جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لو اور دعاؤں میں لگ جاؤ
1957ء
165
(21
خطبات محمود جلد نمبر 38
جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لو
اور دعاؤں میں لگ جاؤ
(فرمودہ 26 جولائی 1957 ء بمقام مری)
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی:
وَاصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ
فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ - إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ
محْسِنُونَ -1
اس کے بعد فرمایا:
قرآن کریم کی یہ آیت اپنے اندر ایک وسیع مضمون لیے ہوئے ہے جسے ہمیشہ اپنے
سامنے رکھنا مذہبی جماعتوں کے لیے ضروری ہوا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے
وَاصْبِرْ ۔ اے مخاطب ! تو صبر سے کام لے اور مخالفتوں سے گھبرا نہیں ۔ وَ مَا صَبْرُكَ
الا بالله - بے شک صبر سے کام لینا بظاہر مشکل ہوتا ہے۔ لیکن انسان اگر دعا سے کام لے تو اسے صبر
کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔ بعض دفعہ غلطی سے انسان یہ خیال کر لیتا ہے کہ میرا نفس میرے
خطبات محمود جلد نمبر 38
166
1957ء
قابو میں ہے مگر فرماتا ہے تمہارا اپنے نفس پر اعتبار کرنا غلط ہے۔ تمہیں یہ توفیق اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ہی میسر آ سکتی ہے۔ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ پھر فرماتا ہے۔ اگر تم صبر سے کام لو گے اور
اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو گے تو خدا تعالیٰ خود تمہارے مخالفوں کو نا کام کر دے گا۔ پس یہ خیال نہ کرو کہ
تمہارے صبر کی وجہ سے مخالف دلیر ہو جائے گا اور وہ تم پر چڑھ آئے گا بلکہ تمہارا صبر تمہارے مخالفوں کی
تدابیر کے لیے تباہی کا باعث بنے گا۔ پس ان کے متعلق غم مت کر ۔ خدائی فیصلہ یہی ہے کہ جو مومنوں کو
بلا وجہ تکلیف دیتا ہے وہ تباہ کر دیا جاتا ہے۔
تاریخ پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر زمانہ میں ایسا ہی ہوا۔ آدم ، نوح ، ابراہیم ، موسی ،
عیسی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ان کے مخالف ہمیشہ تباہ ہوتے چلے آئے ہیں۔
اُمتِ محمدیہ کے اولیاء اور مجددین سے بھی یہی سلوک ہوتا رہا۔ حضرت سید احمد صاحب سر ہندی کو
جہانگیر نے گوالیار کے قلعہ میں قید کر دیا مگر پھر وہی جہانگیر قلعہ میں آپ کے پاس آیا اور اس نے آپ
سے معافی مانگی اور انہیں رہا کیا۔ غرض صبر کے نتیجہ میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ظاہر
ہوتی ہے مگر صبر کرنا آسان بات نہیں ہوتی ۔
۔
کی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک پروفیسر عبداللہ ہوا کرتے تھے۔ ان
عادت تھی کہ جب بھی کوئی شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو بُرا بھلا کہتا وہ اُس سے لڑ
پڑتے۔ ایک دفعہ خواجہ کمال الدین صاحب نے ان کی شکایت کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے
عرض کیا کہ انہیں سمجھایا جائے ۔ آپ نے پروفیسر عبداللہ صاحب کو بلایا اور فرمایا کہ دیکھیں ! صبر سے
کام لیں اور اگر مجھے کوئی بُرا بھلا بھی کہے تو اشتعال میں نہ آیا کریں۔ اس پر وہ بڑے جوش سے کہنے
لگے کہ میں ایسی بات نہیں مان سکتا۔ آپ کے پیر یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر کوئی گالی دے تو
آپ اُس سے مباہلہ کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور میرے پیر یعنی آپ کو کوئی گالی دے تو آپ
کہتے ہیں صبر سے کام لو۔ میں ایسا کبھی نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ سن کر
خاموش ہو گئے ۔
ان کے اندر اس قدر جوش پایا جاتا تھا کہ جب کرم دین کے مقدمہ کا فیصلہ ہونے لگا جس میں
مجسٹریٹ نے آپ کو سزا دینے کا ارادہ کیا ہوا تھا تو وہ ایک بڑا سا پتھر اٹھائے پھرتے تھے
1957ء
167
خطبات محمود جلد نمبر 38
کہ اگر مجسٹریٹ نے سزادی تو وہ اُسے پتھر مار کر مار ڈالیں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس کا
علم ہوا تو آپ نے ان کے دونوں ہاتھ پکڑنے کا حکم دے دیا تا کہ وہ جوش میں آ کر حملہ نہ کر بیٹھیں ۔
غرض صبر کی توفیق اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ملتی ہے اور جب کوئی صبر سے کام لیتا ہے تو
اللہ تعالیٰ کی مدد اس کے شامل حال ہو جاتی ہے۔ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ میں یہی پیشگوئی کی
گئی ہے کہ مخالفین کے متعلق غم نہ کر۔ اللہ تعالیٰ فیصلہ کر چکا ہے کہ ان کو تباہ کر دے۔ چنانچہ دیکھ لو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مخالفین نے کتنی شرارتیں کیں ۔ مگر آخر وہ خائب و خاسر ہو
کر رہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی فتح یاب ہوئے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ صفا پہاڑی پر بیٹھے کچھ سوچ رہے تھے کہ ابو جہل آنکلا
اور اس نے بغیر کوئی بات کہے آپ کے منہ پر زور سے تھپڑ مار دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
۔
صرف اتنا فرمایا کہ میں نے آپ لوگوں کا کیا بگاڑا ہے؟ میں تو صرف یہی کہتا ہوں کہ خدا ایک ہے۔
حضرت حمزہ کی ایک لونڈی گھر کے دروازہ میں کھڑی یہ نظارہ دیکھ رہی تھی ۔ وہ دل ہی دل میں کڑھتی
اور پیچ و تاب کھاتی رہی ۔ شام کو حضرت حمزہ شکار سے واپس آئے اور گھر میں داخل ہوئے تو لونڈی غصہ تو
سے کہنے لگی۔ تمہیں شرم نہیں آتی کہ آج تمہارے بھتیجے کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ پتھر پر چپ کر کے بیٹھا تھا شرم نہیں آتی کہ آج تمہارے بھتیجے
کہ ابو جہل نے اُس کے منہ پر پتھر مار دیا۔ حمزہ اُسی وقت خانہ کعبہ میں پہنچے جہاں تمام رؤسائے مکہ
بیٹھے تھے اور ابو جہل بھی اُن میں موجود تھا۔ انہوں نے جاتے ہی زور سے ابو جہل کے منہ پر کمان ماری
اور کہا تو نے آج میرے بھتیجے کو تھپڑ مارا ہے۔ اگر تجھ میں طاقت ہے تو میرا مقابلہ کر ۔ ابو جہل پر ایسا
رعب طاری ہوا کہ وہ کہنے لگا۔ بے شک میرا ہی قصور تھا کہ میں نے اسے بلا وجہ مارا۔ اس کے بعد حمزہ
سیدھے اُس مکان پر گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور اسلام قبول کر لیا ۔ 2
اب دیکھو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صبر سے کام لیا تھا مگر خدا نے آپ کی طرف سے اُسی
وقت بدلہ لے لیا۔
اسی طرح بدر میں کفار مکہ کا جو حال ہوا وہ ظاہر ہے۔ ابو جہل نے دعا کی تھی کہ الہی اگر
محمد رسول اللہ سچا ہے تو ہم پر پتھر پڑیں۔ پھر ایسا ہی ہوا۔ ابو جہل مارا گیا اور اس کے ساتھیوں پر ایسا
رعب طاری ہوا کہ وہ شکست کھا کر بھاگ نکلے ۔ 3
1957ء
168
خطبات محمود جلد نمبر 38
اسی طرح ایک دفعہ زمانہ نبوت میں ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس
حاضر ہوا اور اس نے کہا ابو جہل نے میرا کچھ قرض دینا ہے مگر وہ دیتا نہیں ۔ آپ حلف الفضول میں
شامل تھے۔ آپ مجھے قرض دلا دیں۔ آپ اُسی وقت اُس کے ساتھ چل پڑے اور ابو جہل سے جا کر
بات کی ۔ ابو جہل فوراً اندر گیا اور اس نے روپیہ لا کر دے دیا۔ بعد میں جب کفار مکہ نے اسے طعنہ دیا۔
تو اس نے کہا کہ جب محمد رسول اللہ میرے پاس آئے تھے تو خدا کی قسم ! میں نے دیکھا کہ دو مست
اونٹ اس کے دائیں بائیں کھڑے ہیں اور اگر میں نے ذرا بھی انکار کیا تو وہ مجھے کھا جائیں گے ۔ جس
پر میں ڈر گیا اور میں نے روپیہ لا کر دے دیا ۔ 4- یہ خدائی نشان تھا جس کے نتیجہ میں محمد رسول اللہ کی
اس نے مدد کی اور دشمن کے دل میں اس نے رعب پیدا کر دیا۔
اسی طرح طائف سے واپسی پر چونکہ ملکی قانون کے مطابق آپ مکہ میں داخل نہیں ہو سکتے
تھے آپ نے اپنے ایک شدید مخالف کو پیغام بھیجا کہ میں مکہ میں آنا چاہتا ہوں کیا تم اپنی پناہ میں مجھے
داخل کر سکتے ہو؟ اُس نے فوراً اپنے بیٹوں کو بلایا اور کہا کہ ننگی تلواریں لو اور اُن کے سایہ میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر پہنچاؤ۔ چنانچہ وہ نگی تلواریں لیے آپ کے آگے آگے آئے دوسم و اپنے پر پہنچاؤ۔ چنا
اور یہ کہتے آتے تھے کہ اگر کسی نے ذرا بھی سر اٹھایا تو اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔ اس طرح
خدا نے ایک شدید ترین دشمن سے آپ کی حفاظت کروائی اور آپ سلامتی سے اپنے گھر پہنچ گئے 5۔
غرض یہ موقع پر خدائی تائید اور نصرت کے نظارے ہمیں آپ کی زندگی میں نظر آتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک مقام پر فرماتا ہے کہ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ
رمی 6 یعنی اے محمد رسول اللہ ! بدر کے موقع پر جو تو نے کنکروں کی مٹھی پھینکی تھی وہ بظاہر تو نے
پھینکی تھی لیکن اس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کا ہاتھ تھا کہ ایک ہزار کا لشکر اندھا ہو گیا اور اُس نے بھاگ کر مکہ
میں جا کر سانس لیا۔
اسی طرح غزوہ خندق کے موقع پر جبکہ کئی ہزار کا لشکر مدینہ کے ارد گرد ڈیرہ ڈالے پڑا تھا۔
اللہ تعالیٰ نے رات کو ایسی تیز ہوا چلائی کہ دشمن کی آگئیں بجھ گئیں ۔ عرب لوگ آگ بجھنا منحوس خیال
کیا کرتے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تمام جرنیل بھاگ گئے ۔ خود ابوسفیان اس قدر گھبرایا کہ اُسے اونٹ کا
گھٹنا کھولنا بھی یاد نہ رہا۔ وہ اسی حالت میں اُس پر سوار ہو گیا اور اُسے لاتیں مارنے لگ گیا۔ آخر کسی
1957ء
169
خطبات محمود جلد نمبر 38
نے کہا کہ ہوش سے تو کام لو ۔ اونٹ کا تو گھٹنا بندھا ہوا ہے ۔ 7 غرض اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کے دلوں اکہ سے تو کا تو بندھا ہوا ہے۔ غرض اللہ نے کے
میں رعب پیدا کر دیا کہ وہ ایک وہمہ کا شکار ہو کر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی ہزاروں مشکلات آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے
ہمیشہ ان مشکلات میں آپ کی تائید کی۔ ایک دفعہ آپ انار کلی میں سے گزر رہے تھے کہ ایک پاگل نے
زور سے آپ کو دوہترہ مارا جس سے آپ گر گئے ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب کو اُس وقت جوش آیا اور انہوں
نے اسے مارنا چاہا مگر حضرت مسیح موعود نے منع فرمادیا۔ بعد میں اس شخص کا بھائی احمدی ہو گیا۔ وہ ہمیشہ
اس واقعہ پر رویا کرتا تھا اور حضرت مسیح موعودؓ سے عرض کرتا رہتا تھا کہ میرے بھائی کو معاف کر دیں۔
اُس نے آپ کی بڑی ہتک کی ہے۔ غرض صبر اپنے اندر بڑے شیریں نتائج رکھتا ہے۔ دوستوں کو
چاہیے کہ انہیں جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں لگ
جائیں ۔ یقیناً اللہ ان کی مشکلات کو دور کر دے گا اور انہیں کامیاب و با مراد کرے گا“۔
128 : : 1
الفضل 25 اکتوبر 1961 ء )
2 : سيرة ابن هشام جلد اول صفحه 338، 339 اسلام حمزة ومشق 2005 ء
3 : صحیح بخاری کتاب التفسير سورة الانفال باب " وما كان الله ليعذبهم وانت
فيهم
4 : سيرة ابن هشام جلد 1 صفحہ 440 تا 442 مطبوعہ دمشق 2005 ء
5 : طبقات ابن سعد جلد 1 صفحه 212 مطبوعه بيروت 1985ء
6 : الانفال : 18
7 : السيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحہ 1019 زیر عنوان مناداة ابي سفيان فيهم
بالرحيل مشق 2005 ء