اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرو اور یہ عہد کرو کہ تم اپنی اولاد در اولاد کو بھی وقت کرتے چلے جاؤ گے

1955ء
182
28
خطبات محمود جلد نمبر 36
اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کرو اور یہ عہد کرو
کہ تم اپنی اولاد در اولاد کو بھی وقف کرتے چلے جاؤ گے
(فرموده 14 اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
دو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام ہمارے سپرد کیا ہے یا یوں کہو کہ جو
کام خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے ذریعہ ہمارے سپر د کیا ہے وہ اتنا بڑا ہے
کہ اُس کا تصور کر کے بھی دل کانپ جاتا ہے ۔ دنیا میں اس وقت دو ارب غیر مسلم پائے جاتے ۔
ہیں ۔ اور ہمارے سپرد یہ کام ہے کہ ان دو ارب غیر مسلموں کو مسلمان بنادیں ۔گزشتہ تیرہ سوسال
میں صرف پچاس کروڑ مسلمان ہوئے ہیں ۔ گویا اس وقت چار غیر مسلم ایک مسلمان کے مقابل پر
موجود ہیں ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جو کام 1300 سال میں ہمارے آباؤ اجداد نے کیا ہے اُس
سے چار گنا کام کی ہم سے امید کی گئی ہے۔ لیکن اس کے لیے وقت کا لحاظ رکھنا بھی ہمارے لئے
ضروری ہے۔ ورنہ غیر معین عرصہ میں تو بڑے بڑے کٹھن کام بھی ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً دریاؤں کا پانی
ہی جب ایک لمبے عرصہ تک پہاڑوں پر گرتا رہتا ہے تو اس کی وجہ سے بڑی بڑی غاریں بن جاتی ہیں ۔

1955ء
183
خطبات محمود جلد نمبر 36
اور جیالوجی والے کہتے ہیں کہ چونکہ دس دس ہیں میں لاکھ سال بلکہ کروڑوں سال سے یہ پانی
گرتا رہا ہے اس لئے اب پہاڑوں میں بڑی بڑی غاریں بن گئی ہیں ۔ مگر انسانی زندگی اور انسانی
سکیمیں اتنی لمبی نہیں چلتیں۔ یا کم از کم تاریخ ہمیں کسی اتنی لمبی زندگی یا اتنے لمبے عرصہ تک چلنے
والی سکیم کا پتا نہیں دیتی ۔ دنیا میں لمبی سے لمبی تاریخ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دکھائی دیتی
ہے جن کے زمانہ پر قریباً چار ہزار سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت
عیسی علیہ السلام سے تیرہ سو سال قبل مبعوث ہوئے تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے کوئی چھ سات سو سال قبل گزرے ہیں ۔ گویا دو ہزار سال تو یہ ہو گئے ۔ پھر حضرت
مسیح علیہ السلام سے اب تک قریباً دو ہزار سال اور گزر چکے ہیں ۔ لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے زمانہ پر قریباً چار ہزار سال گزر جانے کے باوجود آپ کے ماننے والے اب تک دنیا میں
موجود ہیں جو آپ کے لائے ہوئے پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔ بے شک وہ دنیوی لوگوں کی نگاہ میں
پاگل ہوں لیکن ہماری نظر میں وہ بڑے مستقل مزاج ہیں۔ کیونکہ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
چار ہزار سال قبل کے لائے ہوئے پیغام کو اب بھی پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں ۔
کے
دوسر المبا سلسلہ جس کا تاریخ سے ہمیں پتا لگتا ہے حضرت مسیح علیہ السلام کا ہے۔ اس پر
1900 سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ کے ماننے والوں میں آج تک ایسے خدا کے
بندے موجود ہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے دین کی تبلیغ کے لیے اپنے آپ کو پیش
کرتے رہتے ہیں۔ اگر چہ ان میں جہالت کے ایسے زمانے بھی آئے جب وہ ننگے پھرتے تھے
اور پھر ایسے زمانے بھی آئے جب ان کے پاس بڑی مقدار میں دولت جمع ہو گئی جیسے آجکل یورپ
اور امریکہ کی حالت ہے۔ لیکن انہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے لائے ہوئے پیغام کو
پھیلانے کا کام ہر زمانہ میں جاری رکھا۔ نہ غربت میں انہوں نے تبلیغ کو چھوڑا اور نہ امارت میں
تبلیغ سے عدم توجہی کی ۔ نہ ماتحتی کے زمانہ میں انہوں نے اس کام کو ترک کیا اور نہ حکومت کے
زمانہ میں وہ اس سے غافل ہوئے ۔ یہی وجہ ہے کہ 1900 سال کے عرصہ میں انہوں نے
مسلمانوں سے دگنے سے بھی زیادہ عیسائی بنالئے ہیں اور اب بھی وہ اس کام میں برابر لگے ہوئے
ہیں ۔ حالانکہ حضرت مسیح علیہ السلام نے باقاعدہ وقف کی تحریک جاری نہیں کی ۔ صرف اس قدر کہا تھا

1955ء
184
خطبات محمود جلد نمبر 36
کہ تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو 1 اور یہ کہ اپنی جان کا فکر
نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے اور نہ اپنے بدن کا کہ کیا پہنیں گے ۔‘2 عیسائیوں نے
حضرت مسیح علیہ السلام کے اس حکم کو سنا اور انہوں نے ساری عمر دنیا میں تبلیغ شروع کر دی۔
اس کے مقابلہ میں ہمارے ہاں وقف پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا گیا ہے۔ لیکن میں
دیکھتا ہوں کہ اگر کسی شخص کو پچاس روپے بھی باہر زیادہ ملتے ہوں تو وہ دنیا کی طرف جھک جاتا
ہے۔ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے پوتے موجود ہیں جو آٹھ آٹھ نو نو سو روپیہ
کی خاطر وقف سے بھاگ گئے ہیں ۔ پھر دوسرے لوگوں پر کوئی کیا گلہ کر سکتا ہے ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ احمدیت کو دنیا میں ضرور پھیلائے گا اور اگر آپ کی اپنی نسل وقف سے بھاگے
گی تو خدا تعالیٰ باہر والوں کو اس کی توفیق عطا فرمادے گا اور وہ آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں
تک پہنچادیں گے۔ لیکن بد قسمت ہیں وہ لوگ جو گھر میں آئی ہوئی برکت کو چھوڑتے ہیں اور
بد قسمت ہیں وہ ماں باپ جو اس بات پر خوش ہوتے ہیں کہ اُن کا لڑکا آٹھ سو یا نو سو روپیہ ماہوار
کما رہا ہے اور یہ نہیں سوچتے کہ وہ دین سے بھاگ گیا ہے۔ کیا عیسائی مشنریوں میں ایسے لوگ
موجود نہیں تھے جو اگر دین کو چھوڑ کر دنیا کمانے لگ جاتے تو آٹھ نو سو روپیہ ماہوار کی آمد پیدا
کر لیتے ؟ پادری قریباً سارے کے سارے ایسے خاندانوں میں سے ہیں کہ اگر وہ دنیاوی کاموں
میں لگتے تو ہزاروں روپے ماہوار تنخواہ پاتے۔ لیکن اُنہوں نے دنیا کی بجائے دین کو ترجیح دی اور
عیسائیت کی اشاعت کے لیے اپنی زندگی بسر کر دی۔ ہماری جماعت کے افراد کو بھی غور کرنا چاہیے
کہ وہ احمدیت کی اشاعت کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
تین سوسال میں احمد بیت ساری دنیا میں پھیل جائے گی 3۔ اگر ایک نسل کے ہیں سال بھی فرض کر
لئے جائیں تو تم سمجھ سکتے ہو کہ 300 سال میں پوری پندرہ نسلیں آجاتی ہیں ۔ گویا اگر ہماری پندرہ
نسلیں یکے بعد دیگرے اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لیے وقف کرتی چلی جائیں تب وہ کام
پورا ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے ۔ مگر کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
یہ منشاء تھا کہ اور لوگوں کی نسلیں تو اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لیے وقف کریں اور میری اپنی
نسل وقف نہ کرے؟ آخر جو شخص دوسروں سے کوئی مطالبہ کرتا ہے اُس کی اپنی نسل سب سے پہلے

1955ء
185
خطبات محمود جلد نمبر 36
اس مطالبہ کی مخاطب ہوتی ہے۔ لیکن اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اپنی نسل بد عہدی
ویقینا خدا تعالیٰ دوسرے لوگوں میں سے اسلام کے بہادر اور جان نثار سپاہی کھڑ
دے گا ۔ چنانچہ دیکھ لو جب ایک طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام
کی اولاد میں سے ایسے مشرک پیدا ہوئے جنہوں نے کعبہ میں بھی سینکڑوں بت رکھ دیئے تو دوسری
طرف عراق کے علاقہ میں حضرت امام ابو حنیفہ اور حضرت جنید بغدادی جیسے بزرگ پیدا ہوئے جنہوں
نے دین کی بڑی خدمت کی ۔ اسی طرح ایک دوسرے ملک سے حضرت معین الدین صاحب چشتی
آگئے اور انہوں نے اسلام پھیلایا۔
پس جہاں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد کو توجہ دلاتا ہوں وہاں میں
جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ تمہیں یکے بعد دیگرے کم از کم اپنی پندرہ نسلوں کو وقف کرنا ہوگا۔ لیکن
تم تو ابھی سے گھبرا گئے ہو اور ابھی سے تمہارا یہ حال ہے کہ جو شخص دین کی خدمت کے لئے آتا ہے
اُس کو یہ خیال آتا ہے کہ اُس کا گزارہ کیسے ہو گا ؟ سیدھی بات ہے کہ روپیہ ہوگا تو گزارہ ملے گا۔
اور روپیہ اُسی وقت آئے گا جب نئے احمدی بنیں گے ۔ تم پچاس لاکھ احمدی لے آؤ تو تمہارے
گزارے خود بخود بڑھ جائیں گے ۔ بہر حال دنیا اس وقت اسلام کی آواز سننے کی منتظر ہے اور اس
کے لیے ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو دین کی خدمت کے لیے آئیں اور اپنی زندگیاں اس
کام کے لیے وقف کریں ۔
اسی طرح اس کے لیے مرکز کی مضبوطی کی بھی ضرورت ہے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہمارا
مرکز ابھی تک اُن اصول پر آباد نہیں جن اصول پر دوسرے شہر آباد ہوتے ہیں ۔ دوسرے شہر خود
اپنی ذات میں قائم ہوتے ہیں ۔ مثلاً لائل پور ہے ، سرگودھا ہے ان شہروں میں کچھ کارخانے
ہیں اور کچھ بڑی زمینداریاں ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنی ذات میں قائم ہیں۔ لیکن ربوہ میں نہ
کارخانے ہیں اور نہ زمینداریاں ہیں ۔ جتنی دیر تک جماعت چندہ دیتی چلی جائے گی یہاں
انسٹی ٹیوشنز چلتی رہیں گی سکول اور کالج قائم رہیں گے، اور اگر خدانخواستہ جماعت چندہ دینے
میں سُستی دکھائے تو یہ چیزیں ختم ہو جائیں گی۔ ابھی ہماری جماعت میں حضرت معین الدین
صاحب چشتی" جیسے لوگ پیدا نہیں ہوئے جو کہیں چلو فاقہ ہے تو فاقہ ہی سہی اور نہ ہی جماعت میں

1955ء
186
خطبات محمود جلد نمبر 36
ایسی عورتیں ہیں جو فاقہ زدہ مردوں کے ساتھ نباہ کر سکیں ۔ بلکہ اگر کوئی مرد دین کے لیے فاقہ پر آمادہ
بھی ہو جائے تو اس کی عورت فوراً کہہ اٹھے گی تو احمق ہے ۔ جب حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام
کے خاندان کے بعض افراد نوکریوں کے پیچھے پھر رہے ہیں تو تو کیوں یہاں بیٹھا ہے ؟ کیا
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پوتوں سے بھی زیادہ عقلمند ہے؟ بے شک ہماری
جماعت میں ایسے بھی نو جوان ہیں جو اس قسم کی بیویوں کو جواب دیں گے کہ تو شیطان ہے جو مجھے
دین کی خدمت سے روک رہی ہے۔ کیا تو مجھ کو بھی جہنم میں گرانا چاہتی ہے؟ لیکن اس قسم کے
نو جوان اور اس قسم کی عورتیں جماعت میں کتنی ہیں؟ اگر جماعت میں حضرت خدیجہ جیسی عورتیں
ہوں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا تھا کہ كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيكَ اللَّهُ أَبَدًا
إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَ تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الضَّيْفَ وَتُعِينُ
عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ 4 یعنی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع
نہیں کرے گا ۔ آپ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتے ہیں، بے کس و بے یارو مددگار
لوگوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں ، وہ اخلاق جو دنیا سے مٹ چکے ہیں وہ آپ کی ذات کے ذریعہ دوبارہ
قائم ہو رہے ہیں ، مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں ۔ تو
یہ عارضی مصائب یقیناً دور ہو جائیں اور جماعت کی قربانیوں کا معیار بہت بڑھ جائے۔
پچھلے دنوں مجھے ایک بڑی خوش کن خبر معلوم ہوئی ۔ ہمارے دفتر والے بعض دفعہ بیرونی
مبلغین کو خرچ بھیجنے میں سستی کر جاتے ہیں اور باہر کام کرنے والوں پر ظلم کرتے ہیں ۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ بعض اوقات ایکسچینج نہیں ملتا۔ لیکن اگر باہر کی جماعتیں کوشش کریں تو ایکسچینج حاصل
کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ۔ بہر حال ہمارے باہر کام کرنے والے مبلغین کو بعض اوقات
کئی کئی ماہ تک خرچ نہیں جاتا۔ ہمارا اس وقت جرمنی کا جو مبلغ ہے وہ تو اپنے آپ کو ولی اللہ نہیں
سمجھتا لیکن میں اُسے ولی اللہ سمجھتا ہوں ۔ اُس کی صحت خراب ہے، انتڑیاں کمزور ہیں اور ذرا سے
صدمہ سے اُس کی بھوک بند ہو جاتی ہے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ جرمنی میں جو احمدی ہو رہے ہیں
وہ خدا تعالیٰ خود اُس کی طرف لا رہا ہے ۔ ورنہ اُس کے جسم میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ زیادہ کام
کر سکے ۔ ایک دفعہ دفتر والوں نے اسے خرچ نہ بھیجا جس کی وجہ سے وہ مکان کا کرایہ ادا نہ کر سکا۔

1955ء
187
خطبات محمود جلد نمبر 36
مبلغ
گورنمنٹ نے اُسے مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔ جرمنی میں مکانوں کی بہت کمی ہے۔
کیونکہ پچھلی جنگ میں اکثر مکانات گر گئے تھے ۔ گورنمنٹ کی طرف سے نوٹس ملنے کی وجہ سے ہمارا
بہت غمگین ہوا اور اُس کی بھوک بند ہوگئی۔ انتڑیاں پہلے ہی خراب تھیں اس ہی خراب تھیں اس لیے فاقہ کی وجہ
سے اُس کی صحت اور بھی کمزور ہو گئی۔ اُس کی بیوی جو قریب عرصہ میں غیر احمدی تھی لیکن اب
نہایت اخلاص رکھتی ہے اُس کے پاس گئی اور کہنے لگی جب تم نے وقف کیا تھا تو ان سب مصائب
اور مشکلات کو سامنے رکھ کر کیا تھا۔ پھر اب گھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ باہر جاؤ اور کسی دوست
سے کچھ دنوں کے وعدہ پر رقم لے آؤ۔ اتنے میں خرچ بھی آجائے گا۔ اس پر اُسے کچھ تسلی ہوئی ،
کھانا کھایا اور پھر کسی دوست سے قرض کے حصول کی کوشش کے لیے باہر چلا گیا۔ ان ممالک میں
قرض ملنا مشکل ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ایک جرمن دوست نے مکان کا کرایہ
دے دیا اور تین دن کے بعد مرکز سے بھی خرچ پہنچ گیا اور کرایہ کی رقم اس جرمن دوست کو واپس
کر دی گئی ۔
جرمنی میں ایک ہندو ڈاکٹر مجھے ایک اور ڈاکٹر کے پاس معائنہ کے لیے لے جا رہا تھا ۔ وہ
26 سال سے وہاں رہتا ہے۔ اس نے مجھے کہا کہ میں پہلے دہر یہ تھا اب میں اسلام کی طرف مائل
ہوں ۔ میں نے کہا میں تو تب مانوں جب تم پورے مسلمان ہو جاؤ۔ وہ کہنے لگا اگر ان مولوی
صاحب کی صحبت میں رہا تو پورا مسلمان بھی ہو جاؤں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ ان ہی سے مل کر
میرے خیالات تبدیل ہوئے ہیں ۔
بہر حال جرمنی کے مبلغ گو جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں مگر نہایت مخلص ہیں اور اللہ تعالیٰ ان اور
کے : کام میں برکت پیدا کر رہا ہے۔ ہالینڈ میں مولوی غلام احمد صاحب بشیر ہیں ۔ اُن کی یہ حالت
ہے کہ ہمیں سفر یورپ میں ایک ڈرائیور کی ضرورت تھی ۔ چنانچہ ہم نے ہالینڈ سے چند ہفتوں کے
لیے ایک نو مسلم ڈرائیور منگوایا ۔ وہ ڈچ کہلاتا تھا لیکن دراصل انڈو نیشیا کا رہنے والا تھا۔ وہ کہنے لگا
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہم اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں لیکن پھر بھی 1953 ء میں پاکستانی مسلمان ہمیں
مارتے تھے۔ میں نے کہا دراصل احمدیوں کی تعدا د دوسرے مسلمانوں کی نسبت بہت تھوڑی ہے۔
لیکن چونکہ ہماری جماعت روز بروز ترقی کر رہی ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ ہم ابھی سے ان کو ختم

1955ء
188
خطبات محمود جلد نمبر 36
کر دیں ورنہ جب ان کی تعداد زیادہ ہو جائے گی تو انہیں ختم کرنا مشکل ہوگا۔ تمہارے ہاں بھی
اگر جماعت کچھ زیادہ ہو گئی اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ یہاں بڑھتے چلے جائیں گے تو وہ
مولوی غلام احمد بشیر کو ماریں گے۔ اِس پر اُس نے بڑے جوش سے کہا مولوی غلام احمد بشیر کوکون
مارسکتا ہے؟ وہ تو محبت کے قابل ہے۔ کوئی شخص اُس پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتا۔ میں نے کہا انسان جب
غصہ میں آتا ہے تو محبت اُس کی آنکھوں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔ پس میں جماعت سے یہ کہنا چاہتا
ہوں کہ چندے وسیع کرو تا تبلیغ کو وسیع کیا جا سکے ۔
اسی طرح ربوہ کو آباد کرنے کی کوشش کرو۔ میں دیکھتا ہوں کہ کئی مکانوں کی جگہیں ابھی
خالی پڑی ہیں اور کئی تعمیر شدہ مکان ایسے ہیں جن میں اس وقت کوئی نہیں بستا ۔ اس کے علاوہ ربوہ
کو شہریت دینے کی کوشش کرو ۔ اب تو جو لوگ یہاں آباد ہیں وہ مجاور قسم کے ہیں یعنی یہاں بسنے
والے زیادہ تر سلسلہ کے کارکن ہیں جن کا گزارہ چندوں پر ہے۔ شہر وہ ہوتا ہے جس کے اکثر
رہنے والے خود کمائی کرتے ہوں اور چندوں پر اُن کا انحصار نہ ہو۔ ورنہ اگر کسی حادثہ کی وجہ سے
خدانخواستہ رستے رک جائیں اور چندوں کی آمد میں کمی واقع ہو جائے تو آبادی کے گزارہ کی کوئی
صورت نہ رہے۔ مثلاً ابھی سیلاب آیا ہے۔ اس کی وجہ سے اگر خدانخواستہ چندوں کی آمد میں کمی سے اس کی وجہ سے ابر خدا تو است چندوں کی آمد
واقع ہو جائے تو مرکزی ادارے اپنے کارکنوں کو تنخواہیں بھی نہیں دے سکتے ۔ لیکن اگر ربوہ میں
رہنے والوں میں سے اکثر لوگ ایسے ہوں جو مختلف کام کرنے والے ہوں اور وہ اپنی کمائی خود
کرتے ہوں تو ایسی مشکلات کا وقت بھی آسانی سے گزر سکتا ہے۔ لائل پور اور سرگودھا وغیرہ
شہروں کے رہنے والوں کا گزارہ منی آرڈروں پر نہیں بلکہ وہاں رہنے والے افراد کی تجارتوں اور
کارخانوں وغیرہ پر ہے۔ لیکن ربوہ میں رہنے والوں کا گزارہ منی آرڈروں پر ہے۔ باہر سے
روپیہ آتا ہے تو ہم اپنے کارکنوں کو تنخواہیں دیتے ہیں ۔ پس جہاں میں ایک طرف جماعت کو تاکید
کرتا ہوں کہ وہ چندوں کو بڑھائے ، چندے بڑھیں گے تو سلسلہ کا کام بڑھے گا وہاں میں باہر کے
دوستوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ مرکز میں آئیں اور یہاں مختلف صنعتیں جاری کرنے
کی کوشش کریں ۔
اسی طرح میں بیرونی ممالک میں کام کرنے والے مبلغین سے کہتا ہوں کہ وہ بھی

1955ء
189
خطبات محمود جلد نمبر 36
چندہ بڑھانے کی کوشش کریں ۔ یہی غلام احمد بشیر ( مبلغ ہالینڈ ) جس کی میں نے ابھی تعریف کی
ہے اس کے متعلق چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے بتایا کہ وہ نومسلموں سے چندہ نہیں لیتا۔
چودھری صاحب نے کہا کہ میں نے اُس سے کہا ہے کہ میں تو ان نو مسلموں کو اُس وقت احمدی
سمجھوں گا جب وہ با قاعدہ چندہ دیں گے۔ لیکن وہ ہر دفعہ یہ عذر کر دیتا ہے کہ یہ لوگ مالی لحاظ سے
کمزور ہیں اور چندہ دینے کے قابل نہیں ۔ میرے نزدیک چودھری صاحب کی بات بالکل درست
ہے۔ ہمارے مبلغین کو نو مسلموں سے چندہ لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میں نے جرمنوں کو دیکھا
ہے کہ وہ چندے دیتے ہیں ۔ ایک شخص میری آمد کے متعلق خبر پا کر دو سومیل سے چل کر مجھے ملنے
آیا۔ چودھری عبداللطیف صاحب مبلغ جرمنی نے مجھے بتایا کہ وہ جب سے احمدی ہوا ہے اڑھائی
پونڈ ماہوار با قاعدہ چندہ دیتا ہے۔ پس اگر ہمارے مبلغین نو مسلموں کو چندہ دینے کی عادت
ڈالیں گے تو انہیں عادت پڑ جائے گی ۔ چاہے ابتدا میں وہ ایک ایک آنہ ہی چندہ کیوں نہ دیں۔
اگر وہ ایک ایک آنہ بھی چندہ دینا شروع کر دیں گے تو آہستہ آہستہ انہیں اس کی عادت پڑ جائے گی۔
اور پھر زیادہ مقدار میں چندہ دینا انہیں دو بھر معلوم نہیں ہوگا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
اشتہارات رات اور کتابیں نکال کر دیکھ لو۔ تمہیں اُن میں یہ الفاظ دکھائی دیں گے کہ فلاں دوست
بڑے مخلص ہیں ۔ انہوں نے ایک آنہ یا دو آ نہ ماہوار چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن پھر وہی لوگ
بڑی بڑی مقدار میں چندے دینے لگ گئے تھے ۔ ہمارے مبلغین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی نو مسلموں
سے چندہ لینے کی کوشش کریں۔ مشرقی افریقہ اور مغربی افریقہ اور دمشق والے احمدیوں کی حالت
نسبتا اچھی ہے ۔ دمشق کی جماعت بڑے اخلاص اور ہمت سے کام کر رہی ہے۔
یہ
پھر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو یہاں بھجوائیں جو یہاں رہ کر تعلیم حاصل کریں
اور مرکزی اداروں میں کام کریں ۔ دیکھ لو! بیماری سے پہلے مجھ میں کس قدر ہمت ہوا کرتی تھی۔
میں اکیلا دس آدمیوں سے بھی زیادہ کام کر سکتا تھا۔ لیکن اب ایک آدمی کے چوتھائی کام کے برابر
بھی نہیں کر سکتا۔ اسی طرح یہ ناظر بھی انسان ہی ہیں ۔ ان کو بھی بیماری لگ سکتی ہے اور کام کے ناقابل
ہو سکتے ہیں۔ پس باہر سے نو جوانوں کو یہاں آنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ مختلف ممالک
کے لوگ یہاں آئیں اور انجمن کا کام سنبھالیں تا ہماری مرکزی انجمن انٹر نیشنل انجمن بن جائے۔

1955ء
190
خطبات محمود جلد نمبر 36
صرف پاکستانی نہ رہے۔ دینی لحاظ سے بے شک پاکستان کے لوگ دوسروں پر فوقیت رکھتے ہیں۔
لیکن اگر ان کے ساتھ ایک ایک ممبر نائجیریا ، گولڈ کوسٹ ، امریکہ، مشرقی افریقہ، ہالینڈ ، جرمنی اور
انگلینڈ وغیرہ ممالک کا بھی ہو تو کام زیادہ بہتر رنگ میں چل سکتا ہے۔ جب یہ لوگ یہاں آکر کام
کریں گے تو باہر کی جماعتوں کو اس طرف زیادہ توجہ ہوگی اور وہ سمجھیں گی کہ مرکز میں جو انجمن کام
کر رہی ہے وہ صرف پاکستان کی جماعتوں کی انجمن نہیں بلکہ ہماری بھی انجمن ہے۔
پس چندوں کو زیادہ کرو اور ان طوفانوں سے مایوس نہ ہو بلکہ پہلوانوں کی طرح کام میں
لگ جاؤ۔ اور جہاں جہاں پانی خشک ہوتا ہے وہاں فوراً کھیتوں میں ہل چلا دو تا تمہاری آئندہ
آمد نہیں پہلے سے بھی بڑھ جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ چندے بھی بڑھ جائیں۔ جب مرکز
مضبوط ہوگا اور بیرونی مبلغین کو بھی خدا تعالیٰ اس بات کی توفیق دے دے گا کہ وہ نو مسلموں سے
چندے لیں تو سلسلہ تبلیغ وسیع ہو جائے گا ۔
جب بھی دنیا میں کوئی مذہبی تحریک چلی ہے اُس کے ابتدائی مبلغ اُسی ملک کے ہوتے ہیں
جس میں وہ تحریک ابتداء شروع ہوتی ہے۔ چنانچہ دیکھ لو اسلام کے پہلے مبلغ عرب ہی تھے۔ لیکن
اس کے بعد ایرانی اور عراقی آگئے اور انہوں نے اسلام کی اشاعت شروع کی۔ حضرت معین الدین
صاحب چشتی ، شہاب الدین صاحب سہروردی ، بہاؤ الدین صاحب نقشبندی سب دوسرے ممالک
7
کے تھے جنہوں نے اپنے اپنے وقت میں اسلام کی بڑی خدمت کی ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے
بعد بھی پچاس ساٹھ سال تک عیسائیت کو پھیلانے والے اُن کے اپنے علاقہ کے ہی مبلغ تھے۔ لیکن بعد
میں اور علاقوں میں بھی مبلغ پیدا ہو گئے۔ اور آپ کے سو سال کے بعد تو سارے مبلغ اٹلی کے ہی تھے۔
پھر جرمنی اور انگلینڈ سے بھی کئی مبلغین اشاعت عیسائیت کے لیے آگے آگئے ۔
پس جب تک مبلغین نو مسلموں کو چندہ دینے اور وقف کرنے کی عادت نہیں ڈالیں
گے یہ کام لمبے عرصہ تک نہیں چل سکتا ۔ جو کام ہمارے سپرد ہے اُس کے متعلق حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر بتایا ہے کہ تین سو سال کے اندر اندر مکمل ہو جائے
گا۔ لیکن ایسا تبھی ہو سکتا ہے جب ہم اولاد در اولاد کو وقف کریں اور اولاد در اولاد کو اسلام کی
اشاعت کا فرض یاد دلاتے جائیں ۔ اگر یہ روح ہمارے اندر پیدا ہو جائے تو ہمارے لئے

1955ء
191
خطبات محمود جلد نمبر 36
گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ لیکن اگر ہمیں یہ نظر آئے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان کے بعض افراد دنیا کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں تو طبیعت بے چین ہو جاتی ہے۔ آخر
دین کو نظر انداز کر کے دنیا کے پیچھے لگ جانا کونسی عقلمندی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تو ہمارے لیے ایک طیب غذا لے کر آئے تھے۔ لیکن آپ کی اپنی نسل میں سے کچھ لوگ اس
روحانی غذا کو چھوڑ کر مادی لذائذ کی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔ اگر دنیا کمانا ہی ضروری ہے تو جس
شخص کو یہاں آٹھ نو سو روپے ماہوار مل رہا ہے وہ اگر امریکہ چلا جائے تو اُسے وہاں اڑھائی تین
ہزار ماہوار مل سکتا ہے۔ لیکن اگر یہاں رہ کر اُسے دو اڑھائی سور و پیہ ماہوار بھی ملتا تو کم از کم وہ
روحانی طور پر اپنے دادا کا پوتا تو ہوتا مگر اب تو وہ آپ کی روحانی نسل سے منقطع ہو گیا ہے۔ اور جو
بھی خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کے لیے اپنی زندگی وقف نہیں کرے گا وہ آپ کی نسل میں سے
ہوتے ہوئے بھی روحانی طور پر آپ کی طرف منسوب نہیں ہو سکے گا۔
۔
اسی طرح میں یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ تم ربوہ کو آباد کرنے کی کوشش کرو۔ اس وقت
ہمارے سامنے دو کام ہیں ۔ اگر ایک طرف ہم نے ربوہ کو آباد کرنا ہے تو دوسری طرف ہم نے
قادیان کو آباد کرنا ہے۔ میں نے اپنے ایک لڑکے کو قادیان میں چھوڑا تھا اور اس نے بہت اخلاص
بھی دکھایا۔ جب دوسرے لوگ قادیان سے بھاگ آئے تو وہ وہیں رہا ۔ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ
اس میں ایسی ہمت نہیں کہ وہ فاقہ میں رہ کر بھی کام کرنے کے لیے تیار ہو۔ اگر وہ فاقہ میں رہ کر وہ
کام کرنے کے لیے تیار ہوتا تو روزی کمانے کی کوئی صورت نکال لیتا تو میں سمجھتا کام چلتا چلا جائے تو :
گا۔ لیکن مجھے دونوں چیزیں نظر نہیں آتیں۔ نہ مجھے یہ نظر آتا ہے کہ وہ فاقہ میں رہ سکتا ہے اور نہ وہ
مد پیدا کرنے کی کوئی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر کسی وقت بھی اُسے
اخراجات کے لیے روپیہ نہ ملے تو اُس کا وہاں قیام مشکل ہو جائے گا ۔ حالانکہ ہم نے اُسے حضرت
اسماعیل علیہ السلام کی طرح وہاں اِس لیے رکھا ہے تا کہ وہ قادیان کو آباد کرے اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں اُس کے ذریعہ پوری ہوں ۔ ہم جو ربوہ کو آباد کر رہے
ہیں ہمارا یہ کام ظلتی ہے ۔ حقیقی کام اُسی کا ہے بشرطیکہ وہ سلسلہ کی خدمت کرتے ہوئے ہر مشکل
برداشت کرنے کے لیے تیار ہو۔

1955ء
192
خطبات محمود جلد نمبر 36
میں جماعت کو ایک یہ بھی نصیحت کرتا ہوں کہ پرانے زمانہ میں تنخواہ دار مبلغ نہیں ہوتے
تھے بلکہ لوگ خود ان کی ضروریات کا فکر رکھتے تھے ۔ اس زمانہ میں ہمارے سب مبلغ تنخواہ دار
ہیں۔ لیکن صرف تنخواہ دار مبلغوں کے ذریعہ تبلیغ کو ساری دنیا میں وسیع نہیں کیا جاسکتا ۔ ساری دنیا
میں تبلیغ اسی صورت میں وسیع ہو سکتی ہے جب جماعت خود ان کا خیال رکھے ۔ عیسائی اب تک اپنے
پادریوں کی خدمت کرتے چلے آتے ہیں ۔ آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ ان کی خدمت کریں۔
میں سمجھتا ہوں اگر ہر کمانے والا احمدی ربوہ میں رہنے والے کارکنوں یا باہر کام کرنے والے
مبلغوں کے لیے اپنی آمد کا ایک فیصدی بھی ریز رو کر دے تو ہر سواحمدی ربوہ میں بسنے والے ایک
کا رکن یا باہر کام کرنے والے ایک مبلغ کا گزارہ چلا سکتے ہیں۔ اور پھر جوں جوں جماعت بڑھتی
چلی جائے گی بوجھ اٹھانے والے بھی زیادہ ہوتے جائیں گے اور اس طرح زیادہ کا رکنوں کا بوجھ
اٹھایا جا سکے گا۔ اگر ایک لاکھ احمدی کمانے والے ہوں تو ایک ہزار مبلغوں اور کارکنوں کا گزارہ
چلا یا جا سکتا ہے۔ پُرانے زمانہ میں لوگ اسی طرح کرتے تھے۔ اور وہ سمجھتے تھے ہم ان کی خدمت
کریں گے تو خدا تعالیٰ ہماری آمد میں برکت پیدا کرے گا اور ہماری مشکلات کو دور کرے گا ۔ اگر
جماعت کے دوست اس طرف توجہ کریں تو ہماری تمام مشکلیں دور ہوسکتی ہیں ۔ مثلاً ایک لاکھ
کمانے والے ہوں تو ایک ہزار مبلغ کا گزارہ چل سکتا ہے۔ اور لاکھ سے تو اب بھی ہماری جماعت
کے دوست بہت زیادہ ہیں ۔ اگر دس لاکھ احمدی ہوں تو دس ہزار مبلغوں اور کارکنوں کا گزارہ چل
سکتا ہے۔ بشرطیکہ ہر کمانے والا 99 فیصدی آمد اپنے گزارے اور چندوں کے لیے رکھے اور ایک
فیصدی سلسلہ کے کارکنوں اور مبلغوں کے لیے ریز رو کر دے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ایسے لوگوں کا نام
دیا۔
اصحاب الصفہ رکھا ہے 5 ۔ یعنی وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر ڈال د
ایسے لوگوں کی خدمت خود اپنی ذات میں بہت بڑے ثواب کا موجب ہوتی ہے۔ میں نے دیکھا
ہے چونکہ میں بیمار ہوں اس لیے بعض دفعہ کوئی غریب بیوہ عورت ایک چوزہ ہی لے آتی ہے اور
کہتی ہے حضور ! اسے قبول فرمائیں اور وہ اس خدمت سے خوشی محسوس کرتی ہے۔ اسی طرح اگر
جماعت کے اندر یہ روح پیدا ہو جائے کہ اُن کے اموال میں دین کی خاطر اپنی زندگیاں وقف

1955ء
193
خطبات محمود جلد نمبر 36
کرنے والوں کا بھی حق ہے تو ہماری بہت سی مشکلات آپ ہی آپ حل ہو جائیں اور تبلیغ کا دائرہ
پہلے سے بہت زیادہ وسیع ہو جائے ۔ پس تم اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لیے وقف کرو اور پھر
نسلاً بعد نسل وقف کرتے چلے جاؤ۔
میں نے کراچی میں تحریک کی تھی کہ دوست خاندانی طور پر اپنی زندگیاں وقف کریں یعنی
ہر شخص یہ اقرار کرے کہ میں اپنے خاندان میں سے کسی نہ کسی فرد کو دین کی خدمت کے لیے ہمیشہ
وقف رکھوں گا ۔ وہی تحریک میں اب بھی کرتا ہوں اور جماعت سے خاندانی طور پر کسی نہ کسی فرد کو
وقف کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ اگر جماعت اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے وقف کی ایک رو پیدا ہو جائے گی اور ہمیں کثرت سے واقفین ملنے لگ جائیں گے ۔
اب تو یہ حالت ہے کہ اگر ایک نوجوان اپنی زندگی وقف کرتا ہے تو دوسرا اپنی حماقت سے
اُسے روکنے کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو زیادہ کر دے تو ان واقفین
کا گزارہ چلانا مشکل نہیں ہوگا ۔ کیا تم جانتے ہو کہ عیسائیوں نے پوپ کے گزارہ کے لیے کیا انتظام
کر رکھا ہے؟ انہوں نے اس کے لیے ایک عجیب انتظام کیا ہوا ہے۔ مسلمانوں میں تو نذرانہ اور کیا ہوا ہے۔ مسلمانو
تحفہ کا رواج ہے اور اسلام کی یہی تعلیم ہے کہ اگر بغیر سوال کرنے کے کوئی شخص ہدیہ یا نذرانہ دے
تو اُسے قبول کر لینا چاہیے ۔ اس میں برکت ہوتی ہے ۔ لیکن عیسائیوں نے پوپ کے لیے یہ طریق
جاری کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں ایک پینی (Penny) پوپ کو دیا کرے ۔ پادری سب کو
بلاتا ہے اور اُن سے پوپ کی ایک پینی مانگتا ہے ۔ اور اس طرح ایک بہت بڑی رقم جمع ہو جاتی
ہے۔ اس وقت دنیا میں قریباً تینتیس کروڑ کیتھولک ہیں ۔ اگر وہ سب ایک ایک پینی دیں تو
قریباً چودہ لاکھ پونڈ رقم بن جاتی ہے جو پوپ کو پیش کی جاتی ہے اور وہ بادشاہوں کی طرح
زندگی بسر کرتا ہے۔
پس خاندانی طور پر اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لیے وقف کرو اور عہد کرو کہ تم اپنی
اولاد در اولاد کو وقف کرتے چلے جاؤ گے۔ پہلے تم خود اپنے کسی بچے کو وقف کرو۔ پھر اپنے سب
بچوں سے عہد لو کہ وہ اپنے بچوں میں سے کسی نہ کسی کو خدمت دین کے لیے وقف کریں گے۔ اور
پھر اُن سے یہ عہد بھی لو کہ وہ اپنے بچوں سے عہد لیں گے کہ وہ بھی اپنی آئندہ نسل سے یہی مطالبہ

1955ء
194
خطبات محمود جلد نمبر 36
کریں گے۔ چونکہ اگلی نسل کا وقف تمہاے اختیار میں نہیں اس لیے صرف تحریک کرنا تمہارا کام
ہوگا ۔ اگر وہ نہیں مانیں گے تو یہ ان کا قصور ہو گا۔ تم اپنے فرض سے سبکدوش سمجھے جاؤ گے۔ اگر تم یہ
کام کرو گے اور یہ روح جماعت میں نسلاً بعد نسل پیدا ہوتی چلی جائے گی اور ہر فرد یہ کوشش کرے
گا کہ اس کے خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرے تو خدا تعالیٰ کے فضل
سے لاکھوں واقف زندگی دین کی خدمت کے لیے مہیا ہو جائیں گے ۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کی تحریک فرمائی ہے۔ تمہیں یہ
بھی کوشش کرنی چاہیے کہ تم میں سے ہر شخص وصیت کرے۔ اور پھر اپنی اولاد کے متعلق بھی کوشش
کرے کہ وہ بھی وصیت کرے۔ اور وہ اولا دا اپنی اگلی نسل کو وصیت کی تحریک کرے۔ یہ بھی دین کی
خدمت کا ایک بڑا بھاری ذریعہ ہے۔ اگر ہم ایسا کر لیں تو قیامت تک تبلیغ اور اشاعت کا سلسلہ
جاری رہ سکتا ہے۔
پھر جتنی تدبیریں ہم کرتے ہیں اُن میں کوئی نہ کوئی رخنہ باقی رہ جاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی
تدبیر میں کوئی رخنہ نہیں ہوتا ۔ اس لیے اصل چیز یہ ہے کہ تم دعائیں کرو اور اس خطبہ کو بار بار پڑھو۔
اور اس میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں انہیں یاد رکھو۔ اور اگر چہ یہ مختصر سا خطبہ ہے لیکن اگر چاہو تو
اس میں سے بھی جو بات تمہیں زائد معلوم ہوا سے کاٹ دو اور باقی مختصر حصہ کو چھپوا کر جماعت میں
کثرت سے پھیلاؤ تا کہ ہر فرد کے اندر بیداری پیدا ہو۔
میں نے جماعت میں جو وقف کی تحریک شروع کی ہے اس کے بعد میرے پاس تین
درخواستیں آئی ہیں ۔ ایک تو میرے پوتے مرزا انس احمد کی ہے جو عزیزم مرزا ناصر احمد کا لڑکا ہے۔
اللہ تعالیٰ اُسے اپنی نیت کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ انس احمد نے لکھا ہے کہ میرا ارادہ تھا
کہ میں قانون پڑھ کر اپنی زندگی وقف کروں لیکن اب آپ جہاں چاہیں مجھے لگا دیں۔ میں ہر
طرح تیار ہوں ۔ ایک درخواست ماسٹر سعد اللہ صاحب کی آئی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے
ایم اے کا امتحان دیا ہوا ہے۔ اس میں کامیاب ہو ۔ کامیاب ہونے کے بعد آپ جہاں چاہیں مجھے لگا دیں۔
تیسری درخواست باہر کے ایک لڑکے کی ہے جو ابھی چھوٹی جماعت کا طالب علم ہے ۔ میں نے
اسے کہا ہے کہ وہ میٹرک پاس کر کے جامعہ احمدیہ میں داخلہ لے ۔ کیونکہ جب تک جامعہ میں زیادہ

1955ء
195
خطبات محمود جلد نمبر 36
طالب علم نہیں آئیں گے اُس وقت تک شاہد بھی زیادہ تعداد میں نہیں نکل سکتے ۔ ہمارے سکول کے
اساتذہ کو چاہیے کہ وہ لڑکوں میں وقف کی تحریک کریں اور انہیں سمجھائیں کہ تمہارا اعلیٰ گزارہ
تمہارے اپنے اختیار میں ہے ۔ اگر تم باہر جاؤ گے اور تبلیغ کرو گے تو تمہاری تبلیغ کے نتیجہ میں
جماعت بڑھے گی اور جماعت کے بڑھنے سے چندے زیادہ ہوں گے اور چندے زیادہ آئیں
گے تو تمہارے گزارے بھی زیادہ اعلیٰ ہوں گے۔ اگر یورپ کا کوئی حصہ ہی احمدی ہو جائے تو
جماعت کے چندے کئی گنا بڑھ سکتے ہیں ۔ پس سکول کے اساتذہ اپنے سکول کے لڑکوں کو سمجھائیں
اور پروفیسر کالج کے لڑکوں کو سمجھائیں اور باہر کے مبلغ اپنی اپنی جماعتوں میں چندہ دینے اور زندگی
وقف کرنے کی تحریک کریں۔ اس طرح چند مہینوں میں ہی کام کی رفتار تیز ہوسکتی ہے اور یہ صدی
ہر قسم کے شیطانی حملوں سے محفوظ ہو سکتی ہے۔ پھر جوں جوں جماعت بڑھے گی خدا تعالیٰ اپنے
فضل سے آئندہ بھی اس میں جوش پیدا کرتا چلا جائے گا۔ “
1 مرقس باب 16 آیت 16
2 متی باب 6 آیت 26
3 تذكرة الشهادتين روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 67
الفضل 25 نومبر 1955ء)
:4 الصحيح البخارى كتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الله
5 تذکرہ صفحہ 52 ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی