دین کے لیے زندگی وقف کرنے کی تحریک کو جماعت میں کس طرح کامیاب بنایا جائے

حصہ 2

1956ء
134
خطبات محمود جلد نمبر 37
تا کہ وہاں عیسائیوں کے مرکز میں چلا جائے۔ اُس کی ماں کی آنکھ کھلی اور اُس نے چار پائی
خالی دیکھی تو وہ رات کے اندھیرے میں اکیلی بٹالہ کی طرف دوڑ پڑی اور کئی میل کے فاصلہ
سے اُسے پکڑ کر لے آئی۔ پھر وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئی
اور روتی ہوئی کہنے لگی حضور! میرا یہ اکلوتا بیٹا ہے۔ اگر یہ مر جائے تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔
لیکن میری صرف اتنی خواہش ہے کہ جس طرح بھی ہو یہ مرنے سے پہلے دوبارہ کلمہ پڑھ لے۔
اللہ تعالیٰ نے اُس عورت کے اخلاص کو دیکھ کر یہ فضل کیا کہ دو تین دن کے بعد اُس نے اسلام
قبول کر لیا اور پھر وہ فوت ہو گیا۔ پس اگر باطل کے ساتھ محبت کرنے والے بھی بڑی بڑی
قربانیاں کر سکتے ہیں تو دین کے ساتھ سچی محبت رکھنے والے کسی قسم کی قربانی سے کس طرح
دریغ کر سکتے ہیں ۔
بہر حال دوستوں نے جو باتیں لکھی ہیں اُن میں سے بعض بہت اچھی ہیں۔ مثلاً یہ کہ
واقفین کو کوئی نہ کوئی پیشہ سکھانا چاہیے اور پھر یہ کہ جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ واقفین کا
اعزاز کریں۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے خود واقفین کے اندر انتظامی قابلیت ہونی چاہیے۔ اگر قابات ہونی جاتے
ان میں انتظامی قابلیت ہو گی تو انہیں مرکز میں ذمہ داری کے عُہدے مل سکیں گے۔
انگریزی دانوں سے ہماری کوئی دوستی نہیں اور نہ عربی والوں سے ہماری کوئی دشمنی ہے۔ اگر
واقفین انتظامی قابلیت پیدا کر لیں تو در حقیقت مرکز کے سارے اہم مہدے اُنہی کے لیے ہیں
اور وہی اس کے اصل حق دار ہیں۔ پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ لوگ دعا کریں کہ
خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو سچا ایمان بخشے، آپ کے اندر دین کی خدمت کی خواہش پیدا کرے
تا آپ اپنی جان اور مال سب کچھ اپنے خدا کے سامنے پیش کر دیں۔ اور جب مریں تو ایسی
حالت میں مریں کہ آپ کے دلوں میں یہ حسرت نہ ہو کہ کاش! ہم دین کی خدمت کرتے ۔
اللہ تعالیٰ ہماری کوتاہیوں کو دور فرمائے اور ہماری خدمات کو قبول کرے اور حضرت ابوبکر کی
طرح ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ تھوڑا یا بہت جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے وہ ہم اُس کی
راہ میں قربان کر دیں۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مالی قربانی کا مطالبہ کیا تو حضرت ابوبکر

1956ء
135
خطبات محمود جلد نمبر 37
اپنا سارا اثاثہ حتی کہ لحاف اور چار پائیاں بھی اُٹھا کر لے آئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اُن کے سامان کو دیکھ کر فرمایا ابوبکر ! کچھ گھر میں بھی چھوڑا ہے؟ حضرت ابوبکر نے عرض کیا
یا رَسُول اللہ ! میں نے گھر میں صرف خدا اور اُس کے رسول کا نام چھوڑا ہے۔ حضرت عمر
فرماتے ہیں کہ مجھے ہمیشہ یہ تڑپ رہتی تھی کہ میں کسی نہ کسی طرح مالی قربانی میں حضرت ابوبکر
سے بڑھ جاؤں مگر میں اس میں کامیاب نہ ہو سکا تھا۔ اس موقع پر میرے پاس اتفاقاً زیادہ
مال تھا۔ میں نے کہا چلو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالبہ پر میں اس مال کا نصف حصہ
دے دیتا ہوں۔ چنانچہ میں نصف مال لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوا۔ جب میں وہاں پہنچا تو میں نے سنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر سے دریافت
فرما رہے تھے کہ ابوبکر ! تم نے اپنے گھر میں بھی کچھ چھوڑا ہے؟ اور حضرت ابوبکر جواب دے
رہے تھے یا رَسُول اللہ ! میں گھر میں خدا اور اُس کے رسول کا نام چھوڑ کر آیا ہوں ۔ حضرت عمر
فرماتے ہیں جب میں نے یہ الفاظ سنے تو میں نے کہا یہ بڑھا نہیں ہارتا۔ میں کتنی قربانی بھی
کروں یہ مجھ سے آگے نکل جاتا ہے۔3
پس اپنے لیے بھی اور باقی احمدیوں کے لیے بھی یہ دعا کرو کہ جب بھی دنیا
چھوڑنے کا وقت آئے تم کہہ سکو کہ اے خدا! تو نے ہمیں جو مال دیا تھا یا جان دی تھی ہم نے
اسے تیرے رستہ میں قربان کر دیا ہے اور تیرے نام کے سوا ہمارے پاس کچھ نہیں رہا۔ اب
تو اپنے نام کی عزت کی وجہ سے ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں اپنا قرب نصیب فرما۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
نماز جمعہ کے بعد میں بعض جنازے پڑھاؤں گا۔
(1) حکیم غلام حسین صاحب پاڑہ چنار فوت ہو گئے ہیں۔ حکیم صاحب پرانے احمدی تھے۔
درمیان میں انہیں ابتلا بھی آ گیا تھا لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں احمدیت کے قبول کرنے کی
توفیق دے دی۔
(2) عذرا بیگم صاحبہ اہلیہ ایم عبدالرحمان صاحب ڈھا کہ فوت ہو گئی ہیں۔ انہوں نے نواب
صاحب کے گھر میں ہی پرورش پائی تھی۔ ان کے والد افریقہ میں رہتے تھے۔

1956ء
136
خطبات محمود جلد نمبر 37
(3) منیر الدین صاحب واقف زندگی جامعۃ المبشرین کی اہلیہ کراچی میں اچانک فوت ہو گئی
ہیں۔ پچھلے جلسہ پر یہاں آئی تھیں۔ بیچاری نہانے کے لیے بیٹھی تھیں کہ اچانک دل پر ایسا اثر
پڑا کہ بیہوش ہو گئیں ۔ انہیں اُٹھا کر باہر لایا گیا تو تھوڑی ہی دیر میں فوت ہو گئیں۔
(4) صوفی عبدالرحیم صاحب پراچہ فوت ہو گئے ہیں۔ آپ صوفی عبدالغفور صاحب مبلغ
ہانگ کانگ کے بہنوئی تھے۔ 1924ء میں مولوی نعمت اللہ خاں صاحب کی شہادت کے موقع
پر کابل میں موجود تھے۔ اس شہادت سے ہی متاثر ہو کر انہوں نے احمدیت قبول کی تھی ۔
نماز کے بعد میں چاروں جنازے پڑھاؤں گا۔
الفضل 25 مارچ 1956ء)
1 : تفسیر روح البیان زیر آیت سورة الحديد 28 ثم قفـيـنـا عـلـى اثارهم برسلنا وقفينا
بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنْجِيلَ ۔۔۔۔۔ الخ)
2 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء
3 : ترندی ابواب المناقب باب رجاء ه ان يكون ابوبكر ممن يدعى من جميع
ابواب الجنة

آج 10 میں سے 10 باقی