جو لوگ اپنے اندر صفاتِ الٰہیہ پیدا کرلیتے ہیں اللہ تعالیٰ فرشتوں کو اُن کے تابع کردیتاہے

1955ء
248
34
خطبات محمود جلد نمبر 36
جو لوگ اپنے اندر صفات الہیہ پیدا کر لیتے ہیں اللہ تعالیٰ
فرشتوں کو اُن کے تابع کر دیتا ہے
فرموده 25 نومبر 1955ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی۔
وَلَقَدْ خَلَقْتُكُمْ ثُمَّ صَوَّرُ نَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُ وَ الْأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ 1
اس کے بعد فرمایا۔
دو
قرآن کریم کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی دو پیدائشیں ہیں ۔ ایک
بشری اور ایک انسانی ۔ بشری پیدائش کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
وَلَقَدْ خَلَقْنَكُمْ ہم نے تم کو پیدا کیا ہے۔ یعنی تمہیں ایک ذی حیات وجود بنایا ہے۔ اور انسانی
پیدائش کے متعلق فرماتا ہے کہ ثُمَّ صَوَّرُ لَكُمْ ہم نے تمہاری ایک روحانی شکل بنائی ہے۔
صورت سے چیز پہچانی جاتی ہے اور انسان کے جو روحانی کمالات ہیں اُنہی کے ذریعہ سے وہ
دوسری مخلوقات سے ممتاز طور پر پہچانا جاتا ہے۔ بائیبل سے پتا لگتا ہے کہ صورت سے کیا مراد
ہے ۔ بائیبل میں آتا ہے ۔ " اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔ "2
پس صور نكُمْ کے معنے ہیں کہ ہم نے اس کے اندر اخلاقِ الہیہ اور صفات الہیہ پیدا

1955ء
249
خطبات محمود جلد نمبر 36
کیں ۔ یعنی پہلے تو ہم نے اس کی جسمانی خلق کی ۔ اس کے ناک، کان ، ہاتھ اور پاؤں
بنا دیئے، دھڑ بنادیا۔اس کے بعد ہم نے اس کے دماغ کی اس قدر تربیت کرنی شروع کی اور اس
کی قوتوں کا اس طرح ارتقاء شروع کیا کہ وہ صفات الہیہ کو اپنے اندر جذب کرنے کے قابل
ہو گیا۔ اور اس کے اندر ان کے اظہار کی اہلیت پیدا ہو گئی ۔ اس کے بعد ہم نے ملائکہ سے کہا کہ تم
اب اس انسان کو سجدہ کرو ۔ حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم میں اس بات پر بار بار زور دیا گیا
ہے سجدہ خدا تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے جائز نہیں ۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ اس سجدہ سے مراد
مجازی سجدہ ہے۔ اور اسکے معنے اطاعت کے ہیں ۔ مگر مجازی سجدہ بھی تو مجازی خدا کے سامنے ہی
ہو سکتا ہے۔ اس لیے فرمایا ثُمَّ صَوَّرُ نَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُ و الآدَمَ کہ پہلے تو ہم نے
تمہارے اندر خدائی صفات پیدا کیں اور جب تم خدائی صفات کے جذب کرنے اور ان کے
اظہار کرنے کے قابل ہو گئے تو ہم نے ملائکہ سے کہا کہ سجدۂ حقیقی تو بہر حال میرے سوا کسی اور کے
سامنے کرنا منع ہے لیکن ہم تم کو ایک مجازی سجدہ کا حکم دینے لگے ہیں اور اس سجدہ کے لیے ایک
مجازی خدا کی ضرورت ہے۔ اور وہ مجازی خدا وہ انسان ہے جس کے اندر اٹھی صفات پائی
جائیں ۔
پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ یہاں جس آدم کا ذکر کیا گیا ہے اس سے مراد ابوالبشر
آدم نہیں بلکہ اس سے ہر انسانِ کامل مراد ہے ۔ کیونکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے خَلَقْتُكُمْ فرمایا ہے۔
خَلَقْنک نہیں فرمایا ۔ اسی طرح فرمایا ثُمَّ صَوَّرُ لَكُمْ پھر ہم نے تم سب کے اندر یہ مادہ پیدا کیا
کہ تم الہی صفات کو اپنے اندر جذب کر سکو اور ان کا اظہار کر سکو ۔ پھر جب تم میں سے بعض نے
اپنے اندر خدائی صفات پیدا کر لیں تو ہم نے ملائکہ سے کہا اسجد و الادم تم اس آدم کو سجدہ کرو ۔
کیونکہ اس کے اندر ہماری صفات آگئی ہیں اور وہ انہیں ظاہر کرنے لگ گیا ہے۔ چنانچہ مختلف
زمانوں میں مختلف آدم تھے۔ کسی زمانہ میں ابوالبشر آدم تھے۔ کسی زمانہ میں نوح علیہ السلام آدم
تھے۔ کسی زمانہ میں ابراہیم علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں اسحاق علیہ السلام آدم تھے ۔ کسی
زمانہ میں یعقوب علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں یوسف علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں
موسیٰ علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں داؤد علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں بر میاہ علیہ السلام
میں گیا کا کیا گیا

1955ء
250
خطبات محمود جلد نمبر 36
تھے
آدم تھے۔ کسی زمانہ میں حز قیل علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں دانیال علیہ السلام آدم تھے۔
کسی زمانہ میں ملا کی علیہ السلام آدم تھے ۔ کسی زمانہ میں یحییٰ علیہ السلام آدم تھے۔ کسی زمانہ میں مسیح
علیہ السلام آدم تھے۔ پھر جس طرح ابو البشر آدم تھا اسی طرح ابوالا نسانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم آدم
۔ پس فرماتا ہے کہ ثُمَّ صَوَّرْ لَكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلَكَةِ اسْجُدُ و الآدَمَ پھر ہم نے فرشتوں ں سے
کہا کہ یہ جو صفات الہیہ کو ظاہر کرنے والا آدم ہے تم اس کے آگے سجدہ کرو۔ لیکن پھر بھی سجدہ کے
معنے مجازی سجدہ کے ہی ہوں گے ۔ کیونکہ حقیقی سجدہ سوائے خدا تعالیٰ کے اور کسی کے سامنے جائز
نہیں ۔ اسی لیے ہم نے مجازی سجدہ کا حکم بھی ایسے مجازی خدا کے لیے دیا ہے جو صفات الہیہ کو ظاہر
کرنے والا ہے اور اس سجدہ کے معنے اطاعت کے ہیں ۔
پھر ملائکہ کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کہتا ہے وہ
کرتے ہیں وہ اُس کی نافرمانی نہیں کرتے 3 ۔ اب اگر اسجد و اسے مراد ہر انسان کے آگے
سجدہ کرنا ہو تو اس کے معنے یہ بنیں گے کہ یہ چوری کرے تو تم بھی چوری کرو۔ یہ ڈا کا مارے تو تم
بھی ڈا کا مارو ۔ یہ قتل کرے تو تم بھی قتل کرو ۔ حالانکہ یہ بالکل غلط بات ہے ۔ سجدہ بہر حال اُسی
آدم کے آگے ہو سکتا ہے جو کبھی چوری نہیں کر سکتا ، جو کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا ، جو کبھی فریب نہیں سکتا،
کر سکتا ، جو کبھی شرک نہیں کر سکتا ، جو کبھی بددیانتی نہیں کر سکتا ، جو کبھی ظلم نہیں کر سکتا ، جوکسی قسم کی خرابی
ظاہر نہیں کر سکتا۔ اور چونکہ وہ خود ان صفات کا حامل ہوگا جو ملائکہ کی صفات سے بڑی ہیں اس لیے ہوگا کی
اگر ایسے آدم کی اطاعت کی جائے تو درست ہوگا ۔ جو شخص خدائی صفات کا مظہر ہوگا ملائکہ کی کیا
طاقت ہے کہ اُس کے خلاف چلیں ۔ ملائکہ کا فرض ہے کہ اُس کے ساتھ چلیں ۔
پس یا درکھو کہ تم میں سے ہر شخص کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ طاقت پیدا کی ہے کہ تم اپنے
اندر صفات الہٰیہ پیدا کرو اور اگر تم اپنے اندر صفات الہیہ پیدا کر لو تو پھر تم میں سے ہر ایک کے لیے
ملائکہ کو حکم ہوگا کہ وہ تمہاری مدد کریں ۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ
اس کے کسی بندے کی مقبولیت دنیا میں پھیلے تو وہ ملائکہ کو حکم دیتا ہے ۔ وہ اُترتے ہیں اور دنیا میں
اُس کی مقبولیت کو پھیلا دیتے ہیں ۔ 4
پس ہر انسان کے اندر یہ قابلیت ہے کہ وہ صفات الہیہ کو جذب کر سکتا ہے اور جب وہ

1955ء
251
خطبات محمود جلد نمبر 36
اپنے اندر صفات الہیہ جذب کر لیتا ہے تو فرشتوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم ہو جاتا ہے کہ وہ
اُس کے پیچھے پیچھے چلیں ۔ چنانچہ جہاں بھی وہ جاتا ہے فرشتے اُس کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ اور وہ
لوگوں کے دلوں میں اُس کا رُعب ڈالتے ہیں اور اُس کی محبت پیدا کرتے ہیں اور اس طرح وہ
لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے۔ پس کوشش کرتے رہو کہ تم سے سوائے خدائی صفات کے اور کوئی
صفات ظاہر نہ ہوں ۔ پھر یاد رکھو ملائکہ تمہارے تابع ہو جائیں گے ۔ انہیں حکم ہوگا کہ وہ تمہاری
اتباع کریں اور جس طرح تم کہو وہ اس طرح کریں ۔ مجازی سجدہ کے معنے بھی اطاعت اور
فرمانبرداری کے ہیں۔ پھر تم کہو گے یوں کہو تو وہ اُسی طرح کہنے لگ جائیں گے ۔ تمہارے ساتھ
اللہ تعالیٰ کا وہی سلوک ہوگا جو اُس کے خاص بندوں کے ساتھ ہمیشہ سے چلا آیا ہے کہ جس طرح وہ
کہتے ہیں اُسی طرح ہو جاتا ہے۔ اور وہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہہ دیتا
ہے کہ میرے اس بندے کے دل میں وہی خواہش پیدا ہوگی جو میری خواہش ہوگی ۔ پس جب میرا
یہ بندہ کوئی خواہش ظاہر کرے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ میں نے وہ خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس
ہے۔
لیے جس طرح تمہارا یہ فرض ہے کہ تم میری خواہش کو پورا کرو اسی طرح تمہارا یہ فرض بھی ہے کہ تم
اس کی خواہش کو بھی پورا کرو۔
پس انسان کا اصل مقام جس کا اس آیت سے پتا لگتا ہے یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
صورت کو اختیار کرے۔ یعنی حقیقی پیدائش تو اس کی وہی تھی جو ابوالبشر آدم والی تھی ۔ لیکن پھر وہ
اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرے کہ اس کو دوسری پیدائش نصیب ہو جائے ۔ یعنی وہ خَلَقْنَكُمْ
والی حالت سے ترقی کر کے صَوَّرْ نَكُمْ والی حالت میں آجائے ۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اپنے
فرشتوں کو یہ حکم دے دے کہ اب جو یہ کرے وہی تم کرو اور جو یہ کہے وہی تم کہو۔ کیونکہ یہ کی
ہماری مرضی کے خلاف نہیں کر سکتا اور تم بھی ہماری مرضی کے خلاف نہیں کر سکتے ۔ پس جو کچھ یہ
کرے گا وہی ہماری مرضی ہوگی ۔ اور چونکہ تمہارا یہ فرض ہے کہ تم ہماری مرضی کو چلا ؤ اس لیے تم
وہی کرو جو یہ کرتا ہے پس تم اللہ تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرنے والے بنو۔ پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کے
فرشتے کس طرح تمہاری مدد کرتے ہیں۔ وہ تمہارے آگے بھی پھریں گے اور تمہارے پیچھے بھی
پھریں گے ۔ وہ تمہارے دائیں بھی پھریں گے اور تمہارے بائیں بھی پھریں گے۔ جیسے قرآن کریم

1955ء
252
خطبات محمود جلد نمبر 36
له
الله
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے آگے اور پیچھے فرشتوں کا ایک لشکر ہوتا تھا 5 ۔ اور
فرشتوں کے آپ کے آگے پیچھے ہونے کے یہی معنے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ خدا تعالیٰ کی صفات کو
ظاہر کرنے والے ہو گئے تھے۔ اور فرشتے چونکہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے وجود ہیں اس
لیے وہ رسول کریم ﷺ کے ساتھ ساتھ رہتے تھے تا دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کا منشاء کیا ہے۔ جب
محمد رسول اللہ کے للہ ﷺ کوئی کام کرتے تو وہ سمجھتے کہ یہی خدا تعالیٰ کا منشا ہے اور وہ بھی وہی کام کرنے لگ
جاتے۔ اور جب محمد رسول اللہ ﷺ کسی کام سے رک جاتے تو فرشتے سمجھتے کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشاء
نہیں کہ یہ کام کیا جائے اس لیے وہ بھی اُس کام سے رُک جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رمى 6 جب محمد رسول الله ﷺ رسول نے
کنکریوں کی ایک مٹھی بھر کے پھینکی تو فرشتوں نے آپ کو دیکھ کر کہا۔ اب خدا تعالیٰ کنکریاں پھینک
رہا ہے ہمیں بھی کنکریاں پھینکنی چاہئیں چنانچہ وہ سب کنکریاں پھینکنے لگ گئے ۔اب وہ کنکریاں صرف
ایک مٹھی بھر نہیں تھیں جو رسول اللہ ﷺ نے پھینکی تھیں بلکہ فرشتوں کی مٹھیاں آپ کے ساتھ چل
پڑیں۔ ایک مٹھی میں آخر زیادہ سے زیادہ ہزار کنکر ہوں گے پھر ان کنکروں نے آگے پھیلنا بھی تھا
اس لیے ممکن تھا کہ وہ کنکر کسی شخص کو لگتے اور کسی کو نہ لگتے ۔ پس وہ پتھر سب مشرکین کو نہیں لگ سکتے
تھے۔ مگر جب فرشتے بھی آپ کے ساتھ کنکر پھینکنے لگ گئے تو اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ سارے دشمن زخمی
ہو گئے اور وہ مرعوب ہو کر میدان سے بھاگ گئے ۔
۔
پس تم اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرو اور اُسی سے دعا کرو کہ وہ تمہارے اخلاق کو اس طرح
درست کر دے کہ فرشتے تمہارے ساتھ چل پڑیں۔ یہ ایک بہت بڑی چیز ہے۔ جس کو یہ چیز نصیب
ہو جائے وہ کامیاب ہو گیا ۔ قرآن کریم میں فرشتوں کے متعلق آتا ہے کہ وہ اپنے رب کے حکم سے
اُترتے ہیں۔ اور رب کا حکم اسی شخص کے لیے نازل ہوتا ہے جو رب کا ہو جاتا ہے۔ اور جب کوئی
شخص رب کا ہو جاتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کہہ دیتا ہے کہ اس نے تو اپنے آپ کو میرے ہاتھ میں دے
دیا ہے اور چونکہ اس نے اپنے آپ کو میرے ہاتھ میں دے دیا ہے اس لیے مجازی طور پر وہ میں بن
گیا ہوں ۔ اس لیے تم بھی مجازی طور پر اس کو سجدہ کرو یعنی اس کی اطاعت کرو۔ جو وہ کرتا ہے وہی تم
کرو ۔ جس سے وہ تمہیں روکتا ہے اُس سے رُک جاؤ ۔ ہوتے ہوتے ایسا انسان اپنے دشمنوں

1955ء
253
خطبات محمود جلد نمبر 36
پر غالب آجاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس کی تائید اور نصرت کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور وہ دنیا میں
خدا تعالیٰ کے نام کو پھیلا دیتا ہے۔ اُس کی محبت کو لوگوں کے دلوں پر غالب کر دیتا ہے اور وہ باتیں جو
بظاہر ناممکن نظر آتی ہیں اُس کے ہاتھوں سے وہ ممکن ہو جاتی ہیں ۔ اور وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے دین
کو مٹانا چاہتے ہیں اُس سے ٹکرا کر خود مٹ جاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے لوگوں کے دلوں
میں تحریک کرتے ہیں کہ جاؤ اور اس کے ساتھ مل جاؤ۔
چنانچہ دیکھ لو ہماری جماعت میں سینکڑوں نہیں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں
نے خوا ہیں دیکھیں اور جماعت میں داخل ہو گئے ۔ قرآن کریم میں فرشتوں کے متعلق جو یہ آتا
ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر نہیں اُترتے 7 اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ تم مجازی خدا بن جاؤ
کیونکہ جب تم مجازی خدا بن جاؤ گے تو فرشتے تمہاری مدد کے لیے اُتر آئیں گے ۔ اور جب کسی کی
مدد کے لیے خدا تعالیٰ کے فرشتے اُتر آئیں تو اُس کی کامیابی میں شبہ ہی کیا ہو سکتا ہے ۔“
1 : الاعراف : 12
2: پیدائش باب 1 آیت 27
66
)الفضل 22 دسمبر 1955ء(
:38: لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم: 7)
:4 الصحيح البخارى كتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة
5 لَهُ مُعَقِّبْتُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ (الرعد: 12)
6: الانفال: 18
7 : تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ (القدر : 5)

آج 10 میں سے 10 باقی