عیدالاضحیہ یہ سبق دیتی ہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ کیلئے باہر نکل جائیں اور ویران دنیا کو رُوحانیت سے آباد کردیں تا ہمیں بھی اسماعیلی برکات سے حصہ وافر عطا ہو۔
لية
کرتے
ر فرموده ۹ جولائی ۱۹۵۷ء بمقام مسجد مبارک ربوہ)
یہ عید عبدالاضحیہ کہلاتی ہے یعنی اس ، اس میں جانوروں کے انوروں کی قربانیاں کی جاتی ہیں ہم قادیان میں
اس طرح کیا کرتے تھے کہ قربانیاں جمع کر لیا کرتے تھے اور پھر ان کا گوشت تمام محلوں میں تقسیم کر دیا
تھے۔ اور یہ انتظام اس لئے لئے کیا جاتا تھا کہ تا قربانی کا گوشت ہر غریب اور امی کے گھر پہنچ جائے
یہاں ابھی اس طریق پر انتظام مکمل نہیں ہوا لیکن چونکہ انڈونیشیا میں قادیان کے پڑھے ہوئے
طالب علم گئے ہیں اس لئے وہاں جماعت نے یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ ہر احمدی اپنی قربانی مرکزہ میں
پہنچا دیتا ہے اور آگے مقام احمدیوں کی لسٹ بنا لیتے ہیں اور ایک انتظام کے ماتحت ان میں کے ماتحت ان میں کو تقسیم کردیا
جاتا ہے۔ اب یہاں فوری طور پہ تو سارا انتظام مشکل تھا تا ہم ایک بکرا تو میں نے قادیان میں
کروا دیا اور پانچ دنوں کے متعلق یہ ہدایت دے دی ہے کہ انہیں ذبح کر کے ان کا گوشت پانچے
محلوں کے عہدیداروں کو دے دیا جائے کہ وہ اپنے طور پر تقسیم کر دیں۔ مگر ہونا یہاں بھی بھی چاہئیے
کہ لوگ قربانی کا گوشت اکٹھا کریں اور ایک نظام کے ماتحت شہر کے لوگوں میں تقسیم کریں ۔ آخر
یہاں بھی خدا تعالی کے فضل سے جماعت بڑھ رہی ہے اور لوگ باہر سے بھی قربانیاں بھجوا دیتے
ہیں۔ کچھ مدت پہلے ربوہ میں یہ دستور رہا تھا کہ لوگ اپنی قربانیاں لنگر خانہ میں دیدیتے تھے۔
مگر بر مهمان لنگر خانہ میں نہیں بھرا ہوتا ۔ کئی مہمان گھروں میں بھی ٹھرتے ہیں اور پھر صرف
بیمان هیات ربانی کے مستحق نہیں ہوتے بلکہ ربوہ کے مقیم لوگ بھی قربانی کے مستحق ہیں۔ اس لئے
انتظام ایسا ہی ہونا چاہئیے کہ گوشت اکٹھا کر لیا جائے اور اس میں سے ایک مناسب مقدار
لنگر کو دے دی جائے۔ اور باقی گوشت تمام شہر کے لوگوں کی لسٹ بنا کر ان میں تقسیم کیا جائے۔
گرمی کی شدت اور تکلیف کی وجہ سے میں نے آج مصافحہ کے لئے بھی بعض خاص ہدایات
دی ہیں پہلے تو میں نے ہدایت دیدی تھی کہ مصافحہ نہیں ہو گا لیکن پھر میں نے خیال کیا کہ عید
کے موقعہ پر قدرتی طور پر لوگوں کے دلوں میں یہ خواہش ہوگی کہ وہ مصافحہ کریں ۔ اس لئے میں نے
مصافحہ کے لئے بعض ہدایات دے دی ہیں ان کے ماتحت منتظمین صف وار مصافحہ کرائیں گے لیکن
کسی کو انتظار نہیں کرنے دیا جائے گا پچھلی عید پر میں نے دیکھا تھا کہ کوئی ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کہ
کرنا پڑا تھا۔ لوگوں کو دھکے دے کر آگے لایا جاتا تھا اور قریب آکر کوئی ادھر کھسک جاتا تھا کہ
میں آخر میں مصافحہ کروں گا اور کوئی اُدھر کھسک جاتا تھا کہ کسی طرح اسے زیادہ موقعہ مل جائے ۔ یہ
vod
طریق دوسروں کے حقوق کو بھی نا جائز طور پر تلف کرنے والا ہے اور خود اپنی جماعت اور امام
کو بھی تکلیف میں ڈالنے والا ہے اس لئے میں نے کہ دیا ہے کہ کسی کو انتظار میں مت بیٹھنے منتظمین
پہلے پہلی صف والوں کو مصافحہ کرا دیں اور وہ باہر چلی جانے پھر دوسری صفت والوں کو مصافحہ
کرائیں جب وہ باہر چلے جائیں تو تیسری صف والوں کو مصافحہ کرائیں ۔ جب وہ باہر چلے جائیں
تو جو بھی صف والوں کو مصافحہ کرائیں جتنے لوگ مصافحہ کر لیں، کر لیں ۔ جو رہ جائیں رہ جائیں کسی
کو یہ اختیار نہ ہو کہ وہ مرضی سے آگے جاتے۔ جو پہلی صف والا پہلے مصافحہ نہیں کرنا چاہتا وہ باہر
جا کر بیٹھ جائے اور انتظار کرے پھر بعد میں اسے موقعہ مل جائے تو مصافحہ کرلے ورنہ صبر کرے ۔
یہ عید جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا ہے قربانیوں کی عید ہے اور حضرت آجیل علیہ السلام
کی یاد میں ہے میں نے کئی دفعہ بنایا ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی یہ نہیں تھی جیسا کہ
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ انہیں ذبح کرنے کے لئے حضرت لئے حضرت ابراہیم نے زمین پر لٹا دیا تھا لیکن بعد
میں خدا تعالے سے الہام الهام پا کر آپ نے ذبح کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور انہی اشارہ کی بناء پر
ان کی جگہ ایک بکرا ذبح کر دیا۔ میں بار ہا بتا چکا ہوں کہ در حقیقت حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
حضرت اسمعیل علیہ السلام کے وادی مکہ میں چھوڑ آنے کے متعلق یہ رویا دکھائی گئی تھی۔ کیونکہ
ایک بے آب و گیاہ وادی میں بیٹھ جانا بھی بہت بڑی قربانی ہے ۔ جیسے شروع شروع میں ربوہ
میں چند آدمی جیسے لگا کر بیٹھ گئے تھے تاکہ اسے آباد کیا جائے ۔ وہ آدمی در حقیقت اس وقت
امیسای سنت کو پورا کر رہے تھے، وہ صرف اس لئے یہاں میٹھے گئے تھے کہ آئندہ یہاں ربوہ آباد کیا
جائے ۔ اگر وہ قربانی نہ کرتے اور ربوہ میں آخر جیسے لگا کر نہ سمجھ جاتے تو نہ یہ شہر بنتا نہ سڑکیں نہیں
نہ بازار بنتے ، نہ مکانات بلغے اور یہ جگہ پہلے کی طرح چٹیل میدان ہی رہتی۔
امریکہ مین فری تھنکنگ (FREE THINKING ) کی سحریک پیدا ہوئی ہے اس کا بانی
ایک فرانسیسی شخص ہے اس نے اپنا قصہ یہی لکھا ہے کہ میں ایک دن اپنے باپ کے ساتھ ایک
پادری کا وعظ سننے گیا تو وہاں اس نے یہ کہا کہ ابراہیم بڑا نیک انسان تھا اس نے خدا کی خاطر اپنے
انکلوتے بیٹے کے گلے پر چھری پھیر دی ۔ وہ لکھتا ہے کہ اتفاق کی بات ہے میں بھی اپنے باپ کا اکلوتا
بیٹا ہی تھا میں وہاں سے نکل کر بھاگا۔ میرے دل میں یہ خون پیدا ہوا کہ اگر میرے باپ کو یہ خطہ پسند
آگیا تو وہ کہیں میری گردن پر بھی چھری نہ پھیر دے۔ میں سمندر پر گیا وہاں ایک امریکہ جانیوالا جہاز
کھڑا تھا ئیں اس میں گھس گیا اور کسی کو نہ میں چھپ کر بیٹھ گیا۔ اور اس طرح امریکہ پہنچ گیا۔ یہاں
آکر میں نے یہ دہریوں والی تحریک جاری کی ہے نے جاری کیا ہے
غرضیکہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیہما السلام کی قربانی کو غلط تشکل میں پیش کیا جاتا ہے
664
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی رؤیا کا یہ مطلب تھا کہ آپ اپنی مرضی سے اور یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ دادی
مکہ ایک بے آب و گیاہ جنگل ہے اور وہاں کھانے پینے کو کچھ نہیں ملتا۔ اپنی بیوی اور بچے کو وہاں
چھوڑ آئیں۔ چنانچہ آپ نے ایسا ہی ہی کیا ۔ جب حضرت اسمعیل علیہ السّلام بڑے ہوتے تو تو آپ آپ نے
اپنی نیکی اور تقوی کے ساتھ اپنے گرد لوگوں کا ایک گردہ جمع کر لیا۔ اور انہیں نمانہ اور زکوۃ
اور صدقہ و خیرات کی تحریکات کرکے اور اسی طرح عمرہ اور حج کے طریق کو جاری کر کے آپ نے مکہ
کو آباد کرنا شروع کیا۔ چنانچہ ان کی قربانیوں کے نتیجہ میں صدیوں سے مکہ آباد چلا آتا ہے قریبا
تین ہزار سال سے برابر خانہ کعبہ آباد ہے اور اس کا طراف اور حج کیا جاتا ہے ۔
پس عید الاصحبہ کی قربانی بے شک اس قربانی کی یاد دلاتی ہے۔ مگر اس قربانی کی یاد نہیں
ولانی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ظاہری شکل میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن پر چھری
پھیر دی ۔
بعد دبن۔
در حقیقت قربانیوں کی عید ہمیں اس طرف توجہ دلاتی ہے کہ ہم خدا تعالے کی خاطر اور اس کے
دین کے لئے جنگلوں میں جائیں اور وہاں جا جا کر خدا تعالے کے نام کو بلند کریں ۔ اور لوگوں سے
س کے رسول کا کلمہ پڑھوائیں جیسا کہ ہمارے صوفیاء کرام کرتے چلے آئے ہیں۔ اگر ہم ایسا کریں
ریقینا ہماری قربانی حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کے مشابہ ہوگی ۔ ہم یہ تو نہیں کر سکتے۔
کے
کہ وہ قربانی بالکل حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کی طرح ہو جائے گی کیونکہ دلوں کی کیفیت
مختلف ہوتی ہے۔ حضرت اسمعیل علیہ السلام سے دل کی حالت اور بیتی اور ہمارے زمانہ کے لوگوں
دلوں کی حالت اور ہے مگر ہر حال وہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کے مشابہ ضرور ہو جائیگی
پس تم اپنے آپ کو اس قربانی کے لئے پیش کر وہ میرے نزدیک اس زمانہ میں حضرت اسماعیل علیہ السلام
کی قربانی کے مشابہ قربانی وہ مبلغ کر رہے ہیں جو مشرقی اور مغربی افریقہ میں تبلیغ کا کام کر رہے
ہیں۔ وہ غیر آباد ملک ہیں جن میں کوئی شخص خدا تعالٰی اور اس کے رسول کا نام نہیں جانتا تھالیکن
ان لوگوں نے وہاں پہنچ کر انہیں خدا تعالئے اور اس کے رسول کا نام بتایا۔ میں پہلے بھی ایک خطبہ
میں بتا چکا ہوں کہ مغربی افریقہ کے ایک ملک میں عیسائیوں نے اپنے پریس میں احمدی اخبار
کا چھاپنا بند کر دیا تو ہمارے مبلغ انچارج جماعت کا علیحدہ پریس لگانے کے سلسلہ میں چندہ اکٹھا
کرنے کے لئے ایک جگہ گئے وہاں انہیں ایک ایسا آدمی ملا جسے انہوں نے بڑی تبلیغ کی تھی مگر
اس نے احمدیت قبول نہیں کی تھی، بعد میں اس کے پاس ایک مقامی مبلغ پہنچا تو اس نے کہا کہ تمہارے
بڑے پاکستانی مبلغ نے مجھے تبلیغ کی ہے لیکن اگر یہ دریا ر وہ اس وقت ایک دریا کے کنارے جارہے
تھے، اپنا رخ پھیر کر الٹی طرد خ پھیر کر الٹی طرف چل پڑے تو یہ بات ممکن ہے لیکن میرا احمدیت کو حمدیت کو قبول کرنا ناممکن ہے۔
م
لیکن کچھ دن اس مبلغ کی صحبت میں رہنے کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ وہ احمدی ہو گیا۔ ہمارے
مبلغ انچارج کہتے ہیں کہ جب میں وہاں چندہ لینے گیا تو اتفاقاً وہ شخص اس شہر میں آیا ہوا
تھا وہ مجھے ملا اور کہنے لگا ۔ آپ یہاں کیسے تشریف لائے ہیں ۔ میں نے اسے اپنی آمد کا مقصد
بنایا اور کہا کہ عیسائیوں نے اپنے پریس میں ہمارا اخبار شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اور
کہا ہے کہ اگر تمہارے خدا میں کوئی طاقت ہے تو اسے چاہیے کہ وہ کوئی معجزہ دکھاتے اور تمہارا اپنا
پریس جاری کر دے ۔ پس میں ! میں اپنا علیحدہ پریس لگانے کے لئے چندہ اکٹھا کرنے آیا ہوں۔ اس
پر وہ احمدی دوست کہنے لگا مولوی صاحب ! یہ تو بڑی بے غیرتی ہے کہ اب ہمارا اخبار ان کے
پریس میں چھپے ۔ آپ یہاں کچھ دیر انتظار کریں میں ابھی آتا ہوں ۔ اس کا گاؤں قریب ہی تھا۔ وہ
وہاں گیا اور تھوڑی دیر کے بعد واپس آکر اس نے پانچ سو پونڈ کی بیستم مولوی صاحب کے ہاتھ
میں دے دی اور کہا کہ پولیس کے سلسلہ میں یہ میرا چندہ ہے ہے۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل
سے اس مد میں ۲٫۵۰۰ پونڈ کے قریب چندہ جمع ہو چکا ہے ۔ اور اب سنا ہے کہ پریس لگ رہا ہے ہے
یا کم از کم وہ انگلستان سے چل چکا ہے۔ غرض ہمارے یہ مبلغ ایسے ممالک میں کام کر رہے ہیں جہاں
جنگل ہیں جنگل ہیں۔ شروع شروع میں جب ہمارے مبلغ وہاں گئے تو بعض دفعہ انہیں وہاں درختوں کی
جڑیں کھانی پڑتی تھیں اور وہ نہایت تنگی سے گزارہ کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب
ہو جاتی تھی۔ گو اب ہمارے آدمیوں کے میل ملاپ کی وجہ سے ان لوگوں میں کچھ نہ کچھ تہذیب آگئی
ہے۔ ان ممالک کو سفید آدمیوں کی قبر کیا جاتا ہے کہ کیونکہ وہاں کھانے پینے کی چیزیں نہیں ملتیں جب
سفید آدمی وہاں جاتے ہیں تو وہ مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور پچیش وغیرہ
بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ غرض اس زمانہ میں حضرت اسمعیل علیہ السلام سے زیادہ سے زیادہ
مشابہت ہمارے مبلغوں کو حاصل ہے۔ جو اس وقت مشرقی اور مغربی افریقہ میں کام کر رہے ہیں۔
کیونکہ وہ ملک اس وقت بھی جنگل ہیں اور دنیا میں کوئی اور ملک جنگل نہیں ۔ امریکہ بھی آباد ہے
یورپ بھی آباد ہے اور مڈل ایسٹ بھی اب آباد ہو چکا ہے لیکن افریقہ کے اکثر علاقے اب
بھی غیر آباد ہیں ۔ ان میں تبلیغ کرنے والوں کو بڑے بڑے لمبے سفر کرنے پڑتے ہیں اور بڑی جانکاہی
کے بعد لوگوں تک اسلام پہنچانا پڑتا ہے ۔ خدا تعالے نے یہ ملک ہمارے لئے رکھے تھے تا کہ ہمارے
نوجوان ان میں کام کر کے حضرت اسمعیل علیہ السلام سے مشابہت حاصل کریں ۔ پس خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہمارے نوجوان افریقہ کے جنگلات میں بھی کام کر رہے ہیں۔ مگر میرا خیال یہ ہے کہ اس
ملک میں بھی اس طریق کو جاری کیا جا سکتا ہے چنانچہ میں چاہتا ہوں کہ اگر کچھ نوجوان ایسے ہوں
جن کے دلوں میں یہ خو ں یہ خواہش پائی جاتی ہو کہ وہ حضرت خواجہ معین الدین صاحب چشتی اور حضرت
اوم
شهاب الدین صاحب سہروردی کے نقش قدم پر چلیں تو جس طرح جماعت کے نوجوان اپنی زندگیاں زن
تحریک جدید کے ماتحت وقف کرتے ہیں ۔ وہ اپنی زندگیاں براہ راست میرے سامنے وقف کریں
تاکہ میں ان سے ایسے طریق پر کام لوں کہ وہ مسلمانوں کو تعلیم دینے کا کام کر سکیں۔ وہ مجھ سے ہدایتیں
لیتے جائیں اور اس ملک میں کام کرتے جائیں۔ ہمارا ملک آبادی کے لحاظ سے ویران نہیں لیکن
روحانیت کے لحاظ سے بہت دویران ہو چکا ہے ۔ اور آج بھی اس میں پشتیوں کی ضرورت ہے
سرور دیوں کی ضرورت ہے نقش بندیوں کی ضرورت ہے اگر یہ لوگ آگے نہ آئے اور حضرت معین الدین
صاحب چشتی حضرت شهاب الدین صاحب سهروردی ، در حضرت فرید الدین صاحب کر گئی جیسے لوگ
پیدا نہ ہوئے تو یہ ملک رومانیت کے لحاظ سے اور بھی ویران ہو جائے گا۔ بلکہ یہ اس سے بھی زیادہ
ویران ہو جائیگا جتنا مکہ مکرمہ کسی زمانہ میں آبادی کے لحاظ سے ویران تھا۔ پس میں چاہتا ہوں
کہ جماعت کے نوجوان ہمت کریں اور اپنی زندگیاں اس مقصد کے لئے وقف کریں وہ صدر انجمن
احمد یہ یا تحریک جدید کے ملازم نہ ہوں ۔ بلکہ اپنے گزارہ کے لئے وہ طریق اختیار کریں جو میں انہیں
بناؤں گا اور اس طرح آہستہ آہستہ دنیا میں نئی آبادیاں قائم کریں ۔ اور طریق آبادی کا یہ ہوگا
کہ وہ حقیقی طور پر تو نہیں ہاں معنوی طور پر ربوہ اور قادیان کی محبت اپنے دل سے نکال دیں اور
باہر جا کر نتے رہوے اور نئے قادیان بسائیں۔ ابھی اس ملک کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں
میلوں میل تک کوئی بڑا قصبہ نہیں وہ جاکر کسی ایسی جگہ بیٹھ جائیں اور حسب ہدایت و ہاں تبلیغ
بھی کریں اور لوگوں کو تسلیم بھی دیں۔ لوگوں کو قرآن کریم اور حدیث پڑھائیں اور اپنے شاگرد
تیار کریں جو آگے اور جگہوں پر پھیل جائیں۔ اس طرح جائیں۔ اس طرح سارے ملک ہیں وہ زمانہ دوبارہ آجائیگا
جو پرا نے صوفیاء کے زمانہ میں تھا۔
دیکھو ہمت والے لوگوں نے پچھلے زمانہ میں بھی کوئی کمی نہیں کی ۔ یہ دیوبند جو ہے یہ ایسے
ہی لوگوں کا قائم کیا ہوا ہے۔ مولانامحمد قاسم صاحب نانوتوی نے حضرت سید احمد صاحب بریلوی کی
ہدایت کے ماتحت یہاں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ اور آج سارا ہندوستان ان کے
علم سے سے منور ہو رہا رہا ہے۔ ہے ۔ حالانکہ حالانک وہ زمانہ حضرت معین الدین صاحب چشتی کے زمانہ سے کئی سو سال
بعد کا تھا لیکن پھر بھی روحانی لحاظ سے وہ اس سے کا سے کم نہیں تھا جبکہ ان کے زمانہ میں اسلام
بہندوستان میں ایک مسافر کی شکل میں تھا۔ اس زمانہ میں بھی وہ ہندوستان میں ایک مسافر کی
شکل میں ہی تھا حضرت سید احمد صاحب بریلوی نے اپنے شاگردوں کو ملک کے مختلف حصوں
میں بھیجوایا جن میں سے ایک ندوہ کی طرف بھی آیا پھر ان کے ساتھ اور لوگ مل گئے اور ان رہنے
اس ملک میں دین اور اسلام کی بنیادیں مضبوط کیں۔ اب چاہے ان کی اولاد خراب ہو گئی ہے۔
دارالعلوم دیوبند مراد ہے جو ملا احمد قاسم نانوتوی کے نام پر قاسم العلوم کہلاتا ہے اس دورے کے اصل محرک مولوی فضل الرحمن کیا اور دو اور استند تھے
بعد میں مولانا نانوتوی کی سرپرستی میں اسے بہت فروغ حاصل ہوا۔ موج کوثر ۲۰۰ مطبوعہ فیروز سنز یا پورشن )
de
سلم
লা
اللہ تعالئے ہماری اولادوں کو بچائے کہ وہ خراب نہ ہوں ، لیکن ان کی اولادوں کی خرابی ان کے
ختیار میں نہیں تھی۔ انہوں نے تو جس حد تک ہو سکا دین کی خدمت کی بلکہ جہاں تک مشلبی اولاد
کا تعلق تھا مولانا محمد قاسم صاحب کی اولاد پھر بھی دوسروں سے بہت بہتر ہے ۔ میں جب ندوہ
دیکھنے گیا ۔ تو مولویوں نے ہماری بڑی مخالفت کی۔ مگر مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی کے بیٹے
یا پوتے جو اُن دنوں نوه کے منتظم تھے انہوں نے میرا بڑا ادب کیا۔ اور مدرسہ والوں کو حکم
دیا کہ جب یہ لوگ آئیں تو ان سے اعزاز کے ساتھ پیش آئیں۔ بعد میں انہوں نے میری دعوت بھی
کی لیکن میں پیشی کی وجہ سے اس دعوت میں دعوت میں شریک نہ ہو سکا ۔ میرے ساتھ اس سفر میں مولوی
سید سرور شاہ صاحب نے - حافظ روشن علی صاحب بنے اور قاضی سید امیر حسین صاحب بھی تھے -
اس سے پتہ لگتا ہے کہ ان کے اندر ابھی مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی والی شرافت باقی تھی
اگر ان میں وہ شرافت نہ ہوتی تو ہمارے جانے پر جیسے اور مولویوں نے مظاہرے کئے تھے وہ بھی
مظاہرہ کرتے لیکن انہوں نے مظاہرہ نہیں کیا۔ اور بڑے ادب سے پیش آئے اور بڑی محبت
کے ساتھ انہوں نے ہماری دعوت کی اور استقبال کیا۔ بعد میں انہوں نے مولوی عبید اللہ صاحب کے
سندھی کو ہمارے پاس بھجوایا اور معذرت کی کہ مجھے پتہ لگا ہے کہ بعض مولویوں نے آپ سے گستاخانہ
کلام کیا ہے مجھے اس کا بڑا افسوس سوس ہے میں انہیں ہمیشہ کہتا رہتا ہوں کہ ایسا نہ کیا کریں لیکن
وہ سمجھتے نہیں۔ اس وقت مولوی عبید اللہ صاحب سندھی جو بڑے متمدن اور مہذب آدمی تھے
ان کے مشیر کا ر تھے ۔ اور وہ مولوی صاحب کا بڑا لحاظ کرتے تھے اور انہیں بڑی عزت کی نگاہ
سے دیکھتے اور ان کی باتیں مانتے تھے لیکن اصل بات یہی ہے کہ ماننے والے کے اندر جب تک
اطاعت کا مادہ نہ ہو تو چاہے اسے کوئی کتنا بڑا آدمی ہی کیوں نہ مل جائے۔ وہ مفید نہیں
ہو سکتا ۔ مولوی محمد قاسم صاحب کے یہ بیٹے یا پوتے جن کا میں نے ذکر کیا ہے ان کا نام غالباً
2
محمد یا احمد تھا ۔ مولوی عبید اللہ صاحب سندھی انہیں ہمیشہ صحیح مشورہ دیتے رہتے تھے اور
اور ان سے ایسا کام لیتے تھے جس سے اسلامی اخلاق صحیح طور پر ظاہر ہوں۔ چنانچہ اسی کا یہ کہا
نتیجہ تھا کہ انہوں نے میرا بڑا ادب کیا اور دعوت کی اور بعد میں مولوی عبید اللہ صاحب سندھی الله
کو میرے پاس بھیج کر معذرت کی کہ بعض مولویوں نے آپ کے ساتھ گستاخانہ کلام کیا ہے جس کا ؟
مجھے افسوس ہے آپ اس کی پرواہ نہ کریں ۔ تو ہماری جماعت کے لئے اس ملک میں بھی ابھی صوفیار کہا
کے طریق پر کام کرنے کا موقعہ ہے جیسا کہ دیوبند کے قیام کے زمانہ میں ظاہری آبادی تو بہت تھی ہیں
لیکن روحانی آبادی کم ہو گئی تھی۔ روحانی آبادی کی کمی کی وجہ سے مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی : قاسم
نے دیکھ لیا تھا کہ یہاں اب روحانی نسل جاری کرنی چاہیے تا کہ یہ علاقہ اسلام اور روحانیت کے !
و اس گر او دارالعلوم ندوہ لکھتا ہے جس کو المی کانپوری نے شہر میں قلم کیا استاد العلما بھی کتے ہیں وہ ایل ایمانی کی سرپرستی
٤٠٣
على
نور سے منور ہو جائے۔ چنانچہ انہوں نے بڑا کام کیا ۔ جیسے ان کے پر حضرت سید احمد صاحب بریلوی نے
بڑا کام کیا تھا اور جیسے ان کے ساتھی حضرت اسمعیل صاحب شہید کے بزرگ اعلیٰ حضرت شاہ ولی اللہ
صاحب محدث و دیوی نے بڑا را کام کیا تھا۔ یہ سارے کے سارے لوگ اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ ہیں۔
در حقیقت ہر زمانہ کا فرستادہ اور خدا تعالے کا مقرب بندہ اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ ہوتا ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ تھے (باقی انبیاء اپنے اپنے زمانہ کے لیئے
اسوۂ حسنہ تھے سید احمد صاحب سر مہندی اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ تھے تھے حضرت شاہ ولی اللہ
صاحب دہلوی اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ تھے اور حضرت سید احمد صاحب بریلوئی اپنے زمانہ کے
لئے اسوہ حسنہ تھے ۔ پھر دیو بند کے جو بزرگ تھے وہ اپنے زمانہ کے لئے اسوہ حسنہ تھے انہوں نے
اپنے پیچھے ایک نیک ذکر دنیا میں چھوڑا ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے ۔ اسے یاد رکھنا چاہیئے
اور اس کی نقل کرنی چاہئیے ۔ سو آج بھی زمانہ ہے کہ ہمارے وہ نوجوان جن میں اس قربانی کا مادہ
ہو کہ وہ اپنے گھربار سے علیحدہ رہ سکیں۔ بے وطنی میں ایک نیا وطن بنائیں اور پھر آہستہ آہستہ
سے تمام علاقہ میں نور اسلام اور نور ایمان پھیلائیں اپنے آپ کو اس غرض کے۔ اس کے ذریعہ
وقف کریں ۔ میرے نزد ، نزدیک یه کام بالکل نا ممکن نہیں بلکہ ایک حکیم میرے نہیں بلکہ ایک سکیم میر ے ذہن میں آرہی ہے۔ اگر
ایسے نوجوان تیار ہوں جو اپنی زندگیاں تحریک جدید کو نہیں بلکہ میرے سامنے وقف کریں اور
میری ہدایت کے ماتحت کام کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ خدمت اسلام کا ایک بہت بڑا موقعہ اس
زمانہ میں ہے جیسا کہ مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی کے زمانہ میں تھا یا جیسا کہ حضرت سید احمد
صاحب بریلوئی اور دوسرے صوفیا ریا اولیاء کے زمانہ میں تھا ۔
الفضل بیکم اگست ۹۵ )
له - الصفت ۳۷ : ۱۰۸ ، سنن ابن ماجه کتاب الاضاحی باب ثواب الاضحية
تو
- تاریخ احمدیت جلد ۱۲ ۲۲۵
(
لله
لئے
سه - انچارج مبلغ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب امرتسری - اخبار کا نام دی افریقین کر لینٹ اور افریقین دوست جن کا یہاں ذکر ہے۔ کا ذکر
شه - تاریخ احمدیت جلد ۸ ۳
مکرم حاجی چیف قاسم کی کمانڈ ا صاحب ہیں۔
INSIDE AFRICA" by John Gunther Page 720۔ London 1955۔
کے - حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ ۵۳۷
۶۱۱۴۲
(
۶۱۲۳۷
1
۴۰۴
حضرت شیخ شهاب الدین سهروردی رحمۃ اللہ علیہ (۵۳۹
شه حضر
٥٧٣٢
٥٣٩
( ۱۳
2 - حضرت فرید الدین با باشت ا با شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ ( A ) ٥٧٩ ٦٦٢
۶۱۸۸۹ ۶۱۸۳
نه - حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی رحمتہ اللہ علیہ ( ۱۳۳۸ - ۱۳۹۴ )
الی - تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۳
نام مدرسه مدرسہ مولوی محمد احمد صاحب تھے جو حضرت مولانا محمد محمد قاسم قاسم صاحب صاحب نانوتوی نانوتوی کے خلف الرشید تھے تاریک
احمدیت جلد ۴ ۳۲)
حله - حضرت سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے متعلق نوٹ مار پر ملاحظہ ہو۔
ه - حضرت حافظ روشن علی صاحب ( ۱۸۸۲ - ۱۹۲۹ ۶)
(
ملے ۔ حضرت قاضی سید امیر حسین صاحب رضی اللہ عنہ ( ۹۳ )
ه - مولوی عبید اللہ صاحب سندھی (۱۱۸۷۲ - ۶۱۹۴۴ ) برصغیر پاک و ہند کے مشہور عالم دین تھے ۔
ه - حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی ( بر صغیر پاک و ہند کے ممتاز عالم دین
محدث اور مفسر تھے آپ کئی مشہور کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
شاه حضر حضرت شیخ احمد سر سندی مجد والف ثانی دیا
لله
٠٩٤١
51045
-
-
۶۱۹۲۴
وقف جدید کی طرف اشارہ ہے جس کے اجراء کا اعلان حضور رضی اللہ عنہ نے شہوانہ کے
علیہ سالانہ کے موقعہ پر کیا تھا ۔ (الفضل ، جنوری ۹ہ ) اس کی تفصیلات حضور نے خطبہ جمعہ
فرموده به ار جنوری مشهور و مطبوعه افضل ، در جنوری شهداء ) میں جماعت کے سامنے رکھیں۔ وقت حسب دید
ان مین احمدیہ کا با قاعدہ قیام ۱۹ جنوری ۱۹۵۰ کو عمل میں آیا ۔