اشتعال انگیزی کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ میں نے جو کچھ کہا تھا وہ قرآن مجید کی تعلیم کے عین مطابق ہے
1956ء
336
31
خطبات محمود جلد نمبر 37
اشتعال انگیزی کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے
میں نے جو کچھ کہا تھا وہ قرآن مجید کی تعلیم کے
عین مطابق ہے
اگر کوئی ناجائز دخل اندازی کرتا ہے تو قانون کے ذریعہ اُسے مداخلت سے روکنا
ہمارا حق ہے
فرموده 10 راگست 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں آج ربوہ آ رہا تھا کہ رستہ میں ایک دوست نے مجھے بتایا کہ لاہور کے اخبار
”نوائے پاکستان میں کسی کا ایک مضمون چھپا ہے کہ امام جماعت احمد یہ ہمارے خلاف
اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔ گورنمنٹ اِس طرف توجہ کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک شخص کے
بارہ میں ایک دوست نے لکھا کہ میں اُس کا ایک عرصہ تک دوست رہا ہوں۔ اُس نے کہا ہے
کہ دوسال تک میں اتنی طاقت پکڑ جاؤں گا کہ میں ربوہ جا کر مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر
1956ء
337
خطبات محمود جلد نمبر 37
ربوہ سے نکال دوں گا۔ اور دوسری بات مری میں ایک دوست نے بتائی کہ اس شخص کا ایک
دوست سرگودھا میں ایک وکیل کے پاس گیا اور اُس سے کہنے لگا کہ میں اپنے دوستوں کی ایک
پارٹی بنا کر اس گاؤں میں جاؤں گا جہاں کا میرا دوست رہنے والا ہے۔ اُس کے بھائی نے
ساری زمین پر زبر دستی قبضہ کر لیا ہے۔ میں اپنے دوستوں کی مدد سے وہ زمین زبردستی چھین کر
اپنے دوست کو دے دوں گا۔
**
یہ دو واقعات ہیں جو مجھے پہنچے ۔ اب جو پہلا واقعہ ہے کہ مجھے دوسال میں اتنی طاقت
نصیب ہو جائے گی کہ میں ربوہ جاؤں گا اور مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر ربوہ سے نکال دوں
گا۔ اس کی دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں۔ ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ فی الواقع اُس نے یہ
ت کہی تھی۔ اور دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ اُس نے یہ بات نہیں کہی۔ رپورٹ کرنے
والے نے کہا ہے کہ اس نے یہ بات کہی تھی اور میں نے اسے کہا تھا کہ ایسی باتیں نہیں کہنی
چاہیں ۔ اگر اس شخص نے یہ بات نہیں کہی تھی تو اس شخص کو کہنا چاہیے تھا کہ جب میں نے
اس سے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کہنی چاہیں تو اُس نے کہا میں نے تو یہ بات نہیں کہی۔ میں
کوئی عالم الغیب ہوں۔ پھر تم مجھ پر یہ الزام کیسے لگاتے ہو۔ میں خدا نہیں کہ ایسی بات کہوں
کہ دوسال کے بعد میں اتنی طاقت پکڑ جاؤں گا کہ ربوہ جا کر مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر
ربوہ سے نکال دوں۔ اور نہ ہی میں کوئی ملہم ہوں کہ میں دعوی کروں کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ
دوسال کے بعد میں اتنی طاقت پکڑ جاؤں گا کہ ربوہ جا کر مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر ربوہ
سے نکال دوں۔ پھر جب میں نہ تو الہام کا دعوی کرتا ہوں اور نہ خدا ہونے کا تو میں مسلمان
ہوتے ہوئے ایسی بات کیسے کہہ سکتا ہوں ۔ لیکن اس دوست نے لکھا ہے کہ جب میں نے
اُسے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں اور اُسے سمجھایا تو اُس نے ایسا نہیں کہا۔ اب صاف
بات ہے کہ جب کوئی شخص مستقبل کی کوئی بات کہے تو یا تو وہ الہاماً کہہ سکتا ہے یا پھر وہ اس
بات کا دعوی کرے کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرح غیب کا علم ہے ورنہ مستقبل کے متعلق کوئی بات
کہنی جائزہ کیسے ہو سکتی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کو تو دو دن کی بات کا بھی علم نہیں ہو
سکتا۔ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا 1
1956ء
338
خطبات محمود جلد نمبر 37
کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی۔ اور جب خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ کوئی جان نہیں
جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی تو اگر کوئی شخص آئندہ دو سال بعد کی بات بتاتا ہے تو لازماً یہ بات
ہو گی کہ یا تو اُسے الہام ہوا ہے اور یا وہ خدا تعالیٰ کی مانند عالم الغیب ہونے کا دعویدار ہے۔
اگر یہ دونوں باتیں نہیں تو اسے کہنا چاہیے تھا کہ میں مسلمان ہوں میں عالم الغیب نہیں۔ میں
دوسال آئندہ کی بات کیسے بتا سکتا ہوں۔ یا پھر انسان بعض دفعہ عقلی طور پر مستقبل کی بات
بیان کر دیتا ہے تو اُس کے ساتھ دلیل بھی دیتا ہے کہ فلاں فلاں وجوہات کی بناء پر مجھے پتا لگتا
ہے کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر فلاں فلاں بات سے نظر آتی ہے۔ مثلاً کسی شخص کو کوئی مہلک مرض ہو
جائے۔ فرض کرو اسے ہیضہ ہو جائے اور ڈاکٹر نہ ملے اور کوئی علاج نہ ہو سکے تو وہ کہہ دے کہ
میرا خیال تو یہی ہے کہ مریض ایک دو دن میں مر جائے گا۔ اُس وقت ہم یہ اعتراض نہیں
کریں گے کہ وہ خدائی کا دعویدار ہے یا وہ ملہم ہونے کا دعوی کرتا ہے۔ بلکہ جب کوئی شخص
اُس سے دریافت کرے گا کہ تجھے کس طرح علم ہوا کہ مریض ایک دودن میں مر جائے گا؟ تو
وہ کہہ دے گا کہ جب خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ علاج کے سامان میسر نہیں، ڈاکٹر ملا نہیں تو
صاف پتا لگتا ہے کہ مریض مر جائے گا۔ اس لیے ظاہری اسباب کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ
بات کہہ دی ہے۔ اسی طرح وہ شخص یا تو یہ کہتا کہ فلاں فلاں دلیل کی وجہ وجہ سے میں نے مستقبل
کی بات کہہ دی ہے کہ دوسال کے بعد مجھے اتنی طاقت نصیب ہو جائے گی کہ میں ربوہ جا کر
مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر ربوہ سے نکال دوں گا تو ہم سمجھتے یہ انسانی بات ہے۔ یا پھر وہ یہ
کہتا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا ہے کہ ایسا ہو گا تو ہم اُسے یہ جواب دیتے کہ ہمیں
تمہارے الہام پر یقین نہیں ۔ تم اس قسم کی اور مثالیں پیش کرو کہ تمہیں الہام ہوا ہو اور پھر وہ
پورا ہو گیا ہو۔ اور اگر وہ خدا تعالیٰ کی طرح عالم الغیب ہونے کا دعوی کرتا تو ہم اسے یہ
جواب دیتے کہ یہ جھوٹ ہے۔ ہم تجھے عالم الغیب نہیں مان سکتے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے
گی اور تو کہتا ہے کہ دوسال کے بعد مجھے اتنی طاقت ہو جائے گی کہ میں ربوہ جا کر
مرزا ناصر احمد کو بازو سے پکڑ کر ربوہ سے نکال دوں۔ تو ابھی ربوہ میں آکے دکھا دے
1956ء
339
خطبات محمود جلد نمبر 37
ہمیں آئندہ دو سال تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور یہ اشتعال انگیزی نہیں بلکہ قرآنی
آیت کا ترجمہ ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی۔ اور
کمائی میں سارے اعمال شامل ہیں۔ فرض کرو کہ وہ شخص چوری کرے اور اس کے نتیجہ میں جیل خانہ
میں چلا جائے ۔ دوسال کے بعد ہم اسے جھوٹا کرنے کے لیے جیل خانہ سے کیسے لائیں گے۔
یا فرض کرو اسے بیرونی ممالک میں ترقی کے سامان نظر آئیں اور وہ مثلاً امریکہ چلا جائے۔ یا
فرض کرو گورنمنٹ پاکستان اُس کی کسی بات پر خفا ہو کر اُسے ملک سے باہر نکال دے ہمیں اس
کا کیا پتا ہے۔ پس جو بات قرآن کریم نے کہی ہے وہی میں نے کہی ہے کہ کل ہم تمہیں کہاں
سے لائیں گے۔ اب یا تو پاکستان میں قرآن کریم سے اِس آیت کو نکال دیا جائے اس لیے
کہ اس میں دھمکی دی گئی ہے۔ اگر اس کا ترجمہ کرنا دھمکی ہے تو یہ آیت بھی دھمکی ہے۔ اسے
فوراً قرآن کریم سے نکال دینا چاہیے کیونکہ یہ ہمیں دھمکی دیتی ہے اور خون ریزی سکھاتی ہے۔
ورنہ اس فقرہ کے کہ ہم تمہیں دو سال کے بعد کہاں سے لائیں گے یہ معنے کیسے ہو سکتے ہیں
کہ لوگو! تم اسے مارو۔ جبکہ قرآن خود فرماتا ہے کہ کسی شخص کو خود قانون ہاتھ میں لے کر مارنا
منع ہے۔ یہ کام حکومت کا ہے نہ کہ افراد کا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ
کل کیا کمائے گی۔ اس لیے ممکن ہے کہ آئندہ دوسال میں وہ مجرم کر کے جیل خانہ میں چلا
جائے یا اُس سے کوئی ایسا فعل سرزد ہو کہ حکومت اُسے مُلک بدر کر دے یا وہ خود اپنی مرضی
سے باہر چلا جائے یا وہ کسی ایسے فعل کا مرتکب ہو کہ اُس سے ناراض ہو کر اُس کی قوم اُس کا
بائیکاٹ کر دے جس کی وجہ سے اُس تک پہنچنا مشکل ہو جائے ۔ پس میں نے قرآن کریم کی
آیت وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا کا ترجمہ کیا ہے۔ اس کے کوئی معنے کر لو
اس میں یہ مفہوم شامل ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ ہجرت کر کے کسی دوسرے ملک میں چلا جائے یا
کوئی مجرم کر کے جیل خانہ میں چلا جائے یا کسی جرم کی بناء پر حکومت اُسے ملک بدر کر دے۔
اس قسم کی بیسیوں باتیں اس آیت سے نکل سکتی ہیں اور میں نے اپنی تحریر میں اس کی طرف
مجملاً اشارہ کیا ہے۔
کوئی کہہ سکتا ہے کہ انبیاء بھی تو آئندہ کے متعلق پیشگوئیاں کرتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں
1956ء
340
خطبات محمود جلد نمبر 37
یہ ٹھیک ہے لیکن انبیاء پہلے قریب کی پیشگوئیاں کرتے ہیں۔ چنانچہ حضرت عائشہ روایت فرماتی
ہیں کہ شروع شروع میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو وحی ہوتی تھی وہ اس طرح کی
تھی کہ شام کو نازل ہوتی اور صبح پوری ہو جاتی یعنی جلدی سے پوری ہو جاتی ۔ پھر تذکرہ کو دیکھ
لو اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کئی الہامات اس طرح کے درج ہیں کہ
الہام ہوا اتنے روپے فلاں دوست نے بھیجے ہیں اور ڈاکخانہ میں گئے تو منی آرڈر آیا ہوا
ہوتا ۔ 2 پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے دیکھ میں تیری کتنی جلدی سنتا ہوں ۔ 3 اب اگر ایسا شخص اس قسم
کی باتیں پیش کرے کہ دوسال کے بعد یہ واقعہ ہوگا تو اُس کی بات مانی جاسکتی ہے۔
اور اگر کوئی اعتراض کرے تو وہ کہہ سکتا ہے کہ جب میری بعض پیشگوئیاں دومنٹ
میں بھی پوری ہوئی ہیں، تین منٹ میں بھی پوری ہوئی ہیں، پانچ منٹ میں بھی پوری ہوئی ہیں
اور تم نے انہیں دیکھ لیا ہے تو اس بات کو بھی اُنہی پر قیاس کر لو اور یقین کر لو کہ یہ بات بھی
پوری ہو جائے گی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خدا تعالی سے علم پا کر پیشگوئی فرمائی تھی کہ آپ
مکہ سے نکالے جائیں گے 4 اور اُس کے کئی سال بعد آپ مکہ سے نکالے گئے ۔ پھر آپ نے سے
یہ پیشگوئی فرمائی کہ آپ مکہ واپس جائیں گے ۔ 5 اب اگر کوئی شخص یہ اعتراض کرتا کہ ہم اس
بات کو کیسے مان لیں؟ ہم اتنے سالوں کے بعد حجت پوری کرنے کے لیے آپ کو کہاں سے
لائیں گے؟ تو آپ اسے یہ جواب دیتے کہ جب میری بعض پیشگوئیاں كَفَلَقِ الصُّبْحِ یعنی
سورج چڑھنے کی مانند پوری ہو گئی ہیں اور تم انہیں دیکھ چکے ہو تو تم اس کا بھی اُنہی پر قیاس کر
لو اور یقین کرو کہ لمبے عرصہ والی پیشگوئی بھی پوری ہو جائے گی ۔ اب اگر کوئی شخص اس قسم کی
پیشگوئیاں پیش کر کے ثابت کر دے کہ وہ پوری ہو گئی ہیں تو ہم اُس کی دوسال والی پیشگوئی بھی
مان لیں گے۔ لیکن اگر وہ ایسی پیشگوئیاں کیے بغیر لمبے عرصہ والی پیشگوئی بیان کرتا ہے تو ہم
کہیں گے قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ کل وہ کیا کمائے گی۔ ہم تیری اس
بات پر کیسے یقین کریں۔ ہم تجھے دوسال کے بعد کہاں سے لائیں۔ اس کے جواب میں یا تو
اُسے یہ کہنا پڑے گا کہ یہ آیت جھوٹی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غیب کا علم
1956ء
341
خطبات محمود جلد نمبر 37
نہیں تھا مجھے غیب کا علم ہے۔ اگر کوئی یہ بات کہہ دے تو پھر سارے مسلمان خود اُسے جواب
دے لیں گے ہمیں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور ہم بھی اسے جواب دے لیں گے
إِنْشَاءَ الله ورنہ ساری دنیا جانتی ہے کہ وہ شخص جھوٹا ہے اور ایسا دعوی کر رہا ہے جو
قرآن کریم کے خلاف ہے۔ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں یہ فرماتا ہے کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ
وہ کل کیا کمائے گی سوائے اس کے کہ میں اُسے بتاؤں 6 کیونکہ وہ فرماتا ہے کہ میں جسے
چاہوں غیب پر اطلاع دے دیتا ہوں ۔ 7 پس اگر وہ شخص یہ کہتا کہ مجھے الہاما بتایا گیا ہے کہ
دوسال کے بعد مجھے اتنی طاقت حاصل ہو جائے گی کہ میں ربوہ جا کر مرزا ناصر احمد کو بازو سے
پکڑ کر باہر نکال دوں گا تو ہم کہتے میاں! ہمیں تیرے اس الہام پر یقین نہیں ۔ تم اس کا ثبوت
پیش کرو۔ لیکن اگر وہ الہام کا لفظ نہیں بولتا اور دعوی پیش کرتا ہے تو ہم کہیں گے میاں! ہم
مجبور ہیں کہ تجھے جھوٹا کہیں۔ تو خدائی کا دعوی کرتا ہے۔ ہم دوسال تک انتظار کیوں کریں۔
اگر تجھ میں طاقت ہے تو اب ربوہ میں آ کر دکھا دے اور یہ بات قرآن کریم کے فرمان کے
عین مطابق ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ کوئی جان نہیں جانتی کہ وہ کل کیا کمائے گی۔ اگر کوئی
شخص مستقبل کے متعلق دعوی کرتا ہے تو اسے کہہ دو تم جھوٹے ہو۔ اگر یہ سچ ہے تو ابھی یہ
بات کر دکھاؤ ہمیں اتنا لمبا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔
مجھے خوب یاد ہے کہ ایک مولوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آیا اور
کہنے لگا میں آپ کا کوئی نشان دیکھنے آیا ہوں ۔ آپ ہنس پڑے اور فرمایا میاں! تم میری
کتاب حقیقۃ الوحی دیکھ لو تمہیں معلوم ہو گا کہ خدا تعالیٰ نے میری تائید میں کس قدر نشانات
دکھائے ہیں ۔ تم نے اُن سے کیا فائدہ اُٹھایا ہے کہ اور نشان دیکھنے آئے ہو۔ پس اگر اس شخص
نے دومنٹ یا پانچ منٹ میں پوری ہونے والی دو چار پیشگوئیاں پیش کی ہوتیں تو ہم دوسال کیا
اس کی دوسوسال والی پیشگوئی بھی مان لیتے اور کہتے جب ہم نے دو تین یا پانچ منٹ میں پوری
ہونے والی پیشگوئیاں دیکھی ہیں تو یہ لمبے عرصہ والی پیشگوئی بھی ضرور پوری ہوگی۔ لیکن اگر کوئی
شخص اس قسم کی پیشگوئیاں دکھائے بغیر لمبے عرصہ والی پیشگوئی کرے تو ہم کہیں گے یہ بات
عقل کے خلاف ہے۔
1956ء
342
خطبات محمود جلد نمبر 37
دوسری بات یہ ہے کہ مجھے ایک دوست نے مری میں بتایا کہ اس شخص کا ایک دوست
سرگودھا میں ایک وکیل کے پاس آیا اور اس نے بیان کیا کہ اس کے بھائی نے ساری زمین پر
زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔ میں اپنے دوستوں کی ایک پارٹی بنا کر اس کے گاؤں میں جاؤں گا اور
ساری زمین اس کے بھائی سے زبردستی چھین کر اسے دوں گا۔ اب اگر میں نے کہا کہ وہ اپنے
گاؤں جا کے دکھا دے تو اس میں کیا اشتعال انگیزی ہے۔ اگر اس کے بھائی نے دیکھا کہ اس
کے دوست لاٹھیاں اُٹھائے اس پر حملہ کرنے کے لیے آئے ہیں تو وہ پولیس کو اطلاع دے گا
اور اس کی مدد سے انہیں گاؤں سے باہر نکال دے گا اور اگر وہ پولیس کی مدد سے گاؤں سے
باہر نکال دے گا تو فساد کیسے ہو گا۔ اسی طرح ربوہ کی زمین صدرانجمن احمدیہ نے خرید کی ہوئی
ہے اور مرزا ناصر احمد صدر انجمن احمد یہ کا عہدیدار ہے جو اس کے بنائے ہوئے مکان میں رہتا
ہے۔ اگر مرزا ناصر احمد کو کوئی اس مکان سے باہر نکالنے آئے جو صدرانجمن احمدیہ کی ملکیت ہے
تو وہ پولیس کو بلا کر اُس شخص کو ربوہ سے باہر نکلوائے گی یا نہیں؟ اور اگر وہ ایسے آدمی کو پولیس
کی مدد سے ربوہ سے باہر نکلوائے گی تو یہ عین امن کا قیام ہو گا کیونکہ یہ زمین کسی سے چھینی
ہوئی تو ہے نہیں بلکہ گورنمنٹ سے خرید کی ہوئی ہے اور باقاعدہ رجسٹری کرائی ہوئی ہے۔ اگر یہ
زمین کسی سے چھینی ہوئی ہوتی تب تو کہا جا سکتا تھا کہ حکومت آپ کی مدد کیوں کرے۔ لیکن
جب یہ زمین گورنمنٹ سے باقاعدہ خریدی ہوئی ہے اور مرزا ناصر احمد صدرانجمن احمد یہ کا
عہد یدار ہے جو اس زمین کی مالک ہے اور جس مکان میں وہ رہتا ہے وہ بھی صدرانجمن احمد یہ
کا بنایا ہوا ہے۔ تو اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں مرزا ناصر احمد کو ربوہ سے نکالنے آیا ہوں تو وہ
پولیس کو اطلاع دے گی کہ نہیں۔ اور اگر وہ پولیس کی معرفت اُس آدمی کو ربوہ سے باہر نکلوائے
گی تو یہ کارروائی فساد کیسے ہو جائے گی؟ یہ تو عین امن کا قیام ہو گا۔ ہمیشہ سے یہ ساری دنیا کا
قانون ہے کہ کسی کی مملوکہ زمین یا جائیداد پر زبردستی قبضہ کرنا جرم ہے۔ یورپ میں بھی یہ جرم
ہے اور امریکہ میں بھی مجرم ہے، پاکستان میں بھی مجرم ہے تو پھر ربوہ میں جو مکانات صدرانجمن
احمد یہ نے بنائے ہیں اُن میں اگر کوئی شخص ناجائز دخل اندازی کرتا کرتا ہے اور ان پر زبردستی قبضہ
کرنا چاہتا ہے تو یہ مجرم کیوں نہیں ہو گا۔ اگر کوئی شخص بُرے برے ارادے سے
یہاں آتا ہے
خطبات محمود جلد نمبر 37
343
1956ء
مدد
اور ان مکانات کے مکینوں کو باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو صدرانجمن احمد یہ پولیس کی
رد سے اُسے ربوہ سے ضرور باہر نکلوائے گی کیونکہ کسی کی جائیداد میں دوسرا شخص بغیر اس
کی اجازت کے دخل اندازی نہیں کر سکتا۔ بلکہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ اس کی جائیداد پر
کسی کو زبردستی سے قبضہ نہ کرنے دے۔ پس اگر کوئی شخص ناجائز دخل اندازی کرتا ہے اور
صدرانجمن احمدیہ کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو اسے باہر نکالنا اور اپنی جائیداد کی حفاظت
کرنا صدرانجمن احمدیہ کا قانونا حق ہے اور یہ عین قانون ہے۔ اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ یہ قانون
کے خلاف ہے اُس کی عقل ماری گئی ہے اور اس پر اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کے سوا اور کیا کہا
جاسکتا ہے۔
پس میں نے پہلے بھی کہا ہے اور اب پھر کہتا ہوں کہ ربوہ کی زمین صدرانجمن احمد یہ
کی خرید کردہ ہے اور مرزا ناصر احمد اس کا عہدیدار ہے اور صدر انجمن احمدیہ کے بنائے ہوئے
مکان میں رہتا ہے۔ اس لیے کوئی آئے اور اسے باہر نکال کر دکھائے۔ اگر کوئی ایسا کرنے کی
کوشش کرے گا تو پولیس اسے ربوہ سے باہر نکال دے گی کیونکہ یہ ناجائز دخل اندازی اور
زبردستی قبضہ کرنا ہے اور پولیس کا فرض ہے کہ ایسے شخص کو ربوہ سے باہر نکال دے۔ اگر پولیس
کسی شخص کو شہر سے باہر نکال دے تو یہ فساد کا موجب کس طرح ہو سکتا ہے۔ خصوصاً جبکہ گواہ
بھی مل جائیں کہ وہ بد ارادہ سے یہاں آیا ہے۔ اگر پولیس کو پتا لگ جائے کہ کوئی شخص
صدرانجمن احمد یہ کے کسی بڑے افسر کو زبردستی نکالنے آیا ہے اور وہ کوئی کارروائی نہ کرے تو خود
پولیس کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور عدالت یا حکومت کا دروازہ کھٹکھٹایا جا سکتا ہے۔
کیونکہ اس کی ملکیت کی حفاظت کرنا پولیس کا فرض ہے۔ اگر کوئی شخص اس میں دخل اندازی
کرے تو یقیناً پولیس اُس کو روکے گی اور یہ قانون کے مطابق ہو گا، عقل کے مطابق ہو گا اور
شریعت کے مطابق ہو گا۔ ورنہ جب تک ناجائز دخل اندازی کا قانون باقی ہے میرا یہ کہنا
درست ہے کہ کوئی شخص ربوہ میں داخل ہو کر مرزا ناصر احمد کو نکال کر تو دکھائے۔ اور جو شخص کہتا
ہے اور
ہے کہ میں مکان کے مالک یا اُس کے نمائندہ کو نکال دوں گا وہ اپنی زبان سے جرم کا اقرار کرتا
اور تسلیم کرتا ہے کہ وہ وہ بد ارادہ سے آیا ہے۔ اگر اسلامی حکومت ہوتی تو وہ جرم کے
1956ء
344
خطبات محمود جلد نمبر 37
ارتکاب سے پہلے پہلے روکا روکا جاتا۔ چونکہ انگریزی قوانین کی نقل ہو ہورہی رہی ہے اور ہے اور قاعدہ بنایا بنایا گیا گیا ہے ہے کہ کیا
وقوعہ ہوئے تو پولیس کارروائی کرے گی اس لیے وہ ایک حد تک محفوظ ہے حالانکہ اگر کوئی منہ
سے اقرار کرتا ہے کہ میں فلاں جرم کروں گا تو وہ کم از کم اس تعزیز کے نیچے آ جاتا ہے کہ
پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے اور اُس سے تحریر لے کہ اُس نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ جو شخص اس غرض سے یہاں آئے گا کہ وہ مرزا ناصر احمد کو
ربوہ سے نکال دے وہ ربوہ میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ مرزا ناصر احمد صدرانجمن احمد یہ
کا ملازم ہے اور اُس کے بنائے ہوئے مکان میں رہتا ہے۔ اگر کوئی اسے ربوہ سے
نکالے گا تو اس کے معنے ہیں کہ وہ صدر انجمن احمد یہ کو اُس کی خریدی ہوئی زمین کے
قبضہ سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ شہر میں داخل ہونے کے یہ معنے نہیں کہ یہاں تُھوک کر چلا
جائے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی من مانی کارروائی کرئے۔
1 : لقمان: 39
2 : تذکرہ صفحہ 94 ایڈیشن چہارم 2004 ء
3 : تذکرہ صفحہ 94 ایڈیشن چہارم 2004 ء
الفضل 14 اگست 1956 ء )
4 : وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُوْنَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ
خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا (بنی اسرائیل : 77)
5 : إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص: 86)
6 : إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ
وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَّا ذَا تَكْسِبُ غَدًا (لقمان: 35)
7 : مَا كَانَ اللهُ لِيُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَيْبِ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَجْتَبِي مِنْ رُّسُلِهِ مَنْ يَشَاءُ ( آل عمران : 180)