سورۃ فاتحہ حُسنِ کلام اور طبعی ترتیب کی ایک اعلیٰ مثال ہے
1957ء
247
33
خطبات محمود جلد نمبر 38
سورۃ فاتحہ حسن کلام اور طبعی ترتیب کی ایک اعلیٰ مثال ہے
اس سال ہمارے جلسہ سالانہ کو بعض ایسی خصوصیتیں حاصل ہوں گی
جو پہلے کسی جلسہ کو حاصل نہیں ہوئیں
(فرموده 29 نومبر 1957ء بمقام ربوہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ، ذاور
اللہ تعالیٰ کی کسی مشیت کے ماتحت اس سال گرمی بھی شدید پڑی ہے اور اب سردی کا موسم
آیا ہے تو اس کا بھی یہ حال ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں اتنی شدید سردی پڑی ہے کہ قوی سے قوی انسان
بھی ٹھٹھر اجا رہا ہے۔ میں چونکہ پہلے ہی بیمار ہوں اس لیے موسم کی اس تبدیلی نے میری صحت پر بہت
بُرا اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے میرے لیے معمولی خطبہ دینا اور تقریر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے
مگر بہر حال جمعہ ایک دینی فرض ہے اور اس کو ادا کرنا ہمارے لیے ضروری ہے اس لیے میں مسجد میں
آگیا ہوں ۔
میں نے ابھی سورۃ فاتحہ پڑھی ہے۔ اس سورۃ میں جو تمام اہم مضامین کی جامع ہے اللہ تعالیٰ
کی چار صفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - 1 یعنی
اے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔ مجھے بچپن سے
1957ء
248
خطبات محمود جلد نمبر 38
قرآن کریم کا درس دینے کا شوق رہا ہے۔ میری عادت تھی کہ میں دوستوں کو جمع کر لیتا اور ان سے کہتا
کہ قرآن کریم کے متعلق مجھ سے کوئی سوال کرو۔ اور جب وہ سوال کرتے تو میں انہیں جواب
دیا کرتا تھا۔ اُن سوالوں میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ 2 سے لے کر
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 3 تک تمام صیغے غائب کے رکھے گئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ گویا
خدا تعالیٰ انسان کی نظروں سے اوجھل ہے اور وہ اس کی تعریف کر رہا ہے۔ مثلا وہ کہتا ہے الْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ ہر قسم کی تعریف اللہ تعالیٰ ہی کا حق ہے۔ جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اس فقرہ سے
صاف ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ انسان کے سامنے نہیں بلکہ غائب ہے۔ پھر کہتا ہے الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ 4- وہ بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔ اس میں بھی خدا تعالیٰ کا وجود
غائب ہے۔ پھر کہتا ہے مُملِكِ يَوْمِ الدِّينِ وہ جزا سزا کے دن کے وقت کا مالک ہے۔ اس فقرہ
میں بھی غائب کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس کے معا بعد إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ آجاتا ہے جس میں انسان خدا تعالیٰ کو اس طرح مخاطب کرتا ہے کہ گویا وہ اُس کے سامنے
کھڑا ہے۔ اور وہ اُس سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ اے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ
سے ہی مدد طلب کرتے ہیں۔ یہ عبارت بظاہر بے جوڑ معلوم ہوتی ہے اور بادی النظر میں یہ طریق
حُسنِ کلام کے خلاف دکھائی دیتا ہے۔ میں نے اس سوال کا یہ جواب دیا کہ یہ طریق حُسنِ کلام کے
خلاف نہیں بلکہ حسنِ کلام کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب تک کسی چیز کی کامل معرفت
حاصل نہیں ہوتی وہ انسان کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہے۔ چونکہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
کہنے سے پہلے انسان کو خدا تعالیٰ کی کامل معرفت حاصل نہیں تھی اس لیے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ میں غائب کے صیغے استعمال
کیے گئے ہیں۔ گویا انسان خدا تعالیٰ سے کہتا ہے کہ اے خدا! میں نے ابھی تک تجھے
پہچانا نہیں۔ صرف میرے کان میں یہ آواز آئی ہے کہ کوئی خدا ہے جو رب العالمین ہے، رحمان ہے،
رحیم ہے، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے لیکن جب اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ پر غور کرنے کے بعد اسے خدا تعالیٰ کا جلوہ نظر آنے لگتا ہے تو وہ
بے اختیار کہہ اٹھتا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے خدا! میں تیری ہی عبادت
1957ء
249
خطبات محمود جلد نمبر 38
کرتا ہوں اور تجھ سے ہی مدد طلب کرتا ہوں۔ کیونکہ میں نے تجھے دیکھ لیا ہے۔ پہلے میں تجھے وہ وہ
کر کے بلاتا تھا اب میں تجھے تو تو کر کے بلاتا ہوں۔ پہلے میں نے تجھے دیکھا نہیں تھا لیکن اب میں
تجھے دیکھ چکا ہوں اور میری معرفت بڑھ چکی ہے۔ اس لیے اب میں تجھے براہ راست مخاطب کرتا ہوں
اور تجھ سے امداد طلب کرتا ہوں ۔
غرض قرآن کریم نے ان آیات میں ایک طبعی ترتیب رکھی ہے۔ سورۃ فاتحہ کی پہلی آیتوں
میں غائب کے صیغے استعمال کیسے کیونکہ اُس وقت تک خدا تعالیٰ کی معرفت تامہ مومن کو حاصل نہیں تھی
لیکن جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے اُس کی جستجو کامل ہو گئی اور خدا تعالیٰ اُسے نظر
آنے لگ گیا تو بے اختیار اس کے منہ سے نکلا کہ اے خدا! میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ سے
ہی مدد طلب کرتا ہوں ۔ اب تو غائب نہیں رہا بلکہ اب تو مجھے اپنی روحانی آنکھوں سے نظر آنے لگ گیا
ہے۔ اور جب میں نے تجھے دیکھ لیا ہے تو اب تجھے ”وہ“۔ ”وہ“ سے خطاب نہیں کر سکتا۔ بلکہ ”تو“ سے ہی
خطاب کروں گا کیونکہ تیری معرفتِ کاملہ حاصل ہو جانے کی وجہ سے تیری محبت میرے دل میں
گھر کر گئی ہے۔ اور چونکہ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
کی صفات نے مجھے بتا دیا ہے کہ تجھ میں ہی مدد دینے کی طاقت ہے اور جب تک وہ نہ آئے گی میں
کامیاب نہیں ہو سکتا اس لیے اب میں تجھ سے ہی مدد کا طلب گار ہوں ۔ جب تک مجھے کامل معرفت نہیں
ہوئی تھی میں سمجھتا تھا کہ میری مدد کرنے والا کوئی نہیں۔ لیکن اب مجھے پتا لگ گیا ہے کہ تیری ہستی دنیا میں
موجود ہے اور تو بڑی طاقتوں والا ہے۔ اس لیے اب میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھ ہی سے مدد طلب
کرتا ہوں ۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ درحقیقت الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کے مقابلہ میں رکھا گیا ہے اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - مَلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے مقابلہ میں ہے
کیونکہ عبادت دنیا میں ہوتی ہے۔ دنیا میں انسان میں طاقت ہوتی ہے کہ وہ کوئی کام کرے۔ اس لیے
وہ کہتا ہے اے خدا! میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں تاکہ اس کے نتیجہ میں تیری رضا حاصل ہو۔ لیکن
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ میں آخرت کا ذکر ہے اس لیے ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے مقابلہ میں وہ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ نہیں کہہ سکتا تھا کیونکہ عبادت کا وقت تو گزر گیا اور وہ وقت آ گیا جو جزا سزا کے لیے
مقرر تھا۔ اس لیے اس کے مقابلہ میں وہ کہتا ہے کہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے خدا! ہمارے کام کا زمانہ
1957ء
250
خطبات محمود جلد نمبر 38
گزر گیا ہے اب ہم دنیا میں نہیں رہے جہاں کام کی طاقت ہم میں پائی جاتی تھی بلکہ ہم مر گئے ہیں اور تیرے
سامنے حاضر ہیں ۔ اس لیے ہم تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ تو ہم پر رحم فرما۔
قرآن کریم میں لکھا ہے کہ جب کافر جہنم کی تکلیف کو برداشت نہیں کر سکیں گے تو وہ خدا تعالیٰ
سے کہیں گے کہ اے خدا! تو ہمیں اس آگ سے نکال لے۔ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آئندہ ہم ہمیشہ
نیک اعمال بجالائیں گے اور کبھی تیری نافرمانی نہیں کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں یہی جواب دے گا کہ کیا
ہم نے اس سے پہلے تمہیں دنیا میں ایک لمبی عمر عطا نہیں کی تھی؟ پھر تم نے اُس وقت کیوں کوئی نیک کام
نہ کیا؟ اب یہ عمل کی جگہ نہیں۔ عمل کی جگہ دنیا تھی۔ اب تم اپنے بد اعمال کا نتیجہ بھکتو ۔ 5
غرض رَبِّ الْعَلَمِينَ اور الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کا تعلق چونکہ دنیوی زندگی سے تھا
اس لیے انسان کہتا ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ اے ہمارے رب ! ابھی ہم دنیا میں زندہ موجود ہیں،
ہم میں عمل کی طاقت ہے اور ہم اعمال کے ذریعہ تیری مدد کوکھینچ سکتے ہیں ۔ اس لیے ہم تیری ہی عبادت
کرتے ہیں ۔ مگر جب وہ وقت گزر گیا اور يَوْمِ الدِّینِ کا زمانہ آگیا تو وہ کہتا ہے اے خدا! دنیا
سے ہم گئے جو عمل کی جگہ تھی۔ اور ہم واپس بھی نہیں جا سکتے کیونکہ تیرا قانون ہے کہ مُردے واپس دنیا
میں دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتے ۔ اب ایک ہی صورت ہے کہ تو ہی مدد فر ما تا کہ ہم عذاب سے بچ جائیں ۔
غرض یہ مضمون ہے جو اس سورۃ میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ سورۃ نہایت مختصر یعنی صرف سات آیات کی
سورۃ ہے لیکن اس میں بڑے بڑے لطائف اور غرائب بیان کیے گئے ہیں۔
ہمارا جلسہ سالانہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے بالکل قریب ہے۔ میں نے پچھلے جمعہ میں
تحریک کی تھی کہ ربوہ والے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے اپنے مکانات دیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ
جہاں اہلِ ربوہ کا یہ فرض ہے کہ وہ مہمانوں کی خدمت کریں اور اُن کی رہائش کے لیے مکانات دیں
وہاں باہر سے آنے والوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اہل ربوہ کی اس قربانی کی قدر کریں جو وہ یہاں رہ کر
کر رہے ہیں۔
یہ جلسہ سالانہ بڑی خصوصیتوں والا ہے۔ کیونکہ اس جلسہ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے
قرآن کی ایک مکمل لیکن مختصر تفسیر شائع ہو جائے گی۔ حدیث کے متعلق بھی ایک کتاب شائع
ہو جائے گی۔ اسی طرح اور بھی بعض کتابیں شائع ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جیسا کہ میں
خطبات محمود جلد نمبر 38
251
1957ء
اعلان کر چکا ہوں ایک نئی قسم کا وقف جماعت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ ساری خصوصیتیں ایسی
ہیں جو پہلے کسی جلسہ میں نہیں ہوئیں۔ اس لیے دوستوں کو کثرت کے ساتھ آنے کی کوشش کرنی
چاہیے۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر خود آ کر میری زبان سے باتیں سننا گھر میں بیٹھ کر اخبار میں تقریریں
پڑھنے کی نسبت بہت زیادہ با برکت ہے۔ بہر حال جہاں ربوہ والوں نے سارے سال کے لیے اپنے
آپ کو مرکز کے لیے قربان کیا ہے اور یہاں آ کر بس گئے ہیں وہاں باہر والوں کو بھی چاہیے کہ وہ
جلسہ سالانہ پر ربوہ آئیں۔ اور اگر سارا سال وہ وقف نہیں کر سکتے تو تین دن تو ربوہ کے لیے
وقف کریں۔ اگر کوئی شخص سارا سال ربوہ میں نہیں رہا تو کم از کم تین دن کے لیے تو وہ یہاں
آ جائے ۔ ورنہ جو شخص تین دن بھی مرکز کے لیے وقف نہیں کرتا اُس کی زندگی کا کیا فائدہ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ جلسہ سالانہ پر آنے کی دوستوں کو تحریک کی
تو بڑے درد سے فرمایا کہ:۔
مبالعين محض للہ سفر کر کے آویں اور میری صحبت میں رہیں اور کچھ تبدیلی پیدا کر کے
جائیں کیونکہ موت کا اعتبار نہیں 6
پس تم بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر آؤ اور جلسہ میں شامل ہو کر اس سے فائدہ حاصل کرو
اور ملاقات کرلو۔ کیونکہ پتا نہیں کہ پھر بعد میں ملاقات کا کوئی موقع میسر آئے یا نہ آئے۔
1 : الفاتحة : 5
2 : الفاتحة : 2
3 : الفاتحة : 4
4 : الفاتحة : 3
الفضل 5 دسمبر 1957 ء )
5 : وَهُمْ يَصْطَرِخُونَ فِيهَا رَبَّنَا أَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَيْرَ الَّذِي كُنَّا نَعْمَلُ أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ
مَّا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَجَاءَ كُمُ النَّذِيرُ فَذُوقُوا فَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ نَّصِيرِ (فاطر : 38)
6 : اشتہار التوائے جلسہ 27 دسمبر 1893ء ۔ مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحه 361