احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ افغانستان کے احمدیوں کے لیے امن کی صورت پیدا فرمائے

1956ء
159
13
خطبات محمود جلد نمبر 37
احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ افغانستان کے احمدیوں
کے لیے امن کی صورت پیدا فرمائے
میرا تجربہ یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلام کے اثر کے ماتحت خدا ترسی اور اخلاق
کا زیادہ بہتر نمونہ پایا جاتا ہے
(فرمودہ 30 مارچ 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
” میں نے اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں جو 25 مارچ کے الفضل میں شائع ہو چکا ہے
جنازوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا۔ جن صاحب سے اس واقعہ کا تعلق تھا
چونکہ انہوں نے اس کی تردید بھیجی ہے اس لیے میں بھی آج اس کی تردید کر دیتا ہوں۔ میں
نے اپنے خطبہ میں صوفی عبدالرحیم صاحب بھیرہ والوں کے متعلق ذکر کیا تھا کہ وہ مولوی
نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت کے موقع پر کابل میں موجود تھے اور اسی شہادت سے متاثر
ہو کر انہوں نے احمدیت قبول کی تھی۔ اب ان کے ایک رشتہ دار شیخ فضل کریم صاحب پراچہ
نے لکھا ہے کہ صوفی عبدالرحیم صاحب جو میرے ماموں زاد بھائی تھے انہوں نے

1956ء
160
خطبات محمود جلد نمبر 37
خود اپنی زندگی میں مجھے یہ واقعہ سنایا تھا اور میں نے یہ واقعہ لکھ کر اُسی وقت الفضل میں بھی
شائع کرا دیا تھا۔ صحیح واقعہ یہ ہے کہ وہ ان دنوں افغانستان میں رہتے تھے اور غیر احمدی تھے۔
جس دن مولوی نعمت اللہ خان صاحب کو شہید کیا گیا اُس دن وہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور
اُس موقع پر موجود نہیں تھے۔ اس کے چند ہفتے بعد دو اور احمدیوں کو سنگسار کرنے کا حکم دیا گیا۔
اور وہ مثلاً عبدالحلیم صاحب اور قاری نور علی صاحب تھے۔ ان کی شہادت میں صوفی صاحب
شامل تھے۔ اُس وقت وہ غیر احمدی تھے اور سمجھتے تھے کہ انہیں پتھر مار کر ہلاک کرنا ثواب کا کام
ہے۔اس لیے انہوں نے نہ صرف خود پتھر مارے بلکہ اپنے اُن رشتہ داروں کو جو بھیرہ میں
رہتے تھے ثواب میں شریک کرنے کے لیے اُن کی طرف سے بھی پتھر مارے مگر ان دونوں
احمدیوں کا ایمان اور ثابت قدمی دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئے ۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ کس طرح
پتھر کھانے کے بعد بھی اپنے عقائد کے سچے ہونے کی شہادت دیتے جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ
جب وہ ہندوستان پہنچے تو انہوں نے بیعت کر لی اور سلسلہ احمدیہ میں شامل ہو گئے ۔ یہ واقعہ
قریباً بتیس سال پہلے کا ہے جو مجھے زیادہ پرانا ہونے کی وجہ سے اور بیماری کی وجہ سے ٹھیک طور
پر یاد نہ رہا اور میں نے خطبہ میں یہ بیان کر دیا کہ صوفی صاحب مولوی نعمت اللہ خان صاحب
کی شہادت کے موقع پر کابل میں موجود تھے۔ وہ مولوی صاحب کی شہادت کے موقع پر موجود
نہیں تھے۔ بلکہ دوسرے دو احمدیوں کی شہادت کے موقع پر موجود تھے اور انہوں نے اپنے
خیال میں ثواب کی غرض سے ان کو سنگسار کرنے میں حصہ لیا تھا۔
جیسا کہ میں پہلے خطبہ میں بیان کر چکا ہوں افغانستان میں ہمارے ایک اور احمدی
دوست بھی شہید کر دیئے گئے ہیں۔ یہ گزشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ بھی آئے تھے۔ جب
لوگوں کو اس بات کا علم ہوا کہ وہ ربوہ گئے تھے تو انہیں پکڑ لیا گیا اور علاقہ کے حاکم سے کہا گیا
کہ اسے موت کی سزا دو مگر علاقہ کا حاکم کوئی شریف آدمی تھا اُس کے دل میں رحم تھا۔ اُس نے
کہا کہ میں اس کے قتل کی کوئی وجہ نہیں دیکھتا۔ ہمارے ملک میں مذہبی آزادی ہے۔ جب
لوگوں نے دیکھا کہ حاکم علاقہ اسے مارنے کے لیے تیار نہیں تو انہوں نے قید خانہ پر حملہ کر
دیا۔ اس کے دروازے توڑ دیئے اور اس احمدی کو قید خانہ سے نکال کر لے گئے ۔ اس کے بعد

1956ء
161
خطبات محمود جلد نمبر 37
ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا وہ گزشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ گئے تھے؟ انہوں نے کہا
ہاں میں جلسہ کے موقع پر ربوہ گیا تھا۔ اس پر انہیں گھلے میدان میں کھڑا کر کے گولی مار کر
شہید کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 13 اور احمدیوں کے متعلق بھی خبر آئی تھی کہ انہیں شہید کر دیا گیا۔
ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ہوا کہ یہ بات درست ؟ نہیں۔ ان 13 احمدیوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس
سے پتا لگتا ہے کہ گو وہاں ہماری جماعت کی شدید مخالفت پائی جاتی ہے جس طرح یہاں بھی
ہماری مخالفت کی جاتی ہے لیکن پھر بھی مسلمانوں میں کچھ نہ کچھ خدا ترسی ضرور پائی جاتی ہے۔
چنانچہ گزشتہ فسادات کے دنوں میں مجھے کئی مثالیں ایسی معلوم ہیں کہ جب عوام نے جوش میں
آکر احمدیوں کے مکانوں پر حملہ کرنا چاہا تو غیر احمدی عورتیں اُن کے مکانوں کے سامنے لیٹ
گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں مار لو، پھر بیشک احمدیوں پر بھی حملہ کر لینا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ
لوگ شرمندہ ہو کر واپس چلے گئے ۔ پس بیشک مسلمانوں کے ایک طبقہ میں ہماری مخالفت پائی
جاتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اسلامی تعلیم کے نتیجہ میں ان میں خدا ترسی کے نظارے بھی نظر
آتے رہتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جب صاحبزادہ عبداللطیف صاحب
کو شہید کیا گیا اور ملک میں احمدیوں کے خلاف جوش پیدا ہو گیا تو کچھ احمدی وہاں سے بھاگ
کر ہندوستان آگئے۔ مجھے یاد ہے جب امان اللہ خان سابق شاہ افغانستان تخت پر بیٹھا تو اُس
نے انگریزوں سے لڑائی کی اور اتفاق ایسا ہوا کہ اس لڑائی میں پٹھانوں کا پلہ بھاری رہا۔ عام
طور پر سمجھا جاتا تھا کہ انگریزوں کے مقابلہ میں پٹھانوں کی طاقت کچھ بھی نہیں ۔ لیکن میں نے
اُن دنوں رویا میں دیکھا کہ اگر انگریزوں نے اس محاذ جنگ پر اپنے چوٹی کے افسر نہ بھیجے تو
انہیں شکست ہوگی۔ نادر شاہ جو موجودہ شاہ افغانستان کے والد تھے وہ افغان فوج کے جرنیل
تھے۔ انہیں خدا تعالیٰ نے توفیق دی اور انہوں نے کامیابی کے ساتھ انگریزوں کو پیچھے دھکیلنا
شروع کر دیا۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس لڑائی کے کچھ عرصہ بعد میں شملہ گیا تو وہاں
گورنمنٹ آف انڈیا کے ہوم سیکرٹری نے مجھے چائے پر بلایا۔ اُس وقت کے چیف آف دی
جنرل سٹاف بھی ان کے ساتھ تھے۔ باتوں باتوں میں میں نے انہیں اپنی رؤیا سنائی۔ اِس پر

1956ء
162
خطبات محمود جلد نمبر 37
چیف آف دی جنرل سٹاف بے اختیار بول اُٹھے کہ آپ کی رؤیا بالکل درست ہے اور میں اس
کا گواہ ہوں۔ میں اُن دنوں اُس فوج کا کمانڈر تھا جو پٹھانوں سے لڑ رہی تھی ۔ ایک دن پٹھان
فوج ہمیں دھکیل کر اتنا پیچھے لے گئی کہ ہماری شکست میں کوئی شبہ باقی نہ رہا تھا اور ہمیں مرکز
کی طرف سے یہ احکام موصول ہو گئے تھے کہ فوجیں واپس لے آؤ۔ چنانچہ ہم نے اپنا سامان
ایک حد تک واپس بھی بھیج دیا تھا۔ لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ پٹھان فوج کو ہماری فوجی طاقت کے
متعلق غلطی لگ گئی اور وہ آگے نہ بڑھی۔ اگر وہ آگے بڑھ آتی تو افغان فوج ڈیرہ اسماعیل خان
تک ہمیں دھکیل کر لے آتی اور ہمارے ہاتھ سے پنجاب بھی نکل جاتا۔
اس لڑائی کے بعد افغانستان کا ایک وفد منصوری آیا۔ میں نے اپنا ایک وفد منصوری
بھیجا تا کہ وہ افغان نمائندوں سے گفتگو کر سکے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ آخر ہمارا کیا قصور
ہے کہ آپ کے ملک میں ہمارے آدمی مارے جاتے ہیں۔ نیک محمد خاں صاحب جو غزنی کے
گورنر میراحمد خاں صاحب کے بیٹے ہیں اُس وفد کے ایک ممبر تھے جو ہم نے منصوری
بھیجا۔ افغان وفد میں محمود طرزی صاحب بھی تھے جو امان اللہ خاں کے خسر تھے اور
حکومت افغانستان کی طرف سے پیرس میں سفیر بھی رہ چکے تھے اور ایک ہندو وزیر تھے جو اُس
وقت حکومت افغانستان کے وزیر خزانہ تھے۔ ہندو وزیر نے نیک محمد خاں صاحب کو دیکھتے ہی کہا
تم تو پٹھان ہو تم یہاں کیسے آئے ہو؟ انہوں نے کہا میں احمدی ہوں۔ آپ کے ملک میں امن
نہیں تھا اس لیے میں یہاں آگیا۔ وزیر نے کہا تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ انہوں نے کہا
میں غزنی کا رہنے والا ہوں اور وہاں کے گورنر میر احمد خاں صاحب کا بیٹا ہوں۔ ہندو وزیر
روتے ہوئے نیک محمد خاں صاحب سے بغلگیر ہو گیا اور کہنے لگا تم میر احمد خاں کے بیٹے ہو اور
یہاں پھر رہے ہو!! میراحمد خاں تو میرا بھائی تھا۔ تمہیں افغانستان میں کون کچھ کہہ سکتا ہے۔ تم
اپنے وطن میں واپس آ جاؤ۔ میں تمہاری حفاظت کروں گا ۔ محمود طرزی صاحب نے بھی کہا کہ
اگر تم افغانستان آ جاؤ تو تم پر کوئی سختی نہیں ہوگی ۔ میں خود نگرانی کروں گا۔ تم ایک درخواست
بھیج دو تو میں تمہاری واپسی کا انتظام کر دوں گا۔ چنانچہ ہم نے مولوی نعمت اللہ خاں صاحب کو
جو پہلے سے افغانستان میں موجود تھے محمود طرزی صاحب سے ملنے کے لیے کہا اور انہوں نے

1956ء
163
خطبات محمود جلد نمبر 37
حسب وعدہ احمدیوں کی بعض تکالیف کا ازالہ کر دیا۔ اس موقع پر ہمارے مبلغ نے اپنے آپ کو
جس طرح گورنمنٹ کے سامنے ظاہر کر دیا تھا پبلک پر بھی ظاہر کر دیا۔ شروع میں تو
امان اللہ خاں نے دلیری دکھائی اور جہاں کہیں احمدیوں پر سختی ہوتی تھی وہ خود فون کے ذریعہ
اُسے روکتا اور کہتا کہ ہمارے ملک میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ لیکن بعد میں
مولویوں سے ڈر گیا اور مولوی نعمت اللہ خاں کو سنگسار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ لیکن
خدا تعالیٰ نے بھی امان اللہ خاں کو بغیر سزا کے نہ چھوڑا۔ جب نادر شاہ نے برسر اقتدار آنا چاہا تو
لازماً ہمیں اُس سے ہمدردی تھی مگر نادر شاہ کو فوج نہیں ملتی تھی۔ اُس نے خیال کیا کہ اگر وزیری
اُس کے ساتھ مل جائیں تو اُسے فتح کی امید ہو سکتی ہے۔ چنانچہ وہ سرحد پر آیا اور اُس نے
وزیریوں کو ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اُس کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔ وہاں
ایک احمدی حکیم تھے جن کا وزیریوں پر اثر تھا۔ انہوں نے نادر شاہ کے حق میں وزیریوں میں
پرو پیگنڈا کیا۔ چنانچہ آہستہ آہستہ وزیری اس کے ساتھ شامل ہونے لگے اور تھوڑے عرصہ میں
ہی ایک بڑا لشکر تیار ہو گیا۔ ایک اور احمدی نوجوان بھی وہاں تھے جو خوست کے رہنے والے
تھے۔ انہوں نے بھی اس کی مدد کی۔ چنانچہ نادر شاہ نے ان دونوں کو محبت کی نگاہ سے دیکھا اور
وزیریوں کے اس لشکر کے ذریعہ شاہی فوج کو شکست دی اور افغانستان کے تخت پر قابض
ہو گیا۔ فتح کے بعد اُس نے احمدیوں سے کہا کہ تم افغانستان واپس چلو۔ میں تمہیں آزادی دوں
گا۔ لیکن جب کچھ مدت تک انتظار کرنے کے باوجود احکام جاری نہ ہوئے تو احمدی دوست
نادرشاہ سے ملے اور اُسے اُس کا وعدہ یاد دلایا۔ نادر شاہ نے کہا مجھے اپنا وعدہ خوب یاد ہے لیکن
اگر موجودہ مخالفت کے دور میں میں نے احکام جاری کر دیئے تو مجھے خوف ہے کہ افغان کہیں
مجھے ہی نہ مار ڈالیں۔ آپ کچھ دیر صبر کریں۔ مناسب موقع ملنے پر میں احکام جاری کر دوں
گا۔ پھر چند ماہ اور گزر گئے لیکن پھر بھی حکومت کی طرف سے کوئی احکام جاری نہ ہوئے ۔ اس
پر ہمارے احمدی دوست پھر نادر شاہ سے ملے اور کہا کہ اب تو ہم تنگ آچکے ہیں۔ آخر آپ
کب احکام جاری فرمائیں گے؟ کچھ دیر سوچنے کے بعد نادر شاہ نے کہا مجھے ایک ترکیب سوجھی
ہے۔ میں تمہارے خلاف حکومت کے پرانے حکم کی تائید کر دیتا ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی

1956ء
164
خطبات محمود جلد نمبر 37
میں یہ حکم بھی دے دیتا ہوں کہ اگر کسی نے دوسرے شخص پر کوئی ایسا الزام لگایا جس کی سزا دیتا پر
موت ہوئی اور وہ تحقیقات کے بعد جھوٹا ثابت ہوا تو الزام لگانے والے کو بھی موت کی سزا دی
جائے گی۔ اُس نے عام لوگوں پر قیاس کرتے ہوئے خیال کیا کہ جب کسی شخص کو یہ پتا لگ
جائے گا کہ اب اسے موت کی سزا ملنے والی ہے تو وہ احمدی ہونے سے انکار کر دے گا اور
دوسری طرف الزام لگانے والا ڈرے گا کہ اگر تحقیقات پر اُس نے احمدی ہونے سے انکار کر
دیا تو مجھے موت کی سزا ملے گی۔ چنانچہ واقع میں ایسا ہی ہوا۔ اس اعلان کے نتیجہ میں لوگ ڈر
گئے کہ اگر ہم کسی کو قادیانی کہیں گے اور وہ موقع پر قادیانی ہونے سے انکار کر دے تو ہمیں
موت کی سزا ملے گی۔ اس کے نتیجہ میں احمدی بے دھڑک وہاں رہنے لگ گئے ۔ انہیں کوئی کچھ
نہیں کہتا تھا۔ ظاہر شاہ کے وقت میں بھی ایسا ہوا کہ اگر کسی والی نے احمدیوں کو پکڑ لیا اور اُن
سے رشوت طلب کی تو بادشاہ نے نہ صرف انہیں آزاد کروا دیا بلکہ والی نے اگر کچھ روپیہ لے لیا
تھا تو وہ بھی واپس دلوا دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب کچھ اسلام کے اثر کی وجہ سے ہے۔ چاہے
ان کے ملک میں کتنی غیر آئینی ہے مگر چونکہ وہ مسلمانوں کی نسل سے ہیں اس لیے ان میں کسی
حد تک نیکی کا مادہ موجود ہے۔ اب بھی یہ خبر ملی ہے کہ 13 احمدی جو گرفتار کیے گئے تھے حکومت
نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ یہ چیز بتاتی ہے کہ چاہے مسلمانوں میں کتنی خرابیاں ہوں اسلامی تعلیم
کا ان پر اس قدر اثر ضرور ہے کہ وہ انہیں نیکی کی طرف مائل کر دیتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے
ہم خوشی اور افسوس کے مواقع پر حکومتوں کو تاریں دیتے ہیں تو غیر احمدی اسلامی حکومتیں ہماری
تعداد کم ہونے کی وجہ سے ہماری تاروں اور پیغامات کی پروا بھی نہیں کرتیں لیکن اسلامی حکومتیں
ان کی قدر کرتی ہیں۔
مجھے یاد ہے ابن سعود کو ایک دفعہ کسی موقع پر تار دی گئی تو انہوں نے فوراً اپنے نام
سے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔ پھر ایک دفعہ اردن کے شاہ عبداللہ کو میں نے خط لکھا تو انہوں
نے اس کے جواب میں اپنے دستخطوں سے ایک مفصل خط بھجوایا۔ شاہ ایران کو ایک دفعہ
ہمدردی کی تار دی تو انہوں نے حسین اعلیٰ کے ذریعہ جو اُس وقت وزیر دربار تھے شکریہ کی تار
بھیجی۔ غرض میں نے دیکھا ہے کہ اسلامی حکومتوں میں بہت سے اسلامی اخلاق

1956ء
165
خطبات محمود جلد نمبر 37
ابھی باقی ہیں ۔ مثلاً مصر میں ہماری جماعت کے امیر فوت ہوئے تو خود جنرل نجیب اور کرنل
ناصر نے ہمدردی کی تاریں اُن کے خاندان کو دیں۔ بلکہ ان میں سے ایک نے دو تاریں
دیں۔ ایک تاران کے اپنے خاندان کے رئیس ہونے کی وجہ سے اور ایک تاران کے جماعت
کے امیر ہونے کی حیثیت سے۔ لیکن یہ باتیں اُن علاقوں میں نہیں پائی جاتیں جو ہندو اثر کے
نیچے ہیں۔ مثلاً یہی دیکھ لو جب میں لاہور جاتا ہوں تو وہاں ہماری بڑی جماعت ہے اور اسمبلی
کے پچیس تمیں ممبر ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے ووٹوں سے ممبر بنے ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ ہندو
اثر کے نیچے رہے ہیں اس لیے وہ ملنے سے گھبراتے ہیں۔ لیکن جب میں پشاور گیا تو اُس وقت
جو پارٹی بھی مجھے دی گئی اُس میں صوبائی وزیر اعظم خان عبدالقیوم خاں صاحب اور دو تین اور
وزیر اور جوڈیشل کورٹ کے حج بھی شریک ہوئے۔ اس کے مقابلہ میں لاہور میں بعض چھوٹے
چھوٹے رئیس بھی ہماری پارٹیوں میں آنے سے گھبراتے ہیں ۔ حالانکہ اُن پر ہمارے احسانات
بھی ہوتے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہی ہے کہ لاہور کا علاقہ ہندو اثر کے نیچے رہا ہے اور پشاور
اسلامی اثر کے نیچے ہے اس لیے وہاں ابھی تک اسلام کا اثر پایا جاتا ہے۔ افغانستان میں جو
13 احمدیوں کو رہا کیا گیا ہے اس کو بھی میں اسلام کے اثر کا ہی نتیجہ سمجھتا ہوں بلکہ داؤد جان
صاحب کو بھی جو شہید کر دیئے گئے ہیں علاقہ کے گورنر نے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ہجوم
نے حملہ کر کے انہیں باہر نکال لیا اور گولی مار کر شہید کر دیا۔ وہاں ہر شخص کے پاس ہتھیار ہوتے
ہیں اور جب لوگ جوش میں آجاتے ہیں تو حاکم بھی ڈر جاتے ہیں۔
بہر حال میرا تجربہ یہی ہے کہ جن ممالک میں اسلامی اثر پایا جاتا ہے وہاں کے رہنے
والوں میں زیادہ اچھے اخلاق پائے جاتے ہیں اور ان میں زیادہ تواضع ہوتی ہے اور ان میں
زیادہ انکسار پایا جاتا ہے۔ لیکن جن لوگوں پر اسلامی اثر نہیں یا وہ غیر قوموں کے ساتھ رہ رہ کر
اپنی اسلامی روایات کو بھول گئے ہیں اُن میں اب اسلام والی باتیں نہیں پائی جاتیں۔ بلکہ ان
میں غرور زیادہ پایا جاتا ہے۔ ورنہ اسلام کی برکت سے اسلامی ممالک میں بھی اگرچہ ہماری
جماعت کی مخالفت کی جاتی ہے مگر تعلقات کے کے بارہ میں ان کی حالت دوسروں کی نسبت بہت
زیادہ اچھی ہے۔ ابھی پچھلے دنوں مجھے ایران کے ایک مذہبی لیڈر کا خط آیا جس میں اُس نے

1956ء
166
خطبات محمود جلد نمبر 37
لکھا کہ آئیں ہم مل کر اسلام کی خدمت کریں۔ میں نے اُسے یہی لکھا ہے کہ ہم تو اس کے
لیے تیار ہیں مگر تم خود غور کر لو کہیں بعد میں لوگوں کی مخالفت پر پیچھے نہ ہٹ جانا۔ ہمارے ملک
میں تو لوگوں کی یہ کیفیت ہے کہ جب مسلم لیگ قائم ہوئی تو اس کی مالی حالت اتنی کمزور تھی کہ
انہیں اپنے جلسے منعقد کرنے کے لیے بھی روپیہ نہیں ملتا تھا اور ہمیشہ میں انہیں مدد دیا کرتا تھا۔
لیکن اب یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ہمارا مسلم لیگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔
مجھے لاہور میں ایک دفعہ لکھنؤ کے ایک وکیل ملے۔ انہوں نے کہا کہ میں قریباً 9 سال
مولانا محمدعلی صاحب کا سیکرٹری رہا ہوں اور مجھے خوب یاد ہے کہ جب کبھی مسلم لیگ کا جلسہ ہوتا
تھا آپ کو اُس میں بلایا جاتا تھا اور آپ سے مشورہ لیا جاتا تھا۔ میں نے کہا کہ دوسرے مسلمان
تو یہی کہتے ہیں کہ ہمارا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ وہ کہنے لگے کہ کوئی شخص جو حالات
سے واقف ہو ایسا نہیں کہہ سکتا۔ میں خود مسلم لیگ کے جلسوں میں شریک ہوتا رہا ہوں اور مجھے
خوب یاد ہے کہ آپ کو ان جلسوں میں بلایا جاتا تھا اور جب روپیہ کی وجہ سے جلسہ نہ ہو سکتا تھا
تو آپ سے مالی امداد لی جاتی تھی۔ ہم لوگ جو ابھی تک زندہ موجود ہیں اس بات کے گواہ
ہیں۔ میں نے کہا کمرہ میں بیٹھ کر آپ کے گواہی دینے سے کیا بنتا ہے۔ اگر آپ میں جرات
ہے اور آپ سمجھتے ہیں کہ آپ حق بات کہہ رہے ہیں تو اخباروں میں بھی اپنا بیان
شائع کروائیں۔
پس حقیقت یہی ہے کہ جن ممالک میں اسلامی اثر پایا جاتا ہے اُن میں ہمیں
اخلاق ، تواضع اور انکسار نظر آتا ہے اور انہیں خدا تعالیٰ سے بھی محبت ہوتی ہے۔ اِسی طرح
سکھوں میں میں نے دیکھا ہے اُن میں بھی خدا تعالیٰ کی محبت پائی جاتی ہے۔ میں نے عام
طور پر دیکھا ہے کہ سکھ ملنے آتے تھے تو وہ ہاتھ جوڑ کر رونے لگ جاتے تھے اور کہتے تھے
کہ دعا کریں ہمیں خدا مل جائے ۔ اسی طرح ہندوؤں میں بھی ایک طبقہ ایسا ہے جس میں
خدا تعالیٰ سے ملنے کی تڑپ پائی جاتی ہے۔ بد قسمتی ہماری ہے کہ ہم نے اُن میں تبلیغ بند کر
دی ہے اور خدا تعالیٰ کی نعمت کو تالے لگا دیئے ہیں ۔ اگر ہم اُنہیں تبلیغ کریں تو وہ ضرور اثر
قبول کر لیں۔ مجھے ایک دعوت کے موقع پر کراچی کے انڈین ہائی کمشنر ملے ۔ انہوں نے

1956ء
167
خطبات محمود جلد نمبر 37
باتوں باتوں میں بتایا کہ مجھے اسلام کی کتابیں پڑھنے کا بڑا شوق ہے اور آپ کا لٹریچر بھی
میں نے پڑھا ہے۔ اسی طرح تصوف کی طرف مجھے رغبت ہے اور فارسی اور عربی کی
قابلیت جس قدر میں پیدا کر سکا ہوں اس کے مطابق تصوف کی کتابوں کا مطالعہ کرتا رہتا
ہوں ۔ غرض بڑے بڑے ہندوؤں میں بھی خدا تعالیٰ کا خوف پایا جاتا ہے۔ مدراس کے
مشہور کانگرسی لیڈر شری راج گوپال اچاریہ کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ اُن میں بھی
خدا تعالیٰ کا خوف پایا جاتا ہے اور اُن کا دل چاہتا ہے کہ ہندوستان میں عدل و انصاف
قائم رہے اور مسلمانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ لیکن ہم ان لوگوں تک اسلام کی تعلیم
مناسب طریق سے نہیں پہنچاتے ۔
بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ حکومت افغانستان نے ہمارے 13 احمدیوں کو چھوڑ
دیا۔ جو دوست شہید کر دیئے گئے ہیں ان کی شہادت میں بھی گورنمنٹ کا کوئی دخل نہیں ۔ لوگ
انہیں زبر دستی قید خانہ سے نکال کر لے گئے اور شہید کر دیا۔ بہر حال دوست دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ اس ملک میں احمدیوں کے لیے امن کی صورت پیدا کرے اور جن لوگوں نے وحشیانہ
نمونہ دکھایا ہے اُنہیں ہدایت دے۔ آخر وہ بھی ہمارے بھائی ہیں اور خدا تعالیٰ چاہے تو وہ انہیں
ہدایت دے سکتا ہے۔ ابو سفیان کو ہی دیکھ لو وہ اسلام کا کتنا مخالف تھا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اسے
ہدایت دے دی اور اُس نے اسلام کو قبول کر لیا۔ پھر یہ تو پہلے سے مسلمان کہلاتے ہیں ان کو
ہدایت دینا اس کے لیے کونسا مشکل امر ہے۔
پس دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ انہیں احمدیت کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان
کی وحشت کو دور کرے۔ اسی طرح حکومت افغانستان کے لیے بھی دعائیں کرو۔ آخر اس نے
بھی بعض مواقع پر انصاف کا نمونہ دکھایا ہے۔ جب صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کیے گئے
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ امیر حبیب اللہ خاں سے پہلا پتھر
چلانے کے لیے کہا گیا۔ اس پر اُس نے پتھر مارنے سے انکار کر دیا۔ گویا اُس نے آخری وقت
تک اپنے آپ کو آپ کو بچانے کی کوشش کی۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ اُس کے دل میں خدا تعالیٰ کا
خوف پایا جاتا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان لوگوں میں خدا تعالیٰ کا مزید خوف پیدا ہو

1956ء
168
خطبات محمود جلد نمبر 37
اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو اختلاف پیدا ہو رہا ہے وہ دور ہو اور دونوں ممالک
کے رہنے والے سیاسی اور دینی لحاظ سے بھائی بھائی بن کر رہنے لگ جائیں“۔
)الفضل 14 جون 1956ء

آج 10 میں سے 10 باقی