'یومِ جمہوریہ' بلاشبہ سارے ملک کے لیے ایک خوشی کا دن ہے۔

1956ء
143
12
خطبات محمود جلد نمبر 37
یوم جمہوریہ بلا شبہ سارے ملک کے لیے ایک خوشی
کا دن ہے
تم جہاں خوشی مناؤ وہاں یہ بھی دعائیں کرو
کہ پاکستان کے باشندوں میں ہمیشہ ہمیش کے لیے نیکی کا عنصر غالب رہے
(فرمودہ 23 مارچ 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
آج میں خطبہ جمعہ میں دو امور کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ ایک امر تو یہ ہے کہ
جامعہ احمدیہ کے ایک طالبعلم نے صدرانجمن احمد یہ کے وظائف کی تقسیم کے متعلق میرے پاس
شکایت کی ہے۔ چونکہ شکایت کرنے والے نے مومنانہ جرات سے کام لے کر اپنا نام بھی اس کی
میں لکھ دیا ہے اس لیے میں نے اس کے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میرا قاعدہ
ہے کہ چاہے دس لاکھ عرضیاں بغیر نام کے آ جائیں میں اُن کے متعلق کوئی کارروائی نہیں کرتا
کیونکہ یہ سخت بزدلانہ حرکت ہے کہ کوئی شخص شکایت پیش کرے اور پھر اپنا نام چھپائے ۔ معلوم
نہیں کس حکمت کے ماتحت کسی نے یہ کہا ہے کہ اُنظُرُ إِلى مَا قَالَ وَلَا تَنْظُرُ إِلَى مَنْ قَالَ تُو يه

1956ء
144
خطبات محمود جلد نمبر 37
چاہے وہ
دیکھ کہ کہنے والے نے کیا کہا ہے اور یہ نہ دیکھ کہ کہنے والا کون ہے۔ اگر بات معقول ہے تو
وہ کسی کے منہ سے نکلے معقول ہو گی اور اگر وہ غیر معقول ہے تو چاہے کسی کے منہ سے
نکلے وہ غیر معقول ہو گی۔ بظاہر یہ اصول بڑا اچھا معلوم ہوتا ہے لیکن قرآن کریم یہ ہدایت دیتا
ہے کہ تم گواہی میں ہمیشہ یہ دیکھو کہ گواہ عادل ہو اور اُس کی سچائی مشہور ہو۔ 1 کیونکہ وہ شخص
جس کی سچائی مشہور نہ ہو وہ جھوٹ بھی بول سکتا ہے۔ پس قرآن کریم کہتا ہے کہ تم صرف یہ نہ
دیکھو کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے۔ بلکہ یہ بھی دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے اور آیا اس کی گواہی قبول بھی کی
جا سکتی ہے یا نہیں۔ پس یہ درست نہیں کہ صرف اس بات کی طرف دیکھا جائے جو کہی جاتی
ہے اور کہنے والے کی طرف نہ دیکھا جائے۔ اگر ہم دیکھیں کہ کہنے والا کون ہے تو جھوٹ
بولنے والے کو ہم پکڑ سکتے ہیں لیکن اگر ہم اُس کی طرف نہ دیکھیں تو ہم اُس کو پکڑ نہیں سکیں
گے۔ پس قرآن کریم نے گواہ کے لیے عدل کی شرط لگا کر اس مقولہ کو رڈ کر دیا ہے کہ تم یہ
دیکھو کہ کوئی کیا کہتا ہے اور یہ نہ دیکھو کہ کہنے والا کون ہے۔
ایک مشہور قضائی کا واقعہ ہے کہ کسی قاضی کے سامنے امام ابن تیمیہ کے خلاف ایک
مقدمہ پیش ہوا۔ امام ابن تیمیہ اُسے اتفاقاً ملنے چلے گئے ۔ وہ کہنے لگا اچھا ہوا آپ آ گئے ۔
میرے پاس آپ کے خلاف ایک مقدمہ آیا ہے اور اُس کے متعلق میں نے آپ کے خلاف
سمن جاری کر دیا ہے۔ امام ابن تیمیہ نے فرمایا آپ کا اس مقدمہ میں میرے خلاف سمن جاری
کرنا شرعاً جائز نہیں۔ کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کس قسم کا آدمی ہوں؟ اگر قرائن کو دیکھتے
ہوئے آپ سمجھتے کہ یہ مقدمہ جائز طور پر دائر کیا گیا ہے تو آپ کو میرے نام سمن جاری کرنا
چاہیے تھا لیکن اگر قرائن خلاف تھے تو آپ کو یہ حق حاصل نہیں تھا۔ مثلاً کسی شخص کے پاس
ایک لاکھ روپیہ ہو۔ پولیس اُسے پکڑ لے اور کہے تمہارے پاس یہ روپیہ کہاں سے آیا ہے؟
معلوم ہوتا ہے کہ تم نے کسی سے چرایا ہے۔ اور وہ کہے کہ میں نے روپیہ چرایا نہیں بلکہ فلاں
فقیر نے مجھے یہ روپیہ دیا ہے۔ تو کوئی جاہل مجسٹریٹ ہی ہو گا جو اس فقیر کے نام سمن جاری کر
دے۔ سیدھی بات ہے کہ فقیر کے پاس روپیہ ہوتا ہی نہیں۔ وہ دوسرے کو دے گا کہاں سے؟
اسی کے مطابق امام ابن تیمیہ نے اُس قاضی کو کہا کہ میں تمہارا دوست ہوں اور تم میرے

1956ء
145
خطبات محمود جلد نمبر 37
چال چلن سے واقف ہو۔ تمہارا فرض تھا کہ پہلے ذاتی طور پر تم تحقیقات کرتے اور اگر اس کے
نتیجہ میں تمہیں نظر آتا کہ مقدمہ جائز طور پر دائر کیا گیا ہے تو میرے نام سمن جاری کرتے۔
ورنہ اس کو رڈ کر دیتے۔ اس پر قاضی نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور امام ابن تیمیہ اپنے گھر آگئے ۔
اس طالبعلم نے جو شکایت کی ہے اس کے متعلق مجھے ابتدائی تحقیقات سے پتا لگا ہے
کہ صدرانجمن احمد یہ کو اطمینان ہے کہ اس کی رقم صحیح طور پر خرچ ہوئی ہے اور جب دینے والے احمد یہ کو کی
کو اطمینان ہو تو دوسرے کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں رہتا۔ مثلاً میں ایک شخص کو کچھ پیسے
دوں کہ بازار سے مولیاں لاؤ اور وہ مولیاں خرید لائے تو اگر پاس ہی ایک اور شخص کھڑا ہو اور
وہ کہے کہ اس شخص نے آپ سے دھوکا کیا ہے، بازار میں گاجریں اچھی ملتی تھیں اسے گاجریں
خریدنی چاہیے تھیں تو اُس کا اعتراض درست نہیں ہو گا۔ کیونکہ مجھے مولیوں کی ضرورت تھی جو وہ
خرید لایا ہے۔ دوسرے شخص کو اس پر اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ اسی طرح اس معاملہ میں
صدر انجمن احمدیہ کو تسلی ہے کہ اُس کے روپیہ کو ٹھیک طور پر خرچ کیا گیا ہے اس لیے شکایت کی
وجہ ختم ہو گئی۔ لیکن پھر بھی میں نے ابھی آخری فیصلہ نہیں کیا بلکہ مزید تحقیقات کے لیے ایک
افسر کو مقرر کیا ہے۔ بہر حال میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ طالبعلم قابلِ تعریف ہے کیونکہ اس
نے بزدلی نہیں دکھائی بلکہ جرات سے کام لے کر اپنا نام ظاہر کر دیا ہے۔ بزدل آدمی کا اسلام
میں کوئی مقام نہیں ۔ اس نے دلیری اور مومنانہ جرات سے کام لیتے ہوئے شکایت کی ہے۔
اگر یہ شکایت غلط ثابت ہو ہوئی تو وہ قابلِ سزا نہیں ہوگا۔ بلکہ ہم اسے سمجھا دیں گے کہ تمہاری
شکایت درست نہیں ۔ ہاں! اگر وہ شکایت کرتا اور اپنا نام ظاہر نہ کرتا تو وہ بزدل تھا اور اگر اس
کا پتا لگ جاتا تو ہم اُسے ضرور سزا دیتے ۔ لیکن اب اگر اس کی شکایت غلط ثابت ہوئی تو ہم
سمجھیں گے وہ مومن ہے۔ اس نے جان بوجھ کر غلط شکایت نہیں کی بلکہ کسی وجہ سے اسے دھوکا
لگ گیا ہے اور اس نے اپنے علم کے مطابق مومنانہ جرات دکھاتے ہوئے شکایت کی ہے۔
اس لیے وہ اس پوزیشن میں ہے کہ اُس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جائے بلکہ شکایت غلط
ثابت ہو تو اسے سمجھا دیا جائے کہ اس کی شکایت درست نہیں تھی۔ میں اپنے طریق کے مطابق
یہ دیکھتا رہوں گا کہ کوئی افسر اس طالبعلم کے خلاف کوئی کارروائی تو نہیں کرتا کیونکہ اس نے
یہ

1956ء
146
خطبات محمود جلد نمبر 37
مومنانہ جرات سے کام لیا ہے۔ اگر ہم اس قسم کی شکایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی
کرنی شروع کر دیں تو قوم میں بزدلی پیدا ہو جائے گی۔ پس قوم کو بزدلی سے بچانے کے لیے
ضروری ہے کہ مومنانہ جرات سے کام لینے والوں کو تنگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
دوسری بات جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آج کا دن حکومت پاکستان نے
ملک کی کانسٹی ٹیوشن بننے پر خوشی منانے کے لیے مقرر کیا ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ خوشی
کا دن ہے۔ 1947ء میں میں نے جو لیکچر دیئے تھے اُن میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ
مسلمان جو بھی آئین بنائیں وہ اسلامی ہی ہوگا ۔ آخر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک سچا مسلمان کوئی
آئین بنائے اور وہ غیر اسلامی ہو۔ مسلم کے معنے ہی فرمانبردار کے ہیں، مسلم کے معنے ہی خدا
اور اُس کے رسول کے ماننے والے کے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص خدا اور اس کے رسول کو ماننے
والا ہے اور سچے طور پر ان کا فرمانبردار ہے تو وہ ایسا قانون بنائے گا ہی کیوں جو غیر اسلامی ہو
گا۔ پس ایسی اسمبلی جو سچے مسلمانوں پر مشتمل ہو غیر اسلامی دستور بنا ہی نہیں سکتی۔ ہماری
کانسٹی ٹیوشن تو پہلے سے ہی قرآن کریم میں موجود ہے اور اس کی توضیح و تشریح کے لیے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث موجود ہیں۔ لیکن اس پر غیر مسلموں کو تسلی نہیں
تھی۔ وہ سمجھتے تھے کہ قرآن کریم میں کانسٹی ٹیوشن کے لیے پورا مصالحہ موجود نہیں۔ دوسرے
ہر قاضی اور ہر افسر قرآن کریم سے صحیح بات نہیں نکال سکتا۔ اس لیے ضروری تھا کہ پورے طور
پر غور کر کے قانون کو ایک معین شکل دے دی جاتی تا کہ جو لوگ قرآن کریم پر غور نہیں کر سکتے
وہ اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ پھر دوسرے ممالک کے مقابل پر بھی پاکستان کا آئین تیار ہونا
نہایت ضروری تھا۔ سو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ قریباً نو سال میں ہمارا دستور تیار ہو گیا۔ اگر دستور
کے بننے میں مزید دیر ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہونے کا اندیشہ تھا۔ ملک میں عام طور پر
مایوسی پیدا ہو گئی تھی اور لوگ سمجھتے تھے کہ ہمارے لیڈر اس اہم مسئلہ پر بھی سر جوڑ کر بیٹھنے اور
غور و فکر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ۔ سو آج جبکہ دستور بن کر قوم کے سامنے آ گیا ہے
اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیڈروں کو پبلک کے عائد کردہ الزامات سے بچا لیا ہے۔
باقی جو لوگ اس آئین پر اعتراضات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس میں

1956ء
147
خطبات محمود جلد نمبر 37
فلاں غلطی ہے، فلاں نقص ہے۔ انہیں بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ دستور بہر حال انسانوں کا بنایا
ہوا ہے اور انسانوں کے بنائے ہوئے دستور میں غلطیوں کا احتمال ہو ہو۔ سکتا ہے۔ اس لیے اگر
دستور میں کوئی غلطیاں رہ بھی گئی ہوں تو ان کی بعد میں اصلاح ہوتی رہے گی۔ ہمیں ان چند
غلطیوں کی وجہ سے سارے دستور پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ قرآن کریم ہمارے سامنے ہے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث ہمارے پاس موجود ہیں۔ اگر کسی معاملہ میں
ہمیں محسوس ہو کہ ہم نے اس بارہ میں صحیح قدم نہیں اُٹھایا تو اسے ہر وقت بدلا جا سکتا ہے۔
حضرت علی کو دیکھ لو آپ فرماتے تھے کہ جب مسح کے احکام نازل ہوئے تو میں تردد میں پڑ
گیا۔ میں نے سوچا کہ اللہ تعالیٰ نے پاؤں کے اوپر مسح کرنے کا حکم دیا ہے حالانکہ مٹی تو پاؤں
کے نچلے حصہ کو لگتی ہے لیکن پھر میں نے سمجھا کہ جب خدا تعالیٰ نے اوپر مسح کرنے کا حکم دیا ہے
تو یہی درست ہے میرا خیال درست نہیں ۔2
پس خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں انسانی عقل کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ بڑے بڑے برگزیدہ
لوگوں کی عقلیں بھی اس کے سامنے ہیچ ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر اور
کون ہو سکتا ہے۔ آپ کو بھی اللہ تعالیٰ نے یہی تعلیم دی ہے کہ ہر وقت یہی دعا کیا کرو
کہ اے اللہ ! میرے علم کو بڑھا ۔ 3 گویا ایک ایسا شخص جو علم جو علم کی انتہا کو پہنچا ہوا تھا، جسے
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنی 4 کا مقام حاصل تھا، جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا
کہ ہم نے اسے وہ علم دیا ہے جو کسی اور کو نہیں دیا۔ اسے بھی رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا کی دعا
سکھائی گئی۔ پس خدا خدا ہی ہے اور بندہ بندہ ہی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم با وجود
اس کے کہ افضل الرسل اور خاتم النبیین تھے پھر بھی علم حاصل کرنے کے محتاج تھے۔ اگر آپ علم
حاصل کرنے کے محتاج نہ ہوتے تو خدا تعالیٰ آپ پر قرآن کریم کیوں نازل کرتا؟ یہی فرما دیتا
کہ تم خود ہی غور کر کے انسانوں کے لیے ایک لائحہ عمل بنا دو۔ لیکن خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا
بلکہ خود قرآن کریم نازل کیا اور بِسْمِ اللہ کی ”ب“ سے لے کر والنَّاسِ کی ”س“ تک ایک
مفصل کتاب نازل کر دی۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا انسان بھی یہ دعا
کرتا رہتا تھا کہ الہی! میرا علم بڑھا۔ تو پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن پر یہ شور مچانا کہ چونکہ اس میں
وو

1956ء
148
خطبات محمود جلد نمبر 37
بعض غلطیاں رہ گئی ہیں اس لیے یہ قابلِ قبول نہیں کونسی معقول بات ہے۔ یہ کانسٹی ٹیوشن
خدا تعالیٰ کی تیار کردہ نہیں بلکہ انسانوں کی بنائی ہوئی ہے۔ اور انسانوں کے کاموں میں بہر حال
غلطیاں رہ جاتی ہیں۔ اس لیے اس پر جھگڑنا اور شور مچانا بے معنی بات ہے۔
میں اس موقع پر ایک بات اپنی جماعت سے بھی کہنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ
سورۃ التین میں فرماتا ہے کہ ہم نے انسان کو اعلیٰ درجہ کی قوتیں دے کر دنیا میں بھیجا ہے۔ لیکن
بعض دفعہ اس میں ایسا بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ جہنم کے سب سے نچلے حصہ میں گر جاتا ہے
ہے۔5 یہی حال قوموں کا ہوتا ہے۔ بعض اوقات جب قوموں پر غلامی کا دور ہوتا ہے تو وہ کہتی
ہیں کہ کاش! ہمیں آزادی حاصل ہوتی تو ہم ملک کی خاطر کوئی اہم کام کرتیں۔ لیکن جب
انہیں آزادی ملتی ہے اور انہیں طاقت اور دولت میسر آ جاتی ہے تو ان کے اخلاق خراب
ہو جاتے ہیں، وہ اپنوں اور ہمسایہ قوموں کا جانی اور مالی نقصان کرنے لگ جاتی ہیں اور
قتل و غارت کو اپنا شیوہ بنا لیتی ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ فرماتا
ہے کہ بعض لوگوں کو جب ملک میں کوئی اقتدار حاصل ہوتا ہے تو وہ مظالم پر اُتر آتے ہیں اور
کر اقتصادی اور نسلی طور پر دوسروں کو کچلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ 6 پس جہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں
آزادی دی ہے وہاں ہمارے لیے یہ خطرہ بھی ہے کہ ہم کہیں اس آزادی کا غلط استعمال نہ
کرنے لگ جائیں اور بنی نوع انسان کو چاہے وہ ہمارے ملک کے ہوں یا دوسرے ممالک کے
کسی مصیبت میں نہ ڈال دیں۔
حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی
صحابہؓ سے بعض غلطیاں ہوئیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب بھی ان کا علم ہوا
آپ نے فوراً ان کا تدارک کر دیا۔ مثلاً ایک دفعہ آپ نے کچھ صحابہ کو باہر خبر رسانی کے لیے
بھجوایا۔ دشمن کے کچھ آدمی اُن کو حرم کی حد میں مل گئے ۔ صحابہ نے اس خیال سے کہ اگر ہم نے
ان کو زندہ چھوڑ دیا تو یہ جا کر مکہ والوں کو خبر دیں گے اور ہم مارے جائیں گے اُن پر حملہ کر دیا۔
اور اُن میں سے ایک شخص لڑائی میں مارا گیا۔ جب یہ خبریں دریافت کرنے والا قافلہ مدینہ
واپس آیا تو پیچھے پیچھے مکہ والوں کی طرف سے بھی ایک وفد شکایت لے کر آ گیا کہ انہوں نے

1956ء
149
خطبات محمود جلد نمبر 37
حرم کے اندر ایک آدمی مار دیا ہے۔ جو لوگ حرم کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
ظلم کرتے رہتے تھے اُن کو جواب تو یہ ملنا چاہیے تھا کہ تم نے کب حرم کا احترام کیا ہے کہ تم ہم
سے حرم کے احترام کا مطالبہ کرتے ہو۔ مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ جواب نہ
دیا بلکہ فرمایا ہاں بے انصافی ہوئی ہے کیونکہ ممکن ہے اس خیال سے کہ حرم میں وہ محفوظ ہیں
انہوں نے اپنے بچاؤ کی پوری کوشش نہ کی ہو۔ اس لیے آپ لوگوں کو خون بہا دیا جائے گا۔
چنانچہ آپ نے قتل کا وہ فدیہ جس کا عربوں میں رواج تھا اُس کے ورثاء کو ادا کیا ۔7
اسی طرح ایک دفعہ میدانِ جنگ میں آپ نے ایک عورت کی لاش دیکھی تو آپ کا
چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے فرمایا یہ بہت بُری بات ہے۔ ایک صحابی کہتے ہیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس وقت ایسی ناراضگی کی حالت میں تھے کہ میں نے کبھی آپ کو ایسی
حالت میں نہیں دیکھا ۔ 8
اسی طرح ایک اور واقعہ ہوا۔ لڑائی ہو رہی تھی کہ کفار میں سے ایک شخص نے بلند آواز
سے کہہ دیا کہ میں صابی بنتا ہوں ۔ اُس زمانہ میں مسلمانوں کو عام طور پر صابی کہا جاتا تھا جیسے
بعض لوگ ہمیں قادیانی کہتے ہیں۔ اب اگر کوئی ناواقف شخص وفات مسیح کا مسئلہ سمجھ کر احمدیت
اختیار کر لے اور کہے کہ میں قادیانی ہو گیا ہوں تو ہم اُسے یہ نہیں کہہ سکتے کہ تو ہماری جماعت
میں سے نہیں۔ مگر ایک صحابی نے اس کی کوئی پروا نہ کی اور اُسے قتل کر دیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو آپ اُس صحابی پر سخت ناراض ہوئے اور
فرمایا جب اُس نے توبہ کر لی تھی تو تم نے اُسے کیوں قتل کیا۔ اُس صحابی نے عرض کیا
يَارَسُولَ اللہ ! وہ شخص ڈر کے مارے اسلام کا اظہار کر رہا تھا۔ ورنہ حقیقتاً وہ مسلمان نہیں تھا۔
آپ نے فرمایا کیا تو نے اُس کا سینہ پھاڑ کر دیکھ لیا تھا کہ وہ ڈر کے مارے اسلام کا اظہار کر
رہا ہے؟ وہ صحابی کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی کا مجھ پر اس قدر اثر ہوا
کہ میں نے خواہش کی کہ کاش! میں آج مسلمان ہوا ہوتا، تا میرے سارے پچھلے گناہ معاف
ہو جاتے ۔9
پس قو میں بعض
اوقات دولت اور طاقت کے نشہ میں دوسروں پر ظلم بھی کرنے لگ

1956ء
150
خطبات محمود جلد نمبر 37
جاتی ہیں۔ اس لیے بیشک تم خوشیاں مناؤ اور خوشیاں منانا تمہارا حق ہے کیونکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ - 10- وطن سے محبت کرنا بھی ایمان
میں داخل ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میں نصیحت کروں گا کہ تم اپنے لیے اور دوسروں کے
لیے استغفار بھی کرو اور دعا کرو کہ تم میں سے کسی سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہو کہ اس کی وجہ
سے اسلام پر اعتراض عائد ہو جائے ۔ لوگ مانیں یا نہ مانیں خدا تعالیٰ تمہیں ایک دن دنیا پر
غلبہ عطا فرمائے گا۔ اُس نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً فرمایا ہے کہ
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے ۔ 11 اور جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے تو وہ کون سے احمق
ہوں گے جو تم سے برکت حاصل نہیں کریں گے۔ کپڑے تو بے جان چیز ہیں اور تم جاندار ہو۔
جب وہ وقت آئے گا کہ بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے تو آپ کے صحابہ اور تابعین اور پھر تبع تابعین سے بھی اُن کے درجات کے
مطابق برکت حاصل کی جائے گی۔ کیا تم نے دیکھا نہیں کہ حضرت امام ابو حنیفہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کتنے فاصلہ پر تھے لیکن بغداد کے بادشاہ ان سے برکت ڈھونڈتے تھے۔
بلکہ صرف انہیں سے برکت نہیں ڈھونڈتے تھے بلکہ ان کے شاگردوں سے بھی برکت ڈھونڈتے
تھے۔ پس تم اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ طاقت مل جانے کے بعد تم کہیں ظلم نہ کرنے
لگ جاؤ اور تمہاری امن پسندی عصمت بی بی از بے چارگی والی نہ ہو۔ اگر تم طاقت ملنے پر
ظالم بن جاؤ گے تو تمہاری آج کی نرمی بھی ضائع ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ کہے گا کہ اپنے تو
تمہارے ناخن ہی نہیں تھے اس لیے تم نے سر کھجلانا کیسے تھا۔ اب میں نے تمہیں ناخن دیئے
ہیں تو تم نے سر کھجلانا بھی شروع کر دیا ہے۔
پس تم خوشی منانے کے ساتھ ساتھ استغفار بھی کرتے رہو اور اپنے لیے بھی اور
دوسروں کے لیے بھی دعائیں کرو کہ وہ اس آزادی کو سب کے لیے مبارک کرے۔ پھر جن
لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت ملک کی باگ ڈور ہے اُن کے لیے بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ
انہیں سچی نیکی اور تقوی اور انکسار عطا کرے جو ایک مومن کا خاصا ہے۔ صحابہ کرام کو دیکھ لو

1956ء
151
خطبات محمود جلد نمبر 37
باوجود اس کے کہ انہیں ہر قسم کی بڑائی حاصل تھی اُن میں حد درجہ کا انکسار پایا جاتا تھا اور غرور
سے وہ کوسوں دور رہتے تھے۔
حضرت خالد بن ولید کو ہی دیکھ لو۔ انہوں نے چند آدمیوں کے ساتھ رومی حکومت
سے ٹکر لے لی تھی حالانکہ اُس وقت کی رومی سلطنت اس وقت کی ہندوستانی حکومت سے بہت
زیادہ طاقتور تھی اور خالد کے ساتھی خواہ اُس وقت کتنے بھی زیادہ ہوں بہر حال پاکستان کی
طاقت سے کم طاقت رکھتے تھے۔ لیکن انہوں نے رومی حکومت سے ٹکر لی اور پھر اس جنگ میں
فتح حاصل کی۔ اسی خالد کو بعض وجوہات کی بناء پر حضرت عمرؓ نے کمانڈر انچیف کے معہدے
سے برطرف کر دیا۔ ان کی برطرفی کا آرڈر حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کے ذریعہ بھیجا گیا تھا
اور اُنہی کو آپ کا قائم مقام مقرر کیا گیا تھا۔ حضرت ابو عبیدہ نے حضرت خالد کے ماتحت کام کیا
تھا اور وہ جانتے تھے کہ اسلامی فتوحات میں ان کا بہت بڑا دخل ہے۔ انہیں خیال گزرا کہ شاید
خالد کو برطرفی کا حکم بُرا لگے اِس لیے انہوں نے فوری طور پر اس کا اعلان نہ کیا لیکن بعض
لوگوں کو اس کا پتا لگ گیا اور انہوں نے خالد کو بھی بتا دیا۔ یہ سن کر خالد حضرت ابو عبیدہ کے
پاس آئے اور کہنے لگے مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری برطرفی کے احکام آچکے ہیں لیکن آپ نے
مجھے نہیں بتایا۔ جس دن آپ کے پاس میری برطرفی کے احکام آئے تھے آپ کو چاہیے تھا کہ
اُسی دن مجھے اطلاع دے دیتے تا کہ میں فوری طور پر خلیفہ وقت کے احکام کی تعمیل کر دیتا۔
یہ میرا استعفی ہے۔ اسے حضرت عمرؓ کے پاس بھجوا دیں اور فوج کا کام سنبھال لیں۔
حضرت ابو عبیدہ نے فرمایا میں حضرت عمرؓ کو بھی لکھوں گا مگر آپ سے بھی کہتا ہوں کہ میں
سپہ سالاری کا عُہدہ اُس وقت قبول کروں گا جب آپ وعدہ کریں کہ آپ حسب سابق میرے
ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ حضرت خالد نے کہا میں آپ کی ایک سپاہی سے بھی بڑھ کر
اطاعت کروں گا۔ میں نے جو خدمت کی ہے وہ کسی مرتبہ اور عزت کے لیے نہیں کی بلکہ میری
ساری خدمت خدا تعالیٰ کی خاطر تھی۔ تو دیکھو خالد کی بڑائی انتہا کو پہنچ چکی تھی لیکن پھر بھی ان
میں کس قدر انکسار پایا جاتا تھا۔ لیکن آج کل ایک وزیر کسی وجہ سے وزارت سے ہٹتا ہے تو وہ
اپنی علیحدہ پارٹی بنا لیتا ہے۔ پس تم دعائیں کرو کہ آزادی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ ایسی

1956ء
152
خطبات محمود جلد نمبر 37
روح پیدا کرے کہ جوں جوں ملک و قوم کو طاقت اور قوت ملتی جائے، تم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین اور خدا تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب قرآن کریم کو قائم
کرنے کی کوشش کرتے چلے جاؤ۔ اور ایسا نمونہ دکھاؤ کہ ہند و خود تمہارے پاس آئیں اور کہیں
کہ ہم مسلمان بننا چاہتے ہیں۔ اور یہ کوئی بعید بات نہیں۔ آخر حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کو
کس تلوار نے جیتا تھا ؟ پھر حضرت عثمان اور حضرت علی کو کس تلوار نے جیتا تھا ؟ نے جیتا تھا؟ یہ سب لوگ
قرآن کریم کی تعلیم سے متاثر ہو کر ایمان لائے تھے۔ اسی طرح اب بھی قرآن کریم کی تعلیم
ہندوؤں کے دلوں کو اسلام کی طرف مائل کر سکتی ہے۔
ایک مشہور عیسائی مصنف کارلائل نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اُس نے دنیا کے
مشہور آدمیوں کا ذکر کیا ہے جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی شامل ہے۔ اس
کتاب میں وہ ایک جگہ لکھتا ہے عیسائی مصنف اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور
سے پھیلا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دعوی کیا
تھا تو اُس وقت آپ اکیلے تھے اور پھر آہستہ آہستہ لوگ اسلام میں داخل ہوئے ۔ پس سوال یہ
ہے کہ جن لوگوں نے بعد میں اسلام کے لیے تلوار چلائی انہیں کسی تلوار سے اسلام کی طرف
کھینچا گیا تھا ؟ اُن لوگوں کو صرف دلائل اور براہین سے ہی اسلام کی طرف مائل کیا گیا تھا۔ پھر
جب بڑے بڑے لوگوں کو دلائل اور براہین سے اسلام میں داخل کیا گیا تھا تو کمزور اور ادنیٰ
لوگوں کو دلائل اور براہین سے کیوں داخل نہیں کیا جا سکتا تھا۔
پس ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کی تعلیم کو ہم زیادہ سے زیادہ بہتر رنگ میں
پھیلائیں اور اپنے اخلاق فاضلہ سے انہیں متاثر کریں۔ اگر پاکستان اس ذمہ داری کو
احسن طریق پر ادا کرے تو انگلستان، امریکہ، جرمنی، اٹلی، فرانس، سپین، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ ،
ہالینڈ ، روس اور جاپان بلکہ ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھ کر آپ کے حلقہ
بگوشوں میں شامل ہو جائے گی اور وہ آپ کی غلامی پر فخر کرے گی۔ اسلام جہاں حکومت کرنے
والوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ وہ جبر و اکراہ سے کام نہ لیں وہاں آپ ہی آپ ماتحتی قبول کرنے
والوں کو بھی ماتحتی قبول کرنے سے روکتا نہیں۔ چنانچہ دیکھ لو زیدہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

1956ء
153
خطبات محمود جلد نمبر 37
کے غلام تھے اور ان کے والد اور دوسرے رشتہ دار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے
اور انہوں نے درخواست کی کہ آپ زید کو آزاد کر دیں تو وہ ہمارے ساتھ چلا جائے۔ آپ نے
مکہ کے دستور کے مطابق خانہ کعبہ میں جا کر اعلان فرما دیا کہ میں نے زید کو آزاد کر دیا ہے اور
وہ اب جہاں چاہے جاسکتا ہے۔ اس پر حضرت زید کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا آپ نے
تو مجھے آزاد کر دیا ہے لیکن میں آپ سے علیحدہ نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ہمیشہ آپ کی غلامی میں ہی
رہوں گا ۔ 12
اس طرح فقہاء نے بھی اس مسئلہ پر بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ غلام کو یہ حق حاصل
ہے کہ جب اُس کا مالک اُسے آزاد کرنا چاہے تو وہ آزادی قبول کرنے سے انکار کر دے۔ مثلاً
ایک ایسا غلام جس کا مالک اُس پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتا ہے۔ وہ اگر آزاد ہو تو اس کے معنے
یہ ہوں گے کہ وہ اُن ہزاروں روپوں سے محروم ہو جائے۔ اس لیے اگر وہ آزاد ہونے سے
انکار کر دے تو یہ اُس کا حق ہوگا۔ پس اسلام نے اس بات سے تو منع کیا ہے کہ کسی کو غلام بنایا
جائے لیکن اگر کوئی شخص خود کسی کی غلامی قبول کرے تو اسلام نے اس سے منع نہیں کیا۔ اس
نقطہ نگاہ کے ماتحت اگر تم دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بھی غلام تھے
اور حضرت نوح علیہ السلام کے بھی غلام تھے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھی غلام تھے،
حضرت موسی علیہ السلام کے بھی غلام تھے، حضرت عیسی علیہ السلام کے بھی غلام تھے اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھی غلام تھے۔ لیکن یہ غلام وہی لوگ تھے جنہوں نے آپ
ہی آپ غلامی کو قبول کر لیا تھا۔ کسی نے انہیں غلام بننے پر مجبور نہیں کیا تھا۔ آخر حضرت ابوبکر،
حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور دوسرے صحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہی تو تھے بلکہ
یہ لوگ غلاموں سے بھی بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتے تھے۔ مگر انہوں
نے خود اپنے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے لیے پیش کیا تھا کسی نے ان کو
جبراً غلام نہیں بنایا تھا۔
صلح حدیبیہ کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہؓ کے ہمراہ
عمرہ کے لیے تشریف لے گئے تو مکہ والوں نے اپنے ایک بڑے آدمی کو آپ کے پاس سفیر

1956ء
154
خطبات محمود جلد نمبر 37
بنا کر بھیجا۔ اُس نے واپس جا کر اُن سے کہا کہ اے میری قوم! تم مانو یا نہ مانو میری نصیحت
یہی ہے کہ تم مسلمانوں سے جنگ نہ کرو۔ کفار نے کہا تمہیں تو ہم نے مسلمانوں سے شرائط
طے کرنے کے لیے بھیجا تھا اور تم ہمیں یہ نصیحت کر رہے ہو۔ اُس نے کہا اے میری قوم! میں
نے قیصر و کسری کے دربار بھی دیکھے ہیں۔ لیکن میں نے کسی قوم میں اتنی فدائیت نہیں پائی جتنی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں پائی جاتی ہے۔ اتفاق ایسا ہوا کہ جب وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نماز کا وقت تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نماز کے لیے وضو فرمانے لگے تو آپ کی گہنیوں سے جو پانی گرتا تھا صحابہ کرام دوڑ دوڑ کر اسے
ہاتھوں میں لیتے اور تبرک کے طور پر منہ میں ڈال لیتے یا اپنے جسموں پر مل لیتے ۔ اِس نظارہ کا
اُس پر ایسا اثر ہوا کہ وہ کہنے لگا میں نے اس قسم کی اطاعت کا رنگ قیصر و کسری کے درباروں
میں بھی نہیں دیکھا ۔ 13
اسی طرح فتح مکہ کے موقع پر جب ابوسفیان گرفتار ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عباس سے فرمایا اسے صبح لانا۔ چنانچہ صبح حضرت عباس ابوسفیان کو اپنے ساتھ
لائے۔ اُس وقت نماز ہو رہی تھی۔ ابوسفیان نے جب یہ نظارہ دیکھا کہ ہزاروں آدمی تھی۔ ابوسفیان نظارہ دیکھ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر کبھی کھڑے ہو جاتے ہیں، کبھی رکوع میں چلے جاتے اله صلی اللہ علیہ وسلم پر
ہیں اور کبھی سجدہ میں گر جاتے ہیں تو وہ گھبرا گیا اور کہنے لگا عباس! کیا میرے قتل کی کوئی سکیم
بنائی گئی ہے؟ حضرت عباسؓ نے فرمایا گھبراؤ نہیں تمہارے قتل کی کوئی سکیم نہیں ۔ یہ تو نماز ہو
رہی ہے۔ ابوسفیان نے کہا یہ نظارہ دیکھ کر میرا تو دل گھٹنے لگ گیا تھا۔ میں نے سمجھا کہ شاید
میرے قتل کی کوئی سکیم بنائی گئی ہے۔
غرض اطاعت کا جو عظیم الشان مادہ مسلمانوں میں پایا جاتا تھا اس کا نمونہ
قیصر و کسری کے درباروں میں بھی نہیں ملتا تھا۔ پس جو شخص اپنی مرضی سے کسی کی غلامی
اختیار کرتا ہے اُس کو اس غلامی سے کوئی نکال نہیں سکتا۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ اگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر سے یہ فرماتے کہ میں تمہیں آزاد کرتا ہوں تو وہ آپ کو چھوڑ کر
چلے جاتے یا آپ حضرت عمرؓ کو آزاد کرتے تو وہ اس آزادی کو قبول کرتے؟ وہ تو یہ کہتے کہ ہمیں

1956ء
155
خطبات محمود جلد نمبر 37
یہ غلامی بادشاہت سے بھی پیاری ہے۔ ہم نے آپ کو اپنا آقا اور مطاع تسلیم کیا ہے۔ کسی اور
نے ہم پر جبر نہیں کیا۔ اگر جبر کیا ہے تو خود ہم نے اپنے نفس پر کیا ہے۔
پس اب جبکہ خدا تعالیٰ نے ہمارے ملک کو آزادی دی ہے تو جہاں خوشی مناؤ وہاں یہ
بھی دعائیں کرو کہ خدا تعالی پاکستان میں رہنے والوں کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے کہ ان
میں ہمیشہ ہمیش کے لیے نیکی کا عنصر غالب رہے۔ اور ایمان اور تقوی رکھنے والے لوگ آگے
آئیں اور اپنے نمونہ کی وجہ سے ایسا نیک اثر پیدا کریں کہ ان کے ہمسایہ میں رہنے والے
غیر مذاہب کے لوگ بھی انہیں کہیں کہ ہم اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، تم ہمیں اپنے مذہب میں
شامل کر لو۔
تاریخوں میں لکھا ہے ایک دفعہ قیصر نے اپنا ایک سفیر حضرت عمرؓ کے پاس بھیجا۔ وہ
مسلمانوں کے نمونہ کو دیکھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ حضرت عمرؓ سے کہنے لگا آپ مجھے اسلام میں
داخل کر لیں ۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا تم یہاں سفیر بن کر آئے ہو۔ اگر میں تمہیں اسلام میں داخل
کر لوں تو اس کا یہ مطلب سمجھا جائے گا کہ ہم نے تم پر جبر کیا ہے۔ اس لیے میں اس وقت مطلب سمجھا جائے گا کہ ہم نے نے
تمہیں اسلام میں داخل نہیں کر کر سکتا۔ اگر تم پر پر اسلام کی صداقت کھل چکی ہے تو اپنے ملک میں
واپس جا کر اسلام قبول کر لینا۔
پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ نے جو ہمیں احسن تقویم بخشی ہے وہ قیامت تک قائم
رہے اور لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ 14 کے ماتحت ہمیں وہ انعام ملیں جو کبھی منقطع نہ
ہوں۔ ہماری مملکت مٹنے والی نہ ہو۔ ہماری قوم تباہ ہونے والی نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ ہمیں اُن
لوگوں میں رکھے جن پر وہ اپنا سایہ رکھتا ہے اور ہم میں سے ہر فرد اس طریق کو اختیار کرے
جس طریق کے اختیار کرنے والے پر خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت اور برکت نازل کرنے کا وعدہ
فرمایا ہے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
نماز جمعہ کے بعد میں بعض جنازے پڑھاؤں گا۔
(1) ملک علی بخش صاحب آف بھوپال حال لاہور۔ 7، 8 مارچ کی درمیانی شب کو

1956ء
156
خطبات محمود جلد نمبر 37
وفات پا گئے ہیں۔ 8 مارچ کو ان کا جنازہ یہاں لایا گیا اور میں نے وعدہ بھی کیا کہ میں
جنازہ پڑھاؤں گا لیکن خطبہ جمعہ کے بعد میں بھول گیا اور گھر چلا گیا۔ آج میں ان کا جنازہ
پڑھاؤں گا۔ ملک صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے اور ہم ابھی بچے
ہی تھے کہ وہ ہجرت کر کے قادیان آ گئے تھے اور پھر وہاں کئی سال تک رہے۔ اُس وقت وہ
اوورسیئر تھے۔ آجکل تو اوور سیئر معمولی عُہدہ سمجھا جاتا ہے لیکن اُس زمانہ میں اس کی بہت زیادہ
قدر و منزلت تھی ۔ قادیان آ کر انہوں نے ایک مکان خریدا اور کافی سرمایہ صرف اس لیے خرچ
کیا کہ الحکم کو روزانہ کیا جائے تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی باتیں لوگوں تک پہنچتی
رہیں۔ ملک صاحب پرانے احمدی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے مدارج بلند کرے اور ان کی مغفرت
فرمائے۔
(2) ساره بیگم صاحبه والده عبدالرحمان صاحب اتالیق ربوہ فوت ہو گئی ہیں۔ بوجہ بارش جنازہ
میں بہت کم لوگ شریک ہوئے ۔
(3) شاه محمد صاحب چک نمبر 213 ضلع رحیم یار خاں فوت ہو گئے ہیں ۔ جنازہ میں کوئی احمدی
بھی شریک نہ ہو سکا۔
(4) چوتھا جنازہ جو بہت تکلیف دہ ہے کابل کے ایک احمدی دوست داؤد جان صاحب کا
ہے۔ یہ مخلص دوست جلسہ پر ربوہ آئے تھے۔ واپس گئے تو بعض لوگوں نے ان کی شکایت
حکام کے پاس کر دی۔ انہوں نے بلا کر دریافت کیا کہ کیا تم ربوہ گئے تھے؟ تو انہوں نے کہا
ہاں میں ربوہ گیا تھا۔ اس پر انہیں قید کر دیا گیا مگر ان کی قوم کی اس سے تسلی نہ ہوئی۔ چنانچہ
ایک بہت بڑے ہجوم نے قید خانہ پر حملہ کر دیا اور اس کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور
پھر انہیں نکال کر باہر لے گئے اور کھلے میدان میں انہیں کھڑا کر کے شہید کر دیا۔ مرنا تو سب
نے ہے لیکن اس قسم کی موت بہت دکھ اور تکلیف کا موجب ہوتی ہے اور مارنے والوں کو بھی
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مستحق بناتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انصر
أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا 15 کہ تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ ایک
صحابی نے پوچھا یا رَسُول اللہ ! مظلوم کی مدد تو سمجھ میں آگئی لیکن ظالم کی مدد کیسے کی جائے؟

1956ء
157
خطبات محمود جلد نمبر 37
آپ نے فرمایا ظالم کو ظلم سے روکو۔ یہی اُس کی مدد ہے۔ پس تم دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کی حفاظت فرمائے اور جن لوگوں نے یہ غلطی کی ہے انہیں بھی ہدایت دے تا ے تا بجائے
اس کے کہ وہ احمدیوں کے خلاف تلوار اُٹھائیں اُن کے دل احمدیت کے نور سے منور ہو جائیں
اور انہیں نیکی کی راہوں پر چلنے کی توفیق نصیب ہو“۔ الفضل 13 را پریل 1956ء)
1 : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِيْنَ
الْوَصِيَّةِ اثْنِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ أَوْ أَخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ
أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُمْ مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ تَحْبِسُوْنَهُمَا
مِنْ بَعْدِ الصَّلوةِ فَيُقْسِمُنِ بِاللَّهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِي بِهِ ثَمَنًا وَلَوْ كَانَ
ذَاقُرُ لِي وَلَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذًا لَمِنَ الْأَثِمِينَ
فَإِنْ عَثِرَ عَلَى أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَاخَرُنِ يَقُوْمُنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ
اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيْنِ فَيُقْسِمُنِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا
وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَمِنَ الظَّلِمِينَ (المائدة: 108،107)
فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ فَارِقُوْهُنَّ
بِمَعْرُوفٍ وَأَشْهِدُوا ذَوَى عَدْلٍ مِنْكُمْ (الطلاق : 3)
2 : سنن ابی داؤد كتاب الطهارة باب كَيْفَ المسح
3 : قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: 115)
10 : 4 : النجم
5 : لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ثُمَّ رَدَدْتُهُ أَسْفَلَ
سفِلِينَ (التين : 5 ، 6)
: وَ إِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَ يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ
)206:البقرة(
7 : جامع الترندی ابواب الديات باب ماجاء في حكم ولي القتيل في القصاص
8 : بخاری کتاب الجهاد باب قتل الصبيان في الحرب

1956ء
158
خطبات محمود جلد نمبر 37
9 : مسلم کتاب الايمان باب تحريم قتل الكافر بعد ان قال لا اله الا الله
10 : تفسیر روح البیان زیر آیت سورة القصص : 85 ان الذي فرض عليك القرآن
66
11 : تذکرۃ صفحہ 10 ایڈیشن چہارم
12 : اسد الغابة في معرفة الصحابة - جلد 2 صفحہ 239 - زيد بن حارثة - بيروت
لبنان 2001ء
13 : صحیح البخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد والمصالحة مع
اهل العرب۔۔۔۔۔
7 : 14 : التين
15 : صحیح البخارى كتاب المظالم باب اَعِنُ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا

آج 10 میں سے 10 باقی