اگر انسان حقیقی مومن بن جائے تو اللہ تعالیٰ اُس کے ایمان کی تازگی کے سامان پیدا کرتا رہتا ہے
حصہ 2
1957ء
83
خطبات محمود جلد نمبر 38
بہت کمزور ہوں ۔ اب میرے لیے چلنا پھرنا مشکل ہے۔ اب سنا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں۔ تو مجھے
افسوس ہوا کہ موٹر ہمارے پاس تھی۔ ہم موٹر میں ہی انہیں منگوا لیتے یا ان کے گھر چلے جاتے۔
تو یہ آیات بینات ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے انبیاء کی سچائی ظاہر کرتا رہتا
ہے۔ مومن کو چاہیے کہ وہ سچے معنوں میں مومن بننے کی کوشش کرے۔ اگر وہ حقیقی مومن بنے تو اللہ تعالیٰ
ضرور غیب سے ایسے حالات پیدا کرتا ہے جن سے اُس کا ایمان تازہ ہوتا رہتا ہے۔ اور در حقیقت
ایسے ایمان کے بغیر کوئی مزہ بھی نہیں ۔ جس ایمان نے آنکھیں نہ کھولیں اور انسان کو اندھیرے
میں رکھا اسکا کیا فائدہ۔ جو اِس جہاں میں اندھا رہے گا وہ دوسرے جہاں میں بھی اندھا رہے
گا ۔ اور جسے اس جہان میں آیات بینات نظر نہیں آتیں اُس کو اگلے جہان میں بھی آیات بینات
نظر نہیں آئیں گی ۔ اس دنیا میں آیات بینات نظر آئیں تو دوسری دنیا میں بھی آیات بینات نظر
آتی ہیں ۔
پس مومن کو ہمیشہ دعاؤں اور ذکر الہی میں لگے رہنا چاہیے کہ وہ دن اُسے نصیب ہو۔ جب
اللہ تعالیٰ اسلام اور اپنی ذات کی سچائی اُس کے لیے کھول دے اور اُس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
منور چہرہ اور خدا تعالیٰ کا نورانی چہرہ نظر آ جائے ۔ جب یہ ہو جائے تو پھر رات اور دن اور سال ، تکلیف
کے سال ہوں یا خوشی کے سال ہوں اس کے لیے برابر ہو جاتے ہیں۔ اور چاہے کچھ بھی ہوا لیسا آدمی
ہمیشہ خوش رہتا ہے اور مطمئن رہتا ہے وہ کسی سے ڈرتا نہیں ۔
جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جب کرم دین بھین والا مقدمہ ہوا تو مجسٹریٹ ہندو
تھا۔ آریوں نے اُسے ورغلایا اور کہا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ضرور کچھ سزا دے
اور اُس نے ایسا کرنے کا وعدہ بھی کر لیا ۔ خواجہ کمال الدین صاحب نے یہ بات سنی تو وہ ڈر گئے ۔ وہ
کہنے لگے حضور ! بڑے فکر کی بات ہے۔ آریوں نے مجسٹریٹ سے کچھ نہ کچھ سزا دینے کا وعدہ لے لیا
ہے۔ آپ کسی طرح قادیان تشریف لے چلیں اور گورداسپور میں مزید عرصہ نہ ٹھہریں۔ اگر آ
گورداسپور میں ٹھہرے تو مجسٹریٹ نے کل آپ آپ کو کوئی نہ کوئی سزا ضرور دے دینی ہے۔
حضرت صاحب نے فرمایا خواجہ صاحب ! اگر میں قادیان چلا جاؤں تو وہاں سے بھی مجھے پکڑا جا
سکتا ہے۔ پھر میں کہاں جاؤں گا ؟ مجسٹریٹ کو اختیارات حاصل ہیں ۔ اگر قادیان گیا تو وہاں بھی
پ
1957ء
84
خطبات محمود جلد نمبر 38
وارنٹ آ سکتے ہیں۔ اور وہاں سے کسی دوسری جگہ گیا تو وہ بھی محفوظ جگہ نہیں ہوگی وہاں بھی وارنٹ
جاری کیے جاسکتے ہیں ۔ پھر میں کہاں کہاں بھاگتا پھروں گا ؟ خواجہ صاحب کہنے لگے حضور ! آریوں
نے مجسٹریٹ سے کچھ نہ کچھ سزا دینے کا وعدہ لے لیا ہے۔ اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام لیٹے ہوئے تھے۔ آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب ! آپ کیوں پریشان ہو گئے
ہیں؟ خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ ڈال سکتا ہے؟ چنانچہ یہی ہوا۔ دو مجسٹریٹ تھے جن کی عدالت
میں مقدمہ پیش ہوا۔ اُن دونوں کو بڑی سخت سزا ملی۔ ان میں سے ایک تو معطل ہوا اور ایک کا بیٹا
پاگل ہو گیا اور چھت پر سے چھلانگ مار کر مر گیا۔ پھر اُس پر یہ اثر تھا کہ میں دتی جا رہا تھا کہ وہ
لدھیانہ کے اسٹیشن پر مجھے ملا اور کہنے لگا۔ دعا کریں میرا ایک اور بیٹا ہے خدا تعالیٰ اُسے بچالے۔
مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں ۔
غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ بات پوری ہوئی کہ خدا تعالیٰ کے شیر پر کون ہاتھ
ڈال سکتا ہے۔ اور آریوں کو اُن کے مقصد میں کامیابی نہ ہوئی ۔ پس اگر انسان اللہ تعالیٰ کا ہو جائے
تو پھر دنیا کی ہر شے اُس کی ہو جاتی ہے۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے
الها ما فرمایا کہ
جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو 10
یعنی اگر تو خدا تعالیٰ کا ہو جائے تو سب جہاں تیرا ہو جائے گا دنیا کی کوئی چیز تمہیں ضرر نہیں
پہنچا سکے گی اور کوئی دشمن تمہارے خلاف کوئی شرارت نہیں کر سکے گا۔
پس تم اللہ تعالیٰ کے بنوا اور دعا کرتے رہوتا کہ تم اللہ تعالیٰ کے ہو جاؤ اور اس طرح تم بھی
امن میں آ جاؤ اور تمہاری اولاد اور دوسرے عزیز اور دوست بھی امن میں آ جائیں ۔ یاد رکھو!
جب تک جماعت امن میں نہیں رہے گی تم بھی امن میں نہیں رہ سکتے ۔ اور جماعت اُسی وقت امن
میں رہ سکتی ہے جب تمہاری آئندہ نسل امن میں ہو۔ پس تم سب کے لیے دعائیں کرو ۔ جماعت
کے لیے ہی دعا ئیں نہ کرو بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے بھی دعا ئیں کرو۔ پھر سب سے زیادہ
مستحق دعا کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ اگر سب لوگ آپ پر ایمان لے آئیں
تو دنیا نجات پا جائے ۔ پس وہ دعا کریں جس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی فائدہ پہنچے
1957ء
85
خطبات محمود جلد نمبر 38
اور آپ پر ایمان لانے والوں کی تعداد زیادہ ہو اور تا خدا تعالیٰ دنیا میں اسلام قائم کر دے اور
( الفضل 30 مارچ 1957ء)
ہر جگہ اسلام کی عزت اور توقیر ہو۔
47 :1 : النور
2 : السيرة النبوية لابن هشام - الجزء الثاني صفحه 875، 876 - حزن الرسول على حمزة
و توعده المشركين بالمثلة۔ دمشق 2005ء
: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 198 مطبوعه بيروت 1433ھ
4 : الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 191 مطبوعه بيروت 1995ء
5 : السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه 198 مطبوعہ بیروت 2012 ء
6 : مسلم کتاب الایمان باب كَوْنِ الإِسْلَامِ يَهْدِمُ مَا قَبلَهُ
7 : أَوَلَمْ يَرَوْا اَنَا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الرعد: 42)
8 : تفسیر رازی جلد 29 صفحہ 307 مطبوعہ طہران 1328ھ
9 : يزيد: اسد الغابة کے مطابق حضور کے دور میں 1100 11 افراد کا نام یزید تھا۔ ان میں سے ایک
حضرت ابوسفیان کے بیٹے بھی تھے ۔ یہ حضرت معاویہ کے بھائی اور حضرت ابوسفیان کے
خاندان میں بہترین آدمی تھے۔ انہیں یزید الخیر کہتے تھے۔ ان کی کنیت ابو خالد تھی ۔ فتح مکہ
کے بعد ایمان لائے ۔ غزوہ حنین میں شریک تھے ۔ (اسد الغابة اردو جلد سوم صفحہ 364
مطبوعہ لاہور 2011ء)
10 : تذکرہ صفحہ 390۔ ایڈیشن چہارم 2004 ء