مومن کو چاہیے کہ وہ ہر حالت میں میانہ روی سے کام لے

1957ء
154
(19
خطبات محمود جلد نمبر 38
مومن کو چاہیے کہ وہ ہر حالت میں میانہ روی سے کام لے
فرمودہ 12 جولائی 1957ء)
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
انسان کی پیدائش خدا تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ افراط اور تفریط دونوں ہی اس کے لیے
مضر ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ ظاہری موسم کی افراط اور تفریط بھی اسے نقصان پہنچاتی ہے۔ زیادہ گرمی ہو
تو وہ بھی صحت کو خراب کر دیتی ہے اور زیادہ سردی ہو تو وہ بھی صحت کو خراب کر دیتی ہے۔ یہی کیفیت
اخلاقی اور روحانی امور کی بھی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ ایک جگہ مالی معاملات کے متعلق
ہدایت دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اگر تم اپنے ہاتھ کو گردن سے باندھ رکھو یعنی بخل سے کام لو تو یہ بھی بُرا
ہے اور اگر تم اسے بالکل کھول دو یعنی حد سے زیادہ خرچ کرنا شروع کر دو تو یہ بھی بُرا ہے۔1
اصل طریق یہی ہے کہ تم میانہ روی سے کام لو اور صحیح رنگ میں اپنا مال خرچ کرو۔ جس میں نہ
تو نخل پایا جائے اور نہ ہی اسراف کا پہلو پایا جائے ۔ اسی طرح صدقہ و خیرات جو بظاہر ایک نہایت اعلیٰ
درجہ کی نیکی ہے اس میں بھی اسلام نے اس ہدایت کو ملحوظ رکھا ہے۔ چنانچہ احادیث میں آتا ہے کہ
ایک صحابی فوت ہونے لگے تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلایا اور عرض کیا کہ
یا رسول اللہ ! میں چاہتا ہوں اپنا سارا مال صدقہ دوں ۔ آپ نے فرمایا یہ خدا تعالیٰ کو پسند نہیں

1957ء
155
خطبات محمود جلد نمبر 38
کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمہارے مرنے کے بعد تمہارے بیوی بچے دوسروں کے آگے دستِ سوال
دراز کرتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا یا رَسُولَ الله ! پھر میں دو تہائی کی وصیت کرتا ہوں ۔ آپ نے
فرمایا یہ بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! پھر مجھے نصف مال صدقہ کرنے کی اجازت دی
جائے۔ آپ نے فرمایا یہ بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! پھر میں کتنے حصہ کی وصیت
کروں؟ آپ نے فرمایا تم ایک تہائی کی وصیت کرو اور دو تہائی اپنے رشتہ داروں کے لیے رہنے دو۔2
غرض صدقہ و خیرات جو ایک بہت بڑی نیکی ہے اس میں بھی اسلام نے میانہ روی سے کام
لینے کی ہدایت فرمائی ہے اور اپنا سارا مال خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ہاں ! اگر کوئی شخص اپنی
زندگی میں ہبہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ اس لیے کہ ہبہ کی تکلیف خود سے بھی پہنچتی ہے۔ مثلاً ایک شخص
جس کی سالانہ آمد ایک لاکھ روپیہ ہے وہ اگر اس آمد کو ہبہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ اس لیے کہ وہ خود بھی
اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالتا ہے۔ وہ ہبہ سے پہلے اگر آٹھ ہزار یا چار ہزار یا تین ہزار روپیہ ماہوار میں
گزارہ کر رہا تھا تو ہبہ کے ذریعہ اس نے اپنے آپ کو بھی اس آمد سے محروم کر لیا۔
پس ہبہ ایک علیحدہ چیز ہے اور اسلام نے اسے جائز رکھا ہے۔ کیونکہ ہبہ میں انسان اپنی
بیویوں اور اپنے بچوں کو ہی اپنی جائیداد سے محروم نہیں کرتا بلکہ اپنے آپ کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے سے
سے محروم کر لیتا ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنی خوشی سے قربانی کرنے کے لیے تیار ہو تو شریعت اس کے
جذبہ قربانی میں روک نہیں بنتی۔ لیکن اگر وہ اپنی زندگی میں تو ایک لاکھ روپیہ سالانہ آمد اپنے نفس پر
خرچ کرتا رہتا ہے اور مرتے وقت چاہتا ہے کہ اپنا سارا مال خدا کی راہ میں دے دے تو اس کے معنے یہ
ہیں کہ وہ خود تو سارے روپیہ سے فائدہ اٹھاتا رہا لیکن جب مرنے لگا تو اس نے چاہا کہ اب اس کے
بیوی بچے اور دوسرے رشتہ دار جس طرح چاہیں گزارہ کریں اور ان کے لیے کوئی روپیہ باقی نہ رہے۔ پس
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادیا کہ مرنے والا صرف ایک تہائی تک کی وصیت کرے۔ یعنی اگر کسی
کی ایک لاکھ روپیہ آمد ہو تو وہ اس کے لیے 1/3 حصہ یعنی تینتیس ہزار کی وصیت کر سکتا ہے۔ ہاں ! اگر
وہ اپنی زندگی میں اسے ہبہ کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ اس لیے کہ اس نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے
کہ وہ خود بھی اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ اور جو شخص خود اپنے آپ کو تکلیف میں
ڈالنے کے لیے تیار ہو اس کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں کو بھی اسی قسم کے حالات میں سے

1957ء
156
خطبات محمود جلد نمبر 38
گزرنے دے۔ غرض میانہ روی ہر حالت میں ایک ضروری چیز ہے۔ جسمانیات میں بھی یہی بات
چلتی ہے اور اخلاق میں بھی یہی بات چلتی ہے اور روحانیات میں بھی یہی بات چلتی ہے۔ بہر حال ایک
مومن کے لیے ہر حالت میں اقتصاد کو ملحوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر اُسے مال ملے تب بھی اسے اپنا
مال نہ تو حد سے زیادہ لگا نا چاہیے اور نہ بخل سے کام لینا چاہیے۔ اسی طرح نہ حد سے زیادہ نمازیں
پڑھنی چاہیں اور نہ نمازوں کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں
آئے تو آپ نے دیکھا کہ ایک رسی لٹک رہی ہے۔ آپ نے حضرت زینب سے جو آپ کی بیوی تھیں
اور بڑی عابدہ زاہدہ تھیں دریافت فرمایا کہ یہ رستی کیسی ہے ؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! مجھے نمازیں
پڑھتے پڑھتے اونگھ آنے لگتی ہے تو میں اس رسی سے سہارا لے لیتی ہوں۔ آپ نے فرمایا اسے اتار دو۔
یہ کوئی عبادت نہیں۔ عبادت اُسی حد تک کرنی چاہیے جب تک کہ دل میں بشاشت قائم رہے۔ جب
اونگھ آنے لگ جائے تو سمجھ لو کہ اب خدائی فیصلہ یہی ہے کہ اس وقت عبادت کو چھوڑ دیا جائے ۔ پس یہ
رستی اتار دو اور آئندہ اُسی وقت تک نماز پڑھا کرو جب تک تمہارا جسم اسے برداشت کر سکے ۔ 3
اسی طرح دیکھ لو روزہ کتنی اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ عید کے دن روزہ رکھنے والا شیطان ہے ۔ 4 اسی طرح آپ نے فرمایا کہ جمعہ کا دن خاص طور پر
مقرر کر کے روزہ نہ رکھا کرو ۔ 5 گویا نماز میں بھی شرط رکھ دی ، روزہ میں بھی شرط رکھ دی ، ذکر الہی میں
بھی شرط رکھ دی اور ہدایت دے دی کہ ہر کام میں میانہ روی ملحوظ رکھو۔
حضرت شاہ ولی اللہ صاحب کی ایک ہمشیرہ تھیں جو بڑی کثرت سے ذکر الہی کرنے والی
تھیں ۔ ایک دن وہ اپنی بہن سے ملنے گئے تو وہ کہنے لگیں بھائی! اچھا ہو گیا کہ آپ آ گئے ۔ میں آپ
سے ایک بات پوچھنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگیں میں جب نماز پڑھتی ہوں تو
مجھے نماز میں اتنا مزہ نہیں آتا جتنا ذ کر الہی میں آتا ہے۔ وہ کہنے لگے بہن! یہ دوزخ کی طرف پہلا قدم
ہے۔ اگر تم نے جلدی اپنی اصلاح نہ کی تو شیطان کا دوسرا قدم یہ ہوگا کہ وہ تمہیں ورغلا کر کہے گا کہ نوافل
میں فرائض سے بھی زیادہ مزا ہے اور اس طرح آہستہ آہستہ تمہاری فرض نماز بھی چھوٹ جائے گی۔ پھر
انہوں نے اپنی بہن کو لا حول پڑھنے کی تاکید کی تاکہ شیطانی وساوس دور ہوں ۔ ایک دن اُن کی بہن
آ کر کہنے لگیں کہ بھائی ! تمہاری بات بالکل ٹھیک نکلی۔ میں نے وظیفہ کرنا شروع کیا تو ایک دن میں نے

خطبات محمود جلد نمبر 38
157
1957ء
رویا میں دیکھا کہ شیطان بندر کی شکل میں میرے سامنے بیٹھا ہے اور مجھے کہہ رہا ہے کہ میرا پہلا قدم یہ
تھا کہ میں ذکر الہی میں مشغول رکھ کر تجھے نمازوں میں سست کروں اور دوسرا قدم یہ تھا کہ تم سے فرض
نماز بھی چھڑا دوں ۔ مگر تمہارا بھائی چالاک نکلا اور اس نے تمہیں بچالیا۔
تو کسی چیز کی زیادتی بھی انسان کے لیے مفید نہیں ہوتی۔ نہ ذکر الہی کی زیادتی مفید ہوتی
ہے، نہ نمازوں کی زیادتی مفید ہوتی ہے، نہ روزوں کی زیادتی مفید ہوتی اور نہ صدقہ و خیرات کی زیادتی
مفید ہوتی ہے۔ اگر انسان ان امور میں حد سے زیادہ نکل جائے تو یہی زیادتی اُس کے لیے مضر
ہو جاتی ہے۔ پس ان سب باتوں سے انسان کو بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
الفضل 25 جولائی 1957ء)
1: وَلَا تَجْعَلْ يَدَكَ مَغْلُولَةً إِلى عُنُقِكَ وَلَا تَبْسُطُهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا
مَّحْسُورًا (بنی اسرئيل : 30)
2 : صحيح بخاري كتـاب الـوصـايـا بــاب ان يترك و رثته اغنیاء خَيْرٌ مِن أَنْ
يتكففوا الناس ۔
3 : صحیح بخاری کتاب التهجد باب ما يكره من التشديد في العبادة۔
4 : صحیح بخارى كتاب الصوم باب صوم يوم الفطر میں ” نهى رسول الله عن
صيامهما“ کے الفاظ ہیں۔
5 :صحیح بخاری کتاب الصوم باب صوم يوم الجمعة واذا أصبح صائمًا يوم الجمعة
فعلَيهِ أَنْ يُفطر

آج 10 میں سے 10 باقی