نوجوان اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کریں کہ اسلامی لٹریچر کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہوسکے
1955ء
99
17
خطبات محمود جلد نمبر 36
نوجوان اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کریں کہ
اسلامی لٹریچر کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو سکے
(فرمودہ 22 جولائی 1955ء بمقام مسجد لندن )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دو
اگر چہ یہاں پر اکثر دوست اردو سمجھنے والے ہیں اس لئے میں خطبہ تو اردو میں دوں
گا مگر انگریزی بولنے والوں کے لئے میں نے عزیزم خلیل احمد ناصر کو کہا ہے کہ وہ بعد میں اختصار
کے ساتھ انگریزی میں ترجمہ کر دیں ۔ مجھے ساڑھے تین بجے ڈاکٹر کے پاس پہنچنا ہے اس لئے ۔
میں اس وقت مختصر ا نو جوانوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
عید کی تقریب قریب آ رہی ہے۔ ایسے موقع پر تمام نو جوانوں کو بالعموم اور طالب علموں
اور اُن مبلغین کو جواب یہاں مقیم ہوں گے بالخصوص توجہ کرنی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو خدمت کے
لیے پیش کریں۔ مرکز میں سالانہ جلسہ کے موقع پر قریباً پچاس ہزار مہمان ہر سال آتے ہیں جن
کے لیے مرکز میں رہنے والے احباب سارا انتظام کرتے ہیں ۔ یہاں پر ایسے موقع پر نہ تو اتنے آدمی
ہوں گے اور نہ ہی اتنا کام کوئی وجہ نہیں کہ اگر یہاں پر رہنے والے نوجوانوں کے ماں باپ جو قربانی
1955ء
100
خطبات محمود جلد نمبر 36
کرتے ہیں وہ یہ نہ کر سکیں ۔ وہ تو کماتے ہیں اور اس میں سے مہمانوں کے لئے بھی خرچ کرتے ہیں
اور یہاں کے نوجوانوں کو جو بالعموم طالب علم ہیں اور جو اپنے اخراجات اکثر اپنے ماں باپ سے
ہی لیتے ہیں کوئی وجہ نہیں کہ جب کمانے والے یہ قربانی کر سکتے ہیں تو ان کے بچے ویسی ہی قربانی
یہاں نہ کریں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ اس موقع پر اس رنگ میں خدمت کریں کہ سلسلہ کے لٹریچر
کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو ۔ پھر کھانا کھلانے میں ہر طرح کی مدد کریں ۔ آج کل کے کام کی
ترقی کا اصول یہ ہے کہ کام کے ساتھ چہرے پر مسکراہٹ رہے اور ادب و احترام کے ساتھ ہر
طرح کی خدمت کی جائے ۔ اور اگر کسی کو کوئی تکلیف ہو تو اُس پر مناسب معذرت کی جائے ۔
لٹریچر کی اشاعت کے علاوہ عید فنڈ کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔ لندن میں اگر چندہ
با قاعدہ طور پر جمع ہو تو تقریباً سو پونڈ ماہوار آسانی سے جمع ہو سکتا ہے۔ مگر یہ کام تبھی ہو سکتا ہے جب
سب مل کر کام کریں۔ مجھے یاد ہے کہ کشمیر میں جب کشتی کو جھیل سے دریا میں منتقل کیا جاتا ہے تو پانی مجھے کہ
کی سطح دوسری طرف اونچی ہونے کی وجہ سے غیر معمولی طور پر زور لگانا پڑتا ہے ۔ ایسے موقع پر ہے ۔
کشتی کے سارے مرد مل کر لا إِلهَ یا لِلهِ " کا نعرہ لگاتے ہیں اور وہ مل کر کشتی کو کھینچتے ہیں ۔
میں نے دیکھا کہ جب کشتی اس طرح سے کھنچ نہ سکے تو سب مل کر " یا شیخ حمدان " کا نعرہ لگاتے
ہیں۔ اور اگر اس پر بھی نہ کھینچ سکے تو سب مل کر " یا پیر دستگیر " کا نعرہ لگاتے ہیں ۔ چونکہ اُن لوگوں
میں خدا کی نسبت پیر دستگیر کے لیے زیادہ جذباتی تعظیم ہوتی ہے اس لئے اس نعرہ کا اتنا اثر ہوتا
ہے کہ نہ صرف مرد بلکہ تمام عورتیں اور بچے بھی کشتی کو دھکیلنا شروع کر دیتے ہیں اور کشتی پار ہو جاتی
ہے۔ پس اگر یہاں بھی سب مل کر کام کریں تو انشاء اللہ خوشگوار نتائج نکلیں گے۔“
وو
)الفضل 23 اگست 1955ء