ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں، ذکر ِالہٰی اور دورد کی برکت سے رؤیا اور کشوف کے عظیم الشان نعمت حاصل کرسکتے ہیں
1956ء
230
22
خطبات محمود جلد نمبر 37
ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں، ذکر الہی اور درود
کی برکت سے رویا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت
حاصل کر سکتے ہیں
(فرموده کیم جون 1956ء بمقام مری )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی
تلاوت کی : وَاللَّهُ يَهْدِى مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - 1
دو
اس کے بعد فرمایا:
کہنے کو تو مسلمان کہتا ہی رہتا ہے کہ اُس کو صراط مستقیم کی خواہش ہے لیکن حقیقت
یہ ہے کہ صراط مستقیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ملتا ہے اور اس فضل کو کھینچنے کے لیے خدا کوئی نہ
کوئی ذریعہ بنا دیتا ہے۔ میں سوچا کرتا ہوں کہ کسی شاعر نے کیا سچ کہا ہے کہ
خدا شترے برانگیزد که خیرے مادر آن باشد
یعنی خدا تعالی بعض وقت شر میں سے بھی ہمارے لیے خیر اور بھلائی اور برکت کے ر
1956ء
231
خطبات محمود جلد نمبر 37
سامان پیدا کر دیتا ہے۔
میں نے دیکھا ہے کہ میری بیماری سے پہلے جماعت کے نوجوان وہی تھے جو اب
ہیں اور ان کے تعلقات بھی ویسے ہی تھے جیسے اب ہیں لیکن دعاؤں اور درود کی طرف ان کی
زیادہ توجہ نہیں تھی۔ لیکن جب میری بیماری کی خبریں شائع ہوئیں اور انہوں نے اپنے بزرگوں کو
دیکھا کہ وہ دعائیں کر رہے ہیں تو انہوں نے بھی دعائیں کرنی شروع کر دیں۔ پھر انہوں نے
سنا کہ درود سے دعائیں زیادہ سنی جاتی ہیں اس پر انہوں نے بھی درود پڑھنا شروع کر دیا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تھے تو پچیس پچپیں، چھتیس چھتیس سال کے لیکن پہلے انہیں کبھی رویا و کشوف
نہیں ہوتے تھے لیکن ان دعاؤں اور درود کی کثرت کی وجہ سے میں دیکھتا ہوں کہ درجنوں
احمدیوں کو بڑی اعلیٰ درجہ کی خوابیں آنی شروع ہو گئی ہیں اور ہر ڈاک میں ایسے کئی خطوط نکل
آتے ہیں جن میں خوابیں درج ہوتی ہیں۔ بعض دفعہ روزانہ پانچ پانچ ، چھ چھ خط اکٹھے آ جاتے
ہیں اور بعض دفعہ ایک دو خط آ جاتے ہیں جن میں خوابیں درج ہوتی ہیں اور ان میں سے بعض
اتنی شاندار ہوتی ہیں کہ اُن کے پڑھنے سے صاف پتا لگتا ہے کہ یہ خدائی رویا ہیں۔ یہ اسی
بات کا نتیجہ ہے کہ چاہے میری بیماری کی وجہ سے وہ خدا تعالی کی طرف متوجہ ہوئے لیکن
بہر حال اُن کو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوئی۔ اور چاہے انہوں نے دعا کی قبولیت کے لیے
ہی درود پڑھا مگر درود کی برکات سے انہیں حصہ مل گیا۔ چنانچہ ان دعاؤں اور درود اور خدا تعالیٰ
کی طرف توجہ کرنے کے نتیجہ میں ایسی ایسی خوابیں دوستوں کو آ رہی ہیں کہ انہیں پڑھ کر حیرت
آتی ہے اور ان کا لفظ لفظ بتا رہا ہوتا ہے کہ ہم سچی ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔ اگر یہ
تحفہ جو اُن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے اس سے ان کے اندر حقیقی لذت ایمان پیدا ہو گئی
اور انہوں نے دعاؤں اور درود اور ذکر الہی کی عادت کو ترک نہ کیا تو یہ رویا و کشوف کا سلسلہ ان
کے لیے مستقل طور پر جاری ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل ان پر متواتر نازل ہونے شروع
ہو جائیں گے۔
ایک دفعہ ایک دوست جو ہماری جماعت کے ذریعہ ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے
مجھے ملنے کے لیے آئے اور انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔
1956ء
232
خطبات محمود جلد نمبر 37
دکاندار اسے
میں نے کہا پوچھیں ۔ کہنے لگے جب میں پہلے پہل احمدیت کی طرف مائل ہوا تھا تو مجھ پر
بڑے بڑے روحانی انکشافات ہوا کرتے تھے مگر اب وہ بات نہیں رہی۔ میں نے کہا کبھی آپ
بازار گئے ہیں؟ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کوئی مٹھائی والے کی دکان پر جا کر کھڑا ہوتا ہے تو
اسے کہتا ہے کہ خان صاحب یا شاہ صاحب ! آپ تھوڑی سی وندگی لے لیں۔ چنانچہ وہ
تھوڑی سی مٹھائی اُسے چکھنے چکھنے کے لیے دے دیتا ہے اور ا اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ یہ مٹھائی
چکھے تو خرید لے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی حلوائی کی طرح شروع شروع میں زندگی دیا کرتا ہے
جیسے دکاندار کہتا ہے کہ ذرا جلیبیاں چکھ لیں یا لڈو چکھیں اور اگر کوئی ناواقف ہاتھ کھینچے تو وہ کہتا
ہے نہیں نہیں ! یہ میری طرف سے تحفہ ہے۔ یہی کیفیت روحانیات میں بھی ہوتی ہے۔ لیکن اگر
کوئی شخص روزانہ دکان پر جا کر کھڑا ہو جائے اور یہ امید رکھے کہ اُسے ہر روز وندگی ملتی چلی
جائے تو دکاندار سمجھے گا کہ یہ بڑا بے حیا ہے اور وہ اسے چکھنے کے لیے بھی مٹھائی نہیں دے گا۔
اسی طرح جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی طرف اپنا قدم بڑھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اپنے بندے کو
وندگی دیتا ہے اور اُس کی زندگی یہی ہوتی ہے کہ کبھی الہام نازل کر دیا یا کشف دکھا دیا یا
سچی خواب دکھا دی۔ مگر اس کے بعد انسان کو خود کوشش اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اگر وہ درود
پڑھے، تسبیح و تحمید کرے، قرآن کریم کی تلاوت کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتا رہے کہ
الہی! میرے دل کو صاف کر دے تا کہ میں تیری آواز کو سن سکوں تو پھر بعد میں بھی مستقل طور
پر یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندہ سے خوش ہوتا ہے۔ جیسے مٹھائی فروش جو
پہلے دن صرف وندگی دیتا ہے اگر اُس سے دوسرے دن کوئی سو روپیہ کی مٹھائی لے لے تو وہ
بہت خوش ہوتا ہے۔ مگر جسے مٹھائی کی عمدگی کا کچھ پتا ہی نہیں ہوتا دکاندار اسے ابتدا میں تھوڑی
سی مٹھائی چکھاتا ہے اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ اس کا خریدار بن جائے۔ اسی طرح
خدا تعالیٰ بھی کبھی وحی و الہام مفت دے دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُس کے مزے کو چکھ کر بندہ
اُس کو خریدنے کی کوشش کرے۔ اگر وہ نہیں خریدتا تو خدا تعالیٰ کہتا ہے یہ مفت خور ہے۔ اگر
اسے اس چیز کی اہمیت کا احساس ہوتا تو یہ اس کی قیمت بھی ادا کرتا۔ اگر یہ قیمت ادا کرنے
کے لیے تیار نہیں تو میں اسے یہ نعمت مستقل طور پر کیوں دوں؟ خدا تعالیٰ کے الہام کی قیمت
1956ء
233
خطبات محمود جلد نمبر 37
پیسے نہیں ہوتے بلکہ اس کی قیمت نفس کی قربانی ہوتی ہے۔ اسی طرح دعا ئیں اور درود اس کی
قیمت سمجھے جاتے ہیں۔
غرض میں نے دیکھا ہے کہ یہ شر ہماری جماعت میں سے بعض کے لیے بڑی خیر اور
برکت کا موجب ہوا ہے۔ اگر انہوں نے مستقل طور پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھا
تو جیسے ہمارے سلسلہ میں بیسیوں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کو سچی خوابیں آتی اور الہامات
ہوتے ہیں اسی طرح ان سے بھی فیض اور برکت کا سلسلہ جاری ہو جائے گا اور وہ جماعت کی
روحانی زندگی کا موجب بنیں گے۔ حقیقت یہی ہے کہ جب تک ایسے لوگ قائم رہتے ہیں
جماعتیں زندہ رہتی ہیں اور خدا تعالیٰ سے ملنے اور اس سے تعلق پیدا کرنے کی تڑپ دلوں میں
تازہ رہتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھ لو آپ اس امر پر کتنا زور دیا کرتے تھے کہ
پرانے نبیوں کی باتیں اب قصوں سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتیں۔ اگر تم تازہ نشانات دیکھنا
چاہتے ہو تو میرے پاس آؤ اور میرے نشانات کو دیکھو ۔ 2 اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ میں لوگ نئے نشانات کے محتاج تھے تو اب بھی محتاج ہیں۔ اور اگر ایسے نوجوان ہماری
جماعت میں ترقی کرتے چلے جائیں اور وہ بیسیوں سے سینکڑوں اور سینکڑوں سے ہزاروں ہو
جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ماسٹر عبدالرحمان صاحب جالندھری
کی یہ عادت ہوا کرتی تھی کہ ذرا کسی آریہ یا اور کسی مخالف سے بات ہوتی تو وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نقل میں بڑی دلیری سے کہہ دیتے کہ اگر تمہیں اسلام کی
صداقت میں شبہ ہے تو آؤ اور مجھ سے شرط کر لو۔ اگر پندرہ دن کے اندر اندر مجھے کوئی الہام ہوا
اور وہ پورا ہو گیا تو تمہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور پھر اشتہار لکھ کر اُس کی دکان پر لگا دیتے ۔
چنانچہ کئی دفعہ اُن کا الہام پورا ہو جاتا اور پھر وہ آریہ اُن سے چُھپتا پھرتا کہ اب یہ میرے پیچھے
پڑ جائیں گے اور کہیں گے کہ مسلمان ہو جاؤ۔ تو اگر یہ نمونے قائم رہیں تو غیر مذاہب پر ہمیشہ
کے لیے اسلام اور احمدیت کی فوقیت ثابت ہو سکتی ہے۔ اور اگر یہ نمونے نہ رہیں
یا ہماری جماعت کے دوست اس عارضی دھگا کو جو میری بیماری کی وجہ سے انہیں پہنچا ہے
1956ء
234
خطبات محمود جلد نمبر 37
اپنی مستقل نیکی اور توجہ الی اللہ کا ذریعہ نہ بنا لیں تو ہو سکتا ہے کہ اس میں وقفہ پڑ جائے۔ جیسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد وقفہ پڑا اور اسلام لوگوں کو صرف ایک قصہ نظر آنے
لگا۔ لیکن اگر انہوں نے اس انعام کو مستقل بنا لیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ
سلسلہ برکات جاری رہے گا۔ اور ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک یہ سلسلہ اُسی
طرح پہنچے گا جیسے بچپن میں ہم کھیلا کرتے تھے تو اینٹوں کی ایک لمبی قطار کھڑی کر دیتے تھے۔
پھر ایک اینٹ کو دھکا د۔ دیتے تو وہ دوسری پر گرتی، وہ تیسری پر گرتی اور اس طرح
سو دوسو اینٹیں جو ایک قطار میں کھڑی ہوتی تھیں گرتی چلی جاتی تھیں ۔ اگر ہمارے نوجوانوں
میں بھی یہ روح قائم رہے اور پھر ان سے اگلے نوجوانوں میں بھی یہی روح پیدا ہو جائے اور
پھر ان سے اگلوں میں یہ روح منتقل ہو جائے تو قیامت تک ہماری جماعت میں رویا و کشوف
اور الہامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور سارا ثواب ان نوجوانوں کو ملے گا جو اس سلسلہ کو
شروع کرنے والے ہوں گے اور ہمیشہ ہمیش کے لیے اسلام دنیا میں سربلند ہوتا چلا جائے گا۔
دیکھو ! عیسائیت کتنا ناقص مذہب ہے مگر پچھلے دنوں عیسائیوں کا ایک وفد امریکہ سے
آیا جو لوگوں سے کہتا پھرتا تھا کہ آؤ اور ہم سے دعائیں کراؤ۔ ہماری دعاؤں سے مریض اچھے
ہو جاتے ہیں۔ چونکہ کئی وہمی ایسے ہوتے ہیں جنہیں اگر کہہ دیا جائے کہ تم اچھے ہو جاؤ گے تو
وہ بھی کہنے لگ جاتے ہیں کہ ہمیں بڑا فائدہ ہوا۔ اس لیے انہوں نے اس سے فائدہ اُٹھانا
شروع کر دیا۔ حالانکہ قبولیت دعا کا اصل معیار وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیش فرمایا
تے تھے۔ آپ فرماتے تھے کہ سو دو سو ایسے مریض لے لیے جائیں جو شدید امراض میں مبتلا
ہوں یا جنہیں ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دے دیا ہو اور پھر قرعہ کے ذریعہ اُن کو آپس میں
تقسیم کر لیا جائے اور اُن کی شفاء کے لیے دعا کی جائے۔ پھر جس کی دعا سے زیادہ مریض
اچھے ہو جائیں وہ سچا سمجھا جائے ۔ 3- لیکن یہ کوئی طریق نہیں کہ ایک شخص کو بلایا اور اُسے کہہ دیا
کہ تم اچھے ہو گئے ہو۔ کیونکہ کئی وہمی طبائع ہوتی ہیں وہ صرف اتنی بات سے ہی کہنے لگ
جاتے ہیں کہ ہمیں بڑا فائدہ ہوا۔ پس کسی مذہب کی صداقت اور راستبازی معلوم کرنے کا صحیح
طریق یہی ہے کہ ڈاکٹروں کے لاعلاج قرار دیئے ہوئے مریضوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ
کرتے
1956ء
235
خطبات محمود جلد نمبر 37
آپس میں تقسیم کیا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ کس کی دعا سے زیادہ مریض شفایاب ہوتے
ہیں۔ بہر حال اس طریق کو جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ ہمیشہ اسلام کی زندگی کا
ثبوت مہیا ہوتا رہے اور ہمارے نوجوان اس بات پر فخر کر سکیں کہ ہمارے ذریعہ سے پہلے انبیاء
کی روحانیت دنیا میں زندہ ہو رہی ہے اور ہم وہ بلب ہیں جن سے بجلی روشن ہوتی ہے۔
خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا:
نماز کے بعد میں چند جنازے پڑھاؤں گا۔
پہلا جنازہ نعیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ میر حمید اللہ صاحب برج انسپکٹر کراچی کا ہے۔ یہ خاتون
اپنے اندر چند خصوصیتیں رکھتی تھیں۔ ایک تو یہ کہ جب میں پہلی دفعہ ولایت سے واپس آیا تو
میں نے اپنی بیوی امتہ الحی مرحومہ کی یادگار میں عورتوں کے لیے ایک مدرسہ جاری کیا جس میں
میں بھی پڑھاتا تھا، مولوی شیر علی صاحب بھی پڑھاتے تھے، سید ولی اللہ شاہ صاحب بھی
پڑھاتے تھے اور بعض اور دوست بھی پڑھاتے تھے۔ اس مدرسہ میں نعیمہ بیگم صاحبہ نے بھی
پڑھا اور اس کا ان پر اتنا اثر ہوا کہ برابر وفات تک وہ عورتوں کو قرآن وغیرہ پڑھاتی رہیں۔ برابر وفات تک وہ عورتوں کو قرآن وغیرہ بڑھاتی ر
ان کی وفات بھی اسی حالت میں ہوئی۔ چنانچہ کوئٹہ میں وہ قرآن کریم کا درس دینے لگیں کہ اُن ن کریم کا درس دیتے ہیں
کا ہارٹ فیل ہو گیا اور وہ فوت ہو گئیں۔ دوسری خصوصیت ان کی یہ تھی کہ عبدالشکور کنڑے جب
جرمنی سے آئے تھے مجھے خیال آیا کہ اُن کا کہیں رشتہ کر دیا جائے ۔ لوگ عموماً غیر ملکی لوگوں کو
رشتہ دینے سے گھبراتے ہیں لیکن جب میں نے میر حمید اللہ صاحب کو اس کے متعلق کہلا بھیجا تو
انہوں نے کہا میں اپنی بیوی سے مشورہ کر کے آپ کو اطلاع دوں گا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی
بیوی سے ذکر کیا۔ ان کی بیوی کہنے لگیں کہ ہماری اس سے زیادہ خوش قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے
کہ ہماری لڑکی سلسلہ کے ایک مبلغ سے بیاہی جائے۔ چنانچہ انہوں نے رشتہ کر دیا۔ اس وقت
وہ لڑکی شکاگو میں ہے اور وہیں اُسے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع پہنچی ہے۔
دوسرا جنازه سید محمود شاہ صاحب کلانوری کا ہے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
وہ دوست
جن
سے
صحابی تھے اور 1907ء میں انہوں نے بیعت کی تھی۔ غالباً
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے امرتسر میں الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ والی انگوٹھی بنوائی تھی
1956ء
236
خطبات محمود جلد نمبر 37
وہ ان کے ماموں تھے۔ سید مسعود شاہ صاحب ہو میو پیتھ ربوہ والے ان کے بیٹے ہیں۔
تیسرا جنازه منشی چراغ الدین صاحب کا ہے جو مولوی نورالدین صاحب منیر
مبلغ مشرقی افریقہ کے والد تھے۔ یہ بہت پرانے احمدی تھے۔ ملازمت سے فارغ ہو کر قادیان
میں ہی آ گئے تھے اور کافی عرصہ تک سلسلہ کی خدمت کرتے رہے۔ ملک سیف الرحمان
صاحب پروفیسر جامعة المبشرین کے خسر تھے۔ نماز کے بعد میں یہ تینوں جنازے پڑھاؤں
گا۔
47 :1 : النور
)الفضل 22 جون 1956ء
2 : آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 278،277
3 : بركات الدعا روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 31، 32 ، چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 428