اگرتم قرآن کریم کو اس یقین سے پڑھو کہ اس میں ہر اعتراض کا جواب موجود ہے تو اس کے مطالب تم پر آپ ہر آپ کھلتے چلے جائیں گے اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی راہنمائی حاصل ہوجائے گی

1956ء
419
38
خطبات محمود جلد نمبر 37
اگر تم قرآن کریم کو اس یقین سے پڑھو کہ اس میں ہر
اعتراض کا جواب موجود ہے تو اس کے مطالب تم پر
آپ ہی آپ کھلتے چلے جائیں گے اور تمہیں اللہ تعالیٰ
کی راہنمائی حاصل ہو جائے گی
(فرموده 28 ستمبر 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”ہمارے ملک کے لوگوں میں عام طور پر یہ عیب پایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ لوگوں کی
اچھی باتوں کو بھی صرف اس لیے کہ اُن پر ایک زمانہ گزر چکا ہے نظر انداز کر دیتے ہیں اور اُن
سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ كُلُّ جَدِيدٍ لَذِيذ شاید ہمارے ملک کے لیے ہی کہا
گیا ہے ورنہ یورپ والوں کو دیکھا جائے تو وہ اپنے سکولوں میں اٹھارویں صدی کے آخر تک
سپین کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھاتے رہے ہیں اور اب تک وہ ان علوم کی تلاش میں لگے

1956ء
420
خطبات محمود جلد نمبر 37
ہوئے ہیں جو پرانے زمانوں میں مسلمانوں نے یا دوسری اقوام نے نکالے تھے۔ مثلاً فراعنہ کی
قوم میں جو ممیوں کے لیے ایجادیں کی گئی تھیں یورپ والوں نے اُن کی جستجو چھوڑی نہیں بلکہ
ابھی تک وہ ان کی تحقیق میں لگے ہوئے ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ جو طریق ہم نے بڑی محنت
اور دماغ سوزی کے بعد نکالا ہے وہ ناقص ہے۔ ہم بعض دوائیں نسوں میں بھر کر لاشوں کو محفوظ
تو رکھ سکتے ہیں مگر ان دواؤں کا اثر صرف آٹھ دس دن تک رہتا ہے۔ اس کے بعد لاش محفوظ
نہیں رہ سکتی ۔ لیکن فراعنہ کے وقت میں جن لاشوں کو دوائیں لگا کر محفوظ کیا گیا تھا وہ ہزاروں
سال تک بھی خراب نہیں ہوئیں۔ میں نے خود منفتاح کی لاش کو ( جو حضرت موسی علیہ السلام
کے زمانہ کا فرعون تھا) آج تک محفوظ دیکھا ہے۔ ہمارا تو یہی یقین ہے کہ منفتاح حضرت
موسی علیہ السلام کے زمانہ کا ہی فرعون تھا کیونکہ اس سے قرآن کریم کی ایک پیشگوئی پوری
ہوتی ہے۔ لیکن عیسائیوں کی یہ عادت ہے کہ وہ اسلام کی ہر بات کو جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ منفتاح حضرت موسی علیہ السلام کے زمانہ کے فرعون کا بیٹا تھا تا
کہ قرآن کریم کی پیشگوئی جھوٹی ثابت ہو۔ لیکن ان کی قرآن کریم سے دشمنی تو ہمیشہ سے چلی
آئی ہے اس لیے ان کا یہ رویہ کوئی قابلِ تعجب نہیں ۔ بہر حال فراعنہ کے وقت میں لاشوں میں
جو دوائیاں بھری جاتی تھیں اُن کی وجہ سے وہ لاشیں کئی کئی ہزار سال سے محفوظ چلی آتی ہیں اور
آجکل کے لوگوں کی ایجاد کردہ دوائیں ابھی تک اُن کا مقابلہ نہیں کرسکیں۔ یہی حال دوسرے
علوم کا ہے۔
میں یورپ سے علاج کرا کے واپس آیا تو اگر چہ اُس وقت ستمبر کا مہینہ تھا مگر میرے
جسم میں یہ علامت ظاہر ہوئی کہ رات کو کپڑا اوڑھنے کے باوجود مجھے شدید سردی لگتی جس سے
میرا جسم تھر تھر کانپنے لگ جاتا۔ ڈاکٹروں نے اس کا بہت علاج کیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ آخر یہ
تجویز ہوئی کہ کسی طبیب کو بلایا جائے۔ چنانچہ ایک طبیب کو جو حکیم انصاری صاحب نابینا کے
بیٹے ہیں دہلی سے بلانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اتنی فیس مانگی جو ہمیں معقول نظر نہ
آئی اس لیے ہم نے انہیں بلانے کا ارادہ ترک کر دیا۔ لیکن تھوڑے ہی دنوں کے بعد یکدم
اُن کا تار آیا کہ میں لاہور آ گیا ہوں مجھے بلا لیا جائے۔ چنانچہ ہم نے انہیں بلا لیا۔

1956ء
421
خطبات محمود جلد نمبر 37
جب وہ یہاں آئے تو میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ یہاں کیسے آ گئے؟ انہوں نے کہا
میرے چھوٹے بھائی لاہور میں رہتے ہیں۔ ان کی بیوی اور میری بیوی دونوں بہنیں ہیں۔ ان
کی تار پہنچی کہ ان کی بیوی کو ٹھے پر سے گر گئی ہے اور اسے فالج ہو گیا ہے۔ اس خبر کے پہنچتے
ہی میری بیوی رونے لگ گئی۔ میں نے اسے تسلی دی لیکن اسے اطمینان نہ ہوا۔ آخر میں نے
اسے کہا کہ میں خود لاہور جاتا ہوں اور مریضہ کا علاج کرتا ہوں۔ چنانچہ میں لاہور آ گیا۔ میں
نے سمجھا کہ خدا تعالیٰ مجھے لاہور محض آپ کی خاطر لایا ہے۔ اس لیے میں نے لاہور پہنچتے ہی
آپ کو تار کے ذریعہ اطلاع دے دی۔ بہر حال وہ طبیب یہاں آئے اور دودن تک یہاں
رہے۔ انہوں نے جو دوائی مجھے دی اُس کی ایک ہی خوراک کھانے سے وہ مرض دور ہو گیا اور
میرا جسم گرم ہو گیا۔ اب دیکھ لو طب کو ہمارے ملک والے بالخصوص تعلیم یافتہ طبقہ بہت حقیر سمجھتا
ہے لیکن یورپ میں بھی بڑے بڑے ڈاکٹر موجود تھے جن کا علاج کروایا گیا اور لاہور میں بھی
بڑے بڑے ڈاکٹر موجود ہیں جن سے مشورہ لیا گیا۔ پھر بھی اُن کی بتائی ہوئی کسی دوائی سے
فائدہ نہ ہوا۔ لیکن اس طبیب کی بتائی ہوئی دوائی کی ایک ہی خوراک سے وہ مرض دور ہو گئی
بلکہ اس نے ایسا اثر کیا کہ بجائے سردی لگنے کے مجھے پسینہ آنے لگ گیا۔ اب دیکھ لو یہ پرانی
طب تھی جس نے مجھ پر اثر کیا۔ گالیاں دینے کو کوئی سو دفعہ پرانی طب کو گالیاں دے لے لیکن
مجھے اس کا ذاتی تجربہ ہے کہ جہاں ڈاکٹروں کا علاج ناکام ہوا وہاں ایک طبیب کے بتائے
ہوئے علاج سے فائدہ ہو گیا۔ اب اس تجربہ کو کیسے چھپایا جائے ۔ جرمن ڈاکٹر جس سے میں
نے علاج کرایا تھا اور جس پر مجھے بھی اعتماد ہے اُسے لکھا گیا تو اُس نے کہا کہ جو دوائی میں
نے آپ کو بتائی تھی اُس کی ایک گولی زیادہ کھا لیا کریں۔ میں نے کہا کہ میں تو چھ چھ، سات
سات گولیاں کھا جاتا ہوں۔ حالانکہ یورپ والے کہتے ہیں کہ دوتین گولیوں سے زیادہ نہیں
کھانی چاہیں ۔ مگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کہنے لگا بس ! یہی علاج ہے کہ ایک گولی اور کھا
لیا کریں۔
جس طرح جسمانی باتوں میں یہ چیز پائی جاتی ہے اسی طرح دینی باتوں میں بھی یہ
چیز پائی جاتی ہے اور پرانے علماء کی کتابوں میں ایسے معلومات کا ایک اچھا خاصا ذخیرہ

1956ء
422
خطبات محمود جلد نمبر 37
موجود ہے۔ مثلاً آج ہی میں تفسیری نوٹ لکھا رہا تھا کہ وہاں یہ ذکر آیا کہ حضرت موسی
علیہ السلام نے سونٹا پھینکا تو وہ ایک چھوٹے سانپ کی طرح دوڑ نے لگ گیا 1 مگر دوسری جگہ
ذکر آتا ہے کہ وہ ایک عام سانپ کی طرح چلنے لگا 2 اور تیسری جگہ یہ لکھا ہے کہ حضرت موسی
علیہ السلام نے سونٹا پھینکا تو وہ ایک اثر رہا بن گیا۔ 3 ان تینوں مقامات پر سانپ کے لیے
مختلف الفاظ کیوں استعمال کیے گئے ہیں؟ کیوں اسے ایک جگہ حَيَّةٌ اور دوسری جگہ جان اور
تیسری جگہ شعبان کہا گیا ہے؟ میں اس کا جواب لکھوا رہا تھا کہ مجھے یاد آیا بچپن میں میں نے
ایک مصری عالم کی کتاب پڑھی تھی اُس میں اسی اعتراض کا جو جواب دیا گیا تھا وہ بالکل درست
تھا۔ اور وہ جواب یہ تھا کہ جان چھوٹے سانپ کو کہتے ہیں ، حَيَّةٌ چھوٹے اور بڑے دونوں قسم
کے سانپوں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور شُعْبَانُ بڑے سانپ کے لیے بولا جاتا ہے۔ ان تینوں
الفاظ کے استعمال سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان میں تضاد پایا جاتا ہے لیکن غور سے دیکھا
جائے تو کوئی تضاد نہیں۔ جہاں قرآن کریم نے جان کا لفظ استعمال کیا ہے وہاں اس سانپ کی
تیزی کا ذکر ہے اور یہ بتانا مقصود ہے کہ جب حضرت موسی علیہ السلام نے سونٹا پھینکا تو وہ
چھوٹے سانپ کی طرح تیزی سے دوڑ نے لگ پڑا۔ وہاں اس کی شکل کا ذکر نہیں کہ وہ چھوٹا تھا
یا بڑا۔ بلکہ یہ بتانا مد نظر ہے کہ چھوٹے سانپ کی طرح اُس میں تیزی پائی جاتی تھی۔ لیکن
جہاں شُعبان کا لفظ آیا ہے وہ آیات پڑھی جائیں تو معلوم ہوگا کہ وہ واقعہ فرعون کے سامنے ہوا
ہے اور فرعون کو چونکہ ڈرانا مقصود تھا اس لیے اسے شُعبان کی شکل میں سونٹا دکھائی دیا اور حَيَّةٌ کا
لفظ چھوٹے اور بڑے دونوں قسم کے سانپوں کے لیے بولا جاتا ہے۔ پس قرآنی آیات میں کوئی
تضاد نہ رہا۔ اب دیکھ لو اس اعتراض کا جواب میں نے خود ایجاد نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی
احمدی عالم یا حضرت خلیفہ المسیح الاول سے سیکھا ہے بلکہ میں نے یہ جواب ایک مصری عالم کی
کتاب میں پڑھا جو بچپن میں میری نظر سے گزری تھی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے معاً بعد 1909 ء یا 1910 ء کی بات
ہے جبکہ میری عمر کوئی اکیس برس کی تھی کہ اُس وقت میں نے ایک کتاب قصص القرآن منگوائی ۔
اس کتاب میں مصنف نے یہ ثابت کیا ہے کہ واقعات کے بیان میں احادیث میں بیشک بعض

1956ء
423
خطبات محمود جلد نمبر 37
باتیں زائد دکھائی دیتی ہیں مگر قرآن کریم پر پورا غور کیا جائے تو اس کی آیات میں کوئی اختلاف
نظر نہیں آتا۔ اس کتاب میں جہاں تک مجھے یاد ہے تمھیں یا چالیس واقعات کا ذکر ہے اور اس میں
مصنف نے اپنی سمجھ کے مطابق تمام ایسے اختلافات کو دور کر دیا ہے جو بظاہر قرآن میں دکھائی
دیتے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے جان ، ثُعْبَانُ اور حَيَّةٌ کے الفاظ کے فرق کو بیان کر کے
اُس تضاد کو دور کیا ہے جو قرآنی آیات میں دکھائی دیتا ہے اور اُس نے جو جواب دیا ہے وہ نہایت
معقول ہے۔ آج جبکہ میں تفسیری نوٹ لکھوا رہا تھا مجھے وہ جواب یاد آ گیا اور میں نے سمجھا کہ
تحدیث بالنعمت کے طور پر اس بات کا اقرار کروں کہ میں نے یہ نکتہ ایک مصری مصنف سے سیکھا ہے۔
اسی طرح چھوٹی چھوٹی نحوی تراکیب کی وجہ سے معانی میں جو فرق پڑتا ہے اس کو
میں نے ہسپانیہ کے ایک بڑے عالم ابو حیان کی تفسیر بحر محیط سے اخذ کیا ہے۔ علامہ ابوحیان کو نحو
کے استعمال میں بہت مہارت حاصل تھی اور وہ چھوٹے چھوٹے نکتوں سے بڑے بڑے معانی
پیدا کر لیتے تھے اور وہ اعتراضات جن کے جوابات علماء کو ساری عمر قرآن کریم پر غور کرنے
کے بعد بھی سمجھ میں نہیں آتے تھے انہیں آسانی سے حل کر لیتے تھے۔
اسی طرح تفسیر بالا حادیث کی بہت سی کتابیں موجود ہیں مثلاً علامہ سیوطی کی کتاب
در منشور ہی ہے لیکن ابنِ کثیر نے اس بارہ میں نہایت قیمتی مواد جمع کیا ہے۔ وہ احادیث کو نقل
کرتے ہیں تو زیادہ تر بخاری اور مسند احمد بن حنبل کی روایات لاتے ہیں اور ان کا ایسا موازنہ
کرتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی علیحدہ ہو جاتا ہے۔
بہر حال پرانی تفاسیر پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے گزشتہ بزرگوں نے اپنے اپنے
زمانہ میں بڑی محنت کی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اُن سے بعض غلطیاں بھی ہوئی ہیں لیکن
بہر حال اُن کی محنت قابل داد ہے۔ چونکہ قرآن کریم پر زیادہ تر اعتراضات اِس زمانہ میں
ہوئے ہیں اس لیے اس زمانہ میں در حقیقت قرآن کریم ہمیں دشمنانِ اسلام نے ہی سکھایا
ہے۔ بچپن میں جب مجھے قرآن کریم اور احادیث کے مطالعہ کا شوق پیدا ہوا اُس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی الماریوں میں مخالفین اسلام کی کئی کتابیں رکھی ہوئی
ہوتی تھیں مثلاً پادری عبداللہ آتھم کی کتابیں تھیں، پادری وارث دین کی کتابیں تھیں۔

1956ء
424
خطبات محمود جلد نمبر 37
اسی طرح اور کئی کتابیں تھیں ان میں اسلام پر اعتراضات ہوتے تھے۔ میں نے پہلے اُن
اعتراضات کو پڑھا اور بعد میں ان اعتراضات کو دور کرنے کی نیت سے میں نے قرآن کریم کا
مطالعہ کیا۔ اگر میں مخالفین اسلام کی کتابیں نہ پڑھتا تو میرا ان اعتراضات کی طرف ذہن نہیں
جا سکتا تھا جو انہوں نے کیے ہیں۔
پس قرآن کریم کے پڑھنے میں جہاں ہمارے پرانے ائمہ نے ہماری مدد کی ہے
وہاں ایک حد تک پادریوں نے بھی ہماری مدد کی ہے۔ یہ بات تو اُس زمانہ کی ہے جب میں
صرف اُردو جانتا تھا۔ جب انگریزی زبان سیکھ لی تو مستشرقین کی کتب سے بڑی مدد ملی۔ مثلاً
و ہیری (Wherry) کی کتابیں ہیں، نولڈ کے، میور ، سیل 4 اور پامر 5 وغیرہ کی کتابیں ہیں۔
ان کتابوں کے پڑھنے کے بعد جب میں نے قرآن کریم پر غور کیا تو میرا ذہن ان سب
اعتراضات کے جوابات کے لیے تیار ہو گیا جو ان دشمنانِ اسلام نے کیے تھے۔ اگر پہلے سے
ان کے اعتراضات ذہن میں نہ ہوتے تو ممکن تھا کہ میں بھی ان آیات پر سے یونہی گزر جاتا
اور سمجھتا کہ ان پر کوئی اعتراض نہیں پڑتا۔ لیکن ان لوگوں نے پہلے سے کئی اعتراضات ذہن
میں ڈال دیئے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں نے قرآن کریم پڑھا میں نے اپنے اوپر
فرض کر لیا کہ ان اعتراضات کو دور کرنا ہے۔ اور جب میں نے اس نقطہ نگاہ سے قرآن کریم کا
مطالعہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان تمام اعتراضات کا جواب سمجھا دیا۔
میں نے دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے علوم میں اسی طرح ترقی بخشی ہے کہ میں نے
کبھی کسی معترض کے اعتراض کو غیر اہم نہیں سمجھا بلکہ جو بھی اعتراض کسی معترض نے کیا میں
نے اسے اہم سمجھا اور اُس کا جواب دینے کی کوشش کی۔ بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ
اگر کوئی اعتراض کرے تو ہنس پڑتے ہیں اور کہتے ہیں یہ بھی کوئی اعتراض ہے۔ ایسے لوگوں کو
جواب نہیں سوجھتا۔ لیکن جو لوگ عقل سے موازنہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ایک شخص کو
دھوکا لگا ہے تو دوسرے کو بھی دھوکا لگ سکتا ہے اور پھر تیسرے کو بھی دھوکا لگ سکتا ہے بلکہ اگر
ایک شخص کو صحیح اور جائز طور پر دھوکا لگ گیا ہے تو ہیں ہزار کو بھی صحیح اور جائز طور پر دھوکا لگ
سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں ان اعتراضات کو حل کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامیابی کے

خطبات محمود جلد نمبر 37
425
1956ء
رستے کھول دیتا ہے اور ران ان پر پر تمام اعتراضات کی حقیقت واضح کر دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص محض کو
بے ایمانی سے اعتراض کرتا ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس شخص نے بے ایمانی سے اعتراض کیا
ہے لیکن اگر ہمیں معلوم ہو کہ دھوکا لگنے کی کوئی وجہ موجود تھی اور معترض کے پاس کوئی نہ کوئی
دلیل تھی تو ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے۔ اور اگر ہم ایمانداری سے غور کریں تو یقیناً ہماری توجہ
اس طرف پھر جائے گی کہ اگر ایک شخص کو کسی دلیل کی وجہ سے ٹھوکر لگی ہے تو اور اشخاص کے
لیے بھی وہی دلیل ٹھوکر کا موجب ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اعتراض کو
دور کریں تا کہ ان لوگوں کو ایمان نصیب ہو۔ بہر حال مجھے اللہ تعالیٰ نے اس ذریعہ سے بہت
سے علوم عطا فرمائے ہیں۔ اسی طرح میری تفسیر میں اور بھی بہت سے نکات ایسے آتے ہیں
جن کا موجب عیسائی اور آر یہ دشمن تھے۔ اگر ان کے اعتراضات نہ ہوتے تو میں غالباً وہ نکات
بیان نہ کر سکتا اور میری توجہ ان کی طرف نہ پھرتی۔ میں نے دیکھا ہے کہ آریہ لوگ تو یونہی
اعتراض کر دیتے ہیں جنہیں عقلی طور پر بڑی آسانی سے رڈ کیا جا سکتا ہے لیکن عیسائی مستشرق
تاریخ کی بڑی گہری تحقیق کرنے کے بعد اعتراض کرتے ہیں اور لازمی طور پر اُن کا جواب
ینے میں بھی بڑی تحقیق کرنی پڑتی ہے جس سے بہت کچھ علوم گھل جاتے ہیں۔ لیکن شرط یہی
د۔
ہے کہ انسان قرآن کریم پر کامل ایمان رکھتا ہو۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر اعتراض پکا ہو گیا تو قرآن کریم کے متعلق شبہ پڑ جائے
گا۔ لیکن میرا ایمان یہ ہے کہ جتنا اعتراض پکا ہو اُتنا ہی قرآن کریم کی عظمت کا ظہور ہوتا ہے
کیونکہ اگر پکے اعتراض کا جواب پہلے سے قرآن کریم میں موجود ہو تو یہ اس کی بڑائی اور
عظمت کی دلیل ہو گی۔ محض بیکار باتوں کا جواب تو ہر کوئی دے سکتا ہے۔ کامل انسان کا ثبوت
یہی ہوتا ہے کہ وہ کامل اعتراض کو توڑے۔ اگر یورپین مصنف اور مؤرخ بڑی سوچ بچار کے
بعد کوئی اعتراض کریں اور اُس اعتراض کا جواب قرآن کریم کی اُنہی آیات میں مل جائے تو
صاف پتا لگ جائے گا کہ یہ کلام کسی عالم الغیب ہستی نے اُتارا ہے جسے پتا تھا کہ اُنیسویں یا
بیسویں صدی میں اس آیت پر عیسائی مصنفین فلاں فلاں اعتراض کریں گے۔ اس لیے اس
نے تیرہ سو سال پہلے ان اعتراضات کا جواب دے دیا۔ پس یہ ایمان کے بڑھانے والی

1956ء
426
خطبات محمود جلد نمبر 37
بات ہے کیونکہ اِس سے انسان کو یقین ہو جاتا ہے کہ یہ کتاب کسی انسان کی نازل کردہ نہیں
بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ ہے۔ اگر یہ کتاب کسی انسان کی بنائی ہوئی ہوتی تو اس میں
ہزار دو ہزار سال بعد میں اُٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب نہ ہوتا۔ کیونکہ انسان کے
ذہن میں وہی اعتراضات آ سکتے ہیں جو وہ خود نکالے یا اُس کے زمانہ کے لوگوں نے کیسے
ہوں۔ لیکن قرآن کریم میں تو اُن اعتراضات کا بھی جواب ہے جو ہزار دو ہزار سال بعد میں
آنے والے لوگوں نے کرنے تھے اور ہزار دو ہزار سال بعد میں ہونے والے اعتراضات کا علم
صرف خدا تعالیٰ کو ہی ہو سکتا ہے ورنہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان اعتراضات کا علم کیسے
ہو سکتا تھا۔ پس اگر ان اعتراضات کا جواب جو بیسویں صدی میں ہونے تھے قرآن کریم میں
موجود ہے تو صاف پتا لگ گیا کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی ہے کسی انسان کی
تصنیف نہیں۔
غرض قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ غیر مسلموں خصوصاً یورپین
مصنفوں کی کتابوں کو پڑھا جائے کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہندوؤں نے جو اعتراضات
اسلام پر یا قرآن کریم پر کیسے ہیں وہ زیادہ تر ضد اور تعصب کی وجہ سے کیے ہیں اور ایسے
اعتراضات کا جواب آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔ ان کے لیے کسی تحقیق کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
لیکن عیسائی لوگ قرآن کریم پر غور کرنے اور بڑی چھان بین کرنے کے بعد اعتراض کرتے
ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ قرآن کریم کی سورتوں کے نزول اور ترتیب کے متعلق عیسائیوں
نے وہ وہ باتیں لکھی ہیں جو بڑے بڑے مسلمان مفسرین نے بھی نہیں لکھیں۔ وہ لکھتے تو قرآن کریم
کو رڈ کرنے کے لیے ہیں لیکن بعض اوقات خود ہی پھنس جاتے ہیں۔ مثلاً سورۃ قصص جس
میں ہجرت کی پیشگوئی پائی جاتی ہے اس کے متعلق عیسائی مصنفین بڑا زور مارنے اور تحقیق
کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ یہ مکی سورۃ ہے۔ حالانکہ اگر یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ یہ
سورۃ مکی ہے تو ساتھ ، اتھ ہی یہ بات بھی ثابت ہو گی ہو گئی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سچے ہیں
کیونکہ اگر یہ سورۃ مکی ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے پتا لگ گیا تھا کہ میں مکے
سے ہجرت کروں گا اور اس کے بعد میں ایک فاتح کی حیثیت سے دوبارہ اس شہر میں داخل

1956ء
427
خطبات محمود جلد نمبر 37
ہوں گا۔ اگر باوجود اس کے کہ آپ کو اپنے مستقبل کے متعلق کوئی علم نہیں تھا آپ تھا آپ یہ پیشگوئی
فرماتے ہیں اور پھر وہ پوری بھی ہو جاتی ہے تو یہ آپ کی صداقت کی واضح دلیل ہے۔ پس
عیسائی مستشرق اس سورۃ کو مکی کہہ کر خود پھنس گئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت
ثابت کر گئے۔ اگر وہ یہ لکھ دیتے کہ یہ سورۃ مدنی ہے تو کہا جا سکتا تھا کہ مدینہ میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو طاقت حاصل ہو گئی تھی۔ اس لیے اس قسم کی پیشگوئی کرنا کوئی
مشکل امر نہیں تھا۔ لیکن انہوں نے اس سورۃ کو مکی قرار دیا اور اسی طرح اپنی تحقیق سے خود
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا اظہار کر دیا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہمارے مفسرین
کہتے ہیں کہ اس سورۃ میں بعض آیات مدنی بھی ہیں لیکن عیسائی مصنفین اسے خالص مکی سورۃ
قرار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنے ہاتھ خود کاٹتے اور اسلام کی صداقت کا ثبوت مہیا کرتے
ہیں۔ پس غیر مسلموں کے اعتراضات کو پڑھ کر ایک سچے مومن کا ایمان بڑھتا ہے کیونکہ ان
سے پتا لگتا ہے کہ دشمن نے قرآن کریم پر حملہ کی جو راہیں تلاش کی تھیں خدا تعالیٰ نے ان کو
پہلے سے بند کر رکھا ہے اور ہزار دو ہزار سال بعد جو اعتراضات وارد ہونے تھے ان کا جواب
پہلے ہی قرآن کریم میں موجود ہے۔
بعض عیسائی مصنفین لکھتے ہیں کہ ہمیں سورتوں کے اسٹائل (STYLE) سے پتا لگ
جاتا ہے کہ اس کی فلاں آیت مدنی ہے اور فلاں مکی۔ ہم کہتے ہیں اگر یہ بات درست ہے کہ
تمہیں قرآن کریم کے اسٹائل سے ہی پتا لگ جاتا ہے کہ اس کی فلاں آیت مکی ہے اور فلاں
مدنی تو یہ قرآن کریم کا کتنا بڑا کمال ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس سورۃ کو جس میں ہجرت کی پیشگوئی
تھی اس اسٹائل میں اُتارا جس کی وجہ سے تم نے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ یہ سورۃ مکی ہے اور اس کی کی
وجہ سے تمہیں اپنی زبان سے اس بات کا اقرار کرنا پڑا کہ مکی زندگی میں ہجرت اور فتح مکہ کے
متعلق جو پیشگوئی قرآن کریم نے کی تھی وہ سچی نکلی ورنہ اگر یہ کسی انسان کی بنائی ہوئی کتاب
ہوتی تو اسے اس بات کا کیسے علم ہو سکتا تھا کہ آج سے اتنے سالوں کے بعد وہیری، نولڈ کے اور
دیگر مستشرقین نے کسی سورۃ کے اسٹائل کی وجہ سے اسے مکی یا مدنی کہنا ہے اس لیے اس کا اسٹائل
ایسا رکھو کہ اس سورۃ کے پڑھتے ہی ہر شخص معلوم کر لے کہ یہ مکی ہے۔ پھر کیا یہ عجیب بات نہیں

1956ء
428
خطبات محمود جلد نمبر 37
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں قرآن کریم کے نازل کرنے والی ہستی کو تو ان
اعتراضات کا علم تھا جو بیسویں صدی کے عیسائی مصنفین نے کرنے تھے لیکن ان عیسائیوں کو خود
بیسویں صدی میں بھی یہ علم نہیں یہ علم نہیں کہ ہم نے ان آیتوں کی کیا تفسیر کرنی ہے ہے۔ وہ ایک آیت پر
اعتراض کرتے ہیں لیکن اس آیت کی جب ہم تفسیر کرتے ہیں تو ان کا اعتراض رڈ ہو جاتا ہے
اور اس طرح قرآن کریم کی فضیلت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت دنیا پر ظاہر
ہو جاتی ہے۔ یہ ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ یہ کلام کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں بلکہ عالم الغیب
خدا کا اُتارا ہوا ہے اور اس کثرت سے اس میں علم غیب بھرا ہوا ہے کہ ہر آیت سے کوئی نہ کوئی
نیا نکتہ نکل آتا ہے۔ گویا جیسے پنجابی میں کہتے ہیں کہ اینٹ اینٹ کے نیچے فلاں چیز موجود
ہے۔ اسی طرح تم کوئی آیت اُٹھاؤ اس کے نیچے سے ایک معجزہ نکل آتا ہے اور اس طرح
قرآن کریم سارے کا سارا معجزوں سے بھرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کسی شخص نے آپ سے سوال کیا
کہ قرآن کریم میں مومنوں کے متعلق أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَّبِّهِمْ 6 آتا ہے حالانکہ
یہاں عَلَى هُدًى کی بجائے أُولَئِكَ يُهْدَوْنَ إِلَى الْهُدی ہونا چاہیے تھا یعنی ان کو ہدایت
کی طرف لے جایا جاتا ہے۔ علی کا استعمال یہاں کس حکمت کے ماتحت کیا گیا ہے؟ آپ
نے فرمایا علی ھدی کے یہ معنے ہیں کہ مومن اس طرح ہدایت پر سوار ہوتا ہے جیسے کوئی شخص
گھوڑے پر سوار ہو۔ گویا جس طرح گھوڑا سوار کے تابع ہوتا ہے اسی طرح ہدایت مومن کے
قبضہ میں ہوتی ہے اور وہ اس پر سوار ہو کر اپنی منزلِ مقصود تک پہنچ جاتا ہے۔ گویا معترض نے
جس آیت پر اعتراض کیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُسی سے اُس کے اعتراض کو
رڈ کر دیا اور قرآن کریم کی برتری اور اس کی فضیلت کو ثابت کر دیا۔
پس قرآن کریم کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اس کے پڑھنے سے پہلے اس
بات پر ایمان لائے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کردہ کلام ہے۔ اس کے بعد وہ دشمن
کے اعتراضات کو پڑھے اور یقین کرے کہ ہر اعتراض کا جواب قرآن کریم میں موجود ہے۔ وہ
کسی اعتراض کو بلا وجہ رڈ نہ کرے بلکہ انصاف سے اس پر غور کرے اور دیکھے کہ اعتراض

1956ء
429
خطبات محمود جلد نمبر 37
کرنے والے نے کس بناء پر اعتراض کیا ہے اور اس کی دلیل کیا دی ہے۔ پھر اس یقین کے
ساتھ کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس میں ہر معقول اعتراض کا جواب موجود ہے وہ
قرآن کریم پر غور کرے اُسے یقیناً اس اعتراض کا جواب مل جائے گا اور ایسا جواب ملے گا کہ
اس کا کوئی انکار نہیں کر سکے گا۔
مجھے یاد ہے جب تفسیر کبیر کی پہلی جلد جو سورۃ یونس سے کہف تک کی تفسیر پر مشتمل
ہے لکھی جا رہی تھی تو سورۃ کہف کی آیت وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ
عمدا 7 کے متعلق مجھے گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ اس کا پہلی آیات کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ میں
نے یہ تفسیر 1922ء کے درس کے نوٹوں سے تیار کی تھی اور زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے میں
یہ بھول چکا تھا کہ اس آیت کا پہلی آیات کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ ایک دن میں عشا کے بعد
تہجد کی نماز تک اس کے متعلق سوچتا رہا لیکن میں کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا۔ آخر میں نے کہا اس
وقت میں اسے چھوڑتا ہوں جب تفسیر لکھتے لکھتے یہ مقام آئے گا تو اللہ تعالیٰ اسے خود ہی حل فرما
دے گا۔ چنانچہ تفسیر لکھتے ہوئے جب میں اس آیت پر پہنچا تو فوراً یہ آیت حل ہو گئی اور پتا
لگ گیا کہ اس آیت کا پہلی آیات کے مضمون کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ چنانچہ میں نے اس
آیت کی وہاں تفسیر لکھ دی۔
اسی طرح چند دن ہوئے میں تفسیری نوٹ لکھوا رہا تھا کہ میری بیوی مجھ سے کہنے لگیں
کہ میں ایک بات کہوں؟ میں نے کہا کہو۔ کہنے لگیں کئی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ آپ نوٹ لکھوا
رہے ہوتے ہیں تو میرے دل میں خیال آتا ہے کہ اس آیت پر تو فلاں اعتراض پڑتا ہے لیکن
تیسری یا چوتھی آیت کے بعد آپ خود ہی اُس اعتراض کا جواب لکھوا دیتے ہیں۔ مجھے حیرت
آتی ہے کہ میں نے تو وہ اعتراض آپ کو بتایا نہیں ہوتا پھر آپ کو اس کا پتا کیسے لگ گیا۔ میں
نے کہا مجھے تو اس اعتراض کا پتا نہیں ہوتا لیکن خدا تعالیٰ کو تو اُس کا علم ہوتا ہے۔ اس لیے جب
میں اُس مقام پر پہنچتا ہوں تو وہ اُس کا جواب میرے ذہن میں ڈال دیتا ہے تا کہ جس شخص
کے دل میں بھی ایسا اعتراض پیدا ہو وہ اس سے فائدہ اُٹھا سکے۔
پس اگر کسی انسان کو قرآن کریم کی سچائی پر پورا یقین ہو تو اُسے کوئی اعتراض

1956ء
430
خطبات محمود جلد نمبر 37
ایسا نہیں ملے گا جس کا جواب قرآن مجید میں موجود نہ ہو۔ احادیث میں جو قرآن کریم کے
متعلق آتا ہے يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا 8 اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ کوئی اعتراض قرآن کریم
پر کو کہ پر پیدا ہو خدا تعالیٰ اُس کا جواب وہیں آگے پیچھے بیان کر دیتا ہے۔ پس قرآن کریم کو سمجھنے کا ا
طریق یہی ہے کہ پہلے قرآن کریم کے دشمنوں کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھی جائیں۔ لیکن انہیں
ایمان کے ساتھ پڑھنا چاہیے بے ایمانی کے ساتھ نہیں تا کہ تم اُن کا شکار نہ ہو جاؤ۔ اور پھر
انہیں اس یقین کے ساتھ پڑھو کہ جو کچھ دشمنان اسلام نے لکھا ہے اُس کا جواب قرآن مجید
میں موجود ہے۔ جب تم اس طریق پر ان کتابوں کو اور پھر ان کے بعد قرآن کریم کو پڑھو گے
تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ اُن لوگوں نے قدم قدم پر جھوٹ بولا ہے اور قرآن کے اندر
ہدایت ہی ہدایت ہے۔ اس طرح مومن کو اپنی منزلِ مقصود پر پہنچنے کے لیے کسی اور سواری کی
ضرورت نہیں رہتی ہدایت ہی اُس کا گھوڑا بن جاتی ہے اور وہ اس پر سوار ہو کر اپنے ربّ کے
پاس پہنچ جاتا ہے اور سیدھی بات ہے کہ جب ہدایت کسی کی سواری بن جائے تو اُسے کسی اور
سے راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ مثلاً گھر کا مالک کسی کو خود ہی اپنے گھر لے
جائے تو اُسے اُس گھر کا رستہ کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر وہ کسی اور سے
رستہ دریافت کرے تو گھر کا مالک ہنس پڑے گا اور کہے گا کہ میں تو خود تمہیں اپنے گھر لے جا
رہا ہوں تمہیں کسی اور سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے۔ پس علی مھدی کے یہی معنی ہیں کہ
مومن ہدایت پر سوار ہو جاتا ہے اور ہدایت کو علم ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے اور
خدا تعالیٰ کی طرف ہی اُس نے جانا ہے۔ جیسے ہمارے ملک میں مشہور ہے کہ کوئی دھوبی تھا۔
اُس کی بیوی بڑی تیز مزاج تھی۔ وہ روزانہ اُس سے لڑائی کیا کرتی تھی ۔ ایک دن وہ تنگ آ کر
کہنے لگا کہ میں آئندہ اس گھر میں کبھی نہیں آؤں گا۔ اگر میں گھر واپس آیا تو مجھے ایسا ایسا
سمجھنا۔ اس کے بیٹوں کا خیال تھا کہ اُن کی ماں کا قصور نہیں بلکہ خود اُن کا باپ جھگڑالو ہے۔ وہ
پہلے بھی کئی دفعہ روٹھا تھا اور لڑکے ہمیشہ اُسے منا لاتے تھے۔ اس دفعہ بھی وہ روٹھ کر چلا گیا۔
شام کو بیٹے گھر آئے تو انہوں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ باپ کہاں ہے؟ اُس نے بتایا کہ
وہ تو روٹھ کر چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ماں تم چپ کر کے بیٹھی رہو باپ کو منا کر لانے کی

1956ء
431
خطبات محمود جلد نمبر 37
ضرورت نہیں وہ آپ ہی بھوک سے بیتاب ہو کر گھر آئے گا۔ چنانچہ شام ہوئی تو دھوبی کو
بھوک لگی۔ وہ سارا دن اس انتظار میں رہا تھا کہ اُس کے بیٹے آئیں گے اور اُسے منا کر لے
جائیں گے لیکن وہ نہ آئے ۔ اب پیٹ تو کسی کی بات مانتا نہیں ۔ اُسے بھوک لگی تو اُس نے گھر
واپس جانے کی ایک تجویز سوچی۔ دھوبی کے جانور کا قاعدہ ہے کہ وہ چونکہ روزانہ کپڑے لے
کر گھاٹ پر جاتا ہے اور شام کو گھر واپس آتا ہے اس لیے اگر اُسے گھلا چھوڑ دیا جائے تو وہ
سیدھا گھر میں آ جاتا ہے اِدھر اُدھر نہیں جاتا۔ چنانچہ اس نے اپنے بیل کو کھلا چھوڑ دیا اور اُس
کی دُم پکڑ لی اور اس کے ساتھ ساتھ گھر کی طرف چل پڑا۔ جب وہ گھر میں گھسنے لگا تو اُسے
شرم محسوس ہوئی کہ میں نے تو کہا تھا کہ میں اس گھر میں کبھی نہیں آؤں گا اور اب آپ ہی گھر
آ گیا ہوں۔ اس لیے اُس نے بیل سے کہنا شروع کر دیا کہ جانے بھی دو، تم تو مجھے خود ہی
گھسیٹ کر گھر لے آئے ہو ورنہ میں نے تو نہیں آنا تھا۔ اس طرح وہ اپنے گھر میں داخل ہو
گیا۔ جس طرح وہ بیل خود ہی گھر آ گیا تھا اسی طرح ہدایت بھی جانتی ہے کہ خدا تعالیٰ کا گھر
کونسا ہے اور وہ سیدھی اُس گھر میں پہنچ جاتی ہے۔
پر عَلى هُدًى کے معنے یہی ہیں کہ ایک دفعہ مومن ہدایت پر سوار ہو جائے تو پھر
وہ کبھی دھوکا نہیں کھا سکتا۔ اسے یہ خوف نہیں ہو گا کہ وہ کسی اور کے گھر نہ چلا جائے بلکہ
ہدایت خود بخود خدا تعالیٰ کے گھر میں پہنچ جائے گی کیونکہ اُسے علم ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے گھر سے
آئی ہے اور اُس کے گھر اس نے جانا ہے۔
پس اگر تم قرآن کریم کو اس یقین سے پڑھو گے کہ اس میں ہر اعتراض کا جواب
موجود ہے تو اس کے مطالب تم پر اس طرح کھلیں گے کہ تمہیں حیرت آئے گی کہ بغیر کسی سے
پوچھے ہدایت تمہیں آپ ہی آپ خدا تعالیٰ کے گھر لے جا رہی ہے۔ وہ نہ ادھر منہ موڑے گی
اور نہ اُدھر منہ موڑے گی بلکہ سیدھی خدا تعالیٰ کے گھر لے جائے گی اور جب انسان خدا تعالیٰ
کے گھر پہنچ جاتا ہے تو وہ ساری بدیوں اور ساری گمراہیوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
1 : فَأَلْقِهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةً تَسْعَى (طه: 21)
)الفضل 14 اکتوبر 1956ء

1956ء
432
خطبات محمود جلد نمبر 37
2 : الْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانَ (القصص : (32)
3 : فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تُعْبَانٌ مُّبِينٌ (الاعراف: 108)
4 : سیل ( George Sale) (1697ء تا 1736) مستشرق تھے اور انہوں نے
1734ء میں قرآن کریم کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا ( وکی پیڈیا آزاد دائرۃ المعارف
وو
)"George Sale زیر عنوان
1840ء تا 1882ء) برطانیہ سے تعلق( )Edward Henry Palmer( :پامر :
تھا۔ مستشرق تھے ۔ کئی عرب ممالک کے سفر کئے ۔ 1871ء میں کیمبرج یونیورسٹی میں
عربی کے پروفیسر رہے۔ 1880ء میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا۔ وکی پیڈیا - آزاد دائرۃ
)EDWARD HENRY PALMER المعارف زیر عنوان
6 : البقرة : 6
7 : الكهف : 24
8 : كنز العمال جلد 1 صفحہ 619 مطبوعہ دمشق 2012ء حدیث نمبر 2861

آج 10 میں سے 10 باقی