جماعتیں مشورہ کر کے بتائیں کہ انہیں کیا کیا خطرات پیش آسکتے اور ان کا کیا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یقین رکھیںبِالآخر تم ہی کامیاب ہو گے
1953ء
41
7
خطبات محمود
جماعتیں مشورہ کر کے بتائیں کہ انہیں کیا کیا خطرات پیش آسکتے اور ان
کا کیا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یقین رکھیں بالآخر تم ہی کامیاب ہو گے
"
فرموده 13 فروری 1953 ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
پچھلے ہفتہ سے مجھے کھانسی کی شکایت ہے۔ اب آواز تو کچھ صاف ہو گئی ہے لیکن کھانسی ابھی
باقی ہے اور بلغم بھی آتا ہے۔ خصوصاً صبح اور شام کو بلغم زیادہ خارج ہوتی ہے۔ زیادہ تکلیف اس وقت
پاؤں کی ہے۔ یہ درد نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں ہوئی تھی۔ میں ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ
میں جا رہا تھا دہلیز سے ٹھوکر لگی اور پاؤں کو چوٹ آگئی۔ میں نے اس کا خیال نہ کیا۔ بعد میں جلسہ سالانہ
کے کاموں کی وجہ سے بھی اس طرف توجہ نہ ہوئی۔ اس کے بعد میں نے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ
انگوٹھے کے ناخن کے نیچے زخم ہے۔ چنانچہ اس کا علاج شروع کیا گیا ، ناخن کاٹا گیا تا کہ زخم ننگا ہو جائے
اور مرہم پٹی کی جاسکے۔ لیکن ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ابھی تک وہی حالت ہے کہ
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
زخم ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔ بلکہ اب تو پاؤں میں درد کی وجہ سے رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ اور اگر نیند آجائے تو ہر
کروٹ پر لحاف لگ جانے کی وجہ سے درد شروع ہو جاتی ہے۔ اس طرح میں چل بھی نہیں سکتا۔ نقرس کی وجہ سے
1953ء
42
خطبات محمود
میں نے بُوٹ ایسے بنوائے ہوئے ہیں کہ پاؤں کا پنجہ بوٹ سے باہر رہتا ہے۔ میں وہ ٹوٹ پہن کر باہر
نکل آتا ہوں ورنہ میرے پاؤں کے لیے ٹوٹ کا بوجھ اٹھانا مشکل ہے۔
احباب کو معلوم ہے کہ احرار اور اُن کے ساتھیوں نے احمدیت کے خلاف نئے سرے سے
شورش شروع کر دی ہے۔ بلکہ اسلام کے اجارہ دار ایک مولوی نے لاہور میں تقریر کرتے ہوئے یہاں
تک کہہ دیا ہے کہ اگر حکومت نے احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کا جلد کوئی فیصلہ نہ کیا تو پاکستان میں
احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان وہی حالات رونما ہو جائیں گے جو ہندوستان میں مسلمانوں اور
ہندوؤں کے درمیان رونما ہوئے ۔ فساد پھیلانے والے مولوی چونکہ ڈرپوک بھی ہوتے ہیں اور منافق
بھی اس لیے انہوں نے یہ الفاظ استعمال کئے ہیں ۔ ورنہ اگر اس فقرہ کی تشریح کی جائے کہ " ہندوستان
میں جو کچھ ہوا" تو یہی معنے ہوں گے کہ ہندوستان میں ہندوؤں نے جو اکثریت میں تھے مسلمانوں کو جو
اقلیت میں تھے مارا۔ " پاکستان میں بھی وہی کچھ ہوگا ۔ " اس کے یہی معنے معنے ہوں گے کہ ان مولویوں کے
اتباع جو اکثریت میں ہیں احمدیوں کو جو اقلیت میں ہیں قتل کر دیں گے اور انکے گھروں کو لوٹ لیں گے ۔
اگر ان لوگوں میں جرات مومنانہ ہوتی ۔ تو یہ لوگ کہتے کہ اگر حکومت نے احمدیوں کو اقلیت قرار نہ دیا تو ہم
احمدیوں کو مار دیں گے ۔ مگر ادھر تو یہ لوگ جہاد کا دعویٰ کرتے ہیں اور اُدھر اپنی ہر بات میں منافقت کا
اظہار کرتے ہیں۔ حالانکہ جہاد اور منافقت کا آپس میں جوڑ ہی کیا ہے۔ اگر واقع میں ان لوگوں میں
ایمان ہوتا ، اگر ان لوگوں میں شرافت ہوتی ، اگر ان لوگوں میں اسلام ہوتا تو یہ لوگ دلیری سے کہتے کہ ہم
احمدیوں کو مار دیں گے۔ لیکن کہتے یہ ہیں کہ لوگ احمدیوں کو مار دیں گے۔ بھلا ان لوگوں سے کوئی پوچھے
کہ تمہیں اس بات کا کیسے پتا لگا کہ لوگ احمدیوں کو مار دیں گے۔ صاف ظاہر ہے کہ یہ لوگ جو خواجہ
ناظم الدین صاحب کے سامنے تو بیٹھے نہیں تھے۔ ان کے اس فقرہ کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ اے لوگو !
جو ہمارا وعظ سن رہے ہو ، ہماری عزت کا خیال رکھتے ہوئے احمدیوں کو مار دینا۔
بہر حال دشمن نے وہی کچھ کرنا ہے جو اُس کے ذہن میں آئے گا۔ اسلام اور اس کے ارکان کا
نام تو یہ لوگ دھوکا دینے کے لیے لیتے ہیں۔ دراصل وہ اپنے دوست شیطان کے ذکر کو بلند کرنا چاہتے
ہیں ۔ ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے۔ " روندی یاراں نوں لے لے نام بھراواں دا اسلام اور قرآن
کا نام تو یہ لوگ یونہی اسے بد نام کرنے کے لیے لیتے ہیں ۔ اصل میں فتنہ پرداز لوگ اولیاء الطاغوت
1953ء
43
خطبات محمود
ہوتے ہیں۔ ان کی غرض طاغوت کے ذکر کو بلند کرنا اور اسکے اخلاق کو دنیا میں پھیلا نا ہوتی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کو بھی ہوشیار ہو جانا چاہیے۔ احرار اور ان کے ساتھیوں نے
22 فروری کا آخری نوٹس دیا ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اس کے بعد یہ لوگوں کو احمدیوں کے خلاف
اکسائیں گے خود مساجد کے حجروں میں گھس جائیں گے اور عوام کو کہیں گے کہ جاؤ اور احمدیوں کو مار دو۔
بعد میں کہیں گے دیکھا ! ہم نے نہیں کہا تھا کہ اگر حکومت نے احمدیوں کو اقلیت قرار نہ دیا تو لوگ ان کو
ماردیں گے۔ اگر واقع میں لوگوں نے احمدیوں کو مارنا تھا تو لوگ خود اس بات کا نوٹس حکومت کو دیتے ۔
ان مولویوں کو نوٹس دینے کی کیا ضرورت تھی۔ ان مولویوں کو کس طرح پتا لگ گیا کہ لوگ 22 تاریخ کے
بعد احمدیوں کو مار دیں گے؟ صاف ظاہر ہے کہ یہ ایک سازش ہے۔ اس سازش کو چھپانے کے لیے
بزدل اور کمینے لوگ دوسروں کا نام لے کر شرارت کرتے ہیں۔ اگلا جمعہ اس نوٹس کے لحاظ سے آخری
جمعہ ہوگا اور اگلے اتوار کو ان کا نوٹس ختم ہو جائے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ یہ خطبہ اتوار کے اخبار میں
چھپ جائے ۔ پس جب اجب اور جہاں یہ خطبہ پہنچے جماعت فوراً اجلاس بلائے اور مشورہ کرے کہ ان کے
لیے کیا کیا خطرات ممکن ہیں۔ اور ان کے کیا کیا علاج انہوں نے تجویز کرنے ہیں۔ اور پھر جن جماعتوں
کو خدا تعالیٰ توفیق دے اور انکے پاس اتنا روپیہ ہو کہ وہ مرکز میں آدمی بھجوا سکے وہ مرکز میں آدمی بھجوائے
جو مقامی تجاویز لا کر نظارت امور عامہ سے اور نظارت دعوۃ و تبلیغ سے مشورہ کرے۔ ممکن ہے بعض
مشورے ایسے ہوں جن کی اطلاع حکومت تک پہنچانی مقصود ہو۔ یا لٹریچر کی اشاعت مقصود ہو تو اُسکے
متعلق نظارت امور عامہ اور دعوۃ و تبلیغ ہی مفید مشورے دے سکتے ہیں۔ اور مقامی حالات کو لوکل
جماعتیں ہی صحیح طور پر سمجھ سکتی ہیں۔ اس لیے مرکز کا یہ ہدایت دینا کہ تم یوں کر و بعض اوقات فضول سی
بات ہو جاتی ہے۔ جماعتیں پہلے آپس میں مشورہ کریں اور اس بات پر غور کریں کہ انہیں کیا کیا خطرہ
پیش آسکتا ہے۔ اور پھر اس کا کیا علاج کیا جا سکتا ہے۔ پھر یہ بھی دیکھا جائے کہ جن لوگوں سے خطرہ ہے۔
اُنہیں وہاں کیا اہمیت حاصل ہے اور ان کی جرات اور دلیری کی کیا حالت ہے۔ اُن کے اندر قربانی کا
جذبہ کس حد تک پایا جاتا ہے۔ پھر آیا وہاں کے حکام دیانت دار ہیں اور وہ اس فتنہ کو دبانے کے لیے تیار
ہیں یا نہیں۔ پھر حکام اگر دیانتدار بھی ہوں اور وہ فتنہ کو دبانے پر آمادہ بھی ہوں تو بعض اوقات کچھ
کمزوری باقی رہ جاتی ہے۔ یا ہو سکتا ہے کہ وہ حکام فتنہ کو دبانے پر آمادہ نہ ہوں تو اس صورت میں اگر کوئی
1953ء
44
خطبات محمود
شورش ہوئی تو کیا جماعت طاقت رکھتی ہے کہ اُس شورش کا مقابلہ کرے۔ پھر اس مقابلہ کے لیے انہوں
نے کیا سکیم تیار کی ہے۔ یہ باتیں ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے۔
بہر حال تم یہ سمجھ لو کہ کسی احمدی نے اپنی جگہ کو نہیں چھوڑنا ۔ تمہارا اپنے گاؤں یا اپنے شہر میں
اچانک مر جانا یا لڑتے ہوئے مارے جانا تمہارے وہاں سے آجانے سے ہزار ہا درجہ بہتر ہے۔ اگر کسی
احمدی نے اپنی جگہ چھوڑی تو ہمیں اُس سے کوئی ہمدردی نہیں ہوگی۔ مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کے
اتنی تعداد میں قتل ہونے کی وجہ ہی یہی تھی کہ انہوں نے اپنی جگہوں کو چھوڑ دیا۔ اگر وہ میری بات مان
لیتے اور اپنی جگہوں کو نہ چھوڑتے تو اس قدر قتل و غارت نہ ہوتی ۔ بے شک بعد میں امن ہو جانے پر
ہجرت کر لیتے ۔ ہجرت ہم نے بھی کی۔ لیکن چونکہ ہم نے قادیان کو فتنہ کے وقت چھوڑا نہیں اس لیے ہم
امن ہونے پر خیریت سے یہاں آگئے ۔
پس یا د رکھو کہ اگر آپ لوگوں نے اپنی جگہ چھوڑیں تو ہمیں آپ سے کوئی ہمدردی نہیں
ہوگی ۔ یہ نہیں کہ تم اپنی جگہ چھوڑ کر یہاں آجاؤ اور پھر دریافت کرو کہ اب ہم کیا کریں اگر ایسا ہوا تو
کر
ہم یہی کہیں گے کہ جس شخص کے مشورہ پر تم نے یہ فعل کیا ہے اُس سے اب بھی مشورہ لو ۔ ہم تو صرف
ایک بات جانتے ہیں کہ مومن منظم ہوتا ہے۔ وہ سیسہ پگھلائی ہوئی دیوار کی طرح مضبوط ہوتا ہے ۔
سیسہ پگھلائی ہوئی دیوار کو کوئی توڑ نہیں سکتا ۔ اگر وہ ٹوٹتی ہے تو اکٹھی ٹوٹتی ہے ۔ پس تم اپنی جگہ کو
مت چھوڑو ۔ آپس میں مشورہ کرو اور مرکز میں اپنی تجاویز پہنچاؤ ۔ تم اندازہ لگاؤ کہ کس حد تک
گورنمنٹ کے حکام تمہاری حفاظت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور اگر کوئی کمزوری باقی رہ جاتی ہے
تو سوچو کہ دشمن کے حملہ کی صورت میں جماعت کیا کرے گی ۔ مثلاً کیا وہ محلہ میں ایک جگہ جمع
ہو جائے گی ۔ یا کونسی صورت ہے جسے وہ اختیار کرے گی ۔ پھر جو مشورے ہوں انہیں یہاں لے کر
آؤ۔ ڈاک کے ذریعہ اطلاع بھیجنا فضول اور لغو ہے۔ ڈاکخانے ہماری ڈاک ضائع کر دیتے ہیں ۔
محکمہ ڈاک کے بعض ملازمین اتنے بے ایمان ہیں کہ وہ روٹیاں تو سرکار کی کھاتے ہیں اور نوکر احرار
کے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کی ڈاک پہنچ بھی گئی تو پھر غالباً مرکز کا مشورہ جماعت تک نہیں پہنچے گا۔
جماعتوں کے نمائندے خود آ ئیں اور ناظر صاحب امور عامہ اور ناظر صاحب دعوۃ تبلیغ سے مشورہ
کریں ۔ اور پھر اس مشورہ پر عمل کریں اور دعائیں کریں۔
1953ء
45
خطبات محمود
یا درکھو اگر تم نے احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے تو تمہیں یقین رکھنا چاہیے کہ احمدیت خدا تعالیٰ
کی قائم کی ہوئی ہے۔ مودودی ، احراری اور اُن کے ساتھی اگر احمدیت سے ٹکرائیں گے تو اُن کا حال
اُس شخص کا سا ہوگا جو پہاڑ سے ٹکراتا ہے۔ اگر یہ لوگ جیت گئے تو ہم جھوٹے ہیں۔ لیکن اگر ہم سچے
ہیں تو یہی لوگ ہاریں گے۔ إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقِ۔"
میں مکر را حباب کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ فتنہ احمدیہ انجمن اشاعت اسلام لاہور سے تعلق
رکھنے والوں کے لیے بھی ویسا ہی خطرناک ہے جیسا ہمارے لئے ۔ اِس لئے اُن سے بھی جہاں
جہاں وہ ہوں مشورہ کریں اور اپنی حفاظت کی سکیم میں اُن کو بھی شامل کریں اور اُن کی حفاظت بھی
پورے اخلاص اور جذبہ سے کریں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔
الفضل 15 فروری 1953ء)