غور وفکر کی عاد ت ڈالو کہ انسان کا بہترین استاد اس کا اپنا نفس ہوتاہے
1952ء
302
(35
خطبات محمود
غور و فکر کی عادت ڈالو کہ انسان کا بہترین استاد اس کا اپنا نفس
ہوتا ہے
( فرموده 24 اکتوبر 1952ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج ایک مہمان پروفیسر امریکہ سے آئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے کھانا وغیرہ میں دیر
ہو گئی اور اب صرف اتنا وقت ہے کہ پانچ سات منٹ ہی خطبہ ہو سکتا ہے۔ یوں میرے گلے میں
بھی تکلیف ہے اور میں زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا ۔ بہر حال خطبہ پانچ منٹ چھوڑ ایک منٹ کا
بھی ہو سکتا ہے ۔ اہلِ حدیث عام طور پر کہا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ جمعہ
آپ کی نماز سے چھوٹا ہوا کرتا تھا اس لئے سنت یہی ہے کہ خطبہ نماز سے چھوٹا ہو ۔ ہم لوگ جو
بڑے لمبے خطبوں کے عادی ہوتے ہیں انہیں یہ جواب دیا کرتے ہیں کہ اُس وقت کے لوگوں کے
دل کھلے ہوتے تھے اور وہ چھوٹی سی بات سن کر بھی اسے مان لیتے تھے لیکن آج کل کے لوگوں کے
دل کھلے نہیں اور انہیں مار مار کر بات سمجھانی پڑتی ہے۔ بہر حال خطبہ کی اصل غرض یہی ہے کہ
انسان کو اپنے فرائض اور اسلام کی ضرورتوں کو سمجھنے کی طرف توجہ پیدا ہو ۔ اگر لوگ اپنے فرائض
سمجھنے لگ جائیں ، اسلام کی ضرورتوں کو سمجھنے لگ جائیں تو باقی کام بہت چھوٹا سا رہ جاتا ہے ۔
ہے۔
اجنبی
جس شخص کے دل میں محبت ہوتی ہے اسے اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ ایک ا
شخص کسی بیمار کو دیکھتا ہے تو وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتا ۔ زیادہ سے زیادہ اسے گرا ہوا دیکھ کر کہہ
1952ء
303
خطبات محمود
دیتا ہے کہ میاں اٹھو! اگر وہ نہیں اٹھتا تو اُسے چھوڑ کر آگے چل پڑتا ہے۔ لیکن ایک ماں کے دل
میں بچے کی محبت ہوتی ہے۔ اس کے بچے کے منہ کا رنگ ذرا سا بھوسلا نظر آئے تو وہ ہزاروں ک
طبیبوں کے نام سوچتی ہے ، وہ ہزاروں علاج سوچتی ہے ، وہ ہزاروں نسخے نکالتی ہے اور اس کے
دماغ میں علوم کا ایک چشمہ پھوٹ پڑتا ہے ۔
پس اصل چیز غور و فکر کی عادت ہوتی ہے ۔ اگر مومن اپنے اندر سوچنے کی عادت پیدا کر
لیں ، اگر وہ اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں جو عام لوگ نہیں کرتے تو کام بہت چھوٹا رہ جاتا ہے۔
سب سے زیادہ غور کرنے کا موقع ہماری جماعت کے لئے ہے لیکن افسوس کہ ہماری جماعت بھی
غور کرنے کی عادی نہیں ۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں ، جو اسلام کی
ضرورتوں کو سمجھتے ہیں اور ان پر غور کرتے ہیں ۔ اکثر لوگ ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ پکی پکائی
روٹی ان کے آگے رکھ دی جائے ۔ اکثر لوگ جب مجھے ملنے آتے ہیں تو کہتے ہیں حضور کوئی
نصیحت فرمائیں ۔ میں انہیں کہتا ہوں نصیحت کی کیا ضرورت ہے۔
آپ لوگوں کو علم ہے کہ سارے لوگ آپ کے دشمن ہیں ۔ مجھے تو لوگ صرف گالیاں دیتے
ہیں لیکن آپ اُن کے پاس ہوتے ہیں وہ آپ کو مارتے ہیں قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ آپ کو
اپنے حالات معلوم ہیں آپ اپنے متعلق خود سوچا کریں ۔ اگر آپ سوچیں گے نہیں تو میری نصیحت
کیا کام دے گی ۔ ملتان، منٹگمری ، شیخو پورہ یا سرگودھا میں کوئی جھگڑا ہوتا ہے تو لوگ دوڑ کر میرے
پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں کوئی نصیحت فرمائیے ۔ میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ آپ کو اپنے
حالات معلوم ہیں میں کیا نصیحت کروں ۔
پس غور کی عادت ڈالو ۔ مگر غور بھی ایک حد تک ہونا چاہیے ۔ مجھے ایک احمدی کا لطیفہ یاد ہے
اور میں نے دوستوں کو پہلے بھی ایک دفعہ وہ لطیفہ سنایا ہے ۔ ہم ایک گاؤں میں گئے ۔ وہاں آٹا
نہیں ملتا تھا ہم مقامی احمدیوں سے آٹا پسواتے تھے ۔ کسی احمدی نے ایک پاؤ آٹا پیس دیا، کسی نے
آدھ سیر آٹا پیس دیا اور کسی نے سیر بھر آٹا پیس دیا۔ میرے پاس مہمان کثرت سے آتے تھے اور
زیادہ آٹا کی ضرورت تھی ۔ کئی دفعہ 15 ، 20 سیر آٹے کی ایک وقت میں ضرورت ہوتی تھی اور
احمدی عورتوں کو آٹا پیسنے کی تکلیف محسوس ہوتی تھی ۔ وہاں پن چکیاں تھیں میں نے کہا دو تین بوری
گندم آٹا پسوا لو ۔ چنانچہ ایک احمدی دوست کو بلایا گیا اور انہیں کہا گیا کہ دو بوری گندم لے جاؤ
1952ء
304
خطبات محمود
۔
اور آٹا پسوالاؤ۔ میرے پاس 50 ، 60 مہمان روزانہ آجاتے ہیں اور ان کے لئے آٹا مہیا کرنا
گاؤں والوں کے لئے مشکل امر - امر ہے۔ اس نے کہا بہت اچھا۔ میں نے کہا آپ شام تک آٹا پسوا
لائیں اور اگر شام تک نہ آسکیں تو کل صبح ضرور آٹا پسوالائیں ۔ اس نے کہا بہت اچھا شام کو آٹا نہ
آیا میں نے کہا صبح آجائے گا۔ لیکن دوسرے دن میرے پاس باورچی آیا۔ اس نے کہا آٹا نہیں
ہے۔ میں نے کہا مقامی احمدیوں کو تکلیف تو ہو گی لیکن آج کے لئے آٹا کا انتظام کر لو شام تک آٹا
آجائے گا ۔ چنانچہ اُس دن گزارہ کیا گیا ۔ لیکن آٹا شام کو بھی نہ آیا ۔ تیسرے دن باورچی پھر آیا گیا۔
اور اس نے کہا آٹا نہیں ہے۔ میں نے کہا کوشش کرو کہ آٹا مہیا ہو جائے اور آج کا دن پھر گزارہ
کر لو ۔ جب اڑھائی دن تک آٹا نہ آیا تو میں نے آدمی بھجوایا کہ اُس شخص کو تلاش کرو اور اُسے کہو
ہیں چکیاں ہیں ، ایک گھنٹے کا کام ہے، اتنی دیر کیوں لگائی؟ بڑی تلاش کے بعد وہ شخص اُس کے
گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹا یا وہ باہر نہ آیا۔ آخر کا ر اُس کی بیٹی کو اٹھایا اور کہا اپنے باپ سے کہو
حضرت صاحب بہت خفا ہو رہے ہیں کہ ابھی تک آٹا نہیں پسا ۔ اِس پر وہ شخص باہر نکلا اور کہا
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔ فرمائیے کیا کام ہے؟ پیغا مبر نے کہا آپ کو تاکید کر کے بھیجا گیا تھا کہ شام تک پیغامبر
آٹا پسوا کر لے آؤ۔ لیکن آج تیسرا دن ہے آپ واپس نہیں گئے ۔ کیا آٹا پس گیا ہے؟ اس نے کہا
اسیں اجے غور کرنے آں ، یعنی ہم آٹا پسوانے کے متعلق ابھی غور کر رہے ہیں ۔
پس ایسا غور بھی نہ کرو۔ مگر ہر بات کو ضرور سوچو۔ جب تم یہ سوچو گے کہ یہ بے دینی کیوں
ہے؟ ہر نفس میں کیوں شرارت ہوتی ہے؟ مایوسی کیوں ہوتی ہے؟ تمہارے لئے کیوں مصیبت
پیدا ہو گئی ہے؟ اور تمہارے خلاف دشمن کو کیوں جرات ہو گئی ہے؟ تمہارے ہمسایہ میں کیوں
کمزوری پیدا ہو گئی ہے؟ تو تم اپنا کام کر سکو گے ۔ تم راتوں کو غور کرو ۔ دن کو غور کرو ۔ اٹھتے بیٹھتے
غور کرو اور سو چوانسان کا بہترین استاد اور بہترین رقیب اس کا اپنا نفس ہوتا ہے۔ تم اپنے نفس کو
استاد بنالو اور اس سے سیکھنا شروع کر دو۔ اگر تم اپنے نفس کو استاد بنا کر اس سے سیکھنا شروع
کر دو گے تو تمہیں لمبے خطبوں کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ تمہارے لئے ساتویں دن جمعہ نہیں ہوگا جمعہ
بلکہ تمہارے لئے ہر وقت جمعہ ہوگا ۔ کیونکہ عقل اور نفس ہی بہتر رقیب اور بہتر استاد ہوتے ہیں ۔“
66
الفضل 5 نومبر 1952 ء )