اسلام کے غلبہ کی یہی صورت ہے کہ ہم میں نسلاً بعد نسلٍ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو اسلام کی اشاعت کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں

حصہ 2

1955ء
168
خطبات محمود جلد نمبر 36
-
کو جب آپ نے ناظر اعلیٰ بنا دیا تو وہ گھر میں بڑا افسوس کیا کرتے تھے کہ ہم نے تو اپنے آپ کو تبلیغ
کے لیے وقف کیا تھا اور انہوں نے ہمیں کرسیوں پر لا کر بٹھا دیا ہے ۔ دوسری طرف میں دیکھتا ہوں
کہ ہماری جماعت میں وہ لوگ بھی ہیں جو مجھے لکھتے رہتے ہیں کہ واقف زندگی کی قدر ہونی
چاہیے ۔ باہر سے آنے والوں میں سے کوئی وکیل اعلیٰ ہو جاتا ہے اور کوئی ناظر اعلیٰ ہو جاتا ہے اور
ہم مبلغ کے مبلغ ہی رہتے ہیں ۔ حالانکہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے خدا کہے کہ بندوں میں سے تو کوئی
ترقی کر کے ہٹلر بن گیا اور کوئی نپولین بن گیا اور میں خدا کا خدا ہی رہا۔ بھلا مبلغ سے بڑا کون سا
مقام ہو سکتا ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ جو شخص سچا حقیقی مبلغ ہوتا ہے وہ دنیا میں خدا تعالیٰ کا نمائندہ
ہوتا ہے۔ جیسے ایمبیسیڈ راپنی اپنی حکومتوں کے نمائندے ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کے
وزراء ہز ایکسی لینسی نہیں کہلا سکتے ۔ لیکن ایمبیسیڈر ہز ایکسی لینسی کہلاتے ہیں ۔ کیونکہ وہ اپنی اپنی
حکومتوں کے نمائندہ ہوتے ہیں ۔ اسی سفر میں ایک دن چودھری ظفر اللہ خان صاحب کہنے لگے کہ
میں جب تک وزارت خارجہ میں تھا ہز ایکسی لینسی نہیں کہلا سکتا تھا۔ لیکن اب انٹر نیشنل کورٹ کا حج
ہونے کی وجہ سے میں بائی رائٹ (By Right) اپنے آپ کو ہز ایکسی لینسی لکھ سکتا ہوں ۔ جس
طرح دنیا میں بعض لوگ حکومتوں کے نمائندہ ہونے کی وجہ سے خاص عزت کے مستحق سمجھے جاتے
ہیں اسی طرح مبلغ ہونا بھی ایک بہت بڑی عزت کا مقام ہے۔ مبلغ سے کسی اور کو اونچا سمجھنا ایسی
ہی بیوقوفی کی بات ہے جیسے کسی حج نے ایک شخص کو پھانسی کی سزادی تو وہ چیخ مار کر کہنے لگا کہ اس
سے تو بہتر تھا کہ مجھے موت کی سزا دے دیتے ۔ جیسے اُس کا قول احمقانہ تھا اسی طرح یہ بھی بیوقوفی
کی بات ہے کہ ایک مبلغ سے کسی اور کا مقام اونچا سمجھا جائے ۔ غرض خدا نے تمہارے لیے بڑی
بڑی عزتیں رکھی ہیں تم خدا پر توکل کرو اور اُس کے دین کی اشاعت کے لیے اپنے آپ کو وقف
کرو۔ وہ دینے پر آتا ہے تو وہ کچھ دے دیتا ہے کہ انسان اُسے دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے ۔ ہم
نے ساری عمر میں دنیوی قابلیتوں کے بغیر وہ کچھ علم حاصل کیا ہے جو بڑی سے بڑی ڈگریاں
رکھنے والوں کو بھی نہیں ملا ۔ اسی طرح مالی لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ہماری ایسے ایسے رستوں سے
مدد کی جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے ۔ پس خدا تعالیٰ پر تو کل کرتے ہوئے تم اس کی
طرف قدم اٹھاؤ ۔ اگر تم اُس پر تو کل رکھتے ہوئے اُس کی طرف اپنا قدم بڑھاؤ گے تو یقیناً

1955ء
169
خطبات محمود جلد نمبر 36
تمہارا خدا تم کو ضائع نہیں کرے گا ۔ وہ تمہارا ہاتھ پکڑ لے گا اور تم محسوس کرو گے کہ تمہارا خدا
تمہارے سامنے کھڑا ہے ۔
میرے پاس اس سفر میں ایک نو مسلم انگریز آیا اور اس نے کہا کہ میں بڑی کوشش کرتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کروں مگر مجھے پتا نہیں لگتا کہ میں اُس کے قریب ہو گیا ہوں یا
نہیں؟ میں نے کہا تمہاری اس خواہش کا انحصار تمہارے اس ایمان اور یقین پر ہے کہ خدا تعالیٰ
کے قرب کا دروازہ تمہارے لیے بند نہیں بلکہ تم بھی اس کے انعامات کو اُسی طرح حاصل کر سکتے ہو
جس طرح پہلے لوگوں نے حاصل کیے۔ اگر تم سچے دل سے یہ یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کے انعامات
کے دروازے تمہارے لیے کھلے ہیں اور ہر ترقی تمہارے لیے ممکن ہے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ
خدا تعالیٰ تمہارے قریب نہ آئے ۔ وہ یقیناً تمہارے لیے اپنے قرب کے دروازے کھول دے گا
اور تم محسوس کرو گے کہ وہ تمہارے قریب آگیا ہے ۔ جیسے تمہارے کمرہ میں اگر آگ جل رہی ہو تو
یہ ہو نہیں سکتا کہ تم اُس آگ کے وجود سے انکار کر سکو کیونکہ اُس کی گرمی تمہیں محسوس ہونے لگتی
ہے۔ اسی طرح اگر تم یقین رکھو کہ تمہارے لیے لا متناہی ترقیات کے دروازے کھلے ہیں اور تمہارا
خدا بخیل نہیں تو یقیناً اُس کا قرب تمہیں محسوس ہی نہیں ہوگا بلکہ تم اپنی روحانی آنکھوں سے اُس کو ہی تم اپنی
دیکھنا شروع کر دو گے۔ میرے اس جواب کا اُس پر ایسا اثر ہوا کہ وہ نماز کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد
میں بیٹھا رہا اور اُس نے کہا مجھے اپنی ساری زندگی میں آج پہلی دفعہ یہ محسوس ہوا ہے کہ میرے لیے
بھی ترقی کا راستہ کھلا ہے۔ اور مجھے جوروحانی سرور اس سے حاصل ہوا ہے وہ پہلے کبھی حاصل نہیں
ہوا۔
اسی طرح تم بھی خدا تعالیٰ پر سچا ایمان پیدا کرو اور اُس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرو۔ یہ
مت خیال کرو کہ اُس کے تمام انعامات رسول کریم ﷺ پر ختم ہو گئے ہیں۔ یا مسیح موعود پر ختم ہو گئے
صلى الله
علیه
ہیں یا مجھ پر ختم ہو گئے ہیں ۔ اُس کے انعامات کے دروازے تم سب کے لیے کھلے ہیں ۔ اگر تم ان
دروازوں میں داخل ہو کر اُس کے انعامات کو حاصل نہیں کرتے تو تم سے زیادہ بد قسمت اور کوئی
نہیں ۔ لیکن اگر تم کوشش کرتے رہو اور اُس کے انعامات پر یقین رکھو تو تم وہی کچھ حاصل کر سکتے
ہو جو سید عبد القادر صاحب جیلانی اور شبلی اور معین الدین صاحب چشتی نے حاصل کیا۔ تمہارا خدا

خطبات محمود جلد نمبر 36
170
1955ء
بخیل نہیں اور نہ اُس کی جیب میں کمی ہے۔ اُس کی جیب میں سارے درجے پڑے ہوئے ہیں۔
اگر تم یقین اور ایمان کے ساتھ اُس کی طرف بڑھو تو وہ معین الدین صاحب چشتی " والا انعام اپنی
71
جیب سے نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا ۔ محی الدین صاحب ابن عربی والا انعام
اپنی جیب سے نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا ۔ وہ ولی اللہ شاہ صاحب دہلوی والا
66
انعام نکالے گا اور تمہاری جیب میں ڈال دے گا ۔ “
1: الانفال : 76
)الفضل 22 اکتوبر 1955ء(
2 متی باب 6 آیت 19 تا 1 2 ( مفہوماً )
3 وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔ (آل عمران:105)

آج 10 میں سے 10 باقی