1۔ تمام وہ کام جو انسان کی ملّی ، سیاسی ، علمی ، قومی برتری اور ترقی کیلئے ہوں ذکر الہٰی میں شامل ہیں اور ان کا مساجد میں کرنا جائز ہے ۔ 2۔ بے تکلفانہ مجالس بازار کی بجائے اپنے گھروں میں لگائیں

1952ء
253
29
خطبات محمود
1 تمام وہ کام جو انسان کی ملی ، سیاسی علمی ،قومی برتری اور ترقی
کیلئے ہوں ذکر الہی میں شامل ہیں اور ان کا مساجد میں کرنا جائز ہے
2 بے تکلفانہ مجالس بازار کی بجائے اپنے گھروں میں لگائیں
فرموده 29 اگست 1952ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
وو
پچھلے سال جولائی میں شاید 6، 7 تاریخ کو مجھے در دنقرس کا دورہ ہوا تھا اور پھر یہ دورہ
ہر سال گزشتہ سالوں سے زیادہ شدید ہوتا تھا۔ لیکن اس دفعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تیرھواں ماہ
جا رہا ہے کہ درد کا شدید دورہ نہیں ہوا ۔ درمیان میں 6 ، 7 دفعہ درد کا دورہ شروع ہوا لیکن دو دو
چار چار دن میں ختم ہو گیا ۔ اس ہفتہ میں دو دفعہ درد کا دورہ شروع ہوا ہے۔ ایک دفعہ تو جوڑوں
سے شروع ہوا اور دوسری دفعہ دائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع ہوا اور باوجود اس کے کہ
یوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دفعہ درد کا دورہ شدت اختیار کرے گا لیکن دونوں دفعہ اس نے شدت
نہیں پکڑی ۔ پچھلی دفعہ یہ دورہ جلد ہٹ گیا تھا۔ دوسری دفعہ بھی تقریباً ہٹ گیا ہے گو ابھی دائیں
گھٹنے میں درد ہوتا ہے۔ گویا بیماری کی شدت کی یہ ایک نئی شکل ہے جو پہلے چار پانچ سال میں نہیں
تھی۔ پہلے درد کا دورہ شدت اختیار کر جاتا تھا اور مہینہ مہینہ دو دو مہینے رہتا تھا لیکن اس دفعہ یہ
دورہ جلد ہٹ جاتا رہا اور بہت خفیف ہوتا رہا۔

1952ء
254
خطبات محمود
در دنقرس کی وجہ سے میں روزانہ نمازوں کے لئے مسجدوں میں نہیں آسکتا اور یہی وجہ ہے میں؟
کہ آج جمعہ کے دن میں نے نکاح کا اعلان کیا ہے۔ یوں میری صحت ایسا رنگ اختیار کر گئی ہے کہ
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ موسم کے ٹھنڈے ہونے پر صحت ترقی کرے گی ۔ ہر سال لوگ کہا کرتے ہیں
کہ اس سال گرمی زیادہ ہے۔ اس وجہ سے گرمی کو زیادہ الزام نہیں دیا جا سکتا ۔ بہر حال میری
صحت ایسا رنگ اختیار کر گئی ہے کہ کسی موسم کا کوئی تغیر برداشت نہیں کر سکتی ۔ مثلاً گزشتہ دو ماہ
اس طرح گزرے جیسے لوگ کہتے ہیں نہ جیتے گزرتی ہے اور نہ مرتے گزرتی ہے۔ یوں تو ملاقات
بھی کرتا تھا اور دفتر سے جو کا غذات اور خطوط آتے تھے انہیں پڑھتا اور اُن کا جواب بھی دیتا تھا
لیکن تاہم میں نے کوئی اہم کام نہیں کیا اور نہ میں کوئی اہم کر سکتا تھا ۔ میری طبیعت بوجھ برداشت
کرنے کے لئے تیار نہیں تھی ۔ وقت کے لحاظ سے تو وقت مل جاتا ہے مثلاً دفتر ی ڈاک کا لفافہ ہی
آتا ہے تو گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ وہی چلتا ہے کیونکہ لفافہ میں 70، 80 خطوط اور مسلیں ہوتی ہیں ۔
انہیں خالی پڑھنے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر ایک چٹھی کے پڑھنے میں دو منٹ بھی
لگیں اور لفافے میں پچاس کا غذات ہوں تو 100 منٹ تو یہی ہو گئے یعنی ایک گھنٹہ چالیس منٹ ۔
پھر ہر کا غذ کا جواب سوچنا اور لکھنا ہوتا ہے۔ اس کے لئے اگر کم سے کم وقت بھی لگایا جائے تو
وہ دو اڑھائی گھنٹہ سے بڑھ جاتا ہے۔ پھر ملاقات ہوتی ہے اور دوسرے کام ہوتے ہیں ۔
ملاقات بھی ایک ایک ، دو دو گھنٹے روزانہ لے لیتی ہے ۔ پس وقت کو روزانہ لگا نا پڑتا ہے چاہے
ں ہو یا تندرستی۔ لیکن تندرستی کی حالت میں جو ذہن کی صفائی ہوتی ہے وہ صفائی بیمار
نہیں ہوتی ۔ تندرستی میں ذہن جلدی جلدی کام کرتا ہے، واقعات کو سوچتا اور عمل کرتا ہے لیکن کی
بیماری میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا روح گھسٹتی ہوئی ایک مقام سے دوسرے مقام پر جا رہی
ہے۔ اب موسم میں تغیر آ رہا ہے۔ شاید میری صحت کے لئے کوئی بہتری کی صورت پیدا ہو جائے ۔
لیکن پچھلے تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ موسم کے تغیر کے وقت اگر طبیعت اچھی ہوتی ہے تو یہ وقتی بات
ہوتی ہے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے صحت پر جو اثر پڑتا ہے وہ بہت تھوڑے وقت تک رہتا ہے ۔
ہاں اتنا فرق ہے کہ سردی کا علاج آسان ہوتا ہے۔ دروازے بند کر لئے ، او پر کپڑے لے
لئے ، آگ جلالی اور کام کرتے رہے ۔ اور آج کل تو ایک اور چیز نکل آئی ہے اور وہ ربڑ کی بوتلیں
ہیں ۔ گرم پانی کیا ، بوتل میں بھرا اور بوتل پہلو میں رکھ لی اور کام شروع کر دیا۔ گویا سردی کا علاج

خطبات محمود
:
255
1952ء
آسان ہوتا ہے لیکن گرمی میں پوری سردی حاصل نہیں کی جاسکتی ہاں سردی میں گرمی پیدا کی
جاسکتی ہے۔
آج میں جماعت سے ایک ایسے امر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جس کی طرف باہر سے
آئے ہوئے ایک نوجوان نے مجھے توجہ دلائی ہے۔ وہ نو جوان باہر سے تعلیم حاصل کرنے کے کی
لئے ربوہ آئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مجھے ایک رقعہ لکھا ہے کہ مسجد میں لوگ آتے ہیں تو
ذکر الہی کی بجائے ادھر اُدھر کی باتیں کرتے ہیں اور اس طرح وہ اپنا وقت بھی ضائع کرتے ادھر اُدھرکی باتیں کرتے ہیں اور اس وہا ہیں اور دوسرے لوگوں کے ذکرِ الٰہی کرنے میں بھی روک بنتے ہیں ۔ پھر اس نوجوان نے یہ بھی ہیں اور دوسرے لوگوں کے ذکر
لکھا ہے کہ بازاروں میں لوگ نہایت بے تکلفی کی باتیں کرتے ہیں ، ایک دوسرے پر اعتراض
کرتے ہیں اور آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں ۔
-
پہلے میں پہلی شکایت کو لیتا ہوں میں نے متعدد بار جماعت کو اس طرف توجہ دلائی ہے کہ
مساجد ذکر الہی کے لئے ہوتی ہیں اور انہیں اسی غرض کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔ لیکن جب ہم
اسلام کا اور خصوصاً قرونِ اولیٰ کا گہرا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے
مساجد کو صرف ذکرِ الٰہی کی جگہ ہی نہیں بنایا بلکہ بعض دنیوی امور کے تصفیہ کا مقام بھی بنایا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجالس میں ہم دیکھتے ہیں کہ لڑائیوں کے فیصلے بھی مساجد میں ہوتے صلی الہ علیہ سلم کی مجالس میں ہم
تھے، قضا ئیں بھی وہیں ہوتی تھیں، تعلیم بھی وہیں ہوتی تھی ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد
صرف اللہ اللہ کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ بعض دوسرے کام بھی جو قومی ضرورت کے ہوتے ہیں کام
مساجد میں کئے جاسکتے ہیں ۔ ہاں مساجد میں خالص ذاتی کاموں کے متعلق باتیں کرنا منع
ہے۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اگر کسی کی کوئی چیز گم ہو جائے تو وہ اُس کی
گمشدہ چیز کے متعلق مسجد میں اعلان نہ کرے اگر وہ اس گمشدہ چیز کے متعلق اعلان کرے تو خدا تعالیٰ کے نہ چیز کے
اس میں برکت نہ ڈالے -1- پس ایک طرف تو مساجد میں جنگی مجلسیں منعقد ہوتی ہیں، تعلیم دی
جاتی ہے ، قضائیں ہوتی ہیں لیکن دوسری طرف گمشدہ چیز کے متعلق اعلان کرنا مسجد میں منع کیا گیا
ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ مسجد میں جو کام ہوں وہ قومی ہوں ذاتی نہیں ۔ گویا مسجد اجتماعی جگہ ہے اور
وہاں ایسے کام ہو سکتے ہیں جو اجتماعی اور قومی ہوں ۔ لیکن شرط یہ ہے کہ جو کام وہاں ہوں وہ قومی
فائدہ کے بھی ہوں اور نیکی کے بھی ہوں ۔ جو کام نیک ہے اور قومی فائدہ کا ہے اُسے ذکرِ الٰہی کا

1952ء
256
خطبات محمود
قائمقام قرار دیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول سے بھی اس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہو شخص کے یا ہو جاتی ہے کہ آپ فرماتے ہیں جو شخص وضو کر کے مسجد میں آئے اور وہاں امام کے انتظار میں
بیٹھے خدا کے نزدیک وہ ایسا ہی ہے کہ گویا وہ نماز پڑھ رہا ہے 2۔ اس قول سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایساہی ہے کہ وہ
کسی قومی کام کے لئے انتظار میں بیٹھنا نماز کا قائم مقام ہوگا ۔
-
پس مساجد خالی سُبحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ کرنے کے لئے نہیں بلکہ ان میں قومی کام
بھی کئے جا سکتے ہیں ۔ بشرطیکہ وہ کام امن صلح اور نیکی کے ہوں ۔ مثلاً اگر لوگ مسجد میں سیاسی
جلسے کریں اور قانون شکنی کریں اور یہ کہہ دیں کہ مسجد خدا تعالیٰ کا گھر ہے ہمیں حکومت مسجد میں
قانون شکنی کی وجہ سے نہ پکڑے تو اُن کا ایسا کہنا غلط ہوگا ۔ مساجد قانون شکنی اور ناجائز کاموں
کے لئے نہیں بلکہ مساجد جائز قومی اجتماعوں کے لئے بنائی گئی ہیں ۔ گویا مساجد میں ہر وہ کام جو
اجتماعی حیثیت رکھتا ہو کیا جا سکتا ہے۔ مگر وہ کام جو قانون کے مطابق ہو صلح کی غرض سے ہو،
قیام امن کی غرض سے ہو ۔ خدا تعالیٰ نے مساجد کو حکومت کے خلاف فساد کی جگہ بنانا ناجائز
قرار دیا ہے اور نہ صرف نا جائز قرار دیا ہے بلکہ اس قسم کی مساجد کو گرا دینے کا حکم دیا ہے ۔
-
پس ایک تو میں پھر اپنے اس مضمون کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ دوست مساجد کون
میں زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کریں لیکن میں ذکرِ الٰہی کو محدود نہیں کرتا ۔ مساجد میں قومی اور
اجتماعی کام بھی کئے جا سکتے ہیں ۔ مثلاً مساجد ہی ہیں جن میں یہ پتا لگ سکتا ہے کہ کون باہر سے آیا جاسکتے
ہے۔ فرض کرو کوئی احمدی گوجرانوالہ، لائل پور ، یا ملتان سے یہاں آتا ہے وہاں چونکہ آج کل
شورش ہو رہی ہے اس لئے قدرتاً ہر ایک احمدی کو یہ شوق ہوگا کہ اُسے پتا لگے کہ وہاں جماعت کا
کیا حال ہے اور اس کی حفاظت کے لئے گورنمنٹ کیا کر رہی ہے۔ اب اگر وہ مسجد میں اس
احمدی سے یہ باتیں نہیں پوچھتا تو اُس کا اجتماعی علم نامکمل رہ جاتا ہے ۔ اگر چہ بظاہر یہی سمجھا
جائے گا کہ وہ اس سے دنیوی باتیں پوچھ رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ دنیوی باتیں نہیں ۔ اگر وہ
اس قسم کی باتیں پوچھتا ہے تو وہ اجتماعی اور قومی حالت سے واقفیت حاصل کرتا ہے اور یہ ذکر الہی
ہے۔ بظاہر تو یہ ہو گا کہ اُس کے لڑکے کو کسی نے طمانچہ مارا ہے یا فلاں لڑکے کو سکول سے نکال دیا
گیا ہے۔ یا مثلاً فلاں استانی کو سکول سے ہٹا دیا گیا ہے یا کنویں سے پانی بھرنے سے احمدیوں کو
روک دیا گیا ہے۔ لیکن یہ سب باتیں دینی ہوں گی اور ذکر الہی کہلائیں گی ۔ پس ایسے اہم امور

1952ء
257
خطبات محمود
کے متعلق مساجد میں باتیں کرنا جائز ہے اور دین کا ایک حصہ ہے۔ لیکن اگر کوئی اس قسم کی باتیں
کرے کہ تم فلاں جگہ سودا لینے گئے تھے وہاں چاول کا کیا بھاؤ ہے۔ میں بھی چاول لینے وہاں
جاؤں گا ۔ یا آج کل قربانی کے بکرے کا کیا بھاؤ ہے؟ تو یہ قومی بات نہیں ۔ می بات نہیں ۔ اس لئے مسجد میں ایسی
بات کرنا نا جائز ہے ہے إِلَّا إِلَّا مَا مَا شَاءَ اللهُ - کسی خاص حالت میں اگر وہ یہ پوچھتا ہے کہ فلاں جگہ سے
تم نے چاول خریدے ہیں کیا وہاں چاول سستے ہیں تا میں بھی چاول وہیں سے لاؤں؟ تو یہ
نا جائز بات ہے۔ لیکن اگر کسی علاقہ میں قحط کی صورت ہے اور وہ یہ پوچھتا ہے کہ فلاں جگہ غذائی
حالت کیسی ہے چاول کا کیا بھاؤ ہے؟ دال کا کیا بھاؤ ہے؟ گیہوں کا کیا بھاؤ ہے؟ تو یہ باتیں جائز
ہونگی کیونکہ ان کا قوم اور ملک سے تعلق ہے اور ان باتوں کے لئے ہی مساجد بنی ہیں ۔
پس یہ فرق یا درکھو کہ مساجد اصل میں ذکر الہی کے لئے بنی ہیں لیکن ذکر الہی کا قائم مقام وہ
کام بھی ہیں جو قومی فائدہ کے ہوں ۔ خواہ وہ کھانے پینے کے متعلق ہوں یا قضاء کے متعلق ہوں ،
جھگڑے فسادات کے متعلق ہوں، تعلیم کے متعلق ہوں یا کسی اور رنگ میں مسلمان قوم کی ترقی اور
تنزل کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں ۔ ان کاموں کے متعلق مساجد میں باتیں کی جاسکتی ہیں۔ خواہ بظاہر
یہ باتیں دنیوی معلوم ہوتی ہیں لیکن دراصل یہ قوم سے تعلق رکھتی ہیں اور دین ان سے ہی بنتا
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مساجد میں اس قسم کی باتیں کیا کرتے تھے، بخشیں کیا کرتے تھے
اور اس قسم کے دوسرے معاملات طے کیا کرتے تھے۔ پس مساجد میں اس قسم کے کام جائز ہیں
اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے ان امور کو دین کا جزو بنایا ہے۔ ہمارے دین میں ذکر الہی اِس کا نام
نہیں کہ انسان اللہ اللہ کرتا رہے بلکہ اگر کوئی بیوہ کی خدمت کرتا ہے تو وہ بھی دین ہے ، اگر کوئی
یتیم کی پرورش کرتا ہے تو وہ بھی دین ہے ، اگر کوئی شخص قوم کی خدمت کرتا ہے تو وہ بھی دین ہے،
اگر کوئی شخص جھگڑوں کو دور کرتا ہے، مقدمے طے کرتا ہے صلح کراتا ہے تو یہ بھی دین ہے ۔
پس تمام وہ قومی کام جن سے قوم کو فائدہ پہنچے ، وہ قوم کے اخلاق اور اُس کی دنیوی حالت کو
اونچا کریں ذکر الہی میں شامل ہیں اور ان کا مساجد میں کرنا جائز ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم اس قسم کے کام مساجد میں ہی کیا کرتے تھے ۔ مثلاً اگر کوئی مہمان آجاتا تو آپ صحابہ کو
مخاطب کر کے فرماتے فلاں مہمان آیا ہے تم میں سے کون اسے ساتھ لے جائے گا ؟ تو ایک صحابی
اٹھتا اور عرض کرتا اسے میں ساتھ لے جاتا ہوں ۔ یا زیادہ مہمان آتے تو کوئی کہتا میں ایک لے جاتا

1952ء
258
خطبات محمود
ہوں ، میں دو لے جاتا ہوں، میں چار لے جاتا ہوں بظاہر یہ روٹی کا سوال تھا لیکن یہ دین تھا۔
اس لئے کہ اس سے ایک دینی ضرورت پوری ہوتی تھی ۔
در حقیقت لوگوں نے دین کو محدود کر دیا ہے اور اس کے معنی اس قدر کمزور کر دیتے ہیں کہ کے معنی اس
کوئی چیز دین میں باقی نہیں رہی ۔ ورنہ دنیا کی سب چیزوں کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور ان ۔ کی
سب چیزوں سے تعلق پیدا کر نا دین ہے۔ خدا تعالیٰ براہِ راست کسی کو نہیں ملتا بلکہ خدا تعالیٰ یتیم کی
پرورش کرنے سے ملتا ہے، بیوہ کی خدمت کرنے سے ملتا ہے ، کا فر کو تبلیغ کرنے سے ملتا ہے،
مومن کو مصیبت سے نجات دلانے سے ملتا ہے۔ یہ چیزیں خدا تعالیٰ کے ملنے کے ذرائع ہیں ۔ یہ
نہیں کہ خدا تعالیٰ نیچے اُتر آتا ہے ۔ ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ روحانی بینائی اور معرفت کے مطابق انسان پر ایسی حالت آتی ہے
کہ وہ محسوس کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ آ گیا ہے لیکن اس کا ذریعہ بیوہ کی خدمت کرنا ہوتا ہے ، یتیم کی
پرورش کرنا ہوتا ہے یا دوسرے قومی کام کرنا ہوتا ہے اور یہی دین ہے۔ اگر تم مساجد میں ذاتی باتیں
کرتے ہو مثلاً کہتے ہو تمہاری بیٹی کی شادی کے متعلق کیا بات ہے یا میری ترقی کا جھگڑا ہے افسر
مانتے نہیں میں کوشش کر رہا ہوں تو یہ باتیں کرنا مسجد میں جائز نہیں ۔ سوائے امام کے کہ اُس کے ذمہ
قوم کی خدمت ہے اور نہ صرف ان باتوں کا کرنا مسجد میں جائز نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی بد دعا بھی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کام میں برکت نہ دے۔ اب اگر کسی شخص کو شوق ہے کہ وہ شخص کو ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بد دعا لے تو میں ایسے دیر شخص کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن اگر کسی کو یہ
شوق ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعائیں لے تو وہ مسجد سے نکل کر ایسی باتیں
کرے۔ پس مساجد کے اندر ذکر الہی کرو ۔ لیکن ذکرِ الٰہی کے وہ تنگ معنی نہیں جو ملاں ملنٹے
کرتے ہیں ۔ ذکر الٰہی اُن تمام باتوں پر مشتمل ہے جو انسان کی ملی ، سیاسی علمی اور قومی برتری
اور ترقی کے لئے ہوں ۔ لیکن تمام وہ باتیں جولڑائی ، دنگا یا قانون شکنی کے ساتھ تعلق رکھتی ہوں
خواہ اُن کا نام ملی رکھ لو ، سیاسی رکھ لو ، قومی یا دینی رکھ لو مساجد میں اُن کا کرنا نا نا جائز ہے۔
دوسری بات جس کے متعلق اس نوجوان نے مجھے تحریر کیا ہے وہ یہ ہے کہ بازاروں میں لوگ
بے تکلف مجالس کرتے ہیں اور لڑتے جھگڑتے ہیں ۔ اس معاملہ میں سوائے دوسرے لوگوں کی
باتیں سننے کے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں بازار میں نہیں جاتا۔ لیکن اگر کوئی شخص بازار میں

1952ء
259
خطبات محمود
بے تکلف مجالس کرتا ہے یا لڑتا جھگڑتا ہے تو میرا فرض ہے کہ میں جماعت کے دوستوں کو اس
طرف توجہ دلاؤں کہ وہ اس قسم کی حرکات سے بچے رہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ آپ بازار میں بیٹھنا یا باتیں کرنا پسند
نہیں فرماتے تھے 3۔ لیکن آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ ان باتوں کو معیوب خیال نہیں کرتے اور 3۔ کہ باتوں
بوب خیال نہیں کرتے بلکہ ان باتوں کو فیشن ایبل خیال کیا جاتا ہے ۔ بجائے اس کے
کہ لوگ اپنے دوستوں کو اپنے گھروں پر بلائیں وہ مناسب سمجھتے ہیں کہ بازاروں میں کسی
چبوترے پر بیٹھ کر مجلس کریں ۔ وہ آپس میں بے تکلفی سے مذاق کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض ۔ ہیں
لوگ اس کے اہل نہیں ہوتے اور وہ اس مذاق پر لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں ۔ یہ ناپسندیدہ
امر ہے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ دوستوں کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی مجالس اپنے گھروں پر کیا تھ
کریں۔ اپنے گھروں پر اپنے دوستوں کو بلاؤ اور بے شک اُن سے بے تکلفانہ باتیں کرو۔
اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم سوشل نہ بنو، اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم ہر وقت چڑا چڑا پن اختیار کئے رکھو۔
اسلام نداق کی اجازت بھی دیتا ہے، اسلام سوشل بننے کو پسند کرتا ہے ۔ مثلاً اسلام کہتا ہے کہ یہ
بھی صدقہ ہے کہ تمہیں کوئی دوست ملے تو وہ تمہارے چہرے پر بشاشت دیکھے 4۔ اس حدیث
سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں سوشل بننا منع نہیں ۔ لیکن ہر چیز کا موقع اور محل ہوتا ہے۔ شریعت
بھی کہتی ہے کہ دینی اور قومی کام مسجد میں کرو ۔ باقی ذاتی کام گھر میں کیا کرو۔ بازاروں میں بیٹھ
کر ایسی مجالس کرنا منع ہیں ۔
-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی صحابی نے کھانے پر بلایا۔ بعض صحابہ بھی مدعو تھے جن
میں حضرت رت علیؓ بھی شامل تھے۔ آپ کی عمر نسبتاً چھوٹی تھی اس لئے بعض صحابہ کو آپ سے مذاق
کی سوجھی۔ وہ کھجوریں کھاتے جاتے تھے اور گٹھلیاں حضرت علیؓ کے سامنے رکھتے جاتے
تے تھے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح کر رہے تھے ۔ حضرت علیؓ جوان تھے کھانے میں کو ۔ مصروف رہے اور اس طرف نہیں دیکھا۔ جب دیکھا تو گٹھلیوں کا ڈھیر آپ کے سامنے لگا ہوا
تھا۔ صحابہ نے مذاقاً حضرت علیؓ سے کہا تم نے ساری کھجوریں کھالی ہیں !! یہ دیکھو ! ساری گٹھلیاں
تمہارے آگے پڑی ہیں ۔ حضرت علیؓ کی طبیعت میں بھی مذاق تھا چڑ چڑا پن نہیں تھا ۔ چڑ چڑا پن
ہوتا تو آپ صحابہ سے لڑ پڑتے تے اور کہتے کہ آپ مجھ پر یہ الزام لگاتے ہیں یا مجھ پر بدظنی کرتے
رض

1952ء
260
خطبات محمود
ہیں ۔ حضرت علیؓ سمجھ گئے کہ یہ مذاق ہے جو ان سے کیا گیا ہے ۔ اب میری خوبی یہ ہے کہ میں بھی ہے۔ -
اس کا جواب مذاق میں دوں ۔ آپؐ نے فرمایا، آپ سب گٹھلیاں بھی کھا گئے ہیں لیکن میں
یاں رکھتا رہا ہوں ۔ اور ثبوت اس کا یہ ہے کہ گٹھلیوں یہ ہے کہ گٹھلیوں کا ڈھیر میرے سامنے پڑا ہے ۔ صحابہ
پر یہ مذاق اُلٹ پڑا ۔ پس اس قسم کی باتیں اپنی مجالس میں کی جاسکتی ہیں ۔ خوش طبعی سے اسلام
گٹھلیاں
روکتا نہیں ۔ لیکن اگر ایسی باتیں بازاروں میں کی جائیں تو کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ن
اخلاق بلند نہیں ہوتے ، وہ مذاق بگاڑ کر کریں گے اور اگلا آدمی اور بگاڑے گا ۔ یعنی یہ مذاق
بڑھتا جائے گا اور لڑائی جھگڑے پر منتج ہوگا ۔ اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ تم ایسی مجالس بازاروں میں نہ کیا کرو۔ کیونکہ تم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ کون سا شخص اس قابل ہے کہ
تم اُس سے مذاق کرو۔ اور کون سا شخص تمہارے مذاق کو سمجھے گا نہیں ۔ بعض دفعہ انسان کسی شخص
سے ایسا مذاق کر لیتا ہے جو جائز ہوتا ہے لیکن اس کا نتیجہ صحیح نہیں نکلتا سننے والے اس سے اور نتیجہ
نکال لیتے ہیں ۔
انشاء اللہ خاں انشاء ایک مشہور شاعر گزرے ہیں ۔ بادشاہ اُن سے دوستانہ رنگ میں سلوک
کرتا تھا۔ دربار میں مذاق کی بات ہوتی تو دوسرے لوگ اپنی طبیعت کو قابو میں رکھتے تھے لیکن
انشاء اللہ خاں انشاء اپنی طبیعت کو قابو میں نہیں رکھ سکتے تھے۔ اِس کا نتیجہ یہ تھا کہ وہ جلدی سے ن
مذاق کا جواب دینے کی کوشش کرتے تھے اور یہ خیال نہیں کرتے تھے کہ جواب مناسب حال ہو
اور مناسب الفاظ استعمال کئے جائیں ۔ اتفاق سے بادشاہ لونڈی زادہ تھا۔ درباروں میں لوگ
بادشاہوں کی خوشامد میں کرتے ہی ہیں۔ کسی شخص نے کہا فلاں شخص نجیب ہے ۔ اس پر کسی در باری
نے کہا ہمارے بادشاہ کیا کم نجیب ہیں؟ انشاء اللہ خاں انشاء کو یہ عادت تھی کہ وہ چھلانگ مار کر
آگے نکل جانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا ہمارے بادشاہ سب سے زیادہ شریف ہیں اور اس کے
لئے عربی کا لفظ انجب، استعمال کیا جو نجیب“ کا اسم تفضیل ہے اور اس کے عام معنی ”سب
سے بڑے شریف کے ہیں ۔ اور انشاء اللہ خاں انشاء نے ان معنوں کے لحاظ سے ہی بادشاہ کو
انجب کہا تھا لیکن بد قسمتی سے بادشاہ لونڈی زادہ تھا اور اس لفظ کے دوسرے معنی لونڈی
زادے کے بھی ہیں ۔ عربی میں یہ لفظ لونڈی زادے کے لئے بطور طنز استعمال کیا جاتا ہے۔ عرب
میں لونڈی زادے کو شریف خیال نہیں کیا جاتا تھا اس لئے طنزاً اسے اَنْجَبْ “ کہا جاتا تھا ۔
66

1952ء
261
خطبات محمود
66
بعض دفعہ بات کر لی جاتی ہے اور سننے والے کا ذہن اس طرف نہیں جاتا اس لئے اس کا بُرا اثر
نہیں پڑتا۔ لیکن اُس وقت درباروں میں علماء کی کثرت ہوتی تھی ۔ اُن سب کا ذہن اسی طرف
گیا کہ ”انْجَبْ “ کے معنی لونڈی زادے کے ہیں اس لئے اس شخص نے بجائے تعریف کے
بادشاہ کی مذمت کی ہے ۔ انشاء اللہ خاں انشاء کی زبان سے اَنْجَبْ “ کا لفظ سن کر مجلس پر سناٹا
چھا گیا ۔ اگر بات جاری رہتی تو کوئی بات نہیں تھی لیکن اس خاموشی نے اس بات کو واضح کر دیا کہ
انْجَبْ “ کے دوسرے معنی جو لونڈی زادے کے ہیں وہی ا و ہی استعمال کئے گئے ہیں ۔ بادشاہ بھی
سمجھ گیا کہ مجھے بھرے دربار میں لونڈی زادہ کہہ کر میری ہتک کی گئی ہے ۔ چنانچہ اُس کے بعد اس
نے انشاء اللہ خان انشاء کو گرانا شروع کیا اور آخر رفتہ رفتہ اسے بالکل تباہ کر دیا۔
66
تو بعض طبائع مذاق میں ایک حد تک رُک جاتی ہیں آگے نہیں جاتیں ۔ لیکن بعض طبائع
آگے نکل جاتی ہیں ۔ اگر اس قسم کی باتیں برسرِ عام کی جائیں تو بعض لوگ حد سے گزر جاتے ہیں
کیونکہ انہیں اپنی طبیعت پر قابو نہیں ہوتا۔ وہ آگے بڑھ جاتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں وہی مذاق
جو شریعت کے لحاظ سے جائز تھا پھلتی اور تمسنحر بن جاتا ہے اور دوسرے کے لئے ہتک کا موجب
بن جاتا ہے۔ اس لئے شریعت نے بعض جائز چیزوں سے بھی روکا ہے۔ مثلاً ہر مسلمان جانتا ہے
کہ بیوی سے پیار کرنا جائز ہے لیکن کیا شریعت نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ بیوی سے
بر سر عام پیار کیا جائے؟ ہر گز نہیں ۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ جب تم میاں بیوی اکٹھے ہوتے ہو،
جب تم دونوں بے تکلفی سے لیٹتے ہو اور کپڑے اُتار دیتے ہو تو تمہارا اپنا بچہ بھی اُس کمرہ میں
داخل نہ ہو 5 حالانکہ ہر شخص جانتا ہے کہ یہ بات جائز ہے لیکن اسلام نے اس کے ظاہر کرنے سے
منع کیا ہے۔ اس لئے کہ بچہ میں یہ تمیز نہیں ہوتی کہ فلاں بات جائز ہے یا ناجائز ۔ وہ جب اپنے
والدین کو آپس میں پیار کرتے دیکھے گا تو وہ حد سے گزر جائے گا جو جائز نہیں ہوگا۔ پرائیویٹ مجالس
میں ایک دوست دوست سے مذاق کرتا ہی ہے اور ایسی مجالس منعقد ہی اس لئے کی جاتی ہیں کہ
خوش طبعی کا سامان ہو لیکن اگر یہی مجالس بازاروں میں کی جائیں تو لازمی امر ہے کہ اسے بعض
اس قسم کے لوگ بھی دیکھیں گے جو اس کے اہل نہیں ہوں گے کہ وہ سمجھ سکیں کہ مذاق اور خوش طبعی
کی حد کیا ہے۔ وہ آپ کو دیکھ کر ایسے مذاق کرنے لگ جائیں گے جو نا جائز ہوں گے۔ مثلاً ایک
بچہ اگر اپنے ماں باپ کو آپس میں پیار کرتا دیکھ لے گا تو وہ اُسے ایک عام چیز خیال کرے گا اور

1952ء
262
خطبات محمود
ہو سکتا ہے کہ وہ باہر نکل کر کسی لڑکی کو پکڑلے اور اُسے پیار کرنے لگ جائے ۔ اور کہے ایسا کرنا
جائز ہے میں نے باپ کو ماں سے پیار کرتے دیکھا ہے۔ وہ یہ خیال نہیں کرے گا کہ میاں بیوی کو
انے ماں سے پیار کرتے ہے۔ وہ یہ
آپس میں پیار کرنے کا حق ہے دوسروں کو نہیں ۔ اس طرح وہ حد سے گزر جائے گا۔ چونکہ اس قسم
کی مجالس سے بہت سی خراب باتیں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے شریعت نے اس قسم کی
مجالس کو بازاروں یا عام جگہوں پر منعقد کرنے سے منع کیا ہے ۔ جیسے کہا اگر تم اپنی بیوی سے
بے تکلفانہ لیٹے ہوئے ہو ہو تو تو اس کمرے کمرے میں میں تمہارا اپنا بچہ بھی بھی داخل نہ نہ ہو ہو ۔ ۔
پس اگر تم نے ایسی مجالس کرنی ہوں تو اپنے گھروں پر کیا کرو اور شریعت کے قوانین کی
پابندی کی عادت ڈالو۔ تم بازار سے سودا خرید نے بے شک جاؤ ، ریسٹورانٹ اور ہوٹلوں میں
بے شک چائے پیو اور کھانا کھاؤ۔ اسلام نے ایسے مشاغل سے روکا نہیں ۔ لیکن شریعت نے جن
باتوں کو پرائیوٹ مجالس میں کرنے کے لئے کہا ہے انہیں عام نہ کرو کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ چیز کسی
کی سمجھ میں نہ آئے اور وہ اُسے دیکھ کر حد سے گزر جائے یا دیکھنے والا عقلمند نہیں تو وہ اُس سے بُرا
نتیجہ اخذ کر لے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بارہ میں بہت احتیاط فرمایا کرتے تھے۔ ایک
دفعہ آپ اپنی کسی بیوی کے ساتھ باہر تشریف لے جا رہے تھے۔ رات کا وقت تھا کہ آپ نے
دو آدمیوں کو گزرتے دیکھا ۔ آپ نے اُن سے فرمایا ٹھہر جاؤ۔ جب وہ ٹھہر گئے تو آپ نے فرمایا
یہ میری بیوی ہے ۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کون بد بخت ہوگا جو آپ پر بدظنی کر سکے ۔
آپ نے فرمایا پھر بھی میں تمہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ میری بیوی ہے۔ چنانچہ آپ نے پردہ اٹھا
کر فرمایا دیکھو ! میری فلاں بیوی ہے 6۔
پھر دودھ کے رشتے ہیں ۔ ان کے متعلق وہی حکم ہے جو خونی رشتوں کے متعلق ہوتا ہے ۔
ہمارے گھروں میں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بعض لڑکیاں جو دودھ کے ساتھ محرم ہوتی ہیں آتی
ہیں اور مجھ سے مصافحہ کرتی ہیں ۔ اگر اُس وقت دوسری عورتیں موجود ہوں تو اُس وقت بتانا پڑتا سے
ہے کہ یہ لڑکی ہماری دودھ کی بیٹی ہے ۔ اگر یہ نہ بتایا جائے کہ یہ دودھ کی رشتہ دار ہے تو دیکھنے
والے کا ذہن فوراً اس طرف جائے گا کہ غیر محرم عورتوں سے مصافحہ جائز ہے۔
غرض ان باتوں سے غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور ان کے بارہ میں احتیاط سے کام لینا
چاہیے۔ میں اِس بات کا قائل نہیں اور نہ اسلام اس کا حکم دیتا ہے کہ انسان رونی شکل بنا لے ۔

1952ء
263
خطبات محمود
اسلام ہنسی مذاق کی اجازت دیتا ہے۔ مگر اس طرح کہ دوسرے لوگوں کو دھوکا نہ ہو۔ عام مجالس
میں ایسا کرنا مناسب نہیں ۔ پھر گالی گلوچ پر اتر آنا اور لڑائی دنگا کرنا تو بہت نا مناسب ہے۔ فرض نا مناسب نہیں ۔ پھر
کرو تم نے ایک ہی دن لڑائی جھگڑا کیا اور اُسی دن بعض لوگ تحقیقات کے لئے یہاں آئے
ہوئے تھے۔ تو تم نے بے شک ایک ہی دن لڑائی دنگا کیا لیکن وہ لوگ تو پہلی دفعہ آئے تھے وہ
آپ کو دیکھ کر یہی نتیجہ اخذ کریں گے کہ یہاں لوگ گند بولتے اور لڑتے جھگڑتے ہیں ۔ پھر فرض
کرو کہ تم نے گالی دی یا کسی کے متعلق سخت الفاظ کا استعمال کیا اور بعد میں اِسْتِغْفَار کیا۔ لیکن تمہارا
اِسْتِغْفَار کرنا اُنہوں نے تو نہیں سنا ۔ پس ان چیزوں میں احتیاط اور پر ہیز ہونا چاہیے۔“
66
)الفضل 11 دسمبر 1952ء(
1: مسلم كتاب المساجد باب النَّهُ عَنْ نَشْدِ الضَّالَّةِ (الح)
2: بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوة الجَمَاعَة
3: صحيح مسلم كتاب اللباس والزينة باب النهي عن الجلوس في الطرقات
و اعطاء الطريق حقه
4 ترمذى ابواب البر والصلة باب ما جاء فى صنائع المعروف میں
تبسمك في وجه اخیک لک صدقة “ کے الفاظ ہیں ۔
5 : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا
الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلثَ مَرَّتٍ مِنْ قَبْلِ صَلوةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُمْ
مِنَ الظَّهِيرَةِ وَمِنْ بَعْدِ صَلوةِ الْعِشَاءِ ۔
وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِم ( النور : 60،59)
صحیح بخارى كتاب الاعتكاف باب زيارة المرأة زوجها في اعتكافه -

آج 10 میں سے 10 باقی