مغربی دنیا اسلام کی طرف مائل ہورہی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور بڑھ چڑھ کی اپنی زندگیاں تبلیغ کے لیے وقف کرو۔ وقفِ زندگی کی عظیم الشان تحریک سے ہی اسلام کی آئندہ ترقی وابستہ ہے
1955ء
133
24
خطبات محمود جلد نمبر 36
مغربی دنیا اسلام کی طرف مائل ہو رہی ہے اس موقع سے فائدہ
اٹھاؤ اور بڑھ چڑھ کر اپنی زندگیاں تبلیغ کے لیے وقف کرو۔
وقف زندگی کی عظیم الشان تحریک سے ہی اسلام کی آئندہ ترا اسلام کی آئندہ ترقی وابستہ ہے
(فرموده 16 ستمبر 1955 ء بمقام احمد یہ ہال کراچی )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دو
۔
جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے یہاں سلسلہ کی طرف سے ایک مکان بنوایا گیا ہے ۔ اس
مکان کی اصل غرض یہ ہے کہ اس کے ذریعہ مرکز کو مضبوط کیا جائے ۔ کراچی کے دوستوں کی محنت
اور قربانی سے یہ مکان اب خدا تعالیٰ کے فضل سے تیار ہے اور اس میں ہم ٹھہرے ہوئے ہیں ۔
کیونکہ پنجاب سے خبریں آرہی ہیں کہ ابھی وہاں شدید گرمی ہے اور بعض دفعہ تو گرمی کی ایسی
شدت ہو جاتی ہے کہ انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ چنانچہ میاں بشیر احمد صاحب کا خط آیا ہے کہ
ایک دن اچھی بھلی طبیعت تھی کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ضعف ہو گیا اور بے چینی بڑھ گئی۔
میرے بچے ربوہ گئے تھے تو میں نے انہیں بھی کہا تھا کہ وہاں کے موسم سے مجھے اطلاع دیں ۔ ان
کے بھی خط آئے ہیں کہ ابھی وہاں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ ممکن ہے اگر مکان مکمل ہو جاتا تو میں
خطبات محمود جلد نمبر 36
چند
134
1955ء
ردن اور ٹھہر جاتا تا کہ وہاں گرمی کم ہو جاتی ۔ مگر اس میں ہمارے دوستوں کا قصور نہیں ۔ یہ محض
حالات کا نتیجہ ہے ۔ اس مکان میں ابھی تک بجلی نہیں لگ سکی کیونکہ کھمبے کافی دور ہیں ۔ اس وجہ
سے شام کو گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔ اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ہمیں کال کوٹھڑیوں میں بند کر
دیا گیا ہے۔ ان حالات میں جانا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے اور ڈر آتا ہے کہ کہیں پھر بیمار نہ
ہو جاؤں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رات کو خوب ٹھنڈک ہوتی ہے۔ مگر اندھیرے کی وجہ سے ڈر آتا
ہے کہ ایسا نہ ہو کہ یہاں رہنے سے پھر تکلیف بڑھ جائے ۔ ہم نے ہری کین 1 رکھے ہوئے ہیں ۔
مگر چار مہینے یورپ میں گزارنے کے بعد اور اس وجہ سے کہ ربوہ میں بھی بجلی آچکی ہے اندھیرا
اعصاب پر بُرا اثر ڈالتا ہے۔ اور شام کے وقت کوفت ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ یوں خدا تعالیٰ
کے فضل سے مکان آرام دہ ہے اور پانی بھی جماعت کے دوست ہمت کر کے کسی نہ کسی طرح ٹرک
کے ذریعہ پہنچا دیتے ہیں ۔ شیخ عبدالحق صاحب نے بڑی قربانی کر کے جماعت کے دوستوں کے
ساتھ مل کر جس میں بڑا حصہ میجر شمیم احمد صاحب کا ہے مکان تیار کروا دیا ہے۔ لیکن ابھی شور سے
مکان میں گونج پیدا ہو جاتی ہے جس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
یورپ میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ جہاں شور ہوتا تھا وہاں میری طبیعت خراب ہو جاتی
تھی۔ اب بھی کھانا کھانے یا چائے پینے بیٹھیں اور کوئی بچہ پرچ میں پیالی رکھے تو یوں معلوم ہوتا
ہے جیسے کسی نے سر میں ہتھوڑا مارا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ یہ نقص آہستہ آہستہ دور ہو جائے
گا لیکن بہر حال ابھی تک طبیعت میں ایسی کمزوری باقی ہے کہ شور برداشت نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح
کئی آدمی مل کر بولیں تو بات سمجھ میں نہیں آتی۔ ایک آدمی بولے تو بات خوب سمجھ میں آجاتی ہے۔
شروع شروع میں چونکہ میری طبیعت میں وہم زیادہ تھا اس لیے مجھے ڈر محسوس ہونے لگا کہ میرے
کانوں میں کوئی نقص نہ پیدا ہو گیا ہو۔ چنانچہ ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ
اگر واقع میں کانوں میں کوئی نقص ہوتا تو ایک آدمی کی بات آپ کیوں سمجھ لیتے ۔ ایک آدمی کی
بات سمجھ لینا بتا تا ہے کہ آپ کے کانوں میں کوئی نقص نہیں ۔ باقی زیادہ آدمی بولیں تو چونکہ ہر آدمی
کی آواز ابھی امتیازی طور پر آپ الگ محسوس نہیں کر سکتے اس لیے آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ یہ دو
چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے میرا خیال ہے کہ سر دست ہم واپس چلے جائیں ۔ پھر جب بجلی لگ
1955ء
135
خطبات محمود جلد نمبر 36
جائے گی اور مکان مکمل ہو جائے گا تو آجائیں گے۔ ڈاکٹروں نے مجھے نصیحت کی تھی کہ میں ایسی
جگہ رہوں جہاں معتدل آب و ہوا ہو یعنی نہ گرمی زیادہ ہو اور نہ ٹھنڈک زیادہ ہو ۔ اس وجہ سے
شاید اگلی گرمیوں کے شروع میں میں یہاں آجاؤں اور شاید اُس وقت تک بجلی وغیرہ بھی لگ
جائے اور مکان کے باقی نقائص بھی دور ہو جائیں۔
یوں ولایت کے ڈاکٹروں کا مشورہ یہی تھا کہ مجھے اپنا مقررہ کام اب کچھ نہ کچھ شروع کر
دینا چاہیے۔ کیونکہ کام کے چھوڑنے کی وجہ سے بھی طبیعت پر اثر پڑتا ہے۔ بیماری ابھی دور نہیں
ہوئی۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ صرف اتنا کام کریں کہ تھکیں نہیں ۔ یہاں کے
مشہور فزیشن کرنل شاہ آج مجھے ملنے آئے اور انہوں نے میرا حال پوچھا ۔ تو میں نے کہا کہ
ڈاکٹروں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں آرام کروں مگر یہ نہیں بتایا کہ تھکن کس کو کہتے ہیں ۔ اس وجہ
سے طبیعت میں ہمیشہ گھبراہٹ رہتی ہے کہ معلوم نہیں میں تھک گیا ہوں یا نہیں تھکا ؟ اور ڈاکٹروں
کی ہدایت پر عمل ہوا ہے یا نہیں ہوا ؟ وہ کہنے لگے اصل بات یہ ہے کہ مغربی نقطہ نگاہ اور ہے اور
آپ کا نقطہ نگاہ اور ہے۔ مغرب میں لوگ جتنا کام کرتے ہیں صرف روٹی کمانے کے لیے کرتے
ہیں ۔ اس لیے تھوڑی دیر کام کرنے کے بعد اُن کی طبیعت اکتا جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کچھ دیر
آرام کر لیں ۔ لیکن آپ کا نقطہ نگاہ یہ ہے کہ میں اس لیے کام کرتا ہوں کہ میرے خدا کی طرف سے
مجھ پر ایک فرض عاید کیا گیا ہے ۔ پس آپ جتنا بھی کام کریں آپ کو اُتنی ہی خوشی اور لذت محسوس
ہوگی اور اُتنی ہی راحت معلوم ہوگی ۔ پس انہوں نے آپ کو جو کچھ کہا ہے اپنے نقطہ نگاہ سے کہا ہے
کے نقطہ نگاہ سے نہیں ۔ آپ کے نقطہ نگاہ سے آپ کو اپنے کام میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور
آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے خدا کی رضا اور اُس کی خوشنودی کے لیے یہ کام کیا ہے ۔ اس لیے اس
کام کے نتیجہ میں آپ کو وہ تھکاوٹ نہیں ہو سکتی جو مغربی لوگ اپنی روٹی کے لیے کام کرتے وقت
تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد محسوس کرتے ہیں ۔ ہاں ! اگر آپ واقع میں محسوس کریں کہ آپ جسمانی
طور پر تھک گئے ہیں تو کام چھوڑ دیں ۔ ورنہ کام کرنا آپ کے لیے مضر نہیں بلکہ مفید ہے ۔ جب
تک جسمانی طور پر آپ کو کوفت محسوس نہ ہو آپ بے شک کام کریں کیونکہ اس کے نتیجہ میں آپ
کے اندر بشاشت پیدا ہو گی ۔ اُن کی بات چونکہ معقول تھی اس لیے میری سمجھ میں آگئی ۔ ورنہ پہلے
آپ
1955ء
136
خطبات محمود جلد نمبر 36
مجھے یہی و ہم رہتا تھا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں تھکو نہیں لیکن بتاتے نہیں کہ تھکاوٹ کس کو کہتے ہیں ۔ وہ کہنے
لگے کہ آپ کے لحاظ سے اس کے کوئی بھی معنے نہیں ۔ کیونکہ آپ کے کام کی نوعیت بالکل اور ہے۔
یورپ والا کام کرتا ہے تو کام کرتے کرتے تنگ آجاتا ہے اور وہ اس کے نتیجہ میں کوئی خوشی محسوس
نہیں کرتا۔ کیونکہ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ وہ خدمت خلق کا کام کر رہا ہے یا خدا کی خوشنودی کے حصول
کے لیے جد و جہد کر رہا ہے۔ لیکن آپ جو بھی کام کریں گے خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے کریں گے یا
دین کی خدمت کے لیے کریں گے یا خدا تعالیٰ کی مخلوق کو فائدہ پہنچانے کے لیے کریں گے اور یہ
چیز ایسی ہے جس کے نتیجہ میں تھکان کی بجائے آپ کے اندر بشاشت پیدا ہو گی اور آپ خوشی کی لہر
اپنے اندر محسوس کریں گے۔ اس لیے اگر آپ چھ کی بجائے سات گھنٹے بھی کام کریں تو کوئی حرج
نہیں ۔ آپ کے لیے کام کا اتنا ہی معیار ہے جتنا آپ کی طبیعت کے مطابق ہو ۔ اس لیے آپ
مغربی ڈاکٹروں کی بات نہ مانیئے ۔ اُن کا نقطہ نگاہ اور ہے اور آپ کا نقطہ نگاہ اور ہے ۔
میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تو ہر احمدی کہتا ہے کہ اسلام
دنیا میں غالب آئے گا ۔ چنانچہ اگر کسی دوسرے وقت آپ لوگ میرے پاس بیٹھے ہوتے اور میں
آپ سے سوال کرتا کہ کیا اسلام دنیا میں غالب آئے گا ؟ تو آپ اس کا یہی جواب دیتے کہ کیوں
نہیں؟ خدا نے کہا ہے کہ اسلام غالب آئے گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات ہیں کہ
اسلام غالب آئے گا ۔ قرآن کریم میں خبر موجود ہے کہ اسلام غالب آئے گا۔ محمد رسول اللہ ﷺ
نے پیشگوئیاں فرمائی ہیں کہ اسلام غالب آئے گا ۔ پس اسلام کیوں غالب نہیں آئے گا ۔ لیکن
اگر دوستوں کے جواب سے شور پیدا ہونے کا ڈر نہ ہوتا تو میں سوال کرتا کہ کس طرح غالب
آخر خدا تعالیٰ نے ہر کام کے لیے کوئی نہ کوئی طریق مقرر کیا ہے ۔ بچہ پیدا ہوتا ہے تو
اس کے لیے خدا تعالیٰ نے ایک عورت بنائی ہے اور ایک مرد بنایا ہے ۔ مرد کا نطفہ عورت کے رحم
میں قرار پاتا ہے تو کچھ عرصہ کے بعد بچہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح ہر کام کے لیے خدا تعالیٰ
نے ایک معین طریق رکھا ہوا ہے۔ پس اگر آپ لوگ کسی اور وقت میرے پاس ہوتے تو میں
آپ سے پوچھتا کہ اسلام دنیا میں کس طرح غالب آئے گا ؟ اس وقت سارا امریکہ اسلام کے
خلاف ہے۔سارا یورپ اسلام کے خلاف ہے۔ سارا افریقہ اسلام کے خلاف ہے ۔ آپ کس
1955ء
137
خطبات محمود جلد نمبر 36
طرح کہتے ہیں کہ اسلام دنیا میں غالب آجائے گا ؟ آخر اسلام کے غالب آنے کا یہی طریق
ہو سکتا ہے کہ ہم ان لوگوں کو قائل کریں، انہیں سمجھائیں اور ان سے اسلامی تعلیم کی فوقیت
منوا لیں ۔ جب یہی طریق ہو سکتا ہے تو بتائیے ، ان سے اسلام منوانے کے لیے آپ کیا کوشش
کر رہے ہیں؟ شاید آپ یہ جواب دیں کہ ہم چندہ دے رہے ہیں اور ہم مالی لحاظ سے اتنا بوجھ
اٹھا رہے ہیں کہ شاید کوئی اور جماعت اتنا بوجھ نہیں اٹھا رہی ۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہماری جماعت
مالی قربانی کر رہی ہے اور یہ ایک ایسی واضح حقیقت ہے جس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا ۔ دشمن
بھی اقرار کرتا ہے کہ یہ جماعت بڑا بھاری بوجھ اپنے اوپر اٹھا رہی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کراچی
اور ربوہ میں چندہ دینے سے امریکہ اور انگلینڈ کے کسی آدمی کا دماغ کس طرح ٹھیک ہو سکتا ہے۔
اُس کا دماغ تو اسی طرح درست ہو سکتا ہے کہ اُسے سمجھایا جائے کہ تیری رائے غلط ہے، تیرے ہو
عقائد غلط ہیں اور صحیح رستہ وہی ہے جو اسلام نے پیش کیا ہے۔ اور یہ بات آپ لوگوں کے چندوں
سے نہیں ہو سکتی ۔ آپ خود وہاں جائیں یا آپ کے نمائندے اور قائم مقام وہاں جائیں۔ تب یہ
کام ہو سکتا ہے اس کے بغیر نہیں۔ شاید آپ کہیں کہ اسی لئے تو تبلیغی کا لج مقرر کیا گیا ہے۔ لیکن
سوال یہ ہے کہ تبلیغی کالج میں کتنے بچے جارہے ہیں؟ جہاں تک میرا علم ہے تبلیغی کالج میں تک میراعلم ہے تبلیغی کالج میں
35,30 طالب علم ہیں اور دنیا کی آبادی دو ارب تمیں کروڑ ہے۔ دو ارب تمیں کروڑ کی آبادی
کو 35 آدمی کس طرح سمجھا سکتے ہیں ؟ یہ 35 آدمی تو اُن کو دیکھ بھی نہیں سکتے ۔ پاس جانا جانا اور سمجھانا
تو دور کی بات ہے خالی اُن کو دیکھ لینے کی بھی ان 35 آدمیوں میں طاقت نہیں ہو سکتی ۔
پس اسلام اگر غالب آ سکتا ہے تو اسی طرح کہ ہماری جماعت کوئی ایسا طریق اختیار
کرے جس کے نتیجہ میں اُن لوگوں تک پہنچا جا سکے ۔ اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ وقف کی تحریک
کو کامیاب بنایا جائے ۔ مگر میرے نزدیک ہماری جماعت میں جیسے چندہ کی تحریک کامیاب رہی
ہے ویسے ہی وقف کی تحریک ناکام رہی ہے۔ میں نے دوستوں میں وقف اولاد کی تحریک کی تھی ۔
مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب یا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کا وقف ہے اور یا پھر میری
اولا د کا وقف ہے۔ باقی خانہ سب خالی ہے۔ مگر نہ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولا د سب جگہ
پہنچ سکتی ہے اور نہ میری اولا د سب جگہ پہنچ سکتی ہے۔ بلکہ اس تصور سے بعض دفعہ دل کانپ جاتا ہے
1955ء
138
خطبات محمود جلد نمبر 36
کہ باقی احمد یوں کو دیکھ کر کہیں میری اولاد کے دل میں بھی بے ایمانی پیدا نہ ہو جائے ۔ اور وہ یہ
خیال نہ کرے کہ ہم ہی قربانی کے بکرے کیوں بنیں ۔ جب باقی احمدی اس طرف توجہ نہیں کرتے تو
ہم بھی اس کام کو کیوں اختیار کریں۔ میں اللہ تعالیٰ سے امید تو نہیں کرتا کہ میری اولاد میں یہ
خیالات پیدا ہو جائیں مگر ڈر آتا ہے کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ میری
اولاد کے دل میں بھی کسی وقت خیال آجائے کہ اگر اور کوئی احمدی اپنے آپ کو وقف نہیں کرتا تو ہم
بھی کیوں کریں۔ آخر اسلام پر ضعف آیا تو اسی وجہ سے کہ مسلمانوں نے کہنا شروع کر دیا کہ کئی
مسلمان ہیں جو نماز میں نہیں پڑھتے ، کئی مسلمان ہیں جو روزے نہیں رکھتے ۔ مطلب یہ تھا کہ اگر
دوسرا ان احکام کو چھوڑ سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں چھوڑ سکتے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ رفتہ رفتہ انہوں نے بھی نماز
روزہ کو ترک کر دیا۔
-
پس جب تک جماعت میں وقف کی تحریک مضبوط نہ ہو اُس وقت تک ساری دنیا میں
اسلام کو غالب کرنا ناممکن ہے۔ اس کے لیے اول تو جماعت کے ہر فرد کے دل میں یہ احساس پیدا
ہونا چاہیے کہ میں نے ایک سے دو بننا ہے، دو سے چار بننا ہے، چار سے آٹھ بننا ہے، آٹھ سے
سولہ بننا ہے، سولہ سے بتیس بننا ہے، بتیس سے چونسٹھ بنا ہے، اور چونسٹھ سے ایک سو اٹھائیس
بننا ہے ۔ ہماری جماعت آخر لاکھوں کی جماعت ہے اگر ہر دس سال کے اندر ایک ایک شخص کے
ذریعہ دو چار احمدی بھی پیدا ہو جائیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اگلے دس سال میں پندرہ میں لاکھ یہ
ہو جائیں گے۔ اُس سے اگلے دس سال میں اسی لاکھ ہو جائیں گے ۔ اور اُس سے اگلے دس سال سے!
میں ڈیڑھ کروڑ تک ان کی تعداد پہنچ جائے گی ۔ اگر ایسا ہو جائے تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ ڈیڑھ
کروڑ دو ارب تک اسلام کا پیغام پہنچا سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ نہ ہو اور ہر شخص سمجھ لے کہ میرے لیے
اتنا ہی کافی ہے کہ میں نے چندہ دے دیا ہے تو یورپ اور امریکہ کو اسلام کون سمجھائے گا ؟ اور اگر
سمجھانے والا کوئی نہیں ہو گا تو مانے گا کون؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اُن کے دل اس وقت اسلام
کی طرف مائل ہیں ۔
میں نے پچھلے خطبہ میں ہی بیان کیا تھا کہ ایک ڈچ عورت مجھے ملی اور اُس نے بتایا کہ میں
نے ایک مصری سے شادی کی ہوئی ہے جس کی پہلے بھی ایک بیوی موجود ہے ۔ پھر اس نے کہا کہ
1955ء
139
خطبات محمود جلد نمبر 36
میں تو کسی پادری سے جب اسلام کے خلاف اسی مسئلہ پر اعتراضات سنتی ہوں تو میں اُس پادری کا
گلا پکڑ لیتی ہوں اور میں اُسے کہتی ہوں کہ ایک سے زیادہ بیویاں عورتوں پر آئیں گی یا مردوں پر
آئیں گی ؟ اس مسئلہ سے اگر ڈر آنا چاہیے تو مجھے آنا چاہیے۔ مگر مجھے تو کوئی ڈر نہیں آتا۔ کیونکہ
اسلام صرف یہی نہیں کہتا کہ زیادہ شادیاں کرو بلکہ وہ یہ بھی کہتا ہے کہ ہر ایک بیوی کے ساتھ
انصاف کرو 2 ۔ انہیں ایک جیسا مکان اور ایک جیسا کپڑا دو۔ ایک جیسا کھانا دو اور ایک جیسا
سلوک کرو۔ جب اسلام یہ کہتا ہے تو اس پر تجھے کیا اعتراض ہے۔ آخر تجھ پر تو سوکن نہیں آنی ؟
سوکن تو مجھ پر آنی ہے۔ پھر وہ ہنسی اور کہنے لگی ۔ ایک مرد کے اپنی بیوی سے کتنے بھی اچھے تعلقات
ہوں کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے ناراض ہو جاتے ہیں اور وہ سارا دن
ایک دوسرے سے نہیں بولتے ۔ ایسی صورت میں اُس عورت کو چومیں گھنٹے اُس کی شکل دیکھنی پڑتی
ہے۔ اگر چار بیویاں ہوں اور برابر کا ہر ایک کے پاس مکان ہو، برابر کا کھانا ہو، برابر کا پہننا ہو تو
اگر وہ مجھ سے لڑے گا تو میں دوسری بیوی کے مکان کا دروازہ کھول کر اُس کے گھر میں اسے دھکیل
دوں گی ۔ اور کہوں گی کہ دو گھنٹے تک میں نے تیرا منہ دیکھا ہے اب تو دوسرے گھر میں جا کہ وہ تیرا
منہ دیکھے۔ میں تیرا منہ کیوں دیکھتی رہوں ۔ اب دیکھو اس کی طبیعت میں یہ بات کیوں پیدا
ہوئی ؟ اس لیے کہ اس نے مسلمانوں سے باتیں سنیں اور اس پر اثر ہوا۔ یہاں کی عورتیں سوکن
کا نام سن کر جل جاتی ہیں۔ لیکن وہ ہالینڈ میں بیٹھی ہوئی کہتی ہے کہ یہ تو بڑے مزے کی تعلیم
ہے۔ اگر کبھی خاوند کا منہ بگڑا ہوا ہو گا تو میں اسے دوسرے گھر میں دھکیل دوں گی ۔ اور اس کی
شکل نہیں دیکھوں گی ۔
تو دلیل ہمیشہ سمجھانے سے سمجھ آتی ہے۔ اس کے بغیر نہیں ۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے
چونکہ قرآن کریم کے تراجم یورپ میں شائع ہو چکے ہیں اس لیے لوگ جب ان کو پڑھتے ہیں تو
بڑے متاثر ہوتے ہیں ۔ ہمارا ڈرائیور ایک جرمن مسٹر سٹو ڈر تھا ۔ اُس نے بھی قرآن کا ترجمہ
پڑھا۔ ایک دن ہم ڈاکٹر کے ہاں جا رہے تھے کہ وہ کہنے لگا حضرت صاحب ! میں نے آپ سے
کچھ باتیں پوچھنی ہیں ۔ میں نے کہا پوچھو ۔ کہنے لگا میں نے قرآن پڑھا ہے اس میں بڑی اچھی
باتیں ہیں۔ لیکن آپ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بہت تھوڑی ہے اب آپ مجھے بتائیں کہ اگر
1955ء
140
خطبات محمود جلد نمبر 36
اسلام میری سمجھ میں آجائے تو میں دنیا کے لیے مفید وجود کس طرح بن سکتا ہوں؟ آیا اس طرح کہ
اکثریت کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا اس طرح کہ اقلیت کے ساتھ مل جاؤں ؟ اگر میں چھوٹی
جماعت میں مل جاؤں تو میں کیا کام کر سکتا ہوں میں تو اسی صورت میں مفید کام کر سکتا ہوں جب
میں بڑی جماعت میں ہوں ۔ بات اُس کی معقول تھی اور اُس کا مطلب یہ تھا کہ احمدی بننے سے
مجھے کیا فائدہ ہوگا ۔ جبکہ احمدی بننے سے ماریں کھانی پڑتی ہیں ، لوگوں کی گالیاں سننی پڑتی ہیں ۔ میں
نے کہا مسٹر سٹوڈ ر! ایک بات آپ نے نہیں سوچی اور وہ یہ کہ اکثریت کی موجودگی میں اقلیت کی کی
ضرورت کیا تھی ؟ اگر اقلیت کی ضرورت تھی اور اگر اقلیت کے پاس کوئی اچھی چیز ہے تو پھر اُس میں
شامل ہونا چاہیے۔ اور اگر اُس کے پاس کوئی اچھی چیز نہیں تو آپ دوسروں سے مل کر اقلیت کو ختم
کی
کر دیں ۔ آخر اس نے جھگڑا کیوں ڈالا ہے اور کیوں وہ اکثریت کے مقابلہ میں کھڑی ہے؟ اور
اگر اقلیت میں واقع میں کوئی اچھی بات ہے تو بتاؤ کہ اکثریت میں مل کر اچھی بات کو ختم کر دینا اچھا
ہے یا اچھی بات کو قائم رکھنے کے لیے اقلیت کے ساتھ مل کر کام کرنا اچھا ہے؟ اگر اس کے پاس
کوئی اچھی بات نہیں تو اُسے ختم کر دینا چاہیے ۔ اور اگر اُس کے پاس کوئی اچھی بات ہے تو اسے
قائم رکھنا چاہیے تا کہ دنیا نیکی سے محروم نہ ہو ۔
غرض یورپ کے لوگ اب اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ لیکن بڑی چیز جو اُن کے
رستہ میں حائل ہے وہ یہی ہے کہ یورپین لوگ ہر چیز کو سیاسی نقطہ نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اُن کے
بڑے بڑے لوگ یہ خوب سمجھتے ہیں کہ اسلام اگر ہم تک پہنچا ہے تو احمدیوں کے ذریعے سے۔ لیکن
مسلمان جن کی اکثریت ہے وہ احمدیوں کے ہی مخالف ہیں ۔ ایسی صورت میں اقلیت کے ساتھ ملنا
کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا ۔ ہاں اگر اکثریت کے ساتھ ملیں گے تو مفید کام کر سکیں گے ۔ اس قسم
کے وساوس کا بھی ازالہ ہو سکتا ہے جب ہمارے مبلغ اُن تک پہنچیں اور اُن کے شبہات کو دور کریں۔
یہ ظاہر ہے کہ ایک آدھ دفعہ ملنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ اس کے لیے متواتر اور مسلسل جد و جہد
کی ضرورت ہوتی ہے۔ آخر رسول کریم ﷺ سے بڑا اور کون ہوسکتا ہے مگر آپ نے بھی
سالہا سال تبلیغ کی اور پھر آپ کے صحابہؓ نے تبلیغ کی تب جا کر لاکھوں لوگ اسلام میں شامل ہوئے
۔ مگر کچھ عرصہ کے بعد جب انہوں نے اسلام کی اشاعت کی طرف سے توجہ ہٹا لی تو وہی لاکھوں
صلى الله
1955ء
141
خطبات محمود جلد نمبر 36
خراب ہو گئے ۔ اس طرح اگر ہمارے نمائندے اور ہمارے قائم مقام ان ممالک میں موجود
ہوں ، پھر یہ کام صرف انہی تک محدود نہ ہو بلکہ ان کی آئندہ نسل بھی اس کام میں مشغول رہے تو نہ
سینکڑوں سال تک دنیا اسلام کے نور سے مستفیض ہوتی رہے گی۔
پس وقف کی تحریک اسلام کی اشاعت کے لیے ایک عظیم الشان تحریک ہے۔ اگر وقف کی
تحریک مضبوط ہو جائے اور نسلاً بعد نسل ہماری جماعت کے نوجوان خدمت دین کے لیے آگے
بڑھتے رہیں تو سینکڑوں نہیں ہزاروں سال تک تبلیغ اسلام کا سلسلہ قائم رہ سکتا ہے ۔ اس غرض کے
لیے میں نے متواتر جماعت پر وقف کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔ مگر اب میرا ارادہ ہے کہ جماعت
سے خاندانی طور پر وقف اولاد کا مطالبہ کروں ۔ یعنی ہر خاندان کے افراد اپنی طرف سے ایک ایک
نوجوان کو اسلام کی خدمت کے لیے پیش کرتے ہوئے عہد کریں کہ ہم ہمیشہ اپنے خاندان میں
سے کوئی نہ کوئی فرد دین کی خدمت کے لیے وقف رکھیں گے اور اس میں کبھی کوئی کوتاہی نہیں کریں
گے ۔ جب خاندانی وقف کی تحریک مضبوط ہو جائے تو پھر اس کو وسیع کر کے ہم وقف کرنے والوں
کو تحریک کر سکیں گے کہ وہ اپنے اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں سے ایک ایک ، دو دو ، تین تین،
چار چار کو وقف کرنے کی کوشش کریں ۔ اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ممتد ہوتا چلا
جائے گا اور قیامت تک جاری رہے گا ۔
جیسا کہ میں نے پچھلی دفعہ بھی کہا تھا اب فصل تیار ہے صرف اس کے کاٹنے والوں کی
ضرورت ہے اور یہ مبالغہ نہیں واقعہ ہے کہ مغربی لوگوں میں اسلام کی طرف زبر دست میلان پایا
جاتا ہے ۔ میں تو بیمار تھا اور لمبی بات نہیں کر سکتا تھا مگر میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی میں گفتگو کرتا
یورپین لوگ فوراً ہتھیار ڈال دیتے تھے اور وہ سمجھ جاتے تھے کہ حقیقت کیا ہے ۔ واپسی پر جب میں
زیورچ پہنچا تو ایک ایڈلٹ (ADULT) سکول میں میری تقریر ہوئی ۔ وہ ایک جرمن نے اپنے
ذاتی شوق کے ماتحت بڑے لوگوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے لیے قائم کیا ہوا ہے۔ میری تجویز یہ تھی کہ
میں اردو میں تقریر کروں اور پھر اُس کا انگریزی میں ترجمہ ہو جائے ۔ مگر اُس نے کہا میری خواہش
یہ ہے کہ آپ انگریزی میں ہی تقریر کریں میں اُس کا جرمن زبان میں ترجمہ کروالوں گا۔ اس کے
لیے اُس نے نچلی منزل کے ایک کمرہ میں مائیکروفون پر ایک جرمن بٹھا رکھا تھا جو انگریزی کو خوب
1955ء
142
خطبات محمود جلد نمبر 36
سمجھتا تھا۔ میں تقریر کرتا تو وہ فوراً نیچے کمرہ میں اُس کے پاس پہنچتی اور وہ اُسی وقت اُس تقریر کا
جرمن زبان میں ترجمہ کرتا ۔ اور ایک اور مائیکروفون پر جو اُس نے اپنے سامنے رکھا ہوا تھا وہ
ترجمہ سنتا چلا جاتا ۔ آگے تمام جرمن لوگوں نے جو میری تقریر سننے کے لیے اوپر کے ہال میں جمع
تھے اپنے اپنے کانوں کے ساتھ ایک ایک آلہ لگایا ہوا تھا۔ جونہی وہ ترجمہ کرتا اُسی وقت ہر شخص
کے کان تک وہ ترجمہ پہنچ جاتا اور اس طرح پر ہر شخص ہال میں بیٹھے ہوئے اپنی زبان میں بھی میری
تقر بر نتا چلا جاتا۔ پہلے مجھے اس کا علم نہیں تھا کہ ہر شخص نے اپنے کان کے ساتھ کوئی آلہ لگایا ہوا
ہے اور وہ جرمن زبان میں میری تقریر کا ترجمہ ساتھ کے ساتھ سنتے جارہے ہیں ۔ لیکن ان کے
چہروں کی بشاشت اور خوشی سے اور اُن کے سر ہلانے سے صاف پتا لگ رہا تھا کہ وہ تقریر سمجھ رہے
بشاشت سے اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔ میں حیران ہوا کہ یہ میری تقریر کس طرح
سمجھ رہے ہیں؟ آخر پتا لگا کہ میری انگریزی تقریر کا جو شخص جرمن زبان میں ترجمہ کر رہا ہے وہ
ساتھ کے ساتھ مائیکروفون پر وہ ترجمہ سناتا جا رہا ہے ۔ اور اوپر کے کمرہ میں بیٹھے ہوئے لوگ اُن
آلات کے ذریعہ جو انہوں نے اپنے کانوں سے لگائے ہوئے ہیں اس تقریر کو سنتے جا رہے ہیں ۔
بعد میں ان لوگوں نے اعتراضات بھی کئے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے مجھے اُن کے جواب سمجھا دیئے جس
سے اُن کی تسلی ہو گئی۔ ایک شخص اٹھا اور اس نے کہا کہ آپ نے جو اسلام کی باتیں بتائی ہیں یہ وہی
ہیں جو عیسائیت اور یہودیت پیش کرتی ہے۔ پھر یہ کیا جھگڑا نظر آتا ہے کہ مسلمان عیسائیوں کو بُرا
بھلا کہتے ہیں اور عیسائی مسلمانوں کو بُرا بھلا کہتے ہیں ۔ یہو د عیسائیوں اور مسلمانوں کو بُرا سمجھتے ہیں
اور مسلمان یہودیوں کو بُرا سمجھتے ہیں ۔ گو یا د نیا نہ موسیٰ کے خدا کو مانتی ہے، نہ عیسی ۔
کو مانتی ہے اور نہ محمد رسول اللہ ﷺ کے خدا کو مانتی ہے۔ ایسی صورت میں ان جھگڑوں کے تصفیہ
اور عیسائی اور م
کے لیے سب مل کر یہ کیوں نہیں طے کر لیتے کہ سب لوگ ایک خدا کو مانیں ، اس کی سچے دل سے
عبادت کریں اور اپنے اپنے مذہب پر قائم رہیں؟ میں نے کہا مجھے سوال سن کر بڑی خوشی ہوئی
کیونکہ محمد رسول اللہ ﷺ کو آج سے تیرہ سو سال پہلے خدا تعالیٰ نے ان جھگڑوں کے تصفیہ کا یہی
صلى الله
سام
طریق بتایا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا قُلْ يَأَهْلَ الْكِتُبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ
سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا 3 یعنی اے اہل کتاب !
1955ء
143
خطبات محمود جلد نمبر 36
آؤ میں تمہیں ایک کلمہ پر جمع ہونے کا طریق بتاؤں جو تمہارے نزدیک بھی مسلمہ ہے ۔ اور
ہمارے نزدیک بھی مسلّمہ ہے وہ طریق یہ ہے کہ ہم سب ایک خدا کی عبادت کریں اور اُس کے
ساتھ کسی کو شریک قرار نہ دیں ۔ تیرہ سو سال ہوئے کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے یہ علاج بتایا تھا اور
تمام اہل کتاب کو اس اصل کی طرف توجہ دلائی تھی ۔ مگر تمہارے باپ دادا نے قرآن کریم کی اس
دعوت کو قبول نہ کیا ۔ پس بجائے ہم سے سوال کرنے کے تم اپنے باپ دادا پر شکوہ کرو اور انہیں کہو
کہ جب محمدرسول اللہ ﷺ نے اتنی اچھی تعلیم پیش کی تھی تو تم نے اسے قبول کیوں نہ کیا اور اپنا منہ
کیوں پھیر لیا ؟ بہر حال اس اتحاد کے نہ ہونے کا الزام اگر آتا ہے تو تمہارے باپ دادا پر آتا
ہے ورنہ تیرہ سو سال سے قرآن کریم میں یہ بات موجود ہے ۔ اب اگر تمہیں کوئی شکوہ ہے تو اپنے
باپ دادا سے شکوہ ہونا چاہیے ہم سے نہیں ہونا چاہیے۔
کہ
الله
غرض ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ جائیں اور انہیں اسلامی تعلیم سے آگاہ
کریں ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لیے تبلیغ کا اس قدر رستہ کھلا ہے کہ بعض دفعہ تو حیرت آتی
ہے کہ ہم یورپ کو اپنا دشمن سمجھتے تھے اور وہ اسلام کی طرف اتنا مائل ہے۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں
کہ ہر انگریز کے اندر یہ تغیر پیدا ہو گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ تم کسی انگریز یا امریکن کو ملو اور وہ اسلام کو
بُرا بھلا کہنا شروع کر دے۔ کیونکہ دو ارب کی دنیا میں نوے کروڑ عیسائی ہیں اور میں صرف
درجنوں سے ملا ہوں ۔ پس ان میں دشمن بھی ہو سکتے ہیں ۔ مگر جو لوگ مجھے ملے ہیں وہ بھی کل تک
اسلام کے دشمن تھے مگر اب اُن کے اندر تبدیلی پیدا ہو چکی ہے۔ اس تبدیلی کو وسیع کرنا اور اس
تبدیلی سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھانا اب ہمارا کام ہے۔
سے
ڈسمنڈ شا مجھے انگلستان میں ملا تو کہنے لگا کہ میں جب کہتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ﷺ ہے سب
الله
سالم
سے زیادہ امن کی تعلیم دینے والے نبی ہیں تو پادری میری بات نہیں مانتے ۔ میں نے کہا آپ کہتے کہ
جائیے ایک دن وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اِس وقت وہ صرف ضد کی وجہ سے
انکار کر رہے ہیں اور ضد ایسی چیز ہے جو انسانی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ میں نے کہا آپ یہ
نہیں دیکھتے کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی تعلیم ہم نے ہی یورپ میں پھیلائی ہے اور ہمیں ہی مسلمان
کافر اور واجب القتل قرار دیتے ہیں ۔ پادری تو ایک دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اُن کا
1955ء
144
خطبات محمود جلد نمبر 36
اس میں کیا قصور ہے۔ خود مسلمان اپنے مذہب سے واقف نہیں اور محمد رسول اللہ ﷺ کی اپنی امت
انہیں شمشیر کا نبی قرار دیتی ہے۔ پس آپ کہتے جائیے کہتے کہتے ایک دن دنیا سمجھ جائے گی ۔
بہر حال یہ تحریک ہے جو میں جماعت میں کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے بغیر ہم
اسلام کی اشاعت میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ آخر اپنے دلوں میں سو چوا ور غور کرو کہ اگر وقف
کا سلسلہ جاری نہ رہے تو تمہارا یہ دعویٰ کہ اسلام دنیا پر غالب آ جائے گا کس طرح سچا سمجھا جا سکتا
ہے؟ یہ تو ہو گا نہیں کہ ایک دن صبح اٹھ کر تم تسبیح پر تین دفعہ سُبْحَانَ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ کہو گے
اور امریکہ کا پریذیڈنٹ اور کونسل آف سٹیٹ کے سب ممبر مسلمان ہو جائیں گے اور وہ اعلان
کر دیں گے کہ ہم عیسائیت کو ترک کرتے ہیں ۔ اگر ہم نے واقع میں اسلام پھیلانا ہے تو بہر حال
ہمیں جدو جہد کرنی ا پڑے گی اور چھری سے چھری رگڑنی پڑے گی ۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ بھوپال میں ایک بزرگ تھے جن کے پاس
میں اکثر آیا جایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ کسی وجہ سے اُن کے پاس جانے میں دیر ہوگئی ۔ چند دن بعد جو
میں انہیں ملنے گیا تو فرمانے لگے ۔ نورالدین ! کبھی تم نے قصاب کو گوشت کا ٹتے بھی دیکھا ہے؟
میں نے کہا کیوں نہیں؟ بارہا دیکھا ہے۔ فرمانے لگے تم نے دیکھا ہوگا قصاب گوشت کاٹتے
کاٹتے تھوڑی تھوڑی وڑی تھوڑی دیر کے بعد ایک چھری کو دوسری چھری سے رگڑ لیتا ہے۔ تمہیں پتا ہے کہ وہ
ایسا کیوں کرتا ہے؟ وہ اس لیے رگڑتا ہے کہ گوشت کاٹتے کاٹتے چھری کی دھار چربی لگنے کی وجہ
کچھ گند ہو جاتی ہے۔ جب وہ دوسری چھری سے اُسے رگڑتا ہے تو وہ پھر تیز ہو جاتی ہے۔ اس
طرح اللہ تعالیٰ نے انسانی دماغ کو بنایا ہے ۔ جب دو دماغ ملتے ہیں تو اُن کی باہمی رگڑ سے وہ
دونوں تیز ہو جاتے ہیں ۔ چونکہ تمہیں بھی دین سے محبت ہے اور ہمیں بھی محبت ہے اس لیے جب تم
آتے ہو تو تمہارے ساتھ باتیں کر کے میں اپنے دماغ میں ایک نئی روشنی محسوس کرتا ہوں ۔ اب کر ۔
کچھ دنوں سے تم نہیں آئے تو میں محسوس کرتا تھا کہ میرا دماغ گند ہوتا جا رہا ہے۔ تم آگئے ہو تو پھر تم
سے باتیں کر کے میرا دماغ تیز ہو جائے گا۔
سے
تو حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لیے جب تک صحیح رنگ میں کوشش نہ ہو اس
وقت تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا۔ اگر ہم اسلام کو پھیلانا چاہتے ہیں تو ہم میں سے ہر احمدی کو یہ
1955ء
145
خطبات محمود جلد نمبر 36
عہد کر لینا چاہیے کہ میں اپنے کسی نہ کسی عزیز یا رشتہ دار یا ساتھی کو اسلام کی خدمت کے لیے وقف
کر دوں گا ۔ پھر وہ آگے اپنے ساتھیوں کو اسلام کی خدمت کے لیے تیار کریں اور یہ سلسلہ تواتر کے
ساتھ جاری رہے۔ رفتہ رفتہ اتنے لوگ ہمارے پاس جمع ہو جائیں گے کہ ہم انہیں آسانی کے
ساتھ مختلف ممالک میں پھیلا سکیں گے اور ان سے دین کی اشاعت کا کام لے سکیں گے۔ جب یہ
لوگ اسلام کی اشاعت کے لیے ہر شخص تک پہنچیں گے تو چونکہ ان کے دل اسلام کی طرف پہلے ہی
مائل ہیں اس لیے اسلام کی فتح کا دروازہ کھل جائے گا ۔ اور محمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا دنیا میں
عزت کے ساتھ قائم ہو جائے گا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی یہ مقام دُور نظر آتا ہے لیکن جب رو
پیدا ہوئی تو کامیابی اتنی سرعت کے ساتھ ہوگی کہ ہمیں خود بھی اس پر حیرت ہوگی ۔
صلى
علی
رسول کریم ﷺ کو دیکھ لو! تیرہ سال آپ مکہ میں رہے اور تبلیغ کرتے رہے مگر اس تبلیغ
کے نتیجہ میں صرف 80 آدمی آپ پر ایمان لائے ۔ اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لے گئے تو
تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ہزاروں لوگ اسلام میں داخل ہونے شروع ہو گئے ۔ جس طرح بند
ٹوٹنے کے بعد سیلاب کا پانی رک نہیں سکتا اسی طرح جب لوگوں میں ایک روچل جائے تو پھر
گروہ در گروہ لوگ سچائی کو قبول کرنے کے لیے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور کوئی مخالفت ان کو پیچھے
نہیں ہٹا سکتی ۔
آج ہمیں اسلام کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والوں کی ضرورت ہے ۔ مگر
پھر وہ وقت آئے گا کہ وقف کرنے والے اتنی کثرت سے آئیں گے کہ سوال پیدا ہو گا کہ ان
واقفین کو سنبھالے کون؟ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ
روپیہ کہاں سے آئے گا ؟ مجھے یہ فکر ہے کہ روپیہ کو سنبھالنے والے کہاں سے آئیں گے 4۔ اسی
طرح مجھے بھی یہ فکر نہیں کہ اسلام کی تبلیغ کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے والے کہاں سے آئیں
گے ۔ مجھے یہ فکر ہے کہ وقف کرنے والے اس کثرت سے آئیں گے کہ اُن کو سنبھالے گا کون ۔ دل
خدا تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ جن دلوں کو وہ آپ صاف کر دے گا وہ دین کی خدمت کے لیے
آگے آجائیں گے۔ پھر اُن کو دیکھ کر سینکڑوں لوگ پیدا ہو جائیں گے جو اپنے آپ کو وقف کرنے کے
لیے پیش کر دیں گے۔ اور ان سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں پیدا ہو جائیں گے۔
1955ء
146
خطبات محمود جلد نمبر 36
ہم بچے تھے تو ہم کتابوں میں ایک کہانی پڑھا کرتے تھے کہ جب بادل آتا ہے تو قطرے
آپس میں جھگڑتے ہیں ۔ ایک کہتا ہے کہ میں زمین پر گر کر کیوں جان دوں؟ دوسرا کہتا ہے میں
ہے۔ یہی حال
کیوں جان دوں ؟ آخر ایک قطرہ آگے بڑھتا اور زمین پر گرتا ہے، اس کے بعد دوسرا قطرہ گرتا
ہے، پھر تیسرا گرتا ہے، پھر چوتھا گرتا ہے اور پھر موسلا دھار بارش شروع ہو جاتی ہے۔ یہ
دین کی قربانی کا ہے۔ پہلے قربانی کرنے والے جب قربانی کرتے ہیں تو اُن کو دیکھ کر دوسرے
لوگ کہتے ہیں کہ انہیں تو کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ یہ تباہ ہو جائیں گے مگر ان کی تو ہم سے
بھی زیادہ عزت ہوئی اور ہم سے بھی زیادہ انہوں نے کامیابی حاصل کی ۔ آؤ ہم بھی انہی کے پیچھے
چلیں۔ چنانچہ وہ بھی اپنے آپ کو قربانی کے لیے پیش کر دیتے ہیں۔ اور پھر یہ سلسلہ بڑھتا چلا جاتا
ہے یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ زمانہ آجاتا ہے کہ انسان کہتا ہے میں کس کو رکھوں اور کس کو رد
کروں ، کس کو چنوں اور کس کو نہ چنوں ۔ اُس زمانے کے آنے سے پہلے پہلے جو لوگ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لیے پیش کریں گے وہ خدا تعالیٰ کے حضور مقبول ہوں گے اور
اُس کی برکتوں سے اتنا حصہ پائیں گے کہ بعد میں آنے والے اُن برکات کا عشر عشیر بھی نہیں لے
سکیں گے۔ کیونکہ الْفَضْلُ لِلْمُتَقَدِّم فضیلت اُنہی کو ملتی ہے جو نیکی اور قربانی کی راہوں میں
سبقت اختیار کرتے ہیں ۔
مجھے شکوہ ہے کہ کراچی والے اب تک دو گنے کیوں نہیں ہو گئے ۔ میں کئی سال سے انہیں
توجہ دلا رہا ہوں مگر ابھی تک وہ دو گنے نہیں ہوئے۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ انہیں دو گنا ہونے کی
نصیحت کرتے ہوئے بھی مجھے شرم آتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ انہیں موجودہ تعداد سے دوسو گئے
زیادہ ہونا چاہیے۔ اگر وہ سچے دل سے کوشش کریں اور اپنی جد و جہد کو تیز کر دیں تو وہ دیکھیں گے
کہ کس طرح خدا تعالیٰ کی مدد اور اُس کی نصرت ان کے شاملِ حال ہوتی ہے اور انہیں ان کے
مقصد میں کامیاب کرتی ہے ۔ پس اپنے اندر دین کی خدمت کا احساس پیدا کرو اور سمجھ لو کہ دنیا
کی اصلاح تمہارے ساتھ وابستہ ہے۔ تمہیں اُس وقت تک چین اور آرام سے نہیں بیٹھنا
چاہیے جب تک دنیا کو تم ہدایت کی طرف نہ لے آؤ۔ اگر تم دنیا کی ہدایت کے لیے بے چین
رہو گے تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو بھی اُس وقت تک چین نہیں آئے گا جب تک
کی
1955ء
147
خطبات محمود جلد نمبر 36
وہ تمہاری بے چینی کو ڈور نہ کرلے۔ تمہاری بے چینی بے کار جا سکتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کی بے چینی
کبھی بے کار نہیں جاسکتی ۔ وہ جب بھی بے چین ہوگا اپنے کام کو کر کے رہے گا۔
66
الفضل 16 اکتوبر 1955ء)
1 هری کین: HURRICANE LANTERN) لالٹین ۔ ہوا میں نہ بجھنے والا چراغ
2 فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ مَثْنَى وَثُلَثَ وَرُبَعَ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً (النساء:4)
3 آل عمران : 65
4 الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 319