جب بھی کوئی مصیبت آئے تو فوراً خداتعالیٰ کے سامنے جھکو اور یقین رکھو کہ وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا

1956ء
568
(49
خطبات محمود جلد نمبر 37
جب بھی کوئی مصیبت آئے تم فوراً خدا تعالیٰ کے
سامنے جھکو اور یقین رکھو کہ وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا
فرموده 14 دسمبر 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت
فرمائی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا
دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ 1
اس کے بعد فرمایا:
دنیا میں لوگوں کے اندر یہ عام احساس پایا جاتا ہے کہ گویا وہ اکیلے ہیں اور اس دنیا
میں اُن کا کوئی ساتھی اور دوست نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کی پیدائش کا سلسلہ ہی ایسا رکھا ہے
کہ بچہ ماں کے پیٹ سے نکلتا ہے تو پچھلی تاریخ اُسے بھولی ہوئی ہوتی ہے اور وہ نہیں جانتا کہ
ماں کے پیٹ میں جانے سے قبل اُس کی کیا حالت تھی اور اس حالت سے پہلے اُسے کونسی
زندگی ملی ہوئی تھی۔ پھر وہ مرتا ہے تو اکیلا ہی قبر میں جاتا ہے اور اسے پتا نہیں ہوتا کہ وہاں
اسے کیسے ساتھی ملیں گے اور اس کا کیا حال ہو گا۔ اُس کے رشتہ دار اور عزیز جو اُس کی
۔

1956ء
569
خطبات محمود جلد نمبر 37
پیدائش کے وقت اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ وہ کہاں سے آیا وہ اُس کی موت کے
گیا۔ دنیا
بعد حیرت زدہ ہوتے ہیں کہ وہ کہاں چلا گیا ۔ گویا انسان اس دنیا میں اکیلا ہی آتا ہے اور اکیلا
ہی جاتا ہے اور اس کے دل میں ہمیشہ یہ خلش رہتی ہے کہ یہ تنہائی دور بھی ہو گی یا نہیں؟ اور
والا خدا ہی ہو
پھر دور ہو گی تو کیسے ہوگی؟ آخر وہ چاروں طرف ہاتھ پاؤں مارتا ہے اور پہلے صرف اپنے دل
کو تسلی دینے کے لیے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ اگر اُسے کوئی ساتھی ملتا ہے تو پھر اُس کا پیدا کرنے
ہو سکتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شاید وہ اللہ تعالیٰ سے تعلق پیدا کرے تو اُسے ساتھی مل
جائے اور اس کی بیکلی دور ہو جائے ۔ پھر جب وہ اس بات پر قائم ہو کر صحیح جدو جہد کرتا ہے تو
اسے روشنی نظر آ جاتی ہے اور معلوم ہو جاتا ہے کہ جو رستہ اُس نے اختیار کیا تھا اور سمجھا تھا کہ
شاید وہ ہستی جسے خدا کہتے ہیں اس تنہائی میں میری ساتھی بن جائے وہ صحیح نکلا ہے اور
واقع میں خدا تعالیٰ ہی میرا ساتھی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی ایک دفعہ کشفی حالت میں دیکھا کہ اپنے بازو پر
یہ الفاظ لکھ رہے ہیں کہ
میں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے 2
یہ کشف در حقیقت اس آیت کا ہی ترجمہ ہے۔ لیکن یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ
جب انسان خدا تعالیٰ کو دیکھتا ہی نہیں تو وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ کا
کیا مطلب ہوا؟ کیونکہ انسان پوچھتا اُسی کے متعلق ہے جو اُسے نظر آتا ہو۔ اس کے متعلق یاد
رکھنا چاہیے کہ کبھی سوال مبہم بھی ہوتا ہے جیسے رات کو کوئی مسافر اندھیرے میں سفر پر جا رہا ہو
اور اسے خطرہ محسوس ہو تو وہ آواز دیتا ہے کہ کوئی ہے؟ اب اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ
اسے کوئی انسان نظر آ رہا ہے بلکہ وہ اس خیال سے آواز دیتا ہے کہ اگر کوئی شخص وہاں ہو تو وہ
آئے اور اس کی مدد کرے اور جنگل میں تنہائی اور اندھیرے کی وجہ سے جو گھبراہٹ اُس پر
طاری ہے وہ دور ہو جائے ۔ اسی طرح یہ آیت ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جب دنیا میں
انسان تنہائی محسوس کرے اور سمجھے کہ مجھے کسی کی مدد کی ضرورت ہے اور خدا تعالیٰ جو غیر مرئی ہے
اُس کے متعلق وہ کہے کہ اگر کوئی خدا ہے تو وہ آئے اور میری مدد کرے جیسے اندھیرے میں

1956ء
570
خطبات محمود جلد نمبر 37
کوئی مسافر گھبرا کر آواز دیتا ہے کہ کیا کوئی ہے؟ تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی ہو تو وہ
میری مدد کرے۔ اسی طرح جب انسان بھی گھبرا کر آواز دے کہ کیا کوئی ہے؟ تو خدا تعالیٰ کہتا
ہے تم میرے اس بندے کو بتا دو کہ میں ہوں اور پھر میں زیادہ دور بھی نہیں بلکہ میں تمہارے
قریب ہی ہوں۔ دنیا میں پاس رہنے والا شخص بھی بعض اوقات مدد نہیں کرتا، بعض دفعہ تو وہ مدد
کا ارادہ ہی نہیں کرتا اور کہتا ہے مرتا ہے تو مرے مجھے اس کی مدد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
اور بعض اوقات وہ اپنے اندر زیادتی کرنے والے کے خلاف مدد کرنے کی طاقت نہیں پاتا۔
جیسے کوئی شیر گاؤں میں آ جائے اور کسی پر حملہ آور ہو تو دوسرے لوگ بجائے اُس کی مدد کرنے
کے بھاگ جاتے ہیں لیکن یہاں ایسا نہیں ہوتا بلکہ اگر کوئی بندہ گھبرا کر آواز دے اور کہے کہ
کوئی ہے؟ تو وہاں خدا موجود ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میرے بندے نے اگر چہ مبہم طور پر
آواز دی ہے کہ شاید کوئی موجود ہو تو وہ بول پڑے لیکن میں اس کی مہم پکار کو بھی اپنی طرف
منسوب کر لیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ وہ مجھے ہی بلا رہا ہے۔ میں بھول جاتا ہوں کہ جو کچھ کہہ
رہا ہے خیالی طور پر کہہ رہا ہے۔ میں اس وقت اگر مگر کو چھوڑ دیتا ہوں اور فوراً اس کی مدد کے
لیے دوڑ پڑتا ہوں ۔ اس لیے اگر کوئی میرے متعلق سوال کرے تو اُسے بتا دو کہ میں قریب ہی
ہوں دور نہیں۔ بیشک دنیا میں بعض دفعہ کوئی دوسرا شخص قریب بھی ہوتا ہے تو پھر بھی
کرنے کا ارادہ نہیں کرتا یا اُس کی مدد کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ لیکن میں تو ارادہ کر کے بیٹھا
ہوں کہ اس کی مدد کروں گا اور پھر میرے اندر اس کی مدد کرنے کی طاقت بھی ہے۔ لیکن اگر
میں باوجود آقا ہونے کے اُس کی آواز سنتا ہوں اور اُس کی مدد کے لیے دوڑ پڑتا ہوں تو
فَلْيَسْتَجِوانِى اسے بھی چاہیے کہ میری آواز کا جواب دے۔ عربی زبان میں اِسْتَجَابَ
کے دو معنے ہوتے ہیں۔ جب یہ لفظ خدا تعالیٰ کے متعلق بولا جاتا ہے تو اس کے معنے ہوتے
ہیں اُس نے دعا قبول کی اور جب یہ انسان کے متعلق استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے معنے
ہوتے ہیں اُس نے آواز کا جواب دیا ۔ اس آیت میں اِسْتَجَابَ کا جو لفظ استعمال ہوا ہے
یہ انسان کے متعلق ہے۔ اس لیے اس کے معنے یہ ہیں کہ میرے بندوں کا بھی فرض ہے کہ میں
انہیں بلاؤں تو وہ بھی آواز دیا کریں۔ باوجود اس کے کہ میں ان کا آقا ہوں اور یہ میرے
وہ مدد

1956ء
571
خطبات محمود جلد نمبر 37
غلام ہیں یہ پکارتے ہیں تو میں ان کی آواز سنتا ہوں اور دوڑتا ہوا ان کی مدد کے لیے آ جاتا
ہوں۔ پس ان کا تو زیادہ فرض ہے کہ اگر میں انہیں آواز دوں تو وہ لبیک کہتے ہوئے میرے
پاس آ جائیں اور وہ صرف میری آواز کا ہی جواب نہ دیں بلکہ وہ یقین رکھیں کہ میں ان کی مدد
کروں گا گویا فَلْيَسْتَجِيبُوالي ہی کافی نہیں بلکہ وَلْيُؤْمِنُوالی کی بھی ضرورت ہے
کیونکہ جسے دعا کرتے ہوئے یہ یقین نہیں ہوتا کہ کوئی خدا ہے اور وہ اس کی مدد کرے گا تو وہ
دعا اس کے منہ پر ماری جاتی ہے۔ اگر اسے خدا تعالیٰ کی مدد کا یقین ہی نہیں تو وہ اس کی مدد
کیوں کرے گا۔ احادیث میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے آنا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بِی 3 کہ اگر
انسان میرے متعلق یہ یقین رکھتا ہے کہ میں اس کی مدد کروں گا تو میں اس کی مدد کرتا ہوں۔
اور اگر وہ میرے متعلق تذبذب میں مبتلا ہے اور اسے یہ یقین نہیں کہ میں اس کی مدد کروں گا تو
میں اُس کی مدد نہیں کرتا۔ پس خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میرا کوئی بندہ مجھے بلاتا ہے تو اُسے کہہ دو
کہ میں اس کے قریب ہوں لیکن ضرورت ہے کہ میں بھی جب اسے بلاؤں تو وہ دوڑتے
ہوئے میری آواز کی طرف آئے ۔
اب یہ ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ تو ہر انسان سے نہیں بولتا وہ اپنے رسولوں کے ذریعے ہی
بولتا ہے۔ اس لیے اس آیت کا یہ مطلب ہوا کہ جب میں اپنا کوئی رسول بھیجوں تو تمہارا بھی
فرض ہے کہ اس رسول پر ایمان لاؤ، اس کی مدد کرو اور میرے بھیجے ہوئے دین کی اشاعت
کرو۔ اگر تم میری آواز کو سنو گے اور اس کا جواب دو گے اور پھر یقین رکھو گے کہ میں تمہاری
مدد کروں گا تو میں یقیناً تمہاری مدد کروں گا اور تمہیں اکیلا اور بے یار و مددگار نہیں چھوڑوں گا۔
صحابہ نے اس کا ایسا نظارہ دکھایا ہے کہ اسے دیکھ کر حیرت آتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم جب جنگ حنین کے لیے تشریف لے گئے تو دشمن نے پہلے یہ چاہا کہ وہ شہر سے دور
نکل کر مسلمانوں کا مقابلہ کرے۔ وہ علاقہ ان کا اپنا تھا اور وہ اس سے خوب واقف تھے ا اور پھر
وہ سمجھتے تھے کہ وہ مسلمانوں سے تعداد میں زیادہ ہیں لیکن بعد میں کسی عقلمند شخص نے انہیں مشورہ
دیا کہ شہر سے زیادہ دور نہ جاؤ بلکہ شہر کے قریب ہی اپنی صفیں بنا لو۔ یہ جگہ تنگ ہے اور اس
کے دونوں طرف پہاڑیاں ہیں۔ مسلمان اگر تم پر حملہ آور ہوں گے تو وہ لازمی طور پر

1956ء
572
خطبات محمود جلد نمبر 37
ان پہاڑیوں میں سے گزریں گے اس لیے تم درّہ کے دونوں طرف پہاڑیوں پر اپنے تیرانداز
بٹھا دو۔ جب مسلمان حملہ آور ہوں تو دونوں طرف سے ان پر تیروں کی بارش کرو۔ چنانچہ
انہوں نے اس کے مشورہ کو مان لیا۔ جب اسلامی لشکر حنین کے مقام پر پہنچا تو دشمن کے اکثر
سپاہی پہاڑیوں کے پیچھے چھپ کر بیٹھ گئے اور کچھ سپاہی سامنے صف بند ہو کر کھڑے ہو گئے۔
مسلمانوں نے یہ سمجھ کر کہ لشکر وہی وہی ہے جو سامنے کھڑا ہے آگے بڑھ کر اُس پر حملہ کر دیا۔ جب
مسلمان آگے بڑھ چکے اور کمین گاہوں کے سپاہیوں نے سمجھا کہ اب ہم اچھی طرح مقابلہ کر
سکتے ہیں تو اگلی کھڑی ہوئی فوج نے سامنے سے حملہ کر دیا اور پہلوؤں سے تیر اندازوں نے
بے تحاشا تیر برسانے شروع کر دیئے۔ یہ جنگ فتح مکہ کے قریب کے زمانہ میں ہی ہوئی تھی۔
مکہ کے غیر مسلموں نے بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ انہیں
اس جنگ میں شامل ہونے کی اجازت دے دیں۔ ان کا خیال تھا کہ انہیں مسلمانوں کو اپنی
بہادری دکھانے کا موقع مل جائے گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت دے
دی۔ چنانچہ دو ہزار کے قریب مکہ کے غیر مسلم اسلامی لشکر کے ساتھ روانہ ہوئے ۔ یہ لوگ چلے تو
بہادری دکھانے کے لیے تھے لیکن جب دونوں پہلوؤں سے تیراندازوں نے تیروں سے حملہ کر
دیا تو وہ بے تحاشا پیچھے بھاگے اور جب ہزاروں پر مشتمل لشکر اور اس کے گھوڑے اور اونٹ ان
چنیدہ صحابہ میں سے گزرے جو ہر میدان میں ثابت قدم رہنے کے عادی تھے تو اُن کے
گھوڑے بھی بھاگ پڑے اور لشکرِ اسلامی کے پاؤں اکھڑ گئے ۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ جب
ان دو ہزار غیر مسلموں کے گھوڑے ہمارے گھوڑوں کے پاس سے گزرے تو وہ بھی ڈر گئے اور
پیچھے کو بھاگ پڑے۔ ہم نے انہیں روکنے کی بڑی کوشش کی مگر وہ بھاگتے ہی چلے جا رہے تھے
اور ہماری ہر کوشش ناکام ہو گئی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف چند آدمیوں کے ساتھ
میدانِ جنگ میں کھڑے تھے اور دائیں اور بائیں سے تیر برس رہے تھے۔ صحابہؓ کو خطرہ پیدا
ہوا کہ اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی کیا صورت ہو گی لیکن وہ آپ کی کوئی
مدد نہیں کر سکتے تھے۔ دو ہزار اونٹوں کے بھاگنے کی وجہ سے ان کی سواریاں اس قدر ڈر گئی تھیں
کہ ان کے ہاتھ باگیں موڑ تے موڑتے زخمی ہو گئے مگر اونٹ اور گھوڑے واپس لوٹنے کا

1956ء
573
خطبات محمود جلد نمبر 37
نام نہیں لیتے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی فیچر کو ایڑ لگا کر دشمن کے لشکر کی طرف
بڑھنے لگے تو حضرت ابوبکرؓ نے اپنی سواری سے اُتر کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خچر
کی باگ پکڑ لی اور عرض کیا يَا رَسُولَ الله ! تھوڑی دیر کے لیے پیچھے ہٹ آئیں۔ یہاں تک
کہ اسلامی لشکر جمع ہو جائے ۔ اس وقت آگے بڑھنے کا موقع نہیں۔ دشمن دونوں طرف سے تیر
برسا رہا ہے۔ آپ نے فرمایا ابوبکر ! میری خچر کی باگ چھوڑ دو اور پھر خچر کو ایڑ لگاتے ہوئے
آپ نے اُس تنگ راستہ پر آگے بڑھنا شروع کیا جس کے دائیں بائیں کمین گاہوں میں بیٹھے
ہوئے سپاہی بے تحاشا تیراندازی کر رہے تھے اور فرمایا
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ 4
میں خدا کا نبی ہوں۔ جھوٹا نہیں ہوں۔ اس لیے میدان سے فرار کرنا میری شان کے
خلاف ہے۔ اگر دشمن دونوں طرف سے تیر برسا رہا ہے تو وہ مجھے کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتا کیونکہ
خدا تعالیٰ میرا محافظ ہے لیکن میری اس جرات اور دلیری کی وجہ سے جو میں آٹھ ہزار
تیراندازوں کی زد میں ہونے کے باوجود دکھا رہا ہوں یہ خیال نہ کرنا کہ میں خدا ہوں میں خدا
نہیں ہوں بلکہ ایک بشر ہوں اور عبدالمطلب کا بیٹا ہوں ۔ ہاں! مجھے دشمن کا کوئی خطرہ نہیں
کیونکہ میں خدا تعالیٰ کا سچا نبی ہوں اور پھر جس نبوت کا میں نے دعوی کیا ہے اُس کے متعلق
پہلے سے یہ پیشگوئی ۔ موجود ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے لوگوں کے حملوں سے بچائے گا۔ پھر آپ نے
حضرت عباس کو جو بڑے جہیر الصوت تھے بلایا اور فرمایا عباس! آگے آؤ اور بلند آواز سے پکار
کر کہو کہ اے سورۂ بقرہ کے صحابیو! اور اے بیت رضوان کے صحابیو! خدا کا رسول تمہیں بلاتا
ہے۔ چنانچہ حضرت عباس آگے آئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کی تعمیل
میں انہوں نے مسلمانوں کو آواز دی اور کہا اے سورہ بقرہ کے صحابیو! یعنی اے وہ لوگوں جو
سورۃ بقرہ کے زمانہ سے مسلمان ہو اور جنہوں نے سورۃ بقرہ یاد کی ہوئی ہے اور اے
بیت رضوان کے صحابیو! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔ صحابہ کہتے ہیں کہ غیر مسلموں کے ریلا کی
وجہ سے ہماری سواریاں پاگلوں کی طرح دوڑتی جاتی تھیں اور انہیں واپس لوٹانے کا کوئی طریق
ہمارے ذہن میں نہیں آتا تھا۔ ہم اونٹوں اور گھوڑوں کو واپس کرنے کی کشمکش میں تھے

1956ء
574
خطبات محمود جلد نمبر 37
کہ حضرت عباس کی آواز ہمارے کانوں میں پڑی۔ اُس وقت یوں معلوم ہوا کہ ہم اس دنیا
میں نہیں ہیں بلکہ ہم مر چکے ہیں اور قبروں سے اُٹھے ہیں، اسرافیل صور بجا رہا ہے اور ہم
حساب دینے کے لیے خدا تعالیٰ کے سامنے جا رہے ہیں۔ جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ جب
قیامت کے دن خدا تعالی کی طرف سے آواز دی جائے گی تو لوگ بے تحاشا خدا تعالیٰ کی طرف
بھاگ پڑیں گے۔ اسی طرح اُس وقت ہم بھی سمجھتے تھے کہ اب ٹھہرنا ہمارے لیے ممکن نہیں اور
سواریاں ہماری مڑتی نہیں ۔ ہم نے اس زور سے باگیں موڑیں کہ ہماری سواریوں کے سر پیٹھ
سے لگ جاتے تھے لیکن جب باگیں ڈھیلی ہوتیں تو سواریاں پھر پیچھے کی طرف دوڑ پڑتیں۔ وہ
صحابی کہتے ہیں جب حضرت عباس کی آواز ہمارے کان میں پڑی اور ہم نے دیکھا کہ ہماری
سواریاں ہمارے بس میں نہیں رہیں تو ہم میں سے بعض نے اپنی بھاگتی ہوئی سواریوں پر سے
چھلانگیں لگا دیں اور ڈری ہوئی سواریوں کو انہوں نے خالی چھوڑ دیا کہ وہ جدھر چاہیں چلی
جائیں اور بعض نے اپنی تلواریں میانوں سے باہر نکالیں اور ان سے اپنی سواریوں کی گردنیں
کاٹ دیں اور خود پیدل دوڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چل پڑے اور منہ
یہ کہتے جاتے تھے کہ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ الله يَا رَسُولَ اللہ ! آپ کا پیغام ہمیں پہنچ
سے یہ
گیا ہے۔ یا رَسُول اللہ ! ہم حاضر ہیں ہم حاضر ہیں ۔5
پر فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي کا یہ مطلب ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز
آئے تو اس کے بندوں کو چاہیے کہ وہ بھی اس آواز کا جواب دیں اور خدا تعالیٰ کی طرف دوڑ
پڑیں۔ خدا تعالیٰ آسمان سے بولا نہیں کرتا بلکہ وہ اپنے نبیوں کے ذریعہ سے بولا کرتا ہے۔
اس لیے جب اُس کا کوئی نبی آئے تو ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس پر ایمان لائیں اور اس کی
مدد کریں اور یقین رکھیں کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی مدد کیا کرتا ہے۔ صحابہؓ نے اس کا جو نمونہ
دکھایا ہے وہ کسی اور نبی کی قوم نے نہیں دکھایا۔ انہوں نے جب دیکھا کہ ان کی سواریاں پیچھے
بھاگ رہی ہیں اور والا واپس نہیں مڑتیں تو وہ ان کی پیٹھوں پر سے نیچے گود پڑے یا انہوں نے
ان کی گردنیں کاٹ دیں اور خود پیدل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھاگ پڑے اور
آپ کے گرد گھیرا ڈالنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کا لشکر جمع ہو گیا

1956ء
575
خطبات محمود جلد نمبر 37
اور انہوں نے کفار پر حملہ کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن بھاگ گیا اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی ۔ یہ
گویا وَلْيُؤْمِنُوالی کا ثبوت مل گیا ۔ فَلْيَسْتَجِيبُوانی کا حکم صحابہ سے تعلق رکھتا تھا کہ
وہ خدا تعالیٰ کی آواز سن کر اُس کی طرف بھاگ پڑیں۔ چنانچہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
آواز سنتے ہی اُس طرف بھاگ پڑے۔ اور وَلْيُؤْمِنُوائی کا حصہ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا
تھا۔ جب صحابہ اس یقین سے واپس لوٹے کہ خدا تعالیٰ ان کی مدد کرے گا تو آناً فاناً انہیں فتح
نصیب ہو گئی۔ دشمن کی فوج کے سپاہی قید ہوئے ، اُن کی عورتیں پکڑی گئیں اور ان کے اموال،
غنیمت کے طور پر مسلمانوں کے ہاتھ آئے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ اسی قبیلہ میں سے تھیں۔ جب کفار کو
شکست ہوئی تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہنوں کے پاس آئے کیونکہ انہیں امید تھی کہ
وہ ان کی وجہ سے اپنے اموال اور قیدی واپس لے سکیں گے۔ انہوں نے آپ کی بہنوں کو
مخاطب کر کے کہا کہ تم اس وقت ہماری مدد کر سکتی ہو۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)
تمہارے گھر میں پلے ہیں ۔ تم اگر جاؤ اور ہماری سفارش کرو تو وہ تمہاری سفارش ضرور مان لیں
گے اور ہمارے اموال اور قیدی ہمیں واپس لوٹا دیں گے۔ چنانچہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا یا رَسُولَ الله ! آپ نے اس قوم میں پرورش پائی ہے آپ
انہیں معاف کر دیں اور ان کے اموال اور قیدی واپس لوٹا دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا میں نے ایک ماہ تک انتظار کرنے کے بعد قیدی اور ام اموال مسلمانوں میں تقسیم کر
دیئے ہیں۔ ممکن ہے ان لوگوں کو اپنی طاقت پر غرور ہو اور انہیں خیال ہو کہ وہ دوبارہ مسلمانوں
کا مقابلہ کریں گے اور فتح حاصل کر لیں گے اس لیے وہ کوئی سفارش لے کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے پاس حاضر نہ ہوئے۔ یا پھر ان کے ایک ماہ تک نہ آنے کی یہ وجہ ہو کہ انہیں یہ
امید ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قبیلہ میں پرورش پانے اور دودھ کے تعلق کی وجہ
سے آپ ہی آپ ہمیں معاف فرما دیں گے۔ بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ میں نے تمہارا ایک ماہ تک انتظار کیا ہے لیکن جب تم نہ آئے تو میں نے اموال اور قیدی
مسلمانوں میں تقسیم کر دیئے۔ اب دوباتوں میں سے ایک اختیار کر لو۔ یا تو تم اپنے قیدی

1956ء
576
خطبات محمود جلد نمبر 37
چھڑ والو یا اپنے اموال واپس لے لو۔ انہوں نے کہا ہم اپنی قوم سے مشورہ کر لیں۔ چنانچہ وہ
قوم کے سرداروں کے پاس گئیں اور کہا اس وقت تمہیں یا تو قیدی مل سکتے ہیں اور یا اموال مل
سکتے ہیں۔ تم جو چیز پسند کرو واپس لے لو۔ انہوں نے کہا ہمارے قیدی ہمیں واپس کر دیئے
جائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا اس قوم کے مجھ پر بہت سے
احسانات ہیں۔ ان کی ایک عورت نے مجھے دودھ پلایا ہے اور میری پرورش کی ہے۔ اب وہ
میرے پاس آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں ان کے اموال اور قیدی واپس کر دوں لیکن چونکہ
وہ دیر سے آئے ہیں اس لیے میں نے ان کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ یا تو قیدی چھڑوا لو
اور یا اپنے اموال واپس لے لو۔ صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! اگر اس قوم کے آپ پر
احسانات ہیں تو ہم پر بھی احسانات ہیں۔ ہم ان کے قیدی چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہیں اور
ان کے اموال بھی واپس لوٹا دیں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیر سے آنے کی
وجہ سے میں نے انہیں دو باتوں میں سے ایک کے انتخاب کرنے کا اختیار دیا تھا کہ یا تو وہ
اپنے قیدی چھڑوا لیں اور یا اپنے اموال واپس لے لیں اور انہوں نے قیدی چھڑوانے کو پسند
کیا ہے۔ چنانچہ تم ان کے قیدی انہیں دے دو اور بھیڑ، بکریاں، اونٹ اور دوسرے اموال اپنے
پاس رکھو۔ چنانچہ صحابہ نے سب قیدیوں کو آزاد کر دیا۔
تو فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوالی کا یہ عظیم الشان نمونہ تھا جو صحابہؓ نے
دکھایا۔ صحابہؓ کے سوا اور کوئی قوم نہیں جو جنگ حنین کے سے خطرناک موقع پر خطرہ میں کود پڑی
ہو۔ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی قوم تھی جو بے دست و پا ہو چکی تھی لیکن جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز اُس کے کان میں پڑی تو وہ خطرہ کی پرواہ نہ کرتے
ہوئے پروانہ وار آپ کے ارد گرد جمع ہو گئی۔ حضرت موسی علیہ السلام کی قوم نے آپ سے کہہ
دیا تھا کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ 6 کہ تو اور تیرا خدا جا کر
لڑو۔ ہم یہیں بیٹھے ہیں۔ اُس وقت کوئی لڑائی بھی نہیں تھی صرف ایک قوم کو سامنے دیکھ کر
انہوں نے یہ کہہ دیا تھا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم نے عین جنگ کے موقع پر
جب اُس کے قدم اکھڑ چکے تھے اور اُس کی سواریاں پیچھے بھاگی جا رہی تھیں اور باوجود

1956ء
577
خطبات محمود جلد نمبر 37
پورا زور لگانے کے وہ واپس نہیں مڑتی تھیں یہ نمونہ دکھایا کہ جونہی اُس کے کان میں یہ آواز
پڑی کہ خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو وہ اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کو خالی چھوڑ کر یا ان کی
گردنیں کاٹ کر پیدل اس آواز کی طرف بھاگ پڑے اور آناً فاناً آپ کے گرد جمع ہو گئے۔
اور پھر وہ اس یقین کے ساتھ وہاں جمع ہوئے کہ اگر خدا تعالیٰ کا رسول ہمیں بلاتا ہے تو
خدا تعالیٰ بھی وہیں ہو گا۔ چنانچہ انہوں نے زمین سے لبیک لبیک کہا اور آسمان سے خدا تعالیٰ
نے کہا میں تمہاری مدد کے لیے آ گیا ہوں۔ جب دونوں چیزیں جمع ہو گئیں تو دشمن ڈر گیا۔
خدا تعالیٰ کے فرشتے مدد کے لیے اُترنے شروع ہوئے اور تھوڑی ہی دیر میں شکست
مبدل بفتح ہو گئی
غرض یہ ایک عظیم الشان گر ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان کیا ہے لیکن
مسلمان بد قسمتی سے اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ اگر کسی شخص کو یہ معلوم ہو جائے کہ ضلع کا
ڈپٹی کمشنر اُس پر مہربان ہے تو وہ اُس کی دہلیز گھسا دیتا ہے لیکن خدا تعالیٰ اسے اپنی طرف بلاتا
ہے تو وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتا بلکہ اِدھر اُدھر جاتا ہے۔ کبھی کہتا ہے فلاں کے پاس میری
سفارش کر دو، کبھی کہتا ہے فلاں کے پاس میری امداد کے لیے درخواست کر دو حالانکہ خدا تعالیٰ
کہتا ہے کہ مجھے جو بھی پکارتا ہے أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۔ میں اس کی پکار کو
سنتا ہوں اور اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ اگرچہ یہ پکار کسی مقرب کی نہیں ہوتی بلکہ ایک
مضطرب کی ہوتی ہے یعنی ایسے شخص کی پکار ہوتی ہے جو گھبرا جاتا ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ 7 کہ جو شخص
مضطر ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر پکارتا ہے تو کون اسے جواب دیتا ہے۔ حالانکہ خدا اسے نظر نہیں
آ رہا ہوتا اور وہ مبہم طور پر پکار رہا ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ پھر بھی خیال کر لیتا ہے کہ وہ اسے پکار
رہا ہے اور وہ فرضی بات کو حقیقی سمجھ لیتا ہے اور اس کی مدد کرنے لگ جاتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے
اپنے بندوں کی کامیابی کے لیے ایک بڑا رستہ کھول دیا ہے لیکن بد قسمتی سے مسلمان اس طرف
توجہ نہیں کرتے اور اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔ وہ غفلت میں پڑے رہتے ہیں اور نہیں سمجھتے
کہ خدا تعالیٰ ان کے بالکل قریب ہے اور ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ وہ خود کہتا ہے

خطبات محمود جلد نمبر 37
578
فَإِنِّي قَرِیب میں ہر پکارنے والے کے قریب
ریب ہوں ۔
1956ء
یہ بالکل وہی لفظ ہیں جو 1953ء کے فسادات کے موقع پر میں نے کہے تھے کہ تم
مت گھبراؤ میں دیکھ رہا ہوں کہ خدا میری مدد کے لیے آ رہا ہے۔ نہیں میں دیکھتا ہوں کہ وہ
دوڑا چلا آ رہا ہے۔ اور پھر یہی ہوا کہ عین اُس وقت جب لاہور میں تمام احمدیوں کے قتل کی
تجویز ہو رہی تھی وہاں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا اور گھنٹوں میں وہ فساد ختم ہو گیا۔ پس جو شخص
اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی مدد کرتا ہے اور اس طرح مدد کرتا ہے کہ دوڑ کر اُس
کے پاس آتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی کو مدد کے لیے پکارے اور وہ تین چار فرلانگ کے فاصلہ
پر ہو تو بعض اوقات اُس کے آتے آتے پکارنے والا مر سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں
ہر پکارنے والے کے قریب ہوں فاصلہ پر نہیں۔ اگر کوئی مجھے پکارے گا تو میں فوراً ہاتھ بڑھا
کر اسے اپنی گود میں بٹھا لوں گا دیر کا سوال ہی نہیں ہو گا۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں نے اس قیمتی
نسخہ کو چھوڑ دیا ہے جو اُن کی بد قسمتی کی علامت ہے۔
دوستوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں ہر انسان کے قریب ہوں اور یہ
66
کہ میں ہر پکارنے والے کی پکار کو سنتا ہوں اور جس کے قریب خدا تعالیٰ ہو وہ اکیلا نہیں ہو
سکتا۔ بے شک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشفی حالت میں اپنے بازو پر یہ تحریر فرمایا کہ
دمیں اکیلا ہوں اور خدا میرے ساتھ ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اکیلے تھے بلکہ اس
کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن حقیقہ خدا میرے ساتھ ہے۔ اگر
خدا کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کوئی شخص اپنے آپ کو اکیلا کہتا ہے تو اس کی مثال اُس بیوقوف
کی سی ہو گی جو اپنے باپ کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ رستہ میں ڈاکہ پڑا اور چور اُن کا مال لوٹ
کر لے گئے۔ جب کسی نے اُس سے پوچھا کہ کیا ہوا ؟ تو اُس نے کہا ”چور تے لاٹھی دو جنے
میں تے باپو اگلے“۔ پس جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی کہتا ہے میں اکیلا ہوں تو یہ
اس کی بیوقوفی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ کے یہ معنے ہیں کہ دنیا
کی نظروں میں تو میں اکیلا ہوں لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے نے حضرت اب ابو بکر سے فرمایا تھا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا - ابوبکر 8 ! گھبرانے

1956ء
579
خطبات محمود جلد نمبر 37
کی کوئی بات نہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے اور جب اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تو دس بارہ
لفنگوں کی کیا طاقت ہے کہ وہ ہمیں تکلیف پہنچا سکیں۔ خدا تعالیٰ انہیں خود تباہ کر دے گا۔ پس
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کشف میں جو کہا گیا ہے کہ میں اکیلا ہوں اس کا یہی مطلب
ہے کہ دنیا کو تو نظر نہیں آتا کہ میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے لیکن خدا تعالیٰ میرے ساتھ
ہے۔ اگر وہ مجھ پر حملہ کریں گے تو وہ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے میں
کامیاب و کامران ہوں گا اور وہ ناکام اور ذلیل ہوں گے۔
بہر حال قرآن کریم بتاتا ہے کہ ہر شخص جو خدا تعالیٰ کے سامنے جھکے اور اس سے مدد
مانگے وہ اس کی مدد کے لیے تیار ہے اور اس کے بالکل قریب ہے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ
درجہ کے لحاظ سے وہ کسی کے زیادہ قریب ہوتا ہے اور اس کی جلدی مدد کرتا ہے ورنہ وہ ہے
سب کے قریب۔ صرف وہ اس بات کا انتظار کرتا ہے کہ کوئی اسے پکارے اور جب کوئی اسے
پکارتا ہے تو وہ کہتا ہے میں تیری مدد کے لیے تیار ہوں۔ اب بتاؤ جس کے پاس اتنا بڑا نسخہ
موجود ہو اسے بھلا دنیا کا کیا ڈر ہو سکتا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت اکیلی ہے
باقی سب لوگ ایک طرف ہیں اور ہم دوسری طرف۔ لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں
کہ خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ اس لیے گو ہم دنیا کی نظر میں اکیلے ہیں مگر در حقیقت ہم
کیلے نہیں خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے۔ اور اگر کوئی ہم پر حملہ کرے گا تو وہ ہمیں کوئی نقصان
نہیں پہنچا سکے گا کیونکہ ہمارے اور دشمن کے درمیان خدا تعالیٰ حائل ہو جائے گا۔ اور یہ ظاہر
ہے کہ اس کی چوٹ خدا تعالیٰ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ چوٹ لگانے والے کا ہاتھ خود
مفلوج ہو جائے گا اور اس کی چوٹ اُلٹ کر اُسی پر پڑے گی۔
پس اس گھر کو یاد رکھو اور قیامت تک اسے یاد رکھتے چلے جاؤ کہ ہر مصیبت پر
خدا تعالیٰ کو پکارو۔ اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا میں تم پر کوئی مصیبت ایسی نہیں آ سکتی جس میں
خدا تعالیٰ تمہاری مدد نہ کرے اور دشمن کا خطر ناک سے خطرناک حملہ بھی خدا تعالیٰ کی مدد کی وجہ
سے تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا بشرطیکہ تم حرام خوری نہ کرو، بے ایمانی نہ کرو،
بد دیانتی نہ کرو، خدا تعالیٰ کا خوف کرو، تقوای کرد، ظلم نہ کرو، کسی پر تعدی نہ کرو، کسی کی ذلت

1956ء
580
خطبات محمود جلد نمبر 37
اور بدنامی نہ کرو، منافقت نہ دکھاؤ، فساد نہ کرو۔ اگر تم ایسے ہو جاؤ گے تو ہر قدم پر اور ہر
میدان میں خدا تعالیٰ تمہارا ساتھی ہوگا۔ یہ قرآن کریم کا وعدہ ہے جو اَصْدَقُ الصَّادِقِينَ ہے
اور خدا تعالیٰ کا کلام جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ اگر تم اس پر عمل کرو گے تو تم ہمیشہ کامیابی اور بامرادی
دیکھو گے اور تمہارا دشمن ناکام و نامراد ہو گا کیونکہ تمہارا دشمن خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا۔ اُسے
کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو پکارتا ہے۔ لیکن تم مصیبت کے وقت
خدا تعالیٰ کی طرف جھکتے ہو اور اُس سے مدد چاہتے ہو۔
ہمارے ایک تایا تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چچا کے بیٹے تھے اور
آپ کے سخت مخالف تھے اور دہر یہ تھے۔ انہیں آپ سے اتنی ضد تھی کہ ہر موقع پر وہ اپنا بغض
نکالتے تھے۔ آپ نے جب مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تو انہوں نے بھی دعوی کر دیا کہ
میں چوہڑوں کا پیر ہوں اور ان کے بزرگوں کا اوتار ہوں۔ ایک دفعہ لدھیانہ کے بعض
چوہڑے جو اپنے پیر سمیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے مرید ہو گئے تھے۔ اپنے
پیر سے اجازت لے کر قادیان آئے۔ مرزا امام دین صاحب کو پتا لگا تو انہوں نے انہیں بلایا
اور کہا میاں ! ادھر آؤ۔ جب وہ اُن کے پاس گئے تو انہوں نے کہا میاں ! تم کو کیا ہو گیا ہے کہ
تم مرزا غلام احمد کے مرید بن گئے ہو؟ چوڑھوں کا لال بیگ تو میں ہوں۔ تم مرزا صاحب کے
پاس کیوں چلے گئے ہو؟ تمہیں وہاں کیا ملا ہے؟ انہوں نے کہا مرزا صاحب! ہم تو ان پڑھ
ہیں۔ ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ ہمیں کیا ملا ہے صرف اتنا علم ہے کہ آپ مغل تھے لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مخالفت کی وجہ سے چوڑھے کہلانے لگ گئے اور ہم لوگ
چوڑھے تھے لیکن مرزا صاحب کو مان لینے کی وجہ سے مرزائی کہلانے لگ گئے ہیں۔ ہمیں دلائل
نہیں آتے صرف اتنا نظر آتا ہے کہ ہم آپ پر ایمان لانے کی وجہ سے مرزا بن گئے ہیں اور
آپ مخالفت کرنے کی وجہ سے چوڑھے بن گئے ہیں۔
مرزا امام دین صاحب کو صاحب کو ایک دفعہ پیٹ درد ہوا ۔ ان دنوں قاد قادیان میں حضرت
المسير
خلیفہ اول کے سوا اور کوئی طبیب نہیں ہوتا تھا۔ اس لیے انہوں نے حضرت خلیفہ مسیح الاول کو
بلایا۔ آپ اُن کے گھر تشریف لے گئے ۔ آپ نے دیکھا کہ وہ درد کے مارے دالان میں

1956ء
581
خطبات محمود جلد نمبر 37
فرش پر لوٹتے پھرتے ہیں اور کہتے ہیں ہائے اماں ! ہائے اماں! حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے
فرمایا مرزا صاحب! اس تکلیف کے وقت بھی آپ خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتے اور اپنی والدہ کا نام
لیے جا رہے ہیں۔ وہ کہنے لگے مولوی صاحب ! ماں تو میں نے دیکھی ہے لیکن خدا تعالیٰ نظر نہیں
آتا۔ اس لیے میں خدا تعالیٰ کو کیا پکاروں؟ اپنی ماں کو ہی پکارتا ہوں ۔ یہی مومن اور کافر میں
فرق ہے۔ مرزا امام دین صاحب کو پیٹ میں درد ہوا تو انہیں اپنی ماں یاد آئی خدا یاد نہ آیا۔
لیکن اس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ کھانسی کی سخت تکلیف
ہوئی۔ بہتیرا علاج کیا گیا لیکن آرام نہ آیا۔ ایک دن کسی نے کچھ کیلے اور سنگترے بھیج دیئے۔ میں
چونکہ آپ کو دوا پلایا کرتا تھا اس لیے سمجھتا تھا کہ آپ کی صحت کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔ آپؐ نے
کیلے دیکھے تو ایک کیلا کھانے کی خواہش کی۔ میں نے کہا حضور! آپ کو کھانسی کی تکلیف ہے
اور دوا کا استعمال کر رہے ہیں اور ابھی تک بیماری میں افاقہ نہیں ہوا۔ اب آپ کیلا کھانے
لگے ہیں اس سے تکلیف بڑھ جائے گی۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میری اس
بات کی پرواہ نہ کی اور آپ نے ایک کیلا اُٹھایا اور کھا لیا۔ بعد میں فرمایا میاں! مجھے اس کیلے کی
وجہ سے مرض میں زیادتی کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اب مجھے شفا ہو
جائے گی۔ اب دیکھو! مرزا امام دین صاحب بیماری کے وقت اماں اماں پکارتے تھے لیکن اس
کے باوجود انہیں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی دوا کی ضرورت پیش آئی۔ مگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی کی تکلیف ہوئی اور دواؤں کے باوجود آرام نہ آیا تو آپ نے کیلا
کھا لیا اور پھر فرمایا مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مجھے شفا ہو جائے گی اور واقع میں آپ کو شفا
ہو گئی۔ پس جو خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے وہ اس کی برکت پاتا ہے اور جو خدا تعالیٰ کو نہیں پکارتا وہ
خدا تعالیٰ کی برکت سے محروم رہتا ہے۔ مسلمانوں کو تیرہ سو سال سے یہ مقام بھولا ہوا تھا۔
خدا تعالیٰ نے حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ انہیں یہ مقام یاد کرایا ہے مگر اب بھی اکثر لوگ
اسے بھول جاتے ہیں لیکن یہ ایسا ہتھیار ہے کہ توپ و تفنگ بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ کوئی
مصیبت تم پر آئے تم خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جاؤ اور پھر یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد
کرے گا۔ اگر تم ایسا کرو تو وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ کہتے ہیں شیر کے سامنے اگر کوئی شخص

1956ء
582
خطبات محمود جلد نمبر 37
لیٹ جائے تو وہ اُس پر حملہ نہیں کرتا۔ بلکہ چپکے سے پاس سے گزر جاتا ہے۔ اسی طرح جو شخص
خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جائے اور اُس کے آستانہ پر گر پڑے تو وہ بھی اس کو مرنے نہیں دیتا
اور سمجھتا ہے کہ اس کی ذلت میری ذلت ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ اپنے والد صاحب کا ایک قصہ سنایا کرتے
تھے۔ میاں بدر محی الدین صاحب جو بٹالہ کے رہنے والے تھے اُن کے والد جن کا نام غالباً
پیر غلام غلام محی الدین تھا ہمارے دادا کے بڑے دوست تھے۔ اُس زمانہ میں لاہور کی بجائے
امرتسر میں کمشنری تھی اور کمشنر موجودہ زمانہ کے گورنر کی طرح سمجھا جاتا تھا اور امرتسر میں اپنا
دربار لگایا کرتا تھا۔ جس میں علاقہ کے تمام بڑے بڑے رؤساء شامل ہوا کرتے تھے۔
ایک دفعہ امرتسر میں دربار لگا تو ہمارے دادا کو بھی دعوت آئی اور چونکہ انہیں معلوم تھا کہ
پیر غلام محی الدین صاحب بھی اس دربار میں شامل ہوں گے اس لیے وہ گھوڑے پر سوار ہو کر
بٹالہ میں ان کے مکان پر پہنچے۔ وہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک غریب آدمی پیر غلام محی الدین
صاحب کے پاس کھڑا ہے اور وہ اس سے کسی بات پر بحث کر رہے ہیں۔ جب انہوں نے دادا
صاحب کو دیکھا تو کہنے لگے مرزا صاحب! دیکھیے یہ میراثی کیسا بیوقوف ہے۔ کمشنر صاحب کا
دربار منعقد ہو رہا ہے اور یہ کہتا ہے کہ وہاں جا کر کمشنر صاحب سے کہا جائے کہ گورنمنٹ نے
اس کی پچیس ایکڑ زمین ضبط کر لی ہے۔ یہ زمین اسے واپس دے دی جائے۔ بھلا یہ کوئی بات
ہے کہ دربار کا موقع ہو اور کمشنر صاحب تشریف لائے ہوئے ہوں اور ایک میراثی کو اُن کے
سامنے پیش کیا جائے اور سفارش کی جائے کہ اس کی پچیس ایکڑ زمین جو اسے اس کے کسی
جمان نے دی تھی ضبط ہو گئی ہے اسے واپس دی جائے۔ چونکہ وہ پیر تھے گو درباری بھی تھے
اس لیے اُنہیں یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی۔ دادا صاحب نے اُس میراثی سے کہا کہ تم
میرے ساتھ چلو۔ چنانچہ وہ اسے ساتھ لے کر امرتسر پہنچے۔ جب کمشنر صاحب دربار میں آئے
تو درباریوں کا اُن سے تعارف کرایا جانے لگا۔ جب دادا صاحب کی باری آئی تو انہوں نے
کمشنر صاحب سے کہا کہ ذرا اس میراثی کی بانہہ پکڑ لیں۔ وہ کہنے لگا مرزا صاحب! اِس کا کیا
مطلب؟ انہوں نے کہا آپ اس کی بانہہ پکڑ لیں میں اس کا مطلب بعد میں بتاؤں گا۔

1956ء
583
خطبات محمود جلد نمبر 37
چنانچہ اُن کے کہنے پر اس نے اس میراثی کی بانہہ پکڑ لی۔ اس پر ہمارے دادا صاحب کہنے
وو
لگے ہماری پنجابی زبان میں ایک مثال ہے کہ بانہہ پھڑے دی لاج رکھنا“۔ کمشنر پھر حیران ہوا
اور کہنے لگا مرزا صاحب! اس کا کیا مطلب ہے؟ اس پر دادا صاحب نے کہا اس کا یہ مطلب
ہے کہ جب آپ نے ایک شخص کا بازو پکڑا ہے تو پھر اس بازو پکڑنے کی لاج بھی رکھنا اور
اسے چھوڑنا نہیں۔ وہ کہنے لگا مرزا صاحب! آپ یہ بتائیں کہ اس سے آپ کا مقصد کیا ہے؟
انہوں نے کہا اس کی پچیس ایکڑ زمین تھی جو اسے اس کے کسی حجمان نے دی تھی اور حکومت
نے اسے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہمارے مغل بادشاہ جب دربار لگایا کرتے تھے تو اُس
موقع پر ہزاروں ایکڑ زمین لوگوں کو بطور انعام دیا کرتے تھے لیکن یہ غریب حیران ہے کہ اس
کے پاس جو پچیس ایکڑ زمین تھی وہ ضبط کر لی گئی ہے۔ کمشنر پر اِس بات کا ایسا اثر ہوا اور اُس
نے اُسی وقت اپنے منشی کو بلایا اور کہا یہ بات نوٹ کر لو اور حکم دے دو کہ اس شخص کی زمین ضبط
نہ کی جائے۔ اب دیکھو دنیا میں جب ایک انسان بھی بانہہ پھڑے دی لاج رکھتا ہے تو
خدا تعالی بانہہ پھڑے دی لاج کیوں نہیں رکھے گا ؟ جو خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ
اُسے کبھی نہیں چھوڑتا۔ پس دعائیں کرو اور اس گر پر قائم رہو۔ جو شخص اس گھر پر عمل کرتا ہے
دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور وہ ہمیشہ اپنے دشمن پر غالب رہتا ہے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
باہر ایک جنازہ پڑا ہے۔ یہ جنازہ سیالکوٹ سے آیا ہے۔ چند دن ہوئے وہاں ایک
خطرناک حادثہ ہوا اور جس خاندان میں یہ حادثہ ہوا وہ احمدیت کے قبول کرنے کے لحاظ سے
ضلع سیالکوٹ میں اول نمبر پر تھا یعنی میر حامد شاہ صاحب مرحوم کا خاندان۔ اور پھر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جب سیالکوٹ تشریف لے گئے تو اُس وقت بھی اسی
خاندان میں ہی ٹھہرے تھے۔ سید ناصر شاہ صاحب مرحوم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے صحابہ میں سے تھے ان کے ایک لڑکے کی وہاں شادی تھی۔ ہمارے ملک میں رواج
ہے کہ عورتیں دولہا کو اندر بلا لیتی ہیں اور اسے تحفے وغیرہ دیتی ہیں۔ چنانچہ اسی دستور کے
مطابق عورتوں نے دولہا کو مکان کی دوسری منزل پر بلایا۔ ابھی عورتیں دولہا کو تحائف ہی دے

1956ء
584
خطبات محمود جلد نمبر 37
رہی تھیں کہ اوپر کی چھت نیچے آ گری اور پھر اُس چھت کے بوجھ کی وجہ سے نیچے کی چھت
بھی گر گئی۔ نیچے مرد تھے۔ ان میں سے بھی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی اور اوپر کی چھت پر جو
عورتیں تھیں اُن میں سے بھی کچھ زخمی ہوئیں اور کچھ فوت ہو گئیں۔ چنانچہ دو جنازے پہلے
آئے تھے اور ایک نعش آج آئی ہے۔ یہ نعش سید ناصر شاہ صاحب کی اہلیہ کی ہے۔ ان کے
لڑکے کی شادی تھی اور اسی سلسلہ میں یہ وہاں گئی تھیں۔ چھت گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں اور
بعد میں فوت ہو گئیں۔ نماز کے بعد میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔ دوست جنازہ میں شامل
ہوں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اس کی مغفرت کے لیے دعا کریں“۔
الفضل حکیم مارچ 1957ء)
187 :1 : البقرة
2 : تذکرہ صفحہ 172 ایڈیشن چہارم
3 : بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى و يحذركم الله نفسه
4 : مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
5 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1240 مطبوعہ دمشق 2005 ء
6 : المائدة : 25
63 :7 : النمل
40 :8 : التوبة

آج 10 میں سے 10 باقی