سورۂ فاتحہ میں خداتعالیٰ نے وہ گُر بیان کئے ہیں جن سے کمیونزم اور کیپٹلزم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے
1955ء
88
15
خطبات محمود جلد نمبر 36
سورۂ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے وہ گر بیان کئے ہیں
جن سے کمیونزم اور کیپٹلزم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
(فرموده 10 جون 1955ء بمقام زیورچ )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دو
میں کئی جمعوں سے سورہ فاتحہ کے متعلق یہ بیان کر رہا ہوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے وہ
گر بیان کئے ہیں جن سے کیپٹلزم اور کمیونزم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ آج بھی اس سلسلہ میں ایک
کڑی میں نے بیان کرنی تھی۔ لیکن بوجہ اس کے کہ ہم سفر کی تیاری کر رہے ہیں طبیعت میں کچھ
پریشانی سی ہے۔ اس لئے وہ سارے پہلو جو میں بیان کرنا چاہتا تھا بیان نہیں کرتا ۔ صرف مختصراً
کچھ کہہ دیتا ہوں ۔
آج ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ 1 والا حصہ ہے۔ دنیا میں حکومت کی بڑی غرض یہی سمجھی
جاتی ہے کہ وہ ہنگامی حالات (Emergencies) میں کام آئے ۔ عام حالات میں افراد خود اپنا
انتظام کر لیتے ہیں۔ حکومت کا کام یہی ہوتا ہے کہ جب ایک جتھا اور گروہ یا ایک قوم کوئی شرارت
کرے۔ تو اس وقت اس کو سنبھال لے ۔ لیکن عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ حکومت ایسے کام سے
عہدہ بر آنہیں ہوتی ۔ مثلاً 1953 ء میں ہی دیکھو کہ احمدیوں کے خلاف شورش ہوئی ۔ انکوائری کمیشن
1955ء
89
خطبات محمود جلد نمبر 36
کے سامنے جب رپورٹیں آئیں تو ہمیں یہ معلوم ہوا کہ بعض افسر جن پر ہم بدظنی کر رہے تھے انہوں
نے نبض کو پہچانا تھا اور وقت پر گورنمنٹ کو توجہ دلائی تھی ۔ اور بعض افسر جن پر ہم حسن ظنی کر رہے
تھے اُن کے متعلق معلوم ہوا کہ انہوں نے ذمہ داری کو نہیں سمجھا اور وقت پر اُس کے تدارک کی فکر
نہیں کی تھی ۔
اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان کیا ہے کہ الہی حکومت جو الحمد کی مستحق ہوتی
ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہوتی ہے۔ اس کے بہت سے پہلو
ہیں لیکن میں ایک پہلو کو لیتا ہوں يَوْمِ الدِّینِ کے لفظی معنی تو جزا سزا کے وقت کے مالک کے
ہیں ۔ لیکن اصل مطلب یہ ہے کہ قومی یا مجموعی خرابی یا مجموعی طور پر اچھے کام کی جزا۔ اور فیصلہ کے
وقت انفرادی واقعات تو ہوتے ہی رہتے ہیں ان کے روکنے یا ان کی جزا دینے سے نہ گورنمنٹ
ڈرتی ہے نہ اس پر ان کا کوئی بوجھ ہوتا ہے ۔ اصل میں قومی واقعات ہی ایسے آتے ہیں جنہیں
يَوْمِ الدِّينِ کہنا چاہیے ایسے وقت بعض دفعہ گورنمنٹ ڈر جاتی ہے کہ پبلک ہم سے کل پوچھے
گی یا بعض دفعہ وہ جزا دینے سے کوتاہی کر جاتی ہے۔ کیونکہ جزا اس کی طاقت سے بڑھ جاتی ہے
تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔
دنیوی حکومتیں جزا سزا کے دن کی حج تو ہوتی ہیں مالک نہیں ہوتیں ۔ خدا تعالیٰ جب جزا
سزا دیتا ہے تو اُسے کسی کا ڈر نہیں ہوتا ۔ وہ مجبور نہیں ہوتا کہ کسی کو جزا دے یا سزا دے ۔ لیکن ایک باسزاد
حج ایسا نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ عام عقل یہ کہتی ہے کہ کوئی قوم جو مجرم ہو وہ کسی وقت پکڑی جاتی ہے۔ تو ہے کہ کوئی جو ہ وہ کسی
کل کو وہ پھر شرارت کرے گی ۔ جب مکہ فتح ہوا تو رسول کریم ﷺ نے اپنے دشمنوں کو یہ کہہ کر
معاف کر دیا کہ لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 2 اب یہ لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ والاسلوک ایک
حج نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ عام عقل یہ کہتی ہے کہ کوئی قوم جو مجرم ہو جب وہ کسی وقت پکڑی جائے تو
اُسے سزا دینی چاہیے ۔ وگرنہ کل وہ پھر شرارت کرے گی۔ لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تو مالک
ہیں ۔ دنیوی حکومتیں اس لئے مجبور ہیں کہ اول تو وہ مالک نہیں ۔ دوسرے انہیں پتا نہیں ہوتا کہ کل کو
کیا ہو جائے گا۔ اگر آج عفو کر دیا تو ممکن ہے کل شرارت ہو جائے۔ لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم
مالک ہیں آج کے دن کے بھی اور جب کل آئے گا تو ہم مالک ہیں کل کے دن کے بھی ۔ ہمیں یہ ڈر
1955ء
90
خطبات محمود جلد نمبر 36
نہیں کہ کل کو یہ لوگ اپنی شرارت میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب مکہ فتح ہوا
تو رسول کریم ﷺ نے اپنے دشمنوں سے فرمایا کہ لا تَشْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - ظاہری عقل نے
کہا کہ آپ نے بڑی نادانی کی ہے۔ وہ قوم جو تیرہ سال سے تکالیف دے رہی تھی اور جس کی
شرارتیں متواتر چلی آرہی تھیں آج وہ اتفاقاً قابو آ گئی ہے اور یہ اُسے معاف کر رہے ہیں ۔ کل کو
اگر پھر انہوں نے شرارت کی تو پھر کیا ہوگا۔ چنانچہ عملی نمونہ بھی خدا تعالیٰ نے دکھا دیا لا تَشْرِيبَ
عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلانے والا بھی مالک تھا۔ اس لئے جو خرابیاں اس کے نتیجہ میں عقلی طور پر پیدا
ہوسکتی تھیں وہ بھی پیدا نہ ہوئیں ۔ چنانچہ بعد میں مکہ والوں کی طرف سے پھر شرارتیں ہوئیں اور
مسلمان ایسی جگہ پر پھنس گئے کہ ان کا نکلنا مشکل ہو گیا ۔ مکہ کے لوگ شدید دشمن ہو گئے ۔ ابوسفیان
یہ ایک اور شخص ہے جو مکہ کا رئیس تھا ) بیان کرتے ہیں کہ میں ہر وقت یہ سوچتا رہتا تھا کہ کوئی موقع
پیش آئے تو رسول کریم ﷺ کو قتل کر دوں ۔ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ اکیلے مل گئے تو میں نے کہا
آ
صلى الله
صلى الله
عروسه
ته
اب میرا مو را موقع آیا ہے اب میں آپ کو قتل کر دوں گا ۔ لیکن جب میں رسول کریم ﷺ کے آگے آیا تو
پ نے فرمایا کہ اور آگے آؤ۔ آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ تمہارے
دل کو صاف کرے اور تمہارے سینہ سے تمام بغض اور کدورتیں نکال دے۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے
اندر ایک تبدیلی پیدا ہوگئی حالانکہ میں گھر سے اس نیت سے نکلا تھا کہ موقع مل جائے تو رسول کریم
کو قتل کر دوں گا۔ لیکن رسول کریم ان کے میرے سینہ پر ہاتھ رکھ کر یہ فرمانے سے ایک
صلى ال
علوس
ته
طوفان تھا جو میرے دل میں اٹھا اور میں نے اسلام قبول کر لیا 3۔
اب دیکھو لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلوانا کوئی معمولی بات نہیں تھی ۔ مگر کہلوانے والا
کہتا ہے کہ ہم آج بھی مالک ہیں اور کل بھی مالک ہیں ۔ اگر پھر یہ قوم شرارت کرے گی تو تب بھی
ہمارے ہاتھ سے تو نہیں نکل گئی۔ بعض دفعہ چور مارتے ہیں تو پیچھے سے پولیس گولی چلا دیتی ہے اور
بعض لوگ مارے جاتے ہیں ۔ چونکہ وہ موت کے قائل نہیں ہوتے گولی صرف اس لئے پولیس
چلاتی ہے کہ وہ بیچ کر نہ نکل جائیں اور ملک والے اُس کے خلاف شورش نہ کر دیں۔ اور یہ
نامناسب ہے۔ لیکن اگر پولیس بھی مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی قائم مقام ہوتی تو کہتی کیا ہے کل کو
وہ پکڑے جائیں گے۔ پھر وہ گولی نہ چلاتی تو دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کہلوایا
1955ء
91
خطبات محمود جلد نمبر 36
او
ر رسول اللہ ﷺ کی جان کو ظاہری عقل کے ماتحت خطرہ میں ڈلوا دیا کہ اتنی لمبی لڑائی ۔
محمد رسول الله ﷺ غالب ہوئے ، فاتح ہوئے ۔ دشمن کی قوم کو شکست پہنچی ، گردنیں نیچی ہوگئیں اور
رسول اللہ ﷺ کے سامنے وہ لوگ ذلیل ہو گئے اور دلوں میں بغض پیدا ہوا کہ اب اگر یہ قابو
آجائیں تو پھر تو نہیں چھوڑیں گے۔ اور آگئے قابو ۔ یہ بھی نہیں کہ قابو نہ آئے تو پھر بھی کہتے کہ
اتفاق حسنہ ایسا ہوا کہ قابو نہیں آئے ۔ مگر باوجود قابو آنے کے پھر مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ نے
چھوڑ دیا اور لَا تَشْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ کے حکم کو جائز قرار دے دیا اور ہم نے جو مالکیت کے
لحاظ سے معاف اور رحم کیا تھا اس کے جو بداثرات پیدا ہو سکتے تھے ان کا بھی ہم نے ازالہ کر دیا۔
یہی اگر دنیوی حکومتیں کریں کہ بعض دفعہ مثلاً نادر شاہ جب دلّی میں آیا تو اُس نے
قتلِ عام کا حکم دے دیا۔ ہندوستان کی حکومت اگر انگریز کے ہاتھ سے نکلی تو سب سے بڑی ذمہ داری
جنرل ڈائر پر تھی ۔ اگر جنرل ڈائر (DYER) کا جلیانوالہ باغ کا واقعہ نہ ہوتا تو ہندوستان سے
شاید اتنی جلدی انگریز نہ نکل سکتے تھے ۔ اس نے تمام ہندوستان کے دلوں میں انگریز کے خلاف
اتنا بغض بھر دیا کہ اس کی کوئی حد نہیں تھی ۔ اگر جنرل ڈائر بھی مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی
حیثیت میں ہوتا ۔ لیکن وہ ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی حیثیت میں نہیں تھا۔ وہ تو ماتحت تھا اور سمجھتا
تھا کہ اگر میں نے ان کے ساتھ کوئی عفو کیا اور کل کو انہوں نے کوئی شرارت کی تو گورنمنٹ مجھے پکڑے
گی ۔ اگر مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی حیثیت میں ہوتا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ
سے سلوک کروایا تھا وہ سلوک کرتا ۔ اور اس سختی کے وقت میں بھی ہندوستانیوں سے اتنی
ذلت کا سلوک نہ کرتا تو ان کے دل میں وہ بغض پیدا نہ ہوتا جس کے نتیجہ میں ہندوستان انگریز
صلى الله
کے ہاتھوں سے بھی نکل گیا۔
تو مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ میں بتایا کہ یہ بھی ایک طریقہ ہے ۔ جس سے الْحَمْدُ
حاصل ہوتی ہے۔ اگر کوئی حکومت مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ بن کر رہے ۔ جس طرح خدا تعالیٰ
ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ بن کر حکومت کرتا ہے تو پھر عوام الناس میں اور پبلک میں اور اردگرد
کے لوگوں میں بغض کبھی نہیں پیدا ہو سکتا ۔ بلکہ تعریف ہی ہوتی ہے کہ بڑے اچھے ہیں۔ تو فرماتا
ہے کہ الْحَمْدُ حاصل ہوتی ہے مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔ جو مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
1955ء
92
خطبات محمود جلد نمبر 36
نہیں اسے الْحَمْدُ نہیں ملتی ۔ جو رَبِّ الْعَلَمِينَ نہیں اسے الْحَمْدُ نہیں ملتی ۔ جو رحمان نہیں
اسے الْحَمْدُ نہیں ملتی ۔ جو رحیم نہیں اسے الْحَمْدُ نہیں ملتی ۔ اَلْحَمْدُ تبھی ملتی ہے جبکہ وہ
رَبِّ الْعَلَمِينَ کی صفت کا مظہر ہو۔ رحمانیت کا مظہر ہو ، رحیمیت کا مظہر ہو اور
مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کا مظہر ہو۔
پھر آگے کچھ اور مضمون ہیں خود اس کے اندر بھی اور پہلو ہیں ۔ مگر آج جانے کی وجہ سے
طبیعت میں کمزوری اور پریشانی ہے۔ میں اگر زیادہ کام کی طرف متوجہ رہوں تو طبیعت پریشان
ہو جاتی ہے اس لیے اس کو چھوڑتا ہوں ۔“
66
)الفضل 30 جون 1955ء
1: الفاتحة : 4
2 السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 89 مطبوعه مصر 1935ء
3 السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 128,127 مطبوعہ مصر 1935ء
4 جنرل ڈائر : (REGINALD EDWARD HARRY DYER) برطانوی جرنیل جس
نے امرتسر میں قتل عام کرایا۔ پیدائش 9 راکتوبر 1864 ء مری ( پاکستان ) انتقال 23 جولائی 1927ء
برسٹل (انگلینڈ) اس کا باپ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار تھا۔ ڈائر نے 1885ء میں WEST SURREY
کی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ یہاں سے اسے انڈین آرمی میں بھیج دیا گیا۔ اس نے 87-1886
کی برما مہم میں حصہ لیا۔ 1902-1901ء میں وزیرستان کے محاصرے اور مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
پہلی جنگ عظیم میں اسے مشرقی فارس کی کمان دی گئی ۔ 13 اپریل 1919ء کو جب جلیا نوالہ باغ
امرتسر کا سانحہ پیش آیا تو ڈائر جالندھر کا بریگیڈ کمانڈر تھا ۔ 13 اپریل 1919 ء کو امرتسر کے شہری
(مسلم، ہندو سکھ ) اپنے راہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیلئے جلیانوالہ باغ میں جمع ہوئے
لوگ تقاریر سن رہے تھے کہ جنرل ڈائر 50 انگریز اور 100 ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ باغ میں
داخل ہوا اور گولی چلانے کا حکم دیا جس سے 379 افراد ہلاک اور 1200 زخمی ہوئے ۔اسے
بعد ازاں جنرل بنا کر برطانیہ بھیجا گیا اس قتل عام کا سبب رولٹ ایکٹ کے خلاف بغاوت تھی ۔
( عالمی شخصیات۔ انسائیکلو پیڈ یا صفحہ 658-659 مطبوعہ لاہور 2014ء)