مکہ معظّمہ میں حضرت اسماعیلؑ نے توحید کا جو جھنڈا بلند فرمایا تھا، وہ قیامت تک قائم رہے گا۔

۳۸۵
لدلد
کے
در فر بوده ۳۱ ر جولاتی ه بہت م لندن)
یہ عید جس کو مسلمان عید الاضحیہ کہتے ہیں یعنی قربانیوں کی عید۔ یہ ابراہیم علی سلام کے ایک بیٹے کی
یاد میں منائی جاتی ہے جس کے قربان کرنے کا اللہ تعالے لئے ابراھیم کو حکم دیا تھا۔ اور اللہ تعالیٰ
اس حکم کو پورا کرنے کے لئے ہوا براہیم تیار ہو گیا تھا ر ہو گیا تھا، وہ کونسا بیٹا تھا اس معاملہ میں اسلام
اور عیسائیت میں اختلاف ہے۔ بائیبل کہتی ہے کہ وہ ہمی تھا ۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ اسمعیل تھا
جہانتک اس واقعہ سے جو نتیجہ نکلتا ہے۔ اس کا تعلق ہے نہ بوح اسحق ہو یا اسمعیل ہو اس سے کوئی
فرق نہیں پڑتا ۔ بات ایک ہی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا نے اپنے ایک بیٹے کی قربانی
کا حکم دیا ،اور اس نے قبول کر لیا۔ لیکن جہاں تک اس واقعہ کے اخلاقی پہلو کا تعلق ہے قرآن کا
بتایا ہوا واقعہ بہت زیادہ معقول معلوم ہوتا ہے۔ بائیبل کہتی ہے کہ خدا نے ابراہیم کو اسی کے
قتل کرنے کا حکم دیا۔ اور اس نے اسے قبول کر لیا۔ لیکن پھر وہ یہ بھی بتاتی ہے کہ جب وہ اسے ذبح
کرنے لگا تو فرشتہ نے اسے منع کر دیا کہ اس کو مت ذبح کر بلکہ ایک بکہ اجو جھاڑیوں میں پھنسا
ہوا کھڑا اتھا تھا اسے ذبح کرے گویا اسحق کو کسی شکل میں بھی ، نہ ظاہری الفاظ میں تشبیہی ی ! الفاظ
سکھا
میں ذبح کیا گیا ۔ گویا یہ سارا واقعہ ایک مضحکہ تھا ۔ ایک کھیل تھا۔ جو خدا نے ابراہیم سے کھیلا
آخر اس میں کیا لطف تھا کہ پہلے تو خدا نے ابراہیم سے کہا کہ تو اسطوح کو ذبح کر اور پھرا سے
منع کر دیا ۔ بعض عیسائی پادری کہتے ہیں کہ خدا تعالے نے اس ذریعہ سے ابراہیم کو بتایا کہ
انسانی قربانی آئندہ نہیں ہوگی ہے لیکن یہی بات خدا تعالے اس سے زیادہ حمدہ اور صاف
الفاظ میں بھی کر سکتا تھا۔
انکھ
قرآن کریم نے جو اسمعیل کا واقعہ بیان کیا ہے۔ وہ نہایت معقول ہے اور ہر آدمی سمجھ
سکتا ہے ۔ کہ اس واقعہ میں بہت سی حکمتیں تھیں اس میں کہا گیا ہے کہ خدا تعالے نے ابر اہمیت
کو دو حکم دیئے ایک یہ کہ تو اسمعیل کو ذبح کر اور دوسرے یہ کہ تو اسمعیل کو بغیر پانی اور بغیر کھیتی
باڑی والی جگہ میں چھوڑ آیعنی مکہ میں جہاں وہ اس لئے دنیا سے دور رہ کر اور بھوک
پیاس کی تکلیف برداشت کر کے زندگی گزارے کہ لوگوں کو دین کی تعلیم دے اور خدائے واحد
کی عبادت میں لگائے۔ گویا اسمعیل کی قربانی کا جو ابراہیم کو حکم دیا گیا تھا وہ تشبیہی زبان میں
تھا۔ مراد یہ نہ تھی کہ واقعہ میں چھری سے اپنے بیٹے کو ذبح کرے جو بے کار اور بیہودہ فعل ہے بلکہ ذبح

۳۸۶
سے مراد اس کو دین کی خاطر ایسی جگہ پر رکھنا مراد تھا جہاں کھانے پینے کے سامان مہیا نہیں تھے۔
چنانچه گو قرآن کریم کے مطابق بھی انمعین کو ذبح کرنے سے منع کر دیا اور اس کی جگہ ایک دنبہ ذبح کرنے
کی تلقین کی لیکن خواب کا جو اصل مفہوم تھا یعنی امیل کو ایک بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ آنا اس
سے ابراہیم کو منع نہیں کیا بلکہ اس حکم پر ابراہیم سے عمل کر دیا۔ چنانچہ آجتک مکہ اسمعیل کی نسل
سے آباد ہے اور خدائے واحد کی وہاں پرستش کی جاتی ہے اور خدا تعالے کی طرف لوگوں کو
بلایا جاتا ہے ۔ اس تشریح کے مطابق ابراہیم نے واقعہ میں اسمعیل کو قربان کر دیا۔ اور یہ قربانی مظالمانہ
اور وحشیانہ قربانی نہیں تھی۔ بلکہ پر مغز اور با معنی قربانی تھی جس سے آجنگ دنیا فائدہ اُٹھا رہی ہے۔
اور اب بھی امیال کے ذریعہ سے اس بے آب و گیاہ جنگل میں خدائے واحد کا نام مبند کیا جاتا ہے ۔
آج ہم اس واقعہ کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے اس جگہ پر جمع ہوئے ہیں ۔ لاکھوں آدمی اس
دادی غیر ذی زرع میں جمع ہیں اور بلند آواز سے کہ رہے ہیں لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لا شَريكَ
لك لبيك اسے میرے خدا میں حاضر ہوں جس طرح کہ ابراہیم نے کہا تھا کہ میں حاضر ہوں تیرا
کوئی شریاب نہیں تیرے سوا کوئی معبود نہیں میں تیری توحید کو پھیلانے کے لئے حاضر ہوا ہوں ۔
ذرا اس بات پر غور کرو اور سوچو کہ ہائیل میں بیان کیا ہوا واقعہ قرآن کے بیان کردہ واقع
سے کیا کوئی بھی مناسبت رکھتا ہے۔ بائیبل کا حکم تو ایاک وحشیانہ اور ظالمانہ حکم معلوم
وم
ہوتا ہے
جس میں کوئی حکمت نہیں تھی۔ اسحق کے گلے پر چھری پھیرنے سے دنیا کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا یا خود
اسحق کو کیا فائدہ ہو سکتا تھا۔ مگر ہمیں کو مکہ میں چھوڑنے سے آئیل کو بھی فائدہ ہوا اور
دنیا کو بھی فائدہ ہوا۔ اسمعیل توحید سکھانے کا ایک بہت بڑا استاد بن گیا اور دنیا اس کے
ذریعہ سے خدائے واحد کی عبادت کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ مکہ کو دنیا کے نقشہ سے الگ کر دو تو
ساری دنیا میں توحید کا کوئی مرکز باقی نہیں رہتا۔ اور امبیل کی قربانی کو حذف کردو۔ تو خدا کے
لئے زندگیاں وقف کرنے والا ولولہ پیدا کرنے کی کوئی صورت دنیا میں باقی نہیں رہتی ۔ اسحاق
اپنی قربانی دینے کے لئے تیار ہو گیا۔ بڑی اچھی بات ہے۔ مگر ہم تو اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ اسحاق
ایک خدا پرست انسان تھا۔ انھیں بھی اپنی قربانی دینے کے لئے تیار ہوگیا اور ہم کہ سکتے ہیں
کہ اسمبیل توحید کے لئے دنا زندگی وقف کر کے دنیا کا محسن بن گیا اور جس جس جگہ پر اس لئے یہ قربانی
پیش کی تھی وہ ہمیشہ کے لئے توحید کا مرکز بن گئی ۔ پس خدا تعالیٰ کی برکتوں کا مستحق ہے ستم میل
اور خدا تعالے کی برکتوں کا مستحق ہے مکہ جہاں اس نے قربانی پیش کی قیامت تک خدا کی توحید
کا جھنڈا وہاں کھڑا رہے گا۔ تو میں قوموں پر چڑھائی کریں گی ۔ ایک قوم کے بعد دوسری دوسری قوم کا
جھنڈا زمین پر کرے گا پر گرے گا مگر مکہ میں اسٹیل کے ہاتھ سے گاڑا ہوا توحید کا بھنڈا قیامت تک کھڑا رہیگا۔

له
کوئی نہیں جو اس کو توڑ سکے ۔ کوئی نہیں جو اس کو گرا سکے ، وہ کونے کا پتھر ہے جو اس پر گرے گا۔
وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا اور جس پر وہ گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا۔ یہ خدائی فیصلہ ہے جس کو
کوئی نہیں بدل سکتا ۔ ایک ایک کر کے دنیا اس توحید کے جھنڈے کے نیچے آئے گی۔ یہاں تک کہ ساری
دنیا وہاں جمع ہو جائیگی ۔ اور آخر ایک دن آئے گا کہ جس طرح آج کی عید کے دن مکہ میں خدا کی توحید
کے نعرے بلند کئے جاتے ہیں دنیا کے کونہ کونہ سے توحید کے نعرے بلند کئے جائیں گے اور خدائے واحد
کی تعبیر کہی جائے گی اور جس طرح دنیا سے تمام چھوٹے معبود مٹا کر ایک خدا کی حکومت قائم کی گئی ہے
اسی طرح دنیا سے مختلف قومیتیں مٹا کر انسانیت کی حکومت قائم کی جائے گی ۔ اور آسمان پر بھی ایک
خدا ہو گا اور زمین پر بھی ایک ہی نسل ہو گی ۔ سب جھوٹی قومیتیں مٹا دی جائیں گی جس طرح سب
جھوٹے خدا مٹائے جاچکے ہیں۔
آخر میں میں اللہ تعالے سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دن جلد آئے اور اس عید کا سبق ساری دنیا یاد
کر لے ۔ اور ساری دنیا اپنے پیدا کرنے والے خدا کے آگے جھک جاتے ۔ اور فساد اور لڑائی جھگڑا
دنیا سے مٹ جائے۔ ہر دل کعبہ بن جائے یعنی خدا کا گھر اور خسیس طرح خدا عرش پر ہے ۔ اسی طرح خدا
انسان کے دل میں بھی ہو ۔
ل - پیدائش باب ۲۲ آیت ۲
الصفت
ر الفضل ۳۱ اگست ۱۹۵۹)
ده من
-۱- تفسیر در منثور جلد ۵
له - الصفت ۳۷: ۱۰۳ -
ته - پیدائش باب ۲۲ آیت ۱۳
ہے ۔ پیدائش کی کتاب کی تفسیر ملا مصنفہ پادری کینن سیل ڈی ڈی مترجمه ای- جوزف به ناشر
کرسچن ناہم سوسائٹی پنجاب طبع اول مطبوعہ وکٹوریہ پریس بٹالہ ۔
شو - الصفت ١٠٨:٣٠
ت - ابراسیم ۳۸:۱۴
شه - بمياه باب ۸ آیت ۱۳ تا ۱۷

آج 10 میں سے 10 باقی