دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے منشا کے مطابق فیصلہ کرنے اور اس پر کاربند ہونے کی توفیق دے

1957ء
42
6
خطبات محمود جلد نمبر 38
دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کشمیر کے مسلمانوں کو اپنے منشا کے
مطابق فیصلہ کرنے اور اس پر کار بند ہونے کی توفیق دے
کشمیر کے متعلق صلح کرانے کی پیشکش کرنے والے ممالک
ہرگز پاکستان کے ساتھ خیر خواہی نہیں کر رہے
فرموده 8 فروری 1957ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کوئی نبی کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو شیطان اس کے
کام میں رکاوٹیں ڈالتا ہے تا کہ وہ کامیاب نہ ہوا اور فساد لمبا ہوتا چلا جائے۔1 گوقر آن کریم میں نبی کا
لفظ استعمال ہوا ہے لیکن نبی کے اتباع بھی اسی میں شامل ہوتے ہیں۔ کیونکہ شیطان کی اصل غرض
صرف نبی کی مخالفت کرنا نہیں ہوتا بلکہ اس کی اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ دنیا میں نیکی اور امن قائم نہ ہو۔
چونکہ نبیوں کے ذریعہ دنیا میں نیکی اور امن قائم ہوتا ہے اس لیے وہ نبیوں کا دشمن ہوتا ہے۔ ورنہ جو بھی
نیکی اور امن کے قیام کی کوشش کرے وہ اسے بُرا لگتا ہے اور وہ اُسی کے رستہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے
اور فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

1957ء
43
خطبات محمود جلد نمبر 38
میں دیکھتا ہوں کہ پچھلے دنوں سے جہاں الہی تدبیر اس بات کے لیے ظاہر ہو رہی ہے کہ دنیا
میں امن کا قیام ہو اور صلح کی صورت پیدا ہو وہاں بعض لوگوں نے بعض دوسرے لوگوں میں ایسی تحریکیں
شروع کر دی ہیں کہ جن سے وہ امن اور نیکی کے قائم ہونے میں روک بنیں ۔ مثلاً پچھلے دنوں میں نے
پڑھا کہ شام یہ ارادہ کر رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو یہ پیشکش کرے کہ ہم کشمیر کا فیصلہ کرا دیتے
ہیں۔ اور آج میں نے پڑھا ہے کہ سیلون کے وزیر اعظم بند را نائکے نے کہا ہے کہ میں ارادہ کر رہا ہوں
کہ پاکستان اور ہندوستان کو پیشکش کروں کہ کشمیر کے بارہ میں ہماری موجودگی میں اور ہمارے ذریعہ
سے صلح ہو جائے ۔ یہ خبریں بتاتی ہیں کہ شیطان نے لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
بیشک اس میں ذریعہ تو آدمی ہی بنے ہیں جیسا کہ ہمیشہ سے آدمی ہی اس کا ذریعہ بنتے چلے آئے ہیں۔
شیطان خود ظاہری طور پر دنیا میں نہیں آتا بلکہ وہ ہمیشہ بعض آدمیوں کو چن لیتا ہے۔ چنانچہ اس وقت
بھی اُس نے بعض آدمی چن لیے ہیں۔ کسی جگہ اُس نے ہندوستان کے ایمبیسیڈ رکو چن لیا ہو گا کہ وہ
شام کے پریذیڈنٹ سے کہے کہ آپ کوشش کریں کہ کسی طرح ہمارے اور پاکستان کے درمیان صلح ہو
جائے۔ لیکن دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اگر واقع میں ان کے دلوں میں پاکستان کی خیر خواہی ہے تو وہ
نو سال تک کہاں سوئے رہے۔ 1947ء میں کشمیر کا جھگڑا کھڑا ہوا تھا اور اب 1957 ء شروع ہے۔
گویا اس جھگڑے پر 9 سال گزرے چکے ہیں۔ 9 سال کی خاموشی کے بعد آج صلح کی پیشکش کیوں ہو
رہی ہے؟ اور پھر یہ پیشکش اُس وقت ہو رہی ہے جب یو۔این۔او نے کشمیر کے متعلق قدم اٹھایا
ہے۔ جب یو۔این۔او نے ایسا قدم اٹھایا ہے جس کے ذریعہ اُمید کی جاسکتی ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو
حق خود ارادیت مل جائے تو اُسی وقت دو ممبروں نے یہ ارادہ ظاہر کیا کہ ہم پاکستان اور ہندوستان میں
صلح کرا دیتے ہیں۔ ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو اس کے متعلق سوچنا چاہیے اور یہ خیال رکھنا چاہیے
کہ کہیں وہ دھوکا میں نہ آ جائیں ۔ ہم کوئی سیاسی جماعت نہیں صرف مذہبی لوگ ہیں لیکن چونکہ ہم بھی
پاکستانی ہیں اس لیے ہمارا حق ہے کہ ہم بھی اپنی رائے ظاہر کریں۔ اگر ہماری رائے دوسرے لوگوں کی
سمجھ میں آ جائے گی تو وہ اسے اختیار کر لیں گے اور اس طرح اس میں زور پیدا ہو جائے گا۔ اور اگر
ہماری رائے دوسرے لوگوں کی سمجھ میں نہ آئی اور ہماری جماعت دعاؤں میں لگی رہی تو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہمارے سیاستدانوں کے دلوں میں ایسی تحریک پیدا ہو گی کہ وہ اس قسم کی چالاکیوں میں

خطبات محمود جلد نمبر 38
نہیں آئیں گے۔
44
1957ء
آخر یہ موٹی بات ہے کہ شام نیا پیدا نہیں ہوا۔ شام پاکستان کے بننے سے سینکڑوں سال پہلے
سے موجود ہے۔ کم از کم اس کی حکومت پاکستان بننے سے کئی سال پہلے سے قائم شدہ ہے۔ سیلون کی
حکومت بھی پاکستان بننے سے پہلے سے قائم ہے۔ لیکن کشمیر کا جھگڑا 1947ء سے چلا آ رہا تھا اور یہ
دونوں حکومتیں خاموش رہیں ۔ اب ان کے دلوں میں یہ تحریک کیسے پیدا ہوئی کہ یہ نیک کام ہے۔ چلو !
ہم کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صلح کرادیں۔ جب یو۔این۔او نے یہ قدم
اٹھایا کہ کشمیر کا جھگڑا طے ہو اور پاکستان نے تحریک کی کہ وہ اپنی فوج بھیج کر کشمیر کے لوگوں سے ووٹ
لیں اور ووٹ لے کر یہ فیصلہ کریں کہ کشمیر کے لوگ کس طرف جانا چاہتے ہیں۔ آیا وہ پاکستان کی طرف
جانا چاہتے ہیں یا ہندوستان کی طرف جانا چاہتے ہیں؟ تو معاً سیلون کے وزیر اعظم کے دل میں خیال
پیدا ہوا کہ چلو! ہم صلح کرا دیتے ہیں اور سیریا کے پریذیڈنٹ کے دل میں سوال پیدا ہوا کہ ہم صلح کرا
دیتے ہیں۔ یہ امر صاف طور پر بتاتا ہے کہ یہ تحریک کرنے والے ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کے خیر خواہ
نہیں۔ ہم ان پر الزام نہیں لگاتے۔ بند را نائکے کے متعلق جہاں تک ہمارا علم ہے وہ اچھے آدمی ہیں ۔
اسی طرح شکری القوتلی 2 کے متعلق جہاں تک ہمارا علم ہے وہ اچھے آدمی ہیں لیکن اچھے آدمیوں کو بھی
گمراہ کرنے والے گمراہ کر لیتے ہیں۔ پھر عین اس وقت جبکہ یو۔این۔ او قدم اُٹھا رہی ہے اور جب
پاکستان نے ایسی فراخ دلی کا ثبوت دیا ہے کہ اس کی مثال دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی ان ملکوں کے چوٹی
کے لیڈروں کا صلح کرانے کا ارادہ کرنا پاکستان کی خیر خواہی پر دلالت نہیں کرتا ۔ پنڈت نہرو تو کشمیر پر
قبضہ کیے بیٹھے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان نے یہ نہیں کہا کہ ہم لڑائی کے ذریعہ کشمیر واپس لیتے
ہیں بلکہ اس نے یہ کہا ہے کہ یو۔این۔ اواپنی فوجیں کشمیر میں بھیجے اور ان فوجوں کے ذریعہ رائے
شماری کرائے۔ اس رائے شماری کے نتیجہ میں کشمیر کے لوگ جس طرف جانا چاہیں جائیں ۔ ہم یہ نہیں
کہتے کہ کشمیر ہمیں ملے اور نہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ہندوستان کو ملے ۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ
کشمیریوں کی اکثریت جو چاہتی ہے وہی ہو۔ تو یہ ایسی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ رائے ہے کہ سیاسی دنیا
میں ایسی مثال بہت کم ملتی ہے۔ پس ہمارے سیاستدانوں کو اس بات کے متعلق خوب غور کر لینا چاہیے
اور سوچ سمجھ کر کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ کوئی دھوکا کھا جائیں ۔

1957ء
45
خطبات محمود جلد نمبر 38
جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے۔ ہمارا ان باتوں سے اس سے
زیادہ کوئی تعلق نہیں کہ ہم ان کے متعلق اپنا خیال ظاہر کر دیں۔ میرے ذہن میں ایک بات آئی تھی
جو میں نے کہہ دی ہے۔ اگر ملک کی سیاسی پارٹیوں کو نظر آئے کہ اس کی طرف گورنمنٹ کو توجہ دلانی
چاہیے تو میں اُنہیں کہتا ہوں کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں اور گورنمنٹ کو توجہ دلائیں کہ وہ دھوکا میں نہ
آئے ۔ خدا تعالیٰ نے جس طرف قدم چلا دیا ہے وہ اُسی پر قائم رہے کیونکہ اس میں مستقبل کی جھلک نظر
آ رہی ہے۔ اگر خدا نخواستہ ہمیں ہمارے اقدام میں ناکامی ہوئی تو بعد میں ان حکومتوں کی امداد پر غور کر
لیا جائے گا۔ لیکن جب تک یو این او کوئی فیصلہ نہیں کر لیتی ہمیں اپنی موجودہ کوشش میں لگے رہنا
چاہیے۔ اگر ہمیں ناکامی ہوئی اور پھر یہ حکومتیں صلح کرانے کے لیے آگے آئیں تو ہم سمجھیں گے کہ ان
کے دلوں میں ہماری خیر خواہی تھی اور ہمیں یقین ہو جائے گا کہ یہ حق پر ہیں۔ لیکن اس وقت جبکہ
یو این او فیصلہ کر رہی ہے ان قوموں کا صلح کرانے کا ارادہ ظاہر کرنا صاف بتاتا ہے کہ ان کا مقصود صلح
کرانا نہیں بلکہ در حقیقت ان کا مقصود پاکستان کو گرانا ہے۔ باقی جہاں تک ہماری جماعت کا تعلق ہے
میں یہی کہتا ہوں کہ ہماری کوشش اور سعی صرف دعاؤں تک ہی محدود ہے۔ ہمارے ملک کی ایک بڑی
لطیف مثال ہے کہ ملاں دی دوڑ مسیتے ۔ یعنی ملاں کو اگر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ دوڑ کر مسجد میں گھس
جاتا ہے۔ یہ بات بڑی سچی ہے۔ مسجد سے زیادہ امن اور کہاں ہو گا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو مسجد اقصی کے متعلق الہام ہوا کہ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا 3 اور قرآن کریم میں خانہ کعبہ کے
متعلق بھی یہی آتا ہے کہ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا 4 بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ساری مساجد ہی امن والی
ہوتی ہیں۔ پس یہ بالکل سچی بات ہے جو اس مثال میں بیان کی گئی ہے لیکن ”ملاں کی جگہ
مومن کے الفاظ رکھ لینے چاہیں ۔ یعنی مصیبت کے وقت ہر مومن کی دوڑ مسجد تک ہوتی ہے اور اُس
کا فرض ہوتا ہے کہ وہ دعائیں کرے اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے ۔ کیونکہ وہ دعائیں سنتا اور انہیں
دو
قبول کرتا ہے۔
پس ہماری جماعت کے دوستووں کو دعائیں کرنی چاہیں کہ کشمیر کے قریباً نصف کروڑ
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اپنے منشا کے مطابق فیصلہ کرنے اور اس پر کار بند ہونے کی توفیق دے۔
اور ایسے سامان پیدا کرے کہ یہ لوگ جبری غلامی میں نہ رہیں بلکہ اپنی مرضی سے جس ملک کے ساتھ

1957ء
46
خطبات محمود جلد نمبر 38
چاہیں مل جائیں ۔ اور اگر کوئی تحریک اس بات میں روک بنتی ہو تو خدا تعالیٰ اسے کامیاب نہ کرے۔ پھر
اللہ تعالیٰ ہمارے اہل مملکت کو بھی ایسی سمجھ عطا فرمائے کہ وہ وقت پر ہوشیار ہو جائیں اور دیکھیں کہ کون
شخص انہیں سیدھے رستہ سے ہٹا رہا ہے۔ اور ہمیشہ وہ طریق اختیار کریں جو پاکستان کی عزت اور
سرفرازی کا بھی موجب ہوا اور کشمیر کی عزت اور سرفرازی کا بھی موجب ہو۔ ہم کسی کے بدخواہ نہیں ۔ ہم
ہندوستان کے لیے بھی بد دُعا نہیں کرتے۔ ہاں پاکستان اور کشمیر کے لیے دعائیں ضرور کرتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ ان کا سر اونچا کرے۔ اگر کوئی شخص پاکستان کے سر اونچا ہونے میں یا کشمیر کے سر اونچا ہونے
میں اپنی ذلت اور اپنا ناک کٹتا دیکھتا ہے تو یہ اُس کا اپنا قصور ہے ورنہ ہم کسی کے خلاف بد دعا نہیں
کرتے۔ ہم تو اپنے خیر خواہوں اور دوستوں کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کا سر اونچا کر ۔ سر کرے
اور اپنے ملک کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا سر اونچا کرے۔ کشمیری بھی ہمارے بھائی ہیں
اور چونکہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ اس لیے کشمیر بھی ہمیں بہت پیارا ہے۔ پھر کشمیر ہمیں اس
لیے بھی پیارا ہے کہ وہاں قریباً اسی ہزار احمدی ہیں ۔ اور بعض ایسے علاقے جن کی رائے کے مطابق
کشمیر یا ہندوستان میں جاسکتا ہے یا پاکستان میں جاسکتا ہے ان میں احمدیوں کی اکثریت ہے۔ پس
ان دونوں وجوہ سے یعنی اس لحاظ سے بھی کہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ
جس علاقہ کے ووٹ کشمیر کے ہندوستان یا پاکستان میں جانے کے متعلق فیصلہ کریں گے وہاں احمدیوں کی
اکثریت ہے ہمیں کشمیر بہت پیارا ہے۔ اگر وہ علاقہ یہ فیصلہ کر دے کہ ہم پاکستان کی طرف جانا چاہتے ہیں
تو کشمیر اور ہندوستان کا تعلق کٹ جاتا ہے کیونکہ وہی علاقہ کشمیر اور ہندوستان کو آپس میں ملاتا ہے۔
پس ہمیں دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے کشمیری بھائیوں کی مدد کرے۔
آخر کشمیر وہ ہے جس میں مسیح اول دفن ہیں اور مسیح ثانی کی بڑی بھاری جماعت وہاں موجود ہے۔ اور
ہے۔
گویا دونوں مسیحوں کا وہاں قبضہ ہے۔ پہلے مسیح کا جسم وہاں دفن ہے اور دوسرے مسیح کی روح وہاں دفن کی
ہے یعنی احمدی وہاں رہتے ہیں۔ پس کشمیر دونوں مسیحوں کا ہے۔ پہلے مسیح کا اس طرح کہ اس کا جسم
وہاں دفن ہے۔ وہ مسیح اب عیسائیوں کا تو رہا نہیں کیونکہ عیسائیوں نے تو اسے خدا بنالیا ہے اور اگر اس کا
جسم وہاں دفن ہے تو وہ انسان ہے خدا نہیں ۔ پس پہلے مسیح کے لحاظ سے لو تو ، اور دوسرے مسیح کے لحاظ
سے لو تو کشمیر مسلمانوں کا بنتا ہے۔ وہ نہ عیسائیوں کا بنتا ہے اور نہ ہندوؤں کا بنتا ہے کیونکہ مسیح اول نہ ہندو

خطبات محمود جلد نمبر 38
47
1957ء
تھے اور نہ عیسائی تھے اور مسیح ثانی بھی نہ ہندو تھے اور نہ عیسائی تھے بلکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے خادم تھے اور اسلام کی عزت ظاہر کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے انہیں مبعوث کیا تھا۔ پس جس ملک
میں دو مسیحون کا دخل ہے وہ ملک بہر حال مسلمانوں کا ہے اور مسلمانوں کو ہی ملنا چاہیے۔ اس لیے ہمیں
دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔
دیکھو! اس میں ہماری کتنی ذلت ہے کہ مسیح اوّل جس کو ہم خدا تعالیٰ کا ایک نبی مانتے ہیں
اُس کا مقدس روضہ ہندوؤں کے ہاتھ میں چلا جائے۔ پھر اس میں بھی ہماری کتنی ذلت ہے کہ مسیح ثانی
جس کو ہم اسلام کا سچا خادم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا غلام سمجھتے ہیں اور اس زمانہ کا مصلح
سمجھتے ہیں اُس کی جماعت کی بڑی تعداد جو اپنے ملک میں اہم پوزیشن رکھتی ہے ہندوؤں کی طرف چلی
جائے ۔ کشمیر کی ساری آبادی جموں کو ملا کر چالیس لاکھ کی ہے۔ صرف کشمیر کی آبادی بائیس لاکھ کی ہے۔
ممکن ہے اب فرق ہو گیا ہو۔ اس بائیس لاکھ میں سے اگر اسی ہزار احمدی ہیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ قریباً
1/22 فیصدی احمدی ہیں اور اتنی بڑی اکثریت احمدیوں کی اور کسی ملک میں نہیں ۔ پس اسی ہزار
بھائیوں کا حق خودارادیت سے محروم ہو جانا بہت بڑے صدمہ کی بات ہے۔ ہمیں ہر وقت خدا تعالیٰ
سے دعائیں کرتے رہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے مستقبل کے متعلق خود فیصلہ کرنے کی توفیق بخشے ۔
اور جس طرح کہتے ہیں جہاں کی مٹی تھی وہیں آ لگی وہ جہاں کی مٹی ہیں وہیں آ لگیں اور ان کے رستہ
میں کوئی منصوبہ اور کوئی سازش روک نہ بنے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
نماز جمعہ کے بعد میں بعض جنازے پڑھاؤں گا ۔ ایک جنازہ تو بی صاحبہ چاہ بھا گو والا ضلع
ملتان کا ہے۔ اطلاع دینے والے نے لکھا ہے کہ مرحومہ نیک سیرت اور مخلص خاتون تھیں ۔
دوسرا جنازہ والدہ صاحبہ شیخ عبدالحق صاحب ایگزیکٹو انجنیئر کراچی کا ہے۔ مرحومہ صحابیہ اور
موصیہ تھیں ۔
تیسرا جنازہ حکیم عبدالرحمان صاحب تاندلیانوالہ کا ہے جو فضل دین صاحب عرف عبدالله
کے لڑکے تھے۔ فضل دین صاحب لنگر خانہ قادیان میں باورچی تھے اور اس سے پہلے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نائی تھے۔

1957ء
48
خطبات محمود جلد نمبر 38
میں یہ سب جنازے پڑھاؤں گا۔ دوست میرے ساتھ نماز جنازہ میں شریک ہوں“۔
الفضل 23 فروری 1957 ء )
1 : وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا نَبِيِّي إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ فِي
أمْنِيَّتِهِ (الحج : 53)
1891ء -1967ء) شام کے پہلے()SHUKRI AL-QUWATLI( :2 : شکری القوتلی
صدر تھے۔ آپ شام کی جدو جہد آزادی میں شامل اہم شخصیات میں سے تھے۔ ( وکی پیڈیا آزاد
دائرہ معارف زیر عنوان شکری القوتلی)
3 : تذکرۃ صفحہ 426۔ الہام 9 اپریل 1904 ء ایڈیشن چہارم 2004 ء
4 : آل عمران : 98

آج 10 میں سے 10 باقی