مجلسِ شوریٰ کیلئے پختہ کار اور متقی نمائندے چُننے چاہئیں تا وہ صحیح مشورے دے سکیں
1952ء
96
(12)
خطبات محمود
مجلس شوری کیلئے پختہ کار اور متقی نمائندے چننے چاہئیں تا وہ صحیح
مشورے دے سکیں
جيا
فرمودہ 11 را پریل 1952 ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
وو
ت
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے اب جمعہ کے بعد ہماری مجلس شوری کا اجلاس شروع ہوگا ۔
پ جانتے ہیں شور کی جماعت کے نمائندوں کی ایک مجلس ہے جس میں جماعتی معا
ہی عموماً اور سالانہ میزانیہ پر بحث کی جاتی ہے اور مشورے لئے جاتے ہیں اور مشورے دیئے
جاتے ہیں ۔ مال دنیا میں آتے بھی ہیں اور خرچ بھی ہوتے ہیں ۔ دنیا میں لوگ مشورے دیتے
بھی ہیں اور مشورہ لینے والے مشورہ لیتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے کئی مشورہ لینے والے اور مشورہ
دینے والے صحیح راہ سے بھٹکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ کئی روپے کو خود بخودخرچ کرنے والے اپنے
خرچ میں زیادہ محتاط ہوتے ہیں۔ لیکن مشورہ لے کر کام کرنے والے یا مشورہ دینے والے
بسا اوقات بے احتیاطیاں کر جاتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو دنیا کی ہر قوم میں پائی جاتی ۔
ہے۔ اور ہر زمانہ میں اس کی مثال ملتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ در حقیقت کتنی ہی خوش شکل
اور کتنے ہی اعلیٰ اصول پر بنی ہوئی مشین کیوں نہ ہو جب تک پُر زے اچھے نہ ہوں مشین کی بناوٹ
اور اصول کام نہیں دے سکتے ۔ ہمارے ملک میں ایک مشہور مثال ہے کہ ”سو سیانے اگو مت“
یعنی اگر سو عقل مند مشورہ دیں گے تو وہ ایک ہی بات کا مشورہ دیں گے ۔ کیونکہ حقیقت ایک ہے
66
1952ء
97
خطبات محمود
اور عقل مند حقیقت تک پہنچ جاتا ہے۔ پس چاہے ایک عقل مند ہو، دس عقل مند ہوں یا سو عقلمند یا سو
ہوں وہ ایک ہی بات کریں گے ۔ اور اس کے مقابلہ میں چاہے سو بیوقوف جمع ہو جائیں ان کی
باتیں بیوقوفی پیدا کریں گی ۔ ۔ تم دس کھوٹے پیسوں سے ایک کھرا پیسہ نہیں بنا نا سکتے سکتے۔ ۔ تم دس جھوٹ
سے ایک سچ نہیں بنا سکتے ۔ اسی طرح جب تک کسی قوم کے افراد اپنے اندر صحیح تبدیلی پیدا نہ
کریں ، وہ اپنے اندر سچا تقویٰ پیدا نہ کریں ، وہ اپنے اندر درمیانہ روش کی روح پیدا نہ کریں ، وہ
اپنے اندرسوچنے اور فکر کرنے کی روح پیدا نہ کریں یا وہ اپنے اندر عقل اور دانائی سے کام لینے کی
روح پیدا نہ کریں اُس کے نمائندے بھی حقیقت ، صحیح رستہ اور سچائی سے ایسے ہی دور ہو نگے جیسے
اُس جماعت کے افراد جس کا کوئی نمائندہ نہیں ہوتا ۔
پس یہ جو ہم شوری کرتے ہیں وہ اس غرض کو تو پورا کرتی ہے کہ اگر جماعت کے افراد صحیح
ہوں تو شور کی مفید ہو سکتی ہے۔ لیکن اس غرض کو پورا نہیں کرتی کہ اس کے افراد ٹھیک ہوں ۔ افراد
کا ٹھیک ہونا ان کے اپنے ارادے اور کوشش کے صحیح ہونے پر مبنی ہے ۔ یہ وہ کام ہے جو آپ لوگ
کر سکتے ہیں کوئی نمائندہ نہیں کر سکتا ۔ دل کی اصلاح کے لئے انسان کی اپنی جدو جہد کی ضرورت ۔
ہے، اس کی اپنی کوشش کی ضرورت ہے۔ اگر تم ٹھیک ہو جاؤ تو تمہاری شوری اور مشورے بھی
ٹھیک ہو جائیں اور پھر صحیح مشورے پورے بھی ہو جائیں ۔ کیونکہ اگر تم صحیح ہو گے تو تم اپنے
مشوروں کو پورا کرنے کی کوشش کرو گے۔ لیکن اگر افراد مسیح نہیں تو نمائندے چونکہ انہی میں سے
ہوں گے اور وہ ٹھیک نہیں ہوں گے اس لئے جب نمائندہ عقل و خرد، تقویٰ اور میانہ روی سے
عاری ہو تو اُس کا مشورہ بھی ٹھیک نہیں ہوگا ۔ اور اگر اتفاقاً کوئی مشورہ ٹھیک ہو بھی تو اُس کا کچھ
فائدہ نہیں ہوگا۔ اگر تمہاری اصلاح نہیں ہوگی تو تمہارا سارا وقت خراب ہوگا ۔ اور اگر نمائندے اور اگر
غلط مشورہ دیں گے تو اُس پر عمل بھی نہیں ہوگا ۔ یہ ساری نجی فرد کے ہاتھ میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہوگا۔
اسلام انفرادیت پر خاص زور دیتا ہے۔ کیپٹل ازم اور کمیونزم میں جو ٹکراؤ ہے وہ اس وجہ سے ہے
کہ انفرادیت اور اجتماعیت میں توازن قائم نہیں رکھا جاتا ۔ اسلام انفرادیت کو اس نقطہ نگاہ سے
نہیں لیتا جس نقطہ نگاہ سے اسے کمیونزم لیتی ہے ۔ اسلام کہتا ہے کہ جو قوم انفرادیت کو مار دیتی ہے
اُس میں ترقی کی روح باقی نہیں رہتی ۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ تم ایک پہلے کو دھگا دیتے ہو تو
وہ کچھ دُور تک چلا جاتا ہے۔ لیکن یہ ایک وقت تک ہوتا ہے۔ ہر ایک شخص جب پیسے کو دھگا دے گا
1952ء
98
خطبات محمود
تو وہ سیدھا چل پڑے گا اور کچھ دور تک وہ چلتا جائے گا۔ کیونکہ پیسے میں یہ خاصیت ہے کہ وہ
دھکا دینے سے کچھ دور تک چلا جاتا ہے اور دیکھنے والا یہ خیال کر سکتا ہے کہ شاید اس میں روح یہ خیال کر سکتا ہے کہ
ہے یا شاید اُس میں دماغ ہے۔ لیکن پچاس ساٹھ گز کے بعد وہ گر جائے گا ۔ لیکن ایک انسان
میلوں میں چلے گا اس لئے کہ اُس میں دماغ ہے ، ارادہ ہے ۔ ایک پہیہ دھگا دینے سے میلوں
میل نہیں چلے گا بلکہ کچھ دور جا کر گر جائے گا ۔ اس لئے کہ انسان میں انفرادیت پائی جاتی ہے گا۔
لیکن پیسے میں انفرادیت نہیں پائی جاتی ۔ ایک پُر زہ کو دھگا دو تو تھوڑی دور جا کر اُس کی حرکت ختم دو
ہو جاتی ہے۔ لیکن چلنے والا انسان پر زہ نہیں وہ ایک مستقل وجود ہے، اس کی انفرادیت زندہ
ہے، اُس کے اندر ارادہ اور مقصد پایا جاتا ہے اس لئے وہ اُس وقت تک چلتا جائے گا جب تک
اُس کا مقصد پورا نہ ہو۔ مگر پہیہ ایسا نہیں کرے گا ۔ اسلام انفرادیت کو ایک قیمتی وجود قرار دیتا ہے
اور اس پر خاص زور دیتا ہے ۔
پس تم اپنی شخصیت اور انفرادیت کو پختہ کرو۔ اگر تم اجتماعی روح کے ساتھ انفرادیت اور
شخصیت کی روح کو اُجاگر کرو گے تو تم جن لوگوں کو اپنا نمائندہ چنو گے وہ پختہ کار اور متقی ہوں
گے۔ اور اگر نمائندے پختہ کار اور متقی ہوں گے تو جو مشورہ وہ دیں گے وہ صحیح ہوگا۔ اور جو مشورہ
وہ دیں گے وہ پورا بھی ہو گا ۔ کیونکہ اگر تم پختہ کار اور متقی نمائندے چنو گے تو تم بھی پختہ کار اور ہوگا۔ تم اور تو
سنجیدہ بنو گے اور ان کے مشورہ پر عمل کر کے دکھا دو گے۔ تم اس چکر کو صحیح بناؤ تا تمہارا نام صحیح نتائج
پیدا کرے اور وہ کام جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اور خدا تعالیٰ نے اسے جاری کیا ہے یا
اُس نے اُسے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ ہو بھی جائے اور ہمارے ہاتھوں سے بھی
( الفضل 23 اپریل 1952 ء )
ہو جائے ۔“