اگر دنیا کی ساری طاقتیں بھی تمہاری مدد کرنے سے انکار کر دیں تو خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا

1952ء
76
(10)
خطبات محمود
اگر دنیا کی ساری طاقتیں بھی تمہاری مدد کرنے سے انکار کر دیں
تو خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا
(فرموده 28 مارچ 1952ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
متواتر کچھ عرصہ سے یعنی پاکستان بننے کے قریباً ایک یا ڈیڑھ سال بعد سے جماعت احمد یہ
کے خلاف شورش پیدا کی جا رہی ہے اور اس کے نتیجہ میں اس وقت تک کم سے کم چار قتل بھی ہو
چکے ہیں ۔ اس امر کو دیکھتے ہوئے جماعت میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کا کیا علاج ہوگا ؟ بعض
لوگ تو اس امید میں رہتے ہیں کہ حکومت پاکستان اس کا علاج کرے گی اور جہاں تک قانون کا
سوال ہے میرے نزدیک صاف بات ہے کہ جماعت کو قانونی لحاظ سے حکومت کو ایسے افعال کی
طرف بار بار توجہ دلانی چاہیے ۔ کیونکہ حکومت کے ذمہ دار افراد نے خواہ وہ اپنی ذمہ داری ادا نہ
کریں جو نام اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے ان کا فرض ہے کہ وہ اس طرف توجہ کریں ۔ اگر
جماعتیں انہیں اس طرف توجہ نہ دلائیں تو وہ دنیا کے سامنے کہہ سکتے ہیں کہ ہم حالات سے واقف
نہیں تھے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم تیرے بندوں کی حفاظت کے لئے تیار
تھے لیکن انہوں نے ہمیں بتایا ہی نہیں ۔ پس دنیا کے دربار میں اور خدا تعالیٰ کے دربار میں بھی
حکومت کے افسروں پر حجت پوری کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر ضلع اور ہر صوبہ کے حکام
اور گورنمنٹ پاکستان کے سامنے متواتر اپنے حالات رکھیں اور قطعاً اس بات کا خیال نہ کریں کہ

1952ء
77
خطبات محمود
اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ۔ جتنی دیر سے نتیجہ نکلے گا اتنا ہی وہ انہیں مجرم بنانے اور خدا تعالیٰ کے غضب کو
بھڑ کانے کا موجب ہوگا ۔ دنیا کی حکومت جتنی گرفت کر سکتی ہے خدا تعالیٰ کی حکومت یقیناً اس سے خدا
زیادہ گرفت کر سکتی ہے۔ لیکن کسی شخص پر حجت تمام کر دنیا سب سے بڑا کام ہے۔ خود سر جو شیلے
اور بے وقوف لوگ اسے فضول سمجھتے ہیں ۔ لیکن عقل مند لوگ جانتے ہیں کہ سب سے بڑی سزا یہ
ہے کہ کسی شخص پر حجت پوری ہو جائے اور اس کے ساتھیوں اور دوسرے لوگوں پر حجت پوری ہوئی
جائے ۔ اس کے بعد وہ خواہ عمل نہ کرے اس کے لئے یہی سزا کافی ہے۔ پھر خدا تعالیٰ جو سزا
دے گا وہ الگ ہے۔ میں اُن لوگوں سے متفق نہیں ہوں جو کہتے ہیں حکومت نے پہلے کیا کیا ہے
کہ ہم پھر اس کے پاس جائیں ۔ یہاں اس بات کا سوال نہیں کہ وہ کوئی علاج بھی کرتے ہیں یا
نہیں ۔ یہ لوگ ہم پر مقرر کر دیئے گئے ہیں اور انہیں خدا تعالیٰ نے ہم پر حاکم مقرر کیا ہے اس لئے پر
ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی انہیں اسی نام سے مخاطب کریں اور کہیں کہ تم ہمارے حاکم ہوا اور امن
قائم رکھنا تمہارا فرض ہے۔ اور اگر وہ اپنی ذمہ داری ادا نہ کریں تو ہم دوبارہ ان کے پاس جائیں
گے اور انہیں اس طرف توجہ دلائیں گے ۔ بعض لوگ کہیں گے کہ وہ پھر بھی کچھ نہیں کریں
گے۔ میں کہتا ہوں یہ درست ہے لیکن ان پر حجت ضرور ہو جائے گی اور حجت قائم ہو جانا بڑی
بھاری چیز ہے۔ اگر وہ پھر بھی اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو ہم تیسری مرتبہ ان کے پاس
جائیں گے اور کہیں گے فساد بڑھ رہا ہے آپ لوگ قیام امن کے لئے کچھ کریں ۔ وہ پھر کوئی کی
بہانہ بنائیں گے اور کہیں گے نہیں نہیں ہم اس طرف توجہ کریں گے۔ اور اگر وہ پھر بھی توجہ نہیں ۔ وہ
کریں گے تو ہم چوتھی مرتبہ ان کے پاس جائیں گے ۔ تم کہو گے پھر کیا ہوگا ؟ وہ تو پھر بھی کچھ نہیں پھر
کریں گے۔ میں کہوں گا وہ خواہ کچھ نہ کریں لیکن ان پر چار حجتیں ہو جائیں گی اور عقل و انصاف
کی عدالت پر حجت پر حجت قائم ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ۔
جو لوگ مادی چیزوں کو لیتے ہیں وہ کسی افسر کے موقوف ہو جانے اور اس کے ڈسمس
(DISMISS) ہو جانے کا نام سزا رکھتے ہیں ۔ بے شک وہ سزا ہے لیکن وہ سزا گھٹیا درجہ کی
ہے۔ کسی شخص کا مجرم ثابت ہو جانا اُس کا غیر ذمہ دار قرار پانا اور فرض ناشناس قرار پانا اس کے
ڈسمس ہو جانے اور معطل ہو جانے سے زیادہ خطر ناک ہے۔ کتنے آدمی ہیں جو معطل ہوئے ۔ لیکن
بعد میں آنے والوں نے انہیں بری قرار دیا۔ پرانے زمانہ میں کئی کمانڈر اپنی کمانوں سے

1952ء
78
خطبات محمود
الگ ہوئے ، کئی بادشاہ اپنی بادشاہتوں سے الگ ہوئے لیکن بعد کی تاریخ نے انہیں بری قرار
دے دیا۔ وہ کتنے سال تھے جو انہوں نے تکلیف میں گزارے۔ یہی دس بارہ سال وہ تکلیف
میں رہے اور انہوں نے ذلت کو برداشت کیا لیکن بعد کی تاریخ نے انہیں اتنا اچھالا کہ وہی
معطل شدہ کمانڈر اور بادشاہ عزت والے قرار پائے ۔ اس کے مقابلہ میں کتنے بڑے سرکش
بادشاہ اور کمانڈرگزرے ہیں جنہیں اپنے وقت میں طاقت ، قوت اور دبدبہ حاصل تھا۔ انہوں
نے ماتحتوں پر ظلم بھی کئے لیکن سینکڑوں اور ہزاروں سال گزر گئے کوئی شخص انہیں اچھا نہیں سمجھتا۔ ہر
تاریخ پڑھنے والا انہیں ملامت کرتا ہے اور انہیں حقیر اور ذلیل سمجھتا ہے۔ ان میں سے بعض ایسے
بھی ہیں جن کی اولا د بھی اپنے آپ کو اُن کی طرف منسوب کرنا پسند نہیں کرتی ۔ دنیا میں یزید کی
اولا د موجود ہے، ابو جہل کی اولاد بھی موجود ہے ، فرعون کی اولا د بھی ہو گی لیکن کون ہے جو اپنے
آپ کو ان کی طرف منسوب کرنا پسند کرتا ہو اور یہ کہتا ہو کہ میں ان کی اولاد میں سے ہوں ۔ پس
تم یہ مت خیال کرو کہ حکام اس طرف توجہ نہیں کرتے ۔ خدا تعالیٰ نے انہیں اس لئے مقرر کیا
ہے کہ وہ دنیا میں امن قائم رکھیں ۔ ملک نے انہیں اس لئے مقرر کیا ہے کہ وہ امن قائم رکھیں ۔
قوم نے انہیں اس لئے مقرر کیا ہے کہ وہ امن قائم رکھیں ۔ اگر تم انہیں اس طرف توجہ دلاتے ہو
لیکن وہ توجہ نہیں کرتے تو وہ اخلاقی عدالت میں مجرم قرار پائیں گے اور اخلاقی عدالت میں مجرم
قرار پا جانے سے سخت سزا اور کیا ہو سکتی ہے۔
باقی رہی یہ بات کہ لوگ تمہیں دکھ دیتے ہیں تو جب تم نے احمدیت کو قبول کیا تھا اُس وقت تم
نے دشمن کو اس بات کی دعوت دی تھی کہ وہ تمہیں دکھ دے۔ کیا کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ تم ایک شخص
کو بطور مہمان بلاؤ اور جب وہ مہمان آئے تو تم رونے لگ جاؤ کہ وہ روٹی کھا گیا ہے؟ اگر تم نے کی
کسی مہمان کو خود بلایا ہے تو تمہیں اس کی مہمان نوازی کرنی ہو گی ۔ اس طرح جب کوئی شخص کسی بلایا ہے تو میں اس
سچائی کو قبول کرتا ہے تو وہ سچائی کے دشمنوں کو دعوت دیتا ہے کہ اُس پر حملہ کریں اور وہ اس پر یقیناً
حملہ کریں گے ۔ اور اگر افسر فرض شناس بھی ہو جائیں بلکہ تمہاری تائید میں ظلم بھی کرنے لگ
جائیں تب بھی شیطانی طاقتیں تم پر حملہ آور ہونگی ۔ حکومت کا ساتھ مل جانا یا خلاف ہو جانا
کوئی حیثیت نہیں رکھتا ۔ اگر تم حق پر ہوا اور حکومت کا کوئی افسر تمہیں تکلیف دیتا ہے تو تم اسے

1952ء
79
خطبات محمود
اخلاقی عدالت میں مجرم ثابت کرو لیکن اگر تم پر کوئی شخص ظلم اور تعدی کرتا ہے اور تم سمجھتے ہو کہ
افسر فرض شناس ہے اور وہ تمہاری مدد بھی کرے گا تو پھر بھی وہ اُس وقت تک ظلم کو نہیں مٹا سکتا
جب تک کہ وہ وقت نہ آ جائے جو خدا تعالیٰ نے اُسے مٹانے کے لئے مقرر کیا ہے۔ ایک صداقت
کی دشمنی محض یہ نہیں ہوتی کہ اس کے قبول کرنے والے کو مارا جائے بلکہ دشمنی یہ ہوتی ہے کہ اُسے
جھوٹا کہا جائے ۔ اب کیا حکومتیں کسی کو جھوٹا کہنے سے روک سکتی ہیں ؟ اگر وہ جلسے روک دیں گی تو
لوگ گھروں میں بیٹھے باتوں باتوں میں جھوٹا کہیں گے ۔ اور اگر حکومت اور زیادہ دبائے گی تو وہ کی
دلوں میں جھوٹا کہیں گے ۔ اب دلوں میں بُرا منانے سے کون سی طاقت روک سکتی ہے۔ اگر ایک
شخص صداقت سے محروم ہے ، وہ ناوا نا واقف ہے اس لئے وہ صداقت سے دشمنی کرتا
کرتا
ہے اور وہ
شیطان کے ہاتھ میں پڑ گیا ہے تو جب تک اُس کا دل صاف نہ ہو اُس کی دشمنی کو دور نہیں کیا
جا سکتا ۔ اور جس دن اُس کا دل صاف ہو جائے گا تو کیا کوئی ایسی طاقت ہے یا کوئی ایسی حکومت
ہے جو اس سے مخالفت کروا سکے؟ جو لوگ احمدیت کے دشمن ہیں حکومت اگر چاہے بھی تو اُن کے
دلوں سے دشمنی کو نہیں نکال سکتی ۔ اسی طرح جن لوگوں نے احمدیت کو قبول کر لیا ہے اگر حکومت
چاہے بھی تو بھی اُن کے دلوں سے بانی سلسلہ احمدیہ کی محبت کو نہیں نکال سکتی ۔
ہمارا مقابلہ اور ہماری جنگ دل سے ہے۔ اور جب ہمارا مقابلہ اور ہماری جنگ دل سے
ہے تو حکومت پر نظر رکھنی فضول ہے۔ تمہاری فتح دلوں کی فتح ہے۔ اور جب دل فتح ہو جائیں گے
تو تمہیں فتح حاصل ہو جائے گی ۔ اگر تم نے دلوں کو فتح کر لیا تو تم دیکھو گے کہ یہی افسر جو آج
تمہارے خلاف دوسرے لوگوں کو اُکساتے ہیں ہاتھ جوڑ کر تمہارے سامنے کھڑے ہو جائیں گے
اور کہیں گے ہم تو آپ کے ہمیشہ سے خادم ہیں ۔ اگر کوئی شخص با وجود اس کے کہ خدا تعالیٰ ، قوم
اور ملک کی طرف سے اسے ایک امانت سپرد کی جاتی ہے اپنے فرض کو ادا نہیں کرتا تو وہ لالچی ہے،
حریص ہے، خود غرض ہے ۔ اور جو شخص لالچی ، حریص اور خود غرض ہے اس سے انصاف کی امید
نہیں کی جاسکتی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ کی
کے لئے جاتے تھے تو منافق لوگ کہتے تھے ہم ان لوگوں کے ساتھ نہیں جائیں گے اور اپنی جان کو
خطرہ میں نہیں ڈالیں گے۔ لیکن جب آپ کامیاب و کامران کو ٹتے اور مالِ غنیمت آپ کے

1952ء
80
خطبات محمود
ہاتھ آجاتا تو یہ لوگ دوڑ تے آتے اور کہتے ہم بھی آپ کے بھائی ہیں ۔ 1 پس جو دیانت دار آدمی
ہے اگر آپ لوگوں کو اُس کی اخلاقی مدد بھی مل جائے تو بھی وہ دلوں کو نہیں بدل سکتا ۔ وہ بے شک
کوشش کرے گا مثلاً ایک آدمی مارا جاتا ہے تو وہ کوشش کرے گا کہ قاتل کو سزا ہو جائے ۔ اور فرض
کرو کہ ایک مجسٹریٹ انصاف سے کام لے کر قاتل کو سزا دے دیتا ہے تب بھی سزا سے بنتا کیا
ہے؟ جب لاکھوں لوگ ایسے موجود ہیں جو احمدیت کے دشمن ہیں تو ایک افسر چاہے وہ انصاف
سے کام لے، کر کیا سکتا ہے۔ فرض کرو حکومت قانون بنا دیتی ہے کہ احمدیوں کی مخالفت نہ کی
جائے ۔ تب بھی اگر اکثریت شرارت پر آمادہ ہو تو وہ حکومت کو بھی بدل سکتی ہے۔ پس جو دیانتدار
شخه افسر ہیں ان کی طاقت محدود ہے اس لئے وہ زیادہ مفید نہیں ہو سکتے ۔ اور جو شخص بد دیانت ہے اُس
سے اُمید رکھنا فضول ہے ۔ اس لئے تم حکام کو برا بر توجہ دلاتے جاؤ تا اُن پر حجت تمام ہو جائے ۔
اس سے خدا تعالیٰ کا غضب بھی بھڑک اٹھتا ہے اور مظلوم کے لئے خدا تعالیٰ کی مدد بھی تیز
ہو جاتی ہے۔ لیکن اس امداد پر تو کل نہ کرو ۔ مگر اس طریق کو جو خدا تعالیٰ نے جاری کیا ہے
اُسے بھی اختیار کرو۔
آخر کوئی حکومت ہو، مسلم ہو یا غیر مسلم ، بُری ہو یا اچھی اُس کے بننے میں خدا تعالیٰ کا ہاتھ ضرور
ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ
وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ 2 یعنی حکومت خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ خدا تعالیٰ جس کو
چاہتا ہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں فلاں شخص نے لڑائی
کر کے حکومت لے لی ہے، فلاں شخص نے غصب کر کے حکومت لے لی ہے یا فلاں شخص نے
بغاوت کر کے حکومت کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ لیکن ہر حکومت میں خدا تعالیٰ کی مرضی ضرور
شامل ہوتی ہے۔ جس طرح انسان کی پیدائش میں خدا تعالیٰ کی مرضی شامل ہے، جس طرح
انسان کی موت میں خدا تعالیٰ کی مرضی شامل ہے، جس طرح رزق میں خدا تعالیٰ کی مرضی شامل
ہے اسی طرح اس کی مرضی حکومت میں بھی شامل ہوتی ہے۔ بے شک اس میں انسانی اعمال کا بھی
دخل ہے، بے شک اس میں انسانی کوششوں سستیوں اور غفلتوں کا بھی دخل ہے لیکن خدا تعالیٰ
فرماتا ہے یہ ہماری طرف سے ہے ۔ جس طرح موت اور حیات خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اسی
طرح حکومتوں کا بنا اور ٹوٹنا بھی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔ کسی قوم کی موت اور حیات ، اُس کا

1952ء
81
خطبات محمود
ٹوٹ جانا اور بننا ہے یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جب ہم کہتے ہیں تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ
وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ ۔ تو حکومتوں کا
بننا اور ٹوٹنا بھی خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہوا ۔ اور جس خدا کے ہاتھ میں حکومت کا قائم کرنا ہے،
جس خدا کے ہاتھ میں حکومتوں کا بنا اور ٹوٹنا ہے ، وہی خدا حکم دیتا ہے کہ تم اپنی تکلیفیں افسرانِ بالا
کے سامنے لے جاؤ اور اس سے فائدہ نہ اٹھانا بیوقوفی ہے ۔
پس ہمارا فرض ہے کہ ہم مذہبی لحاظ سے بار بار اپنی تکالیف گورنمنٹ تک پہنچا ئیں ۔ اسی
طرح اگر کوئی افسر فرض شناس ہوگا تو ہماری مدد بھی کرے گا اور ہمیں فائدہ پہنچائے گا ۔ لیکن اگر وہ
تمہیں فائدہ نہیں پہنچائے گا تو تم خدا تعالیٰ کے سامنے یہ کہہ سکو گے کہ اے خدا ! جو ذریعہ اصلاح
کا تو نے بتایا تھا وہ ہم نے اختیار کیا ہے پھر اس پر جو حجت پوری ہو جائے گی اور جس سزا کا اسے
خدا تعالی مستحق قرار دے گا وہ اس پر وارد ہو جائے گی ۔ چاہے وہ سزا آخرت میں ہی ملے یا اس
دنیا میں مل جائے ۔ دنیا میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوگ ایک افسر کو اونچا کرنے والے ہوتے ہیں
ایک وقت آتا ہے کہ وہی اُسے ذلیل کر دیتے ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی افسر آتا ہے تو ایک وقت
تک لوگ اُس کی تعریفیں کرتے ہیں ۔ بعد میں وہی لوگ اُس کو اتنا تنگ کرتے ہیں کہ وہ مجبور ہو کر
اپنا تبادلہ کر الیتا ہے۔ پس جب حکومت خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور جب چاہے وہ اسے توڑ
سکتا ہے تو اس کے مقرر کردہ طریق کو نہ بھولو۔ تم اس بات کو مت بھولو کہ شورشوں کو حکام تک
پہنچا نا تمہارا فرض ہے ۔ پھر تم یہ بات بھی مت بھولو کہ تمہارا تو کل خدا تعالیٰ پر ہے حکومت پر
نہیں ۔ پھر جہاں تمہارا یہ فرض ہے کہ ان امور کو حکومت کے سامنے لے جاؤ وہاں اگر تمہیں
مایوسی نظر آتی ہے تو مایوس مت ہو کیونکہ اصل بادشاہ خدا تعالیٰ ہے اور جو فیصلہ بادشاہ کرے گا وہی
ہوگا ۔ انسان جو فیصلہ کرے گا وہ نہیں ہوگا۔ ایک افسر کی غلطی کی وجہ سے حکام کو توجہ دلانا چھوڑ نہ دو۔
اور ایک افسر کی غفلت کی وجہ سے فائدہ اٹھانا ترک نہ کرو۔ محض چند افسران کا اپنی ذمہ داریوں سے
غافل ہونا ایسی چیز نہیں کہ تم حکام کے کام سے غافل ہو جاؤ ۔ تم انہیں توجہ دلاتے رہو اور ان کے
پاس اپنی شکایات لے جاؤ ۔ لیکن تمہارا ایمان تبھی مکمل ہو گا جب تم اپنی شکایات حکومت کے
سامنے پیش تو کرو تم ان امور کو لے کر افسران کے پاس جاؤ تو ضرور لیکن یہ خیال مت کرو کہ اگر

1952ء
82
خطبات محمود
وہ توجہ نہ کریں گے تو تم کو نقصان پہنچے گا ۔ اگر یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے تو خدا تعالیٰ نے ہی اسے پورا
کرنا ہے ۔ جس دن تمہیں یہ یقین ہو جائے گا کہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور وہ اسے ضرور کرے گا ہے۔
تو تم موجودہ مخالفت سے گھبراؤ گے نہیں ۔ ہر انسان میں تھوڑی بہت شرافت ضرور ہوتی ہے تم اگر
متواتر افسروں کے پاس جاتے رہو گے تو ایک نہ ایک دن وہ شرما جائیں گے اور وہ خیال کریں
گے کہ ہم نے اپنا فرض ادا نہیں کیا لیکن یہ لوگ اپنا فرض ادا کئے جا رہے ہیں ۔ اور جب تم خدا تعالیٰ
پر توکل کرو گے تو تم جانتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمام رحمتوں اور فضلوں کا منبع ہے۔ یہ کس طرح ہو سکتا
ہے کہ وہ ایک جماعت کو خود قائم کرے اور پھر اسے مٹا دے ۔ اس سے بڑی بے دینی اور بدظنی
اور کیا ہو سکتی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے متعلق یہ خیال کرو کہ وہ تمہیں چھوڑ دے گا ۔ اگر تم نیکی اور
معیار دین کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہو گے تو وہ تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا ، کبھی نہیں چھوڑے
گا ، کبھی نہیں چھوڑے گا ۔ اگر دنیا کی ساری طاقتیں بھی تمہاری مدد کرنے سے انکار کر دیں تو
خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا ۔ اُس کے فرشتے آسمان سے اتریں گے اور تمہاری مدد کے سامان
66
پیدا کریں گے ۔“
)الفضل 23 مئی 1952ء
1: الَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمْ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِنَ اللَّهِ قَالُوا أَلَمْ نَكُنْ مَعَكُمْ
)142 :النساء(
2: آل عمران : 27

آج 10 میں سے 10 باقی