَسْجِد يَنتَظِرُ الصَّلَاةَ وَفَضْلِ الْمَسَاجِدِ