قبولیتِ دعا کا ایک القائی نسخہ
1956ء
528
(45
خطبات محمود جلد نمبر 37
قبولیت دعا کا ایک القائی نسخہ
ہم قدم قدم پر خداتعالی کی طرف توجہ کرتے ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو کرتے
ہیں
ان فقروں میں قبولیت دعا کے اہم گر بتائے گئے ہیں۔ دوستوں کو چاہیے کہ ان سے
فائدہ اُٹھائیں
فرموده 16 نومبر 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وو
دو اور تین نومبر کی درمیانی رات کو میں نے رویا میں ایک نظارہ دیکھا وہ نظارہ تو
مجھے بھول گیا لیکن اُس سے متاثر ہو کر میں نے کچھ فقرے کہنے شروع کیے جو میری زبان پر
بار بار جاری ہوئے ۔ آنکھ کھلی تو ساڑھے تین بجے کا وقت تھا۔ جو پہلا فقرہ تھا وہ مجھے یاد رہا۔
میں نے اپنی ایک بیوی کو جگا کر انہیں کہا کہ اسے یاد رکھو کہیں مجھے بھول نہ جائے اور انہوں
نے لکھ لیا لیکن دوسرا فقرہ مجھے یاد نہ رہا۔ جب میں صبح کی نماز کے لیے اُٹھا تو وہ اُس وقت
مجھے بھول چکا تھا۔ میں نے اُس کو یاد کرنے کی کوشش کی مگر وہ یاد نہ آیا۔ ہفتہ کے روز میں
لاہور چلا گیا۔ وہاں شیخ بشیر احمد صاحب کی بھتیجیوں کی شادی تھی۔ وہاں ہفتہ اور اتوار کی چلا
1956ء
529
خطبات محمود جلد نمبر 37
درمیانی رات کو دعا کر کے سویا تو پھر پہلے فقرہ کے ساتھ ایک اور فقرہ میری زبان پر جاری
ہوا۔ اب میں نہیں جانتا کہ آیا یہ وہی فقرہ تھا جو اس سے پہلی رات میری زبان پر جاری ہوا تھا
اور مجھے بھول گیا تھا یا اس کے ہم معنے یا ہم مضمون کوئی اور فقرہ ہے۔ بہرحال چاہے وہ فقرہ
وہی ہے جو پہلی رات میری زبان پر جاری ہوا تھا یا اُس کا قائمقام کوئی اور فقرہ ہے جب میں
وہ فقرے پڑھتا تھا تو میرے دل میں آیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی دعاؤں کی قبولیت
کے لیے ایک راستہ کھولا ہے۔ اگر جماعت کے دوست اپنی دعاؤں میں ان دونوں فقروں کا
ستعمال کریں گے تو ان کی دعائیں پہلے سے زیادہ مقبول ہوں گی۔ یہی سوچتے سوچتے میں وہ
فقرہ کہتا چلا گیا پھر میری آنکھ کھل گئی۔
سے
اب پہلے دن کا دوسرا فقرہ تو مجھے یاد نہیں رہا۔ میں نے بتایا ہے کہ وہ مجھے بھول گیا تھا
لیکن لاہور میں دوسری دفعہ ایک اور فقرہ پہلے فقرہ کے ساتھ ملا کر میری زبان پر جاری کیا گیا۔
میں نہیں کہہ سکتا کہ آیا یہ بعینہ وہی فقرہ ہے جو بھول گیا تھا یا اُس کے ہم معنے کوئی اور فقرہ
ہے۔ بہر حال وہ فقرہ اگر وہی ہے تو بھی اور اگر اُس کے ہم معنی ہے تو بھی میں اس کو اور پہلی
رات والے فقرہ کو جو یاد رہا بیان کرتا ہوں جن کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وہ
ہماری جماعت کی دعاؤں کو زیادہ سننے کے لیے بیان فرمایا ہے۔ یعنی اگر جماعت اپنی دعاؤں
میں ان فقروں کو کہے گی تو اس کی دعائیں زیادہ سنی جائیں گی۔ وہ پہلا فقرہ جو مجھے یاد رہا تھا
وہ تو یہ تھا
ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں“
اور دوسرا فقرہ جو مجھے بھول گیا اور پھر لاہور جا کر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو
دوبارہ میری زبان پر جاری ہوا جو یا تو وہی فقرہ تھا جو بھول گیا یا اُس کے ہم معنی کوئی اور
فقرہ تھا وہ یہ تھا
”اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں“
مجھے بتایا گیا ہے کہ اگر یہ فقرے ہماری جماعت کے دوست پڑھیں گے تو اُن کی
دعائیں زیادہ قبول ہوں گی۔ میں نے بعد میں ان پر غور کیا اور سمجھ لیا کہ اس میں واقع میں
خطبات محمود جلد نمبر 37
دعائیں قبول کرنے کا ایک گر بتایا گیا ہے۔
530
66
1956ء
ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں کے معنے یہ ہیں کہ ہم اپنی زندگی
کے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا یہ فعل مبارک ہو جائے۔ اب یہ
سیدھی بات ہے کہ جو شخص اپنے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتا چلا جائے گا لازماً
اُس کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی۔ کیونکہ قدم قدم سے مراد چلنا تو ہو نہیں سکتا اس سے یہی
مراد ہے کہ ہماری زندگی میں جو بھی نیا کام آتا ہے اس میں ہم خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا! تو ہم پر اپنی رحمت اور فضل نازل کر۔ اور جو شخص اپنی زندگی کے
ہر نئے کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے گا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کھانا
کھاؤ تو بِسمِ اللهِ کہہ لو ، 1 کپڑا پہننے لگو تو بِسمِ اللهِ کہو، 2 کھانا کھا لو تو الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو، 3
نیا کپڑا پہن لو تو الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو 4 کہ خدا تعالیٰ نے یہ کپڑا مجھے پہنایا ہے۔ گویا آپ نے بھی
اس طرف توجہ دلائی ہے اور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خدا تعالیٰ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا
موجب ہے۔ اور ہر نئی نعمت کے ملنے پر اَلْحَمْدُ لِلهِ کہنا بھی خدا تعالیٰ کو متوجہ کرنے کے
مترادف ہے۔ گویا ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور جب ہم اپنے ہر کام
میں خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کریں گے تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کہے گا کہ میرا یہ بندہ تو کوئی
کام میری مدد کے بغیر نہیں کرنا چاہتا اور وہ لازماً اس کی مدد کرے گا۔
پھر دوسرا فقرہ ہے
اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں
اس کو پہلے فقرہ کے ساتھ ملائیں تو اس کے یہ معنے ہو گئے کہ ہم ہر کام میں دیکھ لیتے
ہیں کہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضا ہے یا نہیں۔ اور اگر ہر کام کے کرتے وقت انسان خدا تعالی
سے دعا کرے اور ہر کام کے متعلق یہ سوچے کہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضا ہے یا نہیں تو سیدھی
بات ہے کہ اس کی کامیابی اور اس کی دعاؤں کی قبولیت میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کیونکہ جو شخص
خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے کوئی کام کرے گا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اُس کی مدد
نہ کرے۔ وہ تو خدا تعالیٰ کا کام ہو گیا۔ بندے کا کام ہو تو خدا تعالیٰ کہہ بھی سکتا ہے کہ یہ
1956ء
531
خطبات محمود جلد نمبر 37
تو تیرا کام ہے تو آپ کر ۔ مگر جب وہ کام خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے کرنا چاہتا ہے تو پھر
خدا تعالیٰ یہ نہیں کہے گا کہ یہ تیرا کام ہے تو آپ کر بلکہ وہ کہے گا یہ تو میرا کام ہے اسے میں
ہی کروں گا۔
باقی رہا یہ کہ یہ تو دو فقرے ہیں ان کا دعاؤں کی قبولیت کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ تو
وو
اس کا جواب یہ ہے کہ ان فقروں سے پہلے دعا کے بعد ” کیونکہ“ کا لفظ محذوف سمجھا جائے گا
66
اور مطلب یہ ہوگا کہ اے خدا! فلاں کام کر دے کیونکہ میں تو ہر کام تیری مدد مانگ کر کیا کرتا
ہوں اور ہر کام میں میں تیری رضا کو مدنظر رکھتا ہوں۔ اور پھر جو شخص دعا کے وقت کہے گا کہ
ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ عملاً بھی یہی کوشش کرے گا کہ اپنے ہر
کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے۔ اور جو شخص دعا کے وقت یہ کہے گا ”اور ہم اُس کی رضا کی
جستجو کرتے ہیں“ اور عملاً بھی جب کوئی کام کرے گا تو دیکھے گا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی رضا
ہے یا نہیں اور جب یہ دو باتیں کوئی انسان کرے گا تو یقینی بات ہے کہ اُس کی دعا ئیں زیادہ
قبول ہوں گی۔ پس یہ صرف دعا نہیں ہے بلکہ اس میں انسان کو ایک رستہ بھی بتایا گیا ہے کہ تم
اپنے چال چلن کو اس رنگ میں ڈھالو کہ ایک تو اپنے ہر کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کیا کرو۔
دوسرے ہر کام کے کرنے سے پہلے سوچا کرو کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہو گا یا نہیں۔ اگر تم ہر
کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرو گے اور اگر تم ہر کام کے وقت یہ سوچو گے کہ اس میں خدا تعالیٰ
کی رضا ہے یا نہیں تو لازماً جو کچھ خدا تعالیٰ سے مانگو گے وہ تم کو مل جائے گا۔ پس یہ صرف دعا
ہی نہیں ہے بلکہ اس میں دعا کی قبولیت کا گر بھی بتایا گیا ہے اور مجھے خدا تعالیٰ نے یہ فقرے
اس لیے بتائے ہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ اگر اپنی دعاؤں میں یہ فقرے کہیں گے تو اُن
کی دعائیں زیادہ قبول ہوا کریں گی۔ گویا یہ دعا کی قبولیت کا ایک القائی نسخہ ہے۔ یعنی ایسا نسخہ
ہے جو بندہ نے ایجاد نہیں کیا بلکہ خدا تعالیٰ نے اسے ظاہر کیا ہے۔ اور یہ بات واضح ہے کہ جو
نسخہ خدا تعالیٰ خود بتائے وہ بندہ کے ایجاد کردہ نسخہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔
پس میں نے سمجھا کہ میں جماعت کو بتا دوں کہ اللہ تعالیٰ کا منشا یہ ہے کہ عملاً بھی اور
دعاء بھی ان دونوں فقروں کو یاد رکھا جائے کہ ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے
1956ء
532
خطبات محمود جلد نمبر 37
وہ
ہیں اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں یعنی ایک تو یہ کہ ہر قدم جو ہم دنیا میں اُٹھائیں یعنی
کوئی کام بھی کریں اُس میں خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر لیں۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم
خدا تعالیٰ سے دعا کر لیں جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دعائے استخارہ بتائی ہے
اور فرمایا ہے کہ ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے دعائے استخارہ کر لیا کرو۔5 دوسرا فقرہ ہے
اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں یعنی جب کوئی کام کرتے ہیں تو دیکھ لیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ
اس سے راضی ہوتا ہے یا نہیں۔ اس کی طرف بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دلائی
ہے اور فرمایا ہے کہ ہر کام سے پہلے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ پڑھ لیا کرو ۔ 6
اب اگر کوئی شخص کہے کہ میں خدا تعالیٰ کا نام لے کر اُس کام کو شروع کرتا ہوں تو یہ بات ظاہر
ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر راضی ہو گا۔ تبھی وہ ایسا کہے گا۔ ورنہ دنیا میں کیا کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا
لہ میں اپنے فلاں دشمن کے نام سے یہ کام شروع کرتا ہوں۔ وہ دشمن تو اُس کو نا کام کرنے کی
کوشش کرے گا اُس کو کامیاب کیوں کرے گا۔ پس اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کا نام لے کر کوئی
کام شروع کرتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ کام خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہے ورنہ وہ
کبھی خدا تعالیٰ کا نام لے کر وہ کام شروع نہ کرتا۔ گویا یہ فقرے بِسْمِ اللهِ اور الْحَمْدُ لِلَّهِ
کی اردو میں تفسیر ہیں۔ جس بات کو عربی میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہا گیا
ہے وہ گویا ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں“ کا قائم مقام ہے۔ اس کے بعد یہ
فقرہ کہ ہم اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں، یہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 7 کا قائم مقام
ہے۔ اور جب کسی کو اللہ تعالیٰ کی رضا نصیب ہو گی تو اُسے جنت بھی نصیب
ہو گی اور جنت کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ آخِرُ دَعْونَهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ - 8 گویا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ جنت میں داخل ہونے والا کہتا ہے۔ اور
جنتیوں کے متعلق خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ویعنی
وہ خدا تعالیٰ سے راضی ہو گئے اور خدا تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا۔
اسی طرح فرماتا ہے يَأَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً 10 یعنی اے نفس مطمئنہ ! اپنے رب کی طرف لوٹ یعنی جنت کی طرف آ
1956ء
533
خطبات محمود جلد نمبر 37
جو خدا کا گھر ہے۔ اس حالت میں کہ تو اُس سے راضی ہے اور خدا تجھ سے راضی ہے اور جن
سے خدا تعالیٰ راضی ہو گیا وہ وہی ہیں جو قدم قدم پر خدا تعالی کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس
کی رضا کی جستجو کرتے ہیں۔ پس یہ کوئی نیا مضمون نہیں بلکہ در حقیقت قرآن کریم کی بعض اہم
آیات کی اردو میں تفسیر ہے۔ ایک حصہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کی تفسیر ہے اور
ایک حصہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ اور رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً لَی
تفسیر ہے اور اس بات کی تفسیر ہے کہ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
۔ پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ قدم قدم پر دعائیں کیا کرے۔ ہم تھوڑے ہیں اور ہماری
مثال ایسی ہے جیسے ایک چڑیا باز کے سامنے ہوتی ہے۔ باز جب چاہے حملہ کر کے اُس چڑیا کو
مار ڈالے۔ ہمارے بچاؤ کا اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ایک ہی ذریعہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ کی طرف ہماری توجہ ہو جائے ۔ جیسے قرآن کریم میں آتا ہے۔ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ
وجه الله 11 یعنی تم خدا تعالیٰ کو متوجہ کرتے ہوئے اور دعائیں کرتے ہوئے جس طرف بھی
جاؤ گے اُدھر ہی خدا تعالیٰ جائے گا اور وہ تمہاری مدد کے لیے آیا ہوا ہو گا۔
پس دعائیں کریں اور کرتے رہیں اور ہر کام میں خدا تعالیٰ کی رضا کی تلاش کریں۔
دوست لفظا بھی یہ دعائیہ الفاظ کہا کریں کیونکہ اس طرح انسان کو یہ تحریک ہوتی ہے کہ جب
میں خدا تعالیٰ سے کہہ رہا ہوں کہ میں تیری رضا کی جستجو کرتا ہوں تو عملاً بھی مجھے اس کی رضا کی
جستجو کرنی چاہیے۔ اور جب وہ عملاً خدا تعالیٰ کی رضا کی جستجو کرے گا تو لازماً اُس کی دعائیں
زیادہ قبول ہوں گی۔
غرض یہ ایک رؤیا ہے جو غیر معمولی طور پر دو دن اور پھر متفرق دنوں میں ہوئی ہے۔
ایک حصہ اس کا ربوہ میں آیا اور ایک حصہ میں بھول گیا۔ دوبارہ وہ لاہور میں آیا اور اُس میں
دوسرا حصہ یاد کرایا گیا۔ ورنہ پہلے دن وہ بھولنے کی وجہ سے غیر مکمل رہ گئی تھی۔ بہر حال دونوں
جگہوں پر خدا تعالیٰ نے اس کے مضمون کو یاد کروایا تاکہ میں بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکوں اور
جماعت کے دوست بھی اس سے فائدہ اُٹھائیں۔ سو میں دوستوں کو توجہ دلاتے ہوئے یہ فقرے سو
بتاتا ہوں۔ وہ دعاؤں میں یہ فقرے پڑھا کریں یہ کہتے ہوئے کہ اے اللہ ! فلاں فلاں کام پورا
1956ء
534
خطبات محمود جلد نمبر 37
کر دے کیونکہ ہم ہر قدم قدم پر تیری طرف توجہ کرتے ہیں اور تیری رضا کی جستجو کرتے ہیں۔
بہر حال یہ دعاؤں کی قبولیت کا ایک نسخہ ہے جو خدا تعالیٰ نے بتایا ہے۔ جن دوستوں کو توفیق
ملے وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے لیے بھی اور جماعت کے لیے بھی اپنی دعاؤں کو زیادہ
مفید اور کارآمد بنانے کی کوشش کریں۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
نماز کے بعد میں بعض جنازے پڑھاؤں گا۔
ایک جنازہ تو دوست محمد خان صاحب حجانہ کا ہے جو 2 نومبر کو فوت ہو گئے ہیں۔
انہوں نے 1909ء میں یعنی حضرت خلیفہ اول کے عہد خلافت میں احمدیت قبول کی تھی ۔ وہ
نہایت مخلص اور جوشیلے احمدی تھے۔ انہیں تبلیغ کا جنون کی حد تک جوش تھا۔ ان کے بیٹے نے
مجھے لکھا ہے کہ والد صاحب کی خواہش تھی کہ حضور ان کا جنازہ پڑھائیں اور اپنی زندگی میں بھی
جب وہ مجھے ملتے تھے اس خواہش کا اظہار کیا کرتے تھے کہ میں ان کا جنازہ پڑھاؤں ۔ جیسے وہ
احمدیت کے سلسلہ میں جو شیلے واقع ہوئے تھے ویسے ہی طبیعت کے لحاظ سے بھی بڑے جوشیلے
تھے۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ شورای ہو رہی تھی ۔ ایجنڈا میں یہ تجویز تھی کہ سب احمدی داڑھی رکھا
کریں اور جو داڑھی نہ رکھیں اُن کی وصیت منسوخ کر دی جائے۔ مجھے یاد نہیں کہ یہ تجویز پاس
ہوئی تھی یا نہیں؟ بہر حال جب یہ تجویز پیش ہوئی تو دوست محمد خاں صاحب حجانہ بڑے جوش
سے کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے میں اپنی داڑھی منڈوا دوں گا کیونکہ میں اِس بارہ میں جبر
برداشت نہیں کر سکتا۔ میں نے تو صرف اس لیے داڑھی رکھی تھی کہ خدا اور اُس کا رسول اس کی
ہدایت دیتا ہے کسی کے جبر کی وجہ سے نہیں رکھی تھی۔ اب اگر کوئی شخص مجھے اس بات پر مجبور
کرنا چاہتا ہے تو میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔ میں نے کہا آپ داڑھی چھوڑ سر بھی منڈوا
دیں ہمیں اس کی کیا پروا ہو سکتی ہے۔ اس پر وہ رو پڑے اور کہنے لگے مجھے معاف کر دیا جائے
مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔ اسی طرح ان کی طبیعت اتنی جوشیلی تھی کہ اپنے بیٹے کی ذرا سی بھی
غلطی پر کہہ دیتے کہ میں اسے عاق کرتا ہوں کیونکہ یہ احمدیت کے کاموں میں پورے
جوش سے حصہ نہیں لیتا۔ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور انہیں اگلے جہان میں بھی بڑی
1956ء
535
خطبات محمود جلد نمبر 37
عزت بخشے ۔ وہ خود ایک معمولی زمیندار تھے لیکن بڑے بڑے نوابوں اور رؤساء سے ان کے
تعلقات تھے۔ جب میں پچھلے سال یورپ کے سفر پر گیا تو ان کے علاقہ کا ایک رئیس جو
گورنمنٹ کا سیکرٹری تھا اُس نے مجھے نوٹس دیا کہ آپ کی جماعت تبلیغ کر رہی ہے جس سے
فساد کا ڈر ہے۔ اُنہی دنوں اس سیکرٹری سے کوئی غلطی ہوئی تھی جس پر وزیر اعظم نے اسے
معطل کر دیا تھا چونکہ اس افسر کا میرے ساتھ اور میرے بچوں کے ساتھ پرانا تعلق تھا
دوست محمد صاحب لاہور آئے ہوئے تھے مجھے ملے تو میں نے اُن سے کہا کہ اپنے دوست
کے بیٹے کو کہہ دیں کہ اس نے اس نوٹس کے دینے میں غلطی کی ہے۔ شاید یہ ٹھوکر جو اس کو لگی
ہے اسی وجہ سے لگی ہے۔ اب وہ تو بہ کرے تا کہ اللہ تعالیٰ اس کے قصور کو معاف کرے۔ مجھے
علم نہیں کہ انہوں نے میرا یہ پیغام اسے پہنچایا یا نہیں کیونکہ بعد میں وہ خود مجھے نہیں ملے۔ لیکن
وہ سیکرٹری خود مجھے یہاں ملنے کے لیے آئے۔ پہلے لاہور میں وہ ہمارے خاندان کے ایک فرد
کے پاس گئے اور کہنے لگے میں ربوہ جانا چاہتا ہوں۔ اگر آپ اپنا کوئی آدمی میرے ساتھ بھیج
دیں تو اچھا ہے۔ چنانچہ وہ داؤد احمد کے ساتھ یہاں آئے۔ ملاقات کے دوران میں جس
خلوص کا انہوں نے اظہار کیا اُس سے معلوم ہوتا تھا کہ اُن کے دل کی صفائی ہو گئی ہے۔ ممکن
ہے وہ خود ہی نادم ہوئے ہوں اور ندامت کی وجہ سے یہاں آ گئے ہوں ۔ لیکن دوسه دوست محمد خال
صاحب حجانہ نے اپنی زندگی میں مجھے کہا تھا کہ میں اس کے پاس جاؤں گا اور کہوں گا کہ تم پر
جو یہ عتاب ہوا ہے وہ ہوا ہے وہ اس نوٹس کی وجہ سے ہوا ہے جو تم نے بلا وجہ ا بلا وجہ امام جماعت احمدیہ کو دیا
تھا۔ اس لیے اس پر خدا تعالیٰ کے سامنے ندامت کا اظہار کرو ممکن ہے انہوں نے اسے کہا ہو
اور اس وجہ سے وہ یہاں ملاقات کے لیے آیا ہو۔ بہر حال وہ ملاقات کے لیے آیا اور اپنے
نائب کو بھی ساتھ لایا۔ ملاقات کے وقت میں دوسری باتیں ہوتی رہیں۔ اس بات کے متعلق
اُس نے کوئی ذکر نہیں کیا لیکن ممکن ہے شرمندگی کی وجہ سے اُس نے ذکر نہ کیا ہو۔
بہر حال دوست محمد خاں صاحب حجانہ باوجود اس کے کہ ایک معمولی زمیندار تھے ان
کے تعلقات نوابوں اور رئیسوں سے تھے اور وہ انہیں بڑے دھڑلے سے تبلیغ کیا کرتے تھے۔
الیکشن کے موقع پر بڑے بڑے رؤساء انہیں بلاتے اور اور کہتے ہماری مدد کریں کیونکہ وہ سمجھتے تھے
1956ء
536
خطبات محمود جلد نمبر 37
کہ علاقہ میں ان کا اثر ہے اور ان کے ادنیٰ سے اشارہ پر لوگ ان کی امداد کرنے کے لیے
آجائیں گے۔ ایک دفعہ ان کے ضلع میں ایک ای اے سی نے تنظیم اہل سنت والجماعت
شروع کی اور اس کا ایک اخبار جاری کیا۔ وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے حضور! ان کا
مقابلہ کیجیے۔ میں نے کہا خان صاحب ! گھبرایئے نہیں۔ یہ تنظیم خود بخود ٹوٹ جائے گی آپ کو
اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ یہ لوگ احرار کی طرح اُٹھے تھے اور
1953ء کے قریب انہوں نے شرارتیں کیں لیکن خدا تعالیٰ نے انہیں جلد ہی ختم کر دیا۔
دوسرا جنازہ میں مہر غلام حسین صاحب سیالکوٹی کا پڑھاؤں گا۔ مہر صاحب
مولوی نذیر احمد صاحب مبلغ گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے والد تھے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں
نے ان کا جنازہ پڑھا دیا تھا لیکن دفتر والے کہتے ہیں کہ میں نے ان کا جنازہ نہیں پڑھایا۔
بہر حال میں نماز کے بعد ان کا جنازہ بھی پڑھاؤں گا“۔ الفضل 23 نومبر 1956ء)
1 : ترندی ابواب الاطعمة باب ماجاء في التسمية على الطعام
2 : ابوداؤد كتاب اللباس باب مَا يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا
3 : ابوداؤد كتاب اللباس باب ما يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا
4 : ابوداؤد كتاب اللباس باب ما يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْبًا جَدِيدًا
5 : بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء عِنْدَ الاسْتِخَارَة
6 : كنز العمال جلد 1 صفحه 555 مطبوعه دمشق 2012 حدیث نمبر 2491
7 : الفاتحة : 2
11 : يونس :
120 :9 : المائدة
928 : 10
116 :11 : البقرة