عید الاضحیہ بڑی عظمتوں والی اور بے مثل عید ہے۔
۳۸۸
۴۵
ر فرموده و ار جولائی ۱۵۵ بمقام ربوہ )
آج عید الاضحیہ ہے یعنی قربانیوں کی عید کا دن۔ یوں تو اس عید پر مسلمانوں میں سے صاحب
نوفین لوگ بھی بہت کم قربانی کرتے ہیں۔ ہیں ۔ سوائے حج کے کہ اس موقعہ پر میں نے دیکھا ہے بڑی کثرت
کے ساتھ قربانیاں کی جاتی ہیں۔ لیکن یہ عید، عید الاضحیہ اسی طرح ہو گئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو کروڑوں کی تعداد میں امت ملی۔ چنانچہ کہتے ہیں اس وقت مسلمانوں کی تعداد 40 کروڑ ہے۔
اگر ان ساٹھ کروڑ مسلمانوں میں سے فی کروڑا ایک مسلمان بھی بنتِ رسول پر صحیح طور پر عمل کرنے
والا ہو تو ۶۰ آدمی قربانی کرنے والے نکل آتے ہیں ۔ اور اگر لاکھ میں سے ایک آدمی سنت رسول
پر عمل کرنے والا ہو تو ۰۰۰ مسلمان قربانی کرنے والا نکل آتا ہے ۔ اور اس طرح یہ عیب حقیقی معنوں میں
عید الاضحیہ بن جاتی ہے گو یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عید کا نام عید الاضحیہ
رکھ کر بتایا کہ آپ کی امت کو خدا تعالے اس قدر بڑھائے گا کہ اگر ان میں سے اس موقہ پر بہت
کم قربانی کرنے والے لوگ ہوں تب بھی ان کی قربانیاں ایک بہت بڑا مجموعہ ہو جائیں گی پیس ریسید
بڑی شاندار عید ہے جس کی مثال دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی ۔ اس موقعہ پر لوگ بجروں اور دنیوں
کی قربانیاں کرتے ہیں لیکن قرآن کریم فرماتا ہے ۔
لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَئِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ
اللہ تعالیٰ کو ان قربانیوں کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا بلکہ قربانی کرنے والوں کا تقویٰ پہنچتا ہے۔
پس اصل قربانی وہ ہے جو انسان اپنی اور اپنے اہل وعیال کی پیش کرے اور یہی وہ سبق ہے جو
عید الاضحیہ نہیں سکھاتی ہے۔ چنانچہ دیکھ لو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسمعیل اور حضرت ہاجرہ
کو ایک بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ آئے ۔ تو گو وہ خود اس جنگل سے باہر چلے گئے لیکن ان کی
قربانی یہ تھی کہ انہوں نے اپنی بیوی اور اکلوتے بچے کی جدائی کا دکھ اٹھایا اور سیوری کی یہ قربانی تھی
کہ اس نے اپنے خاوند کی جدائی کا دکھ اٹھایا اور اپنے بیٹے کا دُکھ دیکھا اور بیٹے کی قربانی یہ تھی کہ
وہ اپنی مرضی سے ایک ایسے جنگل میں بس گیا جہاں دور دور تک انسان نظر نہیں آتا تھا ۔ اور اس نے
نہ صرفت خود پیاس اور بھوک کی تکلیف اُٹھائی بلکہ ماں اور باپ کا دکھ بھی دیکھا پس وہ قربانی کسی
ایک فرد کی نہیں تھی جو حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے حضرت ہاجرہ اور حضرت سہیل علیہ السلام کو ایک اور بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑ کر کی بلکہ درحقیقت وہ سارے خاندان کی قربانی تھی۔ میں سمجھتا ہوں اگر
۳۸۹
فی الواقعہ آج پر سلمان ان معنوں میں عید منانے لگ جائے اور وہ دنیوں اور بکروں کی قربانی کے ساتھ
ساتھ اپنی اور اپنے بیٹوں کی قربانی بھی کرنے لگ جائے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں تباہ نہیں کر سکتی۔
دیکھو سکھوں نے اپنے زمانہ حکومت میں پشاور پر قبضہ کر لیا تو حضرت سید احمد صاحب بریلوی نے
جو تیرھویں صدی کے مجدد تھے سید اسمعیل صاحب شہید کو اس پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے مقرر کیا۔
چنانچہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشاور کی طرف بڑھے ۔ سکھوں کے پاس تو میں تھیں اور مسلمانوں کے
پاس نہیں تھیں جیسلیمانی سامنے کھڑے ہوئے تو لوگ کہنے لگے یہ کیا مقابلہ کریں گے بلکہ بعض نے تو یہانتک
کہا کہ یہ لوگ بیوقوف ہیں جو تو پوں کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں اس وقت کی جنگ آجکل کی جنگ کی
طرح زیادہ خطرناک نہیں ہوتی تھی ۔ اس وقت توپ کا کا گولہ اگر چہ کئی کئی من کا ہوتا تھا مگر وہ ایک
ہی جگہ بڑھتا تھا اور آجکل کے گولوں کی طرح پھیل کر زیادہ نقصان نہیں پہنچاتا تھا۔ سید اسمعیل
صاحب شہید نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اگر تم متفرق طور پر کھڑے ہوئے تو تو توپ کا گولہ زیادہ سے
زیادہ تم میں سے ایک کو مارے گا ۔ اس لئے تم ایک دوسرے سے کندھا لگا کر کھڑے نہ ہو بلکہ انیس
میں دس دس گز کا فاصلہ رکھو اور دشمن کی طرف اس طرح پڑھو کہ جوں جوں تم دشمن کے قریب
ہوتے جاؤ تمہا را درمیانی فام درمیانی فاصلہ کم ہوتا جائے ۔ اور جب تم دشمن کے بالکل قریب پہنچ جاؤ تو یکدم
حملہ کر کے اس کی توپوں پر قبضہ کر لو ۔ ان لوگوں میں اطاعت کا مادہ بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے
سید اسمعیل صاحب شہید کی ہدایات کے ما سخت آپس میں دس دس گز کا فاصلہ رکھ کر قلعہ کی طرف
بڑھنا شروع کیا۔ فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ وجہ سے دشمن کے گولے انہیں زیادہ نقصان نہیں پہنچاتے
تھے زیادہ سے زیادہ وہ ایک آدمی کو اپنی زد میں لیتے تھے اور باقی محفوظ رہتے تھے۔ غرض مسلمان
اسی طرح آگے بڑھتے گئے اور جوں جوں دشمن کے قریب ہوتے گئے ان کا فاصلہ کم ہوتا گیا۔ جب
وہ توپ خانہ کے بالکل قریب پہنچے تو کیدم حملہ کر کے انہوں نے تو بچیوں کو توپوں کے دہانے سکھوں
کی طرف پھیر دینے پر مجبور کر دیا۔ اس طرح سکھوں کی تو میں سکھوں پر ہی چلیں اور پشاور پر سلمانوں
نے قبضہ کر لیا ہے اب دیکھو جو کچھ ہوا ۔ قومی قربانی کا ہی نتیجہ تھا ، ورنہ مسلمان خالی ہاتھ تھے ۔
اور دشمن مسلح تھا اور اس کے مقابلہ میں ان کی ظاہری طور پر کوئی حیثیت نہیں تھی ۔ صرف اتنی
بات تھی کہ وہ لوگ مرنا جانتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فتح حاصل کر لی۔ اسی طرح پٹھانوں میں
بھی بڑی جرات اور دلیری پائی جاتی ہے اور اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ مرنا جانتے ہیں ۔
پٹھان لڑتے تھے تو بعض دفعہ انگریزی فوج پر حملہ کر کے ان کی رائفلیں تک چھین کرلے جاتے
تھے۔ جب نادر شاہ نے سرحد پر حملہ کیا تو نادر شاہ کے جتھے آتے، در مرتے جاتے یہانتک کہ وہ علاقے
فتح کر لیتے۔ میں نے ان دنوں ایک خواب دیکھی کہ ایک انگریز میرے پاس آیا ہے۔ اور راس نے کہا،
سے
٣٩٠
کہ سرحد پر پٹھانوں کے حملے ہو رہے ہیں اور وہ بڑی سختی سے حملہ کرتے ہیں کیا اسلام میں یہ بات جائز
ہے کہ اگر کوئی دشمن ہمارے کسی آدمی کو مارے اور راس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے تو اس کے مقابل ہیں
بھی ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا جائے۔ میں نے کہا ہاں قرآن کریم میں جز دا سَيِّئَة
سَيِّئَة مثلها مسئلہ تو فقہی طرز کا تھا جو میں نے خواب میں نے خواب میں بتایا لیکن خواب کا دوسرا حصہ
نہایت اہم تھا مجھے خواب میں بتایا گیا کہ اگر انگریزوں نے اس محاذ پر اپنے چوٹی کے افسر نہ بھیجے تو نہیں
شکست ہوگی ۔ اتفاق کی بات ہے کہ میں کچھ عرصہ کے بعد شملہ گیا وہاں گورنمنٹ آف انڈیا کے ہوم
سیکرٹری نے مجھے چائے پر بلایا ۔ اس وقت مسٹر کر پیدا ہوم سیکر ٹری تھے جو وائسرائے ہند کے
رشتہ دار تھے۔ اس موقعہ پر سر ولیم ( SIR WILLIAM بھی آئے ہوئے تھے جو انگریزی فوج کے
چیف آفت دی جنرل سٹاف تھے ان کا ایک بھائی اس وقت بادشاہ انگلستان کا پرائیویٹ سیکٹر ڈری
تھا باتوں باتوں میں اس خواب کا ذکر آگیا ۔ جو میں نے اوپر بیان کی ہے تو سر ولیم بے اختیار
بول اٹھے کہ آپ کی رویا بالکل درست ہے ۔ اور میں اس کا گواہ ہوں میں ان دنوں اس فوج کا
کمانڈر تھا جو پٹھانوں سے لڑ رہی تھی ۔ ایک دن پٹھان فوج ہمیں دھکیل کر اتنا پیچھے لے گئی کہ
ہماری شکست میں کوئی شبہ باقی نہ رہا اور ہمیں مرکز کی طرف سے یہ احکام موہ موصول ہو گئے کہ موصول میں
فوجیں واپس لے آؤ۔ چنا لے آؤ ۔ چنانچہ ہم نے اپنا سامان کا اپنا سامان ایک حد تک واپس بھی بھیجدیا تھا لیکن اتفاق
ایسا ہوا کہ پٹھان فوج کو ہماری فوجی طاقت کے متعلق غلطی لگ گئی اور وہ آگے نہ بڑھی ۔ اگر وہ
آگے
آگے بڑھتی تو افغان فوج ڈیرہ انجیل خاں تک ہمیں دھکیل کر لے آتی سرولیم نے بتایا کہ پٹھانوں
کے جتھے ہمارے مقابلہ ہو۔ آتے تو وہ مرتے چلے جاتے اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہتا جب
تک کہ وہ اس علاقہ کو فتح نہ کر لیتے ۔ آخر ہمیں حکم ہوا کہ اپنی فوجیں پیچھے لے جاؤ ۔ نادر شاہ بہت
ہوشیار جرنیل تھا اس نے قبائلیوں کو اکٹھا کر کے ان کی تنظیم کر لی تھی ۔ یہ لوگ چاروں طرف سے
پاڑوں سے بارش کی طرح اُترتے اور انگریزی فوج کے سپاہیوں کو مارتے پھلنے جاتے اور تھوری
ہی عرصہ میں انگریزوں کی رائفلیں ان کے پاس ہو تیں جس کی وجہ سے ان کا مقابلہ کرنا انگریزوں کے
لئے مشکل ہو گیا ۔ اب دیکھو یہ قربانی کا ہی نتیجہ تھا کہ ناتجربہ کار لوگ مسلح فوج پر غالب آگئے ۔
اسی طرح اگر سب مسلمانوں کے اندرا براہیمی روح پیدا ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ
نہیں کر سکتی ۔
عید الاضحیہ ہمارے اندر اسی قسم کا نمونہ پیدا کرنا چاہتی ہے اگر ہم ابراہیمی روح اپنے اندر
پیدا کر لیں اور پاکستانی خدا تعالے کی راہ میں مرنا قبول کر لیں تو وہ یقینا دنیا پر غالب آسکتے ہیں۔
لیکن شرط یہی ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس بات کی کوئی پرواہ نہ کی کرمیری بیوی
۳۹۱
اور بیٹے کا کیا بنے گا۔ اسی طرح پاکستانی یہ خیال نہ کریں کہ اگر وہ مر گئے تو ان کے بعد ان کے بیوی بچوں کا
کیا حال ہو گا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب خدا تعالیٰ نے اپنی بیوی اور اکلوتے بیٹے کو ایک
بے آب و گیاہ جنگل میں چھوڑنے کا حکم دیا تھا تو آپ نے یہ سوال نہیں کیا تھا کہ خدا یا انہیں وہاں کیا
خرچ ملے گا ۔ بلکہ آپ نے بغیر کوئی سوال کئے خدا تعالے کے حکم کی تعمیل کی اور کہا کہ اگر وہ بھوک
سے مرتے ہیں تو بے شک مریں ۔ دھوپ میں جلتے ہیں تو بے شک جلیں، میں نے خدا تعالیٰ کا حکم پورا
کرنا ہے۔ اگر پاکستانیوں کے اندر بھی یہی روح پیدا ہو جاتے کہ ان کے بیوی بچے مرتے ہیں تو مریں ،
وہ وطن کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے تو دیکھو کس طرح کامیابی ان کے
قدم چومتی ہے۔
اسی طرح اگر یہ روح ہماری جماعت کے افراد میں بھی پیدا ہو جائے تو ہماری تبلیغ کتنی وسیع
ہو سکتی ہے ۔ اب تو ہم بعض مبلغین کے بیوی بچوں کو بھی ساتھ ہی بھیج دیتے ہیں لیکن بعض مبلغین نے
جب پچھلے دنوں اپنے بیوی بچوں کو بھیجنے کے لئے کہا تو تحریک جدید نے انہیں لکھا کہ اس سے خرچے پڑھیگا
ہاں اگر بجٹ بڑھ جائے تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔ مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے کہا اس میں دونوں
کا قصور ہے تحریک جدید کا بھی قصور ہے اور مبلغین کا بھی قصور ہے تحریک جدید کا یہ قصور ہے
کہ اس نے غیر ابراہیم کو ابراہیم سمجھ نیا اور مبلغین کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو ابراہیم نہ
بنایا۔ اگر وہ فی الواقع ابراهیم بن جائیں تو پچاس سال تک بھی اپنے بیوی بچوں کو بلانے کا نام
نہ لیں اتنے عرصہ میں احمدیت دنیا پر غالب آسکتی ہے۔ اور پھر ان کی جنگہ اور مبلغ بھی بھیجے جاسکتے ہیں
گویا اتنے لمبے عرصہ میں تحریک جدید پر صرف چند مبلغین کے آنے جانے کا خرچ پڑے گا۔ پس یہ قصہ دونوں
طرف کا ہے ، مبلغین ابراہیم نہیں ہیں اور تحریک جدید نے غیر ابراہیم کو ابراہیم سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ جو
شخص ابراہیم بنے گا اسے ابراہیمی کام بھی کرنا پڑے گا ۔ا سے حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل علیہ السلام
کی طرح اپنے بیوی بچوں کو چھوڑنا بھی پڑیگا۔ اگر وہ اپنے بیوی بچوں کو نہیں چھوڑتا تو وہ ابراہیم
نہیں اور اگر وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح انہیں خدا تعالے کے لئے ذبح کرتا ہے تو پھر وہ
وہیں بیٹھا رہے گا۔ اور تبلیغ کے کام کو جاری رکھے گا۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی رحمت مرکز کے پاس
روپیہ بھجوا دے گی۔ اور وہ اس کے بیوی بچوں کو اس کے پاس بھیج دے گا۔ تم دیکھ لو حضرت ہاجرہ
اور حضرت اسمعیل کو کھانا کس نے جیتا کیا تھا انہیں کھانا خدا تعالے نے ہی دنیا کیا تھا اور نہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام تو ان کے پاس صرف ایک مشکیزہ پانی اور ایک تھیلی کھجوروں کی چھوڑ آئے تھے
اور یہ تیزیس تو ہفتہ بھر کے لئے بھی کافی نہیں تھیں اور وہ ساری عمر کے لئے دے کر گئے تھے۔ پھر خدا
تعالے نے ان کے کھانے کا انتظام کیا۔ وہ ایک قبیلہ کو وہاں لے آیا۔ اس نے پانی کا چشمہ دیکھا۔ تو
حضرت ہاجرہ سے درخواست کی کہ انہیں پانی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس کے بدلہ میں
وہ ہر سال انہیں کیں ادا کیا کریں گے۔ چنانچہ انہیں اجازت دے دی گے دی گئی اور اس کے بدلہ میں دُہ
جو کچھ کماتے اس کا دسواں حصہ آپ کو د حصہ آپ کو دے جاتے۔ تے ہیں پس اگر مبلغین ابرا ہیمہ بنا چاہتے ہیں تو انہیں
اپنے بیوی بچوں سے بھی حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل والا سلوک کرنا چاہیئے ۔
اب تو یہ حالت ہے کہ وہ کہتے تو اپنے آپ کو ابراہیم ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ ہاجرہ
اور اسٹیل کے لئے خرچ مقرر کیا جائے ۔ حالانکہ حضرت ابراہیم نے جب حضرت ہاجرہ اور حضرت اسمعیل
علیہ السلام کو جنگل میں جھوٹ اتھا تو انہیں صرف ایک مشکیزہ پانی اور ایک تھیلی کھجوروں کی دی
بھی اگر تحریک جدید بھی اپنے مہر بلغ کے بچوں کو اتنا ہی خرچ دے تو میں سمجھتا ہوں کہ جماعت
کے لوگ تحریک جدید کے افسروں کے پاس آئیں اور انہیں کہیں کہ تم پاگل ہو گئے ہو کہ ایک قبیلی
کھجوروں کی اور ایک مشکیزہ پانی کا مبلغ کے گھر بھجوا کو سمجھ لیتے ہو کہ اب عمر بھر کے لئے کسی اور
چیز کی ضرورت نہیں ۔ ایسی صورت میں ان کا جواب یہی ہوگا کہ تم ابراہیم نہیں ہو۔ اگر تم ابراہیم
ہنو گے تو تمہارے بیوی بچوں کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوگا۔ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیوی بیانی
کے ساتھ ہوا ۔ یہ قدرتی بات ہے کہ جب ایک مبلغ کے بیوی بچے جدا رہیں گے تو وہ اس طرح قربانی
کرے گا کہ جماعت کی تعداد بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ چند سے آئیں گے لیکن اگر وہ بیکار بیٹھا
رہے گا اور دس سال کے بعد یہ رپورٹ بھیجے گا کہ دو احمدی ہوئے ہیں اور ڈیڑھ روپیہ چندہ ہے
اور ساتھ ہی کہے کہ میرے بیوی بچوں کو بھیج دیا جائے۔ اور اس پر سینکڑوں روپیہ خرچ آئے تو
کام کیسے ہوگا ۔
پس ہمارے مبلغوں کو اپنے اندر ابرا ہیمیں روح پیدا کرنی چاہئیے اگر وہ یہ روح اپنے اندر پیدا
کر لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ میں اپنی کوششوں میں کامیابی حاصل نہ ہو۔ دیکھو حضرت ابراهیم
علیہ السلام کے مخالف آئے ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ یا تو وہ تبلیغ سے باز آئیں ورنہ انہیں
آگ میں ڈال دیا جائے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تبلیغ بند کرنے سے انکار کر دیا چنانچہ انہوں نے
آپ کو آگ میں ڈال دیا ۔ اگر آپ کہتے کہ میں آگ میں نہیں پڑتا ۔ تو فرشتے آسمان پر چلے جاتے لیکن
جب آپ نے کہا ئیں آگ میں پڑنے کے لئے تیار ہوں تو خدا تعالے نے عرش سے کہا۔
يُنَا رُكُونِي بَرْدًا وَسَلْمًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
اسے آگ تو لوگوں کو تو جلاتی ہے لیکن ابراہیم کے لئے تو اس خاصیت کو چھوڑ دے اور ٹھنڈی ہو جا۔
عظیم الشان نشان اس لئے ظاہر ہوا ۔ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالے کے لئے جلنا منظور
کر لیا تھا اگر تم بھی اسی طرح کے مومن بن جا مومن بن جاؤ تو خدا تعالیٰ تمہارے لئے بھی اپنے نشانات نازل کرے گا
۳۹۳
اور تمھیں اپنے دشمنوں پر غلبہ عطا کرے گا۔ پس تم عید الا صحیہ منانے کے لئے اپنا نمونہ پیش کر وہ اللہ تعالی
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جو شخص خدا تعالٰے کے لئے ہجرت کے کے لئے ہجرت کرتا ہے ۔ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مَرَاعاً
كَثِيرًا وَسَعَد وہ دنیا میں بڑی کشائش اور ترقی کے سامان پاتا ہے۔ تم دوسرے
مہاجروں سے اپنا مقابلہ کر دے اور دیکھو کہ خدا تعالے نے تمہارے ساتھ کسی قدر امتیازی سلوک
کیا ہے ۔ تمہارے خدا نے تھیں ایک علیحدہ شہر بسانے کی توفیق دے دی ہے جس میں کا اطمینان
سے زندگی بسر کر رہے ہو اور اگر تم اپنے ایمان اور اخلاص میں پڑھو تو یہ شہر انشاء اللہ خالی
یک دن لائل پور کی طرح تر قی کر جائے گا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا گیا تھا کہ اللہ تعالی
مکہ میں ہر قسم م کا کا رزق لائے گا ، در رزق لانے کے کچھ طریق ہوتے ہیں۔ اس زمانہ میں اللہ تعات
نے یہ طریق اختیار کیا کہ ایک تجارتی قبیلہ وہاں آگیا ۔ وہ دوسرے ممالک میں تجارت کے
لئے جاتا اور اپنے ساتھ دولت لاتا اور اس میں سے دسواں حصہ حضرت ہاجرہ اور اسمعیل کو دے
دیا ۔ اس طرح گویا انہوں نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو اپنا بادشاہ بنا لیا۔ لیکن یہاں منتظم
حکومت موجود ہے اور وہ اس قسم کے سیکس خود لیتی ہے اس لئے یہاں یہ صورت نہیں ہو سکتی۔
یہاں وہ لوگوں کو توفیق عطا کرے گا کہ وہ کارخانے کھولیں جس سے یہاں کے رہنے والوں کے
لئے محنت اور مزدوری کے ذرائع نکل آئیں گے۔ اور بعد میں ترقی کر کے کراچی اور بیرونی ممالک
سے تجارت کے وسائل پیدا ہو جائیں گے۔ لیکن یہ سب کچھ اسی وقت ہو گا جب تم حط ہو گا جب تم حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی طرح قربانی کرنے لگ جاؤ گے۔ جب تمہاری بیویاں ہاجرہ کی سی قربانیاں کرنے
لگ جائیں گی اور تمہارے بیچے بیچے حضرت اسمعیل علیہ السلام کا سا نمونہ پیش کریں گے۔ جب حضرت
ابراهیم علیه علیہ السلام السلام نے نے حضرت اسمعیل علیہ السلام سے یہ یہ ذکر کیا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے
ذبح کر رہے ہیں تو حضرت اسمعیل علیہ السلام نے چیخیں نہیں ماریں۔ بلکہ فرمایا کہ آپ
خدا تعالے کے حکم کی تعمیل کریں میں اس کے لئے بسر و چشم تیار ہوں کہیے پھر جب آپ حضرت
ہاجرہ اور حضرت اسمعیل علیہ السلام کو مکہ میں چھوڑ کر گئے تو حضرت ہاجرہ نے واویلا نہیں کیا بلکہ
صرف اتنا پوچھا کہ آپ ہمیں اپنی مرضی سے یہاں چھوڑ کر جا رہے ہیں یا خدا تعالے کی طرف سے
آپ کو ایسا کرنے کا حکم ملا ہے اس پر آپ نے آسمان کی طرف اشارہ کیا جس کا مطلب یہ تھا
کہ مجھے خدا تعالے کی طرف سے اس کا حکم ملا ہے ۔ حضرت ہاجرہ کے لئے آپ کا آسمان کی طرف
اشارہ کرنا ہی کافی ہو گیا ۔ اور انہوں نے فرمایا ۔ اِذن لا يُضَيِّعنا ۔ اگر یہ بات ہے تو پھر
خدا تعالئے ہمیں ضائع نہیں کرے گا۔ چنانچہ آپ حضرت اسمعیل علیہ السلام کے پاس واپس آگئیں
اور اس کے بعد آپ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرف نہیں دیکھا حضرت ابراہیم علیہ السلام
کہ وہ اسے ذہ
کے
۳۹۴
متعلق احادیث میں آتا ہے کہ جب کوئی اونچی جگہ آتی تو وہ واپس مڑ کر دیکھتے ہوں دیکھتے لیکن حضرت ہاجر
نے لوٹ کو نہیں دیکھا۔ بلکہ وہ اپنے بچے حضرت اسمعیل علیہ السلام کے پاس چلی گئیں اور بیجھا کہ
جب خدا تعالے کے حکم کے تحت ہمیں یہاں چھوڑا گیا ہے تو اب وہ خدا تعالے کی طرف بھی کھینگی ۔
اگر تم بھی اپنے اندر اور اپنی اولاد کے اندر یہ روح پیدا کر لو اور دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالٰی
سے ہی اپنی حاجات طلب کرو۔ تو تم دیکھو گے کہ زمین اپنے خزانے اگل کے رکھ دے گی اور
آسمان اپنی ساری دولتیں برسا دے گا۔ اب تو آسمان برستا ہے تو طوفان آجاتا ہے
لیکن جب تم خدا تعالے کے ہو جاؤ گے تو وہ طوفان کی بجائے رحمتیں برسائے گا۔ اب تو وہ پانی
برساتا ہے تو اس سے راوی چناب اور جہلمہ کی سطح بلند ہو جاتی ہے ، پانی سیلاب کی شکل
میں کناروں سے باہر نکل آتا ہے اور سب کچھ اپنے ساتھ یہ لیجاتا ہے۔ لیکن جب تم خدا تعالیٰ کے بن جاؤ گے
تو یہ آسمانی پانی بجائے سب کچھ بہا لے جانے کے اپنے پیچھے روئیدگی چھوڑ جائے گا۔ اور گندگی
بہا لے جائیگا ۔ پس تم عید منا ڈ لیکن اس طرح جس طرح خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے، پھر دیکھو گے۔ کہ
خدا تعالے کی برکتیں کس طرح نازل ہوتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے رسول پر درود بھیجو اور بار بار وہ
درود پڑھو جو نماز میں تمھیں سکھایا گیا ہے۔
سے
میں بچہ ہی تھا اب مجھے یاد نہیں رہا، یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کی وفات
پہلے کا ذکر ہے یا حضرت خلیفة المسیح الاوّل کے ابتدائی زمانہ ائی زمانہ کی بات ہے۔ بہر حال میں
بيت ن الدعا میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے رویا میں بتایا بتایا گیا کہ پانچ ابراهیم ابراهیم گذرے گذر ہیں ایک ابراہیم
تو وہ تھے جن کا تو رات میں ذکر آتا ہے۔ دو سر سے ابراہیم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تھے۔ تیسرے ابراہیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام تھے۔ چوتھے ابراہیم حضرت خلیفہ اول
تھے اور پانچویں ابراہیم تم ہو۔
اب دیکھو یہ بچپن کی بات ہے جب مجھے رویا میں بتایا گیا کہ تم ابر سیم ہو، اس وقت کسی نئے
و جسم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑے گا لیکن ابراہیمی مشاہت کے لئے
ضروری تھا کہ ہمیں بھی ہجرت کرنی پڑے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑا۔ یہ ایک
عجیب بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابراہیم قرار دے کر اللہ تعالیٰ نے حضور
مسیح
موعود علیہ السلام کو اسمعیل بنا دیا۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ابراہیم قرار
دے کر مجھے اسمعیل بنا دیا ۔ اور پھر
و
پھر مجھے ابراہیم قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے:
ے ذریعہ ربوہ بسایا
اور تم اسمعیل بن گئے اور تم نے اسے آباد کر لیا ۔ غرض ایک کے طفیل دوسرا ابراہیم بنا اور دوسرے
کی وجہ سے تیسر ا بنا۔ پیلسل خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں ہمیشہ جاری رکھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
۳۹۵
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ الله يبدوا الخَلَن تُم يُعيد بعنی الله تعالی پیداش عالم
ین
کو شروع بھی کرتا ہے اور پھر اس سلسلہ کو دہراتا بھی جاتا ہے۔ اسی طرح ابراہیمی مقام بھی چکر کھاتا
رہتا ہے۔ پہلا ابراہیم جا ابراہیم جاتا ہے تو ایک اور ابراہیم آجاتا ہے۔ ر ابراہیم آجاتا ہے۔ دوسرا جاتا ہے تو تیسرا آ جاتا ہے
اور یہ سب کچھ يُعِید کے ماتحت ہوتا ہے ۔
پس تم خدا تعالے کے اس قانون سے فائدہ اٹھاؤ اور دعائیں کرنے کی عادت پیدا کرد
تا تمھیں بھی خدا تعالے کی طرف سے رڈیا وکشون ہونے لگیں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے
اپنے ایک خطبہ میں نوجوانوں کو دعا کی طرف توجہ دلائی تو میرے پاس درجنوں ایسے خطوط آئے
جن سے معلوم
معلوم ہوتا تھا کہ انہیں رویا و کشون ہونے لگ گئے ہیں جبکہ بعض کو خدا تعالے کی زیادہ اشه
بھی ہوئی ۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ انہوں نے اس کا تجربہ کیا اور پھل کھایا۔ تم بھی اس کا تجربہ کرد
یہاں تک کہ تم میں سے کوئی شخص ایسا نہ ہو جسے دعاؤں اور گریہ و زاری کی وجہ سے رویا و کشون
نہ ہونے لگ جائیں ۔ اسی طرح تم رہے دل مضبوط ہو جائیں گے اگر کوئی آفت آئے اور لوگ تھیرا
جائیں تو تم انہیں کہو کہ گھبرا امت میں نے رات کو رویا میں دیکھا ہے یا مجھے الہام ہوا ہے کہ خدا
تعالے یہ آفت دور کر دے گا اور ترقی کے سامان پیدا کر دے گا۔ پھر تمہاری اولادیں رویا کی شوف
اور الہام سے مشرف ہوں ۔ اور وہ لوگوں کو گھبراتے دیکھ کر کستی دیں ۔ پھر تمہارے پوتوں اور
پڑ پوتوں کو بھی الہام ہوں اور یہ سلسلہ ہزاروں سال تک چلتا چلا جائے۔ مگر یہ اسی طرح
ہو سکتا ہے کہ تم نہ صرف خود دعاؤں کی عادت ڈالو بلکہ اپنی اولاد کو بھی دعاؤں کی عادت ڈالو۔
ان کے اندر خدا تعالے کے لئے کی محبت پیدا کرو۔ تم اسمعیل پیدا کرو۔ ابراہیم خود آئیں گے خود آئیں گے اور یہ سلسلہ
دنیا میں ہمیشہ جاری رہے گا یہانتک کہ ساری دنیا میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل پھیل
جائے گی۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ۔ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ
لمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباع کیا کہ اگر موسی اور عینی بھی زندہ ہوتے تو انہیں میری اطاعت
کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا حالانکہ موسی اور علیلی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے تھے۔ پس
اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ
إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيد کی دعا سکھا کر اللہ تعالے نے موسی اور عیسی کو بھی آپ
کی غلامی میں دیدیا اور تبا دیا کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو آپ کی کامل اتباع کرتے اور آپ کی امت
بن جاتے گویا بتایا کہ اب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کوئی علیحدہ امت نہیں رہی بلکہ اب تیری
امت بن کر ہی ان کی امت بنے گی۔ پہلے کوئی تیرا مطیع بنے گا تو پھر ابراہیم علیہ السلام کا مطیع ہوگا ،
اسی طرح یہ در و د چکر کھاتا چلا جائے گا۔ اس نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو یہ ایک معجزانہ کلام ایک معجزانہ کلام ناتا
۳۹۶
ہے کیونکہ اتنے چھوٹے سے فقرہ میں یہ سارا مفہوم بیان کرنا انسان کی طاقت میں نہیں تھا۔ پس یہ
سلسلہ قیامت تک چلتا چلا جائے گا۔ یہاں تک کہ ساری دنیا میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد پھیل
جائیگی اور کوئی بچہ ایسا نظر نہیں آئیگا جو روحانی طور پر ابری اسم اکبر مینی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کی اولاد نہ ہو۔ اور جب ایسا ہو جائے گا تو دنیا میں امن ہی امن قائم ہو جائیگا ۔
ر الفضل ۔ ارجون ۱۹۵۹)
(
- الحج ۲۳ : ۳۸ -
ه ابراهیم ۳۸:۱۴
۱۲۰۱
ید احمد بریلوی رحمۃ اللہ علیہ ( ۱۳ ) تیرھویں صدی ہجری کے مجدد تھے سکھوں سے جہاد کرتے ہوتے حضرت سید
۶۱۸۳۱
بالا کوٹ ضلع ہزارہ میں شہادت کا درجہ پایا۔ اور وہیں دفن کئے گئے۔
شه - حضرت سید امیل هیدر
۱۷۸۱
سید اعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ ( (۱۱۹۶ ۱۳۴۶) حضرت شاه عبد الغنی کے اکلوتے بیٹے حضرت شاہ عبدالعزیز
ممتاز عالم دین کے بھتیجے اور حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے پوتے تھے ساری زندگی حضرت سید احمد بریلوی کے دست
راست رہے اور پھر انہی کے ساتھ بالا کوٹ کے مقام پر سکھوں سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے ان کا مدفن بھی بالا کوٹ میں ہے ۔
- سوانح احمدی مصنفہ محمد جعفر تھانیسری ما
ه - نادر خان (۱۸۸۳ - ۱۹۳۳ ۶ مشہور افغان جرنیل جس نے ۱۹۲۹ ء میں بچہ سقہ کو شکست دیکر نادر شاہ کے لقب سے افغانستان کی
عنان کومت سنبھالی اور ملک میں امن وامان قائم کیا ۱۹۳ ء میں اسکار اسکا اچانکہ قتل ہو جانا حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی پیش ہو ئی کا
مصداق ٹھہرا۔ جس کے الفاظ تھے ۔ آہ ! نادر شاہ کہاں گیا " شه الشورى ، سوم : اسم
شد - انا سٹوری آن خبر مصنفه محمد شفیع صابرمت مطبوعہ پشاور ۶۸۹۳
AFCHANISTAN HIGH WAY OF CONQUEST
by Arnold Fletcher (4)
P۔ 238۔ Newyork 1966۔
و صحیح بخاری کتاب الابنیاء باب يزنون النسلان في المشي
ت - الانبياء (٢٠:٢ لله - النساء م : ١٠١
لله - ابراهیم ۳۸:۱۴ له الصفت ٣٧: ١٠٣
- صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزفون النسلان في المشي
شه - صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب يزفون النسلان في المشي
24 - الروم ١١:٣٠
شه
خطبه جمعه یکم جون ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل ۲۲ ل ۲۲ جون ۶۱۹
ما - اليواقيت و الجواهر مصنفه عبد الوہاب شعرانی جلد ۲ ۲۳۰ - تفسیر ابن کثیر جلد و ۲۳۵