ایک نہایت مبارک رؤیا

1957ء
14
3
خطبات محمود جلد نمبر 38
ایک نہایت مبارک رویا
دنیا خواہ کچھ کہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے خدا کی ظاہر کر دہ باتیں بہر حال پوری ہو کر رہیں گی
(فرمودہ 18 جنوری 1957ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
میں بھی حضرت یعقوب علیہ السلام کی طرح یہی کہنے پر مجبور ہوں کہ جو کچھ میں کہوں گا اُس
پر خواہ کوئی شخص سن کر یہ کہے کہ بڑھا سٹھیا گیا ہے اور اس کو ایسی باتیں نظر آنے لگ گئی ہیں پھر بھی میں
اس کے کہنے سے باز نہیں رہ سکتا ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی یہی کہا تھا کہ اِنِّي لَأَجِدُ
رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ 1 کہ اگر تم مجھے پاگل قرار نہ دو تو میں یہ بات کہنے سے باز
نہیں رہ سکتا کہ مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے۔ پس حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھی اس بات سے
خوف نہیں کھایا تھا کہ لوگ انہیں پاگل کہیں گے کہ ایک بچہ جو چھوٹی عمر میں کہیں گم ہو گیا تھا اور اب وہ
اُدھیڑ عمر کا ہو چکا ہو گا باپ اُس کے متعلق اپنے دوسرے بیٹوں سے کہتا ہے کہ تم اپنے بھائی کو تلاش کرو
کیونکہ مجھے اُس کی خوشبو آ رہی ہے اور اس کے ملنے کے دن قریب آ گئے ہیں۔ گو پھر بھی
حضرت یعقوب علیہ السلام اور حضرت یوسف علیہ السلام کے ملنے میں کئی سال لگ گئے تھے لیکن دنیا
جس طرح ان کے دوبارہ ملنے سے مایوس ہو چکی تھی وہ مایوسی دور ہوگئی ۔

1957ء
15
خطبات محمود جلد نمبر 38
میں بھی جو بات کہوں گا اس کی وجہ سے لوگ کہیں گے کہ اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے لیکن
نہ حضرت یعقوب علیہ السلام ڈرے تھے اور نہ میں ڈرتا ہوں ۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے
باوجود یہ بات جاننے کے کہ لوگ انہیں پاگل کہیں گے وہ بات کہہ دی تھی ۔ اسی طرح میں بھی یہ
بات جاننے کے باوجود کہ لوگ مجھے پاگل قرار دیں گے اور میری بات کو جھوٹا کہیں گے یہ بات کہنے
سے باز نہیں رہ سکتا۔
آج رات میں نے رویا میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں اور مسجد مبارک کی چھت پر ہوں ۔
وہاں خوب چہل پہل ہے اور لوگ آتے جاتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ دو آدمی میرے پاس بیٹھے
-
ہوئے ہیں۔ ہیں تو وہ اُدھیڑ عمر کے لیکن توانائی اور طاقت کی وجہ سے وہ جوانی کے زیادہ قریب معلوم
ہوتے ہیں ۔ ان میں سے ایک کا نام عبدالحق ہے اور دوسرے کا نام نوراحمد ہے۔ عبدالحق بات کر رہا ہے
اور نور احمد پہلو میں بیٹھا ہوا ہے۔ عبدالحق نے مجھ سے کہا کہ فلاں شخص گواہی دے رہا ہے اور اس سے
فلاں نے کہا ہے کہ اس طرح گواہی نہ دو بلکہ اس طرح گواہی دو کہ عبدالحق یا نور احمد کو فائدہ پہنچ
جائے۔ اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں کہ وہ گواہی عدالت میں ہے یا سلسلہ کے محکمہ قضاء میں
ہے۔ پھر یہ بھی مجھے یاد نہیں کہ اس شخص سے عبدالحق کے متعلق گواہی دینے کے لیے کہا جا رہا ہے یا یاد کہ
نور احمد کے متعلق کہا جا رہا ہے۔ بہر حال میں نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ وہ گواہی
عبد الحق یا نور احمد کے خلاف ہے یا ان کے حق میں ہے۔ مجھے صرف اس بات سے غرض ہے کہ وہ سیچ
بولے اور جو کہے ٹھیک کہے۔ یہ کہ وہ عبدالحق یا نور احمد کے فائدہ کے لیے گواہی دے اس کی ذمہ داری
مجھ پر نہیں۔ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ وہ جو کہے سچ کہے کیونکہ سچ میں ہی برکت ہے۔ چاہے اس کی
گواہی عبد الحق یا نو راحمد کے خلاف ہو یا ان کے حق میں ہو۔ ان باتوں کے بعد مجھے یکدم یوں محسوس ہوا
کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یاد آئی ہے اور میں نے خیال کیا کہ گھر جاؤں اور
حضرت صاحب کو دیکھوں۔ ہمارے مکان کا وہ حصہ جو مسجد مبارک کی اوپر کی چھت سے ملحق ہے
اور اُسی کے دروازہ سے میں مسجد میں نماز کے لیے آیا کرتا تھا میں اُس حصہ سے گزرا اور پھر چھت کو پار
کر کے سیڑھی سے اترا اور اُس دالان میں گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رہا کرتے تھے۔ میں
جب اُس دالان میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ ایک بڑا شاندار پلنگ رکھا ہے اور اُس پر ایک

1957ء
16
خطبات محمود جلد نمبر 38
اعلیٰ درجہ کا بستر بچھا ہوا ہے۔ میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پلنگ پر لیٹے
ہوئے ہیں ۔ اس پلنگ کے پہلو میں ایک چھوٹا سا میز پڑا ہوا ہے۔ وہ میز ایسا ہے جیسے مہمانوں کے
آگے کھانا رکھنے کا میز ہوتا ہے۔ اُس کے اوپر کھانا بھی رکھا ہوا ہے۔ اس کھانے کی ایک چیز پلاؤ تھی مگر
اس کے چاول بہت ہی اعلیٰ درجہ کے تھے۔ اس سال بدوملہی کے ایک مخلص دوست نے کچھ چاول
بھیجوائے ہیں۔ وہ چاول ہم نے گھر میں پکائے تو میری بیوی نے ان کی بہت تعریف کی کہ وہ بڑی اچھی
قسم کے چاول ہیں ۔ جب ہم جا بہ گئے تو ان میں سے کچھ چاول وہاں بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ لیکن
میں نے دیکھا کہ وہ چاول ان سے بھی بہتر تھے۔ وہ پکنے کے بعد لمبے ہو گئے ہیں اور پھر الگ الگ
رہے ہیں اور ٹوٹے بھی نہیں۔ یہی اچھے چاولوں کی علامت ہوتی ہے۔ بدوملہی کے دوست جو چاول
لائے تھے وہ بھی پکانے کے بعد لمبے ہو جاتے ہیں اور الگ الگ رہتے ہیں لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ
پکانے کے بعد کچھ گھر درے سے ہو جاتے ہیں۔ بہر حال اُس پلاؤ کے چاول ان چاولوں سے زیادہ
اچھے تھے اور وہ پلاؤ بڑے اعلیٰ درجہ کا تھا۔ اس پلاؤ کے اوپر بڑے اعلیٰ درجہ کا قورمہ بھی پڑا ہوا تھا۔ پھر
میں نے دیکھا کہ پلاؤ کے ساتھ ہی ایک پلیٹ میں میٹھا کھانا پڑا ہوا ہے جو کچھ فرنی سے اور کچھ حریرہ
سے مشابہ ہے۔ حریرہ وہ چیز ہے جس کو نشاستہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں میٹھا اور گھی ڈالتے ہیں۔
پھر اس میں پستے اور بادام کی ہوائیاں ڈالتے ہیں۔ بعض دفعہ کشمش بھی ڈال لیتے ہیں اور دماغ کی
طاقت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنی زندگی میں
بعض اوقات حریرہ استعمال فرمایا کرتے تھے تا کہ دماغ کو طاقت حاصل ہو۔ یہ جو پستہ وغیرہ کے
باریک ٹکڑے ہوتے ہیں اور جن کو اُردو میں ہوائیاں کہتے ہیں ان کو حریرہ میں بھی ڈالتے ہیں اور زردہ
میں بھی ڈالتے ہیں۔ چونکہ وہ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ اگر زور سے ہوا چلے تو انہیں اُڑا کر لے جائے
اس لیے انہیں ہوائیاں کہتے ہیں۔ مجھے یاد نہیں کہ اس میٹھے کھانے میں ہوائیاں تھیں یا نہیں لیکن وہ اعلیٰ
درجہ کا حریرہ تھا جسے دیکھ کر کھانے کی رغبت ہوتی تھی۔ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے کوئی مہمان آ رہا ہے جس
کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کھانا رکھوایا ہے۔ تب میں نے چاہا کہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملوں ۔ جس جگہ میز پڑی ہے اس کا چکر کاٹ کر میں چار پائی
کے سرہانے کی طرف گیا جدھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سر تھا۔ میں نے دیکھا کہ آپ کا

1957ء
17
خطبات محمود جلد نمبر 38
تھا، اور ہوتا چہرہ روشن تھا ، داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی اور نہایت خوشنما تھی اور یوں معلوم ہوتا
تھا جیسے بالوں میں
بھی کی ہوئی ہے۔ آخری عمر میں آ آپ مہندی میں خضاب ملا لیا کرتے تھے جس کی وجہ سے بالوں
میں کچھ سیاہی آ جاتی تھی۔ لیکن ابتدا میں آپ صرف مہندی لگایا کرتے تھے۔ یہ خضاب کا نسخہ
میر حامد شاہ صاحب کسی سے سیکھ کر آئے تھے۔ وہی خضاب صحت کی حالت میں میں بھی لگایا کرتا
تھا۔ لیکن آپ مہندی زیادہ ملایا کرتے تھے۔ اس لیے سیاہی کم ہوتی تھی اور سرخی زیادہ لیکن میں مہندی
کم ڈالا کرتا تھا اس لیے سیاہی زیادہ ہوتی تھی اور سُرخی کم ۔ ابتدا میں حضرت صاحب صرف مہندی لگایا
کرتے تھے۔ بہر حال آپ کی داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی جو چمکتی تھی۔ میں نے جھک کر آپ کا
چہرہ دیکھا۔ جب میں آپ کے قریب ہوا تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے ۔ ایک ہاتھ آپ نے
میرے دائیں گلے پر رکھ لیا اور دوسرا ہاتھ میرے بائیں گلے پر رکھ لیا اور میرے سر کو جھکایا اور پیار سے
میرے ہونٹوں کو یہ کہتے ہوئے بوسہ دیا کہ بیٹا! تم اس طریق پر عمل کرو گے یا اُس پر؟ میں نے جواب
دیا کہ مجھے نہ اس طریق سے غرض ہے اور نہ اس طریق سے غرض ہے۔ مجھے تو حضور کے ارشاد سے
غرض ہے۔ حضور جوار شاد فرمائیں گے میں وہی کروں گا ۔ مجھے اس طریق سے یا اُس طریق سے کوئی
تعلق نہیں ۔ آپ نے میری اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ لیکن میں نے دیکھا کہ آپ کے چہرہ پر
رونق آ گئی ہے۔ پھر آپ نے خوشی سے کہا میں نے تمہیں ٹرنک کال کی تھی۔ میں نے کہا حضور ! آپ
نے ٹرنک کال کی ہوگی لیکن مجھے وہ نہیں ملی۔ میں تو مسجد مبارک کے اوپر تھا اور وہاں ٹیلیفون نہیں ۔
بہر حال آپ کی ٹرنک کال مجھے نہیں ملی۔ میرے دل میں خود ہی خواہش پیدا ہوئی کہ میں حضور کو دیکھوں
اس لیے میں آ گیا۔ اس کے بعد آنکھ کھلی تو میرا ذہن اس طرف گیا کہ معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے
اگلے جہان میں بھی ٹرنک کال کا طریق جاری کیا ہوا ہے۔ جب اگلے جہان میں روحیں دنیا کے لوگوں
سے ملنا چاہتی ہیں تو فرشتے ٹیلیفون لگا دیتے ہیں۔ صرف فرق یہ ہوتا ہے کہ یہاں کی ٹرنک کال کانوں
سے سنی جاتی ہے اور وہاں کی ٹرنک کال دل سے سُنی جاتی ہے۔ اگلے جہان میں جب کسی روح کا دل
ہے کہ وہ دنیا میں اپنے کسی پیارے کو دیکھے یا کسی رشتہ دار سے ملے تو فرشتے اسے ٹیلیفون پر کھڑا کر
دیتے ہیں اور ادھر اس کے رشتہ دار کو رغبت دلا دیتے ہیں اور جو کچھ وہ روح کہتی ہے خواب میں اُس
کے سامنے آ جاتا ہے۔ تو گویا ٹرنک کال کا طریق وہاں بھی جاری ہے۔

1957ء
18
خطبات محمود جلد نمبر 38
اس کے بعد پھر غنودگی کی حالت طاری ہوئی اور فارسی کے کچھ شعر میری زبان پر جاری
ہوئے ۔ فارسی میں نے درسی طور پر نہیں پڑھی صرف مثنوی رومی حضرت خلیفہ اول نے پڑھائی تھی اس
لیے فارسی اشعار بہت کم زبان پر آتے ہیں لیکن عربی کے وہ اشعار جو پرانے شاعروں نے کہے تھے وہ
زبان پر آ جاتے ہیں۔ بہر حال میں نے دیکھا کہ فارسی کے کچھ شعر میری زبان پر آگئے ہیں لیکن وہ
مجھے یاد نہیں رہے۔ آخر سوچتے سوچتے میرے ذہن میں آیا کہ وہ شعر جو میری زبان پر جاری ہوئے
تھے ان کے اندر آر پار تار جیسے کچھ الفاظ تھے۔ اس کے بعد میں نے سوچنا شروع کیا کہ کوئی شعر
ایسے ہوں جو میں نے سنے ہوں اور جن میں ایسے الفاظ آتے ہوں ۔ اس پر یکدم مجھے یاد آیا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مجھے فارسی کے دو شعر سنائے تھے اور وہی میری زبان پر
جاری ہوئے تھے وہ شعر سرمد رحمۃ اللہ علیہ کے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ
جانان مرا بمن بیارید
این مرده تنم باو سپارید
چوں بوسہ دہد بریں لبانم گر زنده شوم عجب مدارید
اس میں بھی وہی بیار آرسیار کا وزن تھا۔ اس لیے اس وزن نے میری راہنمائی کی کہ وہ کونسے
شعر ہیں جو میری زبان پر جاری ہوئے تھے۔ سرمد عشق الہی کی وجہ سے بعض ایسے الفاظ کہہ جاتے تھے الہی
جن کی وجہ سے علماء سمجھتے تھے کہ یہ بے دین ہے اور وہ کہتے تھے کہ اسے پھانسی دی جائے۔ چنانچہ عالمگیر
بادشاہ نے ان کے فتووں کی وجہ سے سرمد کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا۔ لیکن در حقیقت ان کا عشق مجازی
نہیں تھا بلکہ حقیقی تھا۔ جب سرمد کو پھانسی کا حکم ہو گیا تو انہوں نے کہا: ۔
دینا۔
جانان مرا بمن بیارید
ایں مُردہ تنم باو سپارید
کہ جب میں مرجاؤں تو میرے محبوب کو میرے پاس لانا اور میرا مردہ جسم اُس کے حوالے کر
چوں بوسہ دہد بریں لبانم
گر زنده شوم عجب مدارید
پھر اگر وہ میرے لبوں پر بوسہ دے اور میں زندہ ہو جاؤں تو اس پر تعجب نہ کرنا۔

1957ء
19
خطبات محمود جلد نمبر 38
لوگوں نے یہ قصہ بنایا ہوا ہے کہ سرمد کو ایک لڑکے سے عشق تھا۔ چنانچہ پھانسی کے بعد وہ لڑکا
لایا گیا۔ اس نے جب سرمد کے لبوں پر بوسہ دیا تو وہ زندہ ہو گئے ۔ حالانکہ اُن کا عشق مذہبی رنگ کا تھا
اور اُن کے اندر روحانی والہیت پائی جاتی تھی جس کی طرف ان شعروں میں اشارہ تھا۔
میں نے جو الہی تصرف سے یہ شعر پڑھا تو اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو میرے پاس لاؤ اور اگر وہ میرے ہونٹوں کو بوسہ دیں گے تو پھر ایک نئی زندگی مجھ میں پیدا
ہو جائے گی اور ترقی سلسلہ اور ترقی اسلام کے ایسے سامان پیدا ہو جائیں گے کہ میرے جیسا مردہ یا
میرے کام جیسا مردہ پھر زندہ ہو جائے گا اور ایسی شان سے زندہ ہو گا کہ لوگ تعجب کریں گے کہ ایسا
مردہ کس طرح زندہ ہو گیا ۔ مگر یہ خدائی تقدیر ہوگی اس پر تعجب کرنا غلط ہوگا۔
پس اس کے معنے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو مجھے اسلام کی خدمت اور اس کی
اشاعت کی اور زیادہ توفیق ملنی شروع ہو جائے گی یا ممکن ہے اس میں میری صحت کی طرف اشارہ ہو۔
دونوں باتیں ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے دینی خدمت کی زیادہ توفیق ملنی شروع ہو جائے اور
اسلام کی اشاعت کے جو کام باقی ہیں وہ میرے ذریعہ یا میرے اتباع کے ذریعہ پورے ہو جائیں۔
اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ظاہری صحت دے دے اور دین کے کام اچھی طرح ہونے لگ
جائیں ۔ اور یہ بھی اس خواب سے اشارہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قادیان جانے کے سامان لوگوں کے
لیے پیدا کر دے۔
بہر حال میں نے اس رویا میں اپنے آپ کو مسجد مبارک قادیان میں دیکھا ہے اور پھر میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا کہ آپ نے میرے سر کو جھکایا اور میرے ہونٹوں پر
بوسہ دیا اور پھر یہ شعر مجھ پر نازل ہوئے۔
مسیح
پس میں نے چاہا کہ اس خوشی میں میں دوسرے دوستوں کو بھی شریک کروں ۔ اس لیے خطبہ
میں میں نے اس رویا کو بیان کر دیا ہے۔ اپنے آپ کو مسجد مبارک قادیان میں دیکھنا اور پھر حضرت
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھنا وہی حضرت یعقوب علیہ السلام والی بات ہے کہ اگر تم مجھے پاگل
قرار نہ دو تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے۔ مجھے بھی اس رویا کے ذریعہ
یوسف کی خوشبو آئی ہے اور میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیکھا ہے جن کا ایک نام

1957ء
20
خطبات محمود جلد نمبر 38
یوسٹ بھی ہے۔ بیشک کہنے والے کہیں گے کہ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے اور یہ ایسی خواہیں دیکھنے
لگ گئے ہیں ۔ لیکن ہمیں اپنے خدا پر یقین ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جو باتیں اس کی طرف سے ظاہر کی
جاتی ہیں وہ پوری ہو کر رہتی ہیں۔
دیکھو! قادیان سے نکلنے کے متعلق جو میری رویا تھی اس کے متعلق کون کہہ سکتا تھا کہ ایسا ہو
جائے گا۔ لیکن پھر ویسا ہی ہو گیا۔ اسی طرح کثرت سے ایسی رویا ہوئیں جو پوری ہوئیں۔ روس کے
متعلق رویا ہوئیں، انگلستان کے متعلق رویا ہوئیں، جرمنی کے متعلق رویا ہوئیں اور وہ پوری ہوئیں۔
پس بیشک کہنے والے ہمیں پاگل کہتے رہیں لیکن الہی منشا یہی ہے کہ وہ ہمارے لیے برکت کے سامان
پیدا کرے اور جماعت سے اشاعت اسلام کا کام کرائے تا کہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
زندہ ہوں اور ہمیں بوسہ دیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زندہ ہونا اور آپ کا بوسہ دینا کوئی
معمولی بات نہیں۔ اگر خدا تعالیٰ کے چھوٹے ہوئے نے ( مسیح کے معنے یہی ہیں ) کسی کو چھوا تو تم یہ
سمجھو کہ گویا خدا تعالیٰ نے ہی اسے چھوا۔ دیکھو! بجلی جب کسی تار میں آ جاتی ہے تو کتنی روشنی ہو جاتی
ہے۔ پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی کو چھوئے تو اُس کا چھو نا آگے چلتا نہ چلا جائے ۔ خدا تعالیٰ
نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا اور خدا تعالیٰ کا وہ ہاتھ اب تک تیرہ سوسال سے برکت دیتا چلا
آ رہا ہے اور قیامت تک دیتا چلا جائے گا ۔ اسی طرح اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
چھوا اور ان کے بوسہ دینے اور چھونے سے ہمارے اندر سینہ سینکڑوں اور ہ: ٹروں اور ہزاروں سال تک برکت چلتی چلی
جائے گی۔ یہی بات اس شعر میں بیان کی گئی ہے کہ :۔
گر زنده شوم عجب مدارید
اگر میں ان کے بوسہ سے زندہ ہو جاؤں تو لوگو! اس پر تعجب نہ کرنا۔ پس اس رؤیا کے
ذریعہ بتایا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام دنیا
میں پھر زندہ ہونے والا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی یہی غرض تھی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ زندہ ہو جائیں ۔ اور میری زبان پر یہ جاری ہونا کہ ”گر زندہ شوم
عجب مدارید رید بتا بتاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دوبارہ زندہ ہونے والے ہیں اور ان کے ذریعہ اسلام کا نور پھر زندہ ہو جائے گا۔ بے شک لوگ

1957ء
21
خطبات محمود جلد نمبر 38
اسے پاگلوں والی بڑ کہیں گے اور کہیں گے کہ ایک کھوئی ہوئی چیز انہیں کیسے مل جائے گی ؟ ایک مردہ
کیسے زندہ ہو جائے گا؟ لیکن
گر زنده شوم عجب مدارید
اگر خدا تعالیٰ اس شخص کو جس پر اس نے یہ کلام نازل کیا ہے یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زندہ کر دے تو دنیا اس پر تعجب نہ کرے۔ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ
کا فیصلہ ہے اور خدا تعالیٰ جس بات کا فیصلہ کر لیتا ہے وہ ہو کر رہتی ہے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
بارش اور سردی کی وجہ سے میری طبیعت خراب رہی ہے۔ ہم جا بہ گئے تو اگرچہ وہاں سردی
زیادہ تھی مگر دھوپ نکلی رہی جس کی وجہ سے باوجود سردی زیادہ ہونے کے طبیعت اچھی رہی۔ یہاں
آئے تو پھر بادل آگئے جس کی وجہ سے طبیعت میں ضعف اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ بہر حال وہ
موسم قریب آ رہا ہے جب بادل ہٹ جاتے ہیں۔ اس لیے اُمید ہے کہ تغیر و تبدل کے ماتحت روشنی اور ہے
نور کا موسم آ جائے گا۔ اس کمزوری کی وجہ سے باوجود اس ارادہ کے کہ میں کھڑے ہو کر خطبہ پڑھوں گا
آج میں نے بیٹھ کر خطبہ پڑھا ہے اور طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لیکن زیادہ اثر بادلوں اور موسم
الفضل 24 جنوری 1957ء )
کا ہی معلوم ہوتا ہے۔
95 : 1 : يوسف

آج 10 میں سے 10 باقی