اللہ تعالیٰ محمد رسول ﷺ کے طفیل نزل بہ الروح الامین علی قلبک والا نظارہ دکھادے تاکہ کسی قسم کا تردّد باقی نہ رہے اور دل کو کامل سکوں اور اطمینان حاصل ہو

1955ء
284
37
خطبات محمود جلد نمبر 36
اللہ تعالی محمد رسول اللہ ﷺ کے طفیل نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْآمِينُ
على قلبك والانظارہ دکھا دے تا کہ کسی قسم کا تر ڈد باقی نہ رہے
اور دل کو کامل سکون اور اطمینان حاصل ہو
فرموده 16 دسمبر 1955 ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
وو
دو تین دن سے میری طبیعت پھر کچھ خراب رہنے لگ گئی ہے۔ اس سے پہلے کئی دفعہ
دن میں ایسا وقت بھی آتا تھا جب دماغ بالکل صاف ہوتا تھا، پریشانی اور گھبراہٹ میں بھی کمی
ہوتی تھی ۔ بعض اوقات خصوصاً مغرب کے بعد میں محسوس کرتا تھا کہ اس وقت طبیعت بالکل
ٹھیک ہے مگر اب دو تین دن سے پھر دماغ پر بوجھ رہنے لگ گیا ہے ۔ اسی طرح حافظہ کی خرابی
میں کسی قدر اصلاح ہوگئی تھی مگر اب پھر یہ خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ بھوک بالکل بند ہے۔ پہلے یہ حالت
تھی کہ میں صبح کا ناشتہ کر ہی نہیں سکتا تھا حالانکہ ساری رات سونے کے بعد چاہیے تو یہ تھا کہ ناشتہ کے
لیے بھوک محسوس ہو مگر میں ناشتہ بالکل نہیں کر سکتا تھا۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا تھا کہ ایک بسکٹ ہاتھ میں
لے کر ٹہلنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ کر کے وہ کھا لیا ۔ اتنے میں چائے کی پیالی ٹھنڈی ہو گئی اور وہ

1955ء
285
خطبات محمود جلد نمبر 36
یکدم پی لی ۔ پھر خدا تعالیٰ نے فضل فرمایا اور اس حالت میں کسی قد رافاقہ ہو گیا اور میں بیٹھ کے
ناشتہ کرنے لگ گیا۔ اور پھر علاوہ بسکٹ کے آلو کی بھجیا اور پھل کا بھی کھانے لگ گیا اور چائے بھی
پینے لگ گیا۔ اس سے پہلے کچھ اس قسم کی مرض تھی کہ میں گرم چائے نہیں پی سکتا تھا لیکن دو تین دن
سے پھر طبیعت کچھ خراب ہو گئی ہے۔
میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر مجھے بار بار جلاب لینے سے منع کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اس کی
عادت پڑ جائے گی میں نے ان کی یہ بات مان لی اور گو جیسا کہ انہوں نے کہا تھا اجابت تو ہوتی
رہی ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ انتڑیاں پوری طرح صاف نہیں ہوتی تھیں اور اس کی وجہ سے دماغ پر
کچھ بوجھ رہتا تھا۔ چنانچہ دو تین دن سے پھر طبیعت خراب ہوگئی ہے بھوک میں تدریجاً کمی آنی
شروع ہوئی اور اب یہ حالت ہے کہ بھوک بالکل بند ہے ۔ آج صبح میں ناشتہ نہیں کر سکا۔ پھر پہلے
یہ ہوتا تھا کہ اگر میں صبح کا ناشتہ نہ کر سکتا تو دو پہر کے وقت بھوک لگ جاتی تھی لیکن آج کھانے کے
وقت بھی بھوک نہیں لگی ۔ گویا میں نے ساری رات بھی کچھ نہیں کھایا۔ پھر صبح آٹھ سوا آٹھ بجے
ناشتہ کے لیے بیٹھا تو ناشتہ بھی نہیں کر سکا اور خالی اٹھ بیٹھا ۔ پھر سو ابارہ بجے کے قریب کھانا کھانے
کے لیے بیٹھا تو پھر بھی بھوک محسوس نہ ہوئی اور بغیر کچھ کھائے اٹھ بیٹھا ۔ اب خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ
شام کو کیا ہوگا ؟ میں کھانا کھا سکوں گا یا نہیں ؟ اس لیے وہ دوست جو پہلے شغف اور توجہ کے ساتھ
میری صحت کے لیے دعا کرتے تھے اُن کو پھر دعا میں لگ جانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ میری موجودہ جانا ،
بیماری کی حالت کو بدل دے اور سکون اور اطمینان کی حالت پیدا کر دے ۔ اب سالانہ جلسہ بھی
آ رہا ہے اس موقع پر مجھے کچھ نہ کچھ بولنا پڑے گا اس کی وجہ سے بھی طبیعت پر ایک بوجھ سا ہے
اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بوجھ کو بھی اٹھانے کی توفیق
عطا فرمائے ۔ اور صحت کی جو یہ حالت ہے کہ دو دن خراب رہتی ہے اور دو دن ٹھیک ہو جاتی ہے
اور پھر دو دن خراب ہو جاتی ہے اس کو دور کر کے اس کی بجائے مستقل اطمینان اور سکون کی
توفیق بخشے ۔
اس کے بعد میں ایک بات بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ مگر اس سے پہلے میں تمہیداً کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔ یا د رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو بشارات ملتی ہیں یا اُس کی طرف سے بعض

1955ء
286
خطبات محمود جلد نمبر 36
اخبار پر انسان کو اطلاع ہوتی ہے اُن کو شائع کرنے کا اصل حکم شرعی نبی کو ہوتا ہے اور ظلی طور پر ظلی
پر
اور بروزی نبی کو ہوتا ہے۔ شرعی نبی کو اشاعت کا حکم اس لیے ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنی وحی کو چُھپا دے
تو لوگوں کو شریعت سے کیسے اطلاع ہو۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ شرعی نبی بھی بعض اوقات یہ خیال
کرنے لگ جاتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ لوگوں کی طبائع پر یہ اثر ہو کہ میں اُن پر حکومت جتانا چاہتا ہوں
اور اس مقصد کے لیے میں اپنے الہامات کو شائع کر دیتا ہوں ۔ اس لیے وہ بھی بعض اوقات چاہتا
ہے کہ اپنے الہامات کو چھپا دے۔
جیسا کہ قرآن کریم کی بعض آیات سے اس کا استدلال ہوتا ہے رسول کریم ﷺ نے بھی
اپنے الہامات اور رویا و کشوف کی اشاعت میں حیا محسوس کی ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی اس حالت
کو دیکھ کر فرمایا بلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ 1 جو کچھ تجھ پر نازل ہوتا ہے اُس کو لوگوں تک پہنچانا تیرا
فرض ہے کیونکہ اس سے تیری بعثت کا مقصد پورا ہوتا ہے ۔ اسی قسم کے نبی کے متعلق اللہ تعالی
قرآن کریم میں فرماتا ہے سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى 2 ہم تجھ پر ایسی وحی نازل کریں گے کہ تو
اسے بھولے گا نہیں ۔ کیونکہ اگر شریعت والا نبی اپنی وحی بھول جائے تو اس کی امت اُن احکامات
صلى الله
اور ہدایات سے محروم رہے گی جو اُس وحی میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئے تھے۔ ہے خدا طرف سے محروم رہے وحی میں طرف سے
لیکن غیر تشریعی نبی کے لیے یہ حکم نہیں ہوتا۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
الہامات کو دیکھ لو ۔ کئی جگہ لکھا ہے کہ پھر الہام کا ایک ٹکڑا مجھے بھول گیا یا الہام ہوا تھا مگر اُس کے
الفاظ میں بھول گیا ہوں ۔ ہاں اُس کا مفہوم یہ تھا ۔ اگر آپ تشریعی نبی ہوتے تو آپ کا بھولنا کتنی
تباہی کا موجب ہوتا ۔ پس تشریعی نبی کو وحی بھولا نہیں کرتی ۔ ہاں غیر تشریعی نبی بعض اوقات اپنے
الہامات یا اس کے کسی حصہ کو بھول جاتا ہے
مگر اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ غیر تشریعی انبیاء کی وحی اور الہامات
میں بھی بعض معارف ہوتے ہیں ۔ اور بعض الہامات ایسے ہوتے ہیں جو پہلی شریعت کے کسی حصہ
کی تشریح اور تفصیل ہوتے ہیں۔ اس لیے اس قسم کے الہامات غیر تشریعی انبیاء کو بھی نہیں
بھولتے ۔ کیونکہ یہ الہامات بمنزلہ وحی اوّل ہوتے ہیں ۔ اور جو الہام اور وحی بمنزلہ وحی اول ہو وہ بھی
نہیں بھول سکتی ۔ کیونکہ اُس کے بھولنے سے بھی وہی نقصان ہو سکتا ہے جو سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى

1955ء
287
خطبات محمود جلد نمبر 36
والی وحی کے بھولنے سے ہوتا ہے۔
بعض دفعہ مجھے بھی کوئی کلمہ خدا تعالیٰ کا سننے کی توفیق ملتی ہے یا کوئی خواب آ جاتی ہے یا
کوئی کشف ہوتا ہے تو ہمارے مولوی محمد یعقوب صاحب اُس کو اُچھالنے لگ جاتے ہیں۔ میں نے
ان کو سمجھایا بھی ہے کہ اس طرح زمانہ کے اصل ما مور کی وحی میں ایک قسم کا تداخل ہو جاتا ہے۔
یوں خوابوں اور الہامات کو بیان کرنا منع نہیں ۔ خود رسول کریم ﷺ بھی نماز کے بعد مسجد میں بیٹھ
جایا کرتے تھے اور صحابہؓ سے پوچھتے تھے کہ اگر کسی کو کوئی خواب آئی ہو تو سنا ؤ 3 ۔
صلى الله
وسه
اصل بات یہ ہے کہ اگر امام یا کسی بزرگ کے سامنے کوئی خواب یا کشف اس غرض سے
بیان کیا جائے کہ وہ دوسرے لوگوں کے لیے زیادتی ء ایمان کا موجب ہو تو وہ درست ہے گوایسا
کرنا فرض نہیں ۔ (لیکن رسول کریم ﷺ پر اپنے الہامات اور رؤیا وکشوف کا بیان کرنا فرض تھا ) ۔
اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات ایک خواب کسی ایک فرد کو آتی ہے لیکن وہ ہوتی
ساری امت کے لیے ہے۔ اس لیے امام اُس سے ساری امت کو اطلاع دے دیتا ہے۔ جیسے
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایک صحابی کو اذان کے الفاظ سنائے گئے ۔ اُس نے وہ خواب
رسول کریم ﷺ کے سامنے بیان کی تو آپ نے فوراً سمجھ لیا کہ یہ خواب اگر چہ اس شخص کو آئی ہے
مگر اس سے مراد میں ہوں اس لیے اس اذان کو نماز کا حصہ بنا لینا چاہیے 4۔ چنانچہ آپ نے
مسلمانوں کو اذان دینے کا حکم دے دیا اور اب سب مسلمان اذان کہتے ہیں حالانکہ اذان رسول
للہ ﷺ کو خواب میں نہیں بتائی گئی تھی بلکہ ایک صحابی کو بتائی گئی تھی ۔
الله
اذان کے الفاظ حضرت عمرؓ کو بھی خواب میں بتائے گئے تھے 5 ۔ مگر وہ کہتے ہیں کہ میں
نے شرم کے مارے یہ الفاظ کسی اور کو نہ بتائے کیونکہ وہ صحابی مجھ سے پہلے بیان کر چکے تھے۔ پس
بعض اوقات خواب کے بیان کرنے کی یہ غرض بھی ہوتی ہے کہ اگر اُس کا اثر وسیع طور پر پیدا
ہونے والا ہو تو امام یا کوئی اور صاحب اثر بزرگ اس کو ساری جماعت میں پھیلا دے ۔ یا امام خود
دیکھے کہ وہ خواب اثر رکھنے والی ہے اور سارے لوگوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے تو وہ اُسے لوگوں
میں پھیلا دے تا وہ اس سے فائدہ اٹھا لیں ۔ لیکن اس طرح خوابوں کو سنانا بھی بطور نفل کے ہے
فرض نہیں ۔

1955ء
288
خطبات محمود جلد نمبر 36
پھر بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی شخص کو منذ رخواب آ جاتی ہے ۔ لیکن علم تعبیر الرویا
سے ناواقف ہونے کی وجہ سے وہ اُسے سمجھ نہیں سکتا ۔ وہ اُسے امام یا کسی اور بزرگ کے سامنے
بیان کر دیتا ہے اور وہ اس کو خواب کے مُنذر پہلو سے واقف کر دیتا ہے۔ اور اسے استغفار کرنے یا
صدقہ دینے کی تلقین کر دیتا ہے۔ اس طرح اُس کو فائدہ پہنچ جاتا ہے۔ لیکن اس قسم کی خواب بھی
ایسے شخص کو ہی بیان کرنی چاہیے جسے علم نہ ہو کہ خواب منذر ہے یا نہیں ۔ ورنہ اگر اُسے پتا لگ
ئے کہ وہ خواب منذر ہے تو رسول کریم ﷺ کا حکم یہی ہے کہ اُسے لوگوں کے سامنے بیان نہ کیا
صلى الله
جائے ۔ کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ انذاری خوا ہیں اگر متواتر آئیں تو وہ شیطانی ہوتی ہیں۔ لیکن
مبشر خوا ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں 6 ۔
بہر حال ہم سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک قسم کے نائب اور قائم مقام ہیں ۔
صلى الله
کرے
ہاں آگے درجات میں فرق ہے۔ یعنی کوئی بڑے مقام کا نائب ہے اور کوئی چھوٹے مقام کا ۔ لیکن
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک رنگ میں خلیفہ اور قائم مقام
ہے۔ جیسے ہر مسلمان رسول کریم ﷺ کا ایک طرح خلیفہ اور قائم مقام ہے بشرطیکہ وہ کوشش کر
کہ آپ کے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائے ۔ اس لیے ہم اپنے رویا و کشوف دوسرے
دوستوں کو بتا دیتے ہیں تا وہ اُن کے ایمان کی تقویت کا موجب ہوں اور اس طرح کئی لوگ ان
سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے رسول کریم ﷺ نے حجة الوداع کے
موقع پر بعض باتیں صحابہ کے سامنے بیان فرمائیں اور پھر فرمایا فَلْيُبَلِّغُ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ 7 یعنی
جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ میری ان باتوں کو اُن لوگوں تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں ۔ کیونکہ
کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سننے والوں کی نسبت زیادہ نصیحت حاصل کر لیتے ہیں ۔
اس تمہید کے بعد میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں جب انگلستان میں تھا تو ایک
دن اخبار الفضل آیا۔ اُس میں یہ خبر چھپی ہوئی تھی کہ سید نذیر حسین صاحب گھٹیالیاں والے فوت
ہو گئے ہیں ۔ سید نذیر حسین صاحب پرانے صحابہ میں سے تھے اس لیے طبعاً اُن کی وفات کا مجھے
صدمہ پہنچا۔ میں اُن کے لیے دعا کرتے کرتے سو گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک عورت
مجھ سے ملنے کے لیے آئی ہے۔ اُس نے " سوسی" کی شلوار پہنی ہوئی ہے۔ اُس کا کرتا اور دو پٹہ

1955ء
289
خطبات محمود جلد نمبر 36
سفید ہے۔سوسی ایک کپڑے کا نام ہے جو پرانے زمانہ میں پنجاب میں اکثر استعمال میں آتا تھا۔
اس کپڑے کے درمیان سرخ یا سفید دھاریاں ہوتی تھیں یا اس میں مختلف قسم کے نشان ہوتے
تھے ۔ اب اس کپڑے کا رواج نہیں رہا۔ کیونکہ اب اس سے اچھی قسم کے کپڑے نکل آئے ہیں۔
بہر حال وہ عورت میرے سامنے آئی اور اس نے مجھے سلام کیا۔ میں سمجھتا ہوں ( یا وہ خود کہتی ہے )
کہ وہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی بیوی ہے ۔ وہ سلام کر کے واپس لوٹی تو میں نے اُسے بلایا
یہ فکر
اور کہا بی بی ! ذرا بات سنو ۔ جب وہ میرے پاس آئی تو جس طرح مجھے بیداری کے عالم میں بہ
تھا کہ سید نذیر حسین صاحب کا معلوم نہیں کوئی بیٹا بھی ہے یا نہیں ! ۔ اسی طرح خواب میں بھی مجھے
یہی فکر ہے اور میں نے اُس سے دریافت کیا کہ بی بی ! سید نذیر حسین صاحب کی کوئی اولا د بھی
ہے؟ اُس نے کہا سید نذیر حسین صاحب کی اولاد مجھ سے تو نہیں مگر دوسری بیوی سے ہے۔ اب
مجھے یہ پتا ہی نہیں تھا کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں ۔ اس لیے اس خواب کی وجہ
سے میں حیران تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے۔
اُن دنوں چودھری ظفر اللہ خاں صاحب ایک لیکچر کے لیے امریکہ گئے ہوئے تھے۔
ہالینڈ سے وہ چھٹی پر آئے ہوئے تھے۔ امریکہ سے واپسی پر وہ میری خاطر انگلستان آئے اور
گو وہاں ہر روز بڑے بڑے آدمی اُن کی دعوتیں کرتے رہتے تھے، کبھی پاکستان اور ہندوستان
سے گئے ہوئے لوگ اُن کو دعوتوں پر بلا لیتے تھے اور کبھی ایمبیسی والے انہیں دعوت پر بلا لیتے
تھے ۔ مگر کسی نہ کسی طرح وہ اُن سے پیچھا چھڑا کر میرے ساتھ کھانا کھانے کے لیے آجاتے تھے۔
بہر حال جب چودھری صاحب انگلستان آئے تو میں نے خیال کیا کہ یہ بھی ضلع سیالکوٹ کے
رہنے والے ہیں شاید سید نذیر حسین صاحب کے خاندان کے متعلق انہیں کچھ علم ہو۔ چنانچہ میں
نے اُن کے سامنے اپنی خواب بیان کی اور دریافت کیا کہ آپ کے ننھال بھی اسی علاقہ کے
ہیں ۔ کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی ایک بیوی تھی یا دو بیویاں
تھیں؟ ۔ چودھری صاحب نے جواب دیا کہ ذاتی طور پر تو مجھے اس کا علم نہیں ۔ ہاں میرا خیال ہے
کہ ایک دفعہ مجھ سے میرے ماموں چودھری عبداللہ خاں صاحب نے ( جو گھٹیالیاں کے قریب ہی
ایک گاؤں دا تا زید کا کے رہنے والے تھے ) میرے سامنے ذکر کیا تھا کہ سید نذیر حسین صاحب کی

1955ء
290
خطبات محمود جلد نمبر 36
دو بیویاں ہیں ۔ مگر مجھے یہ علم نہیں کہ آیا اُن کی کوئی اولا د بھی ہے یا نہیں ۔
پندرہ سولہ دن کی بات ہے میں عصر کی نماز پڑھا کر کچھ دیر کے لیے مسجد میں بیٹھ گیا ۔ تو
میں نے ایک دوست چودھری محمد عبد اللہ صاحب کو دیکھا جو قلعہ صو با سنگھ کے رہنے والے ہیں اور
دا تا زید کا کے حلقہ کی جماعت کے نائب امیر ہیں ۔ میں نے اُن کو آگے بلایا اور کہا کہ ضلع سیالکوٹ
کی جماعت کچھ سست رہنے لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا نہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ضلع سیالکوٹ
کی جماعت نے سیلاب کے دنوں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ پھر میں نے کہا شاید جماعت کے
لوگ چندہ کی طرف کم توجہ دینے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا بات یہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے
کچھ وقت تک چندے آہی نہیں سکے تھے۔ اب میں دو ہزار (یا شاید انہوں نے تین ہزار کہا )
رو پید اپنے ساتھ لایا ہوں اور وہ میں کل خزانہ میں جمع کرادوں گا۔ میں نے سمجھا کہ یہ بھی دا تا زید کا
کے حلقہ کے رہنے والے ہیں اس لیے میں انہیں بھی اپنی خواب سنا دوں ۔ چنانچہ میں نے اُن کو یہ
خواب سنائی اور ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ کو اس کے متعلق کچھ علم ہے کہ سید نذیر حسین صاحب
کی دو بیویاں تھیں یا ایک بیوی تھی اور پھر کیا اُن کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد ہے؟ اُس وقت
بعض دوسرے دوست بھی پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ غالباً وہ پندرہ بیس کے قریب ہوں گے ۔ انہوں
نے کہا کہ اس بات کا تو مجھے علم نہیں کہ آیا سید نذیر حسین صاحب کی دو بیویاں تھیں یا ایک بیوی
تھی۔ ہاں ! اتنا ضرور علم ہے کہ اُن کا ایک بیٹا موجود ہے لیکن وہ کسی بیوی سے ہے اس کا مجھے علم
نہیں ۔ اتفاق کی بات ہے کہ آج ڈاک آئی تو اس میں ایک خط چودھری محمد عبد اللہ صاحب کا بھی
نکل آیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پچھلے دنوں میں ربوہ گیا تھا تو حضور نے ایک دن مسجد میں مجھ سے
دریافت فرمایا تھا کہ کیا سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں یا ایک؟ اور پھر ان کا جو بیٹا
موجود ہے وہ کس بیوی سے ہے؟ میں نے کہا تھا کہ مجھے اس کا علم نہیں ۔ میں واپس آیا تو میں نے
سید نذیر حسین صاحب مرحوم کے بیٹے کو سارا واقعہ سنایا۔ اُس نے کہا یہ درست ہے کہ میرے والد
سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں اور میں دوسری بیوی سے ہی ہوں۔ اُن کی پہلی
بیوی جو بدوملہی کی تھی جس سے اُن کی کچھ نا چاتی ہو گئی تھی اور انہوں نے اُسے طلاق دے دی
تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے میری والدہ سے شادی کی اور ان سے میں پیدا ہوا۔

1955ء
291
خطبات محمود جلد نمبر 36
اب دیکھو کہ میں لندن میں بیٹھا ہوا ہوں وہاں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آتے ہیں۔ اور مجھے
بتاتے ہیں کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی اولاد ہے اور وہ ان کی دوسری بیوی سے ہے۔ میں
چودھری ظفر اللہ خان صاحب سے پوچھتا ہوں کہ کیا سید نذیر حسین صاحب کی دو بیویاں تھیں اور
کیا ان کی اولا د دوسری بیوی سے ہے؟ تو وہ کہتے ہیں مجھے ان کے کسی بیٹے کا تو علم نہیں ۔ ہاں میں
نے اپنے ماموں چودھری عبداللہ خان صاحب سے سنا تھا کہ اُن کی دو بیویاں تھیں ۔ پھر یہاں
آکر چودھری محمد عبداللہ صاحب سے جو اس حلقہ کے نائب امیر ہیں میں دریافت کرتا ہوں تو وہ
کہتے ہیں سید نذیر حسین صاحب کا ایک بیٹا تو ہے اور وہ ہمارے سکول میں مدرس ہے۔ لیکن مجھے
اس بات کا علم نہیں کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں اور وہ لڑکا ان کی دوسری بیوی
سے ہے ۔ واپس جا کر وہ سید نذیر حسین صاحب کے بیٹے سے پوچھتے ہیں تو وہ انہیں بتاتا ہے کہ
فی الواقع میرے والد کی دو بیویاں تھیں ۔ پہلی بیوی بدوملہی کی تھی جسے انہوں نے طلاق دے دی
تھی بعد میں انہوں نے میری والدہ سے شادی کی تھی ۔
غرض اس طرح اللہ تعالیٰ کے فرشتے جنہیں خدا تعالیٰ کسی خاص چیز کا علم دے دیتا ہے آتے
۔
بتا
ہیں اور دنیا میں بعض انسانوں کو خدا تعالیٰ کے اشارہ سے کسی چیز کے متعلق کچھ بتا دیتے ہیں۔ لیکن پھر یں اور دنیا میں بعض انسانوں کو خدا تعالیٰ کے اشارہ -
بھی شرعی وحی اور غیر شرعی وظلی وحی میں ایک فرق ہوتا ہے۔ اور وہ فرق یہ ہے کہ ہر شرعی وحی نبی کے
قلب پر بھی نازل ہوتی ہے ۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَلَمِينَ
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ 8 یعنی یہ وحی جو رب العلمین کی طرف سے نازل
ہوئی ہے۔ اسے روح الامین نے تیرے قلب پر نازل کیا ہے۔ چونکہ اس وحی کے متعلق یہ حکم
ہوتا ہے کہ اس پر آنا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ کہو ۔ اس لیے یہ قلب پر نازل ہوتی ہے اور جوں جوں
نازل ہوتی ہے وہ دلوں کو مضبوط کرتی چلی جاتی ہے۔ دوسری وحی سے کوئی فائدہ اٹھاتا ہے تو
اٹھا لیتا ہے اور اگر فائدہ نہ اٹھائے تو اُس کی مرضی ہوتی ہے۔
کئی لوگوں نے آیت سے غلطی کھائی ہے خصوصاً بہائیوں کو اس سے غلطی لگی ہے۔ وہ کہتے
ہیں کہ جو خیال دل میں آجائے وہ وحی ہوتا ہے۔ حالانکہ قرآن کریم اور احادیث سے پتا لگتا ہے کہ
وحی زبان پر بھی نازل ہوتی ہے 9 ۔ مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے۔
علی
و

1955ء
292
خطبات محمود جلد نمبر 36
ہے۔
لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ 10 که زبان کو جلدی جلدی حرکت نہ دیا کر۔ اس کے
معنے یہ ہیں کہ وحی زبان پر بھی نازل ہوتی ہے۔ اصل میں یہ دو ہری وحی ہوتی ہے۔ یہ وحی زبان پر
بھی نازل ہوتی ہے اور دل پر بھی اس کا نزول ہوتا ہے تا کہ وہ مضبوط ہو جائے ۔ لیکن دوسروں کو جو
وحی ہوتی ہے وہ بروزی اور ظلی طور پر ہوتی ہے۔ اس قسم کی ہر وحی قلب پر نازل نہیں ہوتی ہے وہ
بعض دفعہ کان پر نازل ہوتی ہے۔ مثلاً انسان ایک کلام سنتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا
۔ یا اُس کی زبان پر کچھ الفاظ جاری ہو جاتے ہیں اور وہ کہتا ہے مجھے الہام ہوا ہے یا یہ کلام
میری زبان پر جاری ہوا ہے ۔ مگر تشریعی انبیاء کی جو وحی ہوتی ہے یا بعض اوقات ظلی اور بروزی
انبیاء کی وحی بھی صرف کان اور زبان پر ہی نازل نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک ہی وقت میں کان یا زبان
اور اس کے ساتھ قلب پر بھی نازل ہوتی ہے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تین جگہ نازل ہوتی ہے۔
ایک تو وہ زبان یا کان پر نازل ہوتی ہے۔ دوسرے وہ قلب پر نازل ہوتی ہے اور تیسرے وہ دماغ
پر نازل ہوتی ہے۔ جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہ وحی کتاب مکنون 11 میں ہے۔ یعنی یہ وحی ایک
طرف تو اس قرآن میں نازل کی گئی ہے اور دوسری طرف اسے انسانی فطرت کے اندر رکھ دیا
گیا ہے۔ پس تشریعی انبیاء کی وحی زبان یا دل پر نازل ہونے کے علاوہ قلب پر بھی نازل ہوتی ہے
اور میخ کی طرح دل میں گڑ جاتی ہے۔
میں پہلے بھی یہ واقعہ سنا چکا ہوں کہ گزشتہ عید کے دن انگلینڈ کے ایک ادیب ڈسمنڈ شاء
رشانی
جو وہاں کے بہترین ادیبوں میں شمار ہوتا ہے ایک تقریر کی جس میں اُس نے بتایا کہ محمد رسول اللہ ﷺ
سب سے بڑے امن پسند نبی تھے ۔ مگر ہمارے لوگ آپ کو سب سے بڑا امن پسند نبی نہیں
مانتے ۔ بلکہ افسوس ہے کہ خود آپ کے متبع تھوڑے تھوڑے اختلاف پر آپس میں ایک دوسرے کی
گردن کاٹنے لگ جاتے ہیں ۔ ( اُس کا ہماری طرف اشارہ تھا ) حالانکہ آپ سب سے بڑے
امن پسند نبی تھے۔ اس تقریر کے موقع پر بہت سے انگریز بھی موجود تھے۔ ڈسمنڈ شا نے کہا میرے
عیسائی دوست جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں کہیں گے کہ تم تو عیسائی ہو پھر تم یہ کیا بات کہہ رہے ہو؟
لیکن میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کیونکہ میں نے اسلام کا بڑا مطالعہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ
محمد رسول اللہ ﷺ سے زیادہ امن پسند نبی کوئی نہیں تھا۔ اس نے پھر کہا کہ لوگ کہیں گے کہ تو تو
صلى الله

1955ء
293
خطبات محمود جلد نمبر 36
عیسائی ہے پھر تیرا عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق کیا خیال ہے؟ میں کہوں گا کہ بے شک عیسیٰ علیہ السلام
صلى الله
عروسه
اسے دوسرے درجہ پر ہیں ۔ تقریر کے بعد سب
صلى الله
بھی امن پسند نبی تھے لیکن وہ محمد رسول الله (ع) سے دوسر۔
لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ۔ میں بھی اپنے مکان کی طرف جو قریب ہی تھا جانے کے لیے
چل پڑا۔ میں اپنے مکان کی طرف جا رہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھے قدموں کی آہٹ سنی ۔ میں نے
پیچھے مڑ کر دیکھا تو ڈسمنڈ شا آ رہا تھا۔ میں نے کہا ڈسمنڈ شا ! تقریر تو ختم ہو چکی ہے اور لوگ اپنے
گھروں کو واپس چلے گئے ہیں لیکن آپ میرے پیچھے آرہے ہیں؟ وہ کہنے لگا میرے دل میں ایک
خیال آیا تھا جس کی وجہ سے میں مجبور ہو گیا تھا کہ آپ کے پیچھے پیچھے آؤں ۔ اس نے کہا میں آپ سے
اس بات کا ذکر کرنے آیا تھا کہ جب میں اپنی تقریر میں یہ کہہ رہا ہوتا ہوں کہ محمد رسول الله (ع)
سب سے بڑے امن پسند نبی تھے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے ۔ لیکن
پھر بھی لوگ اس بات کو نہیں مانتے۔ حالانکہ میں سمجھ رہا ہوتا ہوں کہ خدا میری زبان سے بول رہا
ہے ۔ میں نے کہا ڈ سمنڈ شا ! اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ جب کوئی بات منوانا چاہتا ہے تو وہ اُسے
انسان کے دل پر نازل کیا کرتا ہے ۔ تمہاری زبان پر خدا بولتا ہے تو وہ بات لوگوں کے کانوں میں پر وہ
جاتی ہے اُن کے دل کے اندر داخل نہیں ہوتی ۔ لیکن جب خدا اُن کے دل میں بولے گا تو وہ
سارے ماننے لگ جائیں گے ۔ اس پر وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا ہاں یہ بات ٹھیک ہے۔ خدا میری
زبان سے بولتا ہے اور پھر وہ بات دوسرے لوگ میرے واسطہ سے سنتے ہیں ۔ اس لیے اُن پر اثر
نہیں ہوتا ۔ اگر وہ ان کے دل میں بولے تو وہ ضرور ماننے لگ جائیں ۔
یہ وہی حقیقت ہے جس کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ 12 یعنی چونکہ یہ وحی تیرے قلب پر نازل ہوتی ہے اس
لیے تیرے اندر اس وحی کے متعلق غیر معمولی استقامت پائی جاتی ہے اور تو کہتا ہے کہ اگر تم سورج
کو میرے دائیں ہاتھ پر اور چاند کو میرے بائیں ہاتھ پر بھی لا کر رکھ دو اور پھر مجھ سے کہو کہ میں
خدائے واحد کی توحید کی اشاعت کرنے سے رک جاؤں تو میں ایسا نہیں کروں گا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ
کی وحی میرے دل پر نازل ہوئی ہے۔ اگر وہ میرے قلب پر نازل نہ ہوتی تو میں تمہاری باتوں کو
بھی سنتا۔ لیکن اب یہ سوال باقی نہیں رہا کہ میں تمہاری بات بھی سنوں کیونکہ خدا تعالیٰ نے میرے

1955ء
294
خطبات محمود جلد نمبر 36
دل پر اپنی وحی نازل کی ہے اور میرے دل میں آہنی میخ کی طرح توحید کا عقیدہ راسخ کر دیا ہے۔ پر
بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے بعض لوگوں نے اس آیت سے دھوکا کھایا ہے اور وہ یہ سمجھنے لگ
گئے ہیں کہ جو خیال دل میں پیدا ہو وہ وحی ہوتی ہے حالانکہ وحی زبان اور کان پر نازل ہوتی ہے اور
اس کے ساتھ ہی اس کا قلب پر بھی نزول ہوتا ہے تا کہ اس کی تائید ہو جائے ۔
پھر اگر قرآن کریم میں صرف یہی آیت ہوتی کہ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ تو
ہمیں دھوکا لگ سکتا تھا ۔ لیکن اس کے علاوہ اور بھی بعض آیات قرآن کریم میں آتی ہیں جن سے
معلوم ہوتا ہے کہ وحی کان اور زبان پر بھی نازل ہوتی ہے ۔ مثلاً جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے
کہ آیت تو یہی ہے کہ لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ به که تو جلدی جلدی اپنی زبان نہ
ہلا ۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ لسان پر بھی وحی نازل ہوتی ہے۔ پھر حدیث میں آتا ہے کہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ بعض اوقات وحی صِلْصِلَةُ الْجَرَس کی طرح آتی ہے 13 اور
صِلْصِلَةُ الْجَرَس یعنی گھنٹی کی آواز کو کان کے ذریعہ سنا جاتا ہے۔ اسی طرح آپ فرماتے ہیں۔
وَأَحْيَانًا يَتَمَثَّلُ لِيَ الْمَلَكُ رَجُلاً فَيُكَلِّمُنِي فَأَوْعَی مَا يَقُولُ 14 - کہ کبھی فرشتہ آدمی کی
شکل میں متمثل ہو کے میرے پاس آجاتا ہے اور وہ مجھ سے کلام کرتا ہے اور میں اُس کی باتوں کو یاد
کر لیتا ہوں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وحی زبان اور کان پر بھی نازل ہوتی ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ا پر ۔
اس کا نا دل پر بھی نزول ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ شخص جس پر وحی نازل ہوتی ہے سب سے بڑا
مومن ہو جاتا ہے کیونکہ اُس کے کانوں اور زبان کے ساتھ ساتھ اُس کے دل پر بھی وحی کا نزول
ہوتا ہے۔ اور چونکہ سارے عقائد اور خیالات دل سے ہی پیدا ہوتے ہیں اس لیے اگر دل پر وحی
نازل ہو گئی تو یہ ساری چیزیں آپ ہی درست ہو جاتی ہیں ۔
غرض وحی کے کئی مراتب ہوتے ہیں۔ انبیائے تشریعی کی وحی اور درجہ کی ہوتی ہے اور
انبیائے بروزی اور خالی کی وحی اور درجہ کی ہوتی ہے۔ انبیائے بروزی اور ظلی وحی کو بھول سکتے
ہیں لیکن انبیائے تشریعی اپنی تشریعی وحی کو نہیں بھولتے ۔ کیونکہ اگر شریعت ہی بھول جائے تو اُن کی
امت تباہ ہو جائے ۔ اسی طرح انبیائے بروزی اور ظلی کی ایسی وحی بھی جو کسی سابقہ وحی کی تفصیل
بیان کرنے یا کسی خاص نکتہ معرفت کے بیان کرنے کے لیے آتی ہے نہیں بھولتی کیونکہ اُس کے

1955ء
295
خطبات محمود جلد نمبر 36
لیے بھی وہی قانون جاری ہے جو شرعی وحی کے لیے ہے اور اس کی بھی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عام وحی کی بھی ایک قسم کی حفاظت ہوتی ہے ۔ مثلاً اگر یہ وحی ہو
کہ فلاں دشمن مر جائے گا یا طاعون آجائے گی تو اس وحی کی بھی ایک قسم کی حفاظت ہوتی ہے۔
کیونکہ اگر وہ اخبار غیبیہ جن پر خدا تعالیٰ اپنے کسی بندہ کو اطلاع دیتا ہے ساری کی ساری بھول
جائیں تو وہ لوگوں کو سنائی کیسے جاسکیں۔ لیکن بہر حال اسے وہ مقام حاصل نہیں ہوتا جو تشریعی وحی
کو حاصل ہوتا ہے کہ اس کے ایک ایک لفظ اور ایک ایک شوشہ کی حفاظت ہوتی ہے۔ مثلاً
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض جگہوں پر تحریر فرمایا ہے کہ مجھ پر ایک وحی نازل ہوئی
تھی جس کے الفاظ تو بھول گئے ہیں لیکن اُس کا مفہوم یہ تھا۔ پھر بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ وحی کا ایک
حصہ یا د رہتا ہے اور دوسرا بھول جاتا ہے۔ اس کی مثالیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہامات میں ملتی ہیں ۔ بہرحال’’هر سخنے وقتے و هر نکته مقامی دارد “ ہر بات اور ہر نکتہ
کا ایک وقت اور مقام ہوتا ہے۔
66
لوگ عام طور پر نبی کے لفظ پر چڑتے ہیں ۔ حالانکہ انبیاء بھی کئی درجوں کے ہوتے ہیں ۔
جس کو خدا تعالیٰ نبی کہہ دیتا ہے وہ نبی تو ہوتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ سارے نبی ایک ہی مقام
کے ہوں ۔ محمد رسول اللہ ﷺ بھی نبی ہیں اور عیسیٰ اور موسیٰ علیھما السلام بھی نبی تھے ۔ مگر گجا
محمد رسول اللہ ﷺ اور کجا موسیٰ اور عیسی علیهما السلام ۔ ان سب کا الگ الگ مقام اور درجہ ہے ۔
الله
۔
پس نبی ، نبی میں بھی فرق ہے۔ اسی طرح مومن مومن میں بھی فرق ہے۔ حضرت ابوبکر بھی
مومن تھے اور وہ چھوٹے سے چھوٹے صحابی بھی مومن تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ والسلام کی
آخری عمر میں آپ پر ایمان لائے ۔ وہ تابعی بھی مومن تھے جو چھوٹی عمر میں آخری صحابی کو اُس کی
آخری عمر میں ملے ۔ اور وہ تبع تابعی بھی مومن تھا جو کسی آخری تابعی کو اُس کی آخری عمر میں ملا ۔ پھر
وہ تبع تبع تابعی بھی مومن تھا جو آخری تبع تابعی کو اُس کی آخری عمر میں ملا۔ پھر آج کل کے مسلمان
بھی مومن ہیں ۔ لیکن ان سب مومنوں میں درجہ کا فرق ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں پشاور کے ایک مخلص دوست حافظ محمد صاحب
تھے ۔ وہ ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان گئے ۔ مولوی غلام حسین صاحب مرحوم بھی ساتھ

1955ء
296
خطبات محمود جلد نمبر 36
تھے ۔ رستہ میں یہ بات شروع ہوگئی کہ مومن کا کیا مقام ہوتا ہے اور آیا ہم مومن ہیں یا نہیں ؟ ان
کے ساتھ جتنے احمدی تھے اُن سب نے انکسار کے ساتھ یہ کہنا شروع کر دیا کہ تو بہ تو بہ ! ہم تو اپنے
آپ کو مومن کہنے کی جرات نہیں کر سکتے ، یہ بڑی گستاخی ہے ۔ حافظ محمد صاحب بڑے جوشیلے
احمدی تھے۔ وہ کہنے لگے اچھا! اگر تم مومن نہیں ہو تو میں آج کے بعد تمہارے پیچھے نماز نہیں پڑھوں
گا۔ میں نے تو مومنوں کی اقتداء میں نماز پڑھنی ہے اور اگر تمہیں خود بھی یہ یقین نہیں کہ تم مومن ہو تو
میں تمہارے پیچھے نماز کیوں پڑھوں ۔ چنانچہ انہوں نے اُن احمدیوں کی اقتداء میں نماز پڑھنی چھوڑ
دی۔ اسی طرح ایک سال گزر گیا ۔ اگلے جلسہ پر پھر یہ سب لوگ قادیان گئے تو مولوی غلام حسین صاحب
مرحوم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کیا کہ حافظ صاحب نے ہماری اقتداء میں نماز
پڑھنی چھوڑ دی ہے اور اس کی وجہ یہ ہوئی ہے، آپ انہیں سمجھا ئیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے حافظ محمد صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا حافظ صاحب ! اتنی سختی نہیں کرنی چاہیے ۔ مگر بات
آپ کی ہی ٹھیک ہے۔ اگر انسان اپنی ذات پر بھی حُسنِ ظنی نہیں کرتا اور اپنے آپ کو مومن نہیں سمجھتا تو
اُسے دوسروں نے کہاں مومن سمجھنا ہے۔ پس اپنے اوپر بدظنی کرنا بہت بُری چیز ہے۔ اس سے پر ہیز
کرنا چاہیے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ بھی اپنے بندے کے ساتھ وہی سلوک کرتا ہے جس کی وہ اس سے امید
کرتا ہے۔ پس انسان کو سمجھنا چاہیے کہ چاہے اُس میں بعض کمزوریاں اور نقائص بھی ہوں آخر وہ
محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لایا ہے، قرآن کریم پر ایمان لایا ہے، خدا تعالیٰ کی توحید کا اُس نے اقرار ا
کیا ہے۔ پھر وہ مومن کیوں نہیں؟ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ وہ بڑے درجے کا مومن نہ ہو بلکہ چھوٹے درجہ کا
مومن ہو۔ لیکن مومن ہونے سے اسے انکار نہیں کرنا چاہیے۔
انکوائری کمیشن کے سامنے میں نے یہی بیان کیا تھا کہ جس طرح ایمان کے مختلف مدارج
ہیں اسی طرح کفر کے بھی مختلف مدارج ہیں ۔ یہ ضروری نہیں کہ جس شخص کے لیے کافر کا لفظ
استعمال کیا جائے اُس کے متعلق یہ سمجھا جائے کہ وہ محمد رسول اللہ ﷺ کا ہی منکر ہے ۔ بلکہ کفر کے
معنے صرف انکار کرنے کے ہیں اور انکار ایسے شخص کا بھی ہو سکتا ہے جس پر حجت پوری نہیں ہوئی ۔
ایسا آدمی با وجود منکر ہونے کے بری الذمہ ہے۔ اُس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی الزام نہیں ۔
اور انکار ایسے شخص کا بھی ہو سکتا ہے جس پر حجت تو پوری ہو گئی ہو لیکن وہ عقل کا پورا نہ ہو۔ ایسا شخص
صلى الله

1955ء
297
خطبات محمود جلد نمبر 36
بھی منکر تو کہلائے گا لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ قابل مواخذہ نہیں ہوگا ۔ پھر منکر وہ شخص بھی ہوگا
کہ جس پر حجت پوری ہو گئی ہے اور وہ عقل بھی رکھتا ہے اور پھر وہ خدا تعالیٰ کی بات کا بضد انکار کرتا
ہے۔ ایسا شخص قابل مواخذہ ہے۔ بہر حال انکار کرنے والوں میں تو وہ سب جمع ہوں گے لیکن سزا
اور جزا کے نیچے یہ سب جمع نہیں ۔ بلکہ ہر ایک کا درجہ اور اُس کی جزا وسزا الگ الگ ہے۔
بہر حال اللہ تعالیٰ کی باتیں پوری ہوتی رہتی ہیں۔ لیکن انسان کو ہمیشہ یہ دعا کرنی چاہیے
کہ اے اللہ! تو ہمیں نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ والا نظارہ دکھا۔ اور جو خبر بھی ہمیں
دے گو وہ ہمارے درجہ کے ہی مطابق ہو ہو مگر تو محمد رسول اللہ اللہ ﷺ ﷺ کے طفیل اُسے ہمارے ، دلوں دلوں پر بھی
نازل کر، تا ہمیں تیرے کلام پر یقین پیدا ہو جائے اور ہم کبھی بھی تیری کسی بات پر شبہ نہ کریں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جن دنوں گورداسپور میں کرم دین کی طرف سے مقدمہ دائر تھا
ایک دن کسی شخص نے آپ کو خبر دی کہ آریوں نے مجسٹریٹ سے کہا ہے کہ تم نے مرزا صاحب کو ضرور
سزا دینی ہے۔ ورنہ تمہاری قوم تم سے ناراض ہو جائے گی ۔ اور اُس نے ان سے وعدہ کر لیا ہے۔
اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام لیٹے ہوئے تھے۔ آپ یہ خبر سنتے ہی اٹھ بیٹھے اور فرمایا خدا
کے شیر پر ہاتھ ڈالنے والا کون ہوتا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ کرم دین کو اس مقدمہ میں سزا ہوگئی
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بری ہو گئے ۔
پس خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر وحی تو نازل کرتا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ
محمد رسول اللہ ﷺ کی اتباع میں وہ ہمارے قلب پر بھی وحی نازل کرے تا کہ ہمیں اُس پر اس قدر ﷺ
پر
یقین ہو جائے کہ کسی قسم کا تر در باقی نہ رہے ۔ جب یہ کیفیت پیدا ہو جاتی ہے تو انسان کو کامل سکون
اور اطمینان حاصل ہو جاتا ہے۔ مثلاً میری صحت کے متعلق بعض دوسرے دوستوں نے بھی خواہیں
دیکھی ہیں اور مجھے بھی ایک نظارہ دکھایا گیا ہے جس سے پتا لگتا ہے کہ اللہ تعالی اپنا فضل فرمائے
گا۔ مثلاً میں نے رویا میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی بچہ کئی منزلوں سے نیچے
گرا ہے مگر پھر بھی وہ بچ گیا ہے۔ اب کئی منزلوں سے نیچے گرنا یہی مفہوم رکھتا ہے کہ میں اچھی بھلی
صحت کی حالت میں تھا کہ یکدم بیمار ہو گیا ۔ ایک منٹ پہلے میری اس بیماری کا کسی کو خیال بھی نہیں
آسکتا تھا۔ میں ٹہلتے ٹہلتے قرآن کریم پڑھ رہا تھا کہ یکدم بیمار ہو گیا ۔ پس میری یہ بیماری کئی

1955ء
298
خطبات محمود جلد نمبر 36
منزلوں سے نیچے گرنے کے مشابہہ ہے۔ اور پھر جس طرح رویا میں دکھایا گیا تھا کہ وہ بچہ بچ گیا
اسی طرح میں بھی بچ گیا۔ یہ رویا بہت لمبی ہے۔ اس کا صرف ایک حصہ میں نے دوستوں کے
سامنے بیان کر دیا ہے۔
اب ڈاکٹر مجھے کہتے ہیں کہ تم اپنے دل کو یقین دلاؤ کہ تم بیمار نہیں ہو اور میں اُن سے کہتا
ہوں کہ میں اپنے دل کو کیسے یقین دلاؤں ۔ تمہارے پاس وہ کونسی دوا ہے جو میرے دل کو طاقت
دے اور میں اُسے یقین دلا سکوں کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں ۔ ہاں میرے خدا کے پاس میری
دوا موجود ہے ۔ وہ اگر نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ ۔ والی کیفیت پیدا کر دے تو پھر کوئی
گھبراہٹ باقی نہیں رہتی ۔ پھر خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ ہی سارا کام کر دیں گے اور یہی اصل چیز
ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے دل پر نازل ہوں اور وہ اس کی اصلاح کر دیں۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ڈاکٹر مجھے کہتے ہیں کہ اگر آپ ایک دفعہ اپنے اوپر زور دے کر یہ
یقین کر لیں کہ مجھے صحت ہو گئی ہے تو آپ کو مکمل صحت ہو جائے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ جہاں تک ہوگئی :
جسمانی صحت کا سوال ہے آپ بالکل تندرست ہیں ۔ صرف اتنی کسر باقی ہے کہ آپ کو اپنی صحت کے
متعلق یقین نہیں ۔ اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ آپ بالکل تندرست تھے کہ آپ یکدم بیمار ہو گئے ۔
جس کی وجہ سے آپ کو شدید صدمہ پہنچا ہے اس صدمہ کی وجہ سے آپ گھبرائے ہوئے ہیں۔ اگر
آپ کسی وقت اپنے او پر دباؤ ڈال کر یہ یقین کر لیں کہ آپ کو مکمل صحت ہوگئی ہے تو آپ بالکل ٹھیک
ہو جائیں گے۔ مگر سوال یہ ہے کہ میں اپنے آپ پر دباؤ کیسے ڈالوں؟ یہ تو اسی صورت میں ہوسکتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے میرے دل پر نازل ہوں اور وہ اس کی اصلاح کر دیں اور یہ سب کچھ
خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ نہ یہ طبیبوں کے اختیار میں ہے اور نہ میرے اختیار میں ہے۔
جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے مجھ پر کئی ایسے وقت بھی آتے ہیں جب ٹہلتے
ٹہلتے یا بیٹھے بیٹھے میں یوں محسوس کرتا ہوں کہ اب میں بالکل تندرست ہوں ۔ اور سمجھ میں نہیں آتا کہ
پہلے جو دماغ پر بوجھ تھا وہ اب کہاں گیا ہے۔ اور میں سوچتا ہوں کہ میں تو بیمار تھا اب کیا ہو گیا ہے کہ
میں اچھا بھلا ہو گیا ہوں ۔ مگر دوسرے وقت جب بیماری کا حملہ ہوتا ہے تو میں سمجھ نہیں سکتا کہ مجھ پر
جو اچھا ہونے کا وقت آیا تھا وہ کیسے آیا تھا ۔ بہر حال جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے مجھے ایک

خطبات محمود جلد نمبر 36
299
1955ء
خواب کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ دعاؤں کے ساتھ میرا علاج ہوگا۔ لیکن بیماری کی وجہ سے میری یہ میں
حالت ہے کہ میں نہ لمبا سجدہ کر سکتا ہوں اور نہ زیادہ دیر تک دعا کر سکتا ہوں ۔ اس لیے دوسرے
دوستوں کے ساتھ مل کر ہی یہ دعا ہو سکتی ہے۔ یعنی دوست بھی دعا کریں اور جس قدر مجھ سے
ہو سکے میں بھی دعائیں کروں اور اس طرح خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہو جائے ۔ اور اس
وقت جو بار بار مجھے اپنی بیماری کا احساس ہوتا ہے وہ دور ہو جائے اور خدا تعالیٰ میخ کی
طرح میرے دل میں یہ بات داخل کر دے کہ اب میں بالکل تندرست ہوں اور اس طرح
میری موجودہ کیفیت جاتی رہے گی ۔ جب مجھے یہ یقین پیدا ہو جائے گا تو خدا تعالیٰ چاہے گا
تو باقی عوارض بھی خود بخود ڈور ہو جائیں گے ۔“
الفضل 3 جنوری 1956 ء )
:18 المائدة: 68
2 الاعلى: 7
:3
66
صحيح البخارى كتاب التعبير باب تعبير الرؤيا بعد صَلَاةِ الصُّبح
5:4 ترمذى ابواب الصلوة باب ما جاء في بدء الاذان
:6
صحيح البخاری کتاب التعبير باب الرؤيا مِنَ الله
7 النسائی کتاب مناسك الحج باب تحريم الْقَتْلِ فِيه
195 88 الشعراء : 193 تا
9 صحيح البخارى كتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الله
17 : 10 : القيمة
:11: إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ فِي كِتَبٍ مَّكْنُونِ ( الواقعة : 79,78)
195194 :12: الشعراء
13 ، 14 : صحيح البخارى كتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الله

آج 10 میں سے 10 باقی