اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اِسلام کو پھیلانے کا کام ہمارے ذمہ لگایا ہے
1955ء
64
7
خطبات محمود جلد نمبر 36
اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کا کام
ہمارے ذمہ لگایا ہے
فرموده 25 فروری 1955ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
” میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں سے کہا تھا کہ تحریک جدید کے وعدوں کہا
میں ابھی 23 ہزار روپے کی کمی ہے جسے انہیں بہت جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مجھے
خوشی ہے کہ میرے اس اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کمی 23 ہزار سے گر کر سات ہزار پر
آگئی ہے۔ امید ہے یہ تھوڑی سی کمی بھی چند دنوں میں دور ہو جائے گی۔ لیکن اس دوران میں جو
حیرت انگیز بات معلوم ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کمی کا بہت بڑا باعث خو در بوہ کی جماعت تھی جس
نے تحریک جدید کے وعدوں کی طرف پوری توجہ نہ کی اور سُستی سے کام لیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ
لوگ صرف یہاں باتیں سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے
نکال دیتے ہیں ۔ گویا آپ لوگوں کی مثال اُس ہندو کی سی ہے جو سردی کے موسم میں پانی کی گڑوی
بھر کر اپنے جسم پر ڈالتا تھا تو خود کود کر آگے چلا جاتا اور پانی پیچھے گر جاتا تھا۔ بہر حال یہ چیز ہماری
آنکھیں کھولنے والی بن گئی اور افسوس پیدا کرنے والی بھی ۔ آنکھیں کھولنے والی اس طرح کہ
1955ء
65
خطبات محمود جلد نمبر 36
جب ہمارے قریب کے رہنے والوں کی یہ حالت ہے تو باہر والوں کی طرف ہمیں کتنی توجہ کی
ضرورت ہے۔ اور افسوس پیدا کرنے والی اس طرح کہ جنہیں دوسروں کا لیڈر ہونا چاہیے تھا اور
ہر بات میں ۔ انہیں آگے نکلنا چاہیے تھا وہی پیچھے رہ گئے ۔ جو ایک افسوسناک امر ہے۔ بہر حال یہ
بات واضح ہے کہ ہمارا کام بہت وسیع ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانا
ہے ۔اور یہ کام تقاضا کرتا ہے کہ ہم تحریک جدید کی مضبوطی کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کریں اور
بیرونی مبلغین کو اتنار و پیسہ بھجوائیں کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی تبلیغی مہمات کو جاری رکھ سکیں ۔
بیرونی ممالک کے جو حالات مبلغین کی رپورٹوں کے ذریعہ ہمارے علم میں آتے رہتے
ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ انڈونیشیا، ملایا، ایسٹ افریقہ ، ویسٹ افریقہ اور مصر وغیرہ ممالک
میں بالخصوص ضرورت ہے کہ ہم اپنی تبلیغی مساعی کو پہلے سے زیادہ تیز کر دیں۔ اور اس کے لیے
سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ ہمارے مشن مضبوط ہوں اور ان کے پاس اتنا روپیہ ہو کہ وہ
بغیر کسی روک کے اپنی تبلیغ کو وسیع کرتے چلے جائیں ۔
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بعض بیرونی مشن بھی اپنا فرض صحیح طور پر ادا
نہیں کر رہے اور ان پر ایک جمود کی سی کیفیت طاری ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے توفیق
دے تو میں انہیں جھنجھوڑوں اور انہیں بیدار کرنے کی کوشش کروں ۔ بے شک بعض مشن ایسے بھی
ہیں جنہوں نے اچھا کام کیا ہے۔ مثلاً نائیجیریا کامشن ہے۔ اس نے نہایت عمدہ کام کیا ہے۔ اسی
طرح فری ٹاؤن کے مشن نے بھی اچھا کام کیا ہے ۔ لیکن بعض مشن سست ہیں اور انہوں نے اپنی
ذمہ داریوں اور فرائض کو سمجھا ہی نہیں پھر ہمیں آئندہ کے لیے نئے مبلغوں کی بھی ضرورت ہے۔
اگر نئے مبلغین نہیں آئیں گے تو تو ہم اپنے کام کو ترقی کس طرح دے سکیں گے ۔ پھر پھر اگر مبلغ آبھی
گئے لیکن روپیہ نہ آئے تو انہیں باہر بھیجنا مشکل ہوگا ۔ بہر حال جو مشن اس وقت تک قائم کئے جا چکے
ہیں انہیں ایک حد تک بڑھانا ہمارے لئے ضروری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہمیں اپنے مبلغین کو
لٹریچر مہیا کرنا چاہیے ۔ اسی طرح انہیں سفر خرچ اور جلسے وغیرہ منعقد کرنے کے لیے اخراجات مہیا
کرنے چاہیں ۔ در حقیقت اب تک ہم اپنے مبلغین کو صرف کھانے پینے کے اخراجات ہی دیتے
ہیں سفر خرچ نہیں دیتے ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مبلغین اپنے مشن ہاؤس میں ہی بیٹھے رہتے ہیں ۔ اتفاقاً
1955ء
66
خطبات محمود جلد نمبر 36
کوئی شخص اُن کے پاس آجائے تو آجائے ۔ گویا اُن کی مثال پرانے زمانہ کے زاویہ نشین اور صوفیوں
کی سی ہے کہ کوئی آدمی اُن کے پاس آجائے تو وہ اُس سے بات کر لیتے ہیں ورنہ خاموش بیٹھے
رہتے ہیں ۔ ہم انہیں اخراجات مہیا کریں گے تو وہ باہر نکلیں گے۔ اخراجات کے بغیر وہ اِدھر اُدھر
کس طرح پھر سکتے ہیں۔ اگر ہم انہیں سفر خرچ کے لیے روپیہ نہیں دیتے ۔ صرف روٹی کا خرچ
دے دیتے ہیں تو وہ اپنی روٹی کھا لیا کریں گے اور سارا دن اس انتظار میں بیٹھے رہیں گے کہ کوئی
شخص اُن کے پاس آئے اور وہ اُسے تبلیغ کریں ۔ گویا اُن کی مثال ایک مکڑی کی سی ہوگی جو اپنا جالا
بن کر اس انتظار میں رہتی ہے کہ کوئی اُس کے جالے میں پھنسے اور وہ اُس کا شکار کرے۔ ضرورت
صرف اس بات کی ہے کہ ہم اُنہیں سفر کے لیے خرچ دیں۔ لیکچروں کے لیے خرچ دیں ، اسی طرح
لٹریچر دیں تا کہ وہ اسے لوگوں میں تقسیم کر سکیں۔ جہاں جماعت قائم ہو چکی ہے وہاں تو مبلغین کچھ
نہ کچھ کام کرتے رہتے ہیں لیکن جہاں جماعت قائم نہیں ہوتی وہاں یہی حالت ہے کہ مبلغ سارا دن
اس انتظار میں رہتا ہے کہ کوئی شخص خود چل کر اُس کے پاس آئے اور وہ اُسے تبلیغ کرے۔ یا پھر وہ
دعا کرتا رہتا ہے کہ یا الہی ! کوئی شکار بھیج ۔ صاف بات ہے کہ اصل شکاری وہی ہے جو شکار کی جگہ
پر خود پہنچے ۔ اگر اگرکسی کسی کے پاس اتفاقی طور پر خود شکار آ جاتا ہے تو وہ کوئی شکاری نہیں جو شکاری کسی
درخت کے نیچے بیٹھ جائے اور اس انتظار میں رہے کہ کوئی نیل گائے یا ہرن راستہ بھٹک کر اُس
کے پاس آجائے تو وہ شکاری نہیں کہلا سکتا ۔ غرض ہمارے مشنوں کے لیے مزید سرمایہ کی ضرورت
ہے اور اس لیے جماعت کو کسی وقت بھی اپنے فرائض نہیں بھولنے چاہئیں ۔ ان کے سپرد ایک بہت
ہے۔
بڑا کام ہے۔ اگر ہم مبلغین کو اخراجات نہیں دیتے تو ان سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔
پچھلے دنوں انڈونیشیا سے ہمیں اطلاع آئی کہ وہاں اگر چہ آبادی زیادہ تر مسلمانوں کی
ہے لیکن تعلیم میں عیسائیوں کو زیادہ دخل حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے طلباء عیسائیت کی طرف مائل
ہو رہے ہیں۔ بعض طلباء نے میٹنگ کی اور اس میں اُن سوالات پر غور کیا جو وقتاً فوقتاً اُن پر ہوتے
رہے ہیں ۔ اس پر ہمارے مبلغ وہاں گئے اور طلباء نے چاہا کہ انہیں عیسائیت کے خلاف منظم کیا
جائے ۔ لیکن یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم مبلغین کولٹر پچر مہیا کریں ، سفر کے لیے اخراجات دیں تاکہ
وہ طلباء کو منظم کر سکیں ۔ عیسائیت کا حملہ صرف غیر مسلم ممالک میں ہی نہیں بلکہ مسلم ممالک پر بھی
1955ء
67
خطبات محمود جلد نمبر 36
عیسائیت کا شدید حملہ ہے اور وہ مسلمانوں کو اسلام سے برگشتہ کر رہی ہے۔ اس لیے صرف یورپ
اور امریکہ میں ہی عیسائیت کے مقابلہ کی ضرورت نہیں بلکہ مسلم ممالک میں بھی عیسائیت کا مقابلہ
کرنے نے کی ضرورت ہے۔
بعض نادان کہہ دیتے ہیں کہ مسلم ممالک میں مبلغین بھیجنے کی کیا ضرورت ہے ان کے
باشندے تو پہلے ہی اسلام کے پیرو ہیں ۔ لیکن وہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ مسلمان کہلانا اور بات ہے
اور اسلام کی تعلیم پر عمل کرنا اور بات ہے۔ مسلمانوں نے گزشتہ زمانہ میں اسلام کی تعلیم پر عمل
کرنے میں سخت کو تا ہی سے کام لیا ہے ۔ اس لیے اگر چہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے تھے لیکن ان
کے اندر اسلام کے لیے غیرت موجود نہیں تھی ۔ پس اسکے نتیجہ میں لازمی طور پر عیسائیت ترقی کرتی
گئی اور اس نے انے مسلم ممالک میں بھی اپنا جال پھیلا دیا۔ مسلمان محض نام کے رہ گئے اور تعلیم یافتہ
اور جاہل دونوں عیسائیت کا شکار ہو گئے۔ تعلیم یافتہ اِس لیے کہ ان کے افکار پر عیسائیت غالب تھی
اور جاہل اس لیے کہ اُن کے اقتصاد پر عیسائیت غالب تھی ۔ اس وجہ سے اس کا مقابلہ کرنا ضروری
ہے۔ اور اس کے لیے نہ صرف ہمیں غیر مسلم ممالک میں جانا پڑے گا بلکہ مسلم ممالک میں بھی جانا
پڑے گا اور لوگوں کے سامنے صحیح اسلامی تعلیم رکھنی پڑے گی۔ پس جماعت کو اپنی ذمہ داریاں نہیں بھلانی کورانی
چاہئیں ۔ جب بھی جماعت غفلت سے کام لے گی وہ ریلا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے
روکا تھا اور وہ سیلاب جو آ رہا تھا اور اس کے آگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے بند
باندھا تھا ٹوٹ جائے گا۔ اور سیلاب آگے بڑھنا شروع ہو جائے گا ۔ اس سیلاب کو روکنا اور اس
سے ہوشیار رہنا ہماری جماعت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔“
( الفضل 4 اکتوبر 1961ء)