جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کرلینا چاہئیے کہ وہ محنت سے کام کرے گا۔ عقل سے محنت کرے گا اور اپنے آپ کو ہرکام کے نتیجہ کا ذمہ دار قرار دے گا

1955ء
10
2
خطبات محمود جلد نمبر 36
جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کر لینا چاہیئے کہ وہ محنت سے کام
کرے گا۔ عقل سے محنت کرے گا اور اپنے آپ کو ہر کام کے
نتیجہ کا ذمہ وار قرار دے گا۔
فرموده 21 جنوری 1955ء بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
گزشتہ سے پیوستہ جمعہ میں نے نزلہ کے حملہ کے بعد پڑھایا تھا۔ لیکن شاید اس وجہ سے کہ
ابھی مجھے جمعہ نہیں پڑھانا چاہیے تھا یا خطبہ لمبا ہو گیا۔ اس کے بعد مجھ پر نزلہ کا شدید حملہ ہوا۔ اس حملہ کی
وجہ سے میں گزشتہ جمعہ نہیں پڑھا سکا تھا۔ اور اب بھی جیسا کہ میری آواز سے ظاہر ہے گلا پوری طرح
صاف نہیں ہوا اور میں زیادہ بولنے کے قابل نہیں ہوں ۔ زکام ملک میں وبا کے طور پر پھیلا ہوا ہے۔ لنے کے قابل نہیں ہوں۔ زکام ملک میں ،
مجھے ان ایام میں متعدد خطوط ایسے آئے ہیں جن میں زکام اور نزلہ کی شکایت کا ذکر تھا اور قریباً اسی کیفیت
کا زکام اور نزلہ تھا جیسے مجھے ہوا۔ یعنی ایک کے بعد دوسرا حملہ ہوا اور پندرہ میں دن تک برابر یہ عارضہ
لاحق رہا۔ میرے جیسے کمزور انسان کو عام طور پر ہفتہ ہفتہ دو دو ہفتہ نزلہ اور زکام رہتا ہے۔ لیکن ایک اچھی
صحت والے انسان کے متعلق طب والے لکھتے ہیں کہ اس کی میعاد تین دن ہوتی ہے۔

1955ء
11
خطبات محمود جلد نمبر 36
جیسا کہ میں نے بتایا ہے میری طرح کے زکام اور نزلہ کی خبریں ان دنوں متعدد جگہوں
سے موصول ہوئی ہیں۔ خصوصاً ربوہ کے تو درجنوں آدمیوں کی طرف سے اس قسم کی خبر ملی ہے کہ وہ
نزلہ اور زکام میں مبتلا ہیں ۔ شاید ہمارے علاقہ میں تو اس کی یہ وجہ ہے کہ کافی عرصہ سے یہاں بارش
نہیں ہوئی گرد اڑتی ہے۔ یہ گرد سانس کے ذریعہ ناک کے اندر چلی جاتی ہے ۔ اس سے خراش پیدا
ہوتی ہے اور اس خراش سے نزلہ اور زکام ہو جاتا ہے۔ بہر حال میں آگیا ہوں اور اس غرض سے آیا
ہوں کہ مختصر سا خطبہ پڑھ کے میں بھی جمعہ میں شمولیت حاصل کرلوں اور اپنا فرض بھی ادا کردوں ۔
میں نے اس سے پہلے خطبہ میں یہ بتایا تھا کہ ہماری ساری جماعت کو یہ عہد کر لینا چاہیے
کہ وہ محنت سے کام کرے گی اور عقل سے محنت کرے گی اور پھر اپنے آپ کو ہر کام کے نتیجہ کی
ذمہ دار قرار دے گی۔ یہ ہیں تو ایک ہی چیز کے تین حصے۔ لیکن یہ تین درجے ہیں اول یہ کہ محنت
سے کام کیا جائے۔ لیکن صرف محنت کیساتھ کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا جب تک محنت عقل سے نہ کی
جائے ۔ اور عقل سے محنت کبھی نہیں کی جاسکتی جب تک کہ انسان اپنے آپ کو نتائج کا ذمہ دار قرار نہ
دے۔ اگر کسی کا دل یہ محسوس کرتا ہے کہ ناکامی کی صورت میں وہ قوم کے سامنے ہزار بہانے بنا سکتا
ہے۔ اگر کسی شخص کو یہ یقین ہے کہ نا کامی کی صورت میں وہ اپنی عزت بچا سکتا ہے۔ اور اپنی شہرت
اور مقام کو محفوظ کر سکتا ہے تو وہ یقیناً پوری محنت نہیں کرے گا ۔ کیونکہ کسی کام کو محنت سے کرنے کے
بڑے بڑے Incentive یعنی محرک اور سبب دنیا میں یہی ہوتے ہیں کہ انسان چاہتا ہے کہ اس
کام کے نتیجہ میں وہ سرخروئی حاصل کرے وہ اپنی قوم اور اپنے ملک کے سامنے سرخروئی حاصل
کرے اور اردگرد کے لوگوں میں عزت حاصل کرے۔ اگر یہ محرک نکال دو یا با وجود نا کامی کے اس
چیز کا کوئی اور سبب قرار دے دو تو انسان محنت نہیں کرے گا ۔ وہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
ایک آگ دی گئی ہے وہ اس سے مستثنیٰ ہیں ۔ انبیاء اور مصلح اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے
ہادی اور راہ نما خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدائشی طور پر ایک آگ لے کر آتے ہیں ۔ انہیں کسی کے
سکھانے اور تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ان کے اندر ایک آگ ہوتی ہے جس کے ذریعہ وہ دنیا
کے اندر ایک تغیر پیدا کر دیتے ہیں ۔ وہ انقلابی وجود ہوتے ہیں ۔ اور جنہیں خد تعالی نے انقلابی
وجود بنا دیا سو بنا دیا یا جنہیں خدا تعالیٰ نے آگ دے دی سو دے دی ۔ لیکن اگر کسی کو دنیا میں

1955ء
12
خطبات محمود جلد نمبر 36
تربیت سے انقلابی وجود بنانا ہو تو وہ بغیر کسی ذریعہ کے نہیں بنے گا۔ اور وہ ذریعہ انسانی کاموں میں
یہ ہے کہ انسان کے اندر یہ احساس ہو کہ اگر اس کی محنت بار آور ہوئی تو وہ عزت پا جائے گا ، وہ
سرخروئی حاصل کرلے گا ، وہ قوم میں وقار حاصل کر لے گا ، اور اگر ناکام رہا تو قوم اُس کی زبان
کے سارے بہانے رد کر دے گی اور کہے گی یہ شخص کذاب ہے اس نے ہماری قوم کا بیڑا غرق کیا
ہے۔ جس شخص کے اندر یہ احساس موجود ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گا اور جس شخص کے اندر یہ
احساس نہیں وہ جانتا ہے کہ اس کی قوم بے وقوف ہے اور اپنی ناکامی کی صورت میں وہ اسے دھوکا ہے اور کی
دے سکتا ہے۔ یا اس کی قوم میں بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو سستی تعریف حاصل کرنے کے
عادی ہیں ۔ اگر نا کامی کی صورت میں قوم نے اسے سزادی تو اس قسم کے لوگ اس کی سفارش لے
کر افسرانِ بالا کے پاس چلے جائیں گے ۔ اب اگر وہ لوگ دیانتدار ہیں اور سفارش کرنے والے
بھی سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کی سفارشات کو رد کر دیں گے اور قومی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دیں
گے تو پھر بھی سفارش کرنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ بات افسر نے تو ماننی ہی نہیں ۔ ہاں اگر ہم سفارش
لے کر اس کے پاس چلے جائیں گے تو ہم لوگوں میں مقبول ہو جائیں گے۔ لیکن اگر وہ بددیانت
ہیں تو یقیناً اس قسم کے طرز عمل سے قوم کا بیڑا غرق ہوگا ۔ کیونکہ جب بھی کسی قوم کے افراد کے
اندر یہ احساس پیدا ہو جائے کہ کام کا نتیجہ ان کی طرف منسوب نہیں ہوگا بلکہ وہ ناکامی کی صورت
میں نتیجہ کو خدا تعالیٰ یا پھر قسمت کی طرف منسوب کریں گے یا کسی نامعلوم عنصر کی طرف منسوب
کر دیں گے اور اس طرح ان کی پردہ پوشی ہو جائے گی تو پوری جدو جہد کا احساس کبھی بھی ان
میں پیدا نہیں ہوگا ۔
پس جماعت یہ فیصلہ کرے کہ اس نے محنت کرنی ہے۔ اور پھر محنت صحیح کرنی ہے۔ اور
پھر وہ یہ فیصلہ بھی کر لے کہ اگر اس کے کسی کام کا نتیجہ خراب نکلا تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
جد و جہد صحیح طور پر نہیں ہوئی ۔ یہ کہہ دینا کہ ایسا خدا تعالیٰ نے کیا ہے اول درجہ کا جھوٹ ہے۔
خدا تعالیٰ کسی کام کا خراب نتیجہ نہیں نکالتا۔ اگر اس کے کسی کام کا خراب نتیجہ نکلا ہے تو یہ اُس کا اپنا
قصور ہے۔ اگر تم ایسا کر لو تو تمہارے اندر ایک اُمنگ اور ولولہ پیدا ہو جائے گا۔ تمہاری جد و جہد
بہت زیادہ تیز ہو جائے گی ۔

1955ء
13
خطبات محمود جلد نمبر 36
یورپ اور امریکہ کیوں ترقی کر رہے ہیں حالانکہ وہ خدا تعالیٰ کے عملاً یا کچھ قولاً بھی منکر
ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اول تو محنت سے کام کرتے ہیں اور پھر نا کامی کی صورت میں نتیجہ کی
ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالتے ۔ اگر خدا تعالیٰ انسان کے دخل کے بغیر کام کر دیا کرتا۔ تو امریکہ
اور یورپ والے کیوں کامیاب ہوتے ۔ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرتا اُن کی مدد نہ کرتا۔ حال ہی میں
انگلستان کے ریڈیو پر ایک عورت نے لیکچر دیا ہے اور وہ اخبارات میں چھپا ہے کہ اگر تم نے ترقی
کرنی ہے تو خدا کو بالکل بھول جاؤ۔ اور اگر خدا بنانا ضروری ہے تو اپنے اچھے کاموں کو خدا اور
برے کاموں کو شیطان سمجھ لو۔ لیکن خدا تعالیٰ کے وجود سے انکار کے باوجود وہ برابر ترقی کر رہے
ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے مرد اور عورت دیووں کی طرح کام کر رہے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ
ہی سب کام کر رہا ہوتا تو وہ روس، امریکہ اور یورپ والوں کو سست بنا دیتا اور تمہیں پست بنا
دیتا۔ لیکن حالت یہ ہے کہ تمہارے حالات خراب ہیں اور انہوں نے خوب ترقی کر لی ہے ۔ اب
یا تو یہ کہو کہ خدا تعالیٰ ماہر نہیں اور شیطان ماہر ہے چونکہ ان کے ساتھ شیطان ہے اس لئے وہ جیت
جاتے ہیں اور تمہارے ساتھ چونکہ غریب خدا ہے، اسے کچھ آتا نہیں اس لئے تم ہر میدان میں
ہار جاتے ہو۔ اور یا یہ کہو کہ خدا تعالیٰ تم سے بھی کچھ کام کروانا چاہتا ہے۔ اگر تم محنت کرتے ہو تو وہ
تمہاری مدد کرتا ہے ۔ اور اگر تم محنت نہیں کرتے تو وہ تمہاری مدد نہیں کرتا اور تم ناکام رہتے ہو۔
اور یہی حقیقت ہے کہ جب تک تمہارے اندر حضرت ابراہیم والا ایمان پیدا نہیں ہوتا اور
جب تک تمہارے اندر وَ إِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ 1 والا احساس پیدا نہیں ہوتا ، جب تک تم
یہ نہیں سمجھتے کہ بیمار ہم ہوں گے شفاء خدا تعالیٰ دے گا، جب تک تم یہ نہیں سمجھتے کہ جب بھی کوئی کمزوری
آئے گی وہ ہماری طرف سے ہوگی اور جب ہم میں قوت اور طاقت پیدا ہو گی تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے ہوگی اُس وقت وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ لیکن جب تم یہ احساس پیدا کر لو گے تو تمہارے اندر
ایک زبردست محرک پیدا ہو جائے گا۔
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ میں ایک نکتہ بیان ہوا ہے۔ حضرت ابرہیم علیہ السلام نے
اس میں دو باتیں مد نظر رکھی ہیں۔ اگر آپ صرف اِذَا مَرِضْتُ کہہ دیتے تو پھر مایوسی ہی مایوسی
ہوتی ۔ اور اگر فَهُوَ يَشْفِينِ کہہ دیتے تو امید ہی ام تے تو امید ہی امید ہوتی ۔ اور یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔

1955ء
14
خطبات محمود جلد نمبر 36
جب تک کسی کا ایمان خوف اور رجاء کے درمیان نہ ہو اس کے کسی کام کا صحیح نتیجہ نہیں نکلتا۔ اس لئے
آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے اٹھنے کا موقع بھی دیا ہے اور گرنے کا موقع بھی دیا ہے ۔ اگر میں
پوری محنت نہیں کروں گا تو میں گروں گا۔ اور اگر میں پوری محنت کروں گا اور اس کے بعد خدا تعالیٰ
پر تو کل رکھوں گا تو میں جیتوں گا ۔ آپ نے یہ دونوں باتیں بیان کر کے واضح کر دیا ہے کہ انسان
کے لئے محنت اور توکل کرنا ضروری ہے ۔ اگر ہم محنت نہیں کریں گے تو ہمارے کام خراب ہوں
گے۔ اور اگر ہم تو کل نہیں کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے ۔ گویا خدا تعالیٰ انسان کی محنت کی
تکمیل کرتا ہے اس کا قائمقام نہیں ہوتا۔ اگر وہ انسان کی محنت کا قائمقام ہوتا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
یہ بات وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ جھوٹی ہوتی ۔ آپ نے اِذَا مَرِضْتُ کہہ کر بتایا
ہے کہ اگر میں بیمار ہونا چاہوں تو خدا تعالیٰ مجھے بیمار ہونے سے نہیں روکتا۔ اور فَهُوَ يَشْفِينِ
کہہ کے بتایا کہ میں کامل شفا حاصل نہیں کر سکتا ۔ کامل شفا دینے والی خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور
یہی ترقی اور کامیابی کی کلید ہے۔ جب تک کوئی قوم اس گر کو نہیں سمجھتی وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔
یورپ اور امریکہ کیوں ترقی کر رہے ہیں؟ وہ اس لئے ترقی کر رہے ہیں کہ انہوں نے اس اصول کا
ایک حصہ پورا کر دیا ہے۔ اور ہم ناکام اسی لئے ہو رہے ہیں کہ ہم نے اس کے دونوں حصوں کو
گرا دیا ہے ۔ اگر کسی زمیندار کے پاس ایک بیل ہو تو وہ ہل چلا لیتا ہے۔ لیکن دونوں بیل ہی نہ ہوں
تو وہ ہل نہیں چلا سکتا ۔ دنیا میں سینکڑوں ہزاروں ایسے زمیندار پائے جاتے ہیں جو ایک بیل سے ہل
چلا لیتے ہیں ۔ اگر کسی کے پاس ایک ہی گھوڑا ہو تو فٹن 2 نہ سہی وہ اگا 3 چلا سکتا ہے۔ اسی طرح
یورپ نے تو گل کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن چونکہ اس نے محنت والا حصہ پورا کر دیا ہے اس لیے وہ ترقی
کر رہا ہے۔ ہم نے دونوں حصوں کو ترک کر دیا ہے اس لئے ہم ناکام رہتے ہیں ۔ پھر جب ہم کوئی
کام کرتے ہیں اور اس میں ناکام ہوتے ہیں تو اس ناکامی کو ہم اپنی طرف منسوب نہیں کرتے ۔
بلکہ یہ کہتے ہیں کہ محنت تو کی تھی خدا تعالیٰ نے کامیاب نہیں کیا تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اور اگر کچھ مل
جاتا ہے تو ہم یہ تمام باتیں بھول جاتے ہیں اور اپنی کامیابی کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض بے وقوف انسان ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب
انہیں کوئی کوئی ترقی حاصل ہوتی ہے تو کہتے ہیں یہ ہمارے علم اور طاقت یہ ہمارے علم اور طاقت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔

1955ء
15
خطبات محمود جلد نمبر 36
ہو۔
اگر ہم علم اور سمجھ والے نہ ہوتے تو یہ ترقی کس طرح حاصل ہوتی اور جب کوئی نا کامی ہوتی ہے تو
اسے خد تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں 4 ۔ گویا وہ ہر عیب خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے
ہیں اور ہر خوبی اپنی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ اگر تم اپنا رویہ بدل لو تو دیکھو گے کہ تم میں چُستی پیدا
ائے گی ۔ ہمارا ایک طالب علم فیل ہو جاتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے؟ وہ جانتا ہے کہ اگر میں نے اپنی
ناکامی کو اپنی سستی کی طرف منسوب کیا تو ماں باپ ناراض ہو جائیں گے۔ اس لئے وہ کہتا ہے
استاد کو مجھ سے ضد تھی ۔ میں چونکہ گھر سے اس کے لئے شکر یا گرہ نہیں لایا تھا اس لئے اُس نے مجھے
فیل کر دیا۔ اور ماں باپ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ٹھیک ہے۔ یو نیورسٹی کا امتحان ہو تو ہمارے
ہاں عام محاورہ ہے کہ یہاں سارے کام سفارش سے چلتے ہیں ۔ امتحانوں میں کامیابی یا نا کامی بھی - یا نا
سفارش یا عدم سفارش کی وجہ سے ہوتی ہے۔ حالانکہ اس میں 90 فی صدی جھوٹ ہوتا ہے۔ اگر
کوئی لڑکا فیل ہو جاتا ہے تو وہ کہتا ہے ابا تم کسی کے پاس سفارش لے کر نہیں گئے تھے اس لئے میں
فیل ہو گیا ہوں ۔ اگر تم کسی کے پاس سفارش لے کر چلے جاتے تو میں ضرور کامیاب ہو جاتا۔ اس
پر باپ سمجھ لیتا ہے کہ جو کچھ یہ کہہ رہا ہے درست ہے۔
ایک دفعہ ایک احمدی دوست کی طرف سے یہ شکایت آئی کہ میرا لڑکا بڑا لائق اور محنتی
ہے، اسلام کے احکام کا پابند ہے۔ لیکن استاد نے ضد کی وجہ سے اسے عربی کے پرچہ میں فیل کر دیا
ہے ۔ وہ کسی اور مضمون میں فیل ہو جاتا تو میں سمجھ لیتا کہ اس کا قصور ہے لیکن فیل بھی وہ عربی کے
پرچہ میں کیا گیا ہے جس میں وہ خوب ہوشیار تھا۔ میں سکول کے عام معاملات میں تو دخل نہیں دیتا
لیکن یہ معاملہ چونکہ کافی دلچسپ تھا اس لئے میں نے ہیڈ ماسٹر صاحب کو لکھا کہ فلاں لڑکے کے
پرچے میرے پاس بھیج دو۔ انہوں نے پرچے بھجوا دئیے۔ میں نے دیکھا کہ استاد نے عربی کے
پرچے میں اسے 5/100 نمبر دیئے ہیں۔ لیکن وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا۔ میں نے
اس کے باپ کو لکھا کہ ہیڈ ماسٹر پر آپ بھی خفا ہیں اور میں بھی خفا ہوں ۔ آپ تو اس لئے خفا ہیں کہ
انہوں نے آپ کے بیٹے کو فیل کر دیا اور میں اس لئے خفا ہوں کہ انہوں نے 5/100 نمبر بھی کیوں
دیئے۔ شاید استاد نے لڑکے سے رشوت لے لی تھی کہ اسے پانچ نمبر دے دیئے حالانکہ وہ جاہل مطلق
ہے۔ وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا۔ گجا یہ کہ وہ امتحان میں پاس کیا جاتا استاد نے اس سے

1955ء
16
خطبات محمود جلد نمبر 36
رعایت کی تھی ۔ مثلاً اگر اس نے ضَرَبَ کی گردان پوچھی تھی تو اس نے ضَرَبَ ، ضُرِبَ ، ضِرْباً
لکھ دیا۔ تو استاد نے یہ دیکھ کر کہ اس نے ضَرَبَ تو صحیح لکھ دیا ہے اسے نمبر دے دیئے ۔ اب دیکھ لو
اس کی وجہ یہی تھی کہ بیٹے نے اسے لکھ دیا تھا کہ استاد نے ضد کی وجہ سے مجھے فیل کر دیا ہے۔ یہ چیز
قوم کی بربادی کی علامت ہوتی ہے۔
ایک دفعہ میں حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ آپ ایک خط پڑھ رہے
تھے اور چھ سات اور آدمی بھی پاس بیٹھے تھے۔ آپ خط پڑھتے پڑھتے ہنس پڑے اور فرمایا میاں !
ذرا یہ خط پڑھو اور خط میرے ہاتھ میں دے دیا۔ میں نے خط پڑھا تو دیکھا کہ وہ واقع میں ایک
لطیفہ تھا ۔ وہ خط ایک طالب علم کی نانی کی طرف سے لکھا ہوا تھا۔ لڑکا بورڈنگ میں رہتا تھا ۔ اس
نے خیال کیا کہ میرے والد قادیان سے محبت رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے مجھے یہاں داخل کیا
ہے۔ اگر میں نے اپنے باپ کو قادیان کے ماحول کے خلاف کوئی بات لکھی تو وہ یقین نہیں کریں
گے۔ نانی کو مجھ سے زیادہ محبت ہے اسے میں لکھوں تو وہ میری بات مان لیں گی۔ چنانچہ اس نے
اپنی نانی کو لکھا کہ مجھے یہاں ایک پنجرے میں بند کر دیا گیا ہے۔ اور جس طرح پنجرے میں بند کئے
ہوئے جانور کو وہیں کھانا اور پانی مہیا کر دیا جاتا ہے اور اُسے پیشاب اور پاخانہ بھی پنجرے میں ہی
کرنا پڑتا ہے اسی طرح مجھے بھی پیشاب اور پاخانہ پنجرہ میں ہی کرنا پڑتا ہے ۔ اور اسی میں مجھے کچھ
کھانے پینے کو دے دیا جاتا ہے۔ اگر کچھ عرصہ تک میری یہی حالت رہی تو میں مر جاؤں گا ۔ خدا مرہ
کے لئے مجھے یہاں سے جلدی لے جاؤ۔ نانی کو چونکہ نو اسے سے محبت تھی اس لئے اُس نے حضرت
خلیفہ مسیح الاوّل کو لکھا کہ میرے نواسے کا خیال رکھا جائے اور اُسے قید سے جلد رہا کیا جائے ۔
اتفاقاً وہ لڑکا بھی اُس وقت پاس ہی بیٹھا تھا ۔ حضرت خلیفہ اسح الاول فرمانے لگے ۔ میاں ! یہ خط
پڑھ لو اور اس لڑکے سے پوچھو کہ وہ پنجرہ کہاں ہے جس میں تم بند رہتے ہو۔ اس لڑکے نے کہا میں
چونکہ اُداس ہو گیا تھا اور یہاں سے واپس جانا چاہتا تھا مجھے علم تھا کہ باپ میری بات نہیں مانے گا
اس لئے میں نے چاہا کہ نانی کو ڈراؤں شاید کام بن جائے ۔
پس تم اپنی اصلاح کرو۔ اور اپنا رویہ تبدیل کرو خصوصاً خدام الاحمدیہ سے میں کہتا ہوں کہ
وہ خود بھی محنت کی عادت ڈالیں اور دوسروں کو بھی محنت کی عادت ڈلوائیں۔ پھر اساتذہ کا بھی

1955ء
17
خطبات محمود جلد نمبر 36
فرض ہے کہ وہ قوم کے بچوں میں محنت کی عادت پیدا کریں۔ یہاں یہ رسم ہے کہ ہر کارکن یہ سمجھتا
ہے کہ فلاں کام فلاں شخص کر دے گا اور کوئی شخص کسی کام کی ذمہ داری اپنے او پر نہیں لیتا۔ اور جب
پکڑا جاتا ہے تو ان میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ یہ میرا قصور ہے۔ میرا اپنا ایک عزیز ہے جو
میرے کاموں پر مقرر ہے۔ اس سے جب بھی دریافت کرو وہ یہی کہتا ہے کہ میں نے تو کام کیا تھا
لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا ہو گیا ہے اس میں میرا کیا قصور ہے ۔ گویا خدا تعالیٰ سب اچھے کام
بھول گیا ہے۔ اب اس کا صرف اتنا ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ تمہارے کاموں کو خراب کرتا رہے۔ تم
یہ گندگی اپنے ذہن سے نکالو۔ جب تم یہ گندگی اپنے ذہن سے نکال دو گے تو تمہارے اندر نئی
زندگی ، نئی روح اور بیداری پیدا ہو جائے گی۔ یورپ والوں کو دیکھ لو ان میں ۔ سے جب بھی کوئی
پکڑا جاتا ہے تو وہ فورا اپنے قصور کا اقرار کر لیتا ہے اور کہتا ہے میں سزا کا مستحق ہوں ، مجھے بے شک
سزادی جائے ۔ لیکن ہمارے ہاں اگر کوئی پکڑا جاتا ہے تو کہتا ہے میرا اس میں کوئی قصور نہیں۔ میں
نے پوری محنت کی تھی نتیجہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں تھا۔ اور جب اُسے کوئی سزا دو گے تو فوراً دس
آدمی آجائیں گے اور کہیں گے اس پر رحم کریں ۔ خدا تعالیٰ نے عفو اور رحم کی تعلیم دی ہے۔ بیوی
کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ ہدایت دی ہے کہ اسے طلاق دو تو احسان سے کام لو 5 ۔ آپ بھی اس
شخص پر احسان کریں ۔ اور کوئی نہیں سمجھتا کہ اس قسم کی باتیں کرنے والے سے رحم کرنا عقل کی بات
نہیں۔ تم اور احسان کا سوال انفرادی معاملات میں ہوتا ہےقومی تنظیم میں نہیں ہوتا۔ اگر قمی تنظیم م رحم
میں بھی رحم اور احسان کیا جائے تو قوم کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔ یورپ میں تم اس قسم کا کوئی واقعہ
نہیں دیکھو گے کہ کوئی شخص قومی جرم کرے اور پھر اس پر رحم کیا گیا ہو۔ ایک نہیں میں نے
بیسیوں تاریخی اور ایڈ منسٹر یٹو کتا بیں پڑھی ہیں ان میں بیسیوں ایسی مثالیں پڑھی ہیں کہ ایک شخص جو
اس حیثیت کا ہے کہ تم اس کا کپڑا پرانے سے بھی ڈر گئے ۔ جب اُسے کسی قصور میں پکڑا گیا تو اُس
نے کہا میں قصور وار ہوں ۔ میں سزا لوں گا ۔ اس روح کے پیدا ہو جانے کے نتیجہ میں قوم ترقی
کرتی ہے۔ کیونکہ ہر ایک شخص یہ خیال کرے گا کہ اگر اُس نے کوئی غلطی کی تو ساری قوم کہے گی تم
ا
مجرم ہو تم قصور وار ہو۔ اس کا باپ ، اس کا بیٹا ، اس کا بھائی ، غرض اس کے سب رشتہ دار بھی اسے
قصور وار سمجھیں گے ۔

1955ء
18
خطبات محمود جلد نمبر 36
ایک ناول نویس نے فرانس کا ایک قصہ بیان کیا ہے۔ اس کے متعلق عام طور پر خیال کیا
جاتا ہے کہ وہ تاریخی واقعات کو اپناتا ہے۔ فرانس کے بور بن 6 خاندان کو جب ملک سے نکالا گیا
تو وہ انگلستان چلا گیا۔ اور لندن جا کر بادشاہ نے کوشش کی کہ کسی طرح ملک میں بغاوت پھیلائی
جائے ۔ اُس وقت فرانس میں جمہوریت نہیں تھی طوائف الملو کی پائی جاتی تھی ۔ غالباً اُس وقت
تک نپولین برسر اقتدار نہیں آیا تھا یا اُس کے قریب زمانہ کا یہ واقعہ ہے ۔ بادشاہ نے لندن سے
ایک جہاز میں بعض آدمی فرانس بھیجے کہ وہ فرانس میں جا کر بغاوت پھیلا ئیں ۔ جہاز کے نچلے حصے
میں ہتھیار بھی رکھے ہوئے تھے۔ تو ہیں زنجیر کے ساتھ بندھی ہوئی تھیں ۔ ایک شخص صفائی کے لئے
وہاں گیا تو اُس سے ایک زنجیر گھل گئی اور توپ جہاز کے اندر لڑھکنے لگی اور خطرہ پیدا ہو گیا کہ کہیں
جہاز ٹوٹ نہ جائے ۔ سارے لوگ جہاز کو بچانے کے لئے بھاگے ۔ بادشاہ کا نمائندہ بھی وہاں تھا۔
یہ حالت دیکھ کر اُس شخص نے جس سے گنڈا کھلا تھا چھلانگ لگا دی اور اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر
گنڈ ا لگانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس پر بادشاہ کے نمائندہ نے سب لوگوں کو اکٹھا کیا اور کہا اس
شخص نے بہت بڑی بہادری کا کام کیا ہے ۔ اور ایک تمغہ جو فرانس میں سب سے زیادہ عزت والا
سمجھا جاتا ہے لے کر کہا میں بادشاہ کی طرف سے یہ تمغہ بہادری کے صلہ میں اس کے سینہ پر لگاتا
ہوں ۔ اس کے بعد اس نے کمانڈر کو حکم دیا کہ اسے لے جاؤ اور گولی مار دو۔
اتفاقاً جہاں اُترنا تھا وہاں سمندر میں سخت طوفان آیا ہوا تھا اور خطرہ تھا کہ کہیں جہاز غرق
نہ ہو جائے ۔ اُس وقت جہاز کے کمانڈر نے کہا کہ اس وقت مجھے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے
جو یقینی موت کو قبول کر لے ۔ چنانچہ ایک ملاح آگے آیا۔ اُس نے اُسے حکم دیا کہ اس شخص کو کشتی
میں بیٹھا کر ساحل فرانس تک پہنچا دو۔ طوفان زوروں پر تھا لیکن وہ ملاح کا میابی کے ساتھ ساحل
فرانس پر پہنچ گیا۔ وہاں پہنچ کر ملاح نے اپنا پستول نکال لیا اور کہا میں نے اپنی جان کو صرف اس
لئے خطرہ میں ڈالا تھا کہ تم سے اپنے بھائی کا بدلہ لوں ۔ اس نے کہا تم نے حقیقت پر غور نہیں کیا۔
تمہارے بھائی نے ایک نیک کام کیا تھا اور ایک بُرا کام کیا تھا۔ میں نے اُس کے اچھے کام کا اچھا
بدلہ دیا اور فرانس کا سب سے بڑا تمغہ اُسے لگایا اور اسکے بُرے کام کے بدلہ میں اُسے گولی سے
مار دینے کا حکم دیا ۔ تم جانتے ہو کہ میں بادشاہ کے مفاد کی خاطر یہاں آیا ہوں اور اپنے مقصد میں
سے

1955ء
19
خطبات محمود جلد نمبر 36
کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ میں ہر طرح کی احتیاط سے کام لوں اور اس کے رستہ میں حائل
ہونے والی کسی روک کی پرواہ نہ کروں ۔ اُس نے ایک بُرا کام کیا تھا اور میری بادشاہ سے وفاداری
کا تقاضا یہی تھا کہ میں اُسے ہلاک کر دوں ۔ اِس پر اُس ملاح نے ہتھیار پھینک دیا اور کہا میں سمجھ
گیا ہوں میرا بھائی قصور وار تھا اور اپنے اُس جرم کے بدلہ میں موت کی سزا کا مستحق تھا۔
تم ان لوگوں کی تاریخ میں ، ادب میں، ناولوں میں ، کہانیوں میں ، قصّوں میں اور
علم و اخلاق کی کتابوں میں دیکھ لو۔ یہی مضمون ملے گا کہ جب بھی کوئی شخص غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی
کی سزا لیتا ہے۔ چاہے اس سے پہلے اُس نے کتنی ہی قربانیاں کی ہوں وہ ختم ہو جاتی ہیں اور سزا
میں ان کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ جب تک تم اس طریق پر عمل نہیں کرو گے تم ترقی نہیں کر سکتے ۔ اگر
کوئی شخص جنگ میں پیٹھ دکھاتا ہے اور لڑائی سے بھاگ جاتا ہے تو چاہے اُس نے دس سال تک
قربانی کی ہو کوئی احمق ہی ہو گا جو اُس کے اس مجرم کے بعد ان قربانیوں کا خیال رکھے ۔ وہ شخص
بہر حال مجرم ہے اُس کی پچھلی سروس کے بدلہ میں اُس کے پچھلے انعام ہیں ۔ اور موجودہ غلطی پر
موجودہ سزا ہے ۔ تم یہ بات اپنے ذہن میں اچھی طرح داخل کر لو ۔ ورنہ تمہاری ساری قربانیاں
بیچ ہوں گی اور تم تمام لوگوں کے غلام ہو جاؤ گے ۔ لیکن اگر تم اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین
کر لو گے تو تمہیں صحیح تو کل نصیب ہوگا۔ اور جس شخص کو صحیح تو گل نصیب ہو جاتا ہے اُس کی
کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہوتا ۔ "
1: الشعراء : 81
(الفضل 10 فروری 1955ء)
2 فٹن: چار پہیوں کی گاڑی جو اوپر سے کھلی ہوئی ہوتی ہے۔ اس میں عموماً دو گھوڑے جوتے جاتے ہیں۔
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 13 صفحہ 850 کراچی جنوری 2008ء)
3 اگا: دو پہیوں اور ایک گھوڑے کی گاڑی جو تانگے سے کسی قدر اونچی اور کم چوڑی ہوتی ہے۔ یکہ
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد اول صفحه 643 کراچی مارچ 2006ء)
4: إِذَا خَوَّلْتُهُ نِعْمَةً مِنَّا قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ (الزمر:50)

1955ء
20
خطبات محمود جلد نمبر 36
5 الطَّلَاقُ مَرَّتَنِ فَإِمْسَاكَ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيعُ بِإِحْسَانٍ (البقرة : 230)
بورین : (Bourbon 1589 ء سے لے کر فرانسیسی انقلاب 1792 ء تک فرانس کا
شاہی خاندان جنہوں نے فرانس کے علاوہ بھی انیسویں صدی تک یورپ کے مختلف ممالک
میں حکمرانی کی۔ وکی پیڈیا آزاد دائرہ معارف House of Bourbon)
**

آج 10 میں سے 10 باقی