مشکلات و مصائب کا زمانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے

1952ء
237
(27)
خطبات محمود
مشکلات و مصائب کا زمانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے
کا بہترین وقت ہوتا ہے
فرموده یکم اگست 1952ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
” میں ان ایام میں جو فتنہ پاکستان کے مختلف حصوں خصوصاً پنجاب کے مختلف مقامات میں پیدا
ہو رہا ہے اگر چہ حکومت کے بعض اعلانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی رپورٹوں کے مطابق اس
میں کمی آ رہی ہے لیکن جو ہماری اطلاعات ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کمی نہیں آ رہی
بلکہ وہ اپنی جگہ بدل رہا ہے۔ بعض جگہوں سے ہٹتا ہے اور پھر آگے بعض دوسری جگہوں کی طرف
منتقل ہو جاتا ہے ۔ جہاں تک فتنہ کا سوال ہے میرے نزدیک کوئی اول درجہ کا ناواقف اور جاہل
احمدی ہی ہوگا جو یہ ہوگا جو یہ کہے کہ یہ فتنہ ایسی چیز ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی ۔ تم دریا میں گو دتے ہو اور
بعد میں شکایت کرتے ہو کہ تمہارا جسم گیلا ہو گیا ہے یا تمہارے کپڑے گیلے ہو گئے ہیں ۔ تم آگ
میں ہاتھ ڈالتے ہو اور کہتے ہو میری انگلی جل گئی ہے۔ یا تم دھوپ میں بیٹھتے ہو اور کہتے ہو مجھے
گرمی لگتی ہے۔ یا تم برف پیتے ہو اور کہتے ہو مجھے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے تو یہ کوئی عقل کی دلیل
نہیں ۔ تم برف پیتے ہو تو یہ سمجھ کر پیتے ہو کہ تمہیں ٹھنڈک لگے گی ۔ تم دھوپ میں بیٹھتے ہو تو یہ سمجھ کر
بیٹھتے ہو کہ تمہیں گرمی لگے گی۔ تم آگ میں ہاتھ ڈالتے ہو تو یہ سمجھ کر ہاتھ ڈالتے ہو کہ تمہارا جسم
جل جائے گا ۔ یا تم دریا میں گو دتے ہو تو تم یہ جانتے ہوئے گو دتے ہو کہ تمہارا جسم گیلا ہوگا ۔ پس

1952ء
238
خطبات محمود
جب تم ایک صداقت کی تائید کے لئے کھڑے ہوئے ہو اور تم نے مسلمانوں کے اندر بیداری پیدا ب تم ایک صداقت کی تائید کے لئے
کرنے کی آواز کو جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بلند ہوئی ہے سنا ، یا مان لیا تو تمہیں لازماً اس بات
کے لئے بھی تیار ہونا پڑے گا کہ لوگ تمہاری مخالفت کریں ، شورشیں برپا کریں اور تمہارے
خلاف منصوبہ بازی کی جائے ۔ پس کون احمدی ہے جس کے حواس درست ہوں اور وہ یہ کہہ سکے
اوہو! یہ کیسا فساد ہے۔ مجھے تو اس کی امید نہیں تھی ۔ حالانکہ جب وہ احمدی ہوا تھا تو یہ سمجھ کر ہوا تھا
کہ لوگ اُس کے خلاف فساد کریں گے ، شورش کریں گے اور منصوبہ بازی کریں گے ۔ اس کا کام
یہ ہے کہ ان فسادوں ، شورشوں اور منصوبہ بازیوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے ۔
دیکھو رمضان کے مہینہ میں اپنی مرضی اور ارادے سے ایک پروگرام کے ماتحت انسان
تکلیف اٹھاتا ہے۔ وہ رات کو اٹھتا ہے۔ بے شک وہ یہ تدبیر کر لیتا ہے کہ اگر گرمی ہو تو وہ
ٹھنڈے پانی سے وضو کرے اور اگر سردی ہو تو وہ گرم پانی سے وضو کرے ، پھر اگر گرمی کا موسم ہو
تو وہ چھت سے باہر تہجد کی نماز پڑھ لے اور اگر سردی ہو تو چھت کے نیچے تہجد کی نماز پڑھ لے یا
گرم لباس پہن لے ۔ پھر اگر وہ بیمار ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھ لے ۔ صحت اچھی نہیں ہے تو زیادہ عمدہ
غذا کھالے یا اگر معدہ خراب ہے تو نرم غذا کھا لے۔ پیاس کے دن ہوں تو دو تین گلاس پانی کے
اکٹھے پی لے یا چائے کی ایک پیالی پی لے تا تکلیف دور ہو۔ دن کو گرمی کی تکلیف ہو تو وہ سائے
اور ٹھنڈک میں رہے تا گرمی کی شدت کم ہو ۔ مگر باوجود اس کے کہ رمضان میں تمہارے پاس
ایسے ذرائع موجود ہوتے ہیں جن سے تم گرمی کی شدت کو کم کر سکتے ہو ۔ پھر بھی تمہاری تکلیف کو
دیکھ کر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ رمضان کے مہینہ میں میں دعائیں سننے کے لئے آسمان سے نیچے اُتر
آتا ہوں اور کہتا ہے مجھ سے مانگو میں تمہیں دوں گا ۔ پس اگر خدا تعالیٰ روزہ میں جس کی تکلیف کم
کی جاسکتی ہے، جس کے ضرر سے بچنے کے لئے تدابیر اختیار کی جاسکتی ہیں مومن کے لئے اتنی
رعایت کرتا ہے کہ وہ کہتا ہے چونکہ تم تکلیف اٹھاتے ہو اس لئے میں تمہارے قریب ہو جاتا
ہوں ۔ أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ -1 - میں اس پکارنے والے (یعنی روزہ دار )
کی آواز کو سنتا ہوں اور میں اس کی دعائیں قبول کرتا ہوں ۔ پھر ان تکالیف اور مصائب میں جو
تمہارے اختیار میں نہیں جن کو کم کرنے کے لئے تم کوئی تدبیر نہیں کر سکتے ان میں وہ تمہارے
کس قدر قریب ہو جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اگر روزہ میں خدا تعالیٰ تمہارے لئے بے چین ہو جاتا ہے

1952ء
239
خطبات محمود
کہ جس میں ہر قسم کی سہولت بہم پہنچانا تمہارے اختیار میں ہوتا ہے تو دوسرے آلام اور مصائب
میں وہ کتنا قریب ہو جاتا ہوگا ۔ مومن کو ابتلاؤں میں خوشی محسوس ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے
قریب آ گیا ہے ۔ بچہ ماں کے قریب جاتا ہے تو کتنا خوش ہوتا ہے۔
دنیا میں خدا تعالیٰ نے غریبوں کے دلوں کو تسکین دینے کے لئے کیا کیا اسباب بنائے ہیں ۔
امیر اعلیٰ کھانا کھاتے ہیں ، اعلیٰ لباس پہنتے ہیں اور تم کہہ سکتے ہو کہ وہ روپے کی وجہ سے خوش ہیں ۔
لیکن تم ایک غریب ماں کو دیکھتے ہو۔ اُس نے بچہ گود میں اٹھایا ہوتا ہے۔ اس کے اوپر ایک آدھ کپڑا
ہوتا ہے۔ بچہ نے ماں کے گلے میں باہیں ڈالی ہوئی ہوتی ہیں اور اس سے پیار کر رہا ہوتا ہے۔ اُس
غریب عورت کو جس نے چیتھڑے پہنے ہوئے ہوتے ہیں اور فاقہ کی وجہ سے اُس کا چہرہ پچکا ہوا ہوتا
ہے اپنے بچہ کو دیکھ کر جتنی خوشی ہوتی ہے وہ اُس عورت سے کم نہیں ہوتی جو محلات میں رہتی ہے۔
ماں کو بچہ کے قریب ہونے سے خوشی ہوتی ہے اور بچہ کو ماں کے قریب ہونے سے خوشی ہوتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ بدر میں ایک عورت کو دیکھا۔ اُس وقت کفار میں
افراتفری پھیلی ہوئی تھی ۔ اس عورت کا بچہ کہیں گم ہو گیا۔ جنگ میں عورتیں بھی آئی ہوئی تھیں ۔
ان کی نیت نیک نہیں تھی ۔ وہ اس ارادہ سے میدانِ جنگ میں آئی تھیں تا اپنے مردوں کو مسلمانوں
کے خلاف جنگ کے لئے اُکسا ئیں ۔ خدا تعالیٰ نے ان کی خواہش کو پورا نہ کیا ۔ دشمن کی فوج میں نے کیا۔
بھا گڑ 2ے بچ گئی اور اس کے نتیجہ میں بہت سے بچے اپنی ماؤں سے جدا ہو گئے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دیکھا کہ ایک عورت میدانِ جنگ میں اِدھر اُدھر پھر رہی ہے ۔ وہ ہر بچے کے پاس
جو اسے دکھائی دیتا ہے جاتی ہے اور اسے اٹھا کر پیار کرتی ہے اور پھر آگے چلی جاتی ہے۔ یہاں
تک کہ اُس کا اپنا بچہ مل گیا ۔ اُس نے اُسے اپنی چھاتی سے لگا لیا اور ایک طرف ہٹ کر ایک پتھر پر
اطمینان کے ساتھ جا بیٹھی ۔ لوگ مارے جا رہے تھے لیکن وہ اس سے بے فکر ہو کر ایک طرف
اپنے بچے کو لے کر بیٹھ گئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا تم نے
اس عورت کو دیکھا ۔ یہ میدانِ جنگ میں اِدھر اُدھر بھاگی پھرتی تھی ۔ اب اسے بچہ مل گیا ہے تو
کس آرام سے ایک طرف ہٹ کر بیٹھ گئی ہے۔ آپ نے فرمایا جب ایک گنہگار انسان تو بہ کر کے
اپنے رب کی طرف آتا ہے تو اُسے بھی اس قدر خوشی ہوتی ہے جس قدر خوشی اس ماں کو اپنے گم شدہ
بچہ کے ملنے سے ہوئی ہے ۔ 3

1952ء
240
خطبات محمود
پس مصائب کے وقت خدا تعالیٰ ہمارے قریب آجاتا ہے اور قریب آنے سے جو خوشی اسے
ہوتی ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا ۔ وہ مستغنی ہے ، وہ صمد ہے اور اس کو ہماری احتیاج نہیں ۔ اس سکتا۔ ومستغنی ہے، اسکو
ہمیں اس کی احتیاج ہے۔ بھوک کا وقت آتا ہے تو ہمیں اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں
کھانے کو کچھ دے۔ پیاس کا وقت ہوتا ہے تو ہمیں اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں پینے کو کچھ وہ پینے
دے۔ کپڑے پہننے کا وقت آتا ہے تو ہمیں اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کپڑے دے۔ تعلیم کی
کا وقت آتا ہے تو ہمیں اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں تعلیم دے ۔ ملازمت کا وقت آتا ہے تو
ہمیں اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کوئی روز گار دے۔ شادی ہوتی ہے تو ہمیں اس کی
احتیاج ہوتی ہے کہ میاں بیوی کے تعلقات اچھے رہیں ۔ خاوند کو اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ بیوی
اس سے محبت کرے ۔ بیوی کو اس کی احتیاج ہوتی ہے کہ خاوند اسے پال سکے اور محبت کر سکے ۔
پھر آگے بچوں کی ضرورتیں شروع ہو جاتی ہیں ۔ اس تمام دوران میں اسے ہماری احتیاج نہیں
ہوتی ۔ ہم بھوکے ہوتے ہیں تو ہمیں احتیاج ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کھانے کو کچھ دے۔ پھر خدا تعالیٰ
ہمارے قریب کیوں آتا ہے ۔
ہم جب پیاسے ہوتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں کہ وہ ہماری پیاس کو بجھا دے ۔
لیکن خدا تعالیٰ ہمارے قریب کیوں آتا ہے؟ اسے تو پیاس نہیں ہوتی ۔ پھر ہم جوان ہوتے ہیں تو ۔
خدا تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں کہ وہ ہمیں کوئی اچھا ساتھی دے دے۔ لیکن خدا تعالیٰ ہمارے
قریب کیوں آتا ہے؟ اسے کیا ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہمارے پاس آئے؟ غرض اِس سارے
اُتار چڑھاؤ میں ہم ہی خدا تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں اور ہمیں کوئی نہ کوئی ضرورت ہوتی ہے
جس کے پورا ہونے کے لئے ہم خدا تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں ۔ لیکن وہ ہمارے پاس آتا ہے
اور بے ضرورت آتا ہے۔ جتنی تڑپ ہمیں خدا تعالیٰ کے قریب جانے کی ہو سکتی ہے کوئی وجہ نہیں
کہ وہی تڑپ خدا تعالیٰ کو ہمارے ملنے کیلئے ہو ۔ مگر جب وہ تڑپ رکھتا ہے کہ ہمارے قریب آئے
تو ہماری کتنی بد قسمتی ہو گی کہ ہم اُس سے وہ محبت نہ کر سکیں جو وہ ہم سے کرتا ہے۔ ہم اُس کے
قرب کی اتنی قدر نہ کر سکیں جتنی لذت وہ ہمارے قرب سے حاصل کرتا ہے۔
مصائب کا وقت ایک مومن کے لئے خوشی کا موقع ہوتا ہے۔ اس لئے کہ خدا تعالیٰ اس کے
قریب آ جاتا ہے ۔ جتنا جتنا دشمن اُس کے قریب آتا جاتا ہے خدا تعالیٰ اُس سے بھی زیادہ

1952ء
241
خطبات محمود
تیز قدمی سے اُس کے قریب آجاتا ہے۔ اور جب دشمن اس کے قریب آ جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اُس
کے اندر داخل ہو چکا ہوتا ہے۔ اس طرح جب دشمن مومن پر وار کرتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ پر وار کرتا ہے۔
پس تمہارے لئے عزت کے حاصل کرنے کا موقع ہے۔ تم بہادری کے ساتھ کام کرو۔ اگر یہ موقع
تمہارے ہاتھوں سے چلا گیا تو تمہارے لئے عزت کے حاصل کرنے کا اور کون سا موقع آئے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ۔ بدقسمتی سے مسلمانوں میں یہ رواج
پڑ گیا ہے کہ وہ نماز کے بعد دعا کرتے ہیں حالانکہ وہ دعا کا وقت نہیں ہوتا۔ دنیا میں تم کسی افسر
سے کچھ مانگتے ہو تو اُس وقت مانگتے ہو جب ملاقات کا وقت ہوتا ہے نہ کہ ملاقات کے بعد ۔ اسی
طرح خدا تعالیٰ سے مانگنے کا وقت وہ ہوتا ہے جب تم اُس کے دربار میں گئے ہوتے ہو۔ جب تم
نماز پڑھ رہے ہوتے ہو۔ اگر وہ موقع تم ہاتھ سے ضائع کر دیتے ہو تو بعد میں دعا کرنا کوئی فائدہ
نہیں دے سکتا ۔ اسی طرح جب مشکلات آتی ہیں ، مصائب آتے ہیں تو خدا تعالیٰ مومن کے
قریب آجاتا ہے اور یہ وقت دعا کی قبولیت کا ہوتا ہے۔ اگر تم اُس وقت کو ضائع کر دیتے ہو تو تمہیں کرد۔
خدا تعالیٰ پر کیا امید ہو سکتی ہے کہ وہ تمہاری دعائیں سنے گا ؟ جب ہم نے اُس وقت خدا تعالیٰ سے
کچھ نہ مانگا جب وہ ہمارے قریب تھا تو اُس وقت کس طرح مانگیں گے جب وہ دُور ہوگا ۔ بہترین
وقت خدا تعالیٰ کے فضلوں کے حصول کا وہی ہوتا ہے جب تم مشکلات اور مصائب میں پڑے
ہوتے ہوتے ہو۔ مشکلات اور مصائر مصائب کے وقت تمہارا ایمان بڑھنا چاہیے اور تمہیں خوش ہونا
ہے۔
چاہیئے کہ خدا تعالیٰ تمہاری دعائیں سنے گا۔ تمہیں خوش ہونا چاہیے کہ وہ تمہارے زیادہ قریب آگیا
ہے ۔ تمہیں خوش ہونا چاہیئے کہ اس کے وصال کا وقت آگیا ہے۔ جب ایک عورت کو اُس کا گم شدہ
بچہ مل جاتا ہے تو وہ خوشی میں دنیا وَ مَا فِيهَا سے غافل ہو جاتی ہے۔ تو جب تمہیں خدا تعالیٰ مل ملک
جائے تو تمہیں تمہارا دشمن نظر ہی کیوں آئے ۔ جب تمہیں خدا تعالیٰ مل جائے گا تو تم محسوس ہی نہیں کی
کرو گے کہ کوئی شخص تم سے دشمنی کرتا ہے کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو گے ۔
میں نے بسا اوقات دیکھا ہے کہ جب کسی غریب ماں کے بچہ کو کوئی دوسرا بچہ مارتا ہے تو وہ
اپنی ماں کی گود میں بھاگ جاتا ہے اور پھر اُسے گھورتا ہے اور کہتا ہے آ تو سہی !! حالانکہ اُس کی
ماں خود فقیر ہوتی ہے اور مارنے والا کسی امیر خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن جب وہ اپنی ماں
کی گود میں چلا جاتا ہے تو اُسے تسلی ہو جاتی ہے کہ وہ محفوظ ہو گیا ہے۔ پھر کتنی شرم کی بات ہے کہ تم

1952ء
242
خطبات محمود
خدا تعالیٰ کی گود میں جاؤ اور پھر دشمن سے ڈرو۔ کون ہے جو تمہارا کچھ بگاڑ سکتا ہے یا کون سی قوم
ہے جو تمہارے مقابلہ میں کھڑی ہو سکتی ہے؟ دنیا کی سب قومیں ، دنیا کی سب طاقتیں ، دنیا کی
سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں ۔ وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے، اور تمہارے
دشمن خواہ کتنا ہی جتھا رکھتے ہوں تمہارے مقابل میں پہنچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو۔ اور ہوں میں بچے
جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پر حملہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے ۔ خدا تعالیٰ
لوگوں کے دل تمہاری تائید میں پھر ا دے گا اور سچائی کو لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔ اور یہ مصائب ا گا
کے بادل فضل کی ہواؤں سے بکھر جائیں گے اور انشاء اللہ تم امن میں آ جاؤ گے۔“
187 : 1: البقرة
الفضل 8 اگست 1952ء)
2 : بخارى كتاب الادب - باب رَحْمَةُ الْوَلَدِ وَ تَقْبِيلِهِ وَ مُعَانَقَتِهِ -
3: بھاگڑ: بھگڈر

آج 10 میں سے 10 باقی