حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ کا موحّد بندہ وہی ہے جو شرک فی الذات اور شرک فی الصفات دونوں سے بچے

1958ء
123
15
خطبات محمود جلد نمبر 39
حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ کا موحد بندہ وہی ہے جو شرک فی الذات اور
شرک فی الصفات دونوں سے بچے
(فرمودہ 23 مئی 1958ء بمقام مری )
تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
ہم لوگ روزانہ ہر نماز میں بلکہ نمازوں کے علاوہ بھی درود پڑھتے ہیں لیکن کبھی اس امر کی
طرف توجہ نہیں کرتے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے کیا مقام دیا تھا اور کس وجہ سے دیا تھا۔
قرآن کریم نے اس کی وجہ خود بیان کی ا ہے اور فرمایا ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس دنیا میں بھی بڑی عزت
دی تھی اور قیامت کے دن بھی اسے بڑی عزت دیں گے اور ہم نے اُسے مناسب حال عمل کرنے
والوں اور مقتضائے شریعت اور مقتضائے فطرت کو ملحوظ رکھنے والوں میں سے بنایا ہے 1 اور اس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ
الْمُشْرِكِينَ 2 ہم نے تجھ کو بھی ہدایت دے دی کہ تو بھی ملت ابراہیمی کی اتباع کر کیونکہ وہ
مقتضائے شریعت اور مقتضائے فطرت کو ملحوظ رکھنے والا اور ان کے مطابق عمل کرنے والا تھا اور اس
کے اندر کسی قسم کی کجی نہیں پائی جاتی تھی یعنی وہ پورا موجد تھا۔ حنیف کے معنے سیدھے کے ہوتے ہیں ۔

1958ء
124
خطبات محمود جلد نمبر 39
مگر سیدھے کے لفظ سے ہی یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ وہ موحد ہو کیونکہ جو سیدھا ہو گا وہی جنوں کی طرف
نہیں جائے گا یا ایسے کاموں میں مشغول نہیں ہوگا جن میں خدا تعالیٰ کی اتباع سے منحرف ہونا پڑتا ہو مگر
چونکہ ہر شخص حنیف کے لفظ سے یہ مفہوم سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتا تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی فرما
دیا کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسے شرک سے سخت نفرت تھی اور اس کی توجہ ہمیشہ اپنے واحد
خدا کی طرف رہتی تھی ۔
شرک کا لفظ تو ایسا ہے جسے سب لوگ سمجھتے ہیں مگر شرک کے معنے صرف بُتوں کے آگے سجدہ
کرنے کے نہیں ۔ ایسا شرک تو آجکل عیسائیوں اور نو تعلیم یافتہ ہندوؤں میں بھی نہیں پایا جاتا اور وہ
بھی بتوں کے آگے سجدہ نہیں کرتے ۔ پس مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِ كِينَ کے یہ معنے نہیں کہ وہ ہُوں
کے آگے سجدہ نہیں کرتا تھا بلکہ در حقیقت شرک کئی قسم کا ہوتا ہے۔ ایک تو شرک فی الذات ہے یعنی کسی کو
ایسا سمجھ لینا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرح ازلی ابدی ہے۔ جیسے عیسائی کہتے ہیں کہ باپ بھی ازلی ہے، بیٹا بھی
از لی ہے اور روح القدس بھی ازلی ہے۔ اور ایک شرک فی الصفات ہوتا ہے جیسے خدا تعالیٰ نے کہا ہے القدس اور فی ہے نے کہا۔
کہ میں ہی پیدا کیا کرتا ہوں ۔ اب اگر کسی انسان کے متعلق یہ سمجھ لیا جائے کہ وہ بھی خلق کیا کرتا تھا تو یہ پیدا کیا ۔ کے کہ
شرک فی الصفات ہوگا۔ جیسے بعض مسلمان سمجھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام پرندے پیدا کیا کرتے
تھے۔ یا مثلا مردے کو زندہ کرنا خدا تعالیٰ نے اپنے اختیار میں رکھا ہے مگر بعض مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ
سید عبد القادر صاحب جیلانی بھی مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے۔
قادیان کی بات ہے وہاں غیر احمدی مولویوں نے ایک دفعہ جلسہ کیا جس میں مولوی ثناء اللہ
صاحب بھی آئے اور انہوں نے ہمارے خلاف بڑی تقریریں کیں ۔ اسی جلسہ میں ایک حنفی مولوی
نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مرزائی کہا کرتے ہیں مرزا صاحب کی فلاں پیشگوئی پوری ہوئی اور
انہوں نے فلاں نشان دکھایا ۔ بھلا یہ بھی کوئی معجزے ہیں معجزہ تو یہ ہوتا ہے کہ ایک دفعہ سید
عبدالقادر صاحب جیلانی کے پاس اُن کا ایک مرید آیا اور کہنے لگا حضور ! میرا بیٹا بیمار ہے دعائی دعا
کریں کہ وہ اچھا ہو جائے ۔ انہوں نے کہا بہت اچھا ۔ ہم دعا کریں گے وہ ٹھیک ہو جائے گا مگر وہ
مر گیا۔ اس پر وہ پھر آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا حضور ! میرا بیٹا تو مر گیا ۔ کہنے لگے ہیں ! مر گیا ؟
اب عزرائیل میں بھی اتنی جرات ہو گئی ہے کہ وہ میرے حکم کی خلاف ورزی کرے؟ انہوں نے

1958ء
125
خطبات محمود جلد نمبر 39
اُسی وقت ڈنڈا اٹھایا اور آسمان کی طرف چڑھنا شروع کر دیا ۔ عزرائیل آگے آگے بھاگا جا رہا تھا
اور وہ ڈنڈا اٹھائے اُس کے پیچھے دوڑ رہے تھے ۔ وہ آسمان میں داخل ہی ہونے لگا تھا کہ یہ اس
کے پاس پہنچ گئے اور زور سے اُسے ڈنڈا مارا جس سے وہ لنگڑا ہو گیا اور روحوں کی تھیلی اُس کے
ہاتھ سے چھین کر اُس کا منہ کھول دیا۔ وہ روتا رو تا خدا تعالیٰ کے پاس گیا اور کہنے لگا خدایا ! میں تو
تیرے کام گیا تھا مگر عبدالقادر جیلانی نے مجھے ڈنڈا مارا اور میرے ہاتھ سے روحوں کی تھیلی چھین کر
انہوں نے ساری روحوں کو آزاد کر دیا۔ اب میرا کام کیا رہ گیا ۔ میری جگہ کسی اور کو مقرر کر دیجیے ۔
پھر انہوں نے صرف وہی روح نہیں نکالی جو اُن کے مرید کے لڑکے کی تھی بلکہ جتنی روحیں تھیلی ید
بند تھیں وہ سب کی سب انہوں نے کھول دی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جب یہ بات سنی تو فرشتہ سے کہنے
لگا چپ چپ ! اگر عبد القادر جیلانی نے یہ بات سن لی تو میرا کیا بنے گا ؟ تو خوامخواہ شور مچا رہا ہے ۔
اگر عبد القادر جیلانی کے کان میں یہ بات پڑگئی تو نَعُوذُ بِاللہ میری بھی خیر نہیں ۔ اب اس قسم کا
عقیدہ بھی شرک میں ہی داخل ہے۔
اسی طرح خدا السمیع ہے۔ اس لیے لوگ اپنے بچوں کا نام عبد السَّمِيع رکھا کرتے
ہیں اور السمیع کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ لوگوں کی دعائیں سنتا ہے اور نرالے طور پر سنتا ہے اور یہ
کہ اس کے سوا نہ زندہ آدمی دوسروں کی دعائیں سن سکتے ہیں اور نہ مردہ۔ صرف خدا ہی ہے جو لوگوں
کی دُعائیں سنتا اور ان کو قبول فرماتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لوکوئی یورپ میں دُعا مانگ رہا ہوتا ہے، کوئی ایشیا
میں مانگ رہا ہوتا ہے، کوئی چین میں مانگ رہا ہوتا ہے، کوئی جاپان میں مانگ رہا ہوتا ہے، کوئی روس
میں مانگ رہا ہوتا ہے، کوئی مصر، شام اور فلسطین میں مانگ رہا ہوتا ہے مگر خدا ان سب کی دعا ئیں سن رہا
ہوتا ہے لیکن بعض مسلمان خیال کرتے ہیں کہ زندہ تو الگ رہے مردے بھی لوگوں کی دعاؤں کو سن
لیتے ہیں۔
مجھے یاد ہے 1912 ء میں میں لکھو گیا تو ندوہ جہاں سب سے اعلیٰ اور نئی طرز کی تعلیم
دی جاتی ہے اُس کو دیکھنے کے لیے بھی ہم چلے گئے۔ وہاں ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا گیا کہ حافظ
روشن علی صاحب جو میرے ساتھ تھے انہوں نے لڑکوں سے ایک سوال کیا تو شبلی صاحب کے ایک
خاص الخاص شاگرد نے لڑکوں کو ڈانٹ دیا کہ خبردار ! جو اس کا جواب دیا۔ بعد میں شبلی صاحب کو پتا

1958ء
126
خطبات محمود جلد نمبر 39
لگا تو انہوں نے بڑے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تو ان لوگوں کو سمجھاتے سمجھاتے تھک گیا ہوں
مگر یہ مولی سمجھتے ہی نہیں ۔ اسکے مقابلہ میں فرنگی محل کا مدرسہ جوسب سے پرانا مدرسہ میں جو پرانا مدرسہ
ہے اور
جہاں درس نظامی پڑھایا جاتا تھا اور حنفیوں کا تھا وہاں ہم گئے تو باوجود اس کے کہ وہ چھٹی کا دن تھا
اسا تذہ نے تمام لڑکوں کو جمع کر لیا اور ہمیں اپنا سکول دکھایا اور ہم سے مختلف امور پر بر گر گفتگو کرتے
رہے۔ مولوی عبدالعلی صاحب ان کے مشہور عالم تھے۔ اسی طرح مولوی عبدالحی صاحب مرحوم بھی
ان کے بڑے مشہور عالم گزرے ہیں بلکہ مولوی عبدالحی صاحب تو اتنے بڑے پایہ کے تھے کہ مولو
مولوی
محمد قاسم صاحب نانوتوی جو بڑے مشہور بزرگ تھے وہ اپنی کتابوں پر ہمیشہ مولوی عبدالحی صاحب
سے ریویو مانگا کرتے تھے اور جب وہ ریویو کر دیتے تو سمجھتے تھے کہ اب یہ کتاب مستند ہوگئی ہے ۔
مولوی عبدالحی صاحب تو اُس وقت فوت ہو چکے تھے مگر ان کا ایک لڑکا دس گیارہ سال کی عمر کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لڑکا بڑا ذہین ہے۔ آپ اس سے کوئی سوال کیجیے۔ چنانچہ ہم نے سوالات کیے تو
واقع میں اُس نے ایسے جواب دیئے جن سے اس کی اعلیٰ درجہ کی ذہانت اور دماغی قابلیت
ظاہر ہوتی تھی۔ مگر جب ہم واپس آگئے تو چند دنوں کے بعد ہمیں پتا لگا کہ وہ لڑکا فوت ہو گیا ہے۔
مولوی عبدالعلی صاحب کا ایک خاص شاگرد تھا جس کو انہوں نے سکول دکھانے کے لیے ہمارے
ساتھ مقرر کیا اور اُس نے ہمیں تمام سکول دکھایا مگر جب واپس آئے تو وہ عصر کا وقت تھا۔ راستہ میں
ایک مسجد تھی ، اُس میں ہم نماز پڑھنے کے لیے چلے گئے ۔ نماز پڑھنے کے بعد ہم آ رہے تھے کہ ہم
نے راستہ میں دیکھا کہ وہی مولوی صاحب ایک فقیر کی قبر پر سجدہ میں گرے ہوئے ہیں ۔ اُسے دیکھ
کر ہمیں حیرت ہوئی کہ یہ اتنا عالم آدمی ہے مگر پھر اتنا گر گیا ہے کہ ایک فقیر کی قبر پر سجدہ کر رہا ہے
لیکن حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
ابراہیم کسی قسم کا بھی مشرک نہیں تھا۔ الف لام جب جمع پر آئے تو اُس میں تخصیص کے معنے پیدا ہو
جاتے ہیں یا الف لام اُس کو اتنا نکرہ کر دیتا ہے کہ ہر قسم اور نوع اس میں شامل ہو جاتی ہے ۔ پس بمسا
كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيین کے یہ بھی معنے ہیں کہ وہ اپنی توحید میں ممتاز حیثیت رکھتا تھا اور یہ بھی معنے
ہیں کہ اس میں کسی قسم کا بھی شرک نہیں پایا جاتا تھا۔ نہ وہ خدا تعالیٰ کی ذات میں شرک کرتا تھا اور نہ
اُس کی صفات میں شرک کرتا تھا۔ یہ چیز ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ ہمیں توجہ دلاتا ہے مگر افسوس ہے

خطبات محمود جلد نمبر 39
کہ لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔
127
1958ء
الفضل 6 جون 1958ء)
1: وَآتَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِينَ
(123)
124 : 2 : النحل

آج 10 میں سے 10 باقی