ہمارے پاس ایک ایسا خزانہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ دعا کا ہے۔ اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ دو

1955ء
68
8
خطبات محمود جلد نمبر 36
ہمارے پاس ایک ایسا خزانہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ
دعا کا ہے۔ اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ دو
(فرمودہ 15 را پریل 1955 ء بمقام ملیر کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دو
پرسوں تک تو میں چار پائی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا رہا۔ مگر کل جو لیڈی ڈاکٹر علاج کے لیے
آئیں۔ ( میں ان کے والد صاحب مرحوم سے جو مولانا محمد علی صاحب مرحوم اور ڈاکٹر انصاری
صاحب کے واقف اور دوست تھے ، سے واقف تھا۔ انہوں نے اعصابی بیماریوں کے علاج کی
تعلیم امریکہ سے حاصل کی ہے۔ نہایت سنجیدہ اور توجہ سے علاج کرنے کی عادت ہے۔اس لیے
کرنل سعید صاحب سر جن سندھ نے میری گردن کے علاج کے لیے انہیں بھیجوایا تھا۔ وہ گورنر جنرل
کی بھی معالجہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں کیا ڈالا کہ ) انہوں نے مجھے کہا کہ آپ باہر جا کر
نماز پڑھا کریں۔ میں نے کہا کہ مجھے تو باہر جانے میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن انہوں نے کہا
کہ آپ کو صرف سیڑھیوں سے اُترنے کی تکلیف ہوگی ۔ لیکن باہر جانے سے آپ کا دل بھی لگے گا
اور آپ کی جماعت کے دوست بھی خوشی محسوس کریں گے ۔ پھر انہوں نے اصرار کیا کہ کل جمعہ ہے
آپ جمعہ کی نماز بھی پڑھائیں ۔ میں نے کہا مجھے تو گلے کی تکلیف ہے اس لیے میں زیادہ بول بھی

1955ء
69
خطبات محمود جلد نمبر 36
نہیں سکوں گا۔ لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ آپ تھوڑا بولیں اس سے آپ کی جماعت بھی خوش
ہوگی اور آپ کی بھی تفریح ہو جائے گی ۔ میں نے بتایا کہ مجھے تو لمبا بولنے کی عادت ہے اور اگر بولنا ۔ اور
شروع کروں تو دیر تک بولتا چلا جاتا ہوں ۔ انہوں نے پھر کہا کہ آپ اپنے پاس دونوں طرف دو
آدمی بٹھا لیں جو تھوڑی دیر کے بعد گرتا سے پکڑ کر آپ کو کھنچ کر بتا دیں اور آپ تقریر ختم کر دیں۔
میں نے کہا یہ کس کو جرات ہو سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بیٹوں میں سے کسی کو
پاس بٹھا لیں ۔ میں نے کہا میں تو اُن کی طرف اگر غضب سے دیکھوں بھی تو وہ پہلے ہی بہت دور
بھاگ رہے ہوں گے۔ لیکن چونکہ انہوں نے پھر بھی اصرار کیا اس لیے میں نے خیال کیا کہ یہ بھی
کوئی الہی تحریک ہی ہوگی ۔ اس لیے میں نے ان کی بات مان لی اور فیصلہ کیا کہ میں جمعہ بھی
پڑھاؤں گا ۔ کل ظہر اور عصر کی نماز بھی میں نے اسی لئے باہر پڑھائی تھی ۔ بہر حال اس طرح وہ
بھی اس کے ثواب میں شریک ہو گئیں اور آپ لوگوں کی بھی خواہش پوری ہو گئی ۔
چند دنوں کے اندر اندر ہم انشاء اللہ چلے جائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ کون ملے
گا اور کون نہیں ۔ میں جاتے ہوئے جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس
ایک ایسا خزانہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ دعا کا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ اس سے پہاڑ
اُڑتے اور سمندر خشک ہوتے دیکھے ہیں ۔ اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ
دو۔ ورنہ اس کی مثال ایسی ہوگی جیسے کسی کو سونے کی کان ملے اور وہ اُسے چھوڑ کر سمندر کے
کنارے گوڑیاں 1 چنے کے لیے چلا جائے ۔ اب ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ وقت ختم ہو گیا ہے
اس لیے میں خطبہ ختم کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ اور ہر حالت میں اور ہر موقع پر اور ہر زمانہ میں آپ
لوگوں کے ساتھ ہو۔“
الفضل 20 اپریل 1955ء)
1 : گوڑی : سمندر کے کیڑوں کے چھوٹے چھوٹے خول ۔ ایک قسم کا چھوٹا صدف جو کسی زمانہ
میں خرید و فروخت کے سلسلہ میں سکتے کا کام دیتا تھا ، دیہی زیورات میں بھی مستعمل تھا۔
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 15 صفحہ 353۔ کراچی جون 1993 ء )

آج 10 میں سے 10 باقی