موجودہ وقت میں تحریک جدید میں شامل ہوکر زیادہ سے زیادہ خدمت دین کرو تاخداتعالیٰ کے سامنے بھی سُرخرو ہوجاؤ اور آئندہ نسلیں بھی تمہارا نام عزت سے لیں
1953ء
24
4
خطبات محمود
موجودہ وقت میں تحریک جدید میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ
خدمت دین کرد تا خدا تعالیٰ کے سامنے بھی سرخرو ہو جاؤ
اور آئندہ نسلیں بھی تمہارا نام عزت سے لیں۔
(فرمودہ 23 جنوری 1953 ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ بعدفر
تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں جو پاکستان کے لیے ہے ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے۔
غالباً میں نے ہندوستان اور بیرونی ممالک کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔ لیکن اس سال بھی
وعدوں کے لیے آخری تاریخ وہی ہے جو پچھلے سالوں میں مقرر تھی ۔ یعنی ہندوستان اور مشرقی پاکستان
کے لیے اپریل تک کی میعاد ہے اور جون تک دوسرے ممالک کی میعاد ہے۔ مثلاً امریکہ ہے، انڈونیشیا
ہے، ویسٹ افریقہ ہے جن میں ہماری زبان بولنے والے نہیں پائے جاتے یا ہمارے ملک کے افراد کم
ہیں۔ چونکہ اب صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے اس لیے جماعت کو میں پھر تحریک جدید کے وعدوں کی
طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ آج قریباً دو ماہ ہو گئے کہ یہ تحریک ہوئی تھی ۔ شروع شروع میں جس طرح
وعدے آئے تھے۔ اُن سے پتا لگتا تھا کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو خوب سمجھ رہی ہے اور اپنے فرض کو
ادا کرنے کی طرف متوجہ ہے۔ لیکن جلسہ کے قریب آکر وعدوں کے آنے میں سستی ہو گئی اور
1953ء
25
خطبات محمود
وعدے
شاید گزشتہ انیس سال کے عرصہ میں یہ پہلی مثال ہے کہ اس وقت تک گزشتہ سال جتنے وعدے آگئے تھے
اس سے تمیں ہزار کے وعدے کم ہیں۔ اس میں کچھ حصہ تو وہ ہے جس کا پاکستان کی انجمن سے
تعلق نہیں ۔ یعنی وہ ہندوستان کے وعدے جہاں سے پچھلے سال بائیس ہزار اور کچھ سو کے وعدے آئے
تھے اور اس سال بارہ ہزار اور کچھ سو کے وعدے آئے ہیں ۔ چونکہ یہ رقم وہیں وصول ہوتی ہے اور وہیں
خرچ ہوتی ہے اس لیے ممکن ہے کہ وعدوں کے بھیجے جانے میں پوری توجہ نہ دی گئی ہو یا جماعتیں یہاں
ھیجنے کی ضرورت نہ بجھتی ہوں۔ لیکن ہندوستان کے وعدوں کو چھوڑ کر پاکستان اور غیر ملکوں سے
اس وقت تک جتنے وعدے آجاتے تھے اس سال ان میں بھی بیس ہزار کی کمی ہے۔ سابق دستور کے
مطابق بجائے اس کے کہ ہر سال وعدوں میں زیادتی ہوتی اس سال وعدوں میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
تحریک جدید کا دفتر جو دفتر دوم کہلاتا ہے وہ اگر چہ اب ہمیشہ کے لیے ہے لیکن نام اس کا دفتر
دوم ہی رہے گا۔ کیونکہ جب اس دفتر کا آغاز کیا گیا تو اس کا نام دفتر دوم ہی رکھا گیا تھا ۔ اب آئندہ لوگ
اس دفتر میں شامل ہوں گے ۔ صرف یہ ہوگا کہ ہر شخص کا کھاتہ الگ الگ ہوگا اور اس میں درج ہوگا کہ
اس نے کس وقت سے کس وقت تک اشاعتِ اسلام میں مدد دی ہے۔ ممکن ہے کہ بعد میں بعض اور
ذرائع بھی استعمال کئے جائیں کہ ان لوگوں کے نام یادگار کے طور پر محفوظ کر لیے جائیں جنہوں نے
اشاعت اسلام میں مدد دی۔ لیکن جیسا کہ میرا ارادہ ہے 19 سال کے پورا ہونے پر جن لوگوں نے اس
تحریک میں حصہ لیا ہے (اگر چہ یہ چندہ جاری رہے گا۔ لیکن جن لوگوں نے اس وقت تک اس تحریک
میں حصہ لیا ہے۔ ) اُن کے نام ریکارڈ میں محفوظ کر لیے جائیں ۔ میرا اراداہ ہے کہ انیس سال کے اختتام
پر ایک رسالہ شائع کیا جائے اور اس میں ان سب لوگوں کے نام لکھے جائیں۔ جنہوں نے اشاعت اسلام میں
انیس سال تک مدد دی۔ اور پھر وہ رقم بتائی جائے جو انہوں نے اس تحریک کے ماتحت اشاعت اسلام
کے لیے دی۔ اس طرح آئندہ بھی اس رنگ میں مختلف اوقات پر مختلف طریقے استعمال کیے جائیں
گے۔ جن سے ان لوگوں کے نام بطور یادگار محفوظ کر لیے جائیں گے تا بعد میں آنے والے ان کے نام
نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے رہیں اور ہم آئندہ آنے والوں کے سامنے ان لوگوں کی مثال پیش کر
سکیں۔ لیکن یا درکھو یہ چندہ عمر بھر کے لیے ہے اور یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے گی ۔ بلکہ ہماری فطرت اور
ہمارے ایمان کو اس سے انکار کرنا پڑے گا ، اس چیز کونا پسند کرنا پڑے گا کہ کسی وقت بھی یہ چندہ ان سے
1953ء
26
خطبات محمود
جاتا رہے اور کہا جائے کہ آئندہ تم سے یہ چندہ نہیں لیا جائے گا۔ جس طرح ہم یہ پسند نہیں کرتے ۔ ہم یہ
سوچ بھی نہیں سکتے ، ہم اس کا خیال بھی نہیں کر سکتے کہ کوئی شخص ہماری طرف یہ بات منسوب کرے۔
بلکہ ہم اسے بُرا مناتے اور گالی تصور کرتے ہیں کہ کوئی ہمیں کہے کہ تم کسی وقت جا کر باوجود صحت اور
طاقت کے روزہ چھوڑ دو گے۔ جس طرح ہم یہ پسند نہیں کرتے ۔ ہم یہ سننے کی برداشت نہیں کرتے کہ
کوئی کہے کہ باوجود اس کے کہ تمہارے پاس مال ہو گا لیکن کسی وقت جا کر تم زکوۃ نہیں دو گے جس طرح
ہم یہ پسند نہیں کرتے ۔ ہم یہ سننا برداشت نہیں کرتے کہ کسی وقت جا کر ہم باوجود طاقت اور قوت اور
مالی وسعت کے حج نہیں کریں گے۔ جس طرح ہم یہ سننا پسند نہیں کرتے کہ کوئی کہے ایک دن ایسا آئے
گا جب تم سچ کو چھوڑ دو گے۔ جس طرح ہم یہ نہیں سن سکتے کہ کوئی شخص ہماری طرف یہ منسوب کرے کہ
کچھ دنوں کے بعد یا دس میں سال کے بعد تم دیانت چھوڑ دو گے ۔ جس طرح ہم یہ نہیں سن سکتے کہ
ہمارے متعلق کوئی کہے کہ پندرہ میں سال تک تو تم عدل و انصاف سے کام لو گے لیکن اس کے بعد تم
عدل وانصاف کو چھوڑ دو گے اور تم ظالم بن جاؤ گے ۔ اسی طرح ہم یہ بھی پسند نہیں کرتے ، ہم یہ بھی سن
نہیں سکتے کہ کچھ عرصہ تک تو ہم پر جہاد جس رنگ میں بھی وہ اس زمانہ میں ہم پر فرض ہے واجب رہے گا
اور پھر ہمیں معاف ہو جائے گا اور ہم اسے چھوڑ بیٹھیں گے۔ اگر ہمیں روٹی کھانا معاف نہیں ہو سکتا ، اگر
ہمیں پانی پینا معاف نہیں ہو سکتا ، اگر ہمیں کپڑا پہننا معاف نہیں ہو سکتا تو روحانی زندگی کے سامان کیسے
اور
معاف ہو سکتے ہیں ۔
پس یہ تحریک ہے تو دائمی اور نہ صرف دائمی ہے بلکہ ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے
کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے۔ جس طرح روٹی کھانا دائمی ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہم پر روٹی کھانا
واجب نہیں کیا لیکن جب ہمیں روٹی نہیں ملتی تو ہم چلاتے ہیں ، خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں
کہ وہ ہمیں روٹی دے دے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ بیس سال تک روٹی کھائی ہے اب کہہ دیا گیا ہے کہ
تم روٹی نہ کھاؤ تو چلو چھٹی ہوئی ۔ ہمیں روٹی نہ ملے تو ہم اس پر خوش نہیں ہوتے بلکہ ہم خدا تعالیٰ
کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں کہ وہ ہمیں کھانا دے ۔ انجیل میں بھی یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے خدا!
تو ہماری روز کی روٹی ہمیں بخش 1 پس اگر ہمیں روٹی ملتی ہے تو ہم خدا تعالیٰ کے ممنون ہوتے ہیں
اور اگر روٹی نہیں ملتی تو ہم متفکر ہوتے ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں، روتے ہیں،
1953ء
27
خطبات محمود
چلاتے ہیں کہ وہ ہمیں روٹی دے۔ اسی طرح اشاعت دین کی بھی ہمیں ضرورت ہے۔ اگر ہمیں
اشاعت دین کی توفیق ملتی ہے تو ہم خدا تعالیٰ کے ممنون ہوتے ہیں اور اگر ہمیں اشاعت دین کی توفیق
نہیں ملتی تو ہم شکر نہیں کرتے بلکہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں کہ اُس نے ہم میں کیوں ضعف
پیدا کر دیا ہے۔ ہم دین کی خاطر کیوں اتنی قربانی نہیں کر سکتے جتنی قربانی ہم پہلے کرتے تھے۔ یہی ایمان
کی ایک زندہ علامت ہے۔ اگر یہ علامت نہیں پائی جاتی تو سمجھ لو کہ ایمان بھی نہیں پایا جاتا۔
پس جہاں تک چندے کا سوال ہے میں اس کی نوعیت بتا چکا ہوں ۔ بار بار بتانے کی ضرورت
اس لیے پیش آئی ہے کہ جن لوگوں نے پہلے نہیں سنا تھا وہ اب سُن لیں۔ اور پھر بسا اوقات سُستی اور
غفلت ہو جاتی ہے اور دوبارہ بیان کرنے سے انسان کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ ستی اور غفلت کو ترک کر
کے بیدار ہو جائے ، اُسے اس طرف توجہ ہو جائے ۔ لیکن ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہیے کہ بعض
مراحل پر آکر انسان کو خاص اخلاص اور جوش دکھانا پڑتا ہے۔ جب پہلی تحریک کے جتنے سال مقرر تھے
ختم ہونے لگے تو جماعت نے غیر معمولی طور پر اس سال وعدے کئے اور اتنے غیر معمولی طور پر کئے کہ
بعد میں بھی وعدوں کی تعداد اس حد تک نہیں پہنچی ۔ اسی طرح اب یہ انیس سالہ دور ختم ہونے والا ہے۔
یہ غیر معمولی دور ہے۔ اگر چہ ہم بعد میں بھی چندہ دیں گے لیکن یہاں وہ دور ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ
سے ہم السَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ اور دفتر اول والے کہلاتے تھے۔ یہاں ایک مرحلہ ختم ہو جاتا ہے۔ اس
لیے میری تجویز ہے کہ 19 سال کے خاتمہ پر ان لوگوں کی قربانیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ایک رسالہ
شائع کر دیا جائے تا لوگوں کے لیے ان کی ایک مثال قائم ہو جائے۔ شاید سردی کی وجہ سے جو ان دنوں
خاص طور پر پڑ گئی ہے جماعتیں اس سال دیر سے وعدے لکھوا رہی ہیں اس لیے وعدے گزشتہ سال کی
نسبت کم آئے ہیں ۔ گزشتہ سالوں میں ان دنوں وعدے دوبارہ آنے شروع ہو جاتے تھے۔ لیکن اس
سال جلسہ سالانہ کی وجہ سے وعدوں کی آمد میں جو روک پڑ جاتی ہے وہ برابر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے
بجائے اس کے کہ پچھلے سال سے اس وقت تک زیادہ وعدے آجاتے ہیں ہزار کے وعدے کم آئے
ہیں۔ اس لیے میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت تھوڑا ہے تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور جلد سے
جلد وعدے لکھوا ؤ اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرو۔ میں دفتر دوم والوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں ۔ اس سال
دفتر دوم والوں کی کوشش ہے کہ دو اڑھائی لاکھ کے وعدے آجائیں تا پنشن پانے والوں اور
1953ء
28
خطبات محمود
وفات پا جانے والوں کی وجہ سے وعدوں میں جو کمی آگئی ہے وہ پوری ہو جائے ، اسی لیے دفتر دوم والوں
کو بھی خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہیے اور اپنے وعدوں کو اس سال کم از کم دو اڑھائی لاکھ تک
پہنچا دینا چاہیے۔
یا درکھو کہ اس وقت اشاعت دین کا کام تم ہی کر رہے ہو۔ تمہارے سوا اور کوئی نہیں کر رہا۔
دنیا میں صرف تم ہی ایک جماعت ہو جو خدا تعالیٰ کے دین کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے ہو۔ تمہیں شکوہ
ہوگا کہ تم ہی وہ لوگ ہو جنہیں خارج از اسلام کہا جاتا ہے تم ہی وہ لوگ ہو جن کے خلاف مولوی اکٹھے ہو
لر کفر کے فتوے لگاتے ہیں۔ لیکن یہ شکوہ کی بات نہیں اس سے تو تمہارے کام کی عظمت اور شان اور بھی
بڑھ جاتی ہے۔ ایک شخص دین کی اس لیے خدمت کرتا ہے کہ اُسے اس کا بدلہ ملے گا۔ ایک شخص دین کی
خدمت کرتا ہے اور اُسے اُس کا بدلہ نہیں ملتا۔ اور ایک شخص دین کی خدمت کرتا ہے اور اُسے نہ صرف اور اس
کا بدلہ نہیں ملتا بلکہ الٹا اُسے جھاڑیں پڑتی ہیں ، اُسے بُرا بھلا کہا جاتا ہے ، گالیاں دی جاتی ہیں ۔ تم دیکھ لو
ان تینوں میں سے کس کا درجہ بڑا ہوتا ہے؟ آیا اُس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے جو دین کی خدمت کرتا ہے اور
اُسے اُس کا معاوضہ ملتا ہے؟ یا اُس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے جو دین کی خدمت کرتا ہے اور اُسے اُس کا
معاوضہ نہیں ملتا؟ یا اُس شخص کا درجہ بڑا ہوتا جو دین کی خدمت کرتا ہے اور نہ صرف یہ کہ اُسے اُس کا بدلہ
ہی نہیں ملتا بلکہ الٹا اُسے جھاڑیں پڑتی ہیں، اُسے گالیاں دی جاتی ہیں؟ صاف بات ہے کہ جو شخص ان
حالات میں خدمت دین کرتا ہے کہ نہ صرف یہ کہ اُسے اُس خدمت کا معاوضہ نہیں ملتا بلکہ اُسے اُلٹا
جھاڑیں پڑتی ہیں ۔ اُسے گالیاں دی جاتی ہیں اُس کا درجہ ایمان اُس شخص سے بلند ہے جو خدمت دین
کرتا ہے اور اسے اُس کا معاوضہ ملتا ہے یا خدمت کرتا ہے اور اُسے اُس کا معاوضہ نہیں ملتا لیکن جھاڑیں
بھی نہیں پڑتیں۔ در حقیقت محبت کامل کا معیار ہی یہی ہوتا ہے۔ اگر میں غلطی نہیں کرتا تو غالباً ابراہیم ادھم
تھے جن سے دوزخ اور جنت کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا مجھے جنت اور دوزخ سے کیا غرض
ہے۔ خدا تعالیٰ جہاں مجھے رکھنا پسند کرے گا میں رہوں گا۔ اگر وہ مجھے جنت میں رکھنا پسند کرے گا تو میں
جنت کو پسند کروں گا اور اگر وہ مجھے دوزخ میں رکھنا پسند کرے گا تو میں دوزخ ہی کو پسند کروں گا ۔
پس جو شخص قطع نظر کسی معاوضہ کے دین کی خدمت کرتا ہے بلکہ نہ صرف قطع نظر کسی معاوضہ کے دین کی
خدمت کرتا ہے بلکہ اُسے معلوم ہے کہ اُسے بجائے کسی معاوضہ کے اُلٹا جھاڑیں پڑیں گی اور اُسے
1953ء
29
خطبات محمود
گالیاں کھانی پڑیں گی لیکن وہ پھر بھی خدمت سے باز نہیں آتا وہ یقیناً خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کے پیار کو
جذب کرنے والا ہے۔ اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جب قیامت کے دن سب لوگ خدا تعالیٰ کے سامنے
پیش ہوں گے تو انبیاء کے بعد سب سے مقدم وہ شخص ہو گا جس کو دین کی خدمت کا نہ صرف یہ کہ معاوضہ
نہ ملا بلکہ اُسے جھاڑیں پڑیں، اُسے گالیاں کھانی پڑیں لیکن وہ خدمت سے پھر بھی باز نہ آیا۔ اگر روزہ
رکھنے والوں کے متعلق رسول کریم ﷺ نے یہ فرمایا ہے کہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کہے گا کہ اُن کا
معاوضہ میں ہوں 2 تو یقیناً وہ لوگ جنہوں نے دین کی خدمت کی اور اس حالت میں خدمت کی کہ نہ
صرف یہ کہ انہیں کوئی معاوضہ نہ ملا بلکہ انہیں جھاڑیں پڑیں، انہیں برا بھلا کہا گیا ، انہیں گالیاں دی گئیں،
انہیں واجب القتل قرار دیا گیا ، انہیں اخراج عن الوطن کی دھمکیاں دی گئیں انہیں خدا تعالیٰ قیامت
کے دن کہے گا کہ اگر انسانوں کے پاس تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں تو تمہاری جگہ میری گود میں ہے۔ اور
اگر انسانوں کے نزدیک تم واجب القتل قرار دیئے گئے تھے لیکن تم نے دین کی خدمت پھر بھی نہ چھوڑی
تو تمہیں ہمیشہ کے لیے زندہ رکھنا مجھ پر فرض ہے۔
پس تمہارے لیے خدا تعالیٰ نے اس نعمت کے دروازے کھولے ہیں جس کے دروازے
سینکڑوں سال سے دوسروں پر نہیں کھولے گئے ۔ سینکڑوں سال گزر گئے اور دنیا اس نعمت سے محروم
رہی ۔ جب اسلام ترقی پر تھا اُس وقت اسلام کی خدمت کرنے والوں کی تعریف کی جاتی تھی اُن کی
قدر کی جاتی تھی۔ لیکن آج جب اسلام نہ صرف باطنی لحاظ سے بلکہ ظاہری لحاظ سے بھی گر چکا ہے،
وہ نہ غیر مسلموں کے نزدیک مقبول ہے نہ مسلمانوں کے نزدیک مقبول ہے، خدا تعالیٰ اپنی قبولیت اور اپنا
دست محبت تمہاری طرف بڑھاتا ہے، وہ تمہیں اپنی محبت اور پیار کی بشارت دیتا ہے۔ پس تم اپنی
ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے فرائض کو ادا کرو اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو رحمتیں اور برکتیں
تمہیں ملتی ہیں تم انہیں زیادہ سے زیادہ حاصل کر لو۔ ایسا زمانہ بہت کم آتا ہے اور مبارک ہوتے ہیں وہ
لوگ جو ایسے زمانہ میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہی لوگ نحوست سے دور اور خدا تعالیٰ کی جنت کے زیادہ قریب
ہوتے ہیں۔
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ جو کہا ہے کہ اُس دن جنت قریب کر دی جائے گی 3 اس کا بھی
یہی مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی جماعت کھڑی کر دے گا جو دین کی خدمت کرے گی اور نہ صرف یہ کہ
خطبات محمود
30
1953ء
اُسے اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا ، اُسے جھاڑیں پڑیں گی ، اُسے گالیاں دی جائیں گی ، دنیا
اسے دھتکارے گی کہ وہ کیوں خدا تعالیٰ کی ہوگئی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے دین کی کیوں خدمت کر رہی
ہے۔ اس لیے لازمی طور پر خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا ۔ پس تم ان وقتوں کی قدر کرو اور اپنے لیے زیادہ
سے زیادہ ثواب حاصل کرلوتا خدا تعالیٰ کے سامنے بھی تم سرخرو ہو جاؤ اور آئندہ نسلوں کے سامنے بھی
تمہارا نام عزت سے لیا جائے۔،،
الفضل 3 فروری 1953ء)
1 متی باب 6 آیت 11
2: بخاری کتاب الصوم - باب فَضْل الصَّوم
: وَإِذَ الْجَنَّةُ أُزْلِفَتُ (التكوير : 14)