قرآن کریم کی آخری تین سورتوں میں سورۃ فاتحہ کا ہی مضمون بیان کیا گیا ہے
1955ء
101
18
خطبات محمود جلد نمبر 36
قرآن کریم کی آخری تین سورتوں میں سورۃ فاتحہ
کا ہی مضمون بیان کیا گیا ہے
فرموده 5 اگست 1955ء بمقام مسجد لندن )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ الناس کی تلاوت کی اور فرمایا۔
دو
” میں خطبہ اردو میں دوں گا اور ایسے بھائیوں کے لیے جو اردو نہیں جانتے عزیزم
چودھری ظفر اللہ خاں صاحب انگریزی میں اس کا ترجمہ سنا دیں گے۔ اس کے بعد میں نماز
پڑھاؤں گا ۔
میں نے جس سورۃ کی تلاوت کی ہے یہ قرآن کریم کی آخری سورۃ ہے ۔ اور جیسا کہ میرا
سالہا سال سے خیال ہے اور صرف خیال ہی نہیں بلکہ قرآن کریم کے مطالعہ سے میرا یہ یقین ہے
کہ قرآن کریم کی آخری تین سورتیں دراصل سورہ فاتحہ ہی کے مضمون کی تکرار ہیں ۔ سورۃ فاتحہ میں
جو مضمون بیان ہوا ہے بقیہ قرآن کریم میں اُس کی تفصیل ہے اور ان آخری تین سورتوں میں اُسی
مضمون کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔ اچھے مصنفین کا طریق یہی ہے کہ جب وہ کوئی کتاب لکھتے
ہیں تو تمہید میں اُن مضامین کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں جن کو تفصیل کے ساتھ کتاب میں لکھنا
صود ہوتا ہے۔ اور پھر آخر پر اس سارے مضمون کا خلاصہ لکھ دیتے ہیں۔ اسی طرح سورۃ فاتحہ
مقصود
1955ء
102
خطبات محمود جلد نمبر 36
تمہید ہے اور آخری تین سورتیں سارے قرآن کریم کے مضامین کا خلاصہ ہیں ۔ یوں تو یہ مضمون
لمبا ہے لیکن اصولی طور پر میں اس مضمون کو اختصار کے ساتھ بیان کر دیتا ہوں ۔ ان تینوں سورتوں
میں سے آخری سورۃ خلاصہ در خلاصہ کا کام دیتی ہے ۔
سورۃ فاتحہ میں پہلی آیت اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 1 ہے اس میں خدائے واحد
کی حمد اس لئے بیان کی گئی ہے کہ وہ رب العالمین ہے یعنی سارے جہانوں کا رب ہے۔ اس میں
خدا تعالیٰ کی ربوبیت سارے جہانوں کے لیے بیان کی گئی ہے۔ اسی طرح اس آخری سورۃ کی
پہلی آیت قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ 2 ہے۔ اس میں بھی وہی اشارہ پایا جاتا ہے اور اُس
رب کی پناہ طلب کی گئی ہے جو تمام بنی نوع کا رب ہے۔ کسی ایک قوم یا ملک یا نسل کے رب کی
طرف اشارہ نہیں ہے بلکہ ایسے رب کی طرف اشارہ ہے جو سب انسانوں کا رب ہے ۔ اب اگر
غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیا میں جس قد رفساد اور جھگڑے پیدا ہوتے ہیں وہ تمام کے
تمام انسان کے ذریعہ پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے آخری سورۃ میں عَالَمِینَ کی بجائے النَّاسِ رکھ
دیا گیا ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا تعلق تو عالَمِینَ یعنی تمام جہانوں سے ہے۔ لیکن دنیا
میں فتنہ و فساد انسانوں سے پیدا ہوتے ہیں ۔ پھر یہاں فتنہ و فساد سے بچنے کی خواہش کا اظہار کیا
گیا ہے اور یہ بات اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ طوفانوں اور آندھیوں سے اور فتنہ وفساد
سے انسان کے لیے مفید صورتیں پیدا کر دے ۔ اور اکثر یہ مفید صورتیں پیدا ہوتی رہتی ہیں ۔
اگر چه بعض اوقات طوفان اور آندھیاں عذاب کی صورت بھی بن جاتی ہیں لیکن اگر انسان تو بہ
کرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف جھک جائے تو یہ مفید صورتوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ حقیقت یہ
ہے کہ دنیا کی ساری چیزیں انسان ہی کے لئے پیدا کی گئی ہیں ۔ جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے انسان ہی کے لیے ہے 3 ۔ پھر
سورة فاتحہ میں اَلْعَالَمِينَ میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کا سلوک سب مخلوقات
سے ایک جیسا ہے ۔ اسی طرح قرآن کریم میں کھیتی باڑی کے ذکر میں بھی بتایا گیا ہے کہ یہ
انسانوں کے لیے بھی ہے اور حیوانوں کے لیے بھی 4۔
میں چھوٹا سا تھا تو اُس وقت بھی مجھے قرآن کریم کا درس دینے سے محبت تھی ۔ مجھے یاد ہے
1955ء
103
خطبات محمود جلد نمبر 36
کہ یہ خیال مجھے اُس وقت بھی آیا تھا کہ کھیتی باڑی میں بھی جو کچھ ہوتا ہے وہ انسانوں کے لیے بھی
ہے اور جانوروں کے لیے بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ بیل ہل چلاتا ہے اور بظا ہر کھیتی باڑی
کے سلسلہ میں انسان سے زیادہ کام کرتا ہے لیکن اُس کا پیٹ انسان کے پیٹ سے بڑا ہے۔ اس
لئے جب غلہ پیدا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ اس میں اُس کا حصہ زیادہ رکھتا ہے۔ چنانچہ دانوں کی نسبت
کھو سا تقریباً دو گنا ہوتا ہے۔ پس اسی طرح اللہ تعالی ساری کائنات کا خیال رکھتا ہے اور اس کی
ضروریات مہیا کرتا ہے۔
اس آخری سورۃ میں جو قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ کہا گیا ہے اس میں رَبِّ النَّاسِ
کا مفہوم یہ ہے کہ ساری کائنات کے مضمون کو انسانوں کی طرف پھیر دیا جائے ۔ یعنی ہم اس کی پناہ
مانگتے ہیں جو سارے انسانوں کا خدا ہے۔ یہاں یہ نہیں کہا کہ کالوں یا گوروں کا خدا یا اِس ملک کا
یا اُس ملک کا خدا بلکہ یہ کہا ہے کہ وہ تمام انسانوں کا خدا ہے۔ ان الفاظ میں اس بات کی طرف بھی
اشارہ ہے کہ ایک ایسا وقت آئے گا جب نیشنلزم کی طرف توجہ بڑھ جائے گی ۔ اس لیے یہاں ایسے
خدا کی پناہ مانگی گئی جو سب انسانوں کا خدا ہے نہ کہ کسی ایک نسل کا ۔ پس یہ ایک رنگ میں دعا ہے
کہ اے خدا ! جب کوئی ایک قوم دوسری قوم پر حاکم ہو جائے اور ظلم کرنے لگے تو تو چونکہ سب کا
خدا ہے صرف اس قوم کا خدا نہیں اس لیے اسے اس حکومت سے محروم کر دے یا اس کی اصلاح
کر دے۔ یہی اشارہ سورۃ فاتحہ میں مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 5 کے الفاظ میں بھی پایا جاتا ہے۔
سورۃ فاتحہ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ نہ تو میں مغضوب میں سے ہو جاؤں اور نہ ہی ضالین
میں سے 6 یہاں بھی قومی زندگی کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کوئی قوم اُس وقت تک
ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس کی اگلی نسل ٹھیک نہ ہو جائے ۔ قوموں کی زندگی تو سینکڑوں
ہزاروں سال تک کی ہوتی ہے۔ پھر جب ہم ایک فرد کی زندگی کو جو زیادہ سے زیادہ ستر اسی سال یا
سو سال کی ہوتی ہے بچانے کے لیے اتنی جدو جہد کرتے ہیں تو قومی زندگی کو بچانے کے لیے اس
سے کہیں زیادہ کوشش کرنی چاہیے ۔ سورۃ الناس کی آیت مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ 7 میں
اس بات کی دعا کی گئی ہے کہ آئندہ نسلیں خراب نہ ہو جائیں ۔ ان کے دلوں میں وساوس نہ پیدا
ہوں ۔ پس مومن کہتا ہے کہ اے خدا ! میری تو زندگی اچھی گزر گئی ہے لیکن میں اُن کے لیے بھی
1955ء
104
خطبات محمود جلد نمبر 36
دعا کرتا ہوں جو میرے بعد آنے والے ہیں کہ تو ان کو وساوس سے بچائیو۔ کیونکہ صرف اور صرف
اس صورت میں ہی میری زندگی فائدہ بخش ثابت ہو سکتی ہے۔
عام طور پر کہتے ہیں کہ زنجیر کی طاقت اُس کی سب سے کمزور کڑی کی طاقت کے برابر
ہوتی ہے۔ تو اگر کوئی بھی نسل میں سے بگڑے گا تو سارے سلسلہ کو خراب کرے گا۔ وساوس کئی
قسم کے ہوتے ہیں ۔ بعض وساوس ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا پتا ہی نہیں چلتا ۔ بچوں ہی کو دیکھ لو
اگر ان کے دل میں وساوس پیدا ہو رہے ہوں تو وہ بہت حد تک ان کو اپنے دل میں چھپائے
رکھتے ہیں ۔ ایسی چھپی ہوئی چیز کا علاج تو خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔ پس یہاں یہ دعا سکھائی کہ ۔
وساوس پیدا کرنے والے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھ ۔ اگر ایسا ماحول پیدا ہو جائے جس سے
دلوں پر زلزلہ آ جائے اور وساوس پیدا ہوں تو تو ان سے ہماری نسلوں اور ساتھیوں کو بچا۔ گویا
مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کے مفہوم کی تشریح ہے۔ غرض جو مضمون
سورۃ فاتحہ میں تمہیدا بیان کیا گیا تھا اُسے سارے قرآن کریم میں تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد
آخری تین سورتوں میں اور خصوصاً اس سب سے آخری سورۃ میں اس کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔“
66
)الفضل 8 ستمبر 1955ء(
1: الفاتحة : 2
2 : 2 الناس
3: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِي
فِي الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَّا فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
لَايَتٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (البقره: 165)
:4 إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا كَمَاءِ اَنْزَلْتُهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مَّا يَا كُلُّ
النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ - (يونس : 25)
5 الفاتحة : 4
6 الفاتحة : 7
5 : 7: الناس